Baaghi TV

Category: کشمیر

  • اقوام متحدہ کشمیر میں مداخلت کرے، سلامتی کونسل کا اجلاس بلا کر مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لائے، صدر آزادکشمیر

    اقوام متحدہ کشمیر میں مداخلت کرے، سلامتی کونسل کا اجلاس بلا کر مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لائے، صدر آزادکشمیر

    اسلام آباد: آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ فوری طور پر مداخلت کرے، سلامتی کونسل کا اجلاس بلا کر مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لائے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تنازعہ کشمیر کے پرامن سفارتی حل کی راہ ہموارکرنے کے لئے اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کریں۔ برطانیہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے اور بین الاقوامی برادری کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    یہ بات انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کل جماعتی ورچوئیل کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے سربراہ راجہ نجابت حسین نے کیا تھا۔ راجہ نجابت حسین کی صدارت میں ہونے والی اس کانفرنس میں پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا آل پارٹیز پارلیمانی گروپ آن کشمیر برطانیہ کی چیئرپرسن ایم پی ڈیبی ابراہم، ممبر پارلیمنٹ انجیلا رینر، ایم پی جیک بریٹن، ایم پی اینڈریو گوائن، ایم پی جیمز ڈیلی، ایم پی سارہ اوون، ایم پی ٹریسی باربن، ایم پی ریجل ہوپکن، ایم پی ٹونی لائیڈ، ایم پی یاسمین قریشی، ایم پی محمد یاسین،ایم پی بیل ریبیروایڈی، ایم پی سام ٹیری، سابق ممبر یورپین پارلیمنٹس اینتھی میکن ٹائر،سابق چیئرمین یورپین فرینڈز آف کشمیررچرڈ کاربیٹ، سابق ایم ای پی شفق محمود،سابق ایم ای پی جولی وارڈ، سینیٹر فیصل جاوید، ممبر قومی اسمبلی نورین فاروق ابراہیم،برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا، ممبر آزاد کشمیر اسمبلی سحرش قمر،کنونیئر حریت کانفرنس آزادکشمیر فیض نقشبندی، عبدالحمید لون، سید منظور احمد شاہ، علی رضا سیدچیئرمین کشمیر کونسل یورپ، عبید الرحمان قریشی صدر یوتھ پارلیمنٹ پاکستان، کونسلر یاسمین ڈار، مسز آسیہ حسین چیئرپرسن جے کے ایس ڈی ایم آئی، کونسلر سمیرا خورشید، عظمی رسول، شوکت ڈاراور ذیشان عارف نے بھی خطاب کیا۔

    کانفرنس میں شریک برطانوی پارلیمنٹرین کی اکثریت نے کہا کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تنازعہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے بین الاقوامی برادری مداخلت کرے تاکہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جا سکے۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں صدر سردار مسعود خان نے برطانوی پارلیمنٹ کی تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہا رکرنے اور تنازعہ کشمیر کے پرامن سیاسی تصفیہ کی ضرورت پر زور دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کسی تیسرے فریق کی ثالثی سمیت تمام ایسے ذرائع سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے تیار ہے جس میں کشمیریوں کو ایک فریق کی حیثیت سے شامل کیا جائے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ مسئلہ قرار دینے کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جو اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک حل طلب مسئلہ کے طور پر آج بھی موجود ہے۔

    انہوں نے بھارت کے اس بے بنیاد اور من گھڑت الزام کو بھی مسترد کر دیاکہ پاکستان لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب کسی قسم کی مداخلت کر رہا ہے یا دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یہ بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر مقبوضہ کشمیر کے اندر اپنے گھناؤنے جرائم پر پردہ ڈالنے اور دنیا کی توجہ کشمیر اور بھارت کی اندرونی صورتحال سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان بھارت کے ایک ارب سے زیادہ عوام کے خلاف نہیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کی اُس انتہاء پسندانہ اور فسطائی سوچ کے خلاف ہے جو بھارت میں ہندو بالا دستی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ امن اور ترقی کی باتیں کر رہے ہیں انہیں اس بات کا اندازہ نہیں کہ کشمیر کے اسی لاکھ انسان آگ کے آلاؤ میں جل رہے ہیں۔ امن اور ترقی سے پہلے دنیا کو اس آگ کو بجھانے پر توجہ دینی ہو گی۔

    صدر آزادکشمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام بھارتی درندگی کا شکار ہیں گزشتہ ماہ 31کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود ہندوستان کے بقول جموں وکشمیر میں کل 450کے لگ بھگ جنگجو ہیں، سوال یہ ہے کہ ان مٹھی بھر جنگجوؤں کو ہندوستان کی نو لاکھ سے زائد تعینات فوج کیا قابو میں نہیں رکھ سکتی۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ وہ اس نکتے کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں کہ عالمی راڈار سکرین پر ہندوستان کی جانب سے نافذ مقبوضہ کشمیر میں نیا ڈومیسائل قانون غائب ہے۔ اور ہندوستان COVID-19کی آڑ میں اس کالے قانون کے تحت پورے ہندوستان سے ہندوؤں کو لاکر مقبوضہ کشمیر میں آباد کرنا چاہتا ہے۔

    اس ضمن میں وہ اُن تمام سول سرونٹس، سابقہ فوجیوں، اساتذہ، طالب علموں کو آباد کرنا چاہتا ہے جنہوں نے مختلف ادوار میں دس سال کشمیر میں ملازمت کی ہو یا وہ پندرہ سال سے کشمیر میں رہ رہے ہوں یا انہوں نے دسویں اور بارہویں کا امتحان پاس کیا ہو۔ علاوہ ازیں وہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں آباد کشمیری مہاجرین کو لاکر واپس کشمیر میں آباد کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان آبادکاریوں میں انتہائی برق رفتاری کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ اگر کوئی متعلقہ حکومتی اہلکار پندرہ ایام کے اندر ڈومیسائل کی درخواست کو پراسیس کر کے اُس کی اجرائیگی کو ممکن نہیں بناتا تو اُس پر پچاس ہزار کا جرمانہ کیا جائے گا۔

    صدر آزادکشمیر نے اپنے خطاب میں یورپین پارلیمنٹ کے اُن چھ سو ارکان کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسئلہ کشمیر کو پرامن طور سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کرنے کا مطالبہ کیا اور بھارت کے نئے شہریت قانون کو مسترد کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر آزادکشمیر نے برطانوی پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کا کشمیر کانفرنس میں شریک ہونے اور کشمیر کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر پیش کرنے پر اُن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کرونا وائرس کی وباء سے برطانیہ بھر میں ہزاروں برطانوی شہریوں کی جانوں کے نقصان پر ارکان پارلیمنٹ، برطانیہ کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا کرتے ہوئے اُنے سے یکجتہی کا اظہار کیا۔

  • راجہ ریپسٹارکا تحریک آزادی جموں و کشمیر کے ترانے کے حوالے سےپوسٹر ریلیز

    راجہ ریپسٹارکا تحریک آزادی جموں و کشمیر کے ترانے کے حوالے سےپوسٹر ریلیز

    پاکستان کے معورف گلوکار راجہ ریپسٹار نے ترانہ یوم تکبیر کے بعد تحریک آزادی جموں و کشمیر کے ترانے کے حوالے سے ایک پوسٹر ریلیز کر دیا ہے-

    لاہور : پاکستان کے معروف گلوکار راجہ ریپسٹار تحریک آزادی جموں و کشمیر پر اپنے ترانوں کی وجہ سے ساری دنیا میں مقبول ہیں، اور مقبوضہ وادی کا بچہ بچہ بھارتی قابض فوج کے سامنے سینہ تان کر انکے گائے ہوئے ترانوں کے ذریعے دشمن کو للکارتا ہے

    راجہ ریپسٹار نے اپنے آئندہ آنے والے تحریک آزادی جموں و کشمیر کے ترانے کے حوالے سے ایک پوسٹر ریلیز کیا ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کشمیری بچہ بینر اٹھائے کھڑا ہے جس پر لکھا ہے "ہم کیا چاہتے آزادی” اور دوسری جانب دیوار پر لکھا ہے "وی وانٹ فریڈم”

