وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے معصوم نواسے کے سامنے نانا کو گولی مارنے کے واقعہ کی شدید مذمت. ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بھارتی فوج نے پوری انسانیت کے سینے میں گولی ماری ہے۔ ایسی درندگی اور بربریت کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دلخراش واقعہ عالمی برادری کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے۔اقوام عالم کو اس بربریت کا نوٹس لینا چاہیئے کیونکہ انتہائی سفاکانہ اقدامات سے مودی سرکار کی درندگی آشکار ہو گئی۔ بھارت ایک عرصے سے ماورائے عدالت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہےاور بھارت کے کشمیریوں کی نسل کشی کے ذریعے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے ناپاک عزائم ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج کے ہاتھوں بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں اس لئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے ظلم کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

Category: کشمیر

بھارتی فوج نے پوری انسانیت کے سینے میں گولی ماری ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار

لجپت نگر دھماکوں کے جھوٹے الزام میں کشمیری جوان چوبیس سال گرفتار رہنے کے بالآخر رہا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لجپت نگر دھماکوں کے جھوٹے الزام میں کشمیری جوان چوبیس سال گرفتار رہنے کے بالآخر رہا کر دیا گیا
لجپت نگر دھماکوں کے الزام میں گرفتار کشمیری کو رہا کر دیا گیا، کشمیر لطیف احمد کو دھماکوں کے الزام میں 24 سال تک جیل میں رکھا گیا،
https://twitter.com/aarifshaah/status/1277200080039055360?s=08
پولیس نے دعوی کیا تھا کہ وہ 1996 لاجپت نگر بم دھماکے کے مقدمے میں ملوث تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے لطیف احمد کو مکمل طور پر بے قصور ثابت ہونے کے بعد رہا کیا۔
2012 میں بھی بھارت کی دلی ہائی کورٹ نے بم دھماکے کے الزام میں سزائے موت پانے والے دو ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ دلی کے ایک ٹرائل کورٹ نے 1996ءمیں دہلی کی لاجپت نگر مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے کے سلسلے میں چار افراد کو موت کی سزا سنائی تھی۔
دلی ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ نے ان میں سے محمد علی بھٹ اور مرزا نثار حسین کو بے گناہ قرار دے کر بری کر دیا تھا۔ سزائے موت پانے والے دیگر دو ملزمان محمد نوشاد اور جاوید احمد خان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔
لطیف احمد کے مطابق ہم کو کٹھمنڈو سے گرفتار کیا گیا جہاں ہم کشمیری دستکاروں کے تیار کیے ہوئے سامانوں کو فروخت کر رہا تھے، ہم سب بے قصور تھے۔ جب کوئی نیپال میں ہو تو وہ دہلی یا راجستھان میں بم کا استعمال کس طرح کرسکتا ہے لیکن ناکردہ گناہ میں ہم پرجس طرح کے مظالم کے پہاڑ توڑے گئے وہ ناقابل بیان ہیں۔ ہم سے سادے کاغذوں پر دستخط کرائے گئے۔ بات صاف ہے کہ ہم کو زبردستی قربانی کا بکرا بنایا گیا۔

شہباز شریف کی مقبوضہ کشمیر میں ساٹھ برس کے بشیر احمد کو کم سن نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کی شدید مذمت
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم پر سخت احتجاج کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقہ سوپور میں ساٹھ برس کے بشیر احمد کو کم سن نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج کی ظلم وبربریت انسانیت کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مہذب، انصاف، قانون اور انسانیت پر یقین رکھنے والے انسانوں کو بھارتی بربریت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے یورپی یونین، امریکہ اور او۔آئی۔سی اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے بھارت کے خلاف جنگی جرائم کی کارروائی شروع کرائیں ۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہداءکے درجات بلندی کی دعا کرتےہوئے کہا، اللہ تعالی شہداءکے اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین

ننھا کشمیری بچہ تحریک آزادی کا نیا استعارہ، دنیا بھر میں غم کی لہر
سری نگر:ننھا کشمیری بچہ تحریک آزادی کا نیا استعارہ، دنیا بھر میں غم کی لہرل،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک بارپھرایک ننھے بچے نے جس طرح تحریک آزادی کشمیرکوجلا بخشی ہے اس کی مثال اس سے قبل نہیں ملتی ،
https://twitter.com/_graveyardd/status/1278215363700785153
باغی ٹی وی کےمطابق آج صبح بھارتی مقبوضہ کشمیرکے علاقے سوپور میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے درندوں نے کیسے ایک عام شہری کو مار دیا.تین سالہ بچہ اسکی لاش پر بیٹھا ہے.
Listen to the statement of the son of the martyr. Son of Civilian saying his father was brought down from vehicle and killed by CRPF #Kashmir#KashmirBleeds pic.twitter.com/thapf0fgu7
— Tahir Soroya (@mustpakistan) July 1, 2020
مقبوضہ وادی سے ذرائع کے مطابق صبح صبح جب وہ گھرسے اپنی فیملی کے ہمراہ نکلا تو اس وقت پولیس فورس کی گاڑی مجاہدین کے نرغے میں آگئی جس میں موجود ایک بھارتی تو مارا گیا لیکن فورس نے ایک نہتے شہری کے ساتھ جو کیا اس کی مثال صرف مقبوضہ کشمیر میں ہی بھارتی فوج کے ہاتھوں مل سکتی ہے۔
وادی میں عام شہری کو شہید کرنے کے بعد دیکھئے کیسے بھارتی فوج اس شخص کی لاش پر پاؤں رکھ کرکس طرح بے حرمتی کر رہے.
Father went to market with his only son.
AnD
Returned back with his dead body.
Not anywhere but in burning kashmir.
😭😭😭😭😭#KashmirBleeds #KashmiriLivesMatter #Kashmirikid pic.twitter.com/SdSXH7U97e— خان ابرار (@KhanAbrar029) June 27, 2020
ادھرمقبوضہ کشمیر میں اس ننھے بچے کے منظرپرکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صرف کورونا نہیں بلکہ بھارتی فوج بھی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں پوتے کے سامنے داداکو گولی مارنے کے واقعے پر مشعال ملک نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ اس واقعے کا بچے پر کیا اثر پڑے گا؟
مشعال ملک نے کہا کہ اس واقعے نے ایک بچے سے اس کا خوبصورت بچپن چھین لیا ہے اور یہ مقبوضہ کشمیر میں ہر بچے کی کہانی ہے۔
https://twitter.com/MushaalMullick/status/1278252455390740480
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کشمیریوں کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے؟کیا ہمارے بچوں کو خوبصورت بچپن دیکھنےکی اجازت نہیں ہے؟
مشعال ملک نے کہا کہ پوری دنیا میں مہلک وائرس کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں صرف کورونا وائرس نہیں بلکہ بھارتی فوج بھی ہے جس کی بربریت ایک نئی سطح پر پہنچ چکی ہے۔
باغی ٹی وی کےمطابق اس وقت ٹویٹرٹرینڈ پرایک یہ بھی رائے پیش کی جارہی ہے کہ یہ کشمیری بچہ شامی بچے کی طرح تحریک آزادی کومضبوط کرے گا
https://twitter.com/PAPA__Tweets/status/1278241924239917056
ٹویٹرپراکثرصارفین کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی فوج نے کشمیری بچوں پرظلم ڈھائے اس سے پہلے بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں لیکن آج کے اس واقعہ میں جس طرح کشمیری بچے نے اپنے شہید دادا کے سینے پربیٹھ کربڑی دلیری اورصبرکا مظاہرہ کیا ہے ،اس کی مثال نہیں ملتی
https://twitter.com/TrimiziiiSyeda/status/1278232306151493632
اس ٹرینڈ میں یہ بھی آواز بلند ہوئی ہے کہ اس بچے کی بے بسی پربھی اگرپاکستانیوں کا خون جوش نہیں مارتا توپھرپاکستانیوں کواپنے مستقبل کی فکرکرنی چاہیے
https://twitter.com/Umaisar_Gull/status/1278193282133053440
ٹویٹرپران جزبات کا اظہارکیا گیا ہےکہ کیا کشمیریوں کے ساتھ ظلم کے اس سلسلے کوصرف الفاظ کےدھارے میں ہی رنگ کے اپنے جزبات کا اظہارکرنا ہی کافی ہے
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1278304659711680519

