Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر میں کتنے ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی.، تہلکہ خیز رپورٹ

    مقبوضہ کشمیر میں کتنے ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی.، تہلکہ خیز رپورٹ

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کےظلم و ستم کی وجہ سے کشمیری خواتین بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس میں ان کی عصمت دری اور نظر بندی کی گئی جب کہ خواتین کو شہید بھی کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 30 سال میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں 2 ہزار 377 خواتین شہید کی گئیں جب کہ 11 ہزار175 خواتین کی عصمت دری کی گئی اور 22 ہزار 910 خواتین بیوہ ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی سمیت 6 کشمیری خواتین بھارتی جیلوں میں نظربند ہیں۔
    دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی، اس دوران قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو فائرنگ سے شہید کردیا۔

    کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت جاری ہے اور وہ پوسٹروں کے ذریعے بھارت مخالف مظاہرے جاری رکھنے پر پُرزور ہیں۔سری نگر اور اس کے نواحی علاقوں میں لگائے گئے پوسٹرز میں کشمیریوں کی جانب بھارت کےغیرقانونی اقدامات کےخلاف سول نافرمانی کی اپیل کی گئی ہے۔ادھر بھارتی وزارت داخلہ نے کشمیر میں فوج، بحریہ اورفضائیہ کے خصوصی اہلکار بھی تعینات کردیئے ہیں۔
    اس سے پہلے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے کہا تھاکہ مقبوضہ کشمیر جیسے لاک ڈاوَن کی مثال دنیا میں نہیں ملے گی،وقت آگیا ہے یواین مسئلہ کشمیر پر مثبت قدم اٹھاناہوگا،یواین قراردادوں کے باوجو دمودی نےکشمیر میں بربریت کی انتہا کی.مقبوضہ کشمیر میں شفاف الیکشن کرائے جائے جائیں توفیصلہ ہوجائےگا،امید کرتے ہیں کوئی نہ کوئی طریقہ وضع ہوجائےگا،
    مقبوضہ کشمیرمیں کتنے ہزار نوجوانوں کواٹھالیا گیا،

    امریکی کانگریس میں کشمیر سے متعلق قرارداد، پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

  • کشمیریونیورسٹی کے باہربم دھماکہ ،کئی ہلاک وزخمی، بھارتی فوج نےطلباء کوحراست میں لے لیا

    سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں سری نگریونیورسٹی جسے کشمیریونیورسٹی بھی کہا جاتا ہےکے مرکزی گیٹ کے سامنے چند منٹپہلے ایک زورداردھماکہ ہوا ہے، عینی شاہدین کے مطابق یہ بم دھماکہ تھا جس میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ دھماکہ دوپہرڈیڑھ بجے کے قریب ہوا ہے ، عینی شاہدین کایہ بھی کہنا ہےکہ دھماکے سے قبل اس علاقے میں بھارتی فوج کی نقل وحرکت بڑی تیزی سے جاری تھی اور دھماکے سے چند منٹ پہلے اس علاقے سے بھارت فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکار بہت دور چلے گئے تھے ،

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دھماکے میں ابھی تک 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ زخمی افراد کی تعداد بھی بہت زیادہ بتائی جارہی ہے، مقبوضہ وادی سے ذرائع کے مطابق فوج نے اس علاقے کو گھیرکرکشمیری طلباء کی تلاشیاں شروع کردی ہیں‌اوربھارتی فوج کئی کشمیری طلباء کو پکڑکرحراستی مراکزمیں لے گئی ہے،

    دوسری طرف کشمیریونیورسٹی کے طلباءنے ساتھی طلباء‌کی گرفتاری پراحتجاج کیا ہے اوراسے ایک خود ساختہ سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس دھماکے کا الزام پاکستان پردے کرعالمی برادری کوگمراہ کرنے کی کوشش کرے گا

  • فیصل آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مقامی تاجر نے کشمیری کے نام سے برانڈ متعارف کروادیا

