Baaghi TV

Category: کشمیر

  • بھارت کی پاکستان اور کشمیر دشمنی پر مبنی ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب، گلگت بلتستان، مظفرآباد کے بارے میں اہم اعلان کردیا

    بھارت کی پاکستان اور کشمیر دشمنی پر مبنی ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب، گلگت بلتستان، مظفرآباد کے بارے میں اہم اعلان کردیا

    اسلام آباد:بھارت کی پاکستان اور کشمیر دشمنی پر مبنی ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب،اطلاعات کے مطابق بھارت کی پاکستان اور اور کشمیر دشمنی پر مبنی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی۔

    دفترخارجہ ذرائع کے مطابق بھارت نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو موسمی نقشہ جات کا حصہ ظاہر کردیا، بھارتی موسمیاتی پیش گوئیوں میں بھی کو شامل کرلیا گیا۔بھارتی محکمہ موسمیات نے آج سے موسمی صورتحال جاری کرنا شروع کی جس میں گلگت بلتستان، مظفرآباد کو شمال، مغربی ذیلی ڈویژن کا حصہ ظاہر کیا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے 2019 میں بھی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو نئے نقشوں میں اپنا ظاہر کیا تھا، پاکستان نے بھارت کے ان گمراہ کن سیاسی نقشوں کو مسترد کردیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے نام نہاد سیاسی نقشے کی طرح یہ اقدام بھی قانونی طور پر کالعدم ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے غیرقانونی اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

    عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی حرکتیں کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے ہٹا نہیں سکتیں، بھارت بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے سے باز رہے۔

  • جموں وکشمیرنیشنل فرنٹ کا کشمیری کمانڈر ریاض احمد نائیکو اور دیگر شہدا کوخراج تحسین

    جموں وکشمیرنیشنل فرنٹ کا کشمیری کمانڈر ریاض احمد نائیکو اور دیگر شہدا کوخراج تحسین

    جموں وکشمیرنیشنل فرنٹ کا حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض احمد نائیکو اور دیگر شہدا کوخراج تحسین

    کشمیری قوم شہدا کی مقروض ہے جنہوں نے آزادی کے مشعل کو روشن رکھنے کی خاطر اپنا سرخ گرم لہو پیش کیا

    سری نگر: باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیرنیشنل فرنٹ نے حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض احمد نائیکو اور دیگر شہدا کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے جنہیں گذشتہ روز جنوبی کشمیر میں ایک محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران بھارتی قابض فوج نے شہید کیا تھا۔
    جے کے این ایف کے ترجمان نے سری نگر سے جاری ایک پریس بیان میں کہا، کہ کمانڈر نائکو اور عادل اس سرزمین کے ان قابل فخر فرزندان میں شمار ہوتے ہیں جن کی بھارت سامراج کے خلاف طویل جدوجہدآنے والی نسلوں کے لئے ایک مشعل راہ ہوگی۔

    ترجمان نے کہا کہ ”پوری کشمیری قوم کو ان بہادر بیٹوں پر نازہے جنہوں نے نیک مقصد کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے .
    واضح رہے کہ چند روز قبل جھڑپ میں بھارتی فوج نے حزب المجاہدین کے ٹاپ کمانڈر ریاض نائیکو کو شہید کر دیا

    حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر ریاض نائکو کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاوں میں آنے کی اطلاع ملنے کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز بشمول راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے مشترکہ طور پر گاوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا تھا، ریاض نائکو کے آبائی گاوں میں بھارتی فوج نے منگل کی شام ایک بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا تھا،

  • خطے میں کشیدگی بڑھانے کی بھارتی حکومت کی گمراہ کن چال اور پاکستان کا سخت احتجاج

    خطے میں کشیدگی بڑھانے کی بھارتی حکومت کی گمراہ کن چال اور پاکستان کا سخت احتجاج

    خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لئے بھارتی حکومت نے ایک اور نئی چال چلی ہے۔ بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے سرکاری ٹی وی دوردرشن اورآل انڈیا ریڈیو کے لئے احکامات جاری کئے ہیں کہ آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد اور میرپور کے علاوہ گلگت بلتستان بھارت کا حصہ ہیں اس لئے بھارت کے دیگر شہروں کی طرح ان شہروں کے موسم کا حال روزانہ کی بنیاد پر پیش کریں جب کہ پاکستان نے بھارت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستانی شہروں کے موسم کا حال بتانے کے حوالے سے سرکاری اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت گزشتہ روز سے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 25 منٹ اور پھر رات کو بھی 8 بج کر 25 منٹ پر پاکستانی شہروں کے موسم کا حال بتایاگیا۔بھارتی وزارت اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام پرائیویٹ نیوز چینل کے لئے بھی نیا قانون لایا جارہا ہے کہ وہ بھی مظفرآباد، میرپوراورگلگت بلتستان کے موسم کا حال نشر کریں۔دریں اثنا پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے بھارت کے اس گھناؤنے فعل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ سال اپنے ملک کا نقشہ تبدیل کرتے ہوئے اس میں پاکستانی علاقوں کو شامل کر لیا تھا جونہ صرف حقیقت کے برخلاف تھابلکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے بھی منافی تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا کوئی بھی غیر قانونی اقدام جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔بھارت کی اس گھناونی چال کا مقصد صرف یہ ہے کہ وہ بھارتی عوام اور دنیا بھر میں یہ تاثرپیدا کر سکے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھارتی علاقے ہیں تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی اس مذموم اور گمراہ کن حرکت سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا جس کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں شہریوں کو شہید کرنے کی مذمت کرتے ہیں ، بھارت بازآجائے ،پاکستان کا واضح پیغام

    مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں شہریوں کو شہید کرنے کی مذمت کرتے ہیں ، بھارت بازآجائے ،پاکستان کا واضح پیغام

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں شہریوں کو شہید کرنے کی مذمت کرتے ہیں ، بھارت بازآجائے ،پاکستان کا واضح پیغام ,اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے جعلی مقابلوں میں شہریوں کو شہید کرنے اور ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا کہ جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود قابض افواج کی طرف سے کشمیری عوام پر بربریت جاری ہے۔پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور ماروائے عدالت قتل کی مذمت کرتا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سے ایک کشمیری مزاحمت کار کی جعلی مقابلے میں زندگی چھیننے کے بعد سے انٹرنیٹ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔کشمیری عالمی برادری کو بتاتے ہیں کہ وہ غاصبانہ بھارتی قبضہ نہیں مانتے۔بھارتی وحشیانہ مظالم کے خلاف ہزاروں کشمیری مرد خواتین اور بچے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔غیرانسانی سلوک کرتے ہوئے شہداء کی میتیں ان کے ورثا کے حوالے نہیں کی جاتیں۔بھارتی افواج کا مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ ملٹری کریک ڈاؤن جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔

     

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادا کرے۔ پاکستان ایک بار پھر مداخلت کے بے بنیاد بھارتی الزامات مسترد کرتا ہے۔بھارت طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی خواہشات دبا سکتا ہے اور نہ ان کی مزاحمتی تحریک ختم کرسکتا ہے۔بھارتی اقدامات انتہائی قابل مذمت ہیں۔قابض افواج پرامن مظاہرین پر گولیاں اور چھرے چلارہی ہے جس سے ایک معصوم کشمیری شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی غیرذمہ دارانہ حرکت کے خطے کے امن کے لئے سنجیدہ خطرات ہوں گے۔بھارت فالس فلیگ آپریشن کے لئے عذر گڑھ رہا ہے۔

  • بھارت باز نہ آیا، ایل او سی پر پھر گولہ باری، تین بچیوں سمیت 6 شہری زخمی

    بھارت باز نہ آیا، ایل او سی پر پھر گولہ باری، تین بچیوں سمیت 6 شہری زخمی

    راولپنڈی: بھارت باز نہ آیا، ایل او سی پر پھر گولہ باری، تین بچیوں سمیت 6 شہری زخمی،اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ایل او سی پر خود کار ہتھیاروں اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا گیا، فائرنگ سے 6 معصوم شہری زخمی ہو گئے۔

     

     

     

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔

     

     

    بھارتی فوج کی جانب سے بھاری توپ خانے اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ بھارتی فائرنگ سے گاؤں میندر، کرنی اور ڈگوار کے 6 معصوم شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خاتون اور 3 بچیاں بھی شامل ہیں جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • ریاض نائکو نے اسلام کی سربلندی کے لئے جام شہادت نوش کیا. سید صلاح الدین

    ریاض نائکو نے اسلام کی سربلندی کے لئے جام شہادت نوش کیا. سید صلاح الدین

    حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے بھارتی فوجی درندوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر ریاض نائکو اور ان کے ساتھی عادل احمد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے.مظفر آباد آزاد کشمیر میں حزب کمانڈر کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بالآخر جبر ظلم اور بربریت کا دور ختم ہو گااور کشمیری شہدا کا مقدس خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا. انہوں نے کہا کہ ریاض نائکو اور عادل احمد کی جدائی اگرچہ بہت تکلیف دہ ہے تاہم مجاہدین اسلام کی تاریخ ازل سے ہی اس حقیقت کی گواہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ حق اورصداقت کے غلبے کے لئے شہادت کی راہ اختیار کی اور اپنے مشن میں ہمیشہ کامیاب ہوئے.سید صلاح الدین نے خبر دار کیا کہ مسئلہ کشمیر ایک ایسی چنگاری ہے جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے.

  • ایک طرف بھارتی فوج کے مظالم تو دوسری طرف کورونا وائرس سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 9 ویں موت

    ایک طرف بھارتی فوج کے مظالم تو دوسری طرف کورونا وائرس سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 9 ویں موت

    سرینگر:ایک طرف بھارتی فوج کے مظالم تو دوسری طرف کورونا وائرس سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 9 ویں موت،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 34 نئے مثبت کیسز سامنے آئے اور اس طرح مثبت کیسز کی کل تعداد 775 تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ لداخ میں 42کیسز ہیں۔

    گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے نوڈل افسر ڈاکٹر سلیم خان نے اس نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’32 برس کے اس نوجوان کے والد کا سپر سپیشلٹی ہسپتال میں علاج جاری تھا ۔ اور یہ نوجوان وہیں اپنے والد کی دیکھ بھال کے لئے موجود تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرینگر شہر کے عالمگیری بازار علاقے کا رہنے والا 32 سالہ نوجوان گزشتہ شب کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والا سب سے کم عمر مریض تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘رواں مہینے کی پانچ تاریخ کو اس نوجوان کو سری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال (ایس ایم ایچ ایس) میں نمونیا کی شکایت کی وجہ سے بھرتی کیا گیا تھا۔ گزشتہ شب ان کی ہلاکت واقع ہوئی اور رات نو بجے انکی رپورٹ بھی مثبت پائی گئی۔’ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ڈاکٹر خان کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش ان کے گھر والوں کو آخری رسومات کے لئے سونپی گئی ہے۔

    ان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ یہ شخص کبھی وادی سے باہر نہیں گیا تھا۔ان کو شک ہے کہ وفات ہوئے شخص کو یہ بیماری سپر سپیشلٹی ہاسپٹل کے کینسر وارڈ میں زیر علاج 55 سالہ خاتون اور ان کا 19 سالہ اٹینڈنٹ جو سرنکوٹ سے تعلق رکھتا ہے سے حاصل ہوئی ہے۔ چند روز قبل یہ خاتون اور انکا اٹینڈنٹ بھی کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے تھے۔القمرآن لائن کے مطابق جموں و کشمیر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 34 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد 775 تک پہنچ گئی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی مظالم جاری :پلوامہ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں 2 درجن سے زائد مظاہرین زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی مظالم جاری :پلوامہ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں 2 درجن سے زائد مظاہرین زخمی

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی مظالم جاری :پلوامہ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں 2 درجن سے زائد مظاہرین زخمی اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ کے بیگی پورہ علاقے کے قریب مظاہرین کی بڑی تعداد کو منتشر کرنے کے لئے حکومتی فورسز نے گولیوں اور چھروں کی فائرنگ کی جس سے کم سے کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔

    حکام نے وادی کشمیر میں نجی آپریٹرز کی موبائل ٹیلیفون سروس اور موبائل انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کے پھنس جانے کی خبر پھیلتے ہی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر آگئے اور احتجاج شروع کردیا۔

    انہوں نے بتایا کہ جیسے جیسے دن بڑھتا گیا ، ملحقہ دیہات سے اور بھی بہت سے لوگ بیگ پورہ پہنچ گئے اور نعرے بازی کی اور گارڈن کے کنارے میں پولیس اور نیم فوجی دستہ سی آر پی ایف پر پتھرا کرنا شروع کردیا۔

    انہوں نے بتایا کہ حکومتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے چھرے کے استعمال کے علاوہ گولہ بارود کا سہارا لیا۔ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور ان میں سے 25 کو جنوبی کشمیر کے ضلع میں پلوامہ اسپتال اور دیگر میں منتقل کیا گیا۔

    میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آف ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ ڈاکٹر میر مشتاق نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ 16 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ، "ان میں سے چاروں کو گولی کے زخم تھے ” انہوں نے مزید کہا ، "ان سب کو خصوصی علاج کے لئے سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔”

  • صدرآزاد کشمیر کا ڈاکٹرز سے ویڈیولنک خطاب ، کشمیرکی تحریک آزادی پربھی اہم گفتگو

    صدرآزاد کشمیر کا ڈاکٹرز سے ویڈیولنک خطاب ، کشمیرکی تحریک آزادی پربھی اہم گفتگو

    آزاد کشمیر:صدرآزاد کشمیر کا ڈاکٹرز سے ویڈیولنک خطاب ، کشمیرکی تحریک آزادی پربھی اہم گفتگو .باغی ٹی وی کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے آج ریاست کے ڈاکٹرز سے ویڈیولنک خطاب کرکے کرونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز کو سلام پیش کیا اوران کی خدمات کو سراہا

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ویڈیولنک خطاب میں صدرآزاد کشمیر نے ڈاکٹرز سے کرونا کے خلاف مزاحمت کرنے اورمریضوں کو علاج معالجہ کی خدمات فراہم کرنے پر ان کی خدمات کو سراہا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرزمیرے لیے بہت قابل احترام جواپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیردوسروں کی جانوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں‌

    اس میٹنگ میں کشمیر یوتھ الائنس کے صدرسید مجاہد گیلانی ، وائس پریزڈینٹ کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹراسامہ ظفر، ایڈوائزری بورڈ کے ممبر ڈاکٹرسلمان ،ڈاکٹرشوکت ڈار،ڈاکٹرعنیقہ اورڈاکٹرشمامہ نیازسمیت کئی ڈاکٹرز شامل تھے ، اس موقع پر سردار مسعود احمد خان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

    اس موقع سردار مسعود احمد خان نے کہا کہ بھارتی فوج کرونا کی آڑ میں کشمیریوں پرجومظالم ڈھا رہی اس کو بھی دنیا کے سامنے لائیں ، اس موقع پرصدرآزاد کشمیر نے کہا کہ ڈاکٹرز عالمی فورمز پرکشمیر کے مسئلہ کو اجاگرکریں‌، اس موقع پرڈاکٹرمجاہد گیلانی نے کہا کہ کشمیری ڈاکٹرز پرمشتمل ایک بورڈ بنایا جائے اورعالمی برادری سے اپیل کرے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے کرونا کے شکارمریضوں کے علاج کے لیے جانا چاہتے ہیں، اجلاس کے آخر میں دعا بھی ہوئی

  • رشی کپور اور عرفان خان کے مرنے پر ٹویٹ کرنے والے آج کشمیری سپوت ریاض نائیکو کی شہادت پرکیوں خاموش؟

    رشی کپور اور عرفان خان کے مرنے پر ٹویٹ کرنے والے آج کشمیری سپوت ریاض نائیکو کی شہادت پرکیوں خاموش؟

    اسلام آباد: رشی کپور اور عرفان خان کے مرنے پر ٹویٹ کرنے والے آج کشمیری سپوت ریاض نائیکو کی شہادت پرکیوں خاموش؟اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ایک طرف کرونا کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں تو دوسری طرف بھارتی مظالم سے بہت تنگ ہیں، ان مظالم کے خلاف مزاحمت کرنے والے کشمیری نوجوان شہادتیں پیش کررہے ہیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق ان حالات میں جب کشمیری نوجوان شہادتیں پیش کررہے ہیں وہاں کشمیر کی اس تحریک کو زندہ بھی رکھے ہوئے ہیں ، کل ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے حزب المجاہدین کے کمانڈرریاض نائیکو کو شہید کردیا گیا ہے،

     

    https://twitter.com/HinaRKharal/status/1258172324500602887

    ان کی شہادت پر جہاں کشمیری خراج تحسین پیش کررہے ہیں وہاں دنیا بھرسے کمشیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت کرنے والے بھی سلام پیش کررہے ہیں

     

     

    ذرائع کے مطابق اسی حوالے سے سوشل میڈیا پراس وقت ایک بحث چل رہی ہےکہ وہ لوگ جو کشمیریوں‌پرمظالم کرنے والے بھارت کے فلمی اداکاروں کی موت پرٹویٹس کے ذریعے مختلف انداز میں ان کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں ، اب ان کی خاموشی پرسوشل میڈیا پرایک طوفان برپا ہے

     

    دوسری طرف اس وقت ٹویٹرپریہ ایک ٹاپ ٹرینڈ بن کرسامنے آیا ہے اوریہ اس بات کی شہادت ہے کہ دنیا اس وقت کشمیری نوجوان ریاض نائیکو کی شہادت کو سلام پیش کررہے ہیں‌

     

     

    ایسے ہی ایک صارف جمیل فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ

    ریاض نیکو مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی شہید کے بعد جرات کا وہ پیکر تھے جنہوں نے بھارت کو جذبہ حریت سے ناکوں چنے چبوا دئیے – رشی کپور اور عرفان خان کے مرنے پر ٹویٹ کرنے والے آج اس شہزادے کی شہادت پر کہاں مر گئے ہیں

     

    https://twitter.com/hashtag/BurhanWani?src=hashtag_click