Baaghi TV

Category: کشمیر

  • کولگام میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا

    کولگام میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا

    بھارتی فوج نے کولگام کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے. مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے. بھارتی فوج نے گوپالپورہ گائوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر سرچ آپریشن کیا اور کشمیریوں کی جانب سے احتجاج کے بعد دو کشمیریوں کو شہید کر دیا. واقعہ کے بعد علاقہ میں فون و انترنیٹ کی سروس بند کر دی گئی،

  • جموں‌کشمیر ہائی کورٹ‌ کا مسرت عالم بٹ کی رہائی کا حکم

    جموں‌کشمیر ہائی کورٹ‌ کا مسرت عالم بٹ کی رہائی کا حکم

    مقبوضہ کشمیرہائی کورٹ نے جموں وکشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے انکی فوری رہائی کا حکم جاری کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق منگل کے دن جموں‌ کشمیر ہائی کورٹ‌ کے جسٹس رشید علی ڈار نے کیس کی سماعت کی. اس موقع پر مسرت عالم بٹ‌کے وکیل ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم اور استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد انکی رہائی کے احکامات جاری کئے۔

    مسرت عالم بٹ کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں‌ پی ایس اے کے تحت نظربندی کو چیلنج کیا تھا.

  • بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کا عید گاہ چلو مارچ روکنے کیلئے سخت پابندیاں

    بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کا عید گاہ چلو مارچ روکنے کیلئے سخت پابندیاں

    مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی قابض انتظامیہ نے سری نگر کے پائین علاقہ میں حریت کانفرنس کا عید گاہ تک مارچ روکنے کیلئے سخت پابندیاں‌ نافذ کر دیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت کانفرنس (ع) کی جانب سے عید گاہ چلو مارچ کی کال دی گئی تھی جس کا مقصد میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا.

    یاد رہے کہ دونوں‌ لیڈروں‌کا یوم شہادت ایک ہی دن ہے. سابق میرواعظ کو1990جبکہ عبدالغنی لون کو2002میں شہید کیا گیا تھا.

    بھارتی فوج نے حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کر رکھی ہے.

  • بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں صنعتی اراضی قبضہ میں‌ لے کر فوجی کیمپ اور رہائشیں‌ تعمیر کرنے لگی

    بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں صنعتی اراضی قبضہ میں‌ لے کر فوجی کیمپ اور رہائشیں‌ تعمیر کرنے لگی

    مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے دباؤ‌پر ریاستی انتظامیہ نے صنعتی مقاصد کیلئے مختص اراضی پر فوجی کیمپ اور اہلکاروں کے لئے رہائشی کوارٹرز تعمیر کرنا شروع کر دیے ۔ اس امر کا انکشاف مقبوضہ کشمیر میں ایوان صنعت و تجارت کے ترجمان نے کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے سی سی آئی کے ترجمان نے کہاکہ قابض انتظامیہ کی طرف سے 60کنال صنعتی اراضی بھارتی فورسز کے حوالے کر دی گئی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ترجمان نے کہاکہ وہ اس سلسلہ میں عدالت سے رجوع کرنے پر غورکررہے ہیں۔

    ایوان صنعت وتجارت کشمیر کے ترجمان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے تاجروں کو صنعتی مقاصد کے لیے زمین کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اوریہ بات ریکارڈ پر ہے کہ کے سی سی آئی نے قابض انتظامیہ سے باربار بھارتی فورسز کے زیر قبضہ زمین کو واپس لینے اور اسے صنعتی اور کاروباری مقاصد کے لیے دستیاب کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

    انہوں نے کہاکہ یہ بات حیران کن ہے کہ انتظامیہ نے مقبوضہ اراضی خالی کرانے کے بجائے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ 40کنال اراضی پر مشتمل ایک چھوٹاسیٹلائٹ صنعتی زون قائم کرنے کے لیے زمین تلاش کررہی ہے جبکہ پہلے سے صنعتی مقاصد کے لیے مختص اراضی پرفوجی کیمپ اور فورسز اہلکاروں کے لیے رہائشی کوارٹرزتعمیر کئے جارہے ہیں جو کہ کسی طور درست نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی فوج اس سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں سینک کالونیوں‌کی تعمیر کیلئے کوششیں‌کرتی آرہی ہے.

  • سابق میر واعظ کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

    سابق میر واعظ کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر میں مولوی محمد فاروق اور سابق حریت رہنما عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال رہی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سابق میر واعظ مولوی محمد فاروق اور عبدالغنی لون کی برسی کے موقع ہر مکمل ہڑتال رہی ، سرینگر سمیت تمام شہروں میں تعلیمی و کاروباری ادارے بند رہے، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب رہی. بھارت فوج نے بھی ممکنہ مظاہروں و احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظام کر رکھے تھے.

    واضح رہے کہ ہر سال میر واعظ‌ مولوی عمر فاروق کے یوم شہادت پر ہڑتال اور پروگراموں‌کا انعقاد کیا جاتا ہے.

  • اقوام متحدہ نے کشمیر میں مظالم پر بھارت سے جواب مانگا تو بھارت نے کیا کہا؟

    اقوام متحدہ نے کشمیر میں مظالم پر بھارت سے جواب مانگا تو بھارت نے کیا کہا؟

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھارت سرکار کو جموں کشمیر میں ہونے والی ظلم وزیادتیوں پر خط لکھ کر وضاحت طلب کی ہے لیکن بھارت نے تاحال خط کا جوا ب نہیں دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپنے تین نمائندوں کے ذریعے بھارت کو خط بھیجا ہے جس میں 1990 کے بعد سے کشمیر میں تشدد اور اموات کے 76 واقعات میں ملوث ملزمان کو سزا دینے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے رپورٹ طلب کی گئی ہے. اقام متحدہ نے 18 مارچ کو بھارتی حکومت کو خط لکھا جس کا ابھی تک بھارتی حکومت نے جواب نہیں دیا. بھارت کو خط کا جواب دینے کے لئے 60 دن کا وقت دیا گیا ہے. خط میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں بھارتی فوج کے ہاتھوں آٹھ کشمیری شہید ہوئے ، بھارت نے جمون کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی. جان بوجھ کر بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کرتی ہے.

  • بھارتی فوج کے تشدد سے کتنے فیصد کشمیری شہید ہوجاتے ہیں، رپورٹ آ گئی

    بھارتی فوج کے تشدد سے کتنے فیصد کشمیری شہید ہوجاتے ہیں، رپورٹ آ گئی

    انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ستر فیصد عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے جن میں سے 11 فیصد کشمیریوں کی موت واقع ہو جاتی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم سی سی ایس نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس می کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے ان میں سے 11 فیصد کشمیری تشدد کی وجہ سے شہید ہو جاتے ہیں. 560 صفحات پر مشتمل رپورٹ دی ایسوسی ایشن آف پیرنٹس آف ڈس اپئررڈ پرسنز نے ایک اور تنظیم کے اشتراک سے تیار کی ہے. رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں 1990 سے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر تشدد کا سلسلہ تیز ہوا.رپورٹ میں 1947 سے کشمیریون پر ہونے والے تشدد کو مرحلہ وار پیش کیا گیا

  • مقبوضہ کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کا کل ہڑتال کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کا کل ہڑتال کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں‌عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک اجلاس حریت کانفرنس (ع) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی زیر صدارت ہوا جس میں‌فیصلہ کیا گیا کہ کل منگل کو میرواعظ مولوی محمد فاروق کے یوم شہادت پر عید گاہ جلسے کو حتمی شکل دی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میرواعظ عمر فاروق کل عید گاہ تک جلوس کی قیاد ت کریں‌گے. یہ جلوس نماز ظہر کے بعد نکالا جائے اور اس میں کشمیر کے سبھی طبقوں سے وابستہ لوگ شریک ہوں‌گے ۔

    مقبوضہ کشمیر میں‌ کل منگل کو میرواعظ مولوی محمد فاروق کے یوم شہادت پر کشمیر میں ہڑتال کی جائے گی ۔
    یاد رہے کہ ہر سال میر واعظ‌ مولوی عمر فاروق کے یوم شہادت پر ہڑتال اور پروگراموں‌کا انعقاد کیا جاتا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر میں‌بانڈی پورہ سے لاپتہ استاد کی لاش برآمد

    مقبوضہ کشمیر میں‌بانڈی پورہ سے لاپتہ استاد کی لاش برآمد

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے لاپتہ ہونے والے استاد کی لاش برآمد ہو گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق لاپتہ استاد کی لاش وولر جھیل سے ملی ہے. ریاستی حکام کے مطابق مشتاق احمد لون ساکنہ شیخپورہ، مانتری گام کی لاش سوموار کے دن ملی ہے.

    مقامی کشمیریوں‌نے مشتاق کی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا۔

    حکام کے مطابق لاش کی شناخت مشتاق کے بھائی نے کی اور بعد میں اس کوپاسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال باندی پورہ لیجایا گیا ۔

    مشتاق 3مئی کو لاپتہ ہوا تھا اور وہ گورنمنٹ ہائی سکول چونٹھ مولہ میں اُستاد کی حیثیت سے تعینات تھا ۔

    مقامی کشمیریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسے بھارتی فورسز کی جانب سے شہید کیا گیا ہے.

  • پیلٹ متاثرہ کشمیریوں‌ کا سری نگر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

    پیلٹ متاثرہ کشمیریوں‌ کا سری نگر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

    مقبوضہ سری نگر میں پیلٹ‌متاثرہ کشمیریوں‌کی بڑی تعداد نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پیلٹ‌گن کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پیلٹ ویکٹمز ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام پیلٹ متاثرین نے سوموار کو پریس کالونی، سرینگر میں آکر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فورسز کے ذریعے پیلٹ بندوقوں کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

    انہوں نے پیلٹ بندوقوں کے استعمال پر پابندی سے متعلق کہا کہ اس سے سینکڑوں افراد کی بینائی ضائع ہوئی ہے جس سے متاثرین سخت مشکل حالات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں.

    یاد رہے کہ پیلٹ‌گن سے معصوم بچوں اور بچیوں‌سمیت ہزاروں‌افراد اب تک متاثر ہوئے ہیں. پیلٹ‌گن سے اٹھارہ ماہ کی ایک بچی بھی زخمی ہوئی تھی.