    فیصل آباد(محمد اویس) بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت و کرفیو ختم نہ ہونے کا نام نہیں لے رہا ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کرنے والے بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین مخالفت کی ہے ۔ پاکستان جہاں سفارتی و سیاسی لحاظ سے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے وہی پر پاکستانی عوام بھی کشمیریوں کے شانہ بشانہ نظر آرہی ہے ۔ فیصل آباد کے مقامی تاجر بھی کشمیر کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں ۔ مقامی تاجر نے "کشمیری” کے نام سے برانڈ شروع کیا ہے ۔ اس برانڈ کو سامنے لانے کا مقصد کشمیریوں سے اظہاریکجتی کرنا ہے۔ فی الوقت خواتین کے لیے اس برانڈ کو متعارف کروایا گیا ہے جلد ہی مردوں کے لیے بھی یہ برانڈ کپڑا مارکیٹ میں لانے کی سعی کرے گا۔ تاجر کا کہنا ہے کہ ہمارا جینا اور مرنا کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔ حکومت وقت کی پالیسیوں کے ساتھ سارا پاکستان کھڑا ہے ۔ تاجر برادری بھی حکومت کی پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیں جب حکومت کی طرف سے اجازت دی گئی ہم اسی دن اپنا تن من دھن قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔

  • عمران خان مخلص، سچا اورامانت دارلیڈر، آزادکشمیر کےشہریوں کابھرپوراعتماد،بیرسٹرسلطان الیکشن جیت گئے

    میرپور: عمران خان مخلص،سچا اورامانت دارلیڈر،آزادکشمیرکےشہریوں کوبھرپوراعتماد،بیرسٹرسلطان الیکشن جیت گئے ،اطلاعات کے مطابق غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود نے حلقہ این اے 3 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں فتح حاصل کر لی ہے۔

    دنیا سن لے!اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعظم…

    ریٹرنگ آفیسر محمد ادریس بھٹی کے مطابق کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 59 ہزار  494 ہے جن میں 32490 مرد اور 27004 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ضمنی انتخاب کیلئے 119 پولنگ اسٹیشنز  بنائے گئے تھے جن میں سے 61 انتہائی حساس اور 50 حساس قرار دیے گئے۔

    حلقہ ایل اے 3 میرپور میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اور مسلم لیگ (ن) کے چوہدری صہیب سعید کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔

    ٹھٹھہ کی تاریخی مسجدکی بجلی کئی روز سے منقطع، وضو کا پانی نایاب

    ذرائع کے مطابق تمام 119 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود 17 ہزار 617 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صہیب سعید 14 ہزار 819 ووٹ لے سکے۔

    ضمنی الیکشن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ پولنگ سٹیشنز پر تقریباً 2700 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔الیکشن پرامن ہوااورلوگوں نے آزادانہ طورپراپنے ووٹ کا استعمال کیا

    مسلم لیگ ن اسلام آباد کا نائب صدرشیخ داود”شاہین کیمسٹ”کا مالک

    بیرسٹر سلطان کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ انتخابات سے قبل آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے میرپور ضمنی انتخابات پر حکم امتناعی جاری کر دیا تھا جس پر سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر نے نوٹس لیتے ہوئے انتخابات مقررہ تاریخ پر کرانے کا حکم جاری کیا۔میرپور ایل اے تین کا انتخابی حلقہ مسلم لیگ نواز کے سابق وزیر چودھری سعید کو عدالت کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوا تھا۔

     

     

  • مقبوضہ کشمیر:کرفیو،ظلم وجبرکا112واں دن، 16جمعےگزرگئے، مسلمان نمازجمعہ ادا نہیں کرسکے

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سےکرفیو اورپابندیاں برقرار ہیں،کرفیو،ظلم وجبرکا112 وان،16جمعے گزر گئے،مسلمان نمازجمعہ ادا نہیں کرسکےاورآج بھی وادی میں لاک ڈاؤن نے زندگی معطل کیے رکھی۔

    امریکی کانگریس میں کشمیر سے متعلق قرارداد، پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باعث ایک سو گیارہ دنوں سے دکانیں، کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ہیں، انٹرنیٹ موبائل سروس اور ٹرانسپورٹ سسٹم بھی معطل ہے۔

    امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سےاستفادہ کرسکتی ہیں:علی جہانگیرصدیقی

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں 16 جمعے گزر گئے، مسلمان نماز جمعہ ادا نہیں کر سکے، کرفیو کے باعث مسلمان جمعے کی نماز ادا کرنے سے قاصر ہیں، بھارتی ظالم فوج مسلمانوں کو نماز جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دے رہی۔

