Baaghi TV

Category: کشمیر

  • بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف آج پوری وادی میں مکمل ہڑتال

    بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف آج پوری وادی میں مکمل ہڑتال

    بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف آج پوری وادی میں مکمل ہڑتال
    باغی ٹی وی : بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف آج پوری وادی میں مکمل ہڑتال ہے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر ہڑتال کی جاری ہے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ آمدورفت معطل اور سڑکوں پر ہو کا عالم ہے۔

    حریت کانفرنس کے سری نگر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بھارت اور پوری دنیا کے لیے واضح پیغام ہے کہ کشمیری قوم بھارت کے قبضے کو نہیں مانتے، دلی سرکار کو فوری طور پر اپنی فوج کو وادی سے باہر نکال لینا چاہیے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کیلئے غیر کشمیریوں کو مقبوضہ وادی میں آباد کر رہی ہے جو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے عالمی برادری کو خطے کی صورتحال کا نوٹس لینے کی متعدد مرتبہ اپیل کی گئی ہے اس کے باوجود بھارت جنوبی ایشیا کے امن کو داو پر لگانے کی راہ پر گزشتہ 73 سال سے گامزن ہے۔ مقبوضہ وادی میں آج کی ہڑتال عالمی برادری کی بھارت کے نفرت انگیز ریاستی جرائم کی جانب توجہ دلانے کی کوشش ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں اخبار کے ساتھ ماسک بالکل مفت،منفرد پیشکش

    مقبوضہ کشمیر میں اخبار کے ساتھ ماسک بالکل مفت،منفرد پیشکش

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں اخبار کے ساتھ ماسک بالکل مفت،منفرد پیشکش ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس وبا کے دوران اپنے قارئین کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کرنے اور مہلک وائرس سے بچانے کے لیے اخبار روشنی کی انتظامیہ ایک صفحے پر ماسک چسپاں کرکے تحفتاً تقسیم کر رہی ہے۔

    دنیا ہلاکت خیز کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے، اس مہلک وائرس نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو متاثر کیا ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری میں ایک سال لگ سکتا ہے تب تک اس ہولناک وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاط ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے جاری ہونے والے ایک اخبار ’’ روشنی ‘‘ کی انتظامیہ نے صفحہ اول پر اشتہار کی جگہ ایک ماسک چسپاں کیا اور ساتھ ہدایت بھی تحریر کی کہ ’’ ماسک کا استعمال ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف آپ بلکہ آپ کے آس پاس رہنے والے لوگ بھی کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں۔‘‘

    روشنی اخبار مقبوضہ کشمیر کا مقبول اور قدیم اخبار ہے جس کی اب بھی قیمت صرف دو روپے ہے۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اخبار انتظامیہ کے اقدام کو سراہا اور دیگر اداروں کو بھی اس انوکھے انداز کو اپنانے کی تجویز دی۔

  • کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی بدنام زمانہ تہاڑجیل کے سخت ترین ‘سزا وارڈ ‘میں منتقل

    کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی بدنام زمانہ تہاڑجیل کے سخت ترین ‘سزا وارڈ ‘میں منتقل

    آسیہ اندرابی بدنام زمانہ تہاڑجیل کے سخت ترین ‘سزا وارڈ ‘میں منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خاتون علیحدگی پسند رہنما اور ‘دختران ملت’ کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھی خواتین کو تہاڑ جیل کے ‘سزا وارڈ’ میں منتقل کیا گیا ہے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی علیحدگی پسند رہنما آسیہ اندرابی 2018 سے تہاڑ جیل میں قید ہیں جبکہ انہیں اور ان کی دو خاتون ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کواین آئی اے نے عسکریت پسندوں کو فنڈنگ کرنے کے الزام میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیاتھا۔

    آسیہ انداربی کے فرزند احمد بن قاسم نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ میری ماں اور انکی دو خاتون ساتھیوں کو تہاڑ جیل کے سزا وارڈ منتقل کیا گیا ہے-انہوں نے مزید لکھا کہ اس وارڈ کی حالت انتہائی دردناک ہے اور قیدیوں کو سخت مشکلات سے گذرنا پڑتا ہے۔ میری ماں کی عمر 60 برس ہے جبکہ ناہیدہ نسرین 54 برس اور فہمیدہ صوفی 32 برس کی ہیں۔ یہ تینوں خواتین مختلف امراض میں مبتلا ہیں-

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    آسیہ اندرابی کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی حامی ہیں۔ زندگی کا کافی حصہ وہ بھارتی جیلوں میں گزار چکی ہیں۔ آسیہ اندرابی کشمیری خواتین کی تنظیم دختران ملت کی بانی ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق دختران ملت کشمیر کی بھارت سے علیحدگی کے لیے کام کرنے والی آل پارٹیز حریت کانفرنس کا حصہ ہے، جس کا بنیادی مقصد کشمیر کی بھارت سے علیحدگی ہے۔ آسیہ اندرابی کشمیر علیحدگی پسند خواتین میں سب سے اہم ہیں۔ ان کے حامی انہیں آئرن لیڈی کہتے ہیں۔آسیہ کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو کو بھی جیل میں قید ہوئے 28 برس ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ دختران ملت کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی 2017 سے دہلی میں قید ہیں، انہیں مودی سرکار نے پاکستان کا پرچم اٹھانے اور پاکستان زندہ باز کے نعرے لگانے کے جرم میں غداری کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ہوا ہے،25 مارچ 2015 کو آسیہ اندرابی نے کشمیر میں پاکستان کا قومی ترانہ گاتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرایا۔ بعد ازاں اسی سال پاکستان کے یوم آزادی پر دختران ملت کی چیئرپرسن نے ایک تقریب میں پاکستانی پرچم لہرایا، 12 ستمبر 2015 کو حریت پسند رہنما سیدہ آسیہ اندرابی نے ایک گائے ذبح کر کے اس کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں گائے کا گوشت فروخت کرنے کی پابندی پر احتجاج کیا تھا،سیدہ آسیہ اندرابی کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو بھی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں.

    حریت رہنما مسرت عالم 2010 سے جیل میں ہیں، انہیں عدالتی حکم کے باوجود رہا نہیں کیا جاتا ، یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند کردیا گیاتھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں کوٹ بلوال جیل جموں اور 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔

  • بین الاقوامی صحافیوں کا کنٹرول لائن کا دورہ ،بھارتی گولہ باری سے ہونیوالی تباہ کاریاں دیکھیں

    بین الاقوامی صحافیوں کا کنٹرول لائن کا دورہ ،بھارتی گولہ باری سے ہونیوالی تباہ کاریاں دیکھیں

    مظفرآباد : بین الاقوامی میڈیا کے صحافیوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کرکے بھارتی اشتعال انگیزیوں سے ہونے والی تباہ کاریاں دیکھیں۔اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا نمائندگان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چیریکوٹ سیکٹر پر بھارتی سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور صورتحال کا مشاہدہ کیا۔

    فوج کے ہمراہ غیرملکی صحافیوں نے دور بین سے مقبوضہ کشمیر کے پونچھ سیکٹر کا مشاہدہ کیا جہاں بھارتی فوج جان بوجھ کر بھاری ہتھیاروں اور مارٹروں سے آزاد کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنا کر تمام بین الاقوامی قوانین کے خلاف ورزی کرتا ہے۔

    علاوہ ازیں مختلف بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بھارت کی طرف گرڈ اور رکاوٹوں کے نظام کا دوربین سے جائزہ لیا جو ایل او سی سے محض 3-4 کلومیٹر دور ہے۔

    مبصرین نے ایل او سی کے ساتھ موجود بھارتی فوجیوں کی چوکیاں بھی دیکھیں۔علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں ایل او سی کے پاس مقیم شہریوں نے بھارتی فورسز پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ وہ قصداً شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

     

     

    انہوں نے اپنی رہائش گاہوں کو نہ چھوڑ نے کا اعادہ کا اظہار کیا۔ عبدالعزیز نے کہا کہ ’بھارتی فورسز ہمیں جان بوجھ کر نشانہ بناتی ہے۔خیال ہے کہ عبدالعزیز 3 جولائی کو بھارتی گولہ باری سے زخمی ہوگئے تھے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ’اگر بھارت ہم پر حملہ کرتا ہے تو ہمارے خاندان کا آخری بچہ بھی کشمیر کا دفاع کرنے کے لیے لڑے گے۔ 23 سالہ اسد زبیر نے کہا کہ وہ بھی دو برس قبل بھارتی گولہ باری سے زخمی ہوگئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اب موت سے خوفزدہ نہیں ہیں، موت کہیں بھی آسکتی ہے، ہم یہاں رہتے ہیں اور ادھر ہی مریں گے۔

    العربی کی خاتون صحافی بلال ایستال نے کہا کہ ’میں نے وہاں رہنے والے لوگوں کو دیکھا، جو بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثر ہوئے اور اس مرتبہ میں ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں زیادہ واضح ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ’میں نے ایک چھوٹے سے لڑکے کا انٹرویو کیا، جس کے کاندھے میں گولی لگنے کے سبب وہ زخمی ہوا تھا، مجھے بہت دکھ ہوا‘۔

    الجزیرہ کے صحافی ا حمد برکات نے کہا کہ ’ہم اس علاقے میں بہت سارے گولہ باری کے متاثرین بہت آزادی سے ملے، بات چیت کے دوران ہمیں مکمل آزادی حاصل تھی ہم نے متاثرین کی باتیں سنیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’ان میں سے کچھ سرحد پر بھارتی گولہ باری کا نشانہ بنے اور ان میں سے کچھ زخمی بھی ہوئے، ہم ان کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے‘۔

    اس سے قبل 23 اکتوبر 2019 کو پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کو بے نقاب کرنے اور حقائق سے آگہی کے لیے غیر ملکی سفرا، ہائی کمشنرز اور میڈیا نمائندگان کو آزاد کشمیر میں ایل او سی کے جورا سیکٹر کا دورہ کروایا تھا۔

    ایل او سی کا دورہ کرنے کے لیے غیر ملکی سفرا، ہائی کمشنرز اور میڈیا نمائندگان وادی نیلم پہنچے، تاہم پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور گورو اہووالیا ان سفرا کے ساتھ ایل او سی نہیں آئے تھے۔

    اس دورے کے دوران سفرا و ہائی کمشنرز نے ان مقامات کا جائزہ لیا جنہیں بھارتی اشتعال انگیزی سے نقصان پہنچا تھا جبکہ ان ہتھیاروں کا بھی معائنہ کیا جو بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ کے دوران شہری آبادی پر داغے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا نے ایل او سی پر آمنے سامنے موجود فوجی چوکیاں اور ایل او سی پر 3،4 کلومیٹر دور اینٹی انفلٹریشن گرڈ بھی دیکھے۔ گرڈز پر بارودی سرنگیں، زیر زمین سینسرز، آبزرویشن سسٹم اور ریڈار موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ 2015ء سے اب تک بھارت 11 ہزار 815 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔ بی جے پی کے برسر اقتدار آنے سے ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں بڑھی ہیں۔

    اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج صرف بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے شہری آبادی پر فائرنگ سے اجتناب برتا جاتا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کے مظالم کےخلاف کل جماعتی حریت کانفرنس نے جمعہ کو ہڑتال کا اعلان کردیا

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کے مظالم کےخلاف کل جماعتی حریت کانفرنس نے جمعہ کو ہڑتال کا اعلان کردیا

    سری نگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کو ہڑتال کا اعلان،اطلاعات کے مطابق ًًًًمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کے مظآلم کےخلاف کل جماعتی حریت کانفرنس نے جمعہ کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے

    تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ وادی کی علاقائی سالمیت،ڈیموگرافی بدلنے کی کوشش نوجوانوں کی گرفتاری،قتل،انسانی حقوق کی پامالی قابل مذمت ہے۔

    حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارت غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل،2 لاکھ مکانات کی تعمیر چاہتا ہے،بھارت اسرائیل طرز پر کشمیریوں کی زمین چھین کر مسلح ہندو بساناچاہتا ہے۔

    کل جماعتی حریت کانفرس کے مطابق کشمیر پر ایک بھی بھارتی فوجی کی موجودگی تک جدوجہد جاری رہےگی۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا، نوجوانوں کو نام نہاد آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

    واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا، مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 11 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں۔

  • کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر شدید گولہ باری۔ فائرنگ سے بزرگ خاتون زخمی۔ پاکستان کی جوابی کارروائی

    کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر شدید گولہ باری۔ فائرنگ سے بزرگ خاتون زخمی۔ پاکستان کی جوابی کارروائی

    بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ باغی ٹی وی کو کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ‏لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے آج ایک بار پھر سول آبادی پر شدید گولہ باری کی۔ بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں عام شہری 72 سالہ بزرگ خاتون مقصودہ بیگم شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاکستانی فوج نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی کمر ٹوٹ گئی اور اس کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے ذریعے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ وزیر خارجہ قریشی

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے ذریعے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ وزیر خارجہ قریشی

    اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اعلی عسکری حکام اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقعہ پر کہا کہ بھارت کی ہندتوا سوچ اور جارحانہ پالیسیوں کے باعث پورے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بھارت، افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اپنی داخلی کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کیلئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے ذریعے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ پاکستان, مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشی اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی و علاقائی فورم پر اٹھا رہا ہے اور بھارت سرکار کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
    اجلاس میں بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیے گئے 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے اور انہیں مزید اجاگر کرنے کیلئے کیلئے مختلف تجاویز کو زیرغور لایا گیا۔ اجلاس میں افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کے مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

  • بیرون ملک سفر:کشمیری خاتون اور ان کی والدہ کی پولیس سٹیشن طلبی

    بیرون ملک سفر:کشمیری خاتون اور ان کی والدہ کی پولیس سٹیشن طلبی

    بیرون ملک سفر:کشمیری خاتون اور ان کی والدہ کی پولیس سٹیشن طلبی

    مقبوضہ کشمیر میں ایک کشمیری خاتون اور ان کے کنبہ کے دو افراد سے ترکی کے سفر کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لئے پولیس سٹیشن حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شازیہ بخشی ، جو سابق ریاست جموں و کشمیر کے دوسرے وزیر اعظم کی عظیم بھتیجی ہیں ، نے ٹویٹ کیاکہ وبائی حالت میں ، میری بھتیجی (9) اور ماں (72) کو کہا گیا ہے کہ وہ کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن حاضر ہوں۔ کیونکہ ان سے 2017 میںترکی کے سفر کے حوالے سے پوچھ گچھ کرنا مطلوب ہے۔

    ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا کہ کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک پولیس اہلکار کے مطابق ، جو منگل کے روز انکے گھر گیا تھا ، یہ ان تمام مسافروں کی "معمول کی جانچ پڑتال” تھی جو ترکی کے دورے پر گئے تھے کیونکہ ہندوستان اور ترکی کے مابین تعلقات اب خراب ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی آئی ڈی اسپیشل برانچ شوکت سورور نے بتایا کہ ان کی برانچ کا کوئی عہدیدار ترکی کے سفر کی تحقیقات کے سلسلے میں کسی کے گھر نہیں گیا۔ پچھلے برس جموں و کشمیر کی سیاسی خود مختار حیثیت ختم کرنے کے ہندوستان کے فیصلے پر ترکی نے تنقید کی تھی۔

  • ڈاکٹر معید یوسف اورشہریار آفریدی کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    ڈاکٹر معید یوسف اورشہریار آفریدی کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اقوام متحدہ اور بین

    الاقوامی اداروں میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ مودی حکومت کا کشمیری شناخت مٹانے کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی بھارت کے جارحانہ اقدامات کامیاب ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مظالم اور جارحانہ اقدامات کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے۔ معید یوسف نے مزید کہا کہ 5 اگست کو کشمیریوں کا بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہوگا۔ بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

  • بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر آواز بلند کرنے والے نوجوانوں کو نشانہ بنا رہا ہے

    بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر آواز بلند کرنے والے نوجوانوں کو نشانہ بنا رہا ہے

    آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے دنیا بھر خاص طور پر برطانیہ میں زیر تعلیم طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے عوامی رائے عامہ تیار کرنے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے ناجائز اور غاصبانہ قبضہ کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز تر کریں۔ یہ بات انہوں نے برطانیہ میں قائم پاکستان لیڈر شپ ایسوسی ایشن آف سٹوڈنٹس اینڈ ایلومنائی (پلاسا) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد جس کی قیادت طالب علم رہنما عدیل احمد کر رہے تھے نے جموں وکشمیر ہاؤس میں صدر آزادکشمیر سے ملاقات کی اور اُن سے اپنی تنظیم کی سرگرمیوں اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنی گفتگو میں صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے غیر قانونی قبضہ کو دوام بخشنے اور کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر آواز بلند کرنے والے نوجوانوں کو خاص طور پر نشانہ بنا رہا ہے، انہیں جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے، پیلٹ گنوں کے استعمال سے انہیں بصارت سے محروم کر رہا ہے اور بڑی تعداد میں نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں جیلوں اور ملٹر عقوبت خانوں میں تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فوج یہ سب کچھ اس لئے کر رہی ہے تاکہ آزادی اور حق خودارادیت کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کیا جا سکے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیرکے نوجوان بھارت کے آگے جھکنے کے لئے تیار نہیں اور اُن کا یہ عزم ہے کہ وہ اپنا جمہوری اور جائز حق، حق خودارادیت لے کر رہیں گے اور اس جدوجہد میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں نوجوان ہی ہراول دستہ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ برطانیہ کی کوین میری یونیورسٹی، کنک کالج اور سٹی یونیورسٹی لندن سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں پلاسا کی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ آئندہ آنے والے تین چار عشروں کے حالات اور قومی ضروریات کو سامنے رکھ کر اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور اپنے آپ کو جدید علوم، سائنس و ٹیکنالوجی، کاروباری مہارتوں اور حکومت اور گورننس سے متعلق علوم سے آراستہ کر کے پاکستان کو دنیا کا ایک مضبوط اور مستحکم ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کے بغیر مقبوضہ کشمیر کی آزادی ممکن ہے اور نہ ہی بھارت کے مسلمان محفوظ ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفد کے قائد عدیل احمد نے صدر سردار مسعود خان کا برطانوی جامعات اور کالجز تک پہنچنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی خواہش ہے کہ صدر برطانیہ بھر میں پھیلی ہوئی جامعات کے طلبہ تک پہنچ کر انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور قومی ذمہ داریوں سے آگاہ کریں اور اس مقصد کے لئے پہلے سے کام کرنے والی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کریں۔ طلبہ کے وفد نے آزادکشمیر کے سرکاری شعبہ میں قائم جامعات کے وائس چانسلر ز حضرات سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