Baaghi TV

Category: کشمیر

  • اقتدار سنبھالنے پر مودی پاکستان سے مذاکرات کا راستہ اپنائیں. فاروق عبداللہ کا مشورہ

    اقتدار سنبھالنے پر مودی پاکستان سے مذاکرات کا راستہ اپنائیں. فاروق عبداللہ کا مشورہ

    مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کا مشورہ دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کے الیکشن جیتنے کے تناظر میں فاروق عبداللہ نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی لیڈروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی نئی حکومت کو سخت گیر پالیسی ترک کرنی چاہیے اور مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے پاکستان سے مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہیے.

    فاروق عبداللہ نے کہاکہ ریاست میں امن لوٹ آنےکی واحد صورت یہ ہے کہ مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کے امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئے اورریاست کے لوگوں کو دفعہ 370 تحت جوآئینی اورجمہوری مراعات دی گئی ہیں ان کو فوری طور پربحال کیا جانا چاہئے اورایسے تمام حربوں کو روکنا چاہئے، جو ریاست کی خصوصی پوزیشن کوختم کرنےکےلئےکئے جارہے ہیں.

    سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے لوک سبھا الیکشن میں‌ نیشنل کانفرنس کے حامی امیدواروں کو ووٹ ڈالنے پر کشمیریوں‌کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا. ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس اگلی حکومت بنائے گی اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں‌ گے.

    یاد رہے کہ فاروق عبداللہ اس مرتبہ جیت گئے ہیں جبکہ محبوبہ مفتی اور غلام احمد میر شکست کھا گئے ہیں.

  • مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی فورسز کا خواتین پر تشدد، چار زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی فورسز کا خواتین پر تشدد، چار زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں‌ ذاکر موسیٰ کی شہادت پر مسجد میں مذہبی ترانے بجانے پر بھارتی پولیس نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے ہفتہ کو ترال کے گائوں پنگلش میں چار خواتین کو گھر میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس سے وہ زخمی ہو گیئی ہیں، مقامی کشمیریوں کا کہنا ہے کہ گاوں کی مسجد میں زاکر موسیٰ کی شہادت کے حوالہ سے ترانے چل رہے تھے اس وقت بھارتی پولیس ایک گھر میں گھسی اور گھر میں موجود علی محمد راتھر ،انکی اہلیہ، بیٹی اور دیگر دو خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ،بھارتی پولیس کی جانب سے تشدد کی وجہ سے چاروں خواتین زخمی ہو گئیں جنکو علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی خود کشی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی خود کشی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنی ہی گن سے گولی چلا کر خود کشی کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہامرے پٹن میں ہفتہ کی صبح ایک بھارتی فوجی نے خود کشی کی ہے. 22انجینئرنگ ریجمنٹ سے تعلق رکھنے والے فوجی نے اپنی سرکاری گن سے خود کو گولی مار کر دوران ڈیوٹی خود کشی کی. گولی کی آواز آنے پر دیگر فوجی اس جانب بھاگے تو فوجی خون میں لت پت پڑا تھا جسے قریبی فوجی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہو گیا .فوجی اہلکار کی شناخت 22سالہ سپاہی بتینی تیرو پتی کے طور ہوئی.

    واضح رہے کہ سال 2018 کے دوران 80 بھارتی فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ بھارتی فضائیہ میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔ جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 426 ہوگئی ہے.

  • حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، ذاکر موسیٰ کو خراج عقیدت

    حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، ذاکر موسیٰ کو خراج عقیدت

    بھارتی فوج کی جانب سے ذاکر موسی اور ظہور احمد کو شہید کئے جانے کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر آج ہفتہ کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذاکر موسی کی شہادت کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس نے کشمیر میں ہڑتال کی کال دی تھی جس کی وجہ سے آج ہفتہ کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز بند ہیں ،سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے. دوسری جانب بھارت سرکار نے موبائل اور انٹرنیٹ کی سروس بند کی ہوئی ہے. سرینگر کے علاقے بٹہ مالو،بربرشاہ،مہجور نگر، رعناواری، بمنہ، قمرواری ،صورہ،آنچار،90فٹ،ملہ باغ، گرڈ سٹیشن ،الہی باغ ،عالی مسجد،علی جان روڑ،نوشہرہ،حیدرپورہ ، ہمہامہ، مانچھوا، باغ مہتاب، اولڈ چھانہ پورہ،نال بل،نند ریشی کالونی بمنہ،گندر پورہ عید گاہ،حبہ کدل،سو زیٹھ نارہ بل اوردیگر علاقوں میں بھارتی فوج اور کشمیریوں کے مابین جھڑپیں ہوئی ،بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن سے فائرنگ س آٹھ کشمیری زخمی ہو گئے.

