Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر، ہندو یاتری ڈل جھیل پر اپنی تربیت بتاتے ہوئے

    مقبوضہ کشمیر، ہندو یاتری ڈل جھیل پر اپنی تربیت بتاتے ہوئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ڈل جھیل کے قریب ہندو یاتریوں کی ایک تصویر سامنے آئی ہے

    صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ہندو یاتری ڈل جھیل کے پاس کنارے کھڑے ہو کر پیشاب کر رہے ہیں، صارف نعیم اختر نے ساتھ پیغام میں تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ڈل جھیل کی خوبصورتی کو یہ لوگ تباہ کر رہے ہین، یہ کون ہیں اندازہ کرنے کی ضرورت نہیَ یہ اپنے کپڑوں سے پہچانے جائیں گے

    واضح رہے کہ وادی کشمیر کی ایک جھیل ڈل جھیل ہے اور سری نگر کا شہر اسی کے کنارے آباد ہے۔ دنیا کی چند ممتاز سیرگاہوں میں شمار ہوتی ہے۔ چونکہ دریائے جہلم اس کے بیچ سے ہو کر نکلتا ہے اس لیے اس کا پانی شریں ہے۔سرینگر شہر کے بیچ 25 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلی اس جھیل میں دلہن کی طرح سجائی گئی ہاؤس بوٹس اور شکارے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔

    ڈل جھیل کو دنیا بھر میں اس خطے کی پہچان سمجھا جاتا ہے اور یہ عالمی شہرت یافتہ جھیل موسمِ گرما میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کی چہل پہل سے کِھل اٹھتی تھی لیکن ہندو یاتریوں نے ڈل جھیل کے پاس آکر جو کام شروع کیا اس نے سب کو شرما دیا

    مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی مقدس امرناتھ یاترا کے انعقاد کی اجازت عدالت نے دی تھی جس کے بعد ہندو یاتری مقبوضہ کشمیر پہنچے ہیں۔ وبائی مرض کرونا کی وجہ سے ياترا پر جانے والوں کے لئے سخت قوائد و ضوابط طے کئے گئے ہیں اور حفاظتی انتظامات کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔

    بھارت کے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی دو روز قبل اپنے دو روزہ دورہ لداخ اور جموں و کشمیر کے دوسرے دن جنوبی کشمیر میں سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع شری امرناتھ جی گھپا میں درشن کے لئے حاضر ہوئے جہاں انہوں نے کورونا وبا سے نجات کے لئے دعا مانگی تھی

    اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل ایم ایم ناروانے بھی تھے۔دفاعی ذرائع کے مطابق موصوف مرکزی وزیر نے اس دوران یاترا کے لئے عملی شکل دیے جانے والے انتظامات کے علاوہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا

  • اقوام متحدہ ڈارفر ، مشرقی تیمور کی طرح کشمیریوں کو بھی استصواب رائے کا حق دے. شہریارآفریدی

    اقوام متحدہ ڈارفر ، مشرقی تیمور کی طرح کشمیریوں کو بھی استصواب رائے کا حق دے. شہریارآفریدی

    پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے صدر شہریار خان آفریدی نے اتوار کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے میں غیر قانونی فوجی چھاؤنیوں کے اہل بنانے کے لئے نئے قانون بنانے کے لئے بھارتی قابض حکومت کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ اس غیر قانونی عمل کو روکنے کے لئے کارروائی کریں۔ یوم یکجہتی یوم منانے کے لئے نیشنل پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ نئے قوانین مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیاں لانے کے ہندوستانی منصوبے کا ایک حصہ ہیں جس میں مسلم اکثریتی کشمیر کو مصنوعی طور پر ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
    آفریدی نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کے لئے تیار کیا گیا ایک مذموم منصوبہ ہے۔ دنیا کو اب اس ناپاک منصوبے کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مذموم منصوبے کے تحت ہزاروں ہندوستانی مزدوروں کو فوجی چھاؤنیاں بنانے کے لئے مقبوضہ کشمیر لایا گیا ہے۔ کشمیرمیں بھارتی فوجی کیمپوں کے گرد وسیع پیمانے پر تعمیرات ہو رہی ہیں۔ ہندوستانی فوج کے دستوں کے لئے ہزاروں رہائشی فلیٹ تعمیر کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعمیراتی عمل اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور اس کے کنونشنوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت متنازعہ قرار دئیے گئے علاقے میں ہندوستانیوں کو آباد کرکے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا کو بھارت کو خطے میں اس کے مضمرات کے بارے میں نوٹ کرنا چاہئے اور اسے متنبہ کرنا چاہئے۔ آفریدی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ علاقے میں رائے شماری کے انعقاد کے لئے کشمیر سے متعلق اپنی اپنی قراردادوں پر عمل کرنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی ہی قراردادوں پر عملدرآمد میں ناکام رہا تو اقوام متحدہ کا حشر لیگ آف نیشن سے مختلف نہیں ہوگا۔آفریدی نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ہزاروں ہندوستانیوں کو شہریت کے حقوق دیئے گئے ہیں اور انہی مقبوضہ کشمیر میں منتقل کیا جارہا ہے۔آفریدی نے مزید کہا کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران سینکڑوں غیر مقامی شہریوں کو کشمیر لے جایا جارہا ہے اور وہ ہندوستانی قابض فوج کے کیمپوں کے قریب دور دراز علاقوں میں آباد کئے جارہےہیں۔ اس سے کشمیریوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جابرانہ قبضے کے باوجود ، کشمیری عوام نے پاکستان اور کشمیری عوام نے ساتھ الحاق کی خواہش ترک نہیں کی ، انہوں نے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور اب بھی بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اور "پاکستان زندہ باد” کے نعرے بلند کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان سے الحاق اور ہندوستان سے آزادی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے اصولی موقف کو برقرار رکھتے ہوئے کشمیریوں کو سیاسی اور سفارتی مدد فراہم کرتی رہیگی۔انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر سے متعلق اپنے نامکمل ایجنڈے پر عمل پیرا ہو اور کشمیریوں کے حق خودارادیت (آر ایس ڈی) کو یقینی بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم ڈھا رہا ہے۔ بھارتی جارحیت کشمیریوں کے عزم کو مزید تقویت بخشے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ ہندوستانی قابض فوجی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے نہیں دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پوری دنیا میں کشمیری آج یوم پاکستان الحاق کا دن منا رہے ہیں ، بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں لاتعداد مظالم ڈھائے ہوئے ہیں ، اور نہتے کشمیری عوام محض پتھروں سے ہندوستان والی فوج کا مقابلہ شہادتوں دیکر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے حصول کے لئے مرد ، خواتین اور بچے شہادت دے رہےہیں ، زخمی ہو رہے ہیں ، جیلوں میں ہیں ، تاکہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری ان کی آوازوں پر توجہ دے سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈارفور (جنوبی سوڈان) اور مشرقی تیمور کی طرح کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے وعدے کے مطابق اپنے سیاسی مستقبل کے فیصلے کے لئے ووٹ ڈالنے کا حق دیا جانا چاہئے۔ لیکن اقوام متحدہ اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر آنکھیں بند کر رہی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور دیگر نے بھی فورم سے خطاب کیا۔

  • شہبازشریف کا یوم الحاق پاکستان پر کشمیریوں کو خراج تحسین

    شہبازشریف کا یوم الحاق پاکستان پر کشمیریوں کو خراج تحسین

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم الحاق پاکستان پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور پاکستان کی منزل ایک ہے، اسی لئے قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا۔ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے پہلے الحاق پاکستان کا فیصلہ کیا۔ 19 جولائی 1947 کو سری نگر میں مسلم کانفرنس کے نمائندہ اجلاس میں الحاق قراردادپاکستان متفقہ منظور کی گئی ۔کشمیریوں کی اصولی، قانونی اور جمہوری جدوجہد میں ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر اسی طرح کشمیریوں کا ہے جس طرح فلسطین فلسطینیوں کا اور انگلستان انگریزوں کا ہے۔ بھارت کے جبرواستبداد اور ظلم کے ہتھکنڈے کشمیریوں کو ان کے بنیادی نصب العین سے دستبردار نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نسل در نسل کشمیریوں نے الحاق پاکستان کا پہرہ دیا ہے، کشمیری اپنے لہوکے نذرانے دے کر قرارداد الحاق پاکستان کی حفاظت کررہے ہیں۔ کشمیری قوم کے حوصلے، عزم واستقلال اور جرات وبہادری تاریخ کا بے مثل باب بن چکی ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک ان کی جدوجہد میں ان کے شانہ بہ شانہ رہے گا۔

  • کشمیری یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے پیغام

    کشمیری یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے پیغام

    مقبوضہ اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے اس موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے، اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ آزادی کی خاطر کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیربرصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ عالمی برادری کو کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا سختی سے نوٹس لینے کی ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ گزشتہ 11 ماہ سے کشمیر میں بھارت کی فاشسٹ حکومت کی جانب سے جبری لاک ڈاؤن جاری ہے۔72 سالوں سے کشمیری عوام اپنی جدو جہد آزادی کی جنگ لڑ رہیں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل کا اجراء غیر قانونی عمل ہے،اسد قیصرنے اس حوالے سے کہا کہ عالمی برادری بھارتی حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کو فوری طور پر رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی نام نہاد جمہوری حکومت نے اپنے ہاتھ ہزاروں کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے خطہ کو جنگ کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے۔پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت اور اصولی موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پر عزم ہے۔کشمیر میں بھارت کی طرف سے طاقت کے بل بوتے پر قبضہ جدید معاشرے کی اخلاقی اقدار اور عوام کے بنیادی حقِ خودارادیت کے منافی ہے۔

    ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک کے لیے کی جانے والی کوششیں راہیگاں نہیں جائیں گی۔کشمیری عوام بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو آزادی کی فضا میں سانس لینے کا موقع ملے گا۔ پاکستانی حکومت کشمیری کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے عالمی دنیا کے سامنے کشمیری عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیاہے۔عالمی برادری کوکشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم اور مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو ختم کرنے کے عمل کو رکوانا ہو گا۔

  • بھارت کشمیریوں پر مظالم کی بجائے غربت کے خاتمے پرتوجہ دے،وزیراعظم آزاد کشمیر

    بھارت کشمیریوں پر مظالم کی بجائے غربت کے خاتمے پرتوجہ دے،وزیراعظم آزاد کشمیر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم الحاق پاکستان پر وزیراعظم آزاد کشمیرراجا فاروق حیدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قرارداد الحاق پاکستان کے پیچھے کشمیری عوام کی منشا تھی،

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ قرارداد الحاق پاکستان کسی جماعت کااجتماع نہیں،کشمیری عوام کی خواہش تھی،قرارداد الحاق پاکستان کے تناظر میں تحریک آزادی کا آغاز ہوا،مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کی بنیاد 19 جولائی کی قرارداد الحاق پاکستان ہے،قرارداد الحاق پاکستان نےہی کشمیریوں کیلئے راستہ متعین کیا،

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریت کو ختم کرنے کے درپے ہے،ریاست جموں وکشمیر ایک اکائی ہے ،بھارت نےکشمیریوں سےحق خودارادیت کا جو وعدہ کر رکھا ہے وہ اسے پورا کرے،برصغیر میں مسئلہ کشمیر حل ہونے سے امن آئے گا،مسئلہ کشمیر حل ہونے سے ہی یہ خطہ ترقی کرے گا،بھارت غربت کے خاتمے پرتوجہ دے وہ دفاع پر کثیر سرمایہ خرچ کررہا ہے،

    ہم کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئے لڑتے رہیں گے،وزیراعظم

  • بھارت کا کشمیر پر قبضے کی طرف ایک اور قدم ، کسی بھی علاقے میں فوجی تعمیرات کی اجازت دے دی

    بھارت کا کشمیر پر قبضے کی طرف ایک اور قدم ، کسی بھی علاقے میں فوجی تعمیرات کی اجازت دے دی

    بھارت کا کشمیر پر قبضے کی طرف ایک اور قدم ،فوج کو کسی بھی علاقے میں فوجی تعمیرات کی اجازت دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کنٹرول آف بلڈنگ آپریشنز ایکٹ 1988 اور جموں و کشمیر ڈویلپمنٹ ایکٹ ، 1970 میں ترمیم کی منظوری دی ہے تاکہ جموں و کشمیر کے کسی بھی علاقے کو "اسٹریٹجک علاقوں” کا سٹیٹس دیاجاسکے جہاں ہندوستانی مسلح افواج غیر منظم تعمیرات اور دیگر متعلقہ سرگرمیاں انجام دے سکتی ہیں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مختلف علاقوں میں واقع ہندوستانی مسلح افواج کے موجودہ کیمپوں / چھاونیوں کو اسٹریٹجک علاقے قرار دیا جاتا ہے۔ فی الوقت جہاں نئے کیمپوں / چھاونیوں کی تعمیر زیرغور ہے ،وہاں زمیں حاصل کی جائے گی۔ اوروہاں جو تعمیرات کی جارہی ہیں وہ مستقل ہوں گی۔اس وقت بہت سے کیمپ نجی مکانات جیسے باغات ، مکانات ،اورریاستی سرکاری املاک اس طرح عارضی طور پر قائم ہیں۔ اب ایک پورے علاقے کو اسٹریٹجک ایریا کے طور پر نامزد کیا جاسکتا ہے جسے مسلح افواج اور ان کے اہل خانہ وغیرہ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال

    مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں و کشمیر ہاوسنگ ، سستی ہاوسنگ ، کچی آبادی اور بحالی اور ٹاون شپ پالیسی ، 2020 کو اپنانے اور نوٹیفکیشن کے لئے ہاسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تجویز کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اس نئی پالیسی کا ہدف 2 لاکھ مکانات ہیں ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اگلے 5 سالوں میں ایک لاکھ رہائشی یونٹوں کی تعمیر کا ابتدائی ہدف مقرر کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق ، اس پالیسی میں مکانات کے سات ماڈلز کا تخمینہ لگایاگیا ہے ۔یہ رہائش گاہیں اور بستیوں کی دکانیں ، نئی پالیسی کے مطابق ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے تعمیر کی جائیں گی ۔

  • 19جولائی 1947کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم باب ہے۔ صدر آزاد کشمیر

    19جولائی 1947کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم باب ہے۔ صدر آزاد کشمیر

    آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔بھارت نے گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کو ان کے عالمی سطح پرتسلیم شدہ پیدائشی حق، حق خودارادیت سے محض طاقت کے بل بوتے پر محروم کر رکھا ہے۔لیکن کشمیری عوام بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی اس مذموم سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ 19جولائی 1947کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم باب ہے،آج ہی کے دن سرینگر میں قرارداد الحاق پاکستان منظور کی گئی۔ تقسیم ہند کے فارمولے کے تحت ریاستوں کا فیصلہ استصواب رائے کے ذریعہ ہونا تھا۔ بھارت کی درخواست پر اقوام متحدہ نے یہ فیصلہ کیا تھا لیکن بعد کے واقعات شاہد ہیں کہ بھارتی حکمران اپنے وعدہ سے مکمل طور پرمنخرف ہو گئے جس کے نتیجے میں حق خوداراردیت کی تحریک کا آغاز ہوا جو آج بھی اسی تسلسل سے جاری ہے۔ 19جولائی 1947کو کشمیریوں کی اعلیٰ قیادت کے تاریخ ساز فیصلے نے جدو جہد آزادی کا رخ جس منزل کی طرف موڑا تھا اسی عظیم مقصد کے حصول کیلئے آج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری بھارت کی 8لاکھ سے زائد فوج کے آگے سینہ سپر ہیں۔اور اقوام عالم میں ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ میں اس موقع پر پاکستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد و اتفاق پیدا کریں۔ میں اس موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کیلئے نظریہ الحاق پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

  • کشمیری پاکستان کے استحکام کیلئے نظریہ الحاق پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں،صدر آزاد کشمیر

    کشمیری پاکستان کے استحکام کیلئے نظریہ الحاق پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں،صدر آزاد کشمیر

    کشمیری پاکستان کے استحکام کیلئے نظریہ الحاق پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں،صدر آزاد کشمیر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرآزادجموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔بھارت نے گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کو ان کے عالمی سطح پرتسلیم شدہ پیدائشی حق، حق خودارادیت سے محض طاقت کے بل بوتے پر محروم کر رکھا ہے۔لیکن کشمیری عوام بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی اس مذموم سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ 19جولائی 1947کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم باب ہے،آج ہی کے دن سرینگر میں قرارداد الحاق پاکستان منظور کی گئی۔ تقسیم ہند کے فارمولے کے تحت ریاستوں کا فیصلہ استصواب رائے کے ذریعہ ہونا تھا۔ بھارت کی درخواست پر اقوام متحدہ نے یہ فیصلہ کیا تھا لیکن بعد کے واقعات شاہد ہیں کہ بھارتی حکمران اپنے وعدہ سے مکمل طور پرمنخرف ہو گئے جس کے نتیجے میں حق خوداراردیت کی تحریک کا آغاز ہوا جو آج بھی اسی تسلسل سے جاری ہے۔

    صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ 19جولائی 1947کو کشمیریوں کی اعلیٰ قیادت کے تاریخ ساز فیصلے نے جدو جہد آزادی کا رخ جس منزل کی طرف موڑا تھا اسی عظیم مقصد کے حصول کیلئے آج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری بھارت کی 8لاکھ سے زائد فوج کے آگے سینہ سپر ہیں۔اور اقوام عالم میں ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر پاکستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد و اتفاق پیدا کریں۔ میں اس موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کیلئے نظریہ الحاق پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

  • بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ہمشکل کشمیری ماڈل جنید شاہ کا انتقال

    بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ہمشکل کشمیری ماڈل جنید شاہ کا انتقال

    بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ہمشکل کشمیری ماڈل جنید شاہ کا انتقال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری نگر کے الہی باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے معروف اور جوان سال کشمیری ماڈل جنید شاہ کی جمعرات کی شب حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔

    ساوتھ ایشین و ائر کے مطابق جنید شاہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ہمشکل تھے جس کی وجہ سے انہیں سال 2014 میں سوشل میڈیا پر کافی شہرت حاصل ہوئی تھی اور انہیں ممبئی میں ماڈلنگ کا اسائنمنٹ بھی مل گیا تھا۔خاندانی ذرائع کے مطابق جنید حال ہی میں اپنے علیل والد نثار احمد شاہ کی تیمار داری کے لئے ممبئی سے سری نگر آئے تھے۔

    مرحوم کے سابق ہمسایہ اور سینئر صحافی یوسف جمیل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ‘ہمارے پرانے ہمسایہ نثار احمد شاہ کے فرزند جنید کی دوران شب حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ لوگ کہتے ہیں کہ وہ بالی وڈ ادا کار رنبیر کپور کے ہمشکل تھے، میں کہتا ہوں کہ وہ اپنے علیل والد، والدہ اور جملہ اہل خانہ کی امیدوں اور حوصلے کا محور تھے، اللہ مغفرت کرے.

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کہا جاتا ہے کہ جنید شاہ اس وقت شہرت کے آسمان پر ایک تابناک ستارے کی طرح چمکے تھے جب مشہور بالی ووڈ ادا کار آنجہانی ریشی کپور نے اپنی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا: ‘او میرے خدا، میرے بیٹے کا جڑوا ں ہے اور بہت ہی اچھا جڑواں ہے’

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے مظالم جاری، مزید 4 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے مظالم جاری، مزید 4 کشمیری شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 4 مزید کشمیری نوجوان شہید کر دیئے گئے، تین دن میں 8نوجوانوں کی شہادتیں ہو گئیں

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں 4مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے آمشی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ حریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے شوپیاں میں آپریشن شروع کیا ۔

    اس سے قبل جمعہ کی صبح جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے کولگام میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔جبکہ 3 فوجی اہلکار زخمی ہوئے ۔ شہید نوجوانوں کا تعلق جیش محمد سے بتایاجاتاہے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں جمعرات کے روز فوج نے ایک حریت پسند کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔

    پولیس ذرائع نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ جنوبی کشمیر میں پچھلے 19 دنوں کے دوران 32 حریت پسند شہید ہوچکے ہیں ، جن میں 2 ہفتے سے بھی کم عرصے میں صرف شوپیاں میں 22 علیحدگی پسند شہید ہوئے ہیں۔