Baaghi TV

Category: کشمیر

  • پاکستانی فنکاروں کا کشمیری بزرگ کی شہادت پر شدید احتجاج ،تحریک آزادی کی بھرپورحمایت کرنےکا اعلان

    پاکستانی فنکاروں کا کشمیری بزرگ کی شہادت پر شدید احتجاج ،تحریک آزادی کی بھرپورحمایت کرنےکا اعلان

    لاہور: پاکستانی فنکاروں کا کشمیری بزرگ کی شہادت پر شدید احتجاج ،تحریک آزادی کی بھرپورحمایت کرنےکا اعلان ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بزرگ کی شہادت پر مہوش حیات، شان، فرحان سعید اور سلمان احمد سمیت فنکاروں کا شدید احتجاج۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 60 سالہ شخص کی شہادت پرشوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ مہوش حیات نے خاموش تماشائی بنی دنیا کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کب تک اس ظلم پر خاموش رہیں گے۔

     

    اداکار شان، گلوکار فرحان سعید اور سلمان احمد نے بھی ٹویٹ کئے اور کہا کہ نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتے ہوئے بے بس 3 سالہ بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ٹوئٹر پر ایک بار پھر کشمیرکی آزادی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔

     

    اس افسوسناک واقعے پر کوئی چپ نہ رہ سکا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت پر دنیا کی خاموشی پر بھڑک اٹھے۔ فنکاروں نے کہا دنیا کس طرح خاموشی سے کھڑی رہ سکتی ہے اور بھارتی فوج کو اس طرح ظلم کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ ہم کب تک اس ظلم پر آنکھیں موندے رہیں گے اس ظلم کو روکنا ہوگا، کشمیری زندگیاں بھی اہم ہیں۔

     

    واضح رہے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ظالم بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران ایک 60 سالہ شخص کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور شہید ہونے والے شخص کا 3 سالہ نواسہ نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا رہا لیکن اسے دلاسہ دینے والا کوئی نہیں تھا۔

  • صدرآزادجموں کشمیرسردارمسعود کی کشمیریوتھ الائنس کےصدرمجاہد گیلانی سےملاقات تحریک آزادی کشمیرکےلیےخدمات پرخراج تحسین

    صدرآزادجموں کشمیرسردارمسعود کی کشمیریوتھ الائنس کےصدرمجاہد گیلانی سےملاقات تحریک آزادی کشمیرکےلیےخدمات پرخراج تحسین

    مظفرآباد:صدرآزادجموں کشمیرسردارمسعود احمد خان کی کشمیریوتھ الائنس کےصدرمجاہد گیلانی سےملاقات تحریک آزادی کشمیر کےلیے خدمات پرخراج تحسین ،اطلاعات کےمطابق سردار مسعود احمد خان نے تحریک آزادی کشمیر کے نوجوانوں پرمشتمل پرتحریک کشمیریوتھ الائنس کے صدرڈاکٹرمجاہد گیلانی سے اہم ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس ملاقات میں سردارمسعود احمد خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اورتازہ ترین صورت حال سے متعلق گفتگوکی اورکشمیریوں پرہونے والے مظالم کوآشکارکرنے کےلیے عالمی برادری میں آوازبلند کرنے کے لیے کوشش پراتفاق کیا

    ذرائع کے مطابق اس موقع پرسردارمسعود احمد خان نے کشمیر یوتھ الائنس کے صدر سید مجاہد گیلانی کوتنظیم کی طرف سے کشمیریوں کے لیےجدوجہد پرخراج تحسین پیش کیا ہے ، سردارمسعود احمد خان نے مزید کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف جس طرح پاکستان نے تحریک آزادی کو جلابخشی ہے یہ بھی ایک قابل تحسین اقدام ہے

  • مقبوضہ کشمیر میں سوپور کا 22 سالہ فٹ بالر لاپتہ

    مقبوضہ کشمیر میں سوپور کا 22 سالہ فٹ بالر لاپتہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ نوجوان فٹ بالر لاپتہ ہوگیا ہے

    جس کے اہل خانہ نے جمعرات کے روز اپنے بیٹے کا سراغ لگانے میں انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔سوپور سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر عامر سراج کے لواحقین نے بتایا کہ ان کا عزیز24 جون سے لاپتہ ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق امیر سراج 24 جون کو سوپور کے علاقے اڈی پورہ میں اپنے ماموں کے گھر اس وقت لاپتہ ہو گیا تھا جب وہ فٹ بال کھیلنے کے لئے اپنے گھر سے نکلا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق نوجوانوں نے بھی اپنا موبائل فون گھر پر رکھا ہوا ہے۔

    عامر سراج کے ماموں ، نذیر احمد نے بتایا کہ 24 جون کو شام کے وقت شام پانچ بجے ،وہ فٹ بال کھیلنے گھر سے نکلا۔ "تاہم ، اس کے بعد سے وہ گھر نہیں لوٹا۔”ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے محلے میں اس کی تلاش کی ، لیکن سب بیکار تھا۔ انہوں نے کہا ، "اگلے دن ، ہم نے اپنے رشتے داروں اور دوستوں کو فون کیا ، لیکن کسی کو بھی اس کا پتہ نہیں چل سکا۔

    "سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سوپور ، جاوید اقبال نے بتایا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ، "ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے کہ آیا وہ عسکریت پسندوں میں شامل ہوا ہے یا نہیں۔”

  • کشمیر پر بھارتی ظلم و تشدد پر دنیا کی خاموشی کسی صورت قابل قبول نہیں، کشمیریوں کی زندگیاں بھی اہم ہیں، مہوش حیات

    کشمیر پر بھارتی ظلم و تشدد پر دنیا کی خاموشی کسی صورت قابل قبول نہیں، کشمیریوں کی زندگیاں بھی اہم ہیں، مہوش حیات

    پاکستان کی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور ظلم و ستم پر کہنا ہے کشمیر پر بھارتی ظلم و تشدد پر دنیا کی خاموشی کسی صورت قابل قبول نہیں، کشمیریوں کی زندگیاں بھی اہم ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں ماڈل ٹاؤن علاقے سوپور میں پیش آنے والے واقعے کی تصویریں شیئر کیں جس میں 3سالہ ننھا بچہ خون میں لت پت اپنے نانا کی لاش پر بیٹھا ہوا تھا اور انہیں جگانے کی کوشش کررہا ہے۔


    مہوش حیات نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم اور بر بریت کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اگر یہ واقعہ بھی آپ کو جھنجوڑ نہیں رہا تو مجھے نہیں معلوم کہ آپ کس چیز کا انتظار کررہے ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ دنیا کس طرح چُپ چاپ تماشہ دیکھ سکتی ہے، اور ہندوستانی افواج کو اس طرح کی استثنیٰ سے کام لینے کی اجازت دے سکتی ہے-

    انہوں نے لکھا کہ بے گناہ پی پی ایل کے خلاف اس جارحیت سے باز آسکتی ہے؟ اب ہم کتنی دیر اس سچائی سے آنکھیں بند رکھیں گے؟ اس کو روکنا ہوگا۔ کشمیریوں کی زندگیاں بھی اہم ہیں!

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے دنیا کو جنجھوڑ کر رکھ دیا جس میں ایک تقریباً 3 سالہ بچہ خون میں لت مت اپنے نانا کی لاش کے اوپر بیٹھا ہوا ہے اور اس کے پاس سیکورٹی اہلکار کھڑے ہیں۔

    بھارتی فوج نے پوری انسانیت کے سینے میں گولی ماری ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار

    مقبوضہ کشمیر میں پوتے کے سامنے داداکو گولی مار کر بھارتی فوج نے بچے کا بچپن چھین لیا، مشعال ملک

    ننھا کشمیری بچہ تحریک آزادی کا نیا استعارہ، دنیا بھر میں غم کی لہر

    شہباز شریف کی مقبوضہ کشمیر میں ساٹھ برس کے بشیر احمد کو کم سن نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کی شدید مذمت

  • بھارتی فوج نے پوری انسانیت کے سینے میں گولی ماری ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار

    بھارتی فوج نے پوری انسانیت کے سینے میں گولی ماری ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے معصوم نواسے کے سامنے نانا کو گولی مارنے کے واقعہ کی شدید مذمت. ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بھارتی فوج نے پوری انسانیت کے سینے میں گولی ماری ہے۔ ایسی درندگی اور بربریت کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دلخراش واقعہ عالمی برادری کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے۔اقوام عالم کو اس بربریت کا نوٹس لینا چاہیئے کیونکہ انتہائی سفاکانہ اقدامات سے مودی سرکار کی درندگی آشکار ہو گئی۔ بھارت ایک عرصے سے ماورائے عدالت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہےاور بھارت کے کشمیریوں کی نسل کشی کے ذریعے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے ناپاک عزائم ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج کے ہاتھوں بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں اس لئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے ظلم کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • لجپت نگر دھماکوں کے جھوٹے الزام میں کشمیری جوان چوبیس سال گرفتار رہنے کے بالآخر رہا

    لجپت نگر دھماکوں کے جھوٹے الزام میں کشمیری جوان چوبیس سال گرفتار رہنے کے بالآخر رہا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لجپت نگر دھماکوں کے جھوٹے الزام میں کشمیری جوان چوبیس سال گرفتار رہنے کے بالآخر رہا کر دیا گیا

    لجپت نگر دھماکوں کے الزام میں گرفتار کشمیری کو رہا کر دیا گیا، کشمیر لطیف احمد کو دھماکوں کے الزام میں 24 سال تک جیل میں رکھا گیا،

    https://twitter.com/aarifshaah/status/1277200080039055360?s=08

    پولیس نے دعوی کیا تھا کہ وہ 1996 لاجپت نگر بم دھماکے کے مقدمے میں ملوث تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے لطیف احمد کو مکمل طور پر بے قصور ثابت ہونے کے بعد رہا کیا۔

    2012 میں بھی بھارت کی دلی ہائی کورٹ نے بم دھماکے کے الزام میں سزائے موت پانے والے دو ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ دلی کے ایک ٹرائل کورٹ نے 1996ءمیں دہلی کی لاجپت نگر مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے کے سلسلے میں چار افراد کو موت کی سزا سنائی تھی۔

    دلی ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ نے ان میں سے محمد علی بھٹ اور مرزا نثار حسین کو بے گناہ قرار دے کر بری کر دیا تھا۔ سزائے موت پانے والے دیگر دو ملزمان محمد نوشاد اور جاوید احمد خان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

    لطیف احمد کے مطابق ہم کو کٹھمنڈو سے گرفتار کیا گیا جہاں ہم کشمیری دستکاروں کے تیار کیے ہوئے سامانوں کو فروخت کر رہا تھے، ہم سب بے قصور تھے۔ جب کوئی نیپال میں ہو تو وہ دہلی یا راجستھان میں بم کا استعمال کس طرح کرسکتا ہے لیکن ناکردہ گناہ میں ہم پرجس طرح کے مظالم کے پہاڑ توڑے گئے وہ ناقابل بیان ہیں۔ ہم سے سادے کاغذوں پر دستخط کرائے گئے۔ بات صاف ہے کہ ہم کو زبردستی قربانی کا بکرا بنایا گیا۔

  • شہباز شریف کی مقبوضہ کشمیر میں ساٹھ برس کے بشیر احمد کو کم سن نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کی شدید مذمت

    شہباز شریف کی مقبوضہ کشمیر میں ساٹھ برس کے بشیر احمد کو کم سن نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کی شدید مذمت

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم پر سخت احتجاج کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقہ سوپور میں ساٹھ برس کے بشیر احمد کو کم سن نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج کی ظلم وبربریت انسانیت کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مہذب، انصاف، قانون اور انسانیت پر یقین رکھنے والے انسانوں کو بھارتی بربریت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے یورپی یونین، امریکہ اور او۔آئی۔سی اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے بھارت کے خلاف جنگی جرائم کی کارروائی شروع کرائیں ۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہداءکے درجات بلندی کی دعا کرتےہوئے کہا، اللہ تعالی شہداءکے اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین

  • ننھا کشمیری بچہ تحریک آزادی کا نیا استعارہ، دنیا بھر میں غم کی لہر

    ننھا کشمیری بچہ تحریک آزادی کا نیا استعارہ، دنیا بھر میں غم کی لہر

    سری نگر:ننھا کشمیری بچہ تحریک آزادی کا نیا استعارہ، دنیا بھر میں غم کی لہرل،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک بارپھرایک ننھے بچے نے جس طرح تحریک آزادی کشمیرکوجلا بخشی ہے اس کی مثال اس سے قبل نہیں ملتی ،

    https://twitter.com/_graveyardd/status/1278215363700785153

    باغی ٹی وی کےمطابق ‏آج صبح بھارتی مقبوضہ کشمیرکے علاقے سوپور میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے درندوں نے کیسے ایک عام شہری کو مار دیا.تین سالہ بچہ اسکی لاش پر بیٹھا ہے.

     

    مقبوضہ وادی سے ذرائع کے مطابق صبح صبح جب وہ گھرسے اپنی فیملی کے ہمراہ نکلا تو اس وقت پولیس فورس کی گاڑی مجاہدین کے نرغے میں آگئی جس میں موجود ایک بھارتی تو مارا گیا لیکن فورس نے ایک نہتے شہری کے ساتھ جو کیا اس کی مثال صرف مقبوضہ کشمیر میں ہی بھارتی فوج کے ہاتھوں مل سکتی ہے۔

    ‏وادی میں عام شہری کو شہید کرنے کے بعد دیکھئے کیسے بھارتی فوج اس شخص کی لاش پر پاؤں رکھ کرکس طرح بے حرمتی کر رہے.

     

    ادھرمقبوضہ کشمیر میں اس ننھے بچے کے منظرپرکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صرف کورونا نہیں بلکہ بھارتی فوج بھی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں پوتے کے سامنے داداکو گولی مارنے کے واقعے پر مشعال ملک نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ اس واقعے کا بچے پر کیا اثر پڑے گا؟

    مشعال ملک نے کہا کہ اس واقعے نے ایک بچے سے اس کا خوبصورت بچپن چھین لیا ہے اور یہ مقبوضہ کشمیر میں ہر بچے کی کہانی ہے۔

     

    https://twitter.com/MushaalMullick/status/1278252455390740480

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کشمیریوں کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے؟کیا ہمارے بچوں کو خوبصورت بچپن دیکھنےکی اجازت نہیں ہے؟

    مشعال ملک نے کہا کہ پوری دنیا میں مہلک وائرس کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں صرف کورونا وائرس نہیں بلکہ بھارتی فوج بھی ہے جس کی بربریت ایک نئی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

    باغی ٹی وی کےمطابق اس وقت ٹویٹرٹرینڈ پرایک یہ بھی رائے پیش کی جارہی ہے کہ یہ کشمیری بچہ شامی بچے کی طرح تحریک آزادی کومضبوط کرے گا

     

    https://twitter.com/PAPA__Tweets/status/1278241924239917056

    ٹویٹرپراکثرصارفین کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی فوج نے کشمیری بچوں پرظلم ڈھائے اس سے پہلے بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں لیکن آج کے اس واقعہ میں جس طرح کشمیری بچے نے اپنے شہید دادا کے سینے پربیٹھ کربڑی دلیری اورصبرکا مظاہرہ کیا ہے ،اس کی مثال نہیں ملتی

     

    https://twitter.com/TrimiziiiSyeda/status/1278232306151493632

    اس ٹرینڈ میں یہ بھی آواز بلند ہوئی ہے کہ اس بچے کی بے بسی پربھی اگرپاکستانیوں کا خون جوش نہیں مارتا توپھرپاکستانیوں کواپنے مستقبل کی فکرکرنی چاہیے

     

    https://twitter.com/Umaisar_Gull/status/1278193282133053440

    ٹویٹرپران جزبات کا اظہارکیا گیا ہےکہ کیا کشمیریوں کے ساتھ ظلم کے اس سلسلے کوصرف الفاظ کےدھارے میں ہی رنگ کے اپنے جزبات کا اظہارکرنا ہی کافی ہے

     

    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1278304659711680519

  • مقبوضہ کشمیر میں  پوتے کے سامنے داداکو گولی مار کر  بھارتی فوج نے بچے کا بچپن چھین لیا، مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر میں پوتے کے سامنے داداکو گولی مار کر بھارتی فوج نے بچے کا بچپن چھین لیا، مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر میں پوتے کے سامنے داداکو گولی مار کر بھارتی فوج نے بچے کا بچپن چھین لیا، مشعال ملک

    باغی ٹی وی :کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صرف کورونا نہیں بلکہ بھارتی فوج بھی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں پوتے کے سامنے داداکو گولی مارنے کے واقعے پر مشعال ملک نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ اس واقعے کا بچے پر کیا اثر پڑے گا؟

    مشعال ملک نے کہا کہ اس واقعے نے ایک بچے سے اس کا خوبصورت بچپن چھین لیا ہے اور یہ مقبوضہ کشمیر میں ہر بچے کی کہانی ہے۔
    انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کشمیریوں کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے؟کیا ہمارے بچوں کو خوبصورت بچپن دیکھنےکی اجازت نہیں ہے؟

    مشعال ملک نے کہا کہ پوری دنیا میں مہلک وائرس کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں صرف کورونا وائرس نہیں بلکہ بھارتی فوج بھی ہے جس کی بربریت ایک نئی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

  • اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

    اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

    بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی،
    لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج، بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا، بھارت کی طرف سے 29 اور 30جون کو ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی گئیں، بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور پانچ زخمی ہوگئے.