Baaghi TV

Category: کشمیر

  • بھارتی مظالم جاری،جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے کا سلسلہ شروع

    بھارتی مظالم جاری،جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے کا سلسلہ شروع

    سری نگر:بھارتی مظالم جاری،جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے کا سلسلہ شروع ، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا لاک ڈاؤن 119 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، کرفیو کے مسلسل نفاذ سے مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی معطل ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کی تنظم سازی،بلدیاتی الیکشن کے لیےبھرپورتیاری

    تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے دوران بھارتی انتظامیہ جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے لگی ہے، دوسری طرف لاک ڈاؤن اور مسلسل کرفیو کے باعث وادی میں ایک سو انیس دنوں سے خوف و ہراس کا ماحول اور غیر یقینی کی صورت حال برقرار ہے۔

    پہلےمشرف کے ساتھیوں کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ چلایا جائے، فواد چوہدری

    ذرائع کے مطابق ابھی تک مقبوضہ وادی میں دکانیں، تجارتی مراکز، اسکول اور دفاتر بدستور بند ہیں، کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بھی بدستور معطل ہیں، جب کہ سرد موسم کے باعث کشمیریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظرگزشتہ روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مطالبہ کیا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے، تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن نے نے کہا کہ کشمیریوں کو یو این قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت دیا جائے۔

    وزیراعظم وفات پاگئے،تاریخ نے وہ دن پھردہرادیا

    کمیشن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی نسل کشی اور قتل عام جاری ہے، بھارت کے پانچ اگست کے اقدامات غیر قانونی اور غاصبانہ ہیں، نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے اور کشمیریوں کی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • مودی سرکار اب کشمیریوں کو ایک اور بہکاوہ دینے کی کوشش میں

    مودی سرکار اب کشمیریوں کو ایک اور بہکاوہ دینے کی کوشش میں

    مودی سرکار اب کشمیریوں کو ایک اور بہکاوہ دینے کی کوشش میں

    باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیر میں مودی سکار اب آئی پی ایل میچز کرانے جا رہی ہے یہ میچز جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔کشمیری عوام کو بھارت سرکار ہرطرح کے دباؤ کے بعد اب کرکٹ بہکاوے میں لا کر اپنے لیے ہمدردی سمیٹنا چاہ رہے ہے، کیوں کہ وہ جبر و ظلم سے کشمیریوں کو دبانے میں بری طرح ناکام رہی ہے.

    جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے 2020-21 کے سیزن میں جموں میں انڈین پریمیئر لیگ میچوں کی میزبانی کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

    گذشتہ ہفتے جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اور جے اینڈ کے اسٹیٹ اسپورٹس کونسل نے جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں میچز منعقد کرانے کے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

    ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کی منظوری کے بعد کرکٹ ایسو سی ایشن کے چیف ایگزیکٹو افسر سید عاشق بُخاری اور جے اینڈ کے اسٹیٹ اسپورٹس کونسل کے سکریٹری نسیم جاوید چوہدری نے اس مفاہمت پر دستخط کیے۔

    جموں و کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن اس اسٹیڈیم کو بین الاقوامی کرکٹ کے معیار کا بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جے کے سی اے اسٹیڈیم میں پیشہ ورانہ معیار کی ٹرف وکٹیں تیار کرے گا اور وہ متبادل تبدیلیاں لائے گا جو کرکٹ اسٹیڈیم کے قواعد کے مطابق ہوں گی۔

    ایم اے اسٹیڈیم جموں میں سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے اور گذشتہ دو تین برس سے اس کی مرمت کی جا رہی ہے۔ اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام تقریبا مکمل ہوچکے ہیں۔ رات کے دوران کرکٹ میچ کھیلنے کے لیے اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگائے گئے ہیں۔

    کرکٹ ایسوسی ایشن کے حکام نے بتایا کہ ایسوسی ایشن اور کرکٹ شائقین کے لیے یہ ایک اہم کامیابی ہے۔ ہم آخر کار ایک ایسا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو بین الاقوامی معیار کو پورا کرے گا، یہ وہ مقام ہے جو بین الاقوامی سطح کے پیشہ ور میچوں کی میزبانی کرسکتا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی افواج آئی تودے کی زد میں

