Baaghi TV

Category: کشمیر

  • بھارتی جنرل کی کشمیری خواتین سے درندگی کی حمایت پر لوگ مشتعل

    نئی دلی: بھارت کے جرنیلوں کی زبان سے سچ نکل ہی پڑا، اطلاعات کے مطابق بھارت فوج کے سنیئرسابق جرنل نے ٹی وی پر آکر جس طرح کشمیری خواتین کی تذلیل کی ہے یہ اب ایک بہت زیادہ تکلیف دہ موضوع بن گیا ہے، بھارتی فوج کےسابق جنرل نے کھلے عام کشمیری خواتین سےدرندگی کی حمایت کردی۔صدر مملکت ممنون حسین نے سابق بھارتی جنرل کے بیان کو شرمناک قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی شو میں بحث کے دوران انتہا پسند سوچ رکھنے والے بھارتی فوج کے سابق جنرل ایس پی سنہا نے انسانیت بھی بھلا دی۔ڈبیٹ پینل میں شامل ایس پی سنہا جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خواتین کی موجودگی میں چیخ چیخ کر کشمیری خواتین سےدرندگی کی حمایت کرتے رہے۔

    وہاں موجود شرکاء نے بھی سابق بھارتی جنرل کی اس شرمناک باتوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شدید مخالفت اور مذمت کی۔

    پروگرام کی اینکر اور پینل میں شامل دیگر ارکان نے ایس پی سنہا کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے انسانیت سوز باتیں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مذکورہ پروگرام کی ویڈیو منسلک کرکے ٹوئٹر پر لکھا کہ بھارتی جنرل کاکشمیری خواتین کی عصمت دری کابیان شرمناک ہے، سابق بھارتی جنرل ایس پی سنہابی جےپی کاکارکن ہے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیاپرسابق بھارتی جنرل کےبیان کی دنیا بھر میں شدیدمذمت کی جارہی ہے اور لوگ اپنے غصے اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی سنہا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خواتین سے متعلق اس طرح کے گھناؤنے عمل کی ترغیب دینے والے شخص پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہیے۔

  • ورلڈ کالمسٹ ایسوی ایشن اور فیصل آباد پریس کلب کے اشتراک سے یکجہتی کشمیر ریلی

    فیصل آباد (محمد اویس)حکومتی ہدایات پر مختلف سرکاری اداوں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلم و ستم کیخلاف احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ورلڈ کالمسٹ ایسوی ایشن اور فیصل آباد پریس کلب کے اشتراک سے احتجاجی ریلی منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کی۔ایڈیشنل کمشنرز رائے واجد علی،ملک خادم جیلانی،ڈائریکٹر لائلپور میوزیم طارق جاوید،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سبحان علی،کالم نگار رانا زاہد اقبال،رانا ریاض،ڈاکٹر جعفر حسن مبارک،یٰسین ملک،مجیب ساحل،میاں ساجد،شیخ اسلم، فاروق انجم،طارق سرور، ستارہ رانا،روبینہ مرزا، سیمی خان،سیکرٹری فیصل آباد پریس کلب اشفاق ہاشمی،سابق صدر پریس کلب غلام عباس تنویر،شفقت حمید سندھو،ساجد خان اور دیگر صحافی حضرات کے علاوہ مختلف سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ریلی میں شریک تھے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی ضلع کونسل چوک سے شروع ہر کر خلیق قریشی چوک اور فیصل آباد پریس کلب کے سامنے سے گزرتی ہوئی کچہری بازار چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔شرکا نے کشمریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔شرکاء ریلی نے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاجی طور پر بازوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں۔ڈویژنل کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے 103 دن سے عائد کرفیو کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے ایسے انسانیت سوز ہھتکنڈے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتے، پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اور احتجاجی ریلیوں کے ذریعے عالمی مصنفوں کے ضمیر کو جگاتے رہیں گے۔انہوں نے کشمری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔اس سلسلے میں عالمی اداروں کو موثرکردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم چٹان کی طرح متحد ہے جو کہ کشمیر کی آزادی کے لئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ورلڈ کالسمٹ ایسوسی ایشن اور فیصل آباد پریس کلب کے عہدیداران کے جذبہ کو سراہا۔کالم نگار رانا زاہد اقبال،رانا ریاض،سیکرٹری پریس کلب اشفاق ہاشمی،غلام عباس تنویر ودیگر نے کشمیری عوام کی آزادی کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی افواج کے ظلم و ستم اور غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر ی عوام کے حق خود ارادیت کو مظالم کے ذریعے نہیں دبا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلم بچوں‘ خواتین اور بوڑھوں پر بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم اورقتل عام افسوسناک ہے جسے فوری بند کیا جائے۔اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جبکہ کشمیری عوام کی فتح و نصرت‘ قومی یکجہتی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف محکمہ محنت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

    فیصل آباد(محمد اویس)حکومت پنجاب کی ہدایات پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف محکمہ محنت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر لیبر ملک منور اعوان نے کی۔ریلی میں محکمہ لیبر کے افسران،مزدور رہنما اورسول سوسائٹی کے افراد نے انڈین فوج کے مظالم کی بھرپور انداز میں مذمت کی۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی لیبر آفس سے شروع ہو کر اکبر آباد چوک سے ہوتی ہوئی جیل روڈ اور واپس لیبر آفس جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کے خلاف تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ڈائریکٹر لیبر نے کشمیریوں کی آزادی کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ ڈھرکتے ہیں اور جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بھارتی ظلم وجبر کے باوجود کشمیری آزادی کے مطالبے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی حمایت جاری رکھی جائے

  • 103 دن کے کرفیو کے باوجود بھارت کشمیریوں کے عزم اور استقامت کو شکست دینے میں ناکام ہو چکا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

    آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ 103 دن کے کرفیو کے باوجود بھارت کشمیریوں کے عزم اور استقامت کو شکست دینے میں ناکام ہو چکا ہے۔قومی قیادت متحد ہو گی تو آواز میں طاقت پیدا ہو گی اور دنیا آپ کی بات سنے گی۔
    مودی ہٹلر کے نقش قدم پر خطرناک ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری عوام کو جنوبی ایشیاء کے ہٹلر مودی سے بچایا جائے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کی ہے۔500 ہندوستانی پروپیگنڈے کی ویب سائیٹس سامنے آنا یہ ثابت کرتا ہے کہ ہندوستان کا تمام تر پروپیگنڈہ ناکام ہورہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا نے ہندوستان کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے۔اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان بھارت کے جارحانہ عزائم کو روکنے کیلیے کافی ہے۔میڈیا مسئلہ کشمیر اور قومی یکجہتی کیلیے اپنا اہم کردار ادا کرے۔ وزیر اعظم آزادکشمیرنے بین الاقوامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا ہے جہاں کرفیو کو 103 دن ہو چکے ہیں جو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے ایک نئے المیے نے جنم لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کو بھیانک تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے جبکہ دوسری جانب کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے نہتے شہریوں اور بچوں کو نشانہ بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے سفاکانہ حملوں اور بلااشتعال فائرنگ کی وجہ سے سکول بند کرنے پڑ گئے ہیں جن سے بچوں کو تعلیم میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاء کا نامکمل ایجینڈا ہے جس کا فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں اور یہ حق انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں میں دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر فوجی طاقت کے ذریعے قبضہ کر رکھا ہے اور اسکا قبضہ سراسر جابرانہ اور غاصبانہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں میڈیا سے خاص طور پر کہنا چاہوں گا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں پہنچانے کیلیے اپنا ایکٹو رول ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم مودی نے پہلے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا اور اب وہ اسی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں دہرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا سامنا سفاک مودی سے ہے جس کا ایجینڈا آر ایس ایس کا تشدد پسند راستہ ہے جو اقلیتوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کر دیا ہے جو بین الاقوامی اور دوطرفہ معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 103 روز سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہے جہاں اسی لاکھ سے زیادہ آبادی اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت سے اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کا وعدہ خود بھارت کے وزیراعظم نہرو نے کیا تھا اور کشمیریوں کو یہ حق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی دے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا جارحانہ رویہ جنوبی ایشیاء کو عدم۔استحکام کی جانب دھکیل رہا ہے کیونکہ دونوں ملک ایٹمی طاقت بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارت کے اشتعال انگیز بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے مظالم نے ہٹلر اور نازیوں کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ سمیت عالمی۔طاقتوں کو چاہیے کہ وہ کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کیلیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں اور بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کا پابند بنائیں.

  • بھارت میں کشمیری نوجوان کو مار مار کرجان سے ہی ماردیا گیا ،ویڈیووائرل

    نئی دہلی :بھارت میں‌ آنے والے کشمیریوں‌پرآرایس ایس کے غنڈوں کی طرف سے حملے ،تشدد اورجان سے مارنے کی خبریں‌ تیزی سے آرہی ہیں، اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے بابری مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد انتہا پسند ہندووں‌کی طرف سے کشمیری مسلمانوں کے خلاف حملوں میں تیزی آگئی ہے

    https://twitter.com/SuhaibSaqib1/status/1194227857356206082?s=08

    ذرائع کے مطابق آج ایک تازہ ویڈیووائر ہوئی ہےجس میں بھارتی دہشت گردتنظیم آر ایس ایس کے غنڈے ایک کشمیری نوجوان کو کشمیری ہونے کی وجہ سے مار مار کر جان سے ہی ماردیتے ہیں‌، ویڈیومیں‌آرایس ایس کے غنڈے مسلمان کو گالیاں دے رہے ہیں‌اور گھونسوں‌ اور مکوں‌ سے مارنے کے ساتھ ساتھ ٹھڈے بھی مار رہے ہیں،

    سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے والی ویڈیومیں‌مسلمان بھارتی غنڈوں کی طرف سے تشدد کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر جان دے دیتا ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت میں بابری مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں تیزی آگئی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارتی حکومت کی طرف سے ان حملوں‌کے روکنے کے حوالےسے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے

  • کشمیر میں بھوک اور پیاس کے باعث پرندے بھی مرچکے ہیں، مشعال ملک

    کشمیر میں بھوک اور پیاس کے باعث پرندے بھی مرچکے ہیں، مشعال ملک

    کشمیر میں بھوک اور پیاس کے باعث پرندے بھی مرچکے ہیں، مشعال ملک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت ، کرفیو اور لاک ڈائون کے 101دن ہوگئے ہیں اور کشمیر یوں نے بھارتی حکومت کا سفاک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج نے محصور کشمیریوں کو بھوکا مرنے پر مجبور کردیا ہے کیونکہ بھارت مقبوضہ وادی میں اپنا غیر قانونی کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگ تین مہینوں سے زیادہ عرصے سے محاصرے میں ہیں اور انہیں اپنے رشتہ داروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ کتنے افراد بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ وادی میں مریض اور بچے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں کیونکہ کرفیو نے ان کی زندگی مکمل طور پر مفلوج کردی ہے، علاقے میں پانی سمیت بنیادی اشیائے خوردونوش ختم کردی گئی ہیں.

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے سرینگر کا نام تبدیل کرکے شیونگر رکھ دیا، جبکہ شیر کشمیر اسٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کرکے سردار پٹیل اسٹیڈیم رکھ دیا گیا ہے:  بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیر کو جیل میں تبدل کر رکھا ہے۔ دنیا کا ضمیر بھارتی ظلم و ستم کے باوجود نہیں جاگ رہا۔ دنیا کو اب سوچنا ہو گا بھارت صرف مذمتی بیان سے باز نہیں آرہا۔

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اسکول بندہیں اوراساتذہ کوبھارتی فوج نے گرفتارکرلیا ہے،میرے شوہر یاسین ملک کوکوڈیتھ سیل میں رکھاگیا ہے ,5اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بچےاسکول نہیں جا پا رہے،کشمیریوں کےپاس افواج نہیں جوانکی حفاظت کرسکے ,جب تک بھارت پر عالمی دباوَ نہیں بڑھے گا صورتحال بدستور رہے گی،مقبوضہ کشمیر میں بھوک اور پیاس کے باعث پرندے بھی مرچکے ہیں

  • یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا شاندار کارنامہ

    چلڈرن پارک جی ٹی روڈ کو اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں کشمیر پارک کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے،

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر،چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے کشمیر پارک کا افتتاح کر دیا،پارک کو منسوب کرنے کا مقصدمسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹر)و ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے خالد عمر قریشی،اسسٹنٹ کمشنر صدرساریہ حید،وائس چیئرمین پی ایچ اے چوہدری علی شبیر مہر سمیت دیگر موجود تھے۔

  • مقبوضہ جموں وکشمیرکوہتھیانے کےبعد آبادی میں ردوبدل کی سازشیں،مردم شماری آئندہ سال ہوگی

    جموں:مقبوضہ جموں وکشمیرکوہتھیانے کےبعد آبادی میں ردوبدل کی سازشیں،مردم شماری آئندہ سال ہوگی ، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا ہے کہ مردم شماری آئندہ برس جون سے شروع کی جائے گی۔

    اسرائیل لیز پر دی گئی زمین واپس کردے اردن کی درخواست

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سکول اساتذہ اس بار مردم شماری کے مشق کا حصہ نہیں ہوں گے۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا ساؤتھ ایشین وائر کو کہ ‘چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے جمعہ کے روز جموں وکشمیر میں مردم شماری 2021 کے انعقاد کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ریاستی سطح کی مردم شماری کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا۔

    پاکستان نے پہل کردی بھارت کو بھی رویے بدلنے ہوں گے ،منموہن سنگھ

    پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ محکمہ کو مردم شماری 2021 کے لیے نوڈل ڈیپارٹمنٹ نامزد کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرزکو پرنسپل مردم شماری کے عہدے دار نامزد کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مردم شماری میں، ان تمام افراد پر اعداد و شمار جمع کیے جاتے ہیں جو مردم شماری کے گنتی کے عرصے کے دوران ملک میں موجود ہیں۔ 2011 مردم شماری کے وقت مقبوضہ جموں و کشمیر کی کل آبادی 1.24 کروڑ تھی۔

    ترجمان کے مطابق مردم شماری کے لیے سوالنامہ کا جموں و کشمیر میں اگست اور ستمبر 2019 کے درمیان عرصہ میں پائلٹ تجربہ کیا گیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ 28 ماسٹر ٹرینرز کی تربیت دسمبر 2019 کے مہینے میں جموں و کشمیر آئی ایم پی آر ڈی میں شروع ہوگی، جبکہ فیلڈ ٹرینرز کی تربیت جنوری 2020 میں شروع ہوگی اور اپریل 2020 میں انیومیٹر اور سپروائزر کی تربیت کا آغاز ہوگا۔

    طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم

    انہوں نے بتایا کہ گھروں کی فہرست سازی اور گھریلو مردم شماری یکم جون سے 15 جولائی 2020 کے درمیان ہوگی۔
    ترجمان نے بتایا کہ اس کے علاوہ، چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے ہدایت دی کہ اسکول اساتذہ کو مردم شماری 2021 سے دور رکھنا چاہئے اور تقریبا 30000 گنتی اور نگرانوں کو دوسرے محکموں سے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

    مرکزی حکومت نے 31 اکتوبر کو جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ختم اور اسے مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا۔اب جموں و کشمیر اور لداخ میں الگ الگ مردم شماری ہوگی۔دوسری طرف کشمیریوں نے اس مردم شماری کے بائیکاٹ کرنے پر مشاورت شروع کردی ہے

  • جموں سرینگر قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند

    جموں :سخت سردی اوربرفباری نے کشمیرمیں‌پھرسے اپنے قدم مضبوط کرلیے ہیں،اطلاعات کے مطابق بھارت کے زیرقبضہ جموں‌وکشمیر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے مسافروں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،ادھرجموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ڈیگڈول کے قریب قومی شاہراہ پر زمین اور چٹانیں کھسکنے کے بعد آج اور سرینگر کے درمیان گاڑیوں کی آمد و رفت مسلسل دوسرے دن بھی معطل رہیں۔

    اسرائیل لیز پر دی گئی زمین واپس کردے اردن کی درخواست

    ٹریفک پولیس کے مطابق گذشتہ روز 270 کلو میٹر لمبی جمو ں سرینگر قومی شاہراہ پر بھاری چٹانیں کھسک آنے سے سڑک نقل و حرکت دوبارہ بند ہو گئیں جس کی وجہ سے تقریبا دو ہزار گاڑیاں پھنس گئیں۔جس کی وجہ سے لوگ بہت پریشان دکھائی دے رہے ہیں‌، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارتی فوج نے بھی اس ٹریفک جام کی آڑ میں گاڑیوں کی تلاشی لینی شروع کردی ہے

    پاکستان نے پہل کردی بھارت کو بھی رویے بدلنے ہوں گے ،منموہن سنگھ

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بندٹریفک پولیس کے عہدیدار نے کہا کہ چٹانیں ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا شاہراہ کو پھر سے بحال کرنے میں تیزی لائی جائی رہی ہے اور سڑک بحال ہوتے ہی مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی جائیگی۔

    طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم

    گذشتہ روز رامبن کے مہد کے مقام پر صبح سویرے صرف ایک گھنٹے کے لیے گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اس سے قبل شاہراہ پر بھاری چٹانیں گرگئیںجس کی وجہ سے شاہراہ دوبارہ بند ہوگئی ۔7نومبرکو جوہر ٹنل کے مقام پر بھاری برف باری اور رامسو اور ناشری سمیت کئی مقامات پر مسلسل بارش کے سبب جموں سرینگر شاہراہ کو آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر،کتنے کمسن بچوں کو بھارتی فوج نے حراست میں لیا؟ اہم خبر

    مقبوضہ کشمیر،کتنے کمسن بچوں کو بھارتی فوج نے حراست میں لیا؟ اہم خبر

    مقبوضہ کشمیر،کتنے کمسن بچوں کو بھارتی فوج نے حراست میں لیا؟ اہم خبر

    اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، 5 اگست کے بعد سے اب تک قابض افواج 144 کم سن بچوں کو حراست میں لے چکی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل اور تشدد کے واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے فوری مداخلت کرے۔

    پیر کو یہاں ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں5 اگست کے بعد سے اب تک قابض افواج اور پولیس 9 سالہ بچے سمیت 144 کم سن بچوں کو حراست میں لے چکی ہے، بھارتی حکومت نے کشمیر کی متنازع حیثیت کو ختم کردیا ہے اور مسلسل کرفیو لگا رکھا ہے جس سے متعلق عدالت کی طرف سے مقرر کردہ کمیٹی نے بھی اپنی رپورٹ میں ان واقعات کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں بچوں کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انسانی حقوق کی سرگرم کشمیری تنظیموں کے کارکنوں کے مطابق 5 اگست کے بعد سے13 ہزار کم سن لڑکوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ بہت سے قانونی جواز موجود ہیں جو کشمیر سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی نہ صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ بھارتی بیانیے کی نفی بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مظالم کا نوٹس لے اور بھارتی قابض افواج کی طرف سے بچوں پر ظلم و بربریت کو بند کرائے۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کے تمام 5 ارکان اس صورتحال پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جو انتہائی مایوس کن اور قابل مذمت عمل ہے۔