Baaghi TV

Category: کشمیر

  • لداخ میں چین کے ہاتھوں پسپائی کے بعد بھارت کا پاکستان سے لڑائی کا خدشہ:امریکی اخبار

    لداخ میں چین کے ہاتھوں پسپائی کے بعد بھارت کا پاکستان سے لڑائی کا خدشہ:امریکی اخبار

    واشنگٹن :لداخ میں چین کے ہاتھوں پسپائی کے بعد بھارت کا پاکستان سے لڑائی کا خدشہ:امریکی اخبار،اطلاعات کے مطابق امریکی جریدے فارن پالیسی نے لداخ میں چین کےہاتھوں پسپائی کے بعد بھارت کی پڑوسی ملک پاکستان سے لڑائی کا خدشہ ظاہر کردیا اور کہا بھارت ہمیشہ اندرونی مسائل اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے سیزفائر لائن پر کشیدگی بڑھاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فارن پالیسی میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمندگی پربھارتی حکومت کوکئی سوالوں کا سامنا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی عوام کی دوبارہ حمایت حاصل کرنے کے لئے اپنے روایتی حریف پاکستان سے لڑائی کرسکتے ہیں۔

    امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے پاکستان اوربھارت کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں اور دونوں ممالک نے نے سفارتی عملے میں پچاس فیصدکمی کردی ہے۔

    شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت ہمیشہ معاشی اور دیگراندرونی مسائل اورمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے سیزفائرلائن پرکشیدگی بڑھاتا ہے

    امریکی جریدے کے مطابق کہ حالیہ برسوں میں پاکستان اورامریکا کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں، پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی وجہ پاکستان کا طالبان اور امریکا معاہدے میں کردار ہے جبکہ صدرٹرمپ تین مرتبہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لئے ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال امریکی جریدے کی تحقیق میں کہا گیا تھا پاکستان اوربھارت میں نیوکلئیرجنگ ہوئی توکروڑوں افراد مارے جائیں گے ، ایٹمی جنگ سے کاربن کا اخراج ہوگا اور دھوئیں کا گہرا بادل فضا میں اٹھے گا، جو ایک ہفتے میں پوری دنیا کولپیٹ میں لے لے گا۔

  • بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ننھے پوتے کے سامنے گولیاں مار کر دادا کو شہید کر دیا

    یہ‏آج صبح بھارتی مقبوضہ کشمیرکے علاقے سوپور میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے درندوں نے کیسے ایک عام شہری کو مار دیا.تین سالہ بچہ اسکی لاش پر بیٹھا ہے. صبح صبح جب وہ گھرسے اپنی فیملی کے ہمراہ نکلا تو اس وقت پولیس فورس کی گاڑی مجاہدین کے نرغے میں آگئی جس میں موجود ایک بھارتی تو مارا گیا لیکن فورس نے ایک نہتے شہری کے ساتھ جو کیا اس کی مثال صرف مقبوضہ کشمیر میں ہی بھارتی فوج کے ہاتھوں مل سکتی ہے۔‏وادی میں عام شہری کو شہید کرنے کے بعد دیکھئے کیسے بھارتی فوج اس شخص کی لاش پر پاؤں رکھ کرکس طرح بے حرمتی کر رہے.

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید، مجاہدین کے حملے میں 2 بھارتی فوجی جہنم واصل

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید، مجاہدین کے حملے میں 2 بھارتی فوجی جہنم واصل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے ماڈل ٹاون میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے سی آر پی ایف کی پارٹی پر حملہ کیا گیا۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس حملے کے دوران بھارتی فو ج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک عام شہری بشیر احمد خان ولد غلام محمد خان ساکن مصطفیٰ کالونی سرینگر شہید اور سی آر پی ایف کے دو جوان ہلاک ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق علاقے میں سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔

    واقعہ کے بعد شہری کے ساتھ موجود بچے کو بھارتی فوج نے اٹھایا اور بھارتی میڈیا یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیری بچے کو بچایا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فوج نے بچے کے سامنے اس کے سویلین دادا کو قتل کیا اور اس کے بعد جب بچہ پتھر مارنے کے لیے لپکا تو اس کو اٹھا کر یہ ڈھنڈورا پیٹنا شروع کردیا کہ ہم نے بچہ ریسکیو کیا ہے ،

    قبل ازیں جموں کے ضلع راجوری کے علاقے کیری میں 1 عسکریت پسند کو آپریشن کے دوران شہید کر دیا گیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی مخصوص انٹلیجنس اطلاع پرضلع راجوری میں بھمبر گلی سیکٹر کے کیری علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔ پولیس نے الزام لگایا ہے کہ عسکریت پسند لائن آف کنٹرول کو عبور کرتے ہوئے دیکھے گئے جس پر بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک عسکریت پسند کو شہید کر دیا

  • مقبوضہ کشمیر میں 6 سو کے قریب بھارتی فوج و پولیس کے اہلکار کرونا کا شکار

    مقبوضہ کشمیر میں 6 سو کے قریب بھارتی فوج و پولیس کے اہلکار کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج و پولیس کے 588 اہلکار کرونا کا شکار ہو چکے ہیں

    گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں پولیس و فورسز کی مختلف ایجنسیوں سے وابستہ مزید73اہلکار وں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔اسکے ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس و فورسز اہلکاروں کی تعداد 588پہنچ گئی ہے۔

    منگل کو سی آر پی ایف18بٹالین کولگام کے 58اہلکار،29بٹالین سی آر پی ایف پانتہ چھوک کا ایک اہلکار اور44بٹالین سی آر پی ایف ایچ ایم ٹی کا ایک اہلکار متاثر پایا گیا۔اس طرح متاثرہ سی آر پی ایف کی مجموعی تعداد 260 ہوگئی ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق منگل کو ہی پولیس سٹیشن راجپورہ پلوامہ کے 11کانسٹیبل بھی متاثر پائے گئے ہیں۔ اس طرح وادی میں مجموعی طور پر متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد 235تک پہنچ گئی ہے۔اسکے علاوہ50 فوجی اہلکار،19 بیکن اہلکار، بی ایس ایف کے23 اہلکار اورسی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار بھی وائرس سے متاثر ہوا ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات جموں وکشمیر وی کے سنگھ نے بتایاکہ پورے جموں و کشمیر میں 150کے قریب قیدیوں کو کورونا نمونے حاصل کرنے کے بعد قرنطینہ کیاگیاہے ۔ ہم نے پورے جموں وکشمیر میں نئے قیدیوں کیلئے کورونا نمونے اورپھر قرنطینہ کو لازمی قرار دیاہے اور فی الوقت ہمارے پاس سبھی جیلوں میں150ایسے نئے قیدی ہیں جنہیں قرنطینہ میں رکھاگیاہے ۔تاہم انہوں نے بتایاکہ ابھی تک نہ ہی کوئی قیدی کورونا میں مبتلا پایاگیااور نہ ہی کسی بھی جیل کے اہلکار میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرونا مریضوں میں اضافہ، اموات بھی 100 سے بڑھ گئیں

    مقبوضہ کشمیر میں کرونا مریضوں میں اضافہ، اموات بھی 100 سے بڑھ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں 30جون کو مزید5اموات کے بعد کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 101تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 12جموں جبکہ89کشمیر میں تعلق رکھتے ہیں۔

    جون کے مہینے میں 73افراد کورونا سے لقمہ اجل بن گئے ہیں، جبکہ وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد میں رواں ماہ کے دوران5051کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے خصوصی اعدادو شمار کے مطابق بدھ 30جون کو2فوجی، 11پولیس اور 60سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت مزید 260افراد کی رپورٹیں مثبت آنے کے بعد کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 7497 تک پہنچ گئی ہے جن میں1611جموں جبکہ 5886 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ 260متاثرین میں سے 46 سرینگر ،44بارہمولہ،64کولگام،19شوپیان،17اننت ناگ،ایک کپوارہ، 14پلوامہ،19بڈگام،3بانڈی پورہ، ایک گاندربل، 12جموں ،7ادھمپور ،5رام بن،5کٹھوعہ، ایک سانبہ اور 2راجوری سے تعلق رکھتے ہیں۔

    کورونا وائرس مریضوں کی اموات کا سلسلہ جموں سے شروع ہوا جہاں بسوہلی کی رہنے والی ایک 85سالہ خاتون فوت ہوگئی۔ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر نصیب چند ڈوگرا نے بتایا خاتون سانس لینے میں تکلیف کی بیماری میں مبتلا تھی اور تب سے لیکر آکسیجن پر تھی۔ڈاکٹر ڈوگرا نے بتایا وہ 25جون کو اسپتال میں داخل ہوئی لیکن بدھ کی صبح 7بجکر 30منٹ پر فوت ہوگئی۔کورونا وائرس سے دوسری موت سرینگر کے جے وی سی اسپتال میں ہوئی اور دیوان باغ بارہمولہ کے رہنے والا52سالہ شخص فوت ہوگیا ۔

    خاتون میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شفادیوا نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا فوت ہونے والا شخص 27جون کو اسپتال میں نمونیا اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے داخل ہوا ۔ انہوں نے کہا ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے بائوجود بھی بدقسمتی سے مریض کو نہیں بچا سکے۔ سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں ٹریفک حادثہ کا شکار ایک 23سالہ نوجوان اور 65سالہ خاتون بھی فوت ہوگئے۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم ٹاک نے بتایا شوپیان کا 23سالہ نوجوان ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگیا تھالیکن رپورٹ مثبت آنے کے بعد 29تاریخ کو نوجوان کو سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا

    ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا اس کے علاوہ برزلہ کی ایک 65سالہ خاتون فوت ہوگئی ہے جو پہلے وائرس سے متاثر تھی۔ڈاکٹر ٹاک نے بتایا خاتون کی رپورٹ منفی آئی تھی اور اب اسکی دوسری رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔

  • جون کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 51 کشمیری شہید

    جون کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 51 کشمیری شہید

    جون کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 51 کشمیری شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں جون 2020 میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں51کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ جو کہ اب تک ایک ماہ میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

    2020میں سرینگر، شوپیاں، اننت ناگ اور پلوامہ میں مختلف21آپریشنز میں134نوجوان عسکریت پسندوں کو شہید کیا گیا۔ جبکہ مختلف واقعات میں13 عام شہری بھی شہید ہوئے۔ساوتھ ایشین وائر کی طرف سے مرتب کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اسی مدت کے دوران بھارتی فورسز نے مبینہ طور پر مختلف9واقعات میں کم از کم19افراد کو گرفتارکیا جن میں زیادہ ترنوجوان شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں مختلف علاقوں میں جاری کم و بیش300سرچ آپریشنز کے دوران کی گئیں۔ان آپریشنزمیں2درجن سے زائد رہائشی مکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
    بھارتی فوج ، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے آپریشنز میں فائرنگ سے 48افراد زخمی ہوئے۔جبکہ2 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

    گذشتہ برس اگست میں نئی دہلی نے آرٹیکل 370کو منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند گروپوں کو عملی طور پر کچلنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ مرکزی دھارے میں شامل سیاسی جماعتوں کے لئے بھی اپنی سرگرمیاں کرنے کے لئے بہت کم جگہ ہے اور ان میں سے کسی نے بھی ابھی تک نئی دہلی کے جموں و کشمیر کی خودمختاری کو واپس لینے کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف کھلے عام آواز نہیں اٹھائی ہے۔

    یہ عسکریت پسند جنہوں نے یہ حملے کیے یا حالیہ مہینوں میں مقابلوں میں مصروف ہیں وہ زیادہ تر مقامی کشمیری ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق لوگ ، خاص طور پر نوجوان ، محسوس کرتے ہیں کہ کشمیر اور نئی دہلی کے درمیان کسی بھی مفاہمت کا کوئی امکان نہیں رہااور اب ان کے سامنے صرف دو ہی انتخاب ہیں۔ نئی سیاسی حقیقت کے سامنے ہتھیار ڈالنایا اس کے خلاف مزاحمت ہے۔