مقبوضہ کشمیر میں پوتے کے سامنے داداکو گولی مار کر بھارتی فوج نے بچے کا بچپن چھین لیا، مشعال ملک
مقبوضہ کشمیر میں پوتے کے سامنے داداکو گولی مار کر بھارتی فوج نے بچے کا بچپن چھین لیا، مشعال ملک
باغی ٹی وی :کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صرف کورونا نہیں بلکہ بھارتی فوج بھی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں پوتے کے سامنے داداکو گولی مارنے کے واقعے پر مشعال ملک نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ اس واقعے کا بچے پر کیا اثر پڑے گا؟
World must wake up now! The brutal killing of an elderly man in front of his grandson by Indian Forces in Indian Occupied #Kashmir is just an inhuman act.#KashmirBleeds pic.twitter.com/CpRVePhSc8
— Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) July 1, 2020
مشعال ملک نے کہا کہ اس واقعے نے ایک بچے سے اس کا خوبصورت بچپن چھین لیا ہے اور یہ مقبوضہ کشمیر میں ہر بچے کی کہانی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کشمیریوں کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے؟کیا ہمارے بچوں کو خوبصورت بچپن دیکھنےکی اجازت نہیں ہے؟مشعال ملک نے کہا کہ پوری دنیا میں مہلک وائرس کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں صرف کورونا وائرس نہیں بلکہ بھارتی فوج بھی ہے جس کی بربریت ایک نئی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی
بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی،
لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج، بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا، بھارت کی طرف سے 29 اور 30جون کو ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی گئیں، بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور پانچ زخمی ہوگئے.
لداخ میں چین کے ہاتھوں پسپائی کے بعد بھارت کا پاکستان سے لڑائی کا خدشہ:امریکی اخبار
واشنگٹن :لداخ میں چین کے ہاتھوں پسپائی کے بعد بھارت کا پاکستان سے لڑائی کا خدشہ:امریکی اخبار،اطلاعات کے مطابق امریکی جریدے فارن پالیسی نے لداخ میں چین کےہاتھوں پسپائی کے بعد بھارت کی پڑوسی ملک پاکستان سے لڑائی کا خدشہ ظاہر کردیا اور کہا بھارت ہمیشہ اندرونی مسائل اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے سیزفائر لائن پر کشیدگی بڑھاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فارن پالیسی میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمندگی پربھارتی حکومت کوکئی سوالوں کا سامنا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی عوام کی دوبارہ حمایت حاصل کرنے کے لئے اپنے روایتی حریف پاکستان سے لڑائی کرسکتے ہیں۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے پاکستان اوربھارت کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں اور دونوں ممالک نے نے سفارتی عملے میں پچاس فیصدکمی کردی ہے۔
شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت ہمیشہ معاشی اور دیگراندرونی مسائل اورمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے سیزفائرلائن پرکشیدگی بڑھاتا ہے
امریکی جریدے کے مطابق کہ حالیہ برسوں میں پاکستان اورامریکا کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں، پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی وجہ پاکستان کا طالبان اور امریکا معاہدے میں کردار ہے جبکہ صدرٹرمپ تین مرتبہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لئے ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں۔
یاد رہے گذشتہ سال امریکی جریدے کی تحقیق میں کہا گیا تھا پاکستان اوربھارت میں نیوکلئیرجنگ ہوئی توکروڑوں افراد مارے جائیں گے ، ایٹمی جنگ سے کاربن کا اخراج ہوگا اور دھوئیں کا گہرا بادل فضا میں اٹھے گا، جو ایک ہفتے میں پوری دنیا کولپیٹ میں لے لے گا۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ننھے پوتے کے سامنے گولیاں مار کر دادا کو شہید کر دیا
یہآج صبح بھارتی مقبوضہ کشمیرکے علاقے سوپور میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے درندوں نے کیسے ایک عام شہری کو مار دیا.تین سالہ بچہ اسکی لاش پر بیٹھا ہے. صبح صبح جب وہ گھرسے اپنی فیملی کے ہمراہ نکلا تو اس وقت پولیس فورس کی گاڑی مجاہدین کے نرغے میں آگئی جس میں موجود ایک بھارتی تو مارا گیا لیکن فورس نے ایک نہتے شہری کے ساتھ جو کیا اس کی مثال صرف مقبوضہ کشمیر میں ہی بھارتی فوج کے ہاتھوں مل سکتی ہے۔وادی میں عام شہری کو شہید کرنے کے بعد دیکھئے کیسے بھارتی فوج اس شخص کی لاش پر پاؤں رکھ کرکس طرح بے حرمتی کر رہے.

بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید، مجاہدین کے حملے میں 2 بھارتی فوجی جہنم واصل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے ماڈل ٹاون میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے سی آر پی ایف کی پارٹی پر حملہ کیا گیا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس حملے کے دوران بھارتی فو ج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک عام شہری بشیر احمد خان ولد غلام محمد خان ساکن مصطفیٰ کالونی سرینگر شہید اور سی آر پی ایف کے دو جوان ہلاک ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق علاقے میں سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔
واقعہ کے بعد شہری کے ساتھ موجود بچے کو بھارتی فوج نے اٹھایا اور بھارتی میڈیا یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیری بچے کو بچایا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فوج نے بچے کے سامنے اس کے سویلین دادا کو قتل کیا اور اس کے بعد جب بچہ پتھر مارنے کے لیے لپکا تو اس کو اٹھا کر یہ ڈھنڈورا پیٹنا شروع کردیا کہ ہم نے بچہ ریسکیو کیا ہے ،
پہلے اس معصوم بچے کے سامنے اس کے داد کو مار دیا اور جب وہ پتھر لے کر قابض و ظالم فوجی کی طرف بڑھا تو اس کو اٹھاکر دنیا کو تماشا دکھانا شروع کردیا کہ ہم نے بچہ ریسکیو کیا ہے.
لعنت ہے تمہاری انسانیت دوستی پر….
چائنہ سے مار کھا کر معصوموں کا قتل عام کرنے والو#KashmirBleeds pic.twitter.com/BYttcCvWyz— Eshaal (@CallMeEshaal_) July 1, 2020
قبل ازیں جموں کے ضلع راجوری کے علاقے کیری میں 1 عسکریت پسند کو آپریشن کے دوران شہید کر دیا گیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی مخصوص انٹلیجنس اطلاع پرضلع راجوری میں بھمبر گلی سیکٹر کے کیری علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔ پولیس نے الزام لگایا ہے کہ عسکریت پسند لائن آف کنٹرول کو عبور کرتے ہوئے دیکھے گئے جس پر بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک عسکریت پسند کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں 6 سو کے قریب بھارتی فوج و پولیس کے اہلکار کرونا کا شکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج و پولیس کے 588 اہلکار کرونا کا شکار ہو چکے ہیں
گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں پولیس و فورسز کی مختلف ایجنسیوں سے وابستہ مزید73اہلکار وں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔اسکے ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس و فورسز اہلکاروں کی تعداد 588پہنچ گئی ہے۔
منگل کو سی آر پی ایف18بٹالین کولگام کے 58اہلکار،29بٹالین سی آر پی ایف پانتہ چھوک کا ایک اہلکار اور44بٹالین سی آر پی ایف ایچ ایم ٹی کا ایک اہلکار متاثر پایا گیا۔اس طرح متاثرہ سی آر پی ایف کی مجموعی تعداد 260 ہوگئی ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق منگل کو ہی پولیس سٹیشن راجپورہ پلوامہ کے 11کانسٹیبل بھی متاثر پائے گئے ہیں۔ اس طرح وادی میں مجموعی طور پر متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد 235تک پہنچ گئی ہے۔اسکے علاوہ50 فوجی اہلکار،19 بیکن اہلکار، بی ایس ایف کے23 اہلکار اورسی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار بھی وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات جموں وکشمیر وی کے سنگھ نے بتایاکہ پورے جموں و کشمیر میں 150کے قریب قیدیوں کو کورونا نمونے حاصل کرنے کے بعد قرنطینہ کیاگیاہے ۔ ہم نے پورے جموں وکشمیر میں نئے قیدیوں کیلئے کورونا نمونے اورپھر قرنطینہ کو لازمی قرار دیاہے اور فی الوقت ہمارے پاس سبھی جیلوں میں150ایسے نئے قیدی ہیں جنہیں قرنطینہ میں رکھاگیاہے ۔تاہم انہوں نے بتایاکہ ابھی تک نہ ہی کوئی قیدی کورونا میں مبتلا پایاگیااور نہ ہی کسی بھی جیل کے اہلکار میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔








