Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر:دوحریت پسندوں کی جائیداد ضبط ،پہلے بھی کئی کشمیری زد میں آچکے ہیں

    بانڈی پورہ:مقبوضہ جموں کشمیر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے حریت پسندوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھتے ہوئے دو حریت رہنماؤںکی جائیداد ضبط کرلی۔ضلع بانڈی پورہ میں بدھ کوشام دیر گئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کئے گئے دو حریت پسندوں کی جائیداد کو ضبط کرلیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں نہ تو یوم اطفال منایا گیا اور نہ ہی یوم صحافت

    ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ای ڈی نے بانڈی پورہ کے اجس میں گرفتار شدہ حریت پسند قائد طالب حسین لالی کی جائیداد کو ضبط کیا۔طالب حسین لالی کو 2012 میں ایک کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔اسی طرح کی ایک اور کاروائی کے دوران ای ڈی نے بانڈی پورہ کے پاپچھن علاقے میں حریت پسند لیڈرمحمد شفیع شاہ المعروف ڈاکٹر کی جائیداد کو بھی ضبط کیا۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ڈاکٹر کو دوہزار گیارہ میں گرفتار کیا تھا اور تب سے وہ تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

    لاہورآنے والی تین پروازوں کا رُخ اسلام آباد کی جانب کیوں موڑا گیا،وجہ سامنے آگئی

    ذرائع کےمطابق اسکے علاوہ بھی بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کی جائیداد املاک پرقبضے کی اطلاعات ہیں، حال ہی میں دودن قبل حریت لیڈر سید صلاح الدین سمیت کئی دوسرے کشمیری رہنماوں کو ان کی جائیدادوں سے محروم کردیا گیاہے

    مقبوضہ کشمیر:ہندوتوا نظریے کا نفاذ شروع ،سڑکوں اورمحکموں کے ہندوانہ نام رکھ دیئے…

  • مقبوضہ کشمیر میں نہ تو یوم اطفال منایا گیا اور نہ ہی یوم صحافت

    جموں:یوم اطفال اور یوم صحافت کے حوالے سے جہاں عالمی سطح پر مختلف تقاریب اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا تاہم مقبوضہ کشمیر میں ان دونوں خاص دنوں پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔دنیا بھر میں مختلف تاریخوں پر مخصوص دنوں کے حوالے سے تقریبات منائی جاتی ہیں وہیں ان مواقع پر زندگی کے ہر گوشے سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق اور ان کی پاسداری کے لئے عام لوگوں تک پیغامات بھی پہنچائے جاتے ہیں۔لیکن گزشتہ ہفتے یوم اطفال اور یوم صحافت کے حوالے سے جہاں عالمی سطح پر مختلف تقاریب اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا لیکن مقبوضہ کشمیر میں ان دونوں خاص دنوں پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

    ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق رواں ماہ 14نومبر کو عالمی سطح پر یوم اطفال منایا گیا اور حقوق اطفال سے متعلق مختلف پروگراموں، تقاریب، سیمیناروں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ لیکن جموں و کشمیر میں یوم اطفال پر نہ تو کوئی تقریب ہی انجام دی گئی اور نہ ہی کسی پروگرام کا اہتمام ہی کیا گیا۔

    نامساعد حالات کے سبب عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بچے بھی بہت زیادہ متاثر ہو چکے ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بچوں کی تعلیم کے علاوہ ان کے کھیل کود کی سرگرمیوں پر بھی برا اثر پڑا ہے جبکہ کرفیو، بندشوں، ہڑتال اور مار دھاڑ کے واقعات رونما ہونے سے یہاں بچوں کے اذہان پر بھی منفی اثرات مرتب ہو چکے ہیں۔وہیں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر مالی مشکلات سے دوچار کنبوں میں زیر پرورش بچے اپنے والدین کو کے ساتھ ہاتھ بٹانے کے لئے مختلف کاموں میں بھی لگ گئے ہیں جس کے نتیجے میں کشمیر میں بچوں کی مزدوری کا رجحان کافی حد تک بڑھ چکا ہے اور ان حالات کو ملحوظ رکھتے ہوئے یوم اطفال منانے کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

    16نومبر کو یوم صحافت کے حوالے سے بھی یہاں پر کوئی خاص تقریب منعقد نہیں کی گئی۔ اگر چہ اس دن گرمائی دارلحکومت سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی مختلف پروگراموں اور تقاریب کا اہتمام ہوتا تھا اور صحافت میں نمایاں اور بہترین کارکردگی انجام دینے والے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں انعامات اور اسناد سے نوازا جاتا تھا لیکن جموں و کشمیر یونین ٹریٹری بننے کے بعد پہلی بار اس طرح کی کسی بھی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا جو لمحہ فکریہ ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ان خاص دنوں کو منانے کا مقصد لوگوں میں بیداری پیدا کرکے اپنی ذمہ داری کا احساس و ادارک کرانا ہوتا ہے وہیں ان مواقع پر حوصلے کے طور پر انعام و اکرام سے نوازنے سے مختلف شعبہ جات میں لوگ مزید نمایاں کام انجام دینے کی فکر اور تگ و دو میں رہتے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر:ہندوتوا نظریے کا نفاذ شروع ،سڑکوں اورمحکموں کے ہندوانہ نام رکھ دیئے گئے

    سری نگر:بھارتی حکومت نےمقبوضہ کشمیر کے اپنےتاریخی نام تبدیل کرکے نے ہندووانہ نام رکھنے شروع کردیئے ہیں، کشمیری رہنماوں کا کہنا ہےکہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں ہندوتوا نظریے کا نفاذشروع کردیاہے،اطلاعات کےمطابق بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں سڑکوں اور سرکاری محکموں کے نام تبدیل کرکے ہندوانہ نام رکھنے شروع کردیے۔

    کامیاب سفارتکاری جاری !پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب

    حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے حزب اختلاف کی شدید مخالفت کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں سڑکوں اور سرکاری محکموں کے نام تبدیل کرنا شروع کردیے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے محکمہ پانی کا نام جل شکتی محکمہ کردیا گیا جبکہ چنانی ناشری ٹنل کا نیا نام ہندوتوا نظریے کے حامل شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر کردیا گیا ہے۔

    اداکارہ علیزے شاہ کو پانچ ہزار تولے سونا کے عوض شادی کی پیشکش

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم کو اب سردار ولبھ بھائی پٹیل اسٹیڈیم کے نام سے پکارا جائے گا۔واضح رہے کہ قابض بھارتی حکومت کے شٹ ڈاؤن سے مقبوضہ کشمیر میں تجارتی سرگرمیاں بدحالی کا شکار ہیں،

    سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیاں کیوں گرفتارکرلی گئیں‌،اہم وجہ سے سرشرم سے جھک گئے

  • مقبوضہ کشمیر:90لاکھ کشمیریوں کی زندگیوں‌ کوخطرہ ،عالمی ضمیرکوجھنجھوڑ رہے ہیں‌،سردارمسعود خان

    انقرہ :آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پھنسے 90 لاکھ کشمیری عالمی امن کے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیں۔ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں عالمی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم نے مسئلہ کشمیر کو سنگین عالمی مسئلہ بنادیا ہے۔

    ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں عالمی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی فورم پر بلا خوف اور غیر جانب داری سے اٹھایا ہے۔انقرہ میں جاری کشمیر عالمی کانفرنس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے پچیس ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

    ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر اور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا کہ وہ ترکی کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اتنے بڑے پیمانے پر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ شیری رحمن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ترکی کے عوام ہمیشہ پاکستان اور کشمیر کے ساتھ دیتے رہیں گے اور ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کریں گے۔

    قومی ہیرو کیلئےصدقہ زکوٰة جمع کرائیں،لندن میں نوازشریف کےعلاج کیلیے چندہ مہم

    انقرہ میں جاری دو روزہ عالمی کشمیر کانفرنس کا انعقاد ترکی کے تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک تھنکنگ اور پاکستان کے تھنک ٹینک لاہور سینٹر فار پیس اینڈ ریسرچ نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

    عالمی کانفرنس میں شریک برطانیہ سے آئے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ ترکی نے کشمیر کے مسئلے پر ایک بڑی عالمی کانفرنس کا انعقاد کرکے دیگر ممالک کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دیگر ممالک بھی کشمیر کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کریں گے اور مسئلہ کشمیر کے لئے مددگار ثابت ہونگے۔

    عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا

    لارڈ نذیر احمد نے ترکی کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر رجب طیب ایردوان نے جاندار موقف اختیار کیا ہے۔ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر علی ایرباش نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات تاریخی ہیں۔ انہوں نے کہ پاکستان کے عوام نے ماضی میں جس طری ترکی کے عوام کی مدد کی تھی ہم کبھی بھی اس کو فراموش نہیں کرسکتے۔

    خبردار! ناشتے نہ کرنے والے بچے تعلیمی میدان میں‌ پیچھے رہ جاتے ہیں،ماہرین طب

    ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر علی ایرباش نے کہا کہ اس وقت کشمیر کے مسلمان جس مشکلات میں ہیں انہیں بچانے کے لئے ہم ہر سطح پر اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تعاون کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داری بھی ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    ترکی کی جسٹس اینڈڈیولپمنٹ پارٹی کے پارلیمینٹ گروپ کے چئیرمین ایرگان آبچائے نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات بہت گہرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر ہم پاکستان کے موقف کی ہمیشہ حمایت کرتے چلے آرہے ہیں اور اس سلسلے میں ہمیں کچھ بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔

    جسٹس اینڈڈیولپمنٹ پارٹی کے پارلیمینٹ گروپ کے چئیرمین ایرگان آبچائے نے کہا کہ ہمارے دروازے اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہر قسم کا تعاون کشمیری بھائیوں کے لئے جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ترکی کی قومی اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر سریا سعدی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیروں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہیں۔

  • سید صلاح الدین سمیت چھ حریت پسند وں کی سات جائیدادیں ضبط

    جموں:بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانے کے بعد اب کشمیریوں‌ کی جائیداد واملاک پرقبضے کرنے شروع کردیاہے، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آزادی پسند رہنما سید صلاح الدین اور دیگر حریت پسندوںکے خلاف فنڈنگ کے معاملے میں منسلک سات املاک کو ضبط کر لیا۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق یہ املاک اننت ناگ، سوپور اور بانڈی پورہ میں واقع ہیں۔ اتھارٹی کے احکامات کی تصدیق کے بعد ای ڈی کے عہدیداروں نے ان علاقوں کا دورہ کیا اور نوٹس جاری کیے جس میں یہ اعلان کیا گیا کہ ایجنسی نے املا ک کو ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کیا یہ اساتذہ کے بچے اپنے بچے نہیں ؟سموگ طاری وجاری مگراستاتذہ بچوں کے ماسک نہ پہنا سکے

    منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت ای ڈی نے ایک کشمیری تاجر محمد شفیع شاہ اورکے علاوہ چھ حریت پسندوں کی 13 املاک کو عارضی طور پر ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ یہ کارروائی این آئی اے کی جانب سے ان کے خلاف دائر چارج شیٹ کی بنیاد پر کی گئی۔ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمد شفیع شاہ اور دیگر ملزمان طالب لالی، مظفر احمد ڈار اور مشتاق احمد لون تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کی آفر کو ٹھکرا دیا،سب سے پہلے پاکستان

  • برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی ہلاک

    نئی دہلی: سیاچن کا بلند ترین محاذ جنگ جہاں انسانوں کو زندہ رہنے کے لیے بڑی محنت اورمشقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ پہلا موقع نہیں ہےکہ وہاں‌پربھارتی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے بلکہ اب تو یہ ہرسال واقعات ہورہےہیں، دوسریطرف اطلاعات یہ ہیں کہ سیاچن میں برفانی تودہ 4 بھارتی فوجیوں پر آگرا جس کے نتیجے میں وہ تودے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔

    سال 2020، دنیا کے سب سے خطرناک ممالک

    سیاچن میں پیٹرولنگ کے دوران 4بھارتی فوجیوں سمیت 6 افراد پر برفانی تودہ آگرا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے، بھارتی فوجیوں کی لاشیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہےبھارتی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکار سیاچن میں ناردرن گلیشیر پر 3:30 بجے پیٹرولنگ کررہے تھے کہ برفانی تودہ آگرا۔

    کیا یہ اساتذہ کے بچے اپنے بچے نہیں ؟سموگ طاری وجاری مگراستاتذہ بچوں کے ماسک نہ پہنا سکے

    ناردرن گلیشیر 18000 فٹ کی بلندی پر موجود ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ ملبے تلے مزید فوجی بھی دبے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ سیاچن گلیشیر دنیا کا سب سے اونچا پہاڑ ہے اور اس علاقے میں فائرنگ سے اور کہیں زیادہ فوج موسم اور خطے سے متعلق واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    راج ناتھ سنگھ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، میری ہمدردیاں فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ گلیشیر لائن آف کنٹرول کے شمالی حصے پر ہے جو بھارت اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو تقسیم کرتا ہے، بھارت نے کشمیر پر اپنا قبضہ قائم کیا ہوا ہے اور سیاچن پر اپنی فوج تعینات کی ہوئی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں جہیز مخالف قانون نافذ العمل،کشمیریوں کا احتجاج

    سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کو مرکزی زیرانتظام علاقوں میں تبدیل کرنے کے ساتھ ہی یہاں 164 مرکزی قوانین نافذ العمل ہوگئے ہیں۔تنظیم نو قانون کے تحت سخت ترین جہیز مخالف قانون بھی نافذ ہوچکا ہے جبکہ اس قانون کے تحت 5 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔قبل ازیں ریاستی انسداد جہیز قانون کے تحت صرف ایک سال کی سزا اور جہیز جتنی رقم کو بطور جرمانہ ادا کرنا پڑتا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    سماجی کارکنان نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھی جہیز ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے اور اس کی وجہ سے کئی خواتین کی جانیں بھی گئی ہیں۔دوسری جانب مقامی خواتین نے جہیز مخالف قانون کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کو سختی سے نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    کیا یہ اساتذہ کے بچے اپنے بچے نہیں ؟سموگ طاری وجاری مگراستاتذہ بچوں کے ماسک نہ پہنا سکے


    انسداد جہیز قانون 1960 میں وجود میں آیا تھا تاہم پارلیمنٹ میں 1961 میں اس قانون کو منظور کیا گیا تھا جو ریاستی قانون کے مقابلہ سخت تھا۔ جموں و کشمیر کو آئین میں خصوصی حیثیت ہونے کی وجہ سے اس قانون کو یہاں نافذ العمل نہیں کیا گیا تھا۔

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کی آفر کو ٹھکرا دیا،سب سے پہلے پاکستان

  • مزاحمت کا استعارہ ترانہ "بیلاشو کشمیر” کی سوشل میڈیا پر گونج

    مزاحمت کا استعارہ ترانہ "بیلاشو کشمیر” کی سوشل میڈیا پر گونج

    باغی ٹی وی رپورٹ : اٹلی زبان میں گایا گیا ترانہ اب سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہے ، یہ ترانہ جس کے بول ہیں ” بلا شیو” دراصل جرمنی کے خلاف مزاحمت کا استعارہ ہے جو کہ انیسویں صدی میں جرمن مظالم کے خلاف بنایا گیا تھا ، دنیا میں تقریبا ہر مزحمتی تحریک نے اس کو اپنے ورژن میں ڈھال کر استعمال کیا ہے ، انگریزی ، عربی اور دیگر زبانوں میں‌اس کے تراجم ہیں‌، اب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظالمانہ قبضے کو 100 دن سے زیادہ ہوچکے ہیں.اس موقع پر اب اس ترانے کو اے ایف سٹوڈیو نے اردو قالب میں ڈھالا ہے ،
    بلاشیو کشمیر کے نام سے گائے گئے ترانے کے بول یہ ہیں.

    سوئے دل میں دھڑکن جاگی
    دل سے آئی یہ آواز گن اٹھائو اٹھائو اٹھائو
    اک صبح کو میرے گھر کا
    خونی درندوں نے کِیا تھا گھیرائو

    سنو اے باغی ۔۔ لے چل یہاں سے
    مجھ کو یہاں سے کہیں دور تم لے جائو جائو جائو
    کیونکہ مجھ کو لگتا ہے کہ میں
    انھی راہوں میں مارا جائوں گا

    اگر اس راہ میں میں مارا جائوں
    مجھ کو عزیزو الوداع الوداع کہنا
    گر اس راہ میں میں مارا جائوں
    انھی پہاڑوں میں دفنا دینا

    اور ان پہاڑوں کے دامن میں تم
    مہکتے پھولوں کے سائے میں دفنا دینا
    ان ہوائوں میں آزادی کے
    مجھے گیت سنا دینا……

    لوگ جتنے اس جہاں سے
    چل دیے ، کہہ گئے الوداع الوداع
    ان مہکتے پھولوں سے آئے
    خوشبو آزادی کی سدا

    لوگ جو گزریں یہ خوشبو بکھرے
    تو میری روح آزادی کے گیت گائے گائے گائے
    لوگ جو گزریں مہکتے جائیں
    میرے خون سے جو خوشبو آئے
    لوگ جو گزریں مہکتے جائیں
    میرے خون سے جو خوشبو آئے

    یہ خون میرا جو رنگ لایا
    بہاروں میں کِھل اٹھے گی پوری یہ وادی
    میری نسلیں اک دن پڑھیں گی
    میرے خوں سے لکھی آزادی

  • جواہرلال نہرویونیورسٹی میں”کشمیربنےگاپاکستان”کے نعروں نے بھارت کی دیواریں ہلادیں

    نئی دہلی :جواہرلال نہرویونیورسٹی میں کشمیربنےگاپاکستان کے نعروں نے بھارت کی دیواریں ہلادیں ،دوسری طرف بھارت کی قیادت کے حکم پرپولیس نے احتجاجی مظاہرین سخت تشدد کیا ،جس کے بعد طلباء مزید مشتعل ہوگئے اور بھارت کے خلاف نعرے لگاکرنفرت کا اظہارکردیا

    نئی دہلی سے ذرائع کے مطابق طالب علموں کا یہ احتجاجی مارچ پارلیمینٹ کی طرف بڑھ رہا تھا اورطالب علم ہوسٹل فیسوں میں کیے گئے اضافے کی واپسی کا مطالبہ کررہے تھے ، جس پرپولیس نے تشدد کیا ،پولیس کے تشدد سے مشتعل طالبعلموں نے اپنی اس احتجاجی ریلی کا رخ آزادی کی طرف موڑ دیا ،

    ذرائع کے مطابق پولیس کو یہ حکم اوپر سے آیا تھا کہ وہ احتجاجی طالب علموں کو سختی سے آزادی کے نعرے لگانے سے روک دے،جے یو این یونیورسٹی سے اطلاعات ملی ہیں‌کہ طالب علموں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا کربھارت کی دیواریں ہلاکر رکھ دی ہیں،

    ذرائع کے مطابق جے یو این میں لگائے جانے والے نعروں نے دہلی کو مجبورکردیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ دہلی کی جواہرلال نہرویونیورسٹی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں‌سے اس وقت دہلی بہت پریشان ہے

  • کشمیرہاتھ سے نکل رہا ہے،بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستان سمیت غیرملکی چینلز پرپابندی عائد

    سری نگر: مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانےکےبعد ابھی تک کلیجہ ٹھنڈا نہیں ہوااورمودی سرکار ابھی بھی کشمیرکے حوالے سے سخت پریشان دکھائی دے رہی ہے، اطلاعات کےمطابق بھارت کو یہ محسوس ہونے لگا ہےکہ جبری قبضے کے باوجود کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے،مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا، کشمیر میں مودی انتظامیہ نے پاکستانی، ترک، ملائیشین اور ایرانی چینلز پر پابندی لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اوچھے ہتھکنڈے اپنانے سے باز نہ آیا، مقبوضہ وادی میں پاکستان سمیت ترک، ملائیشین اور ایرانی چینلز پر پابندی عائد کردی، احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر کیبل آپریٹرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ چینلز نہ دکھانے کے لیے بھارتی کیبل آپریٹرز کو حکم جاری کردیا گیا، جبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی چینل دکھائے جارہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ترکی اور ملائیشیا نے اقوا متحدہ میں کشمیر کی صورت حال پر آواز اٹھائی تھی، انٹرنیٹ کی بندش سے کشمیری خبروں سے بھی محروم ہیں، مقبوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی آرٹیکل کی منسوخی سے قبل ہی بھارت نے وادی میں پاکستانی چینلز مکمل طور پر بند کردیے تھے۔

    خیال رہے کہ ترکی اور ملائیشیا کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے اقوام متحدہ میں تقریر میں کہا تھا کہ بھارت نے کشمیرپرحملہ کر کے قبضہ کیا ہوا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیرپرقبضہ کیا ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے، بھارت کو پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ اقدام عالمی ادارے اور قانون کی حکمرانی کو دیگر طریقے سے نظرانداز کرنے کا باعث بنے گا۔