ایبٹ آباد میں یکجہتی کشمیر ریلی ، اساتذہ ، طلبا کی کثیر تعداد کی شرکت
تفصیلات کے مطابق : ایبٹ آباد یکجہتی کشمیر طلباء ریلی کالج روڈ سے ہوتی ہوئی میزائل چوک تک ریلی سے نکالی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ( E D O) ایبٹ آباد محترم جناب سید تنویر صاحب نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم سب کشمیر کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں طلباء ریلی سے مختلف سکولوں اور کالجوں کے پرنسپلز نے بھی خطابات کیے.
کشمیریوں سے ہمدری اور یکجہتی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ 40 روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرکے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے.اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شدید نعرہ بازی بھی کی.
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ، فیڈریکا موگھرینی نے ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کو بلا کر ان پر زور دیا تھا کہ وہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 39 روزسے کرفیو نافذ ہے، بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے ہیں۔ سرینگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔پوری وادی چھاونی کا منظر پیش کر رہی ہے، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔









