Baaghi TV

Category: کشمیر

  • فردوس عاشق اعوان کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات، کہا کشمیریوں کے ساتھ ہیں

    فردوس عاشق اعوان کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات، کہا کشمیریوں کے ساتھ ہیں

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں میرپور کے نواحی علاقے جاتلاں میں زلزلے سے نقصانات پرگفتگوکی گئی ، فردوس عاشق اعوان کا کہان تھا کہ زخمیوں کوسہولتوں کیلئے تمام اقدامات کررہے ہیں، حکومت کشمیریوں کےساتھ ہے،

    قبل ازیںوزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میر پور میں زلزلہ متاثرہ علاقت کا دورہ کیا، انہوں نے میر پور کے ہستپال کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی، فردوس عاشق اعوان نے زخمیوں کے اہلخانہ سے یکجہتی کی .

    وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

    فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے پر دلیل رنج و غم کا اظہار کرتی ہوں ،انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتی ہوں

    زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

    مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بیان بازی کی بجائے ریسکیو ر ریلیف کا کام کریں، حکومت آج تمام حقائق اکٹھے کر کے سامنے لائے گی، وزیراعظم نے ریسکیو آپریشن کا حکم دیا تھا، میں وزیراعظم کی ہدایت پر میر پو آئی ہیں، حکومت پاکستان ہر مشکل میں کشمیریوں کے ساتھ ہے، قدرتی آفات کسی کے بس میں نہیں ،کہیں بھی ہو سکتا ہے لیکن مقابلہ یکجہتی کے ساتھ ہو سکتا ہے، کشمیری قوم نے زلزلے کا پہلے بھی مقابلہ کیا

     

     

  • عمران خان دیانت داری سے کشمیر کاز کے لیےسرگرم ہیں،سینیٹر فیصل جاوید

    عمران خان دیانت داری سے کشمیر کاز کے لیےسرگرم ہیں،سینیٹر فیصل جاوید

    تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ثالثی کی بات تو کی لیکن مودی تیا ر نہیں ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے نیو یارک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ جنرل اسمبلی میں پہلی باربھرپورطریقے سے اٹھایا گیا،وزیراعظم عمران خان نے اہم رہنماوَں سے ملاقات کیں ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف احتجاج ہوا،وزیراعظم نے کہا کشمیر کے معاملے پر دنیا نے مایوس کیا،27ستمبرکو وزیراعظم عمران خان کی تقریر تاریخی ہوگی،

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    بات چیت سے پہلے بھارت کو کشمیر سے کرفیو ہٹانا ہوگا، وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم کا ہو گا آج بھی نیو یارک میں مصروف ترین دن

    سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ثالثی کی بات تو کی لیکن مودی تیا ر نہیں ہوں گے،بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپگینڈا کرتا ہے ،عالمی رہنماوَں نے ہم آوازہوکرمقبوضہ کشمیرمیں کرفیو ہٹانے کی بات کی ،وزیراعظم عمران خان دیانت داری سے کشمیر کاز کے لیےسرگرم ہیں،

    وزیر خارجہ کی آئرلینڈ کے وزیرخارجہ سائمن کوفینی سے ملاقات

  • فردوس عاشق اعوان میر پور پہنچ گئیں، زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ

    فردوس عاشق اعوان میر پور پہنچ گئیں، زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان میر پور پہنچ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میر پور میں زلزلہ متاثرہ علاقت کا دورہ کیا، انہوں نے میر پور کے ہستپال کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی، فردوس عاشق اعوان نے زخمیوں کے اہلخانہ سے یکجہتی کی .

    فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے پر دلیل رنج و غم کا اظہار کرتی ہوں ،انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتی ہوں

    مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بیان بازی کی بجائے ریسکیو ر ریلیف کا کام کریں، حکومت آج تمام حقائق اکٹھے کر کے سامنے لائے گی، وزیراعظم نے ریسکیو آپریشن کا حکم دیا تھا، میں وزیراعظم کی ہدایت پر میر پو آئی ہیں، حکومت پاکستان ہر مشکل میں کشمیریوں کے ساتھ ہے، قدرتی آفات کسی کے بس میں نہیں ،کہیں بھی ہو سکتا ہے لیکن مقابلہ یکجہتی کے ساتھ ہو سکتا ہے، کشمیری قوم نے زلزلے کا پہلے بھی مقابلہ کیا

     

    آزاد کشمیر میں زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، پاک فوج کے ترجمان نے تفصیلات جاری کر دیں

    زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ایک فوجی جوان سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے،متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے اندازے کیلیے ابتدائی فضائی، فزیکل سروے مکمل کر لیا گیا ہے،سول انتظامیہ کے رکارڈ کےمطابق زلزلے سے 160افرادزخمی ہوئے ہیں،جاتلاں کے قریب تین رابطہ پلوں کو نقصان پہنچا،جاتلاں اورجاری کس میں پرانی اورکمزورعمارتیں زلزلے سے متاثرہوئیں،منگلاڈیم میں کسی قسم کےنقصان کی اطلاع نہیں ملی،

    وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

  • پاکستان ہرسطح پرکشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا ، شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کو خط

    پاکستان ہرسطح پرکشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا ، شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کو خط

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا قانونی کیس بیان کیا گیا ہے .

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اورحقائق منظرعام لائے جائیں،پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن اور دیرپا حل چاہتا ہے ،پاکستان ہرسطح پرکشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ،5اگست کا اقدام یکطرفہ،غیرآئینی،عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، پاکستان ہر سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے ،

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    بات چیت سے پہلے بھارت کو کشمیر سے کرفیو ہٹانا ہوگا، وزیراعظم عمران خان

    وزیر خارجہ نے خط میں مزید کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے ،کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنا چاہیے، سلامتی کونسل،عالمی فورمز،اعلانات شملہ،لاہوراور اسلام آباد کے مطابق کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ، بھارت نے ان فورمز سمیت باہمی بات چیت میں کشمیر کو تنازعہ تسلیم کیا ہے،

    وزیراعظم کا ہو گا آج بھی نیو یارک میں مصروف ترین دن

    وزیر خارجہ کی آئرلینڈ کے وزیرخارجہ سائمن کوفینی سے ملاقات

  • مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 52 واں روز، ظلم جاری ، کشمیری پوچھتے ہیں کب تک جاری رہے گا ،

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 52 واں روز، ظلم جاری ، کشمیری پوچھتے ہیں کب تک جاری رہے گا ،

    سری نگر : جرم رکنے کا نام نہیں لے رہا ، ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی مظالم جاری ہیں اور آج مقبوضہ وادی میں کرفیو کا52 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،عین اسی وقت پاکستان کے وزیراعظم نیویارک میں کشمیری مسلمانوں کا مقدمہ لڑرہےہیں اور دنیا تک کشمیریوں کی آواز پہنچا رہے ہیں،

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے مسلسل کرفیو کی وجہ سے زندگی ابتر ہو چکی ہے،مریض تڑپ رہے ہیں، بچے بلک رہے ہیں، ہسپتالوں میں دوائی موجود نہ بازاراروں سے کھانے پینے کی اشیا دستیاب، ہر طرف بھارتی درندے بندوقیں اٹھائے دندنا رہے ہیں، موبائل انٹرنیٹ ابھی تک بند ہیں۔ کاروبار زندگی معطل ہے۔

    وادی سے آنے والی اطلاعات کے علاوہ دنیا بھر کا میڈیا بھی یہی بتارہا ہےکہ کشمیری اپنے ہی گھروں میں قیدی بن کر رہ گئے، بھارتی فوج نے کپواڑا میں گھر پر دھاوا بول دیا اور سامان کی توڑ پھوڑ کی، پلواما میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے، چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات ہے۔

    اطلاعات یہ ہیں کہ مقبوضہ وادی کے لوگوں کو گھروں سے نکلنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس بھی بند ہے، تمام حریت اور سیاسی رہنماؤں کو گھر اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد وادی بھر میں مودی سرکار کے خلاف مظاہرے ہوئے، بارہمولا، کپواڑا، باندی پورہ، پلوامہ اور شوپیاں سمیت مختلف اضلاع میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

    آزادی کے حق میں اور مودی سرکار کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے نہتے افراد پر قابض فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور گولیاں برسائیں جس سے متعدد کی حالت غیر ہوگئی۔وادی میں تعینات بھارتی فوج نے خوف کا ماحول بنا دیا، کشمیری اپنے گھروں میں قید ہوگئے، لوگ روزمرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے قاصر ہیں، دودھ، بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہوچکا ہے۔

    اطلاعات کےمطابق اس وقت مقبوضہ وادی میں مارکیٹ، دکانیں، بزنس اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ مسلسل کرفیو کی وجہ سے سیب کی پکی فصلیں خراب ہونے لگیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فصلیں مارکیٹوں تک پہنچانے میں ناکام ہیں۔

    بھارتی فوج طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔ ہر گلی اور سڑک پر بھارتی فوج تعینات ہے، کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا، مارکیٹ، دکانیں، ٹرانسپورٹ بند ہیں، کمیونی کیشن سسٹم بند جبکہ ٹی وی چینلز تک رسائی نہیں، مودی سرکار بھارتی سیاسی رہنماؤں کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

  • رات گئے عام تعطیل کا اعلان ہو گیا، بدھ کو تعلیمی ادارے رہیں گے بند

    رات گئے عام تعطیل کا اعلان ہو گیا، بدھ کو تعلیمی ادارے رہیں گے بند

    آزادکشمیرحکومت نے میر پور میں تعطیل کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے میر پور میں 25 ستمبر کو تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، میر پور میں بدھ کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ایک فوجی جوان سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے،متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے اندازے کیلیے ابتدائی فضائی، فزیکل سروے مکمل کر لیا گیا ہے،سول انتظامیہ کے رکارڈ کےمطابق زلزلے سے 160 افرادزخمی ہوئے ہیں،جاتلاں کے قریب تین رابطہ پلوں کو نقصان پہنچا،جاتلاں اورجاری کس میں پرانی اورکمزورعمارتیں زلزلے سے متاثرہوئیں،منگلاڈیم میں کسی قسم کےنقصان کی اطلاع نہیں ملی،

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا میرپورہسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی

    امدادی سرگرمیاں مکمل ہونےتک ریسکیوآپریشن رات بھرجاری رہےگا،سی ایم ایچ منگلااورجہلم میں زخمیوں کاعلاج معالجہ کیاجارہاہے,آرمی انجینئرزٹیم جاتلاں منگلاروڈکی فوری طورپر دوبارہ بحالی کاکام کررہی ہےجاتلاں میں تباہ ہونےوالی پلوں کی بحالی کےلیےبھی کام کیاجارہاہے

    زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

    وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

    پاک فوج کی ایوی ایشن، میڈیکل ٹیمیں آزاد کشمیرمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں روانہ

    زلزلے سے 50 افراد زخمی، متعدد مکان تباہ، مسجد کا مینار منہدم

  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا میرپورہسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا میرپورہسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے میر پور میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے ساتھ آنیوالے افرادکی خیرہت دریافت کی، وزیراعظم کے ہمراہ وزرا حکومت چوہدری سعید احمد رضا قادری وقار نوربھی موجود تھے،وزیراعظم آزاد کشمیر کل متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

    وزیراعظم آزادکشمیرکومیرپورزلزلےسےمتعلق ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ،محکمہ داخلہ کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق زلزلےمیں26افرادجاں بحق،300سےزائدافرادزخمی ہوئے،زلزلےسےنہراپرجہلم میں2شگاف پڑےجس کاپانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا،

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ نقصان کاجائزہ صبح لیں گے،زخمیوں کاعلاج معالجہ ہماری اولین ترجیح ہے،

     

    زلزلے سے 50 افراد زخمی، متعدد مکان تباہ، مسجد کا مینار منہدم

     

    میرپورکےعلاقےجاتلہ میں زلزلےکی شدت سےسڑکوں پردراڑیں پڑگئیں، میرپور میں زلزلہ سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جنہیں سپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آزادکشمیر کے شہرمیرپورمیں زلزلے سے 300 افراد زخمی ہوئے،برنالہ آزادکشمیر اورسماہنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے باعث متعدد مکانوں کی چھتیں،دیواریں اورمسجد کا مینارمنہدم ہو گیا. میرپور میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں، زخمیوں میں بچے اور‌خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ،میرپور ،جہلم،منگلا کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے.

    میرپور زلزلہ سے منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس محفوظ رہے

    زلزلے سے سڑکوں میں بھی دراڑیں پڑ گئیبں، سڑکوں‌ پر کھڑی گاڑیوں‌ کو بھی نقصان پہنچا، زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرمین تھی،زلزلے کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال تھا،بھارت میں زلزلے کی شدت6.1ریکارڈ کی گئی ،

    پاک فوج کی ایوی ایشن، میڈیکل ٹیمیں آزاد کشمیرمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں روانہ

    زلزلے نے آزاد کشمیر میں ایک بار پھر تباہی مچا دی، زلزلے سے میر پور میں 300 افراد زخمی ہو گئے، مکانوں کی چھتیں گر گئیں،
    برنالہ آزادکشمیر اورسماہنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے باعث متعدد مکانوں کی چھتیں،دیواریں اورمسجد کا مینارمنہدم ہو گیا. میرپور میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں، زخمیوں میں بچے اور‌خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،میرپور ،جہلم،منگلا کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، زلزلے سے سڑکوں میں بھی دراڑیں پڑ گئیبں، سڑکوں‌ پر کھڑی گاڑیوں‌ کو بھی نقصان پہنچا

    راولپنڈی گردونواح سےکسی قسم کی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق کسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں،

    وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

    لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ چار بجکر 2 منٹ پر آیا، زلزلے کے جھٹکے تیس سیکنڈ تک محسوس کرتے رہے، زلزلہ اتنا شدید تھا کہ عمارتیں لرزنے لگ گئیں، لاہور کے کئی مقامات سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا.

    باغی ٹی وی کے نمائندگان کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، چکوال، جہلم، سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،.پشاور،ہری پور اورسوات،چنیوٹ ،حافظ آباداورفیصل آباد ،پشاور،نوشہرہ،مردان،ہری پور اورسوات ،مری ،اوکاڑہ ،ڈسکہ نارووال اور شاہ کوٹ ،جھنگ،ظفروال،شکرگڑھ،سیالکوٹ،صفدرآباد،راولاکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • کشمیر پر ثالثی، مودی سے ملاقات کے بعد امریکی صدر کا یوٹرن

    کشمیر پر ثالثی، مودی سے ملاقات کے بعد امریکی صدر کا یوٹرن

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کے بیانات سے یوٹرن لے لیا، کہا بھارت اور پاکستان دونوں ملکر مسئلہ کشمیر حل کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں، ثالث کا کردار ادا کرنا چاہوں گا، وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ دورہ امریکا میں امریکی صدر نے پہلی بار کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی، پاکستان نے اس کا خیر مقدم کیا،

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ ملاقات کے بعد تین سے چار بار کشمیر پر ثالثی کی پیشکش مختلف مقامات پر کر چکے ہیں، گزشتہ روز بھی انہوں نے ثالثی کی کردار ادا کرنے کا کہا لیکن آج امریکی صدر کی بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات ہوئی جس کے بعد امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان اورمودی جب ملیں گے توبات آگے بڑھے گی ، وزیراعظم  عمران خان سے کل میری اچھی ملاقات ہوئی،امیدہےعمران خان مسئلہ کشمیرکےحل میں کردارادا کریں گے ،دونوں رہنما مل کرکشمیرکا کوئی حل نکال سکتےہیں ،ہم سب مسئلہ کشمیرکوحل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں،

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

  • کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے، کشمیر ظلم پر خاموش رہنے والا بے زبان شیطان ہے، ترک صدر طیب اردوان کا دنیا کو پیغام

    کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے، کشمیر ظلم پر خاموش رہنے والا بے زبان شیطان ہے، ترک صدر طیب اردوان کا دنیا کو پیغام

    نیویارک: دنیا والوں سن لو! جسے کشمیریوں کے درد کا احساس نہیں‌ اس میں‌انسانیت نہیں ، یہ بھی یاد رکھوکشمیریوں کے لیے جان بھی حاضر ہے ، ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے، اگر اس معاملے پر سب خاموش بھی ہوگئے تب بھی ترکی ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔

    https://twitter.com/zoi4shoi/status/1176523081906393088

    ذرائع کےمطابق ترک صدر طیب اردوان نے امریکہ میں مسلم کمیونٹی اور ترک شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے مقابلے میں خاموش رہنا والا بے زبان شیطان کی طرح ہے، ترکی ہر مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے۔کشمیری تو ہمارے مسلمان بھائی یہ کیسے ہو سکتا ہےکہ ترکی ان کو پریشانی میں تنہا چھوڑ دے

    پاسبان امت طیب اردوان دنیا کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سنو! اگر ہر کوئی خاموش ہو تو ہم آواز بلند کریں گے، ترکی آج بھی اپنا تاریخی کردار ادا کرتے ہوئے ملکی شناخت کی تمیز کیے بغیر مظلوم کے ساتھ ہے، دنیا بھر میں آج ترکی سب سے زیادہ مظلوموں کی مدد کرنے والا ملک کہلاتا ہے۔رجب طیب کا کہنا تھاکہ ہمارے اور ملک کے دروازے ہر مظلوم کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔

    عالمی ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان سلامتی کونسل کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات کے برملا تذکرے کیے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے یہ واضع طور پر لکھا ہے کہ عمران خان نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور مودی حکومت کے اقدامات سے وہاں جنم لینے والے انسانی المیے پر تفصیلی آگاہ کیا اور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • جنرل اسمبلی اجلاس، ترک صدر کشمیر پر بولے،کہا مسئلہ حل ہونا چاہئے

    جنرل اسمبلی اجلاس، ترک صدر کشمیر پر بولے،کہا مسئلہ حل ہونا چاہئے

    ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں استحکام اورخوشحالی کومسئلہ کشمیرسے الگ نہیں کیا جا سکتا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدرطیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں کشمیر کا مسئلہ بھی اٹھایا، ترک صدر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکوحل کیے بغیرخطے میں خوشحالی ممکن نہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80لاکھ کشمیری محصورہیں،مسئلہ کشمیر کوجنگ سےنہیں مذاکرات سےحل ہوناچاہیے،

    وزیراعظم عمران خان کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈن سے ملاقات

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ملاقات کی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستان اور ترکی نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اعادہ گزشتہ روز نیو یارک میں یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مابین ملاقات کے دوران کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال جنوری میں اپنے دورہ ترکی کا زکر کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک ترکی دو طرفہ تعلقات باہمی مفید سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔وزیر اعظم نے اہم قومی دلچسپی کے معاملات پر پاکستان کی بھر پور حمایت پر ترکی کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور اہم قومی و بین العقوامی امور پر ترکی کی حمایت سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ دو طرفہ اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ حال ہی میں طے شدہ سٹریٹجک اکانومک فریم ورک اس سلسلے میں اہم کردار ادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ وہ صدر رجب طین اردوان کے دورہ پاکستان کا شدت سے منتظر ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حالیہ یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام اور تازہ صورتحال کے حوالے سے بریف کیا اور کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں آبادی کا تنسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششیں بیالاقوامی قوانین اور یو این سلامتی کونسل کے قراردادوں کے منافی ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں فوری کرفیو اور دیگر پابندیاں ہٹانے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا