Baaghi TV

Category: کشمیر

  • کپواڑہ کے سرحدی علاقے میں 3 کشمیری زخمی

    کپواڑہ کے سرحدی علاقے میں 3 کشمیری زخمی

    کپواڑہ کے سرحدی علاقے میں 3 کشمیری زخمی

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ کے تبادلے سے 3 سولین زخمی ہوگئے .یہ زخمی کپواڑہ ضلع کے کارنا علاقے میں پیش آیا.
    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آٍف کنٹرول پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے . جس وجہ سے سولین زخمی ہو رہے ہیں ایسے ہی دوسری طرف تین کشمیریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.


    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ‏بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا. فائرنگ سے فتح پور گاوَں کی 18 سالہ لڑکی شہید ہوگئی جبکہ 2 خواتین اور2 لڑکیوں سمیت 6 شہری زخمی ہوگئیں.

    ‏بھارتی فوج نے رواں سال 1877 بار سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی‏پاک فوج نے نہتے شہریوں پرفائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا،‏بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں سےرواں سال 15 معصوم شہری شہید ہوچکے،‏رواں سال بھارتی فوج کی فائرنگ سے 144 شہری زخمی ہوچکے،‏رواں سال شہید ہونے والوں میں 6 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں، ‏رواں سال زخمی ہونے والوں میں 46 خواتین اور 37 بچے شامل ہیں،

  • مودی مسلمانوں کا قاتل،کشمیر کی آزادی کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ شہبازشریف کا آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب

    مودی مسلمانوں کا قاتل،کشمیر کی آزادی کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ شہبازشریف کا آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر شاہ غلام قادر کی زیرصدارت آزادکشمیر اسمبلی کا اجلاس جاری ہے

    اجلاس سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقاربھٹو نے نیوکلیئر پروگرام کی بنیاد رکھی، نوازشریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، نوازشریف نے5 ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرایا، نیوکلیئر دھماکوں کا کریڈٹ پوری قوم، افواج پاکستان کو جاتا ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 5اگست2019 کا بھارتی اقدام خطے میں بہت بڑا سانحہ ہے، نریندرمودی گجرات کے مسلمانوں کا قاتل ہے،مودی نے5اگست کو پیغام دیا کہ آج کشمیر پر غاصبانہ قبضہ مکمل کررہا ہوں،نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم روکنا پوری دنیا کیلئے چیلنج ہے،مسئلہ کشمیر کیلئے صرف زبانی نہیں عملی طورپر کردار ادا کرنا ہوگا،کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئے ہر راستہ اختیار کرنا ہے،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اتفاق،اتحاد اور قوت ایمانی کے ساتھ مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے لانا چاہیے،دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا خطے میں امن کی سب سے بڑی گارنٹی ہے،خطے میں امن تب ہی قائم ہوگا جب کشمیریوں کو ان کا حق ملےگا،کشمیریوں کو ان کا حق نہ دلایاتو ان کا قرض کبھی نہیں چکا سکیں گے،

    قبل ازیں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قانون ساز اسمبلی آمد ہوئی، اس موقع پر شہبازشریف کی حریت رہنماؤں سے ملاقات بھی ہوئی،ملاقات میں صدر ریاست مسعود خان وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر بھی موجود تھے

    https://twitter.com/bhmsclinix/status/1291687705819131905

    قبل ازیں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف مظفرآباد پہنچے توصدر ریاست سردار مسعود خان، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے پریڈ گراؤنڈ ہیلی پیڈ پر استقبال کیا ،سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، مولانا اسد الرحمن ہمراہ ہیں

  • آزاد ی کشمیر کے لیے لڑنا ہو گا، طلبا تعلیم کے ساتھ جنگ کی بھی تیاری کریں،صدر آزاد کشمیر

    آزاد ی کشمیر کے لیے لڑنا ہو گا، طلبا تعلیم کے ساتھ جنگ کی بھی تیاری کریں،صدر آزاد کشمیر

    آزاد ی کشمیر کے لیے لڑنا ہو گا، طلبا تعلیم کے ساتھ جنگ کی بھی تیاری کریں،صدر آزاد کشمیر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدرسردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اگر جنگ ہوئی تو یہ جنگ صرف پاک فوج نہیں بلکہ پوری قوم لڑے گی اور نوجوان اس کا اول دستہ ہوں گے۔ نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے اُن بھائیوں اور بہنوں کو ظلم سے نجات دلانے کی تیاری بھی کریں جو ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں۔ آزاد کشمیر میں طلبہ کو درپیش مسائل کے پیش نظر جلد فور جی انٹرنیٹ مہیا کیا جائے گا جس کے بعد طلبا ء کو آن لائن تعلیم اور ڈیجیٹل ریسورسز سے استفادہ کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

    یہ بات اُنہوں نے ایوان صدر مظفرآباد میں اسلامی جمعیت طلباء آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل مہران معروف کی قیادت میں ملنے والے طلباء کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں عبدالظاہر عباسی، مدثر عباسی اور شعبان شائق شامل تھے۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ نوجوان قرآن اور سنت کی روشنی میں اپنے کردار کی تعمیر کر کے اور اپنے آپ کو عصری علوم کے ہتھیاروں سے لیس کر کے جہاں آزاد کشمیر اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں وہاں دشمنوں کی طرف سے ملک کی سلامتی اور بقاء کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی تیاری کریں۔ کیونکہ بھارت کی جنونی حکمران ہم سے ہماری آزادی چھیننے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد ریاست کی سرکاری جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیمی تعطل سے پیدا ہونے والے مسائل سے ایوان صدر اور حکومت پوری طرح آگاہ ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ طلباء کی مالی دشواریوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کے عرصے کی تعلیمی فیسوں میں کچھ کمی کی گئی ہے جس سے طلباء کو کچھ نہ کچھ ریلیف ملے گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ طلبا ء کا سب سے بڑا مطالبہ آزاد کشمیر کے تمام علاقوں میں انٹرنیٹ کی یکساں فراہمی تھی اس مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے حویلی نیلم اور لائن آف کنٹرول کے قریب کچھ علاقوں کے سوا تمام علاقوں میں فور جی انٹرنیٹ جلد فراہم کیا جارہا ہے۔

    صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ حکومت نے مالی لحاظ سے کمزور طلباء کو احساس سکالر شپ اور نیڈ بیسڈ سکالر شپس کا انتظام کیا ہے جو جلد طلباء کو ملنا شروع ہو جائیں گا۔

    قبل ازیں وفد کے قائد مہران معروف نے طلباء کے مسائل سے صدر ریاست کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد آن لائن تعلیم کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا اُس کے لیے انٹرنیٹ کی یکساں سہولت نہ ہونے کے باعث کئی علاقوں کے طلباء شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اُنہوں نے صدر ریاست سے مطالبہ کیا کہ انٹرنیٹ کی سہولت کو قابل رسائی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ اسلامی جمعیت طلباء کے رہنماؤں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تاریخ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کو آزاد کشمیر کے تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے تاکہ نئی نسل کو اپنے ماضی اور تحریک آزادی کے لیے قربانیاں دینے والوں کے کارناموں سے روشناس کرایا جا سکے

  • فوجی پھسل کر موت کی وادی میں پہنچ گیا

    فوجی پھسل کر موت کی وادی میں پہنچ گیا

    بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقے مھچل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک کتوار گلی پر اس وقت ایک بھارتی فوجی کی موت واقع ہو گئی جب فوج کی گشتی پارٹی معمول کے مطابق کتوار گلی پر گشت کررہی تھی۔ اس دوران لائن آف کنٹرول پرموجود ایک بھارتی فوجی کا پیر اچانک پھسل گیا اور وہ ایک گہری کھائی میں گر گیا۔ ڈیوٹی پر معمور دوسرے فوجیوں نے اسے بچانے کی کوشش کی اور اسے گہری کھائی سے نکال کر نزدیکی فوجی اسپتال پہنچایا ۔تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکرموت کے منہ میں چلا گیا۔ مارے گئے فوجی کی پہچان امر حسین ساکنہ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔فوج نے اس معاملہ میں نزدیکی فوجی اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی۔ واضح رہے کہ کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقے مھچل میں اس طرح کے درجنوں حادثات پیش آئے ہیں اور کئی فوجیوں کی موت واقع ہو چکی ہے ۔

  • تنازعہ کشمیر کو دوبارہ زیرِغورلانےپر سلامتی کونسل کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ وزیراعظم

    تنازعہ کشمیر کو دوبارہ زیرِغورلانےپر سلامتی کونسل کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ‏وہ تنازعہ کشمیر جو 70برس سےزائد عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے،کو دوبارہ زیرِغورلانےپر سلامتی کونسل کاخیرمقدم کرتے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ سلامتی کونسل اقوام متحدہ کےچارٹرکےتحت محض عالمی امن و سلامتی کےتحفظ ہی کی نہیں بلکہ اپنی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنانےکی بھی ذمہ دار ہے۔ ‏پاکستان کا مؤقف بالکل واضح اور غیر مبہم ہے۔ جموں و کشمیر کے مسئلے کو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں جو اہلِ کشمیر کو ایک آزاد اور شفاف استصوابِ رائے کے ذریعے خودارادیت کا حق دیتی ہیں، ہی کی روشنی میں حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ‏اہل کشمیر کو یہ بنیادی حق ملنےتک پاکستان ان کی ہر ممکن مدد اور معاونت جاری رکھے گا۔

  • گورنر کا استعفی۔ اصل وجوہات سامنے آگئیں

    گورنر کا استعفی۔ اصل وجوہات سامنے آگئیں

    بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیرقانونی اور غاصبانہ قبضہ کے ٹھیک ایک سال مکمل ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے اچانک استعفے کے سرپرائز پر بھارتی ایوانوں میں ابھی تک ہلچل مچی ہوئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مرمو نے اپنی کرسی اس لئے گنوا دی کیونکہ وہ نوکر شاہی میں دو مضبوط گروہوں کے مابین بڑھتےہوئے تنازعہ کی جانچ نہیں کرسکے۔ جموں و کشمیر کے ایک اعلی ترین بیوروکریٹ کے ساتھ بھی ان کا اچھا معاملہ نہیں تھا جس کی وجہ سے کشمیر میں معاملات چلانے اور بڑی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ مرمو نے عوامی بھلائی کے کئی اہم اعلان کرنے کے بعد بھارتی حکومت کے دباو پر مجبورا کچھ فیصلے واپس لے لیے۔ مرمو نے بیان دیا تھا کہ وادی میں انٹرنیٹ فور جی کی بحالی پرانہیں کوئی اعتراض نہیں لیکن عوامی بھلائی کے حوالے سے ان کے بیان کو مودی حکومت نے اچھا نہیں سمجھا کیونکہ حکومت نے کچھ دن قبل سپریم کورٹ میں حلف نامہ پیش کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وادی میں سیکیورٹی کی صورتحال کنٹرول میں رکھنےکے لئے انٹرنیٹ فور جی کی بحالی ممکن نہیں جب کہ مرمو کے بیان سے حکومت کو شرمندگی اٹھانی پڑی۔ اس طرح مرمونے حال ہی میں منعقدہ انتخابات کے انعقاد کے بارے میں اپنی تیاریوں کے بارے میں ایک متنازعہ بیان دیا جس کو مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن نے اچھا نہیں سمجھا۔ مرمو نے بھارتی سرکار کے ساتھ اختلافات کے بعد جب محسوس کیا کہ اب انہیں گورنر کے عہدے سے ہٹایے جانے کی آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ مودی سرکار اور کشمیر میں اس کےتعینات کئے گئے بیورو کریٹس کے داو پیچ کی تاب نہیں لا سکیں گے تو عین 5 اگست کو جب بھارتی حکام خوشیاں منا رہے تھے انہوں نے استعفی دے کر دنیا بھر کے لئے یہ پیغام چھوڑا کہ بھارتی حکمران کشمیر پر اپنا اثرورسوخ قائم رکھنے کے لئے کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ اپنا حکم نہ ماننے والے سرکاری افسران یہاں تک کہ خود گورنر کو بھی دباو میں رکھنا چاہتی ہے۔

