Baaghi TV

Category: کشمیر

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس۔ مودی کی طرف سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس۔ مودی کی طرف سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا جس میں مودی کی طرف سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی۔ اجلاس میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ وہ کشمیری شہداء کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
    انہوں نے مودی کی مسلم دشمن غیر قانونی اور غیرانسانی اقدامات کے خلاف قرارداد پیش کی۔ جس کا متن یہ ہے:-
    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلم دشمن غیر قانونی اور غیرانسانی اقدامات شدید مذمت کرتی ہے،

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی اقدامات کی مذمت کرتی ہے،

    بھارتی وزیراعظم نے ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی مسلم آبادی کو کم کرنے کے لئے کیا،

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ حکومت پاکستان سے بھارتی اقدامات کیخلاف اقوام متحدہ میں جانے کا مطالبہ کرتی ہے،

    مودی کھلم کھلا اقوام متحدہ اور بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،

    حق خودارادیت اقوام متحدہ کے قراردادوں اور قوانین کے تحت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر:  بھارتی فوج کا ظلم جاری ، 3 نوجوان کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ظلم جاری ، 3 نوجوان کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ظلم جاری ، 3 نوجوان کشمیری شہید

    باغی ٹی وی :مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم نہ رک سکا مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام کے علاقے نگ ند چمر میں غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی۔گذشتہ روز ضلع کپواڑہ میں بھی ایک نوجوان کو شہید کیا گیا، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

    واضح رہے کہ آرمی کی 22 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ریبن علاقے میں ١١جولائی کی رات 11بجے سرچ آپریشن شروع کیا اورصبح 3:40پر جھڑپ کا آغاز ہوا۔پولیس کے مطابق علاقے میں لشکر طیبہ کے دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔
    کشمیر زون پولیس کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد علاقے میں پولیس وسکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے۔ہفتے کوفوجی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہندواڑہ میں ایل او سی پر 2نوجوانوں کو سیکورٹی فورسز نے شہید کر دیا تھا

    کشمیری حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے،بہت جلد کشمیری بھارت کی غلامی سےآزاد ہوجائیں ‌گے : سید علی گیلانی

  • بی جے پی نازیزم سے متاثر ہوکر ہندوستان کوفاشسٹ ریاست میں تبدیل کر چکا ہے۔ معید یوسف

    بی جے پی نازیزم سے متاثر ہوکر ہندوستان کوفاشسٹ ریاست میں تبدیل کر چکا ہے۔ معید یوسف

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا جسٹ فیوچر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرستی ، زینو فوبیا اور اسلامو فوبیا عروج پر ہیں۔ ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اتر پردیش (یوپی) کے وزیر اعلی نے مسلمانوں کو "وائرس” قرار دیا۔ مغربی میڈیا نے مسلمانوں کی غلط تصویر کشی کر کے اسلامو فوبیا بڑھاوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک نئے ہندوستان کا سامنا کر رہے ہیں۔ بی جے پی نازیزم سے متاثر ہوکر ہندوستان کو فاشسٹ ریاست میں تبدیل کر چکا ہے۔اس کا براہ راست اثر ہندوستان کے مسلمانوں ، کشمیر اور پاکستان پر پڑتا ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ ہندوستانی سینئر رہنماؤں، جیسے امیت شاہ، نے مسلمانوں کو دیمک قرار دیا جب کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے مسلمانوں کو مورد الزام قرار دیا۔ انڈین رجسٹر فار سٹیزنشپ (این آر سی) اور سٹیزن ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرے گا۔اس کی وجہ سے مسلمان حراستی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہوگا۔معید یوسف نے کہا کہ کشمیر میں كرونا کا مقابلہ کرنے کے بجائے ظلم و بربریت زور و شور سے جاری ہے، مودی کی کشمیر میں ظلم اور بربریت کافوری نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ5 اگست کے بعد کرفیو اور بلیک آؤٹ کے ذریعے مقبوضہ خطے میں کشمیریوں کا گلا گھونٹا گیا۔ہندوستان میں مودی کی نگرانی میں مسلمانوں پر ظلم تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نےدانشوروں اور اسکالرز سے اپیل کی کہ وہ مودی کے فاشزم اور اسلامو فوبیا کا مسئلہ اٹھائیں۔کیونکہ اگراسلامو فوبیا کا کچھ نہ کیا تو دنیا عدم استحکام اور انتشار کی طرف گامزن ہوگی۔ خصوصاوزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں گذشتہ سال اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے اپنا وژن پیش کیا۔اس ویژن کا مقصد اسلام کی درست تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ڈاکٹر معید یوسف نے شرکا پر زور دیا کہ وہ اسلامو فوبیا کے خلاف ڈٹ جائیں۔

  • کشمیری حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے،بہت جلد کشمیری بھارت کی غلامی سےآزاد ہوجائیں ‌گے : سید علی گیلانی

    کشمیری حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے،بہت جلد کشمیری بھارت کی غلامی سےآزاد ہوجائیں ‌گے : سید علی گیلانی

    سرینگر:کشمیری حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے،بہت جلد کشمیری بھارت کی غلامی سےآزاد ہوجائیں ‌گے،اطلاعات کے مطابق کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیری حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، محمد اشرف صحرائی اور کارکنوں کی گرفتاری بھارت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے جارحانہ اقدامات کے آگے نہیں جھکیں گے۔

    سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، محمد اشرف صحرائی اور کارکنوں کی گرفتاری بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی فوج نے یوم شہدائے کشمیر سے ایک روز قبل حریت رہنما اشرف صحرائی کو گرفتار کیا تھا، اشرف صحرائی کو صبح سویرے سرینگر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔قابض فورسز اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی کو پہلے ہی نام نہاد آپریشن کے دوران شہید کر چکی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، چند روز قبل بارہ مولا میں آپریشن کے دوران ایک کار سوار کو گاڑی سے نیچے اتار کر اس کے 3 سالہ نواسے کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

  • قطر مسلمانوں کے خلاف بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔ صدر علوی

    قطر مسلمانوں کے خلاف بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔ صدر علوی

    پاکستان میں قطر کے سفیر ، شیخ سعود بن عبد الرحمن بن فیصل الثانی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صدر عارف علوی نے قطری سفیر کو ذمےداری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقعہ پر صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ہم پاک-قطر تعلقات کو ایک مضبوط سیاسی اور معاشی شراکت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے زبردست امکانات موجود ہیں۔صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور قطر کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ قطر مسلمانوں کے خلاف بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔ کشمیر کی صورتحال سے علاقائی امن و سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ او آئی سی اور بین الاقوامی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے عملی اقدامات اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ صدر نے افغان امن مذاکرات کی میزبانی میں قطر کے کردار کو بھی سراہا۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر، بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے، ریلیاں اور جلسے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر، بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے، ریلیاں اور جلسے

    مظفرآباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر، بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے، ریلیاں اور جلسے ،اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں، بھارتی مظالم کے خلاف مختلف شہروں‌ میں‌ ریلیاں‌ نکالی گئیں‌ جن میں‌ آزادی کی حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں‌ غاصب فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

    یوم شہدائے کشمیر پر آزادکشمیرسمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، مرکزی تقریب مظفرآباد کے وزیراعظم سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جزبہ آزادی کو نہیں دبا سکتے۔

    یوم شہداء کی مناسبت سے مانکپیاں کیمپ میں بھی ریلی نکالی گئی جبکہ آزادی چوک سے کفن پوش کشمیریوں کے دستے نے بھی علمدار چوک تک مارچ کیا۔ شہداء کی یاد میں آزادکشمیر کے دیگر شہروں نیلم، ہٹیاں باغ، کوٹلی، میرپور، فارورڈ کہوٹہ اور بھمبھر میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

    یوم شہدائے کشمیر اس دن کی یاد دلاتا ہے جب ایک آذان بائیس لوگوں نے اپنی جان دے کر پوری کی، ایک پیغام جو کشمیری عوام کی رگوں میں لہو بن کر دوڑ رہا ہے، یوم شہدائے کشمیر، ڈوگرہ راج کے خلاف جدوجہد اور قربانی کی لازوال داستان ہے۔ 13 جولائی 1931 کو سرینگر سینٹرل جیل میں قید کشمیری نوجوا ن عبدالقدیر کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت تھی۔ اس موقع پر ہزاروں کشمیری جیل کے باہر جمع ہو گئے، نماز ظہر کے وقت ایک کشمیری نوجوان نے آذان کی صدا بلند کی تو ڈوگرہ سپاہی نے گولی مار کر اسے شہید کر دیا۔

    توحید کے پروانوں نے وہیں سے آذان کو آگے بڑھایا تو ڈوگرہ سپاہی بھی گولیاں برساتے رہے، ایک کے بعد ایک جوان جام شہادت نوش کرتا گیا لیکن آذان گونجتی رہی اور یوں 22 کشمیریوں نے اپنی جان دیکر آذان مکمل کی۔

    کشمیری عوام کا ظلم کے خلاف نہ جھکنے کا یہ عہد آج نواسی سال بعد انتفادہ کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ 90 کی دہائی میں تحریک آزادی کے فیصلے کن معرکے کا آغاز ہوا تو 5 اگست 2019 کے بعد اب بھارت سے آزادی کی یہ جنگ اپنے نقطہ عروج پر پہنچ چکی ہے۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر اس عہد کی تجدید کیساتھ منا رہے ہیں کہ بھارت کے غاصبانہ تسلط سے مکمل آزادی تک تکمیل پاکستان کی یہ جنگ پورے عزم کیساتھ جاری و ساری رہے گی۔

  • بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوان شہید کردیے

    بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوان شہید کردیے

    بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوان شہید کردیے
    باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولا، سوپور کے علاقہ ریبن میں بھارتی فورسز نے محاصرے کی آڑ میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 6 ہو گئی۔ ضلع بارہ مولا میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور علاقے میں موبائل‘ انٹر نیٹ سروسز معطل ہیں۔ ضلع پونچھ میں بھارتی فورسز نے جنگلات پر مشتمل ایک بڑے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے ۔
    دریں اثناء تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیرمین، محمد اشرف صحرائی کو سری نگر میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ محمد اشرف صحرائی ان دنوں سری نگر کے باغات بارزلہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر نظر بند تھے۔ اتوار کو پولیس کی بھاری جمعیت نے انہیں گھر سے گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا۔بھارتی فوج نے ان کشمیری جوانوں کو جیش محمد کے مجاہد قرار دیا ہے .

    ادھر کشمیری لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب یوم شہدا منا رہے ہیں.13 جولائی کے موقع پر جموں و کشمیر میں سرکاری تعطیل ہوا کرتی تھی تاہم اس بار یہ چھٹی بھی منسوخ کردی گئی۔مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک سینیئر افسر نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں رواں سال کے لیے چھٹیوں کا کیلنڈر شائع کیا گیا تھا۔ اس کیلنڈر میں یوم شہدا، 13 جولائی اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ کے یوم پیدائش 5 دسمبر کی اہم ترین چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ اب ایسے میں 13 جولائی کے دن چھٹی یا کسی بھی قسم کی تقاریب کا انعقاد کیسے ممکن ہے؟

    گزشتہ برس جب سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا تب 13 جولائی اور 5 دسمبر کی چھٹی منسوخ کیے جانے کی وجہ سے وادی کے متعدد سینیئر سیاستدانوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے انتظامیہ کے اس فیصلے کی شدید مذمت بھی کی تھی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرکاری تعطیلات کی فہرست میں 26 اکتوبر کو شامل کیا گیا ہے۔

    یہ وہ دن ہے جس دن مہاراجہ ہری سنگھ نے 1947 میں بھارت کے ساتھ "انسٹورمنٹ آف ایکسیشن” پر دستخط کیے تھے۔نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکرٹک پارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ نے 13 جولائی کے دن کو یوم شہدا قرار دیا تھا۔ انہوں نے ڈوگرہ حکومت کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والے 22 شہدا کی یاد میں اس دن کو منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد 1948 سے گزشتہ برس تک 13 جولائی کو سنہ 1931 کے سانحہ میں شہید ہونے والے شہدا کو یاد کیا جاتا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے

    یوم شہدائے کشمیر پر وزیراعظم عمران خان نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

  • بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے. وزیراعلی پنجاب

    بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے. وزیراعلی پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم شہداء کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کررہے ہیں۔آزادی کشمیری عوام کا حق ہے جو انہیں ہر صورت مل کر رہے گا۔بھارتی ظلم و تشددسے کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ کومزید جلاملی ہے۔ بھارت کویہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ بندوق کی نوک پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔عثمان بزدارنے کہا کہ کشمیریوں کے حق کیلئے ملکی اوربین الاقوامی فورم پر آئندہ بھی بھر پور آواز اٹھاتے رہیں گے۔حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی۔بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر عالمی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا۔

  • مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا۔ شہباز شریف

    مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا۔ شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم شہدائے کشمیر پر شہداءجموں وکشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءکشمیر کی پکار بھارت سے آزادی کی تحریک کی صورت میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج بھی پوری قوت سے گونج رہی ہے۔بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا۔۔عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا؟ انگریز سامراج کی سرپرستی میں ڈوگرہ فوج کے خلاف سری نگر سینٹرل جیل کے باہر جام شہادت نوش کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے۔آج کے دن کشمیریوں نے ثابت کیا کہ قرآن کریم اوراسلام کی عزت وحرمت انہیں اپنی جان سے پیاری ہے۔22 مسلمانوں کا جان قربان کرکے اذان مکمل کرنا واضح پیغام ہے کہ انہیں شکست نہیں دی جاسکتی، نہ جھکایا جاسکتا ہے۔شہداء کشمیر کی پکار بھارت سے آزادی کی تحریک کی صورت میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج بھی پوری قوت سے گونج رہی ہے۔بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا۔بھارت کے ظلم وجبر اور استبداد میں 5 اگست 2019 سے ایک نئی شدت آئی ہے جوانتہائی قابل مذمت ہے۔عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا؟جموں وکشمیر کے رہنے والوں کو سلام ہے جنہوں نے آزادی کے لئے ہر ظلم، مصیبت کا عزم وہمت سے مقابلہ کیا اورہرسازش کو ناکام بنایا۔جموں وکشمیر کے رہنے والوں کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل دے۔ آمین

  • بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، معمر خاتون زخمی

    بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، معمر خاتون زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، معمر خاتون زخمی،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ رکھ چکری سیکٹر میں کی گئی اور دانستہ طور پر آبادی کو نشانہ بنایا۔ فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ رکھ چکری سیکٹر میں کی گئی اور دانستہ سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں کرنی گاؤں کی رہائشی ایک معمر خاتون زخمی ہو گئی۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اس سال اب تک بھارتی فورسز کی جانب سے ایک ہزار 643 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