Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مودی پاکستان کی طرف دیکھنے کی بھی غلطی نہ کرنا، جب ہم پر دشمن حملہ آور ہوتا ہے تو پوری قوم اکٹھی ہوجاتی ہے مبشر لقمان

    مودی پاکستان کی طرف دیکھنے کی بھی غلطی نہ کرنا، جب ہم پر دشمن حملہ آور ہوتا ہے تو پوری قوم اکٹھی ہوجاتی ہے مبشر لقمان

    مودی پاکستان کی طرف دیکھنے کی بھی غلطی نہ کرنا، جب ہم پر دشمن حملہ آور ہوتا ہے تو پوری قوم اکٹھی ہوجاتی ہے،باغی ٹی وی کےمطابق معروف صحافی سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے بھارت کی طرف سے پاکستان کوفضائی حملے کی دھمکیوں‌ پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی یاد رکھ اگرتونے یہ غلطی کی توپھرتیرا واسطہ اس قوم سے ہوگا جو دشمن کے مقابلے مٰیں متحدہوکرلڑتی ہے اوروہ سبق سکھاتی ہے جوصدیوں یاد رہے

    سنیئرصحافی ، اورجنوبی ایشیا کے امورکے ماہرتجزیہ نگارمبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ایک جوابی پیغام میں مودی کو خبردار کیا ہےکہ پاکستان کی طرف بری نظرسے دیکھنے کی کبھی جسارت نہ کرنا ورنہ یہ قوم تیرا بہت براحشرکرے گی ،مبشرلقمان نے کہا کہ اگرتو نے ایسی کوئی غلطی کی تویاد رکھ کہ تیرے نکمے فوجیوں کوکا جو حشرہوگا وہ زمانہ یاد رکھے گا ، چن چن کر ماریں گے

     

     

    یاد رہے کہ سنیئرصحافی مبشرلقمان بھارت کے حوالے ایک سخت موقف رکھتے ہیں اوربھارتی مکاریوں پران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں ، مبشرلقمان پہلے بھی بھارتی سازشوں سے پردہ اٹھاتے رہتے ہیں اوربھارت اورپاکستان کے درمیان پران کی گہری نظر ہے ،

    آج بھارت کی طرف سے دھمکیوں کے بارے میں یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ سب سے پہلے وہ بھارتی وزیراعظم مودی کو پاکستان کو دھمکیوں‌ کا اسی انداز سے جواب دیں اورپھروہی ہوا جس کی امید کی جارہی تھی، حکومت پاکستان کے بعد اگرکوئی واضح اورسخت ردعمل آیا ہےتو سنیئر صحافی مبشرلقمان کا آیا ہے

  • بھارت آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے،بھارت بازآجائے ،عالمی برادری نوٹس لے: شاہ محمود قریشی

    بھارت آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے،بھارت بازآجائے ،عالمی برادری نوٹس لے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: بھارت آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے،بھارت بازآجائے ،عالمی برادری نوٹس لے،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، عالمی برادری کو بھارت کے اس منفی رویے کا فوری نوٹس لینا ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا آئرلینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات، کرونا صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کرونا کے باعث آئرلینڈ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا اس صدی میں انسانیت کو پیش آنے والے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کرونا سے ترقی پذیر ممالک کی مشکلات کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو ڈیٹ ریلیف کی فراہمی کی تجویز دی۔

    آئرش وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو ڈیٹ ریلیف تجویز کو سراہتے ہوئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قوانین میں ترمیم عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہندوتوا سوچ کے تحت بھارتی مسلمانوں کو کرونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیتا ہے۔آئرش وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق آئرلینڈ کا نکتہ نظر واضح ہے۔

  • پاکستان کا پہلا وزیراعظم جس سے انڈیا بڑاخائف:وزیراعظم عمران خان کے بیان سے متعلق گمراہ کن بھارتی پراپیگنڈہ مسترد

    پاکستان کا پہلا وزیراعظم جس سے انڈیا بڑاخائف:وزیراعظم عمران خان کے بیان سے متعلق گمراہ کن بھارتی پراپیگنڈہ مسترد

    اسلام آباد:پاکستان کا پہلا وزیراعظم جس سے انڈیا بڑاخائف:وزیراعظم عمران خان کے بیان سے متعلق گمراہ کن بھارتی پراپیگنڈہ مسترد،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے وزیراعظم کے بیان سے متعلق بھارتی پراپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کو مکمل طور پرتوڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بھارتی وزارت خارجہ کے گمراہ کن بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کے برخلاف اور مخصوص مقاصد کے لئے کیے جانے والے بھارتی گھٹیا بیانیے کو مسترد کرتے ہیں، بھارت نے وزیراعظم پاکستان کے بیان کو مکمل طور پر توڑمروڑ کر پیش کیا جو انتہائی قابل مذمت حرکت ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی پابندیوں کی مانیٹرنگ کمیٹی کی رپورٹ کو غلط طور پر پیش کررہا ہے، وہ اپنے پاکستان مخالف پراپیگنڈا کو فروغ دینے کے لئے ایسا کررہا ہے، لیکن وہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

    عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت مسلسل کشمیری عوام کے خلاف جرائم روا رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کے خلاف بھی دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، بھارتی اعلی حکام اکثر پاکستان کے عدم استحکام کے شکار حصوں کے بارے میں بڑھاچڑھاکر تبصرے بھی کرتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی شراکت داروں نے افغانستان میں امن عمل کے لئے سہولت کار کے پاکستانی کردار کو تسلیم کیا ہے، افغان امن عمل کے آغاز سے پاکستان نے خطے میں بدخواہوں اور تباہ کاروں کے کردار کے بارے میں خبردار کیا تھا کہ مخالفین افغانستان میں امن نہیں آنے دیں گے، لیکن تمام سازشوں کے باوجود پاکستان مکمل سیاسی کامیابی کے لئے افغانستان کی سپورٹ جاری رکھے گا۔

    بھارتی میڈیا عمران خان کے حوالے سے یہ مسلسل پراپیگنڈہ کررہا ہے کہ عمران خان کے آنے کے بعد کشمیرکی تحریک آزادی میں تیزی آگئی ہے ، عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ہدایت پرکشمیریوں‌کی تحریک کا سفیر بنا ہوا ہے ، ہندوستان ٹائمز نے تو یہاں‌تک کہہ دیا تھا کہ پاکستان پرایک ایسا وزیراعظم حکومت کررہا ہے جسے اگرطالبان خان کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، عمران خان باقی وزرائے اعظم کی نسبت بھارت کے لیے بہت خطرناک ثابت ہوگا یہ بھی ہندوستان ٹائمز کا کہنا تھا

    واضح رہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے گزشتہ سال جولائی میں عمران خان کے واشنگٹن میں یوایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے کہ پاکستان میں اب بھی 30 سے 40 ہزار عسکریت پسند موجود ہیں جو کشمیر اور افغانستان میں جنگ لڑچکے ہیں۔ بھارت نے یہ معاملہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے تناظر میں اٹھایا کہ افغانستان میں 6500 پاکستانی عسکریت پسند موجود ہیں۔

  • برسلز : سیاہ فام کی ہلاکت اور کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،ظلم کے خلاف سب ایک آوازہوگئے

    برسلز : سیاہ فام کی ہلاکت اور کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،ظلم کے خلاف سب ایک آوازہوگئے

    برسلز : سیاہ فام کی ہلاکت اور کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،ظلم کے خلاف سب ایک آوازہوگئے،اطلاعات کے مطابق امریکا میں پولیس کے ہاتھوں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف ہزاروں افراد نے برسلز کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا، مظاہرین نے بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کے حق میں بھی نعرے بازی کی۔،

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے سیاہ فام جارج فلائیڈ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، احتجاجی مظاہرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےافراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    یورپین دارالحکومت برسلز میں اس مظاہرے کا اہتمام بلیک لائیوز میٹر نامی گروپ نے کیا تھا۔ سپریم کورٹ بلڈنگ کے سامنے چوک پر ہونے والے مظاہرے میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے ہاتھوں سے لکھے ہوئے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر مختلف نعرے درج تھے۔

    اس کے علاوہ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں پر مظالم کیخلاف بھی آواز بلند کی، مظاہرین نے بھارتی ظلم کے شکار کشمیریوں کے حق میں بھی نعرےبازی کی اور انہیں انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کیخلاف ہونے والے مظاہروں کا دائرہ امریکہ سے نکل کر برطانیہ تک پہنچ گیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج پربھاری وقت ،اہلکارخودکشیاں کرنے لگے، مزید دو اہلکاروں نے خود کشی کر لی

    مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج پربھاری وقت ،اہلکارخودکشیاں کرنے لگے، مزید دو اہلکاروں نے خود کشی کر لی

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج پربھاری وقت ،اہلکارخودکشیاں کرنے لگے، مزید دو اہلکاروں نے خود کشی کر لی,اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے دو اہلکاروں نے خود کشی کر لی۔ ضلع پلوامہ کے علاقے کھریو میں تعینات ساشاسترا سیما بال (ایس ایس بی)کے اشوک کمار نامی 58 سالہ سب انسپکٹر نے اتوار کے روز خودکشی کرلی۔

     

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ،سب انسپکٹر ہندوستان کے ہماچل پردیش کا رہائشی ہے۔ ایک پولیس افسر نے تصدیق کی کہ اشوک کمار نے خودکشی کی ہے۔بھارتی فوج کے ایک اوراہلکار لانس نائک اشیش کمار نے ضلع پونچھ کے علاقے بلنوئی منکوٹ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی، جس سے مقبوضہ علاقے میں جنوری 2007سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 454ہوگئی ہے۔

     

     

    فوج کے ایک عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو میں 8 گڑھوال یونٹ سے تعلق رکھنے والے لانس نائک کی خودکشی کی تصدیق کی ہے ۔اشیش کمار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔

     

     

    بارہمولہ ضلع میں اوری کے علاقے پولیس پوسٹ بونیار میں ایک فوجی جوان لاپتہ ہوگیا ہے۔ لاپتہ سپاہی جو اتر پردیش کا رہنے والا ہے آخری بار ٹی سی پی چلہ کے قریب دیکھا گیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظالم قابض افواج کے ظلم جاری ،مزید 9کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظالم قابض افواج کے ظلم جاری ،مزید 9کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظالم قابض افواج کا ظلم جاری ،مزید 9کشمیری شہید، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسزکے مظالم جاری ہیں‌اورچند ہی گھنٹؤں میں مزید 9کشمیری شہید کردیئے گئے ہیں‌، کشمیریوں کی شہادت کے خلاف وادی میں جگہ جگہ مظاہرے جاری ہیں‌

    ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ لڑائی میں اپریل سے اب تک کم از کم 50 حریت پسند شہید ہو چکے ہیں جبکہ اس دوران 23بھارتی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

    بھارتی حکام اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ جھڑپ کا آغاز اس وقت ہوا جب وادی کے جنوبی حصے میں واقع گاؤں کو پولیس اور فوج نے گھر کو میں مسلح افراد کی موجودگی کے شبہ پر گھیرے میں لے لیا تھا۔

    بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ اس دوران جھڑپ شروع ہوگئی جس میں پانچ افراد مارے گئے۔

    ایک پولیس افسر نے بتایا کہ گھیرے میں لیے گئے گھروں میں مزید دو افراد کے موجود ہونے کا شبہ تھا۔

    دوسری جانب ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں پنجورہ کے علاقے کو بھی گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کو قتل کردیا جس کے بعد 24 گھنٹے میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

    ادھر سیکڑوں کشمیریوں نے قابض بھارتی فوج کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا اور بھارتی فوج پر پتھراؤ کرنے کے ساتھ ساتھ ‘بھارت جاؤ، واپس جاؤ’ کے نعرے لگائے۔

    پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسوگیس اور لوہے کے چھروں کا استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال پانچ اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے خصوصی حیثیت کا خاتمہ کردیا تھا جس کے بعد سے وہاں مستقل کرفیو نافذ ہے۔

    حالیہ مہینوں میں کرفیو میں کچھ نرمی کی گئی ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

    واضح رہے کہ ان واقعات سے ایک دن قبل ہی سپور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جبکہ اس قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تھی۔

    ادھر سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے کشمیر میڈیا سروس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ حریت رہنماؤں نے جاں بحق 9کشمیری نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا کہتے ہوئےوادی میں قتل عام رکوانے کا مطالبہ کیا۔

    جموں اینڈ کشمیر یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین عمر عادل ڈار نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم کشمیریوں کی موت پر دنیا کا غیرسنجیدہ رویہ ہی کشمیریوں کے قتل عام کی اصل وجہ ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر شوپیاں میں چار مزید مجاہدین کی شہادت

    مقبوضہ کشمیر شوپیاں میں چار مزید مجاہدین کی شہادت

    مقبوضہ کشمیر شوپیاں میں چار مزید مجاہدین کی شہادت

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر شوپیاں میں چار مزید مجاہدین کی شہادت ہوئی ہے . جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں اتوار کو ہونے والے ایک مسلح تصادم میں چار مجاہد شہید ہو گئے ۔جموں وکشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے ریبن میں اتوار کی صبح چھڑنے والے مسلح تصادم میں چار مجاہد شہید ہوئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگجووں کی شناخت معلوم کی جارہی ہیں اور علاقہ میں کامبنگ آپریشن بھی جاری ہے۔

    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے ریبن نامی علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں وکشمیر پولیس، فوج کی ایک راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ میں اتوار کی صبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔مقبوضہ وادی میں اولاد کو برسوں پال پوسنے والی ماؤں کو بیٹوں کی لاش کا آخری دیدار بھی نصیب نہیں ہوتا۔ ریاستی دہشت گردی میں ملوث بھارتی فوج نے شہید جوانوں کی لاشوں کو نامعلوم مقامات پر ٹھکانے لگانا شروع کر دیا ہے۔ انسانیت سے عاری ہندوستانی فوج نے اب تک 10 ماہ کے دوران 146 جوانوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔

  • دوسروں کے سہارے آزادی کی امید لگانے والی قومیں کبھی کامیاب نہیں ہوئیں، سردار مسعود خان صدر آزاد کشمیر

    دوسروں کے سہارے آزادی کی امید لگانے والی قومیں کبھی کامیاب نہیں ہوئیں، سردار مسعود خان صدر آزاد کشمیر

    مظفرآباد:دوسروں کے سہارے آزادی کی امید لگانے والی قومیں کبھی کامیاب نہیں ہوئیں،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان خان نے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا ہےکہ وہ گھبرائیں ناں ،  اپنے زوربازپرہم ظالم ہندوسے آزادی حاصل کرکے رہیں گے ، سردار مسعود احمد خان نے کہا کہ دوسروں پرامیدیں لگانا چھوڑ دیں

     

     

     

    ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں سردارمسعود احمد خان نے کہا کہ یہ وقت ہے جہدوجہد کو تیز کرنے کا ، ہم ظالم قابض بھارت سے بہت جلد آزادی لے کررہیں گے ، کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہےکہ ہم کشمیریوں کو تنہا چھوڑنے والے ہیں

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق سردار مسعود احمد خان نے کہا کہ یہ قوم متفق ہے اورکشمیریوں کے حق آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہے،

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سردار مسعود احمد خان اہم مواقع پر اس بات کا اظہارکرچکے ہیں کہ تحریک آزادی کمشیر کو جو طاقت عمران خان کے دورمیں ہوئی وہ پچھلے حکمرانوں کے اجتماعی دورمٰیں بھی نہیں ہوئی ، سردارمسعود احمد خان نے امید ظاہر کی کہ مجھے بہت زیادہ امید ہے کہ کشمیر عمران خان کے دورمیں آزاد ہوجائے گا

  • آزاد کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر پی ٹی وی نے معذرت کر لی

    آزاد کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر پی ٹی وی نے معذرت کر لی

    اسلام آباد:آزاد کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر پی ٹی وی نے معذرت کر لی,باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی وی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ہے اور کہا کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کریں گے اور اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی وی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہےکہ انتظامیہ اس واقعہ کی انکوائری کرے گی اور اس بات کا پتہ لگائے گی کہ اس واقعہ مین کون ملوث ہیں ، پی ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ کیسے برداشت کرسکتے ہیں کہ پاکستانی کشمیرکو بھارتی زیرقبضہ کشمیر کا حصہ دکھائیں

     

    یاد رہے کہ آج رات اور چند دن پہلے پی ٹی وی نے اپنی نشریات میں پاکستانی کشمیرکوبھارت کے زیرقبضہ کشمیر کا حصہ ظاہرکرکے پیش کیا تھا

  • پی ٹی وی نے ایک بار پھر آزاد  کشمیر کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کا حصہ دکھا دیا

    پی ٹی وی نے ایک بار پھر آزاد کشمیر کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کا حصہ دکھا دیا

    اسلام آباد :پی ٹی وی نے ایک بار پھر آزاد کشمیر کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کا حصہ دکھا دیا،باغی ‌ٹی وی کے مطابق پی ٹی وی نے آج پھرایک بہت بڑا براکردارادا کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو بھارت کے زیرانتظام کشمیر کا حصہ دکھایا ہے جس پربہت زیادہ عوامی رد عمل بھی سامنےآرہا ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک بہت زیادہ سخت ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ یہ دوسری بارجان بوجھ کرآزاد کشمیر کو بھارتی مقبوضہ کشمیر کا حصہ دکھایا گیا ہے اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی سازش ضرور کارفرما ہے ،

    دوسری طرف صارفین کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے کہ یہ بار بار ایسے کرنے والے کون ہیں اورکیوں جان بوجھ کر وہ پاکستانی کشمیر کو بھارتی کشمیر کا حصہ بناکرپیش کررہے ہیں ،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرعدیل راجہ نامی صارف کہتے ہیں کہ اس سارے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیں اوراس بہت بڑے مجرمانہ اقدام کے سرزد کرنے والوں‌کو قوم کے سامنے لانا چاہیے

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی یہی غلطی دہرائی گئی تھی صارفین کہتے ہیں کہ اگراسی وقت اس جرم میں ملوث لوگوں کو سزائیں مل جاتیں‌ توآج یہ دوبارہ جرم سرزد نہ ہوتا