Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے؛ اسپیکر قومی اسمبلی

    مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے؛ اسپیکر قومی اسمبلی

    اسلام آباد:مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے؛ اسپیکر قومی اسمبلی،اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آزادی کی خاطر کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں شہید ہونے والے ان نہتے کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جاے گا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری کے باسی اپنی حق خودارادیت کی جدوجہد کے ذریعے کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا، جو 13 جولائی کو پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

    سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ 11 ماہ سے کشمیر میں بھارت کی فاشسٹ حکومت کی جانب سے جبری لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کے باعث ہزاروں کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں گزشتہ 72 سالوں سے ہزاروں ماؤں کے جگر کے ٹکڑے ان سے چھینے جا چکے ہیں اور خواتین کی بے حرمتی اور عصمت دری کے ہزاروں ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی نام نہاد جمہوری حکومت نے اپنے ہاتھ ہزاروں کشمیری شہداء کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو کے باعث کشمیری عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی روزمرہ کی اشیاء خوردونوش کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوراک اور ادویات کی قلت کی وجہ سے لاکھوں انسان کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کی زندگیوں کو زندگی سے ہاتھ دھونے کے شدید خطرات لائق ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا سختی سے نوٹس لے۔

    سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل نا ہونے کی وجہ سے خطہ کسی بڑی جنگ کی دلدل میں پھنس سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو جنگ کی ہولناکیوں سے بچانے کے لیے اقوام متحدہ کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل تلاش کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارت پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے پر دباؤ ڈالے۔

    اسپیکر نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے لیے پاکستان کی حمایت اور اصولی موقف کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جد و جہد کی ہر فورم پر اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پر عزم ہے اور اس سلسلہ میں پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی طرف سے ہونے والے ظلم و بربریت کو روکنے کے لیے متعدد قراردادیں منظور کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے طاقت کے بل بوتے پر قبضہ جدید معاشرے کی اخلاقی اقدار اور عوام کے بنیادی حقِ خودارادیت کے منافی ہے۔

    اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ شہدائے کشمیر کی جدو جہد اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کشمیری بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے اور انہیں آزاد فضا میں سانس لینے کا موقع ملے گا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام اس مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بہین بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو خوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا سختی سے نوٹس لے۔

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی دہشتگردی جاری، سینیئر حریت رہنما اشرف صحرائی گرفتار

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی دہشتگردی جاری، سینیئر حریت رہنما اشرف صحرائی گرفتار

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر:بھارتی دہشتگردی جاری، سینیئر حریت رہنما اشرف صحرائی گرفتار،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا میں غاصب بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن اور محاصرے کی آڑ میں ایک کشمیری نوجوان کوفائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کو گرفتار کرلیا ہے۔غاصب فوج نے اشرف صحرائی کوپبلک اینڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت سرینگر سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی حریت رہنما اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی بھارتی فوج سے مقابلے میں شہید ہوگئے تھے۔اُدھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے کل یوم شہداء منانے کا اعلان کیا اور مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی۔

    یاد رہے کہ 13جولائی 1931 کوڈوگرہ فوج نے سری نگر میں 22 بے گناہ کشمیریوں کوشہید کیا تھا

  • مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج نے  کشمیری نوجوان شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان شہید کردیا

    باغی ٹی وی : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے گاوں ربین میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک کشمیری نوجوان شہیدہوگیا۔
    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق، پولیس، آرمی کی 22 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ریبن علاقے میں ١١جولائی کی رات 11بجے سرچ آپریشن شروع کیا اورصبح 3:40پر جھڑپ کا آغاز ہوا۔پولیس کے مطابق علاقے میں لشکر طیبہ کے دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔
    کشمیر زون پولیس کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد علاقے میں پولیس وسکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے۔ہفتے کوفوجی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہندواڑہ میں ایل او سی پر 2نوجوانوں کو سیکورٹی فورسز نے شہید کر دیا تھا۔

  • مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں۔ میاں اسلم اقبال

    مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں۔ میاں اسلم اقبال

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کاتناسب بدلنے کا بھیا نک کھیل کھیل رھاہے. ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا اجراء غیر قانونی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔ ایسی حرکتوں سےبھارت کا نام نہاد سیکولرازم کا اصل مکروہ چہرہ ہے نقاب ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کے ہٹلر مودی نے بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں۔بھارتی درندوں کاکئی ماہ سے مقبوضہ وادی کا محاصرہ انسانی حقوق کی تزلیل ہے جب کہ بھارتی قابض افواج نے وادی کوکھلی جیل میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی برادری کی خاموشی قابلِ افسوس ہے۔بھارت کی ہٹ دھرمی اور جارحیت پسندانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہابھارت کی مودی سرکار کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہورہی ہے۔ بھارت کا کوئی جبر اورظلم کاہتھکنڈا کشمیریوں کے مضبوط ارادوں کو شکست نہیں دے سکتاجب کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کشمیریوں کا لہو رنگ لائے گا، کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ھوگا

  • مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس نے 13 جولائی کو ہڑتال کی کال دے دی

    مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس نے 13 جولائی کو ہڑتال کی کال دے دی

    مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس نے 13 جولائی کو ہڑتال کی کال دے دی

    باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں علیحدگی پسند جماعتوں کے اتحاد حریت کانفرنس نے 13 جولائی ‘یوم شہدا’ کے روز عوام سے ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔
    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ پانچ اگست کے بعد پہلا ایسا موقع ہے جب میر واعظ کی قیادت میں علیحدگی پسند جماعتوں نے ہڑتال کی کال دی ہو۔13جولائی 1931 کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم دن مانا جاتا ہے کیونکہ اسی روز سرینگر سینٹرل جیل کے باہر ڈوگرہ راج کے خلاف احتجاج کرنے والے 22 مظاہرین کو ڈوگرہ پولیس نے گولیاں برسا کر شہید کیا تھا۔حریت کانفرنس کے ایک بیان کے مطابق ‘یوم شہدائے کشمیر’ جموں و کشمیر کی عوام کا ایک قابل فخر تاریخی ورثہ ہے جو اس وقت سے لے کر آج تک اپنے نصب العین کے حصول کے لئے مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے قربانیاں دیتے آئے ہیں۔’بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی کہ ‘مسئلہ کشمیر کا پر امن حل وقت اور حالات کا ناگزیر تقاضا ہے جس کیلئے بھارت اور پاکستان کو مل بیٹھ کر ایک ایسا حل تلاش کرنا ہے جو یہاں کے عوام کی مرضی اور امنگوں کے مطابق ہو اور اس ضمن میں حریت قیادت اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔’بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ covid-19 کی وبائی بیماری اور حریت چیئرمین میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل خانہ نظر بندی کے سبب امسال 13جولائی کے تعلق سے عوامی جلسہ جلوس اور شہدا کے خراج عقیدت کے اجتماعی پروگرام کو ملتوی کیا گیا ہے۔دریں اثنا سینئر علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے نمائندے عبداللہ گیلانی نے ٹویٹ کے ذریعے کشمیری عوام سے 13جولائی کو ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق 6 جولائی کو گیلانی کی جانب سے 8 اور 13 جولائی کو ہڑتال کی اپیل کی گئی تھی جس پر جموں و کشمیر پولیس نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے گیلانی کے اہل خانہ کے ذرائع کا حوالہ دے کر ہڑتال کال کی تردید کی تھی۔