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی افواج آئی تودے کی زد میں جس سے ہوا جانی نقصان

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے جنگل میں فوج نے عسکریت پسندوں کی پنا گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی 32 آر آر نے مشترکہ طور پر اس جنگلی علاقے میں تلاشی کاروائی کی۔
    ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوع سے ایک ‘ اے کے 47’، ریڈیو سیٹس، یو بی جی ایل میگزینز، کمبل، آر ڈی ایکس اور گولیاں بر آمد کی ہیں۔جائے وقوع سے برآمد شدہ اسلحہ کو پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

    ادھر جموں و کشمیر کے جنوبی سیاچن گلیشیئر پر مامور آرمی پیٹرول آج ایک برفانی تودے کے زد میں آگیا جس کے نتیجے میں کم از کم دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ریسکیو ٹیمیں فی الحال دو لاشیں برامد کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔ برفانی تودے کی زد میں آئے فوجی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اہلکار زخموں سے جانبر نہ ہوسکے

  • ظالم بھارتی فوج نے صرف نومبر میں کتنے کشمیری  شہید کیے

    ظالم بھارتی فوج نے صرف نومبر میں کتنے کشمیری شہید کیے

    ظالم بھارتی فوج نے صرف نومبر کے ماہ میں کتنے کشمیری شہید کیے

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومبر میں 7 کشمیریوں کو شہید اور 80 سے زائد افراد کو زخمی کیا۔

    مقبوضہ کشمیر قابض بھارتی انتظامیہ کو کرفیو نافذ کیے 119 روز ہو چکے ہیں تاہم اس کے باوجود وادی کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہے اور کشمیریوں کی بڑی تعداد تمام تر پابندیوں کے باوجود آئے روز اپنے حقوق کے لیے قابض فوج کے خلاف مظاہرے کر رہی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سفاکانہ کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ماہ 7 کشمیریوں کو شہید اور 82 کو زخمی کیا۔
    کے ایم ایس کے مطابق نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کی بھی پامالی کی گئی جبکہ دو ماہ سے کشمیریوں کو مسجدوں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کرنے نہیں دی گئی۔

    واضح رہےمقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 119 روز بیت گئے ہیں جبکہ وادی کشمیر کے کونے کونے پرانتہا پسند بھارتی فوج تعینات ہے۔
    مقبوضہ وادی میں اسکول، دکانیں اور کاروبار بند پڑے ہیں۔ چپہ چپہ پر بھارتی فوج تعینات ہیں۔ مواصلاتی بندش نے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا ڈالا۔

    بدترین کرفیو کے باعث موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس تا حال بند ہے۔ کشمیریوں کا رابطہ دنیا سے ابھی تک بحال نہیں کیا گیا۔ مواصلاتی بندشوں نے لوگوں کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے

  • کشمیری ٹرک ڈرائیورپرپولیس تشدد کی انکوائری شروع

    ہریانہ:جمعہ کے روز بالاب گڑھ میں ایک پولیس اہلکار نے ٹرک ڈرائیور کو مبینہ طور پر پیٹنے کے بعد فرید آباد پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے۔ ڈرائیور محمد مقبول کا تعلق کشمیر کے علاقے یسمرگ سے ہے۔ وہ سری نگر جا رہے تھے کہ ایکسپریس وے پر پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر ٹرک کو روکنے کے بعد اسے اور اس کے دوستوں کو پیٹا۔

    تبدیلی آگئی ،پولیس اہلکاروں کی موجیں ختم، نیا سافٹ وئیر تیار

    ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق مقبول نے کہا ، "ہم کسی سرکاری کام کے لئے کولکتہ سے سری نگر جارہے تھے۔ فرید آباد میں ، مجو پور ٹول پلازہ کے قریب ، میں نے ٹرک روکا۔ جب میں ٹرک سے باہر نکلا ، پولیس اہلکار اپنی وین میں آیا اور مجھ پر چلانا شروع کردیا۔