    ذاکر موسیٰ کی نماز جنازہ میں عوام کا جم غفیر، آٹھ بار نماز جنازہ ادا

    حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے معروف عسکری کمانڈر ذاکر موسیٰ کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ شعور کی بیداری کے ساتھ اللہ کی سرزمین پر اللہ کا قانون نافذ کرنے کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے، انہیں قوم کا بیش بہا سرمایہ قرار دیکر عوام سے ان قربانیوں کی حفاظت کرنے کی دردمندانہ درخواست کی۔

  • ذاکر موسیٰ کی نماز جنازہ میں عوام کا جم غفیر، آٹھ بار نماز جنازہ ادا

    ذاکر موسیٰ کی نماز جنازہ میں عوام کا جم غفیر، آٹھ بار نماز جنازہ ادا

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے برہان وانی کے قریبی ساتھی ذاکر موسیٰ کی آٹھ بار نماز جنازہ ادا کی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیر کے ضلع پلوامہ کے شہر ترال میں ذاکر موسیٰ کو شہید کیا تھا، ذاکر موسیٰ کی شہادت کی اطلاع ملنے پر کشمیری سڑکوں‌پر نکل آئے اور بھر پور احتجاج کیا.بھارتی فوج نے ذاکر موسیٰ کی لاش کو لواحقین کے حوالے کیا ، ذاکر موسیٰ کی شہادت پر مختلف علاقوں سے کشمیری اس کے گھر پہنچے، ہزاروں لوگوں نے ذاکر موسیٰ کی نماز جنازہ میں شرکت کی، اس کی نماز جنازہ آٹھ بار ادا کی گئی ، دو بارذاکر موسیٰ کو دفنانے کے لیے لے کر جا رہے تھے کہ عوام کی استدعا پر پھر لاش واپس لانا پڑی اور لوگون نے نماز جنازہ ادا کی.بھارتی فوج کی جانب سے ناکہ بندی اور سخت سیکورٹی کے باوجود ہزاروں کشمیری نماز جنازہ میں شریک ہوئے.

    واضح رہے کہ ذاکر موسیٰ نور پورہ ترال کے رہنے والے تھے اور انہوں نے 2013میں حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اسکے بعد وہ برہان وانی کا قریبی ساتھی بن گئے ۔ذاکر موسیٰ ایک اچھے اور پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔انکے والد عبدالرشید بٹ ریٹائرڈ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر ہیں۔انکے بڑے بھائی شاکر رشید بٹ ہڈیوں کے سرجن ہیں اور بھابی بھی ڈاکٹر ہیں جبکہ بہن شاہینہ بنک میں کام کرتی ہیں۔ذاکر موسیٰ 2012میں چندی گڑھ میں رام دیو جندل انجینئرنگ کالج میں بی ٹیک کرنے کیلئے گئے تھے۔ تاہم انہوں نے تعلیم چھوڑ دی اور بھارتی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھا لئے تھے .

  • کشمیر کے تمام سٹیک ہولڈرز کشمیر کے تنازع کو حل کریں: میرواعظ عمر فاروق

    کشمیر کے تمام سٹیک ہولڈرز کشمیر کے تنازع کو حل کریں: میرواعظ عمر فاروق

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے تمام سٹیک ہولڈرز کشمیر کے تنازع کو حل کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت کانفرنس ع کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سبھی سٹیک ہولڈر روں کو چاہئے کہ آگے بڑھ کر کشمیر تنازع کو حل کریں تاکہ تشدد کے ذریعے روزانہ بنیادوں پر ہونے والی شہادتوں کو روکا جاسکے،میرواعظ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیری لوگوں کو ہر روز کسی نہ کسی بہانے مارڈالا جارہا ہے.

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے برہان وانی کے ساتھ ذاکر موسی کی سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا ہے جس کے بعد کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے.

  • رمضان کا تیسرا جمعہ، جامع مسجد سرینگر میں کشمیریوں کو جمعہ کی اجازت نہ ملی

    رمضان کا تیسرا جمعہ، جامع مسجد سرینگر میں کشمیریوں کو جمعہ کی اجازت نہ ملی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے رمضان المبارک میں بھی کشمیریوں کو جمعہ کی نماز ادا کرنے سے روک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر کی جامع مسجد میں کشمیریوں‌ کو رمضان کے مقدس ماہ میں بھی بھارتی فوج نے جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی ،برہان وانی کے قریبی دوست ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد آج کشمیری سڑکوں‌پر ہیں اور بھارت سرکار کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں ،بھارتی فوج کی جانب سے رمضان المبارک کے گزشتہ دو جمعہ کو بھی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی تھی .
    انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے رمضان المبارک سے قبل مطالبہ کیا تھا کہ مسجد کے ارد گرد محاصرے جیسی پابندیاں ہٹائی جائیں اور جمعہ کو کشمیریوں‌کو جامع مسجد میں نما زپڑھنے کی اجازت دی جائے.

    جامع مسجد

  • مقبوضہ کشمیر،ذاکر موسیٰ کی شہادت، کشمیری سڑکوں پر

    مقبوضہ کشمیر،ذاکر موسیٰ کی شہادت، کشمیری سڑکوں پر

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران برہان وانی کے قریبی ساتھی ذاکر موسیٰ کو شہید کر دیا ہے جس کے بعد وادی میں کشیدہ صورتحال ہے، کشمیری بھارت کے خلاف سڑکوں پر ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا جس کی شناخت ذاکر موسیٰ کے نام سے ہوئی، بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران ایک گھر کو بھی دھماکے سے مکمل تباہ کردیا، ذاکر موسی کے شہادت کے خبر ملنے پر کشمیری گھرون سے باہر نکل آئے اور بھارت سرکار کے خلاف مظاہرے کئے،بارہمولا، پلوامہ، سرینگر، کپواڑہ، سمیت مختلف علاقوں میں کشمیریوں نے احتجاج کیا،. یونیوورسٹی آف کشمیر کے طلبا نے بھی ذاکورا کیمپس کے باہر مظاہرہ اور احتجاج کیا۔ بھارتی فوج اور حکومت کو سخت پیغام دینے کیلئے آزادی کے متوالوں نے مساجد کے اندر ترانے بھی بجائے۔متعدد علاقوں میں مظاہرین اور احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنز، آنسو گیس اور فائرنگ بھی کی گئی .واقعہ کے بعد علاقہ میں انٹرنیٹ، موبائل سروس بند کر دی گئی. وادی بھر میں کشمیری احتجاج کر رہے ہیں، تعلیمی ادارے بھی مکمل طور پر بند ہیں.

  • کولگام میں شہید کشمیریوں کی شناخت ،دونوں مقامی

    کولگام میں شہید کشمیریوں کی شناخت ،دونوں مقامی

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں بدھ کو بھارتی فوج کی فانرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی شناخت ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا .جن کی شناخت زاہد احمد مانتو ولد بشیر احمد مانتو ساکنہ فیری پورہ شوپیان اور عرفان منظور ولد منظور احمد بٹ ساکنہ پونیواہ کولگام کے طورپر ہوئی، واقعہ کے بعد کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف بھر پور احتجاج کیا. علاقہ میں انٹرنیٹ و موبائل سروس بند کر دی گئی تھی.

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے قریب دھماکا ، ہلاکتوں کی اطلاعات، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے قریب دھماکا ، ہلاکتوں کی اطلاعات، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ میں بارودی دھماکے سے ایک بھارتی فوج ہلاک اور سات زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں لائن آف کنٹرول کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس سے ایک بھارتی فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ سات زخمی ہو گئے. دھماکے کی اطلاع پر علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا.بھارتی فوج نے ابھی تک اس دھماکے کے حوالہ سے کوئی بھی معلومات نہیں دی ہیں. تا ہم مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں.