Baaghi TV

Category: کشمیر

  • حکومت تین ماہ سے گھروں میں بند نہتے کشمیریوں کو بھلا چکی،ایسا کس نے کہا؟

    حکومت تین ماہ سے گھروں میں بند نہتے کشمیریوں کو بھلا چکی،ایسا کس نے کہا؟

    حکومت تین ماہ سے گھروں میں بند نہتے کشمیریوں کو بھلا چکی،ایسا کس نے کہا؟

    باغی ٹی وی کی رہورٹ کے مطابق موجودہ حکمران تین ماہ سے گھروں میں بند 80لاکھ کشمیریوں کو بھلا چکے ہیں۔ جو پاکستان کی شہ رگ کی حفاظت کرنے والے ہیں .امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب وصدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران تین ماہ سے گھروں میں بند 80لاکھ کشمیریوں کو بھلا چکے ہیں۔ جو پاکستان کی شہ رگ کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ حکومت پاکستان کاان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک تشویشناک ہے۔ بھارت نے ہر حد عبور کرلی ہے اور ہمارے وزیر اعظم کنٹرول لائن پار نہ کرنے کے فوائد اور نقصان بتاکر قوم کو بزدلی کی راہ دکھارہے ہیں۔ عالمی برادری کا اس حوالے سے کردار افسوسناک رہا ہے۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام پورے جذبہ ایمانی کے ساتھ نہتے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    نیول چیف کا آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کی بد ترین کارکردگی کے باعث عوام میں اضطراب ہے۔ لوگ مایوس ہو کر لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر ہیں اور حکمرانوں کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ملک کے مستقبل کے بارے میں فکر مند دکھائے دیتا ہے۔ ملک میں افراتفری اور انتشار کی فضا قائم ہوچکی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے مگر جب تک حکمرانوں کی گردنوں سے سریا نہیں نکل جاتا وہ راہ راست پر نہیں آسکتے۔ عوام کے ووٹوں سے برسر اقتدار آنے والے حکمرانوں نے عوام سے اپنا رشتہ ناطہ ختم کردیا ہے۔ جن کو لوگوں نے جھولیاں بھر بھر کر ووٹ دیے تھے، آج وہی جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔

    بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے میں کشمیر پر قبضہ کر لے گا،سابق ایئر چیف

    کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

    محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومت وزراء کی فہم و فراست ان کے زبان و بیان سے نظر آتی ہے۔ ان کاغیر روایتی طرز عمل جمہوریت کے لیے خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے۔

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

  • مقبوضہ کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر کی آمد کے خلاف احتجاج،مظاہرے اور ریلیاں

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر: لیفٹیننٹ گورنرکی آمد کے خلاف احتجاج،مظاہرے اورریلیاں نکالی گئی ، اطلاعات کے مطابق ریاست کا درجہ ختم ہونے کے بعد پہلی بار مقبوضہ جموں میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج سِول سکریٹریٹ کا دورہ کیا اور تقریب کے دوران گارڈ آف آنر لیا۔

    فوج نے جو پیغام دینا تھا دے دیا، حالات ٹھیک ہوتے دیکھ رہا ہوں: شیخ رشیدکا دعویٰ

    ذرائع کے مطابق جموں کے پریس کلب میں نیشنل پینتھرزپارٹی نے ریاست کا درجہ ختم کرنے اور لیفٹیننٹ گورنر کی جموں آمد کے خلاف احتجاج کیا۔ نیشنل پنتھرز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیر ہرش دیو نے کہا کہ ‘مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کی حثیت ہی ختم کردی۔

    نوجوان پر برہنہ کرکے تشدد، ریسٹورنٹ کے مالک نے مار مار کربرے حال کردیئے

    ساؤتھ ایشین وائرسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘تاریخ میں آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا ہے کہ کسی ریاست کا درجہ ختم کیا گیا ہو، یہ جموں کشمیر کے لوگوں کے جذبات و احساسات کے صریح خلاف ہے۔

    کشمیربہت جلد آزاد ہونے والا ہے، عبداللہ گل کا بین الاقوامی یونیورسٹی میں خطاب

    نیشنل پنتھرز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیر ہرش دیو نےکہا کہ ہم مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر کو پھر سے ریاست کا درجہ دیا جائے۔’واضح رہے کہ گریش چندر مرمو نے جموں وکشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر جموں میں سول سکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں دربار موو کی تقریب میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیر :سٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کارڈ اچانک بند 

    جموں:مقبوضہ کشمیر میں سٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کارڈ اچانک بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ اے ٹی ایم کے ذریعے پیسے نہ نکلوانے کے باعث مشکلات میں مبتلا ہیں۔

    وہ وعدہ ہی کیا جو وفا نہ ہو،نابینا افراد ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے

    ذرائع کے مطابق ایس بی آئی نے اپنے گاہکوں کو نئے اور چپ والے اے ٹی ایم کارڈ فراہم کئے تھے۔ اور پرانے اے ٹی ایم کارڑوں کو آر بی آئی کی ہدایات کے تحت مرحلہ وار بند کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھالیکن کھاتے داروں کی بڑی تعداد اب تک پرانے اے ٹی ایم کارڈوں کو ہی استعمال کرتی تھی

     

    نوجوان پر برہنہ کرکے تشدد، ریسٹورنٹ کے مالک نے مار مار کربرے حال کردیئے

    ذرائع کےمطابق محمد یاسین نامی ایک شہری، جو ایس بی آئی کی ایک برانچ کا اکاؤنٹ ہولڈر ہے ،نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ وادی میں انٹرنیٹ کی معطلی کے دوران ایس بی آئی نے پرانے اے ٹی ایم کارڈ بند کئے ہیں جس سے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    دوسری طرف شہریوں نے کہا کہ ‘ایس بی آئی نے وادی میں پرانے اے ٹی ایم کارڈ اس وقت بند کرنے شروع کئے ہیں جس وقت یہاں انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسز معطل ہیں، ہم نئے اے ٹی ایم کاڑروں کو کام میں لانے سے قاصر ہیں کیونکہ اس کے لئے موبائل فون پر مسیج سروس کا ہونا لازمی ہے تاکہ او پی ٹی مسیج حاصل کرکے پن معلوم کیا جاسکے’۔

    فوج نے جو پیغام دینا تھا دے دیا، حالات ٹھیک ہوتے دیکھ رہا ہوں: شیخ رشیدکا دعویٰ

    انہوں نے مزید کہا کہ پن جنریٹ کئے بغیر نئے اے ٹی ایم کارڈ چل نہیں سکتے اور پن جنریٹ کرنے کے لئے ایس ایم ایس سروس کا ہونا ضروری ہے۔مدثر بخاری نامی ایک شہری نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ میں نئے اے ٹی ایم کارڈ کو ابھی استعمال میں نہیں لایا تھا بلکہ پرانے کارڈ کو ہی استعمال کرتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ’میرے پاس نیا چپ والا اے ٹی ایم کارڈ بھی ہے لیکن میں پرانے کارڈ کو ہی استعمال کرتا تھا اب پرانا کارڈبند ہوگیا ہے اور نئے کا پن معلوم نہیں ہوسکتا جس وجہ سے میں پیسے نکال نہیں سکا اور پھر میں نے اپنے ایک دوست سے چند ہزار روپے قرض لئے تاکہ فی الوقت گھر کا خرچہ چلا نے کی سبیل ہوسکے’۔

    محمد جمال نامی ایک گاہک نے کہا کہ بنک والے اس سلسلے میں کوئی مدد کرنے سے صاف انکار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا: ‘میں نے جب ایس بی آئی کے ایک عہدیدار سے اس معاملے میں مدد کرنے کو کہا تو انہوں نے مجھے پیسے نکالنے کے لئے فی الوقت پاس بک استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور میسج سروس بحال ہونے تک انتظار کرنے کو کہا’۔

    متاثرین نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ پرانے اے ٹی ایم کارڈز کو وادی میں انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات کی بحالی تک بند نہ کریں اور جن اے ٹی ایم کارڈوں کو بند کیا گیا ہے انہیں ایس ایم ایس سروس کی بحالی تک بحال کریں

  • کشمیربہت جلد آزاد ہونے والا ہے، عبداللہ گل کا بین الاقوامی یونیورسٹی میں خطاب

    اسلام آباد:کشمیر بہت جلد آزاد ہونے والا ہے، بھارت نے کشمیر کو ہتھیانے کے لیے جو آرٹیکل 370 ختم کیا ہے وہ ہی اس کے گلے کی ہڈی بن جائے گی ، بھارت مشکل میں پھنس گیا ہے، ان خیالات کا اظہارتحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے سربراہ عبداللہ گل نے اسلام آباد میں اسلامک بین الاقوامی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا

    باغی ٹی وی کے مطابق عبداللہ گل نے اسلامک یونیورسٹی خواتین کیمپس میں کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کافی عرصے سے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے کشمیر پر قبضے کے منصوبے بنارہا تھا ، بھارت نے دفعہ 35 اے کو ختم کرکے آبیل مجھے مار والی غلطی کی ہے

    عبداللہ گل نے مزید کہا کہ پاکستان کو معذرت خواہانہ انداز نہیں اپنانا چاہیے بلکہ اب کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے ،پاکستان کی بقا کشمیر کی آزادی کے ساتھ مسلمہ ہے، عبداللہ گل نے مزید کہا کہ بہت جلد کشمیری بھارت کی غلامی سے آزاد ہوجائیں‌گے

  • بھارت اس وقت مسئلہ کشمیر پر کہاں کھڑا ، چیئرمین کشمیر کمیٹی نے بتا دیا

    بھارت اس وقت مسئلہ کشمیر پر کہاں کھڑا ، چیئرمین کشمیر کمیٹی نے بتا دیا

    بھارت اس وقت مسئلہ کشمیر پر کہاں کھڑا ، چیئرمین کشمیر کمیٹی نے بتا دیا

    باغی ٹی وی : چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ نیویارک ٹائمز سمیت عالمی اداروں نےکشمیر پر رپورٹس دیں’کشمیر پاکستان کا مستقبل ہے.کشمیر کےبغیر پاکستان مکمل نہیں ہوسکتا،قائداعظم نے کہا تھا کشمیر ہماری شہ رگ ہے،چیئرمین کشمیر کمیٹی کشمیرسےمتعلق دنیامیں پاکستان کےبیانیےکو پذیرائی ملی،
    چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریر کو توجہ سے سنا گیا، جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے70سے75فیصدتقریر کشمیر پر کی،اینجلا مرکل نے بھی مودی سے کشمیر میں کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے،مہاتما گاندھی کا قاتل آر ایس ایس کا رکن تھا،
    بھارت نے کشمیر کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایاہے،غیر ملکی وفود کو آزاد کشمیر کا دورہ کرایا،5اگست کےبعد ہزاروں بچےجیلوں میں قید ہیں،
    بیٹا ہم ابھی زندہ ہیں‌، کشمیری ماں کا بیٹے کو آخری فون
    ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں،پہلی بار مقبوضہ کشمیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا،عالمی اداروں کی رپورٹس کےباعث بھارت پیچھے چلا گیا،

    پاک فوج کی سپورٹ جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، میجر جنرل آصف غفور

  • بیٹا ہم ابھی زندہ ہیں‌، کشمیری ماں کا بیٹے کو آخری فون

    اسلام آباد:پہلے بھی بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا تھا مگر اب تو 5 اگست 2019 سے تو حالات بہت زیادہ خراب ہیں‌ ، بلکہ کشمیر میں‌ تو اب تک سب سے بڑی فوج کشی ہے ، ان خیالات کا اظہار کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کب تک ٹیلی ویژن کے ہیڈ آفس میں ایک انٹریوکے دوران کیا

    پنجاب کے سکولوں میں کون سی مہم شروع ہونی والی ہے،سیکرٹری ایجوکیشن نے بتاددیا

    کب تک ٹیلی ویژن کو انٹریودیتے ہوئے ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو پاکستان اور پاکستانیوں سے بہت زیادہ محبت ہے ، کشمیریوں کی محبت کا تو یہ حال ہےکہ وہ دفن بھی پاکستانی پرچم میں ہونا چاہتے ہیں ، ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ صورت‌حال اس قدر خراب ہے کہ اس کا ذکرکرنا بھی بہت مشکل ہے،

    ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کا ایک واقعہ ذکرکرتے ہوئے حیران کردیا کہ وہ کہتے ہیں‌کہ انہوں نے اپنے گھروالوں‌کو فون کیا تو ان کے الفاظ یہ تھے کہ بیٹا ابھی ہم زندہ ہیں، ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی بتاتے ہیں کہ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ کشمیری کس قدر تکلیف میں مبتلا ہیں ،

    ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے مزید بتایا کہ صورت حال اس قدر خراب ہےکہ مائیں اپنے بچوں کے بارے میں اس قدر خوف زدہ ہیں کہ اگرکوئی بچہ باہرچلا جائے تو ان کو یہ ڈررہتا ہےکہ شاید کہ اب وہ کبھی بھی گھرواپس نہیں آئے گا،

    پاک فوج کی سپورٹ جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، میجر جنرل آصف غفور

    یادرہےکہ کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر مجاہد گیلانی کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی کے بھانجےہیں اور ان دنوں پاکستان میں رہائش پزیر ہیں جہاں سے وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے جدوجہد آزادی کی تحریک کو احسن انداز سے چلا رہے ہیں

  • کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے محکمہ محنت کے زیر اہتمام ریلی

    فیصل آباد(محمد اویس )حکومت پنجاب کی ہدایات پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف محکمہ محنت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر لیبر ملک منور اعوان نے کی۔ریلی میں محکمہ لیبر کے افسران،مزدور رہنما اورسول سوسائٹی کے افراد نے انڈین فوج کے مظالم کی بھرپور انداز میں مذمت کی۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی لیبر آفس سے شروع ہو کر اکبر آباد چوک سے ہوتی ہوئی جیل روڈ پر جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کے خلاف تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ڈائریکٹر لیبر نے کشمیریوں کی آزادی کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ ڈھرکتے ہیں اور جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔اس موقع پر کشمیر کی آزادی کی دعا بھی کی گئی۔

  • بھارتی تسلط کے خلاف سید علی گیلانی کا دبنگ اعلان

    بھارتی تسلط کے خلاف سید علی گیلانی کا دبنگ اعلان

    بھارتی تسلط کے خلاف سید علی گیلانی کا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما ،آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ جموں کشمیر،لداخ کی تقسیم کیلیے نئے قانون کے اطلاق پر ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت اپنے آمرانہ اقدامات کےذریعے جموں کشمیر کی متنازع حیثیت کو بدل نہیں سکتا،دو کٹھ پتلی آمرمسلط کرکے بھارت کشمیریوں کوحق خودارادیت جدوجہد سے روکنا چاہتا ہے،

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا پرچم اور آئین بھی ختم کردیا

    سید علی گیلانی نے مزید کہا کہ بھارت اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو محکوم نہیں رکھ سکتا،بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہاہے،حالیہ اقدامات سےکشمیری عوام میں بھارت سے نفرت،ناراضگی اورمزاحمت کئی گنا بڑھی ہے،کشمیریوں کی طرف سے خاموش احتجاج کو طوفان سے پہلے کی خاموشی سمجھا جانا چاہیے،

    مقبوضہ جموں کشمیر، سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ، کتنا نقصان ہوا؟

    سیدعلی گیلانی نے کشمیریوں کو بھارتی تسلط کیخلاف جدوجہد جاری رکھنے پرزوردیا.

    خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

  • "کشمیری خصوصی حیثیت کا باضابطہ خاتمہ اور پاکستانی قوم کا اضطراب” تحریر:  محمد عبداللہ

    "کشمیری خصوصی حیثیت کا باضابطہ خاتمہ اور پاکستانی قوم کا اضطراب” تحریر: محمد عبداللہ

    ہم نے پہلے بھی اس موضوع پر تفصیل سے لکھا تھا ابھی پھر بتائے دیتے ہیں کہ یہ بات حقیقت ہے کہ یہ بہت بڑا سانحہ ہے کہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو آج باضابطہ طور پر ختم کردیا گیا ہے اور کشمیر کو دو یونٹس کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا گیا ہے. اس پر ہمارے لوگ بہت ہی افسردہ ہیں اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ان کا افسردہ ہونا بنتا ہے لیکن افسردگی، غم و غصے اور مایوسی میں فرق ہونا چاہیے ایسے نہیں ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ بن گیا ہے اور وہاں کی حریت قیادت نے یا عوام نے اس فیصلے کو تسلیم کرلیا ہے.

    "کشمیر میں بھارت کی نئی پیش رفت اور محبان کشمیر میں غم و فکر کی لہر” تحریر: محمد عبداللہ

    دیکھیں کشمیر پر بھارت کا قبضہ کوئی پچھلے 87 روز سے نہیں ہوا بلکہ ستر سال سے جاری ہے تو کیا کبھی آزادانہ ترنگا لہرا پایا بھارت کشمیر کے کسی بھی علاقے میں؟ کیا جموں و کشمیر کی عوام نے بھارت کے اس قبضے کو تسلیم کیا؟ کیا انہوں نے بھارتی مراعات اور پیکجزو آفرز کو قبول کیا ہو؟ جب ماضی میں ایسا کچھ نہیں ہوا اور کشمیری ڈٹے رہے اور سبز ہلالی پرچم کو لہراتے رہے تو یاد رکھیں کشمیر میں کل بھی سبز ہلالی لہراتا تھا اور آئندہ بھی سبز ہلالی ہی لہرائے گا ان شاءاللہ، بھارتی ترنگے کے لیے نہ کل کشمیر میں جگہ تھی نہ آج ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی جگہ ہوگی. سر دست مسئلہ یہ ہے بھارت نے اس ساری بدمعاشی کے لیے وقت چنا ہے وہ کشمیریوں کے وکیل پاکستان کے لیے مشکل ترین وقت ہے. اندرونی خلفشار سب کے سامنے ہے کہ مسئلہ کشمیر پر جو بچی کچھی بات اور سفارتی اور عالمی سطح پر جو کوششیں ہو رہی تھیں وہ بھی گرفتاریوں، رہائیوں، دھرنوں اور نام نہاد آزادی کے مارچوں کی نظر ہوگئیں اور مسئلہ کشمیر بیک فٹ پر چلا گیا.

    "علی گڑھ یونی ورسٹی کا اسکالر اور مجاہدین کا کمانڈر” تحریر: محمد عبداللہ

    دوسرا بہت بڑا ایشو ان حالات میں پاکستان کی بدخال معیشت ہے اتنے تنگ معاشی اور سیاسی ابتری کے حالات میں آپ کوئی بڑا قدم نہیں اٹھا سکتے. تیسری بات کہ امریکہ کی اس خطے میں موجودگی سے بھارت نے فائدہ اٹھایا کہ جب تک امریکہ یہاں ہے اسی ٹائم کے اندر اندر یہ فیصلہ لے لو وگرنہ امریکہ کے جانے کے بعد تو بھارت کو دہلی کے لالے پڑے ہونگے، تیسری اور سب سے اہم چیز جو پاکستان کا سب سے اہم ہتھیار تھا وہ ایف اے ٹی ایف کی جکڑ بندیوں کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہے کوئی سلسلہ ایسا نہیں جو پاکستان شروع کرسکتا ہو. پاکستان کے لیے یہ نہایت کٹھن دن ہیں اور بھارت نے انہی دنوں کا انتخاب کرکے کشمیر پر اپنے قبضے کو مستحکم کرکے اپنے اندر ضم کرنا چاہا ہے لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہوگا یہ کشمیر نہ نگلا جائے گا اور نہ اگلا جائے بھارت اور بالآخر یہ ممبئی سے شملہ تک پھیلا بھارت ٹکڑوں اور حصوں میں بٹے گا. منی پورہ کی آزادی کی اعلان ہوچکا، خالصتان موومٹ تیزی سے جاری ہے اور کرتارپور کوریڈور اس میں نہایت اہم سنگ میل ہے.

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو سے بیرون ممالک کشمیریوں کی زندگی کیسے اجیرن ہوگئی ہے!!! تحریر: محمد عبداللہ

    ہمارے اینڈ سے ہونا چاہیے کہ مایوس نہ ہوں اور ڈٹے رہیں مسلسل آواز بلند کرتے رہیں اور جو قوتیں اور گماشتے کشمیر ایشو سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں ان کو کامیاب نہ ہونے دیں. جب کشمیر کی حریت قیادت پاکستان کی مجبوریوں کو سمجھتی ہے اور پاکستان پر اعتماد کرتی ہے تو پاکستان کا جذباتی نوجوان کیوں نہیں سمجھتا. ہاں یہ بات حقیقت ہے کہ یہ ایمانی اور عقیدے کی کمزوریاں ہی ہیں جو ہم زمینی حقائق کی بات کرکے دلاسے دیتے اور دلاتے ہیں اگر دل ایمان سے بھرپور ہوں تو ابابیلیں بھی ہاتھیوں کو شکست دیتی ہیں اللہ کی مدد سے.
    ہمارے اداروں کو بھی یہ بات سمجھنی چاہیے کہ اتنے نازک اور سنجیدہ حالات میں جب غیر سنجیدگی اور لاپرواہی دکھائی جاتی ہے شمشیر و سناں پر طاؤس و رباب کو ترجیح دی جاتی ہے تو قوم کا غصہ فطری ہے.

    <img src=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/10/IMG_20191031_133721-271×300.jpg” alt=”محمد عبداللہ” width=”271″ height=”300″ class=”size-medium wp-image-112485″ /> محمد عبداللہ

  • مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم، 20معاون کونسلز کا تقرر

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ اور بھارت کے زیرانتظام علاقہ بننے کے بعد بھارتی حکومت نے 20معاون کونسلز کا تقرر کیا ہے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر، صدر راج ختم، نوٹیفیکیشن جاری

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاون کونسلز قانون نافذ کرنے والے لا آفیسرز جن میں سینیئر اے اے جی ، ڈی اے جی (ایس) اور جی اے (ایس) کی جانب سے سرینگر اور جموں کے ہائی کورٹ میں روزانہ کی کاروائیوں میں پیش ہوںگے۔

    یہ احکامات ایڈووکیٹ جنرل ڈی سی رینا نے محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے سکریٹری کی موجودگی میںسرینگر ونگ کے 9 ایڈوکیٹ کو سونپ دیئے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم، چین کی طرف سے بڑا ردعمل سامنے آ گیا

    یادرہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور ریاست کا درجہ آج جمعرات کو ختم ہوگیا۔ اب مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کے زیر انتظام علاقوں- لداخ اور جموں و کشمیر میں تقسیم ہوگیا ہے۔آج دونوں خطوں کے گورنرز نے الگ الگ تقریبات میں حلف اٹھا لیا۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی تقسیم، ریڈیو اسٹیشنز کا نام بھی تبدیل

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں گریش چندر مرمو نے بھارت کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹننٹ گورنر کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب سرینگر کے راج بھون میں منعقد ہوئی۔دوسری طرف رادھا کرشنا ماتھر نے بھی بھارت کے زیر انتطام علاقہ لداخ کے پہلے لیفٹننٹ گورنرکے عہدہ کا حلف اٹھالیا۔