    گزشتہ اپریل سے اب تک کشمیر میں گھاتوں اور مقابلوں میں ایک کرنل اور میجر سمیت 20 مزید سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ سال کے پہلے چھ ماہ میں اعلیٰ کمانڈروں سمیت 110 سے زیادہ عسکریت پسند بھی شہید ہو ئے ہیں۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں رواں سال سرکاری فوج کی کارروائیوں میں حزب المجاہدین ،جیش محمد اور لشکر طیبہ کے متعدد اعلی کمانڈرشہید ہوئے ہیں۔ القمرآن لائن کے مطابق جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے ڈیلگام کے علاقے میں سرکاری فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لشکر طیبہ کے ضلعی کمانڈر مظفر احمد بھٹ سمیت چار عسکریت پسند شہید ہوئے جن کا تعلق تحریک لبیک اور حزب المجاہدین تنظیموں سے تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر،اننت ناگ میں 24 گھنٹوں میں دوسری جھڑپ کے دوران 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر،اننت ناگ میں 24 گھنٹوں میں دوسری جھڑپ کے دوران 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر،اننت ناگ میں 24 گھنٹوں میں دوسری جھڑپ کے دوران 2کشمیری شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے بیج بہاڑہ میں واگھامہ کے مقام پر میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ جس میں2عسکریت پسند شہید ہو گئے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کشمیر پولیس زون کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور اننت ناگ پولیس نے منگل کو علی الصبح 3بجے وگھامہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارراوئی شروع کی ۔جس کے بعد تقریباً صبح 6 بجے جھڑپ کا آغاز ہوا۔ اننت ناگ کے خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کر دیا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کشمیریوں میں زاہد داس شامل ہیں، جن پر پولیس نے بیج بہاڑہ میں پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔24گھنٹوں کے دوران یہ اننت ناگ میں دوسری جھڑپ ہے۔ اس سے قبل پیر کو کھلچوہر رانی پورہ علاقے میں پیر کی صبح 3عسکریت پسند شہید ہوگئے تھے۔

    یہ آپریشن بھی پیر کی صبح 3بجے شروع کیا گیا۔ جنوبی کشمیر میں اب تک یہ 13ویں جھڑپ ہے ۔ ان تمام آپریشنز میں ابھی تک تقریباً 38 عسکریت پسند شہید ہو چکے ہیں۔ جمعے کی صبح بھی مقبوضہ کشمیر میں جنوبی ضلعے پلوامہ کے علاقے ترال کے چیوا اولر گاوںمیں 3 کشمیری نوجوان شہید جبکہ فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع اننت ناگ میں 2000سے اب تک112مختلف واقعات میں 209افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ 1044 واقعات میں244عسکریت پسند 584 شہری اور 27نامعلوم افراد شہید کئے گئے ۔ضلع میں اسی عرصے میں241سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

    مقبوضہ جموں وکشمیر میں رواں سال 2020میں147کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 12، مارچ میں 13، اپریل میں 33 ، مئی میں 16اور جون میں 51کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔جبکہ 30سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

  • پاک بھارت سفارتی تعلقات آج تاریخ کی کم ترین سطح پر آجائیں گے

    پاک بھارت سفارتی تعلقات آج تاریخ کی کم ترین سطح پر آجائیں گے

    بھارتی مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور دنیا کی تاریخ کے بد ترین لاک ڈاون کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات آج تاریخ کی کم ترین سطح پر آجائیں گے جب بھارتی حکومت کے فیصلے کے مطابق نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے 140 کے قریب سفارتکاروں اور افسروں کی پاکستان واپسی ہو جائے گی۔ فیصلوں کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کےسفارتی عملے کے 8 ارکان سمیت 38 ملازمین پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔ دونوں ملکوں کے ہائی کمیشن کے ان افراد کی واپسی کے لئے لاہور کے قریب واہگہ اٹاری بارڈر خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔ بھارتی سفارتی عملہ کرائے کی گاڑیوں میں سوار ہو گا اور واہگہ بارڈر پر رکے بغیر انہی گاڑیوں میں سرحد عبور کرے گا جب کہ یہی گاڑیاں عملے کو امرتسر ہوائی اڈے پر چھوڑ کر واپس لاہور پہنچیں گی۔ یہاں اہم امر یہ ہے کہ بھارتی سفارتی ملازمین اور عملہ کے ارکان کی اکثریت بھارتی خفیہ اداروں سے تعلق رکھتی ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعہ سے ان کا براہ راست تعلق ثابت بھی ہو چکا ہے۔ مختلف تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مظلوم عوام کو دہشت گردی سے بچانے کے لئے بھارتی عملے کی بھارت واپسی وقت کی اہم ضرورت تھی۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے فرضی جھڑپ میں 3 کشمیری شہید کردیے

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے فرضی جھڑپ میں 3 کشمیری شہید کردیے

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے فرضی جھڑپ میں 3 کشمیری شہید کردیے

    سرینگر(باغی ٹی وی )مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھلچوہر رانی پورہ علاقے میں پیر کی صبح سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں تین عسکریت پسند شہید ہوگئے ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے کھلچوہر رانی پورہ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی ۔ساوتھ ایشین وائر کے ذرائع کے مطابق آپریشن صرف 30منٹ تک جاری رہا۔ جس کی وجہ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ جھڑپ فرضی تھی۔ اور ان نوجوانوں کو اس سے قبل ہی حراست میں رکھا گیا تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ آپریشن پیر کی صبح تین بجے شروع کیا گیا۔ پولیس نے الزام لگایا ہے کہ ان عسکریت پسندوں کا تعلق لشکرطیبہ سے تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سال 2020میں 13آپریشنز کے دوران 113عسکریت پسند شہید کئے گئے ہیں۔
    اس سے قبل جمعے کی صبح3 کشمیری نوجوان شہید جبکہ فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔
    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع اننت ناگ میں 2000سے اب تک112مختلف واقعات میں 209افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ 1043 واقعات میں242عسکریت پسند 584 شہری اور 27نامعلوم افراد شہید کئے گئے ۔ضلع میں اسی عرصے میں241سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔
    مقبوضہ جموں وکشمیر میں رواں سال 2020میں145کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 12، مارچ میں 13، اپریل میں 33 ، مئی میں 16اور جون میں 49کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔جبکہ 30سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق رواں سال اسلحہ برآمدگی کے60واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سال دھماکوں کے 16واقعات میں21شہریوںاور ایک سیکورٹی اہلکار کی اموات ہوئیں جبکہ14سیکورٹی اہلکارزخمی ہوئے۔سال 2020میں 62مختلف واقعات میں 129افراد کو گرفتار کیا گی

  • پاکستانی حدود کی خلاف ورزی : پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا،

    پاکستانی حدود کی خلاف ورزی : پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا،

    راولپنڈی : پاکستانی حدود کی خلاف ورزی : پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا،،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے ایل او سی کے ساتھ واقع ہاٹ اسپرنگ سیکٹر میں ایک بھارتی جاسوس کواڈ کوپٹر ڈرون گرادیا

    کواڈ کوپٹر نے ایل او ایل کے 850 میٹر تک پاکستان کی طرف اندر آگیا تھا جس پر پاک فوج نے بھر پور کاروائی کرتے ہوئے اس کو گرادیا ہے .

    واضح رہے کہ بھارتی فوج اس وقت ہر طرف سے ہزیمت کا سامنا کررہی ہے.اب پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح بھارت کی فوج کو ناکوں‌چنے چبواتے ہوئے زبردست جواب دیا ہے .

    پاک فوج کی طرف سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے پریہ بھارتی فوج کا تباہ ہونے والا 9 واں ڈرون کواڈ کاپٹرتھا

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاک فوج کے جوانوں نے ایل او سی کے ساتھ واقع رخچیری سیکٹر میں ایک بھارتی جاسوس کواڈ کوپٹر ڈرون گرادیا
    کواڈ کوپٹر نے ایل او ایل کے 650 میٹر تک پاکستان کی طرف اندر آگیا تھا جس پر پاک فوج نے بھر پور کاروائی کرتے ہوئے اس کو گرادیا تھا .
    واضح رہے کہ بھارتی فوج اس وقت ہر طرف سے ہزیمت کا سامنا کررہی ہے. اب پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح بھارت کی فوج کو ناکوں‌چنے چبواتے ہوئے زبردست جواب دیا تھا .