    راجہ ریپسٹار نے اپنے آنے والے ترانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ترانے کا عنوان "فری ڈم” رکھا گیا ہے، جس میں کشمیری نوجوانوں کے جزبات اور ان پر قابض بھارتی فوج کے مظالم دنیا کو دکھائے جائیں گے

    گلوکار نے کہا کہ ترانہ جلد ریلیز کیا جائے گا، تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں کے اس ترانے کو بھرپور شیئر کریں تاکے ہمارے مظلوم کشمیری مسلمانوں کی آواز بہری دنیا کو سنائی دے،

    واضح رہے کہ اس سے پہلے گلوکار نے کورونا وائرس کے حوالے سے رمضان المبارک کے حوالے سے کلام رحمت کا مہینہ اور یوم تکبیر پر بھی ترانے جاری کئے تھے جنیہں مداحوں کی طرف سے بے حد پذیرائی ملی تھی-

    یومِ تکبیر پر "راجہ ریپسٹار” کا ترانہ "یومِ تکبیر” ریلیز کر دیا گیا

    "راجہ ریپسٹار” کا پہلا رمضان کلام "رحمت کا مہینہ” ریلیز

  • مقبوضہ کشمیر بانڈی پورہ میں مسلمانوں نے ہندو پنڈت کے ساتھ حسن اخلاق کی  اعلیٰ مثال قائم کردی

    مقبوضہ کشمیر بانڈی پورہ میں مسلمانوں نے ہندو پنڈت کے ساتھ حسن اخلاق کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    بانڈی پورہ میں مسلمانوں نے ہندو پنڈت کی بیوی کے ساتھ اعلیٰ مثال قائم کردی

    باغی ٹی وی :مقبوضہ کشمیر میں ایک طرف بھارتی فوج کے مظالم تو دوسری طرف مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات انجام دیں

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کشمیری مسلمانوں نے بھائی چارے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے فوت ہوجانے والی ایک معمر کشمیری پنڈٹ خاتون کی آخری رسومات انجام دیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے کلوسہ میں جب مسلمانوں نے 75سالہ پنڈت خاتون رانی بٹ کی فوتگی کی خبر سنی تو وہ فوراً اسکے گھر پہنچنے اور آنجہانی کی آخری رسومات کی ادائیگی میں اسکے اہلخانہ کی مدد کی۔
    واضح‌ رہے کہ بھارتی حکومت کشمیر سے پنڈتوں کے بھاگ جانے کی ذمہ داری مسلمانوں پر ڈاٹی آئی ہے . لیکن اپنے اوپر ہندو فوج کی طرف سے ظلم کے باوجود مسلمانوں‌ ہندؤں کے ساتھ حسن اخلاق کی اعلیٰ مثال پیش کی ہے .جو کہ دنیا والوں کے لیے چشم کشا ہے کہ مسلمان کتنے امن پسند ہیں اور مشکل وقت میں بھی اپنے مخالفین سے اچھا برتاؤ‌کرتے ہیں.
    اس سے قبل محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ 1990 میں پنڈتوں کے کشمیر چھوڑنے کی ذمہ داری کشمیری مسلمانوںپر ڈالنا غیر منصفانہ فعل ہے۔ ان کا درد اب دائیں بازو کے شدت پسندوں کے ہاتھوں میں ایک ہتھیار ہے۔ گاندھی نے جس سیکولر بھارت کا تصور کیا تھا وہ ایک آمرانہ حکومت میں تبدیل ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ محبوبہ مفتی 4 اگست کی شام کو اپنے گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔5اگست کو بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا متنازعہ اعلان کیاتھا۔

  • احتجاج جمہوری حق، بھارت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے

    احتجاج جمہوری حق، بھارت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے

    جرنلسٹ ناصر کہویہامی کا کہنا ہے کہ احتجاج جمہوری حق، بھارت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے-

    باغی ٹی وی : کشمیری جرنلسٹ اور سماجی کارکن ناصر کہویہامی کا کہنا ہے کہ احتجاج جمہوری حق، بھارت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ناصر کہویہامی نے بینر پکڑے ہوئے ایک اپنی ایک تصویر شئیر کی جس پر مطالبات ، قیدیوں کو رہا کرو؛ اختلاف رائے کا دفاع کرو، اینٹی سی اے اے مظاہرین کو رہا کرو،احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے ، طالبعلموں اور ایکٹیویسٹ کو فری کرو،اصل کرپٹ لوگوں کو گرفتار کرو درج تھے –


    ناصر کہویہامی نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ تم زمین پر ظلم لکھو ،ہم آسمان میں انقلاب لائیں گے ،اختلاف رائے ہمارا جمہوری حق ہے ۔

    انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کیا-

    ناصر کہویہامی نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں باغی ٹی وی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ جمہوری احتجاج جرم نہیں! اختلاف رائے جمہوریت کے لئے بنیادی ہے! تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کریں!

    مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے طلبا پر آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلوں پر پابندی لگا دی

    مقبوضہ کشمیر:پلوامہ کے متعدد علاقوں میں بھارتی فوج کی تلاشی مہم ، 3کشمیری شہید

  • طبی سہولیات اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی، کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک عورت نے اسپتال کے فرش پر بچے کو جنم دیا

    طبی سہولیات اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی، کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک عورت نے اسپتال کے فرش پر بچے کو جنم دیا

     

    انت ناک:طبی سہولیات اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی، کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک عورت نے اسپتال کے فرش پر بچے کو جنم دیا,اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہری اس وقت بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ، ایک طرف بھارت مظالم ہیں تودوسری طرف کرونا وائرس نے تباہیاں پھیلا رکھی ہیں

     

     

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق ان مصائب کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کی صورت حال اس سے بھی بدترہے، تازہ واقعہ میں طبی سہولیات اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی، کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک عورت نے اسپتال کے فرش پر بچے کو جنم دیا

     

     

    ادھر انت ناگ سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سے کشمیر میں کرونا وائرس نے تباہی پھیلارکھی ہے اس وقت سے لے کراب تک ہسپتال کے فرش پر بچوںکی پیدائیش کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس کے باوجود بھارتی حکومت کشمیریوں کے مسائل پرتوجہ نہیں دے رہی

  • ٹوجی 2G سروس میں مقبوضہ کشمیر کے طلباء کو آن لائن لیکچرز اور فیس کا مطالبہ کیا جا رہا ہے

    ٹوجی 2G سروس میں مقبوضہ کشمیر کے طلباء کو آن لائن لیکچرز اور فیس کا مطالبہ کیا جا رہا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، کشمیر کے طلبا نے کرونا وائرس کی وجہ سے پہدا ہونے والی صورت حال پر حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہمیں‌کالچ یونیورسٹی کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ آن لائن کلاسز اٹینڈ کر کے آن لائن امتحان دو . اس صورت حال میں جبکہ ہمارے پاس صرف 2 جی سروس چلتی ہے ہم کیسے آن لائن امتحان دے سکتے ہیں.
    جبکہ ہمارے والدین کام نہ ہونے کی وجہ سے مشکل حالات سے گرز رہے ہیں ہمارے پا س کھانے پینے کی اشیا کی کمی ہے اس حالت میں‌وہ کیسے کالج کی فیس بھر سکتے ہیں. ان حالات میں جمو اور کشمیر کے طلبا کی مشکلات کودیکھنا چاہیے .


    ادھر مقبوضہ کشمیر سری نگر علاقے کے لوگوں نے صرف 12 دن کے دوران مکانات کی تعمیر کے لئے لگ بھگ 3 کروڑ روپے کی امداد جمع کر لی .

    چند روز قبل فوجیوں نے آپریشن کے دوران حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر جنید صحرائی کو ایک ساتھی سمیت شہید کیا تھا اور 19 مکانات کو تباہ کردیا تھا۔ فوجیوں نے گھروں سے نقدی اور زیورات بھی لوٹ لئے تھے۔ کنیومر نوا کدل میں مقامی مسجد کمیٹی کے صدر عبد الرحمن ڈار نے کہا ، "ہم نے ایک بینک میں کھاتہ کھولا اور لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فراخدلی سے اپنا حصہ ڈالیں۔” انہوں نے کہا ، مسجد کمیٹی نے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کے لئے ایک آن لائن مہم بھی شروع کی۔

  • بھارت جنگ کی تیاری کرنے لگا :مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی ایئر فورس کی جنگی بنیادوں پرنئے رن وے کی تعمیر

    بھارت جنگ کی تیاری کرنے لگا :مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی ایئر فورس کی جنگی بنیادوں پرنئے رن وے کی تعمیر

    سری نگر:بھارت جنگ کی تیاری کرنے لگا :مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی ایئر فورس کی جنگی بنیادوں پرنئے رن وے کی تعمیر ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ، ہندوستانی فضائیہ نے جنوبی کشمیر کے علاقے بیج بہاڑہ میں سرینگر جموں شاہراہ سے متصل 3 کلومیٹر طویل رن وے کی تعمیر شروع کردی ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ، ہنگامی لینڈنگ کی سہولت کی تعمیر ایک ایسے وقت میں کی جارہی ہے جب ہندوستانی فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے مابین لائن آف ایکوچل کنٹرول کے ساتھ کشیدگی موجود ہے۔رن وے پر کام دو روز قبل جنگی بنیادوں پر شروع ہوا تھا اور ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ تین کلومیٹر لمبا ہوگا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں لڑاکا طیاروں کے لئے رن وے کی ہنگامی سہولت کا کام کرے گا۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرکوں اور کارکنوں کو رن وے کی تعمیر کے لئے پاس جاری کردیئے گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اننت ناگ ضلع میں سنگم کے قریب سرینگر جموں شاہراہ پر تعمیر کیا جارہا رن وے تقریبا 3.5 کلومیٹر لمبا ہے ۔اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ رات کے اندھیرے میں مزدوروں کو کام کے لئے خصوصی پاس جاری کئے گئے ہیں۔

  • پلوامہ میں مجاہدین کی فوج کے ساتھ لڑائی شروع ہوتے ہیں، انٹرنیٹ معطل

    پلوامہ میں مجاہدین کی فوج کے ساتھ لڑائی شروع ہوتے ہیں، انٹرنیٹ معطل

    پلوامہ مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی فوج کے ساتھ لڑائی شروع ہوتے ہیں، انٹرنیٹ معطل

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پلوامہ میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ شروع ہوتے ہی انٹرنیٹ‌ معطل کردیا گیا . مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوان مجاہدین کو شہید کردیا ہے۔ جبکہ ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے جنوبی ضلع پلوامہ کے علاقے کنگن میں فوج نے بدھ کے روز صبح بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی جس کے ساتھ ہی ضلع میں ٹو جی موبائل انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کر دیا گیا ۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فوج کے 55 آر آر، سی ار پی ایف کے 183 بٹالین اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے کنگن علاقہ کو محاصرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کر دی ۔
    آپریشن کے دوران ضلع کے آستان محلہ کنگن علاقے میں عسکریت پسندوں اور بھارتی فوج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
    اطلاعات کے مطابق فوج کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملی جس کے بعد کنگن سمیت متعدد علاقوں کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔
    ایک سینئر پولیس افسر نے مشترکہ ٹیم اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جیش محمد کے کے دو سے تین مجاہد یہاں موجود تھے اور آپریشن ابھی جاری ہے۔

  • سرینگر، مکانات کی تعمیر کے لیے  کشمیریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت   12 دنوں میں  3 کروڑ روپے اکٹھے کرلیے

    سرینگر، مکانات کی تعمیر کے لیے کشمیریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 12 دنوں میں 3 کروڑ روپے اکٹھے کرلیے

    سرینگر، مکانات کی تعمیر کے لیے کشمیریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 12 دنوں میں 3 کروڑ روپے اکٹھے کرلیے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر سری نگر علاقے کے لوگوں نے صرف 12 دن کے دوران مکانات کی تعمیر کے لئے لگ بھگ 3 کروڑ روپے کی امداد جمع کر لی .

    چند روز قبل فوجیوں نے آپریشن کے دوران حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر جنید صحرائی کو ایک ساتھی سمیت شہید کیا تھا اور 19 مکانات کو تباہ کردیا تھا۔ فوجیوں نے گھروں سے نقدی اور زیورات بھی لوٹ لئے تھے۔ کنیومر نوا کدل میں مقامی مسجد کمیٹی کے صدر عبد الرحمن ڈار نے کہا ، "ہم نے ایک بینک میں کھاتہ کھولا اور لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فراخدلی سے اپنا حصہ ڈالیں۔” انہوں نے کہا ، مسجد کمیٹی نے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کے لئے ایک آن لائن مہم بھی شروع کی۔

    “نہ صرف مکانات کو نقصان پہنچا بلکہ گھروں میں موجود تمام قیمتی سامان تباہ ہوگیا۔ آگ لگنے سے سونے کے زیورات پگھل گئے۔ ہم نے ایک خاص ہدف کی رقم طے کی ہے۔ چندہ میں ہدف کی رقم وصول کرنے کے بعد ، ہم نے اتوار سے چندہ جمع کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ہم نے لوگوں کو یہ بتاتے ہوئے ویڈیو اپیل کی ہے کہ ہمیں ٹارگٹ کی رقم مل گئی ہے اور بینک اکاؤنٹ بند ہوگیا ہے۔

    ڈار نے کہا کہ انہوں نے انجینئروں کی ایک ٹیم سے اسسمنٹ رپورٹ طلب کی تاکہ یہ جان سکیں کہ تباہ شدہ مکانات کی مکمل تعمیر نو کے لئے کتنے رقم کی ضرورت ہے۔

    ڈار کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں یہ پہلا موقع ہے جب مقامی فوجیوں نے ایک سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوجیوں کے ذریعہ تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو کے لئے اخراجات برداشت کیے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی برادری کی اپیل پر 12 دن کے اندر اندر مکانات کی تعمیر نو کے لئے تقریبا account ڈھائی سے تین کروڑ روپے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوگئے۔

    ڈار نے بتایا کہ مسجد کمیٹی نے تین خاندانوں میں 33 لاکھ روپے تقسیم کیے ہیں ، جن کے اہل خانہ کے افراد آپریشن کے دوران مکان کے گرنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا ، "ایک خاندان کو 16 لاکھ روپے دیئے گئے اور 17 لاکھ روپے دو دیگر خاندانوں میں تقسیم کیے گئے ، جنھوں نے گھر کے گرنے سے اپنے کنبہ کے افراد کو کھو دیا۔”

  • مقبوضہ کشمیر:پلوامہ کے متعدد علاقوں میں بھارتی فوج کی تلاشی مہم ، 3کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر:پلوامہ کے متعدد علاقوں میں بھارتی فوج کی تلاشی مہم ، 3کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر:پلوامہ کے متعدد علاقوں میں تلاشی مہم ، 3کشمیری شہید.تین دن میں 18شہادتیں

    باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران 3کشمیری نوجوان مجاہدین کو شہید کردیا ہے۔ جبکہ ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے جنوبی ضلع پلوامہ کے علاقے کنگن میں فوج نے بدھ کے روز صبح بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی جس کے ساتھ ہی ضلع میں ٹو جی موبائل انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کر دیا گیا ۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فوج کے 55 آر آر، سی ار پی ایف کے 183 بٹالین اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے کنگن علاقہ کو محاصرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کر دی ۔
    آپریشن کے دوران ضلع کے آستان محلہ کنگن علاقے میں عسکریت پسندوں اور سرکاری فوج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
    اطلاعات کے مطابق فوج کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملی جس کے بعد کنگن سمیت متعدد علاقوں کو محاصرے میں لیا گیا ۔
    ایک سینئر پولیس افسر نے مشترکہ ٹیم اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جیش محمد کے کے دو سے تین مجاہد یہاں موجودتھے اور آپریشن ابھی جاری ہے۔
    منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال کے علاقے اونتی پورہ سیموہ میں ایک مسلح جھڑپ میں 2مجاہدین کو شہید کردیاتھا۔جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھی 13نوجوان شہید کر دئے گئے تھے۔