    نجم سیٹھی نے کیا حرکت کی کہ زرتاج گل کوسخت ترین جواب دینا پڑا

    ڈرائیور نے الزام لگایا کہ بلبھ گڑھ پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر پولیس اہلکار کے ساتھ تین کانسٹیبل بھی موجود تھے۔ انہوں نے مجھے باندھ کر لاتوں سے پیٹا ۔ انہوں نے میرے دوستوں کو بھی مارا اور پھر ہمارے بٹوے سے 30،000 روپے لے لئے۔بعد میں آن لائن منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں ، مقبول نے اپنے زخم دکھائے اور الزام لگایا کہ اسے ایک گھنٹے تک بے دردی سے مارا پیٹا گیا۔

    بھابھی کےہاتھوں ایک نند قتل دوسری قتل،وجہ کیا بنی،پولیس نے بتادیا

    ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے میں انکوائری شروع کردی ہے۔ ہمیں اس شخص یا کسی گواہ کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ ویڈیو کے توسط سے ، ہم نے اس معاملے کا جائزہ لیا ہے اور افسران اس پر غور کررہے ہیں۔ اگر ڈرائیور کے ذریعہ لگائے گئے الزامات درست ہیں تو ہم ملزم پولیس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

  • اوآئی سی کا کشمیر پر بھارت سے بڑا مطالبہ، پاکستان کا خیر مقدم

    اوآئی سی کا کشمیر پر بھارت سے بڑا مطالبہ، پاکستان کا خیر مقدم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن نے مسئلہ کشمیر پر اپنا اصولی موقف دہرا دیا،او آئی سی انسانی حقوق کمیشن نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خودارادیت دیا جائے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے،

    کشمیر سے کرفیو اٹھا کرقیدیوں کو رہا کیا جائے، او آئی سی،پاکستان کا خیر مقدم

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر او آئی سی کے پہلے مذاکرے کو بھی سراہا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی مذاکرہ تنظیم کے 25 تا 28 نومبر کو 16ویں سیشن کے دوران ہوا،

    او آئی سی انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی منظم نسل کشی اور قتل عام جاری ہے،بھارت کے 5 اگست کے اقدامات غیرقانونی ہیں،بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی تحقیقات کی جائیں،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی انسانی حقوق کمیشن نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپنا حقیقی کردار ادا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دباؤ ڈالے

  • کشمیر میں اسرائیلی طرز پر ہندوؤں کی آباد کاری کا منصبوبہ

    واشنگٹن :کشمیر میں اسرائیلی طرز پر ہندوؤں کی آباد کاری کا منصبوبہ ،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں بھارتی سفارت کار کو مقبوضہ کمشیر میں اسرائیلی طرز پر ہندوؤں کی آبادکاری کی تجویز دینا مہنگا پڑگیا، بھارت سمیت دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔بھارتی قونصل جنرل کے مطابق جب مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی یہ کرسکتے ہیں تو ہم مقبوضہ کشمیر میں ایسا کیوں نہیں کرسکتے۔

    دھرنےاورسپریم کورٹ کے فیصلے پربھارت میں شادیانوں کی سازش ناکام بنادی،امیدوں پر…

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نیو یارک میں بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکرورتی ایک تقریب میں کہتے نظر آرہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کو اسرائیل کی طرز کا منصوبہ بناتے ہوئے وہاں زیادہ سے زیادہ ہندوؤں کو آباد کرنا ہوگا۔سندیپ چکرورتی کے اس بیان کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا بھی اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ یہ بیان بھارت حکومت کی فسطائی سوچ اور ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے نظریات ظاہر کرتا ہے۔

    تیزرفتاری خطرہ جان،جونہ مانے اس کا چالان،جرمانہ ہوگا بہت زیادہ،ڈپٹی کمشنرکااعلان

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کمشیر میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 100 روز سے بھی زیادہ ہوچکے ہیں لیکن کشمیریوں پر اس بد ترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر طاقتور ممالک صرف اور صرف اپنے تجارتی اور مالی مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں۔ؔ

    دلہن نے دلہے کے چہرے پرکیا دیکھا کہ شادی منسوخ کردی

    ذرائع کےمطابق کشمیری پنڈتوں نے بھارتی سفارت کار کے بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا بھارتی سفارت کا رکے بیان پر کمشیری پنڈتوں کی تنظیم کے سربراہ سنجے ٹکو کا کہنا ہے کہ اسرائیل طرز پرمقبوضہ کشمیر میں آباد کاری کی بات مضحکہ خیز ہے اور یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ آرٹیکل 370 کے نفاذ کے بعد یہ جو چاہیں یہاں کرسکتے ہیں لیکن ہم انہیں اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

    خیبرپختونخواہ پھربازی لے گیا ،میرا بچہ الرٹ، گم شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے موبائل…

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارت کا یہ بیان کشمیر کی مسلم آباد ی کے درمیان رہنے والے ہزاروں ہندوؤں کو خطرے میں ڈال دے گا۔دہلی میں مقیم ایک اور کمشیری پنڈت کا کہنا ہے کہ یہ بیان ہمارے سیکولر آئین کے خلاف ہے اورہمارا کشمیر ایسے تجربات کے لیے نہیں ہے۔شرپسند عناصر ہمیں فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

    پاکستان کا ڈیوس کب کا بائیکاٹ بھی اورشرکت بھی، کل قازقستان میں میدان سجیں گے

  • کرفیو،مظالم اورتشدد جاری ، کشمیر میں حالات کشیدہ، جھڑپیں‌ اور دھماکے 4 جاں بحق 5 زخمی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور وادی کشمیر میں 115 دنوں سے جاری غیر یقینی صورتحال اورغیراعلانیہ ہڑتال کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔کرفیو،مظالم اورتشدد جاری ، کشمیر میں حالات کشیدہ، جھڑپ اور دھماکے 4 جاں بحق 5 زخمیضلع اننت ناگ کے ہارکورہ بدازگام میں منگل کے روز نامعلوم افراد نے گرینیڈ داغنے کے بعد فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سرکاری ملازم اور ایک سرپنچ جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    پاکستان میں امریکی نظام : وہی ہوا جس کا ڈر تھا

    ادھر سری نگر کے مضافاتی علاقہ حضرت بل میں واقع کشمیر یونیورسٹی کے سر سید گیٹ کے باہر منگل کے روز ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے۔ادھرجنوبی کشمیر کے پلوامہ میں تصادم، حزب المجاہدین سے وابستہ 2 مقامی عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پچہ ہار دربگام میں پیر کی شام شروع ہونے والا مسلح تصادم منگل کی صبح دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

    ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

    واضح رہے کہ وادی کشمیر میں 115 دنوں سے جاری غیر یقینی صورتحال اور غیر اعلانیہ ہڑتال کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مرکزی حکومت کے پانچ اگست کے جموں کشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے خلاف وادی میں ہر سو غیر یقینی صورتحال سایہ فگن ہوکر غیر اعلانیہ ہڑتالوں کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوا تھا۔

    ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

  • بھارتی فوج کشمیر میں عصمت دری کو بطور ہتھیار استعمال کرنے لگی

    مقبوضہ کشمیر :ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جنوری 1989ء سے اب تک بھارتی فوجیوں نے ایک ہزارسے زائد خواتین سمیت 95459افرادکو شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے جنوری 2001سے اب تک کم سے کم670خواتین کو شہید کیا۔1989 میں علیحدگی پسندجدوجہد شروع ہونے کے بعد سے کشمیر میں خواتین کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    آرمی چیف کی توسیع سے متعلق سماعت پر بھارت میں جشن

    خواتین کے ساتھ زیادتی کی گئی، تشدد کا نشانہ بنایا گیا، معذور اور قتل کیا گیا۔ کشمیری خواتین دنیا میں بدترین بے حرمتی کا شکار ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 9فیصد کشمیری خواتین بے حرمتی کا شکار ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 1989ء سے اب تک 22, 905 خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ بھارتی فوجیوں نے 11, 140خواتین کی بے حرمتی کی جن میں کنن پوشپورہ میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والے خواتین بھی شامل ہیں۔