  • مقبوضہ کشمیرکی  جیل میں قید کشمیری رہنما ظہور بٹ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    مقبوضہ کشمیرکی جیل میں قید کشمیری رہنما ظہور بٹ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    مقبوضہ کشمیرکی جیل میں قید کشمیری رہنما ظہور بٹ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    سرینگر(باغی ٹی وی )مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سینٹرل جیل میں قید کشمیری رہنما مقبول بٹ کے بھائی ظہور بٹ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق 11 جولائی کو سینٹرل جیل انتطامیہ نے ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے ظہور احمد بٹ کے اہل خانہ کو فون پر بتایا کہ ظہور احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ یہ خبر سنتے ہی ظہور احمد کے اہل خانہ تشویش میں مبتلا ہوگئے۔
    ظہور احمد کے اہل خانہ نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ ظہور ایک سیاسی قیدی ہیں اور ان کی طبیعت گزشتہ ایک ماہ سے ٹھیک نہیں تھی جس دوران انہیں مختلف علامات کا اظہار ہوا تھا۔
    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ظہور احمد بٹ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی محمد مقبول بٹ کے چھوٹے بھائی ہیں۔ مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 میں دلی کے تہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکا کر وہیں دفن کیا گیا تھا۔
    ذرائع کے مطابق ظہور بٹ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ کووڈ 19 جیسی علامات ظاہر ہونے کے بعد گزشتہ ہفتہ ظہور کو قید خانہ کی ایک علیحدہ سیل میں رکھا گیا تھا جس کے بعد ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ظہور سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پورا خاندان پریشان ہے ۔
    پولیس ذرائع کے مطابق صحت خراب ہونے کے بعد بٹ کو ضلع ہسپتال اننت ناگ میں داخل کیا گیا تھا جس دوران کووڈ 19 ٹیسٹ کے لئے جانچ کا نمونہ حاصل کیا گیا۔ 5 جولائی کو بٹ کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملہ کے بعد قید خانہ میں قیدیوں سمیت اسٹاف ممبران سے جانچ کے نمونے حاصل کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

  • مجاہد اول سردارعبدالقیوم کوکشمیریوں کی آزادی کےلیے جدوجہد پرسلام پیش کرتے ہیں ،کشمیر یوتھ الائنس

    مجاہد اول سردارعبدالقیوم کوکشمیریوں کی آزادی کےلیے جدوجہد پرسلام پیش کرتے ہیں ،کشمیر یوتھ الائنس

    اسلام آباد:مجاہد اول سردارعبدالقیوم کوکشمیریوں کی آزادی کےلیے جدوجہد پرسلام ، کشمیری رہنما کی چھٹی برسی پرخراج تحسین،اطلاعات کے مطابق کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی کابینہ کے عہدیداران نے عظیم کشمیری رہنماسردار عبدالقیوم خان کی چھٹی برسی پر مرحوم کی کشمیر کاز اور پاکستان کیلئے بے لوث خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی تسلط سے نجات کیلئے مجاہد اول کی جلائی ہوئی شمع آزادی کاکارواں رواں دواں رہے گا۔

    سردار عبدالقیوم خان نے تحریک آزادی کیلئے دنیا بھر میں آواز اٹھائی،مجاہد اول نے کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانے کیلئے جو آواز اٹھائی اُسے دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس سعد ارسلان صادق،صدر ڈاکٹر مجاہد گیلانی،شائستہ صفی،طہ منیب،کاشف ظہیرکمبوہ،عثمان رضا جولاہا،ڈاکٹر اسامہ ظفر،مخدوم شہاب الدین،سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر،میڈیا کوآرڈینیٹر نوید احمد اور ڈاکٹر عبداللہ خلیل نے جمعرات کو اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

    کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماؤں نے کہا کہ کشمیر و پاکستان کے نوجوان مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی برسی انتہائی عقیدت و احترام اور بھرپور جوش و جذبہ سے منائیں گے اور اس موقع پر اس عزم کا عہد کریں گے کہ سرادار عبدالقیوم خان کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے،اور کشمیر کی آزادی،الحاق پاکستان تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اوربھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی طرف سے بھارت کو تیسری یادداشت ارسال کر دی گئی

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اوربھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی طرف سے بھارت کو تیسری یادداشت ارسال کر دی گئی

    ‏مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اوربھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی طرف سے بھارت کو تیسری یادداشت ارسال کر دی گئی جس میں اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کا اظہارکیاہے۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ ‏کشمیریوں کےقتل، تشدد اوربدسلوکیوں میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف مقدمات چلائےجائیں جب کہ ‏بھارتی حکومت کشمیریوں پر مظالم کی جلد غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے۔ اقوام متحدہ کی یادداشت میں کہا گیا کہ ‏بھارتی فورسزکی جانب سےماورائے عدالت قتل، قید، تشدد،بدسلوکی کے واقعات پرگہری تشویش ہے۔ بھارت کو یاد دلایا گیا کہ ‏5اگست کے بعد سےاقوام متحدہ بھارت کو تین یادداشتیں ارسال کر چکاہے لیکن ‏بھارت کی جانب سے کسی بھی یادداشت کا جواب نہ دینا انتہائی افسوسناک ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط

    مقبوضہ کشمیر: شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط

    ‏وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کشمیر میں بھارتی بربریت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنےکےغیرقانونی اقدام پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ‏بھارت کا 5 اگست 2019 کا اقدام غیر قانونی ہے۔‏یواین انسانی حقوق کا ادارہ بھارت کے اقدام کو غیرقانونی قرار دے چکاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ‏اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کے عمل کو رکوائے۔ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا ادارہ مقبوضہ کشمیر پر 2رپورٹس جاری کرچکاہے، جب کہ دونوں رپورٹس میں مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کےبےدریغ استعمال پرگہری تشویش کااظہارکیاگیا۔ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سوپور میں 3 سال کے بچے کی حالیہ تصویر بھارتی بربریت کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‏بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں 25ہزار غیر کشمیریوں کوڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیے جو
    ‏بھارت کی طرف سے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

  • کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کرلیا

    کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کرلیا

    اقوام متحدہ نے بھارتی حکومت کو خط کے ذریعے جموں و کشمیر میں گزشتہ برس پانچ اگست کے بعد ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق آفس آف دی ہائی کمشنر آف ہیومن رائٹس کی ویب سائیٹ پر بدھ کے روز شائع کیے گئے خط میں جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی منسوخی کے بعد مواصلاتی نظام، گرفتاریاں، اور دیگر انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا تفصیلی طور ذکر کیا ہے۔ یہ خط رواں سال 4 مئی کو بھارت کو بھیجا گیا تھا تاہم آج ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔

    خط کے مطابق اگر ساٹھ دنوں کے اندر اندر بھارت سرکار کی جانب سے خط کا جواب نہیں دیا جاتا ہے تو اس خط کو منظر عام پر لایا جائے گا اور انسانی حقوق کونسل میں بھی پیش کیا جائے گا۔خط میں لکھا گیا ہے کہ گزشتہ برس جنوری سے جولائی کے مہینے تک کشمیر میں رہنے والے مسلمانوں اور دیگر اقلیتی فرقوں کو فوجی کیمپوں میں بلا کر ان کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی جانب سے لگاتار زیادتی کی گئی۔فورسز کی جانب سے کی گئی زیادتیوں کے دوران کئی افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ کشمیر کے باشندگان کے ساتھ ان کے مذہبی عقائد کی وجہ سے بھی زیادتیاں ہو رہی ہیں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ اگر ان الزامات کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ سب آئی سی سی پی آر کے دفعات 2،6،7،9،21،26 اور 27 کے تحت انسانی حقوق کی پامالی میں شمار ہوتے ہیں۔ ان دفعات کو بھارتی حکومت نے بھی سنہ1979 میں تسلیم کیا ہے۔اقوام متحدہ نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے پانچ اگست کے بعد 3 کم عمر افراد کی ہلاکت پر بھی سنگین نوٹس لیا ہے۔

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال

    خط کے آخر میں اقوام متحدہ نے بھارتی سرکار سے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے تعلق سے تحقیقات اور انہیں روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کی ہے۔

    گزشتہ ماہ بھارت کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں دو برس کی عارضی رکنیت کیلئے آٹھویں مرتبہ منتخب کیا گیا، یہ عارضی رکنیت 2021 تا 2022 تک رہے گی۔