    کے ایم ایس کے مطابق سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں ہزاروں کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا، سرد موسم میں کشمیریوں کو غذائی اشیا اور دواؤں کے شدید بحران کا سامنا ہے جس کے باعث کوئی انسانی المیہ رو نما ہو سکتا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے کشمیر کی تشویش ناک صورت حال پر مسلسل عالمی سطح پر آواز بلند کی جا رہی ہے، اور عالمی طاقتوں سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں تاہم اس سلسلے میں سنجیدگی کے ساتھ عالمی سطح پر اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

    افغان طالبان سے امن معاہدے کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‌:متکبرٹرمپ کوجھکنا پڑگیا

    واضح رہے کہ آج امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شیرمین نے نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے کشمیر پر امور خارجہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کے اقدامات سے متعلق استفسار کیا کہ امریکی سفارت کاروں کی کشمیر تک رسائی پر آپ نے کیا اقدامات کیے، بھارت امریکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر جانے کیوں نہیں دے رہا؟

    دوسری طرف امریکی کانگریس میں کشمیر کے حل کے لیے قرارداد پیش کردی گئی ہے اور اس بات پرزوردیا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں لگائی گئی تمام پابندیاں ہٹاکرکشمیریوں کو جینے کا حق دے

  • کشمیریوں کوجینےکا حق دیا جائے،بھارت پابندیاں ہٹائے،امریکی کانگریس میں قرارداد پیش کردی گئی

    واشنگٹن :امریکی کانگریس میں کشمیر سے متعلق قرارداد، پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کردیا ، اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں مسلمان خواتین اراکین راشدہ طلیب اور الہان عمر نے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق مذمتی قرارداد پیش کی ہے۔

    افغان طالبان سے امن معاہدے کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‌:متکبرٹرمپ کوجھکنا پڑگیا

    واشنگٹن سے ذرائع کے مطابق جمعرات کو پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے پر کشمیر کے عوام کی رائے کا احترام کرنا ضروری ہے۔ اراکین کانگریس نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے باہمی تنازعات حل کریں۔

    ڈیمو کریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی مسلمان خواتین اراکین نے قرارداد میں زور دیا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کیا جانا چاہیے۔ قرارداد کو کسی اور رکن کانگریس کی حمایت حاصل نہیں ہے تاہم اسے مزید کارروائی کے لیے امور خارجہ کی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

    ٹیلی نارپاکستان نے ناروے میں قرآن جلانے کی مذمت کردی

    قرارداد میں کشمیری عوام کی رضا مندی کے بغیر جموں و کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ بھارتی اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ دونوں اراکین نے زور دیا ہے کہ اس ضمن میں کشمیری عوام کو مشاورتی عمل میں شامل کیا جانا ضروری تھا۔

    جموں و کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کیے جانے اور مذہبی پابندیوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کو بند کیا گیا ہے جو مذہبی آزادیوں کے منافی ہے۔

    بین الاقوامی مبصرین کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کشمیر میں صحافیوں کی گرفتاریوں اور حبس بیجا میں رکھنے کی اطلاعات کی بھی مذمت کی گئی ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر سے نقل و حمل اور مواصلاتی پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جائیں۔

    لوٹنے والے بھی نبض شناس،گرفتارسرکاری ڈاکوکے حیرت انگیز انکشافات

    خیال رہے کہ بھارت نے پانچ اگست کو آرٹیکل 370 ختم کر کے کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کر دی تھی۔ جس کے بعد سے کشمیر میں نقل و حمل اور مواصلاتی پابندیاں عائد ہیں۔

    لیکن بھارتی حکومت کا موقف ہے کہ کشمیر میں اب معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے ایوان بالا راجیہ سبھا میں رپورٹ پیش کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کشمیر میں زندگی معمول پر آ چکی ہے۔

    جموں و کشمیر میں نہتے شہریوں پر پیلٹ گن اور ربر کی گولیوں کے استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت انسانی حقوق کی تنظیمیں اور غیر جانبدار مبصرین کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

    راشدہ طلیب کی جانب سے پیش کی گئی قراراد میں امریکی محکمہ خارجہ سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیری نژاد امریکی شہریوں کے کشمیر میں موجود اہلخانہ سے رابطے کے لیے مداخلت کرے۔علاوہ ازیں رکن کانگریس بریڈ شرمین نے امریکہ کی نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کو خط لکھا ہے جس کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    بریڈ شرمین نے 22 اکتوبر کو امور خارجہ کی سب کمیٹی برائے جنوبی ایشیا کی سماعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کی سفارشات پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔بریڈ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے امریکی سفارت کاروں یا غیر جانبدار مبصرین کو جموں و کشمیر کا دورہ کرانے سے مسلسل انکار پر باز پرس ہونی چاہیے۔

  • نظر بند فاروق عبداللہ وزارت دفاع کے پینل کے لیے نامزد،بھارت کی نئی چال سامنے آگئی

    جموں:مقبوضہ کشمیر کے نظر بند رہنما ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو وزارت دفاع کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی میں نامزد کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 21 اکتوبر کو ہونے والے حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق 21 رکنی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی سربراہی مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کر رہے ہیں۔

    اُشنا شاہ ،احسن خان کے ساتھ”بندھے ایک ڈورسے“اہم خبر نے ہلچل مچادی

    ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اس 21 رکنی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی میں فاروق عبداللہ کے علاوہ مالیگاں دھماکے کے ملزم اور بھوپال سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر، این سی پی کے چیف شرد پوار، ٹی ایم سی کی سوگتا رائے ، ڈی ایم کے کے راجہ بھی شامل ہے۔

    آسٹریلیا میں حاملہ مسلمان خاتون پرعیسائی دہشت گردکاحملہ،مسلمانوں پرخوف کے سائے…

    بھارتی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی سے ہی فاروق عبداللہ نظر بند ہیں۔ سابق وزرائے اعلی عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی کے علاوہ تقریبا ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ایم ڈی ایم کے رہنما وائکو کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کے بعد 17 ستمبر کو فاروق عبداللہ پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا۔

    سپریم کورٹ نے وفاقی ہسپتالوں کی منتقلی سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع

    برلن :جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹس کا ٹرائل شروع ہوگیا۔جرمنی میں‌ شہریوں کی جاسوسی کرنا سنگین جرم ہے جس کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار اور اس کی بیوی مرتکب ہوئے ہیں، اس ٹرائیل میں را کے میاں بیوی ایجنٹ کے خلاف شواہد پیش کیے جارہے ہیں

    مقبوضہ کشمیر:90لاکھ کشمیریوں کی زندگیوں‌ کوخطرہ 

    ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را 50 سالہ منموہن اور 51 سالہ کنول جيت پر جرمنی ميں سکھ اپوزيشن اور کشمیری علیحدگی پسندوں کی جاسوسی کا شبہ ہے۔فرینکفرٹ کے ہائر ریجنل کورٹ میں ’را‘ کے مبینہ ایجنٹوں کیخلاف ٹرائل آج سے شروع کیا گیا ہے۔الزامات ثابت ہونے پر بھارتی جوڑے کو 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیاں کیوں گرفتارکرلی گئیں‌،اہم وجہ سے سرشرم سے جھک گئے

    بھارتی شہری منموہن جرمنی میں بھارتی قونصلیٹ میں تعینات تھا جس نے 2015 ميں ’را‘ کے ليے جاسوسی شروع کی جبکہ اس کی اہلیہ کنول جيت نے جولائی 2017 سے یہ کام شروع کیا۔سکھ اپوزيشن اور کشمیری علیحدگی پسندوں کی معلومات کے بدلے میں انہیں ’را‘ سے تقریباً 8 ہزار امریکی ڈالر ملے۔خیال رہے کہ جرمنی ميں شہریوں کی جاسوسی جاسوسی سنگين جرم ہے۔

    کامیاب سفارتکاری جاری !پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب

  • مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے متعلق ہر سوال کا جواب دیا جائے: بھارتی سپریم کورٹ

    نئی دہلی :بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کو مقبوضہ جموں وکشمیر انتظامیہ سے کہا ہے کہ اسے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد وہاں عائد پابندیوں پر اٹھائے گئے ہر سوال کا جواب دینا ہوگا۔

    کشمیر کے حالات پرفلم "کشمیردا فائنل ریزولیشن "20جنوری کو ریلیز ہوگی

    جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں بنچ نے انتظامیہ کی جانب سے پیش ہونے والے سولیسٹر جنرل تشار مہتا کو بتایا کہ پابندیوں کے خلاف درخواست گزاروں نے تفصیل سے بحث کی ہے اور اب انہیں تمام سوالوں کے جوابات دیناہوں گے۔

    بھارتی مشرقی ریاستوں میں 2015-2017 کے دوران قریب 28000افراد لاپتہ ہوئے:

    ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق جسٹس ، سبھاش ریڈی اور بی آر گیائی پر مشتمل بنچ نے کہا:مسٹر مہتا آپ کو درخواست دہندگان کے ذریعہ اٹھائے گئے ہر سوال کا جواب دینا ہوگا ۔ آپ کا جوابی حلف نامہ کسی نتیجے پر پہنچنے میں ہماری مدد نہیں کرتا ہے۔ یہ تاثر نہ دیں کہ آپ توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر:دوحریت پسندوں کی جائیداد ضبط ،پہلے بھی کئی کشمیری زد میں آچکے ہیں

    تشار مہتا نے کہا کہ درخواست گزاروں کی طرف سے پابندیوں سے متعلق بیشترالزامات "غلط” ہیں اور جب وہ عدالت میں دلائل دیںگے تو وہ ہر پہلو کا جواب دیں گے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق سالیسیٹر جنرل نے کہا کہ ان کے پاس اسٹیٹس رپورٹ ہے لیکن انہوں نے عدالت میں اس کو داخل نہیں کیا کیونکہ جموں و کشمیر کی صورتحال ہر ایک دن بدل رہی ہے اور وہ عدالت میں پیش کرنے کے وقت حتمی رپورٹ دینا چاہیں گے

    مقبوضہ کشمیر میں نہ تو یوم اطفال منایا گیا اور نہ ہی یوم صحافت

  • کشمیر کے حالات پرفلم "کشمیردا فائنل ریزولیشن "20جنوری کو ریلیز ہوگی

    ممبئی: کشمیر کے حالات پرفلم ‘کشمیردا فائنل ریزولیشن ’20جنوری کو ریلیز ہوگی ، اطلاعات کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تعلق رکھنے والے فلمساز یوراج کمارمقبوضہ وادی کشمیر پر فلم بنا رہے ہیں۔ یہ فلم دفعہ 370 کے خاتمے کے فیصلے کے تعلق سے ہے جس کا نام ”کشمیر: دا فائنل ریزولیشن ”ہے۔

    جسے اللہ رکھےاسے کون چکھے!2 سالہ بچی 4 دن بعد کنوئیں سے زندہ مل گئی

    یوراج کمار گذشتہ چار برسوں سے کشمیر پر تحقیق کر رہے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ اس فلم کی تقریبا 80 فیصد کی شوٹنگ ہوچکی ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوراج کمار نے کہا کہ ہمیں وادی کشمیر میں شوٹنگ کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ شوٹنگ کا 20 فیصد حصہ باقی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حکام کی اجازت ملنے کے بعد شوٹنگ ختم کر دیں گے۔

    مقبوضہ کشمیر:ہندوتوا نظریے کا نفاذ شروع ،سڑکوں اورمحکموں کے ہندوانہ نام رکھ دیئے…

    یوراج کا کہنا ہے کہ ہم نے ‘چھوء مبارک’ گانے کی ویڈیو جاری کی ہے جو کشمیری اور ہندی زبان کا فیوژن ہے۔ یہ یوٹیوب پر دستیاب ہے۔ ہمیں لوگوں کی طرف سے اس گانے کا بہت ریسپانس ملا ہے۔ نیرجا پنڈت نے اس فلم کی موسیقی تیار کی ہے۔فلمساز کے مطابق یہ فلم 26 جنوری 2020 کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

    مقبوضہ کشمیر:دوحریت پسندوں کی جائیداد ضبط ،پہلے بھی کئی کشمیری زد میں آچکے ہیں

    فلم بنانے والے بڑے بین الاقوامی میلوں میں بھی فلم کو ریلیز کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ہدایت کار نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر اتنا ہی خوبصورت ہے جتنا سوئٹزرلینڈ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ کشمیر ایک بار پھر فلم بینوں کے لیے شوٹنگ کا پسندیدہ مقام بن جائے