    انگلینڈ کےخلاف سیریزکیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان

    بھارتی فوج کی چوتھی اجپوتانہ رائفلز کے جوانوں نے 23 فروری 1991 کو جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ایک گاؤں کنن پوش پورہ میں سرچ آپریشن شروع کیا۔جس کے بعد 23 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق خواتین کی تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ شوپیاں میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی دو خواتین بھی اس میں شامل ہیںانسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سےخواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکرریپ کوبطورہتھیاراستعمال کرنےکا انکشاف کیا ہے۔

    پاک فوج کی خواتین نےدیارغیرمیں پاکستان کا نام روشن کردیا

    دوسری طرف بین الاقوامی خبر رساں ادارے کےایچ آرڈبلیونےانسداد تشدد خواتین کےعالمی دن کےموقع پرشروع ہونے والی 16 دن پرمشتمل مہم کے آغازپربھارتی فورسزکےکردارکوبےنقاب کیا۔شائع ہونےوالی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف کیاگیاہےکہ بھارتی تسلط کےخاتمے کے لیےسرگرم باغیوں کوسبق سکھانےاورحوصلہ شکنی کرنےکیلیے ان کےگھرکی خواتین کوزیادتی کانشانہ بنایاجاتاہے۔

     500 سے زائد پولیس افسران کی شامت آگئی،دربدرکرنے کا فیصلہ

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیری خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے بیشتر بھارتی فوج کے اہلکاروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جاتی۔اس رپورٹ میں یہ بھی روشنی ڈالی گئی کہ کس طرح آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ ، 1990 کے ذریعے ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کو دیئے گئے غیر معمولی اختیارات “من مانی انداز میں چلائے گئے ہیں اور انہیں قانونی کارروائی سے مکمل سزا ملنی ہے۔

    پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارتی جنگی مشقیں،خطرے کی گھنٹی بج گئی

    اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کس طرح بھارتی فورسز کو اسپیشل پاور ایکٹ 1990 کے ذریعے غیر معمولی اختیارات دیے گئے جن کو بروئے کار لا کر وہ اپنی من مانی کرتے ہیں اور قانونی کارروائی سے مکمل بچ جاتے ہیں۔

    گھرچاہیے تودوبارہ درخواست دیں‌،سستے گھربھی خواب بن گئے

    رواں برس جولائی میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے بھی مقبوضہ کشمیر میں عصمت دری اور جنسی تشدد کے ساتھ ساتھ بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی دستاویزات اور شواہد پیش کیئے تھے۔جن میں انہوں نے ماورائے عدالت قتل، یکطرفہ نظربندیاں، دوران حراست ہلاکتیں، لاپتا کرنا، اور ناجائز سلوک اور تشدد شامل ہیں ، جن میں ’عصمت دری اور جنسی تشدد بھی شامل ہے۔

    مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

  • فیصل آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مقامی تاجر نے  "کشمیری "کے نام سے برانڈ متعارف کروادیا

    فیصل آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مقامی تاجر نے "کشمیری "کے نام سے برانڈ متعارف کروادیا۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت و کرفیو ختم نہ ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کرنے والے بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین مخالفت کی ہے۔ پاکستان جہاں سفارتی و سیاسی لحاظ سے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے وہی پر پاکستانی عوام بھی کشمیریوں کے شانہ بشانہ نظر آرہی ہے۔ فیصل آباد کے مقامی تاجر بھی کشمیر کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔ مقامی تاجر نے ”کشمیری” کے نام سے برانڈ شروع کیا ہے۔ اس برانڈ کو سامنے لانے کا مقصد کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرنا ہے۔ فی الوقت خواتین کے لیے اس برانڈ کو متعارف کروایا گیا ہے جلد ہی مردوں کے لیے بھی یہ برانڈ کپڑا مارکیٹ میں لانے کی سعی کرے گا۔ تاجر کا کہنا ہے کہ ہمارا جینا اور مرنا کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ حکومت وقت کی پالیسیوں کے ساتھ سارا پاکستان کھڑا ہے۔ تاجر برادری بھی حکومت کی پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیں جب حکومت کی طرف سے اجازت دی گئی ہم اسی دن اپنا تن من دھن قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