Baaghi TV

Category: کشمیر

  • بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے میں کشمیر پر قبضہ کر لے گا،سابق ایئر چیف

    بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے میں کشمیر پر قبضہ کر لے گا،سابق ایئر چیف

    سابق ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے اور عالمی برداری کو ملا کر کشمیر پر قبضہ کر لے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سہیل امان نے اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی استطاعت کے مطابق کشمیر کے لیے لڑنا ہے ،فوجی ایکشن کشمیر کا حل نہیں ہے،مسئلہ کشمیرکا حل سفارتی اور بین الاقوامی سطح پربات چیت سےہوگا

    کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

    سہیل امان کا مزید کہنا تھا کہ ہر فرد کو اپنی سطح پر کشمیر کاز کے لیے کام کرنا ہوگا،اپنے اپنے محاذ پر ہمیں یہ جنگ لڑنی ہے ،بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے اور عالمی برداری کو ملا کر کشمیر پر قبضہ کر لے گا،ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخر تک کھڑے رہیں گے،کشمیرکامسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کریں،

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    قبل ازیں وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہیں،پاکستان کے عوام کشمیر کاز کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ہم ان کی آواز ہیں ، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی بچوں کا جذبہ قابل تحسین ہے،کشمیر کے عوام بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آج کشمیری بچہ تعلیم کے حصول کےلیے اسکول نہیں جاسکتا،مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو بنیادی انسانی حقوق حاصل نہیں ،کشمیری بچہ حق خودارادیت سے محروم ہے،وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیری بچوں کا مقدمہ لڑنے جارہے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنا ضروری ہے،دنیا کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آنکھیں کھولے،

  • مودی حکومت کشمیری عوام کا معاشی قتل عام کرنے کے درپے

    مودی حکومت کشمیری عوام کا معاشی قتل عام کرنے کے درپے

    مودی حکومت نے مظلوم کشمیری عوام سے دشمنی کی ہر حد پار کر لی ہے اور اب ان کا معاشی قتل عام کرنا چاہتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں‌ بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 47 واں روز۔ مظالم جاری
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارت سرکار کی طرف سے لگائے گئے کرفیو کی وجہ سے سیب درختوں پرہی گلنے سڑنے لگے ہیں۔ درختوں سے سیب اتارے گئے اور نہ ہی منڈیوں تک پہنچائے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق سیب کے لیے مشہور اور لٹل لندن کہلانے والا سوپور شہر آج ویران پڑا ہے۔ سیب کی منڈیاں خالی جبکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی پابندی کا سامنا ہے۔

    رائٹرز نے لکھا ہے کہ 35لاکھ کشمیریوں کا سیب کی فصل پر انحصار ہے۔ دریں اثنا معاشی مشکلات سے کشمیریوں میں بھارت کے خلاف نفرت عروج پر پہنچ چکی ہے۔

  • عورتوں کی یکجہتی کشمیر ریلی

    عورتوں کی یکجہتی کشمیر ریلی

    قصور یوم یکجہتی کشمیر ریلی

    تفصیلات کے مطابق آج بروز 20 ستمبر بوقت دن 12 بجے اہلیان قصور کی طرف سے یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے اس ریلی میں ڈاکٹرز،وکیل ،صحافیوں اور ہر مکتبہ فکر کی عورتیں شرکت کرینگے ریلی میں مہمان خصوصی مسز مزمل مسعود بھٹی راہنماہ پی ٹی آئی قصور ہونگی ریلی ڈی پی او ہاءوس کے قریب تاج محل شادی ہال سے شروع ہو گی اور کوٹ غلام محمد خان پر ختم ہو گی ریلی میں انڈیا کی جارحیت پر زندہ دلان قصور کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرینگیں

  • مقبوضہ کشمیر میں‌ بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 47 واں روز۔مظالم جاری

    مقبوضہ کشمیر میں‌ بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 47 واں روز۔مظالم جاری

    سری نگر : قابض ، ظالم بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں‌مظالم جاری و ساری ، تفصیلات کےمطابق مقبوضہ وادی میں کرفیو کا47 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،

    یاد رہے کہ مقبوضہ وادی میں‌بھارتی فوج نے 5 اگست سے مارکیٹں‌، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھی ہے ،تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود لوگوں کا حوصلہ بلند ہے، مسلسل کرفیو کے باوجود مظاہرے اور جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔

    سری نگر سے ذرائع کےمطابق بھارتی فوج طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔ ہر گلی اور سڑک پر بھارتی فوج تعینات ہے، کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا، مارکیٹ، دکانیں، ٹرانسپورٹ بند ہیں

    عالمی ذرائع ابلاغ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں‌ کمیونی کیشن سسٹم بند جبکہ ٹی وی چینلز تک رسائی نہیں، مودی سرکار بھارتی سیاسی رہنماؤں کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

    ,,,,,,,,,,,,,,,

  • مودی باز نہ آیا، پاکستان پر کی ایک بار پھر الزام تراشی

    مودی باز نہ آیا، پاکستان پر کی ایک بار پھر الزام تراشی

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی باز نہ آئے، جموں کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ کہتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا سرحد پار سے مقبوضہ کشمیر میں افرا تفری پھیلائی جا رہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر میں 45 روز کے کرفیو کے بعد بھی چین نہ آیا، 45 روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، بھارتی فوج کشمیر کے چپے چپے پر تعینات ہے، کشمیری گھروں میں محصور ہیں ، احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کشمیری خواتین نے اپنی حفاظت کے لئے ڈنڈے اٹھا لئے، ان حالات میں بھارتی وزیراعظم مودی نے مہاراشٹر میں جلسہ سے خطاب میں کہا کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے،

    صرف یہی نہیں بلکہ مودی نے حسب سابق پاکستان پر الزام عائد کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں افرا تفری پاکستان پھیلا رہا ہے، مودی نے اسی پر بس نہیں کیا کہا کشمیر کو جنت بنانے کے لئے مدد کی جائے،

    مودی کے خطاب پر کشمیری عوام کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے کشمیر کو جہنم بنا رکھا ہے وہ کشمیریوں کو کرفیو میں رکھ کر اسے کیسے جنت بنانا چاہتا ہے، اگر مودی کشمیر کو جنت بنانا چاہتا ہے تو کرفیو اٹھائے ،خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ واپس لے اور کشمیریوں‌کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دے.

  • مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات ضروری: اقوام متحدہ

    مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات ضروری: اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے پاک بھارت مذاکرات ضروری ہیں۔ مسٹر گٹریس نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

    مسئلہ کشمیرپرسعودی عرب اور یواے ای نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروا دی، سب ابہام دورہوگئے، شاہ محمود قریشی

    گٹریس نے مزید کہا اگر دونوں فریق چاہیں تو ان کا دفتر اس معاملے میں ثالثی کرنے کو تیار ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر گٹریس کا بیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل آیا ہے۔

    دوسری طرف پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھا نے کی تیاری کر رہا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، سید علی گیلانی کو پریس کانفرنس سے روک دیا گیا

    مقبوضہ کشمیر، سید علی گیلانی کو پریس کانفرنس سے روک دیا گیا

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی کو مقامی پولیس نے پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی اور تمام صحافیوں کو ان کی رہائش گاہ سے نکل دیا۔

    بھارتی حکومت کشمیر میں کیا کرنے جارہی ہے؟ سید علی گیلانی نے پول کھول دیا، بڑی خبر

    واضح رہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی نے آج اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کو پریس کانفرنس کے لیے بلایا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے سید علی گیلانی کی حیدرپورہ میں واقع رہائش گاہ پر صبح میں سکیورٹی کے اضافی انتظامات کیے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے گیلانی کے گھر کی جانب جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا اور کسی بھی صحافی کو ان کے گھر کے نزدیک جانے کی اجازت نہیں دی۔

    حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کو چار اگست کو ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کر دیا گیا تھا جو سرینگر کے حیدر پورہ میں واقع ہے۔

    یاد رہے کہ ایک طرف تو بھارتی حکومت جمہوریت پسندی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات کی بہتری کا دعوی کر رہی ہے۔ دوسری حریت رہنماﺅں کو بولنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ۔

  • فاروق عبداللہ پر لگی پی اے سی سے کشمیری حیران، تحریک آزادی بڑھنے کا خدشہ

    فاروق عبداللہ پر لگی پی اے سی سے کشمیری حیران، تحریک آزادی بڑھنے کا خدشہ

    بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ 83 سالہ فاروق عبداللہ پر پی اے سی کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔فاروق عبداللہ جموں و کشمیر میں 5 اگست کے بعد سے ہی نظر بند ہیں۔ پی اے سی کے تحت کسی بھی شخص کو 2 سال تک قید رکھا جا سکتا ہے۔ فاروق عبداللہ کے علاوہ ان کے بیٹے اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی گرفتار ہیں اور انھیں کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

    مقبوضہ کشمیر،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے کچھ لیڈروں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فاروق عبداللہ پر پی اے سی لگائے جانے سے حیران ہیں۔

    نیشنل کانفرنس کے ایک لیڈر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ ”فاروق صاحب پہلے سے ہی گھر میں نظر بند ہے، لیکن حکومت اب اس حد پر اتر آئے گی، ایسا تصور میں بھی نہیں تھا۔“

    ایک اور نیشنل کانفرنس رہنما نے کہا کہ ”فاروق عبداللہ پر پی اے سی لگا کر بی جے پی نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔“اس لیڈر کے مطابق فاروق عبداللہ بھارتی حکومت کی ’استعمال کرو اور پھینک دو‘والی پالیسی کے شکار بنے ہیں۔ اس لیڈر نے بھی شناخت ظاہر نہ کرنے کی اپیل کی۔

    فاروق عبداللہ کے حوالے سے یونیورسٹی کے ایک طالب علم ذاکر احمد بھٹ کا کہنا تھا کہ ”نیشنل کانفرنس کے ساتھ میری نظریاتی نااتفاقی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ اگر اتنے بڑے قد کے لیڈر کو نہیں چھوڑا جا رہا تو کشمیر کے عام لوگوں کا مستقبل کیا ہوگا؟“۔

    واضح رہے کہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن مہم کے دوران عمر عبداللہ نے وعدہ کیا تھا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وہ جموں و کشمیر سے پی اے سی قانون کو ختم کر دیں گے۔

  • بھارتی وزیرخارجہ نے بھی دی پاکستان کو گیڈر بھبھکی

    بھارتی وزیرخارجہ نے بھی دی پاکستان کو گیڈر بھبھکی

    بھارتی وزیرخارجہ نے پاکستانی آزاد کشمیر کے حوالے سے بیان دے دیا۔
    راجناتھ سنگھ کی نئی گیڈر بھبھکی، آزاد کشمیر کے متعلق بیان دے دیا
    بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کا ایک ہی موضوع ہے وہ ہے سرحد پار سے ہونے والی ”دہشت گردی“۔

    جے شنکر نے پاکستانی آزاد کشمیر کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کشمیر کے بارے میں ہندوستان کا موقف ہمیشہ ہی واضح رہا ہے اور آگے بھی رہے گا۔ وزیرخارجہ نے کہا ، ”ہم توقع کرتے ہیں کہ ایک دن وہ حصہ (پاکستانی کشمیر) قانونی طور پر ہمارے قبضے میں ہو گا۔“

    کلبھوشن یادیو کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل نہیں کیا ہے۔ ہمارا مقصد یادیو تک رسائی حاصل کرنا اور ان کی خیرت کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا۔ یہ اقدام دراصل بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کے ذریعے ایک معصوم فرد کو گھر لانے کی سمت میں ایک قدم ہے۔
    قونصلر رسائی، کلبھوشن یادیو نے ایسا کیا کہہ دیا کہ بھارت ہوا پریشان
    واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا جاسوس ہے، جو بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا، کل بھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے، پاکستان کی عدالت اسے سزائے موقت سنا چکی ہے، بھارت نے کلبھوشن کی رہائی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن عالمی عدالت میں بھی بھارت کو ناکامی ہوئی، عالمی عدالت نے جاسوس تک صرف قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر، نظر بند بھارت نواز سیاسی رہنماﺅں کی رہائی کب ہو گی؟ اہم بھارتی شخصیت کا بیان آ گیا

    مقبوضہ کشمیر، نظر بند بھارت نواز سیاسی رہنماﺅں کی رہائی کب ہو گی؟ اہم بھارتی شخصیت کا بیان آ گیا

    بھارتی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں نظر بند بھارت نواز سیاسی رہنماو¿ں کے بارے میں کہا ہے کہ ان کو 18 ماہ سے بھی کم عرصے میں رہا کیا جائے گا۔
    مقبوضہ کشمیر،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

    واضح رہے کہ یہ بھارتی حکومت کے کسی بھی سینیئر عہدیدار کا پہلا بیان ہے جس میں جموں و کشمیر میں نظربند سیاسی رہنماﺅں کی رہائی کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 10ہزار سے زائد لوگوں کو گرفتار یا نظر بندکیا ہے۔ جن میں بھارت نواز سیاست دان اور سابق وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں۔