  • ایک بڑی حکومت کی دھوکہ بازی کونہ کبھی بھولا جائےگا نہ معاف کیا جائےگا

    ایک بڑی حکومت کی دھوکہ بازی کونہ کبھی بھولا جائےگا نہ معاف کیا جائےگا

    بھارتی مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ قبضے کا ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے کہا ہےکہ اس دھوکہ بازی کو کبھی نہ بھولا جائےگا نہ معاف کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑی حکومت نے دن دھاڑے جموں وکشمیر کو برباد کرکے لوٹ لیا ہے۔
    التجا مفتی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا: ‘ایک سال پہلے ہم نے دیکھا کہ کس طرح ایک بڑی حکومت نے جموں و کشمیرکو مسخ کیا اور اس کو دن دھاڑے لوٹ لیا۔ موسم بدل جائیں گے، لیکن اس دھوکہ دہی کو کبھی بھولا جائے گا نہ معاف کیا جائےگا۔ مسلط کردہ طویل خاموشی جذبات کو ہمیشہ کے لئے دبا کر نہیں رکھ سکتی ہے’۔
    قبل ازیں انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں انتظامیہ کی طرف سے کرفیو ہٹانے کے باوجود کرفیو جیسی پابندیاں نافذ ہونے کے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہا: ‘انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ شب کرفیو ہٹانےکا حکم نامہ محض ایک دھوکہ تھا۔ جب بات اجتماعی سزا کی آتی ہے تو جموں و کشمیر انتظامیہ اور پولیس بغیر کوئی کاغذی ثبوت چھوڑے غیر اعلانیہ طور پرکرفیو نافذ کرکےلوگوں کو بند رکھنےکو یقینی بناتے ہیں’۔
    واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پانچ اگست کو ایک سال مکمل ہونے پر ممکنہ عوامی احتجاجوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کےلئے دو روزہ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ وادی میں منگل کے روزکرفیو نافذ رہا۔انتظامیہ نے کرفیو ہٹانے کا اعلان بھی کیا تھا، لیکن وادی میں بدھ اور جمعرات کے روز بھی کرفیو سے بھی سخت پابندیاں عائد رہیں۔

  • کراچی میں یکجہتی کشمیر ریلی پر حملے میں زخمی ہونےوالے رفیق تنولی اللہ کے حضور حاضر ہو گئے

    کراچی میں یکجہتی کشمیر ریلی پر حملے میں زخمی ہونےوالے رفیق تنولی اللہ کے حضور حاضر ہو گئے

    کراچی :کراچی میں یکجہتی کشمیر ریلی پر حملے میں زخمی ہونےوالے رفیق تنولی اللہ کے حضور حاضر ہو گئے،اطلاعات کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی رفیق تنولی اپنے اللہ کو پیارے ہوگئے

    باغی ٹی وی کےمطابق رفیق تنولی کراچی میں ہونےوالی جماعت اسلامی کی ریلی میں شدید زخمی ہوگئے تھے ، جنہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا

     

    جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ کراچی میں یکجہتی کشمیر ریلی پر حملے میں زخمی ہونےوالے رفیق تنولی اللہ کے حضور حاضر ہو گئے۔ اللہ تعالی ان کی قربانی قبول فرمائے۔ آمین

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کے لیے لہو پیش کرنے کا سلسلہ پرانا ہے۔ اس سے ہمارے قدم ڈگمگائیں گے نہیں، مضبوط تر ہوں گے، جدوجہد تیز ہوگی۔ ان شاء اللہ

  • مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کا کام کرناجہنم جیسا ہے’بھارتی جارحیت کا پردہ چاک

    مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کا کام کرناجہنم جیسا ہے’بھارتی جارحیت کا پردہ چاک

    پیرس : مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کا کام کرناجہنم جیسا ہے’بھارتی جارحیت کا پردہ چاک،اطلاعات کےمطابق آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کردیا اور کہا ایک سال میں مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کا کام کرناجہنم جیسا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار پر مقبوضہ کشمیر میں آزادی صحافت کی خلاف ورزی پرتنقید کاسامنا ہے، رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کردیا۔

    رپورٹرزودآؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ ایک سال میں مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کا کام کرناجہنم جیسا ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں صحافیوں کیساتھ بدترین سلوک کیا جاتاہے۔

    بھارتی فورسز کام میں مداخلت کرتی ہے، صحافیوں کو ہراساں اور کام کرنے سےروکتی ہے ، خبروں کو کنٹرول کیا جاتا ہے ، ویڈیو بنانے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔

    بھارتی اقدام کوایک سال ہونےپرسرینگرسنسان تھا، 5اگست کو سرینگر کی سڑکوں پر بھارتی فورسز کے علاوہ کوئی نہ تھا، بھارتی حکومت نےیہ پالیساں ختم نہیں کی تویہ تاریخ کاحصہ بنےگا،رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز

    وادی میں طویل کرفیوہے،غیر ملکی رپورٹرز کودور رکھا گیا ہے ، 5اگست کشمیریوں کیلئے افسوسناک دن ہے۔

  • یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستانی شوبز شخصیات کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستانی شوبز شخصیات کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

    مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جہاں گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوام نے یوم استحصال کشمیر منایا وہیں پاکستانی معروف شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کریک ڈاؤن کا ایک سال مکمل ہوگیا۔


    انہوں نے لکھا کہ مظلوم کشمیری گزشتہ 365 دن سے اندھیرے، در اور اذیت سہتے ہوئے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان کی جاری مصائب کو فراموش نہیں کیا جائے گا-

    اداکارہ نے کہا کہ اب سستی کاہلی اور نظرانداز کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے ہمیں اٹھنا ہوگا اور اپنی آواز بلند کرنا ہوگی اور انہیں اس ظلم و بربریت سے نجات دلانا ہوگی ہماری لئے کشمیریوں کی زندگی کی اہمیت ہے!


    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے ’کشمیر‘ لکھا مفلر پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمارے کشمیری بہن بھائی ہمیشہ ہماری دعاؤں میں رہتے ہیں۔


    اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عاصم ا ظہر نے لکھا کہ وہ کشمیر کیلئے ہمیشہ دعاگو ہیں-

    معروف گلوکار فرحان سعید نے یوم استحصال کے موقع پر اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ میں جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہوں اور دل سے ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہوں-


    انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ اللہ کشمیری عوام کو جلد آزادی سے نوازے(آمین)۔

    اس سے قبل میزبان اور گلوکار فخر عالم اور نامور اداکارہ ارمینہ خان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سوشل میڈ یا پر اپنے پیغامات شئیر کئے تھے-

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے اور جموں و لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی تھی اور کشمیر پر لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تھا نہتے کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر رکھا ہے پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں پھیلے پاکستانیوں نے گزشتہ روز کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ استحصالِ کشمیر منایا۔

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پرپاکستانی فنکاروں کا مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پر موٹر وے پولیس کا ریلی کا انعقاد