Baaghi TV

Category: کشمیر

  • بھارتی فوج نے 5 اگست سے چالیس ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

    بھارتی فوج نے 5 اگست سے چالیس ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

    بھارتی فوج نے 5 اگست سے چالیس ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

    اس بات کا انکشاف ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی سینئر رہنما شیما محسن نے نئی دہلی میں میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کیا۔ شیما نے ویلفیئر پارٹی کے تین رکنی وفد کے ساتھ 12 اور 13 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیاتھا۔

    پارٹی رہنماوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے حوالے سے بھارت کے یکطرفہ فیصلوں پر بے یقینی کا اظہار کیا ہے۔

    ڈبلیو پی آئی کے وفد کی سربراہی اس کے صدر ایس کیو آر الیاس کر رہے تھے اور اس میں دیگر عہدیداران شیما محسن اور سبرمانی بھی شامل تھے۔ وفد 12 اور 13 ستمبر کو دو دن کے لئے کشمیر تشریف لایا اور وادی میں صورتحال کا اندازہ لگانے کے لئے لوگوں سے بڑے پیمانے پر بات چیت کی۔

    شیما محسن نے کہا کہ عوام مشکل میں تھے پھر بھی وہ اپنے بنیادی حقوق کے لئے لڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں 5اگست سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

  • کشمیر کاز: 19ستمبر کوامریکن قونصلیٹ کو یادداشت د ی جائیگی،ورلڈ کالمسٹ کلب

    کشمیر کاز: 19ستمبر کوامریکن قونصلیٹ کو یادداشت د ی جائیگی،ورلڈ کالمسٹ کلب

    ورلڈ کالمسٹ کلب اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران اورارکان نے جموں وکشمیرمیں مسلسل 44روز سے کرفیو کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کی ماورائے قانون گرفتاریوں ، نسل کشی جبکہ کشمیری خواتین کی آبروریزی اوروہاں سیب کے باغات کی کٹائی پر انتہائی غم وغصہ اورگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے یہ مجرمانہ روش فوری ختم کرنے پرزوردیا ہے۔

    دونوں تنظیموں کے باہمی اشتراک سے 19ستمبر بروزجمعرات دوپہر2:30بجے امریکن قونصلیٹ لاہورکے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوگااوریادداشت پیش کی جائے گی جبکہ26ستمبربروزجمعرات کو فیصل چوک مال روڈپرکشمیرکاز کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوگاجبکہ برطانوی قونصلیٹ میں یادداشت پیش کی جائے گی ۔

    اس امرکافیصلہ ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین محمددلاورچوہدری کی صدارت میں ایک اہم اجلاس میں کیا گیا ۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضایڈووکیٹ ، چیف آرگنائزراشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ ، آرگنائزرمحمد فیصل پاشا، سینئر نائب صدور تنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ ، نائب صدورنوشادحمید ،سلمان پرویز،ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، شکیل اعوان، ممتازاعوان، صدرپنجاب محمدیونس ملک ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر اورعبدالحنان چوہدری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل ضمیر اہل کشمیر کے ساتھ ہیں۔ مودی انسانیت کی نابودی کاخواہاں اورکشت وخون کے درپے ہے ،دنیا دوایٹمی ملکوں کے درمیان تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔ہم امن کے علمبردار ہیں لیکن اگرانسانیت کی بقاءکیلئے جنگ ناگزیر ہوئی توپھر پاکستان بھارت کابھرکس بنادے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں کوبھارتی درندوںکے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے ۔ جموں وکشمیر میںبھارتی بربریت عالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی بلکہ ایک طرح سے ملی بھگت کا شاخسانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی تنہابھارت کومسلمانوں اوربالخصوص کشمیریوں کیلئے مقتل گاہ نہیں بناسکتا،اگرآج مودی کوانصاف کے کٹہرے میںکھڑا نہ کیا گیا توعنقریب بھارت میں مسیحیوں، سکھوں اوراچھوت ہندوﺅں کی نسل کشی شروع ہوجائے گی ۔ مودی نے بھارت کوہندوریاست بنانے کابیڑااٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقتدرقوتوں کے ڈبل سٹینڈرڈ نے سخت مایوس کیا ہے۔اوورسیزپاکستانیوں کوکشمیرکاز کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر دھرنادینا ہوگا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہیومن رائٹس واچ نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہیومن رائٹس واچ نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ جموںو کشمیرمیں گرفتارافراد کے نام اور مقام پرمبنی فہرست جاری کرے۔

    کشمیر سے ٹیلی فون، انٹرنیٹ بندش فوری ختم کیا جائے ، ہیومن رائٹس واچ نے بڑا مطالبہ کردیا

    ہیومن رائٹس واچ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہزاروں کشمیری ایک ماہ سے زائد عرصے سے قیدہیں۔ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں گرفتارکشمیریوں کو رہاکرے۔

    ہیومن رائٹس واچ کے مطابق جموں کشمیرمیں تقریباً400 منتخب نمائندے اورسیاسی رہنما قید ہیں۔ جن میں سابق وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں۔ جموں کشمیرمیں سیاسی کارکنان،وکلااورصحافیوں سمیت تقریباً4ہزارافرادقید ہیں۔

    ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پرجموں کشمیرمیں قید افراد پرتشدد کرنے کے سنگین الزامات ہیں۔ جموں کشمیر میں قید افراد کوخاندانوں اوروکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں۔

    دریں اثناءڈائریکٹر ساوتھ ایشیا ہیومن رائٹس واچ میناکشی گنگولی نے بھی بھارت سے گرفتار افراد کو فوری اورغیرمشروط پر رہاکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میناکشی نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آوازدباکرانسانی حقوق کامذاق اڑارہاہے۔

  • ہماری حفاظت کے لئے جان قربان کرنیوالوں کو سلام پیش کرتا ہوں، وزیراعظم آزاد کشمیر

    ہماری حفاظت کے لئے جان قربان کرنیوالوں کو سلام پیش کرتا ہوں، وزیراعظم آزاد کشمیر

    وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ایل اوسی پر بسنے والے مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے ساتھ قربانیاں دے رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر خان نے ایل اوسی نکیال سیکٹر پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حفاظت کیلیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں ،کنٹرول لائن پربسنےوالوں کوان کی دہلیز پر سہولت فراہم کریں گے،بھارت نےجنگ مسلط کی تو پاک فوج کےشانہ بشانہ لڑیں گے،بھارت نےجارحیت کی توآزاد کشمیرکوبھارتی فوج کاقبرستان بنادیں گے ،پاک فوج ہمارامان ہے،کشمیری پاک فوج کےشانہ بشانہ ہیں

    راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خوراک ,ادویات کی سپلائی بحال کی جائے،مظلوم کشمیری قوم کی مدد کے لئے تمام سیاسی جماعتیں متحدہیں،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پردنیابھارت کے خلاف آوازبلندکررہی ہے

    قبل ازیں آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نےآزادکشمیرکےسابق صدر،وزیراعظم سردار سکندرحیات سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے سالارجمہوریت سےانکی صحت بارے دریافت کیااورانکی صحتیابی کیلئے دعاکی ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور زیر غور آئے اس موقع پرپرنسپل سیکرٹری راجہ امجد پرویزبھی موجودتھے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیرکا جے یو آئی کے مظفرآباد میں کشمیر مارچ کی میزبانی کا اعلان

    قبل ازیں جےیوآئی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز عباسی کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی اور انہیں مارچ میں شرکت کی دعوت دی،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے دعوت قبول کرتے ہوئے آزادی مارچ کی میزبانی کرنے کا اعلان کر دیا.

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مظفرآباد میں ہونے والے آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور کارکنان بھی شریک ہوں گے،

  • برطانیہ، چیئرمین کشمیر کمیٹی سے وائس چیئرمین کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی ملاقات

    برطانیہ، چیئرمین کشمیر کمیٹی سے وائس چیئرمین کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی ملاقات

    چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام سے برطانوی دارالعلوم میں وائس چیئرمین کشمیر پارلیمنٹری گروپ نے ملاقات کی۔ فخرامام نے گروپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر ادارہ انٹرنیشنل اینڈ کلچرل افیئرز کے ڈی جی رانا اطہرجاوید بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات

    افضل خان نے پاکستانی کمیونٹی کی کشمیریوں کی حمایت میں جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ افضل خان نے کہا کہ لندن میں مختلف کمیونیٹیزنے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرے اس بات کامظہرہیں کہ لوگ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہیں۔

  • امریکہ، زلفی بخاری کی اوورسیز فاوَنڈیشن اورسکھ برداری کی تنظیموں سے ملاقاتیں

    امریکہ، زلفی بخاری کی اوورسیز فاوَنڈیشن اورسکھ برداری کی تنظیموں سے ملاقاتیں

    وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے امریکہ میں اوورسیز فاوَنڈیشن اورسکھ برداری کی تنظیموں سے ملاقاتیں کیں ۔ ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر مسائل کے حل پرتحریری سفارشات پیش کی گئیں۔

    جنرل اسمبلی کے باہر بھارت کے خلاف احتجاج، زلفی بخاری کل روانہ ہوں گے امریکہ

    سکھ تنظیموں نے زلفی بخاری کو بتایا کہ مودی کی امریکہ آمد پر احتجاجی پروگرام تیار کرلیاگیا ہے۔ ا س موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کردیاہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    یاد رہے کہ زلفی بخاری بھارتی فورسزکی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے چار روزہ دورہ پر نیو یارک میں ہیں۔

  • جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے سرگرم رہنما غلام نبی گنڈانہ وفات پا گئے

    جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے سرگرم رہنما غلام نبی گنڈانہ وفات پا گئے

    مقبوضہ کشمیر میں ، جموں خطے سے جماعت اسلامی کے ممتاز رہنما ، ماسٹر غلام نبی گنڈانہ ، بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں وفات پا گئے۔

    جماعت اسلامی پر پابندی کی پانچ سال کے لیے توثیق

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 89 سالہ گنڈانہ گذشتہ کچھ عرصے سے بیمارتھے۔ وہ گذشتہ روز لدھیانہ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی میت کو کشتواڑ کی جامع مسجد محلہ میں واقع اپنے گھر پر لایا گیا۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی عائد کرنے کے بعد بھارتی حکومت نے جموں میں گنڈانہ کی جائیداد پر قبضہ کر لیا تھا ۔

    گنڈانہ جماعت اسلامی کے ایک سرگرم رکن تھے اور متعدد عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ وہ 1990 میں حریت کانفرنس میں شامل ہوئے ۔تحریک آزادی میں حصہ لینے کی وجہ سے حکام نے ان کے خلاف کشتواڑ پولیس اسٹیشن میں آٹھ ایف آئی آر درج کی تھیں۔ ان کا ایک بیٹا توصیف الحق آزادی کے حامی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام میں آج کشتواڑ جیل میں بند ہے۔

    ماسٹر غلام نبی گنڈانہ کی نماز جنازہ آج کشتواڑ کے چوہان گراونڈ میں ادا کی جانی تھی جہاں بڑے اجتماع کی توقع کی جارہی تھی۔ تاہم ، قابض حکام نے لوگوں کو اس کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لئے کرفیو اور دیگر پابندیوں کو مزید سخت کردیاہے۔

    ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا کے بقول صرف ان کے لواحقین کو گنڈانہ کی تدفین میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی کی لاش برآمد

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی کی لاش برآمد

    مقبوضہ کشمیر میں ، جموں ضلع کے فوجی کیمپ میں ایک ہندوستانی نیم فوجی افسر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    بھارتی فوجی نے کتنے فوجیوں کو قتل کر کے خودکشی کی، مقبوضہ کشمیر سے بڑی خبر آگئی

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے افسر کی شناخت اے ایس آئی ایس کے داس کے نام سے ہوئی ۔ ایس کے داس جموںکے چنی رام آرمی کیمپ میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔

    ایس کے داس کا تعلق ہندوستان کی ریاست بنگال سے تھا اور سی آر پی ایف کی 174 بٹالین سے وابستہ تھے ۔

  • مقبوضہ کشمیر،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ  پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

    مقبوضہ کشمیر،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

    بھارتی قابض فوج کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور کارروائی،سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کوپبلک سیفٹی ایکٹ کےتحت حراست میں لےلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فاروق عبداللہ کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا ،فاروق عبداللہ کو ابتدائی طور پر 12 دن کے لیے حراست میں لیا گیا ہے،ضرورت پیش آنے پر حراست کی مدت میں 3ماہ کی توسیع کی جاسکتی ہے،

    کالے قانون کے تحت کسی بھی شخص کو 2 سال تک جیل میں رکھا جا سکتا ہے ،فاروق عبداللہ کو بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت سے قبل گرفتار کیا گیا.

    پبلک سیفٹی ایکٹ قانون کے بارے میں تین ماہ قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ قانون عالمی انصاف کے خلاف ہے. بھارت سرکار نے کشمیریوں کی‌آواز کو دبانے کے لئے ہزاروں کشمیریون کو اس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہوا ہے. عدالتوں سے رہائی کے فیصلے کے بعد بھی کشمیریوں کو رہا نہیں کیا جاتا

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 44 صفحات پر کشمیر کے حوالہ سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 2012 سے 2018 کے دوران 210 کشمیری قیدیوں کے مقدمات کا جائزہ لیا ، جن میں سے ستر فیصد مقدمات میں کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ حریت رہنما مسرت عالم جو ابھی تک جیل میں‌ہیں عدالت نے 28 بار ان کی نظربندی ختم کی اور رہا کرنے کا حکم دیا لیکن بھارت سرکار نے مسرت عالم کو رہا نہیں کیا، کشمیر کے مقامی وکلاء نے ایمنسٹی انٹرنیشنل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سرکار کشمیریون کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ہی گرفتار کرتی ہے کیونکہ اس میں عدالت میں زیادہ جواب نہیں دینا پڑتا.

    ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارتی شاخ کے سربراہ آکر پٹیل کا کہنا ہے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ قانون کو فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہیے۔ کیونکہ اس سبب قیدیوں کا منصفانہ ٹرائل نہیں ہوتا، قیدیوں کو مسلسل سلاخوں کے پیچھے رکھنے کے لیے ان پر نت نئے مقدمات میں پی ایس اے عائد کیا جاتا ہے .

    کشمیر کے حالات کو معمول پر لایا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑّا فیصلہ

    واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس رپورٹ سے متعلق سری نگر میں پریس کانفرنس کرنا تھی، مگر ایمنسٹی انٹرنیشنل کو اجازت نہیں دی گئی تھی جس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میڈیا کو جاری کر دی .

    واضح رہے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ بھارت سرکار کا بنایا گیا ایک ایسا قانون ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کو کوئی تسلیم شدہ جرم کئے بغیر نظر بند رکھا جاتا ہے. بھارتی سپریم کورٹ نے بھی پبلک سیفٹی ایکٹ کوغیرقانونی قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت سرکار کشمیر مین یہ قانون استعمال کر رہی ہے.

    قبل ازیں بھارتی سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کو حکم دیا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر لائے جائیں، بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی بھی اجازت دے دی، عدالت نےغلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پررپورٹ عدالت پیش کرنے کی بھی ہدایت کی. کانگریس رہنما 4 اضلاع سرینگر،بارہ مولہ، اننت ناگ اور جموں کا دورہ کریں گے

    بھارتی چیف جسٹس گوگوئی نے دوران سماعت کہا کہ ضرورت پڑی تو خود بھی جموں و کشمیر کا دورہ کروں گا،عدالت نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے کشمیری بچوں کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی،

  • وزیراعظم آزاد کشمیرکا جے یو آئی کے مظفرآباد میں کشمیر مارچ کی میزبانی کا اعلان

    وزیراعظم آزاد کشمیرکا جے یو آئی کے مظفرآباد میں کشمیر مارچ کی میزبانی کا اعلان

    جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر کے زیراہتمام کشمیر میں آزادی مارچ 19 ستمبر کو ہو گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ کے لئے تیاریاں جاری ہیں،جےیوائی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز عباسی کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی اور انہیں مارچ میں شرکت کی دعوت دی،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے دعوت قبول کرتے ہوئے آزادی مارچ کی میزبانی کرنے کا اعلان کر دیا.

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مظفرآباد میں ہونے والے آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور کارکنان بھی شریک ہوں گے،

    واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام کا کشمیر مارچ 19 ستمبر کو ہو گا جس سے مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے.