Baaghi TV

Category: کشمیر

  • ہمت ہے تو مودی سری نگر میں کشمیریوں سے خطاب کرکے دکھائے ، شاہ محمود قریشی نے چیلنچ کردیا

    ہمت ہے تو مودی سری نگر میں کشمیریوں سے خطاب کرکے دکھائے ، شاہ محمود قریشی نے چیلنچ کردیا

    مظفر آباد: ہمت ہے تو مودی سرینگر میں کشمیریوں سے خطاب کر کے دکھائے۔مظفر آباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی تم نے کشمیریوں کو پابند سلاسل کر دیا ہے جبکہ آزاد کشمیرمیں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے۔

    مظفر آباد میں کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کے جلسے کے دوران شاہ محمود قریشی نے نریندر مودی سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پابند سلاسل کیا ہے ؟ دنیا یہ سوال کرتی ہے کہ کشمیریوں کو کیوں اپنا مؤقف پیش کرنے نہیں دیا جا رہا۔

    شاہ محمود قریشی نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی یاد رکھ آزاد کشمیر میں ٹی وی چل رہے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں نہیں۔ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس چل رہی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں کیوں بند ہے ؟ آزاد کشمیر کے لوگ آزادی سے نقل و حرکت کر رہے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں آزاد سلب ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، مسلسل چھٹے ہفتے نمازجمعہ ادا نہ ہو سکی

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل چھٹے ہفتے نمازجمعہ ادا نہ ہو سکی

    مقبوضہ کشمیر میں ، قابض حکام نے آج مسلسل چھٹے ہفتہ کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور دیگر اہم مساجد میں لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔

    واضح رہے کہ قابض حکام نے 5اگست سے جامع مسجد اور علاقے کی دیگر اہم مساجد میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی ہے۔ 5اگست کو مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔
    دریں اثنا ، بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کرفیو ، پابندیوں اور انٹرنیٹ، موبائل سروس کی بندش کی وجہ سے ، آج مسلسل 40 ویں دن معمولات زندگی متاثر رہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری کرفیو اور دیگر پابندیوں کوتوڑتے ہوئے سری نگر ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، کپواڑہ ، پلوامہ ، شوپیاں ، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور مودی حکومت اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے کیے۔ انہوں نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

  • پاکستان بھر میں خواتین یکجہتی  کشمیر کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں

    پاکستان بھر میں خواتین یکجہتی کشمیر کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں

    پاکستنان کے بڑے شہروں میں خواتین کے کشمیریوں کے حق میں مظاہرے ہورہے ہیں..لاہرر ،کراچی ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور دیگر شہریوں میں ماؤں ،بہنوں ، بیٹیوں نے گرمی اور موسم کی شدت کے باوجود احتجاج کیا اور کشمیری بھائیوں‌کےحق میں مظاہرے کیے.
    یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں آج پاکستان بھر میں تیسرا جمعہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں منا یا جارہا ہے.. اس سلسلے میں پورے ملک میں جگہ جگہ .شہر شہر ، نگر نگر ، چوکو ں چوراہوں میں‌ پاکستانی بچے جوان ، خواتین ور بوڑھے شریک ہوئے ہیں.اس موقع میں شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہمقبوضہ کشمیر میں40روز سے کرفیو نافذ ہے, کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں, آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں,مقبوضہ کشمیر میں لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں,عوام کو خوراک اور ادویات فراہم کی جائے, اقوام متحدہ کشمیر میں ہو رہے بھارتی مظالم پر نوٹس لیں۔ بھارت نے جموں کشمیر میں انسانیت کیخلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

  • کشمیر کی جیلیں بھر گئیں بھارت کشمیریوں کو دوسری ریاستوں میں منتقل کرنے لگا۔پبلک سیفٹی کا متنازعہ قانون اقوام عالم کا منہ چڑانے لگا۔

    کشمیر کی جیلیں بھر گئیں بھارت کشمیریوں کو دوسری ریاستوں میں منتقل کرنے لگا۔پبلک سیفٹی کا متنازعہ قانون اقوام عالم کا منہ چڑانے لگا۔

    لاہور شہباز اکمل جندران

    کشمیر کی جیلیں بھر گئیں بھارت کشمیریوں کو دوسری ریاستوں میں منتقل کرنے لگا۔پبلک سیفٹی کا متنازعہ قانون اقوام عالم کا منہ چڑانے لگا۔


    مودی حکومت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اعلان کے بعد سے جہاں ایک طرف مقبوضہ کشمیر پر غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے اور اس کا پوری دنیا سے انٹرنیٹ اور فون کے ذریعے رابطہ منقطع ہے۔وہیں اب تک سینکڑوں کشمیریوں کو شہید اور زخمی کردیا گیا ہے جبکہ قید اور حراست میں لیے جانے والے افراد کی تعداد اس قدر زیادہ ہوگئی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی جیلیں بھر گئی ہیں اور مودی حکومت نے گرفتار افراد کو دوسری ریاستوں کی جیلوں میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

    ایک طرف آئین کے آرٹیکل370 کے خاتمے کے بعدکشمیر میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے مجموعی طورپر کتنے افراد حراست میں لیے گئے ہیں ان کی حتمی تعداد سامنے نہیں لائی جارہی تودوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں نافذالعمل پبلک سیفٹی ایکٹ یو این او سمیت اقوام عالم کا منہ چڑانے لگا ہے۔بی بی سی اور فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس متنازع قانون کے تحت حکام کسی بھی شخص کو کم از کم دو سال تک مقدمہ چلائے بغیر حراست میں رکھ سکتے ہیں۔

    مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو کی وجہ سے بڑا انسانی المیہ جنم لینے کا خدشہ ہے۔وادی سے خوراک اور ادویات ختم ہونے کو ہیں۔لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت ہے نہ ہی مریضوں کو ہسپتال لیجایا جاسکتا ہے۔تاہم تمام تر خراب صورتحال، مظالم اور کرفیو کے باوجود کشمیر یوں کے حوصلے بلند ہیں اور کسی صورت بھی بھارتی ہٹ دھرمی اور جبر کے سامنے سرنگوں ہونے کو تیار نہیں ہیں۔

  • آج چالیسواں روز،پیاروں کی کوئی خبر نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

    آج چالیسواں روز،پیاروں کی کوئی خبر نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آج چالیسواں روز ہے کشمیر جیل ہے، ہمیں اپنے پیاروں کی کوئی خبر نہیں، اپنی بہنوں، بیٹیوں کی کوئی خبر نہیں کہ وہ کس طرح زندگی گزار رہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مظفر آباد میں جلسہ سے قبل پاکستان و کشمیر کا قومی ترانہ بجایا گیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض فیصل نے انجام دیئے، وزیراعظم آزاد کشمیر پنڈال میں پہنچے تو ان کا بھر پوراستقبال کیا گیا .

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان،نعیم الحق اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پوربھی موجود تھے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی سٹیج پر موجود تھے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی سٹیج پر موجود تھے.

    جلسہ گاہ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، شرکاء نے کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے گئے

    مودی کیا تم سرینگر میں کشمیریوں سے خطاب کر سکتے ہو؟ وزیرخارجہ کا چیلنج

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے 72 سال قبل والا رشتہ قائم رکھا، پاکستانی آج بھی اسی طرح کشمیر کے رشتے کے لئے قائم ہیں، 5 اگست کے بعد حکومت پاکستان نے جو اقدامات اٹھائے اس پر آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، کشمیر میں قربانیوں اور پاکستان کی کوششوں سے یو این میں بات چیت کی گئ ،آج چالیسواں روز ہے کشمیر جیل ہے، ہمیں اپنے پیاروں کی کوئی خبر نہیں، اپنی بہنوں، بیٹیوں کی کوئی خبر نہیں کہ وہ کس طرح زندگی گزار رہے ہیں

    کشمیر کی آزادی کے لئے قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، علی امین گنڈا پور

    راجہ فاروق حید رنے کہا کہ برطانیہ میں مجھے ایک کشمیر ی نے کہا کہ ذلت کی زندگی رہنے پر مجبور کیا جا رہا ہے مگر ہمارے عزائم پختہ ہیں، سارے عوام سیز فائر روندنا چاہتے ہیں اس بارے میں وزیراعظم پاکستان کشمیریوں کو پیغام دیں، آج سارے کشمیری ایک پیج پر ہیں، گزارش کرتا ہوں کہ دو طرفہ مذاکرات کے جال میں نہ پھنسا جائے.

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ مظفر آباد آنے پر شکر گزار ہوں،

  • مودی کیا تم سرینگر میں کشمیریوں سے خطاب کر سکتے ہو؟ وزیرخارجہ کا چیلنج

    مودی کیا تم سرینگر میں کشمیریوں سے خطاب کر سکتے ہو؟ وزیرخارجہ کا چیلنج

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی میں اگر ہمت ہے اور تم سمجھتے ہو کہ کشمیر کے لئے کوئی کارنامہ سرانجام دیا ہے تو مطالبہ کرتا ہوں کہ مودی کرفیو اٹھاؤ اور تماشا دیکھو، تم نے پابند سلاسل کر دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مظفر آباد میں جلسہ سے قبل پاکستان و کشمیر کا قومی ترانہ بجایا گیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض فیصل نے انجام دیئے، وزیراعظم آزاد کشمیر پنڈال میں پہنچے تو ان کا بھر پوراستقبال کیا گیا .

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان،نعیم الحق اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پوربھی موجود تھے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی سٹیج پر موجود تھے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی سٹیج پر موجود تھے.

    جلسہ گاہ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، شرکاء نے کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے گئے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان مظفر آباد آئے ہیں، بیرونی دنیا کو ایک تقابلی جائزہ پیش کریں گے، دنیا دیکھ سکتی ہے کہ ہم مظفر آباد جو آزاد کشمیر کا دارالحکومت ہے وہاں کھلے آسمان تلے کشمیریوں سے پاکستان کا وزیراعظم مخاطب ہے ،میں چیلنج کرتا ہوں کہ مودی تم سرینگر میں ،مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت میں کشمیریوں سے خطاب کر سکتے ہو؟ مودی یہ نہیں کر سکتا، مودی میں اگر ہمت ہے اور تم سمجھتے ہو کہ کشمیر کے لئے کوئی کارنامہ سرانجام دیا ہے تو مطالبہ کرتا ہوں کہ مودی کرفیو اٹھاؤ اور تماشا دیکھو، تم نے پابند سلاسل کر دیا،

    کشمیر کی آزادی کے لئے قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، علی امین گنڈا پور

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے ،ان کو احتجاج بھی نہیں کرنے دیا جا رہا، آزادکشمیر میں کوئی سیاسی قیدی نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ و ٹی وی سروس بند ہے لیکن مظفر آباد میں چل رہے ہیں، سوال یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں موبائل سروس بند کیوں ہے، آزاد کشمیر کے بازروں میں چہل پہل ہے کوئی پولیس کا پہرہ نہیں، مقبوضہ کشمری میں دس لاکھ بھارتی فوج کیوں تعینات کی گئی ؟

    وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ عاشورہ کا جلوس سرینگر میں نہیں نکل سکا، عید کی نمازپڑھنے، قربانی کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، سفیر کشمیر عمران خان نے کشمیر کی آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا، وہ اقوام متحدہ جا رہے ہیں جہاں کشمیر کا مقدمہ پیش کریں گے

  • کشمیر کی آزادی کے لئے قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، علی امین گنڈا پور

    کشمیر کی آزادی کے لئے قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، علی امین گنڈا پور

    وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لئے قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مظفر آباد میں جلسہ سے قبل پاکستان و کشمیر کا قومی ترانہ بجایا گیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض فیصل نے انجام دیئے، وزیراعظم آزاد کشمیر پنڈال میں پہنچے تو ان کا بھر پوراستقبال کیا گیا .

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان،نعیم الحق اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پوربھی موجود تھے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی سٹیج پر موجود تھے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی سٹیج پر موجود تھے.

    جلسہ گاہ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، شرکاء نے کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے گئے

    وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کشمیری حق کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیری عوام کا شکر گزار ہوں، مقبوضہ کشمری کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مودی کا بھیانک چہرہ میڈیا دنیا کے سامنے عیاں کر رہا ہے، چالیس روز سے مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل بنایا گیا ہے، پاک فوج کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کشمیر کے لئے آخری گولی تک لڑنے کا اعلان کیا،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،کشمیریوں کو جلد آزادی ملے گی،وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا سفیر بننے کا وعدہ کیا،

  • جمیعت علمائے ہند نے کشمیرکو بھارت کا حصہ قرار دیا،کشمیریوں کی مدد کی بجائے بھارت کی تعریفیں شروع

    جمیعت علمائے ہند نے کشمیرکو بھارت کا حصہ قرار دیا،کشمیریوں کی مدد کی بجائے بھارت کی تعریفیں شروع

    دیوبند : جمیعت علمائے ہند نے کشمیرپر بھارتی قبضے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، جہاں ایک طرف ساری دنیا بھارت کی مکاری اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف بھارت کی مذمت کررہی ہے وہاں جمیعت علمائے بھارت کی حمایت کرکے کشمیریوں پر مظالم کو جواز بخش رہی ہے

    پاکستان کے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل نے اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمیعت علمائے ہند نے ایک مہم بھی شروع کررکھی ہے. اس مہم میں جمیعت بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، اس سے پہلے بھی جمیعت علمائے ہند کے بھارت کے حوالے سے اپنے نظریات تھے جمعیت اکھنڈ بھارت کی حامی رہی ہے، تازہ صورت حال میں جمیعت کے کردارسے باقی ہندوستانی مسلمانوں کو سخت تکلیف پہنچی ہے

    یاد رہے کہ پاکستان میں مولانا فضل الرحمن کی جماعت جعمیعت علمائے اسلام بھی بھارت کی جمیعت علمائے ہند کا ایک حصہ تصور کیا جاتا ہے. اس بات کا عملی ثبوت مولانا فضل الرحمن کی جماعت اور بھارتی جمیعت علمائے ہند کے درمیان مضوط روابط ہیں ،اس کے علاوہ بھی دونوں ایک دوسرے کو ایک دوسرے کا حصہ سمجھتی ہیں

  • یکجہتی کشمیر کا تیسرا جمعہ،وزیراعظم مظفر آباد پہنچ گئے

    یکجہتی کشمیر کا تیسرا جمعہ،وزیراعظم مظفر آباد پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے مظفر آباد پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،وزیردفاع پرویز خٹک ،معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اورنعیم الحق وزیراعظم کے ہمراہ ہیں،

    وزیراعظم عمران خان یونیورسٹی گراؤںڈ مظفر آباد میں کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کریں گے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان کی بڑی تعداد مظفر آباد پہنچ چکی ہے، پنڈال میں دس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں،

     

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    وزیراعظم کا مظفر آباد جلسہ،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،آفریدی کے بعد گلوکاروں نے بھی شرکت کا کیا اعلان

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی، گلوکار فاخر، شہزاد رائے، اداکارہ حریم فاروق، مایا علی، اداکار جاوید شیخ، ہمایوں اختر عوام جلسے میں شرکت کیلئے بذریعہ ہیلی کاپٹر مظفر آباد پہنچ گئے ہیں

    مظفرآباد جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ملک بھر سے یکجہتی کشمیر کے لیے خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد جلسہ گاہ میں موجود ہے،آزادکشمیر اور تمام بڑے شہروں سے قافلے مظفرآباد پہنچ چکے ہیں.

    ایک اور جمعہ کشمیر کے نام، وزیراعظم مظفر آباد جلسہ سے کریں گے خطاب

  • 10ہزارکشمیری نوجوان غائب ، 4 ہزار گرفتار،خواتین کی عصمت دری جاری ،عالمی طاقتیں خاموش تماشائی نہ بنیں‌،لارڈ نذیراحمد

    10ہزارکشمیری نوجوان غائب ، 4 ہزار گرفتار،خواتین کی عصمت دری جاری ،عالمی طاقتیں خاموش تماشائی نہ بنیں‌،لارڈ نذیراحمد

    لندن : 10 ہزار کشمیری نوجوان لاپتہ کردیئے گئے ، 4 ہزار گرفتار ، کشمیری بھارتی مظالم کی چکی میں پیس گئے ، لیکن عالمی دینا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ، درجنوں کشمیری لڑکیوں کے ساتھ ریپ کیا گیا ، کئی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہوگئی ہیں، کریک ڈاون جاری ہیں . ہے کوئی جو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو روکنے کے لیے آگے بڑھے ، ان خیالات کا اظہار پاکستانی نژاد لارڈ نذیر احمد نے اپنے پیغام میں کیا

    ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لارڈ نذیر احمد نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر قیامت برپا کردی گئی ہے اور دنیا کے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار چپ بیٹھے ہیں، یہ اس سے بھی بڑا ظلم ہے کہ مظلوم کی مدد نہ کی جائے ، لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ ہر کشمیری کے گھر پر بھارتی فوجی مسلط ہیں‌ ہر وقت تلاشی لی جاتی ہے ، کریک ڈاون کیے جارہے ہیں لیکن دنیا پھر بھی چپ بیٹھی ہے،

    لارڈ نذیر احمد دنیا کو کشمیریوں کی مدد کے لیے پکار پکار کر کہہ رہے ہیں‌کہ کب اٹھوگے اس مخلوق خدا کے لیے جو ظالم ہندووں کے ظلم اور جبر میں اس قدر پس گئے ہیں کہ ان کی آواز بھی دبا دی گئی ہے. لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ یہ تو وہ اعدادوشمار ہیں‌جو بھارتی حکومت نے خود جاری کیے لیکن اصل حقائق تو اس سے کہیں زیادہ خطرناک اور تکلیف دہ ہیں.لارڈ نذیر احمد نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلائیں