Baaghi TV

Category: کشمیر

  • سینیٹرطلحہ محمود بازی لے گئے، باقی سب دیکھتے رہے

    سینیٹرطلحہ محمود بازی لے گئے، باقی سب دیکھتے رہے

    جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر طلحہ محمود بازی لے گئے، باقی سب دیکھتے رہے، ایسا کام کیا کہ عوام بھی حیران رہ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ ہمیشہ سانحات پر اللہ کی جانب رجوع اور خدمت خلق کے جذبہ کے ساتھ مجبور اور لاچار لوگوں کا سہارا بننا ہوگا۔24ستمبر2019 کو میرپور میں ہونے والے ہولناک زلزلے نے اکتوبر2005 کی یادتازہ کر دی ہے ۔8اکتوبر کے بعد جس طرح دوست ممالک اور پاکستانی عوام نے بحالی و تعمیر نو کے کاموں میں حصہ لیا وہ ناقابل فراموش ہے.

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    ان خیالات کا اظہار سینیٹر محمد طلحہ محمود نے میرپور آزاد کشمیر میں زلزلہ متاثرین میں امداد کی تقسیم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا .

    اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ 8اکتوبر 2005کی صبح چند ساعتوں میں رونما ہوئے عظیم سانحہ کو گزرے آج چودہ سال ہوگئے ۔اس زلزلے میں ہزارہ ڈویژن سمیت آزادکشمیر میں ہزاروں لوگ شہید ،زخمی لاکھوں بے گھر ہوئے تھے۔اس طرح کے ہولناک زلزلے میں ہونے والے ناقابل تلافی جانی نقصان کا ازالہ تو ممکن نہیں تاہم قدرتی آفات سے آگاہی حاصل کرکے اسکے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے ۔

    پاکستان متاثرین زلزلہ کی امداد کے لیے آزاد حکومت کو وسائل فراہم کرے ،سراج الحق

    ہم مشکل کی اس کھڑی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں،شہدائے زلزلہ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کا خیال رکھا جائے اورحکومتوں کو بھی اس بات کو یقینی بناناہوگا تا کہ ایسے حادثات میں کم سے کم نقصانات کا اندیشہ رہے۔

    چیئرمین محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن ،سینیٹر محمد طلحہ محمود نے زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کیں اور شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے دعا فرمائی .اس دوران جاتلاں ، ساہنگ کلیال ، ساہنگ ککری، مغل پورہ ، نَکا کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے متاثرہ گھرانوں کے افراد موجود تھے.

    تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب سمیت علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات ،مولانا سعید یوسف ، امتیاز عباسی ودیگربھی موجود تھے۔

     

    زلزلہ متاثرین کے لئے حکومتی پیکج ، کیا کچھ ملے گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

  • مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نئے امریکی پیغام سے بھارت پریشان

    مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نئے امریکی پیغام سے بھارت پریشان

    نیویارک: مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی طاقتوں کیطرف سے حوصلہ افزاء پیغامات سے بھارت پریشان ہونےلگا، اطلاعات کے مطابق ایک طرف امریکی سینیٹرز پاکستان میں سیاسی اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں کرکے کشمیرکے مسئلہ پر تشویش کا اظہار کررہےہیں‌تو دوسری طرف امریکی فارن افیرز نے بھی بھارت کوایک نیا جھٹکا دے دیا ہے،

    کشمیر میں بھارتی پابندیاں مارشل لاء سے کم نہیں‌، بھارتی ماہر معیشت امرتاسین

    اطلاعات کےمطابق امریکی فارن افیرز ہاوس کمیٹی کے ارکان نے بھارت کی طرف سے کشمیر اور کشمیریوں پر زبردستی قبضے کو مسترد کردیا ہے تو دوسری طرف بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر سے اپنی فوجیں فی الفور نکال لے ، فارن افیرز کی طرف سے کہا گیا ہےکہ ہر آنے وال دن کشمیریون کے لیے سخت اورتکلیف دہ ہے اور بھارتی مظالم بڑھ رہے ہیں‌

    جلال آباد میں خودکش، ہر طرف خون ہی خون ،ہلاکتوں اور زخمیوں‌ کی بڑی تعداد

    اپنے ٹویٹ پیغام میں‌امریکی فارن افیرز ہاوس کمیٹی میں‌کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کو بھی وہی حقوق دے جواس نے بھارت کے دیگر شہریوں کو دے رکھے ہیں،امریکی فارن ہاوس کمیٹی نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کیطرف سے کشمیریوں‌کے خلاف غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے جس کی کسی بھی معاشرے میں اجازت نہیں‌

    ثانیہ مرزا کی بہن اور سابق کرکٹر اظہرالدین کے بیٹے اسد الدین کے چرچے

  • مقبوضہ کشمیرپابندیاں، بھارتی دانشوروں نے مودی اور کووند سے بڑا مطالبہ کر دیا

    مقبوضہ کشمیرپابندیاں، بھارتی دانشوروں نے مودی اور کووند سے بڑا مطالبہ کر دیا

    بھارتی دانشوروں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر رام ناتھ کووند سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر انسانی اور غیر اخلاقی پابندیوں کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، صنعتی شعبہ کے حوالہ سے اہم رپورٹ آ گئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیاست دانوں ، صحافیوں اور ماہرین تعلیم سمیت 284 افراد کے دستخط کے ساتھ ایک درخواست لکھی گئی ہے۔ درخواست میں وزیر اعظم مودی اور صدر کووند سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی جموں وکشمیر میں حالات ناقابل قبول ہیں ، اور حکومت کو کیرالہ کی ہائی کورٹ کے ذریعہ اعلان کردہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کنکشن کو دوبارہ قائم کرنا ہوگا۔”

    درخواست کے مطابق،جمہوری وجوہات کی بناءپر ، ہم اس صورتحال کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور اس خطے کو اتحاد کے علاقے میں تقسیم کرنے کا فیصلہ مقامی حکام سے مشورہ لیے بغیر کیا گیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر میں کتنے ہزار اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں؟ اہم خبر

    یا د رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو 370 واں آرٹیکل منسوخ کردیا تھا۔

    بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو مسترد کر دیا

  • سرگودہا یونیورسٹی یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

    سرگودہا یونیورسٹی یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی افواج کے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کیلئے سرگودھا یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، سٹاف اور طلباء و طالبات نے ریلی نکالی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ کشمیروں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا جائے اور بھارتی مظالم کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ طلبہ نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اور پلے کارڈز لہرائے، کشمیر کی آزادی کیلئے باآواز بلند نعرے لگائے اور دنیا کو پیغام دیا کہ ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیر کی آزادی کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اسلام ہمیں اخوت و انسانی ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ بحیثیت انسان اور مسلمان یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کی آواز بنیں اور ہر فورم پر کشمیر کی آزادی کیلئے آواز اٹھائیں۔ شرکاء نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگانا ہے اور دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز کرانی ہے۔ طلباء نے یہ پیغام دیا کہ وہ کشمیر کو آزادی دلا کر رہیں گے۔ ہر پاکستانی کا دل آزادی کے متلاشی کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور یہ پکارتا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور اس حق کو کوئی بھی کشمیریوں سے نہیں چھین سکتا۔

  • برطانوی کرکٹرمیرپور میں زلزلے سے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے ، یہ کرکٹر کون ہیں ، اہم خبر آگئی

    برطانوی کرکٹرمیرپور میں زلزلے سے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے ، یہ کرکٹر کون ہیں ، اہم خبر آگئی

    میرپور:برطانوی کرکٹرمیرپور میں زلزلے سے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے ، یہ کرکٹر کون ہیں ، اہم خبر آگئی ، اطلاعات کے مطابق انگلش کرکٹر عادل رشید نے میرپور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سامان تقسیم کیا۔

    بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی…

    باغی ٹی وی کے مطابق برطانوی کرکٹر عادل رشید میرپور میں زلزلے سے متاثر ہونے والی فیملیز کے پاس پہنچے اور زلزلے سے متاثر افراد سے ملاقات کرکے ان کے دکھ میں شریک ہوئے۔

    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت…

    میر پور سے ذرائع کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق برطانوی کرکٹر عادل رشید نے متاثرہ علاقوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا، مکانات کے بکھرے ملبے اور اپنے گھروں میں رہنے والوں کو خیموں میں بیٹھے دیکھ کر عادل رشید کافی افسردہ دکھائی دئیے۔

    تدبیریں‌ناکام ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق،

    ٹیسٹ کرکٹر عادل رشید نے ہزاروں میل دور سے آکر متاثرین میں ناصرف امدادی اشیا تقسیم کیں بلکہ ان کا دکھ درد بھی بانٹا اور متاثرین نے بھی انہیں اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا۔ورلڈ کپ 2019 کی فاتح ٹیم کے اسکواڈ میں شامل عادل رشید نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جس میں روزمرہ استعمال کی اشیا سمیت کمبل بھی شامل تھے۔

  • بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو مسترد کر دیا

    بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو مسترد کر دیا

    ناگالینڈ:ہم کشمیریوں کی آزادی صلب کرنے کی بھارتی ناپاک کوشش کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ، بھارت کسی کو زبردستی غلام نہیں بنا سکتا ، اطلاعات کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست کی علیحدگی پسند تنظیم نے بھی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےناگالینڈ کی علیحدگی پسند تنظیم کے رہنما ازاک موویہ نے مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا۔بھرپورمذمت بھی کردی ازاک موویہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیر کی حیثیت کے خلاف کیا گیا ہے، آرٹیکل کے خاتمے کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

    بھٹو کے شہر میں زخمیوں سےبھیانک سلوک، زخموں میں کیڑے پڑ گئے ، مگر بھٹوپھر زندہ ہے

    ذرائع کےمطابق ناگا علیحدگی پسند تنظیم کے رہنما نے کہا مودی حکومت کا یہ اقدام کشمیری قوم کے ساتھ دھوکا ہے، ناگالینڈ کو بھی بھارتی آئین کے تحت خصوصی حیثیت حاصل ہے، خدشہ ہے بھارتی حکومت کا اگلا قدم ناگالینڈ ہوگا۔ناگا کی عوام بھارتی بربریت زبردستی مسلط کرنے کی مذمت بھی کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت بھی کرتے ہیں‌

    ایک دن ڈیوٹی اور پھر تین دن ڈاکٹر غائب،پھر اگر ان کو پابند کریں تواحتجاج

    نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالم شمال مشرقی انڈیا کی سب سے بڑی باغی علیحدگی پسند تنظیم ہے، جس کے ارکان گزشتہ چار عشروں سے آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے پر ناگالینڈ کے حریت پسندوں نے اعلان آزادی کر دیا تھا، الگ دارالحکومت بنا کر قومی پرچم اور ترانہ بھی جاری کر دیا تھا۔

    یہ بات قابل غور ہے کہ اس سے پہلے ناگالینڈ حکومت کا کہنا تھا کہ ناگالینڈ اب ایک آزاد ملک ہے جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کر رکھا تھا اور ناگالینڈ نے کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق نہیں چاہا تھا۔خیال رہے کہ بھارت نے 1947 میں ناگالینڈ پر زبردستی قبضہ جما لیا تھا، تب سے اب تک آزادی اور حقوق کی جدوجہد کے دوران بھارتی فوجی ناگا لینڈ کے ہزاروں لوگوں کو قتل کر چکے ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف کاگرین سگنل،پاکستان نے 40 میں‌سے 36 سفارشات پر عمل کردکھایا

  • کشمیر، وزیراعظم جہاد کا اعلان کریں،خواتین پہلی صف میں ہوں گی،ایسا کس نے کہا؟

    کشمیر، وزیراعظم جہاد کا اعلان کریں،خواتین پہلی صف میں ہوں گی،ایسا کس نے کہا؟

    کشمیر الائنس کی چیئر پرسن عظمیٰ گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے گزراش ہے کہ آپ کشمیریوں کی وکالت کی بجائے امامت کا منصب سنبھالیں آپ کشمیر کے لیے اعلان جہاد کریں سب سے پہلے ہم خواتین صف میں کھڑی ہونگی میرے والد جنرل حمید گل نے ایک پیشن گوئی کی تھی کہ بھارت کشمیر سے ذلیل رسوا ہوکر نکلے گا ان شاءاللہ یہ پیشن گوئی سچ ثابت ہوگی

    ان خیالات کا اظہار چئیرپرسن کشمیر الائنس عظمیٰ گل نے سیالکوٹ میں کشمیر کانفرنس میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے کشمیر کانفرنس میں شرکت کی کانفرنس سے سیالکوٹ کی مذہبی وسیاسی خواتین رہنماؤں نے بھی خطاب کیا

    مقبوضہ کشمیر میں کتنے ہزار اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں؟ اہم خبر

    ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ڈاکٹر بشریٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اداروں اور فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں جو مسئلہ کشمیر پر اور آزاد کشمیر میں دشمن کو ناکوں منہ چنے چبوا رہے ہیں مسئلہ کشمیر پر ہمیں اخلاقی طور پر ایک ہونے کی ضرورت ہے.

    کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

    اس موقع پر چئیرپرسن ویمن کشمیر الائنس عظمیٰ گل نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دختران ملت ہیں ہم کسی سے کم نہیں ہیں وہ وقت قریب ہے جب ہم سرینگر میں جلسہ کریں گی قائد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کہ شہ رگ ہے اور ہم اپنی شہ رگ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے آج ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کردار نہیں بلکہ سیاست کرے گا ہمیں یہ ٹرمپ کی ثالثی قبول نہیں ہے 80 لاکھ انسانیت کی جیل کسی این جی او کو نظر نہیں آرہی ہے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی خواتین کشمیر کے لیے اپنا من تن قربان کرنے کے لیے تیار ہیں ہم خواتین اپنی صفوں میں وہ فضائے بدر پیدا کریں گی ہماری نصرت کے لیے فرشتے اتریں گے

    سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی آواز بنیں,عظمٰی گل کا پنجاب یونیورسٹی کشمیر میں سیمنار سے خطاب

  • مقبوضہ کشمیر میں کتنے ہزار اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں؟ اہم خبر

    مقبوضہ کشمیر میں کتنے ہزار اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں؟ اہم خبر

    مقبوضہ جموں کشمیر میں 2700 اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کا انکشاف مقبوضہ کشمیر میں کام کرنے والی عدالت انصاف نامی این جی او نے اپنی رپورٹ میں کیا، رپورٹ کے مطابق 2700 اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں،

    ہم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این جی او نے رپورٹ میں کہا کہ کشمیر کے مختلف شہروں میں کھدائی کے دوران 55 دیہاتوں سے 2700 قبریں دریافت ہوئیں، بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اجتماعی قربیں بانڈی پورہ، کپواڑہ اور بارہمولا کے علاقوں سے برآمد ہوئیں، 154 قبروں میں سے دو جبکہ 23 قبروں میں تین سے سترہ نعشیں برآمد ہوئیں

    آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

    بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

    مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق کمیشن نے ڈی این اے ٹیسٹوں، کاربن ڈیٹنگ اور دیگر جدید طریقوں کی مدد سے مدفون افراد کی شناخت طے کرنے کا مطالبہ کیا مگر تاحال اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں اب تک 8000 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں اور اجتماعی قبروں کا معاملہ بھی حل طلب ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے اب تک 7000 سے زائد اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار نے پانچ اگست کو کرفیو لگایا تھا جو تاحال جاری ہے، کرفیو میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جاتی، احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں، 15 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، کشمیری خواتین نے اپنے تحفظ کے لئے لاٹھیاں اٹھا لی ہیں، نہتے کشمیریوں‌پر بھارتی فوج سرچ آپریشن کے نام پر بے انتہا مظالم کرتی ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں دس کشمیریوں‌کو شہید کیا جا چکا ہے.

    کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

    ٹیلی فون، انٹرنیٹ ، ریل سب کچھ معطل ہے، کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، کشمیری گھروں‌ میں محصور ہیں، بیماروں کو ہسپتال نہیں جانے دیا جاتا، ادویات، خوراک کی قلت ہو چکی ہے، میڈیا پر بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں، مساجد کو تالے لگے ہوئے ہیں، کشمیریوں‌کو نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی

    مقبوضہ جموں وکشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں صحافیوں نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سروس کے بند ہونے کی وجہ سے ان کا کام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    مقبوضہ کمشیر :6 ہزار اجتماعی قبریں ، آسٹریلوی صحافی کے انکشافات نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا

  • امریکی سینٹرز کی دھڑادھڑ ملاقاتیں‌، وزیراعظم سے ملاقات پر کیا پیغام دیاسینیٹرز کو ،یہ خبربھی آگئی

    امریکی سینٹرز کی دھڑادھڑ ملاقاتیں‌، وزیراعظم سے ملاقات پر کیا پیغام دیاسینیٹرز کو ،یہ خبربھی آگئی

    مظفرآباد:امریکی سینٹرز کی دھڑادھڑ ملاقاتیں‌، وزیراعظم سے ملاقات پر کیا پیغام دیا امریکی سینیٹرز کو ،یہ خبربھی آگئی ، اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرسے امریکی سینیٹرز کرس وان ہولن اور میگی حسن کی قیادت میں امریکی وفد کی ملاقات ہوئی۔

    رانی مکھر جی نے مودی کو خواتین اور بچوں سے زیادتی کا ذمہ دار قرار دیا ، اور کیا…مزید خبریں 

    امریکی سینیٹرز کرس وان ہولن اور میگی حسن کی قیادت میں امریکی وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم ا آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق نے امریکی وفد کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق راے شماری کا حق دیا جائے کیونکہ مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان دوطرفہ تنازعہ نہیں نہ زمین کا مسئلہ ہے۔ امریکہ اور اقوام عالم مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ لوگوں کو محصور رکھا گیا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مسئلہ کے حل کا روڈ میپ دیا گیا ہے امریکہ اس پر عملدرآمد کروائے۔پاکستان نے کبھی کشمیر کو زمینی مسئلہ نہیں سمجھا بلکہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے پر زوردیا ہے۔

     

  • ٹریول ایجنسی کا روزگار بھی ٹھپ، سینکڑوں افراد بے روز گار

    ٹریول ایجنسی کا روزگار بھی ٹھپ، سینکڑوں افراد بے روز گار

    مقبوضہ کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس پر پابندی کے باعث ٹریول ایجنسیوں کا کام ٹھپ ہو گیا ہے جس سے سینکڑوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، صنعتی شعبہ کے حوالہ سے اہم رپورٹ آ گئی

    بھارتی میڈیاکے مطابق شکیل احمد پائین شہر کے نوہٹہ میں اپنی ٹریول ایجنسی چلاتے ہیں، شکیل احمد نے موبائل انٹرنیٹ سروس پر پابندی کو کاروبار کے لیے زہر قاتل بتایا۔

    شکیل احمد کے بقول ،میرا کام انٹرنیٹ اور موبائل فون پر منحصر ہے، میں لوگوں کو ٹکٹیں نکال کر دیتا تھا اور سیاحوں کے لیے ہوٹلوں میں کمرے بھی بک کیا کرتا تھا لیکن جب سے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہوا ہے تو میرا کام کاج بھی بند ہوگیا ۔

    سیمنٹ فیکٹریاں بند ہونے سے ہزاروں مزدور بے روزگار

    جی ایم کیمونی کیشنز کے نام سے ٹریول ایجنسی اور ریچارج چلانے والے کشمیری نوجوان غلام محمد ڈار کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی پوری ٹیم پانچ اگست سے مسلسل بے کاربیٹھی ہے۔ غلام محمد ڈار کے بقول میں ٹریول ایجنسی اور ایک ریچارج ایپ چلاتا ہوں۔ میرا پورا کام آن لائن ہے۔ پانچ اگست کے اقدام سے میرے سمیت درجنوں نوجوان بے کاراور بے روزگار بیٹھے ہیں۔

    ریلوے کو دو کروڑ کا نقصان، اہم رپورٹ آ گئی

    محمد شفیع نامی ایک طالب علم کے بقول ہوائی ٹکٹ نکالنے کے لئے پہلے سری نگر کے ایئرپورٹ پر جانا پڑا اور پھر وہاں سے ٹی آر سی سری نگر جانا پڑا۔ پھر میں شام کو کافی دیر بعد وہاں پہنچا اور ٹکٹ نکالا۔

    اسی طرح محمد امین نامی ایک شہری نے کہا کہ مجھے بیرون ریاست زیر تعلیم اپنے چھوٹے بھائی کے پاس جانے کے لئے جہاز ٹکٹ لینے میں ایک ہفتہ لگ گیا۔