روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے ممبر ممالک کے وزرائے کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ۔ اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وہاں موجود بھارتی وزیرخاجہ کے علاوہ تمام رکن ممالک کے وزراء خارجہ سے ہاتھ ملایا۔ جب کہ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کی طرف دیکھنا بھی گوارہ نہ کیا۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے میزبان کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو تشریف لانے والے وزرائے خارجہ کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم، علاقائی روابط کے فروغ، اور ممبر ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہم فورم بن چکا ہے
Category: کشمیر

روسی صدرکی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے وزرائے خارجہ کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ

شہباز شریف کی لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا جواز فائرنگ کی شدید مذمت
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پربھارت کی بلا جواز فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہید حوالدار لیاقت کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت عالمی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی بزدلی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کا ثبوت ہے۔ عالمی برادری بھارت کے جنگی جنون اور جنوبی ایشیا کا امن تباہ کرنے کی کارروائیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کی بلا جواز فائرنگ سے متاثرہ شہریوں سے یک جہتی اورہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جب کہ بھارتی بلا جواز فائرنگ کا بھر پور جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

مقبوضہ کشمیر کے 354طلبا وطالبات کل پاکستان پہنچیں گے
پاکستان میں اعلی تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے سرکاری اعلان کے بعد پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والےبھارتی مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 354 طلبا وطالبات آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچیں گے۔ یہ تمام کشمیری طلبہ کورونالاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں تدریسی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث مقبوضہ کشمیرواپس چلے گئے تھے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ان طلبہ و طالبات کی سفری دستاویز ان کے حوالے کر دی تھیں جب کہ وزارت داخلہ نے واہگہ بارڈرپر متعلقہ حکام کو کشمیری شہریوں کی فہرست ارسال کردی۔ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے یہ طلباوطالبات پاکستان میں مختلف میڈیکل تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان طلبہ و طالبات کے لئے آج 10 ستمبر کو واہگہ بارڈر خصوصی طورپر کھولاجائے گا۔ دریں اثنا بھارت میں کورونا وائرس اور پاک بھارت سرحد بند ہونے کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں رکے ہوئے 75 پاکستانی شہری بھی آج واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے۔



مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے پر 3 کشمیری گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں تین افراد گرفتار کر لئے گئے
مقبوضہ کشمیر میں بانڈی پورہ پولیس نے ضلع حاجن علاقے میں پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 6 ستمبر کو کچھ نامعلوم افراد نے حاجن قصبے میں پاکستانی پرچم لہرائے۔
‘اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن حاجن میں ایف آئی آر درج کی گئی اور تفتیش کے دوران میر محلہ حاجن سے 3 افراد مجیب شمس ، تنویر احمد میر اور امتیاز احمد شیخ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان
کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب
پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری
یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی
پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی
یوم آزادی، موٹروے پولیس کا قومی شاہرات پر فلیگ مارچ
یوم آزادی پاکستان پر وزیراعظم نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام
بھارت کا یوم آزادی، کشمیر میں یوم سیاہ،پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو روانہ
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو روانہ ہوگئے۔ وزیر خارجہ ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ کو دورہ ماسکو اور شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت ان کے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف نے دی۔ وزرائے خارجہ کونسل، کونسل برائے سربراہان حکومت وکونسل برائے سربراہان مملکت کے بعدشنگھائی تعاون تنظیم کا سب سے بڑا فورم ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔اجلاس کے بعد ایک متفقہ مشترکہ اعلامیہ کا اجراء بھی متوقع ہے۔ وزیر خارجہ، شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کانفرنس کی سائیڈلائن پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ بھی اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو میں موجود ہوں گے۔ پاکستانی اور بھارتی وزراء ایک ہی میز پر بیٹھیں گے تاہم دونوں کے درمیان ہاتھ ملانے سے بڑھ کر کوئی ملاقات متوقع نہیں.
VID-20200909-WA0016-1
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام رکوائے. شہریار خان آفریدی
چئیرمین پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے عالمی برادری کو کشمیر پر جوہری تنازعے کے خطرے سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو فوری طور پر بھارتی ناجائز مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJ & K) میں کشمیریوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کو روکنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ شہریار آفریدی نے ان خیالات کااظہار بھارتی ناجائز مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاپتہ افراد کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لئے منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ڈیجیٹل اسپیس میں مسئلہ کشمیر ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے اور پاکستان غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری نسل کشی پر بھارت کو دنیا کو گمراہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے کشمیر کو اپنی اولین ترجیح نہیں سمجھا اور یہ کہ بے مثال قربانیوں کے باوجود مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کے لئے تمام عالمی پلیٹ فارمز تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میرا جنون ہے اور کشمیر کمیٹی مسئلہ کشمیر پر دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے 22 عالمی فورمز پر اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی مسئلہ کشمیر سے متعلق عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے کوشاں ہے. انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے لئے آرٹ اور کلچر کے فورمز کو بھی استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ثقافتی محاذ کو کھلا چھوڑ دیا تھا لیکن اب ہم ثقافت کو اپنے اسلحہ کے طور پر استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موثر ڈپلومیسی سے عالمی رائے کشمیر پر بدل رہی ہے اور اب ہندوستان اقوام متحدہ کے ایجنڈے سے مسئلہ کشمیر کو ہٹانے کی درخواست کر رہا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستانیوں کو اقوام متحدہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اب وہ بھاگنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم انہیں یوں اقوام متحدہ سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے کشمیر پر آواز اٹھانے کے لئے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے بارے میں بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے تناظر میں پاکستان سوشل میڈیا فورمز کے مالکان سے بھی تشویش کا اظہار کررہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے لئے متحرک کردار ادا کریں اور کہا کہ عالمی ڈیجیٹل میڈیا پر کشمیر کو بڑھانے کے لئے سوشل میڈیا ٹولز کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی تمام کشمیری کارکنوں اور گروہوں کو کشمیر کے پیغام کو عام کرنے میں مدد دے گی اور ہمیں مسئلہ کشمیر سے لڑنے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔اس موقعہ ہر خطاب کرت ہوئے آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 8000 اجتماعی قبریں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی قتل عام ایک معمول بن گیا ہے اور ہندوستانی فورسز نوجوانوں کو گرفتار کرتی ہیں اور بعدازاں جعلی پولیس مقابلوں میں نوجوانوں کو شہید کر دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا IIOJ & K میں پیشہ ور قوتوں کے ذریعہ ہونے والے بھارتی مظالم کے بارے میں بخوبی جانتی ہے لیکن بھارت کے خلاف کارروائی کرنے میں تجارتی مفادات سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سفارتی فورمز پر حاصل کامیابی کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کو جاری پانچ لاکھ کشمیریوں کے مقیم ہونے کے بعد ، ہندوستانی حکومت 17،00،000 تارکین وطن مزدوروں کو شہریت کے حقوق دینے کا ارادہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جموں قتل عام کی طرز پر کشمیر میں مسلم نسل کشی کو دہرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ایک شیطانی منصوبے پر عمل پیرا ہے اور وہ اگلے دو سالوں میں کشمیر کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ” تکنیکی طور پر ، پاکستان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے اور ہمیں عالمی برادری کو کشمیر کے بارے میں بھارتی شیطانی منصوبے سے آگاہ کرنا ہوگا۔” انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گذشتہ سال کئی بین الاقوامی سفارتی پلیٹ فارمز میں کامیابی حاصل کی تھی اور ہندوستان کو شکست ہوئی تھی جو تاریخ میں غیر معمولی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو عالمی سول سوسائٹی کی تحریک میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کو اس کی رہنمائی کرنی ہوگی۔ الطاف حسین وانی نے کہا کہ جبری گمشدگیاں جنگی جرائم کی زد میں آتا ہے لیکن دنیا کی جانب سے عدم فعالیت پر افسوس کا اظہار کیا۔
لاپتہ ہونے سے متعلق ورکنگ گروپ اور اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ کے دو روز قبل جاری کی گئی رپورٹ میں بھارت سے بھی اس پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
بھارتی ریاستی دہشت گردی 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 237 کشمیری شہید
مودی کی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 237 کشمیریوں کو شہید کر دیا
باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کے 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 237 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں ایک ہزار482 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 ءسے جاری مسلسل فوجی محاصرے نے کشمیریوں کی زندگیاں جہنم بنا رکھی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے اس دوران مظاہروں میں شریک خواتین سمیت 13 ہزار936 کشمیریوں کو گرفتار کیا۔
یاسین ملک،شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی سمیت سینکڑو ں رہنما اب بھی جیلوں میں بند ہیں ، جبکہ حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی گھروں میں مسلسل نظر بندی جاری ہے۔
ادھر دو دن قبل مقبوضہ کشمیر میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میںایک آپریشن کے دوران حریت پسندوں اور بھارتی فورسز کے درمیان تصادم میں دوکشمیری نوجوان حریت پسند شہیدہو گئے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ بارہمولہ کے یدی پورہ علاقے میں فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد فورسز نے جمعے کو علی الصبح علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی ۔بھارتی فورسز نے تین منزلہ مکان میں بارودی مواد نصب کردیا تاکہ مکان کو دھماکے سے اڑا دیا جائے۔
مکان میں اعلیٰ مجاہد کمانڈر سمیت 3حریت پسند محمد عمر لون اور حنیف خان موجود تھے۔ایک مجاہدکے شہید ہونے کے بعد دوسرے مجاہد نے مکان کے شیڈ میں پناہ لے کر مقابلہ جاری رکھا۔ لیکن دن 12بجے کے بعد شدید فائرنگ سے وہ شہید ہو گیا۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیرکوہتھیانے کےلیے مزید12لاکھ غیرمقامی باشندوں کومقبوضہ کشمیرکےڈومیسائل جاری کردیے
سری نگر:استصواب رائےاپنےحق میں کروانےکےلیےبھارت نے مزید12لاکھ غیرمقامی باشندوں کومقبوضہ کشمیرکےڈومیسائل جاری کردیے،اطلاعات کے مطابق بھارت نے کشمیرکوہتھیانے کےلیے اوراستصواب رائے کواپنے حق میں کرنے کے لیےغیر مقامی شہریوں کو 12 سے زائد ڈومیسائل جاری کر دیے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر حکومت کے مطابق ڈومیسائل کا اجرا جموں کشمیر کے 20 اضلاع میں کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق 2 لاکھ 86 ہزار ڈومیسائل کشمیر ڈویژن اور 9 لاکھ 45 ہزار ڈومیسائل جموں ڈویژن میں جاری کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت نے 3 لاکھ غیر مقامی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے تھے جس میں ایک بھی مسلمان شامل نہیں تھا۔اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) اور پاکستان نے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قوانین واپس لینے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے یکم اپریل کو ایک اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق اب مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل (شہریت) کا نیا قانون نافذ ہوگا اور اُس کی رو سے سرکاری محکموں میں چپڑاسی، خاکروب، نچلی سطح کے کلرک، پولیس کانسٹیبل وغیرہ کے چوتھے درجے کے عہدوں کو کشمیریوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے جب کہ گیزیٹِڈ عہدوں کے لیے پورے بھارت سے امیدوار نوکریوں کے اہل ہوں گے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی
لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی.ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی سینئر سفارتکار کو سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی افواج نے 5 ستمبر کو ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شدیدزخمی ہوا۔ رواں برس بھارتی افواج 2 ہزار 158 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارتی افواج کی فائرنگ سے 17 شہری شہید اور 168 زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑ گئی:مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے سے خارج کرنے کا مطالبہ مسترد
اسلام آباد:سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے سے خارج کرنے کا بھارتی مطالبہ مسترد،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے سے خارج کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے کو سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے سے خارج کرنے کا بھارت کا مطالبہ بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے "بھارت پاکستان سوال” کے ایجنڈے آئٹم کے تحت مسئلہ کشمیر کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی مطالبے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایک ممبر نے کہا کہ کوئی ریاست یکطرفہ طور پر ایجنڈے کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایجنڈے کی تشکیل قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے۔ صرف 15 رکنی کونسل کے اتفاق رائے سے ہی اسے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مودی اور آر ایس ایس50 لاکھ ہندوئوں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کر کے مسلمانوں کو کشمیر سے دیس نکالا دینے اور کشمیر کا نام نقشہ سے مٹانے پر تل گئے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اٴْن کے اس شیطانی منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان اور آزاد کشمیر کے تیرہ کروڑ نوجوان اٴْٹھ کھڑے ہوں اور سیاست، سفارتکاری، ابلاغی محاذ اور اگر ضرورت پڑی تو عسکری محاذ پر بھارت کو شکست دے کر کشمیر کو بچائیں۔











