بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کمانڈرریاض نائکو کی شہادت کے بعد کشمیری مجاہدین نے بدلہ لینے کی ٹھان لی. پلوامہ میں بپھرے کشمیریوں نے بھارتی فوج کی بکتر بند گاڑی پر قبضہ کر لیا. گاڑی میں موجود فوجیوں کی گھونسوں اور ڈنڈوں سے خاطر مدارت کی. گاڑی میں موجود فوجیوں نے وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت سمجھی اور گاڑی کو وہیں چھوڑ دیا. غیور کشمیری عوام نےگاڑی پرڈنڈوں اور پتھروں کی بارش کر دی اور اسے توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا جس کے بعد وادی میں بھارتی فوج مزید خوفزدہ ہو گئی. کشمیریوں میں کمانڈر ریاض نائکو کی شہادت پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور انہوں نے شہید کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے.
Category: کشمیر
-

بھارتی حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئی
بھارتی حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئی. مجاہدین کمانڈر ریاض نائکو کو شہید کرنے کے بعد اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہید کا جسد خاکی ان کے عزیز واقارب کو نہیں دیا جائے گا بلکہ حکومت خود ان کی آخری رسومات ادا کرے گی. سری نگر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ نہ صرف شہید کے عزیزواقارب بلکہ کسی کوبھی یہ نہیں بتایا جائے گا کہ انہیں کہاں سپرد خاک کیا گیا ہے.کشمیری مجاہدین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت شہید ریاض نائکو کی تدفین اس لئے خفیہ رکھ رہی ہے کیونکہ وہ خوفزدہ ہے کہ مجاہدین فوج پر حملہ نہ کر دیں.
-
انجینئر بننے کا خواب دیکھنے والا جوان جو مجاہدین کا کمانڈر بنا ، آج شہید ہو گیا، تحریر طہ منیب
حزب المجاہدین کے آپریشنل چیف ریاض نیکو آج دوپہر کو بھارتی فوج سے مقابلے میں شہید ہو گئے۔ چار دن قبل ہوئے ایک معرکے میں مجاہدین کے ہاتھوں تین افسروں (کرنل ، میجر ، ایس او جی انچارج ) اور متعدد فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ گئی تھی ، جس کے بعد بھارت پر جوابی کارروائی کا دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا۔ گزشتہ رات ریاض نیکو کی اپنے آبائی گاؤں آمد کی انٹیلیجنس پر بھارتی فوج نے انکے گاؤں کا گھیراؤ کیا، صبح نو بجے گن فائٹ کا آغاز ہوا جو چار گھنٹے جاری رہا ، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج نے بارود لگا کر انکے گھر کو تباہ کر دیا جس میں ریاض نیکو کی شہادت ہو گئی ، شجاعت و ہمت کا ایک باب مکمل ہوا۔
ریاض نیکو انجنیئر بننے کے خواہاں تھے، لیکن 2010 میں کچھ کشمیریوں کی شہادت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ، بھارت کے خلاف تاریخی پتھراؤ تحریک چلی اس میں ریاض نیکو دوستوں کے ساتھ گرفتار ہو گئے اور ٹارچر سیلوں میں ہونے والی مار نے انجینئر بننے کا خواب چکنا چور کر دیا ، ریاض نیکو نے گن اٹھا کر پہاڑوں کو اپنا مسکن بنایا، بارہ لاکھ سر کی قیمت لیے گزشتہ آٹھ سالوں سے بھارت کا مطلوب ترین شخص ریاض نیکو ہی تھا۔ کیونکہ چار سال پہلے کشمیر کے پوسٹر بوائے برہان وانی کی شہادت کے بعد حزب کو آپریشنلی سںنبھالا اور بھارتی فوج کیلئے درد سر بنے رہے۔
جس طرح برہان کے بعد سینکڑوں برہان کھڑے ہوئے ، ایک ریاض نیکو کے بعد ہزاروں جوان انکی جگہ لیں گے۔ کشمیری جان چکے کہ آزادی کی منزل کا راستہ کیا ہے، یہ قربانیوں اور غیرت کا راستہ طویل ضرور ہے لیکن نتیجہ خیز ہوگا ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ
-

کمانڈر ریاض نائکو کی شہادت کا بدلہ لیں گے. کشمیری مجاہدین کا اعلان
بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین نے کمانڈر ریاض نائکو کی بھارتی فوجی درندوں کے ہاتھوں شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے. کشمیری مجاہدین کا کہنا ہے کہ ریاض نائکو کی شہادت سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی مزید قریب ہو گئی ہے ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا.32 سالہ ریاض نائکو کو آج مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقہ بھیگ پورہ میں شہید کر دیا گیا. وہ کشمیری لیڈر برہان وانی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے. ریاض نائکوجنوبی کشمیر میں پیدا ہوئے اور پلوامہ سے بی اے کا امتحان پاس کیا.وہ 2010 سے 2012 تک پلوامہ کے ایک اسکول میں اسلامی موضوعات پر لیکچر دیتے تھے. ستمبر 2017 میں معروف کشمیری مجاہد کمانڈریاسین ایٹو کی شہادت کے بعد وہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی کمان سنبھالی تھی.وہ مجاہدین کے انتہائی تجربہ کار کمانڈر کے طور پر جانے جاتے تھے جب کہ بھارتی فوج ان کے نام سے ہی خوف کھاتی تھی. بھارتی فوج اور پولیس 11 سال سے زائد عرصہ ان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتی رہی لیکن ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا.بھارتی حکومت نے ان کی گرفتاری پر 12 لاکھ روپے کا انعام مقرر کر رکھا تھا.
-

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ملکی سالمیت کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی.انہوں نے بھارتی جارحیت کے حوالے سے کئےگئے اہم اقدامات کے بارے میں بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا.
-

عید کے بعد بھارت کے ساتھ سرحدی جھڑپ ہوسکتی ہے
اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ عید کے بعد بھارت سے سرحدی جھڑپ ہوسکتی ہے.15 رمضان تک کاروبار نہ کھولا گیا تو سفید پوش لوگ مرجائیں گے، امید ہے 9 مئی تک لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ ہوجائے گا تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ان خیالات کا اظہار ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی اور حکومت میں تین تین لوگ ہیں، جو مزید طاقتور ہوگئے، مافیا مضبوط ہوتا گیا شیخ رشید کا کہنا تھا کہ علی بابا اور چالیس چور ملے ہوئے ہیں عمران خان واحد امید ہیں وہ ہی اس مافیا کو ختم کریں گے اگر ان سے امید پوری نہ ہوئی تو پھر اللہ ہی جانتا ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان صاف کہہ چکے ہیں وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے، آٹا چینی رپورٹ کی فرانزک رپورٹ میں جو بھی آگیا عمران خان نہیں چھوڑے گا، دنیا ایک جہانگیر ترین بات کرتی ہے اگر 10جہانگیر ترین بھی ہوں تو کارروائی ہوگی وفاقی وزیر نے پروگرام کے دوران بتایا کہ ٹرینیں بند ہونے سے پانچ ارب روپے کا ماہانہ نقصان ہورہا ہے، اگر حالات یہی رہے توجون کی تنخواہ دینے کیلئے پیسے نہیں ہے
-

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید
مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے حزب المجاہدین کے اعلی ترین کمانڈرریاض نائکو کو شہید کردیا ہے۔ ان کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر ریاض نائکو کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاوں میں آنے کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز بشمول راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے مشترکہ طور پر گاوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا تھا ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں کشمیر کے انتہائی مطلوب عسکریت پسند کمانڈر ریاض نائکو کے آبائی گاوں میں سکیورٹی فورسز نے منگل کی شام ایک بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔
ریاض نائکو کے ساتھ ڈاکٹر سیف اللہ اور جنید صحرائی بھی شہید ہوئے ہیں ۔جنید صحرائی تحریک حریت کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کے بیٹے ہیں۔
اس دوران مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ۔حکام نے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ جنوبی کشمیر میں جاری دو مسلح تصادم اس کی وجہ ہو سکتی ہے۔جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سمیت پورے کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔
بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج
قبل ازیں مقبوضہ جموں کشمیر میں پلوامہ ضلع میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک آپریشن کے دوران کھریو پانپور کے شارشالی علاقے میں بھارتی فوج اور حریت پسندوں کے درمیان فائرنگ میں 2نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ
-

برہان وانی کے بعد حزب کا کمانڈر بننے والا ریاض نائیکو بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید
برہان وانی کے بعد حزب کا کمانڈر بننے والا ریاض نائیکو بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم جاری ہیں، حالیہ جھڑپ میں بھارتی فوج نے حزب المجاہدین کے ٹاپ کمانڈر ریاض نائیکو کو شہید کر دیا
حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر ریاض نائکو کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاوں میں آنے کی اطلاع ملنے کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز بشمول راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے مشترکہ طور پر گاوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا تھا، ریاض نائکو کے آبائی گاوں میں بھارتی فوج نے منگل کی شام ایک بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا تھا،
بیگ پورہ کے علاوہ گلزار پورہ گاوں کو بھی محاصرہ میں لیا گیا تھا اور ریاض نائیکو کی تلاشی کے لئے گھر گھر چھاپے مارے گئے ،بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ریاض نائیکو کو شہید کر دیا
8 جولائی 2016 کو اننت ناگ کے ضلع کوکرناگ علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حزب المجاہدین تنظیم کے پوسٹر بوائے اور کمانڈر برہان وانی کے شہید ہونے کے بعد ریاض نائیکو نے حزب المجاہدین کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق نائکو کے سر پر 12 لاکھ روپے کا انعام ہے۔ عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے سے پہلے نائکو مقامی اسکول میں استاد تھے۔ وہ 33 سال کی عمر میں بندوق اٹھانے سے پہلے پینٹنگ کے شوقین تھے۔
بھارتی سکیورٹی فورسز نے نائکو کو حزب المجاہدین کے گروپ بندی ہونے کے بعد حزب کو متحد رکھنے کا ذمہ دار قرار دیا۔
قبل ازیں جموں کشمیر پولیس نے منگل کے روز ضلع ڈوڈہ میں حزب المجاہدین کے ایک رکن تنویر احمد ملک ولد مرحوم جمال الدین ملک ساکن تن تانہ ڈوڈہ اور پلوامہ میں جیش محمد کے ایک رکن کو گرفتار کرنے کا دعوی کیاہے۔
-

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو نظربندی میں تین ماہ کی توسیع
مقبوضہ کشمیر :مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو نظربندی میں تین ماہ کی توسیع ،اطلاعات کے مطابق آج مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی نظریندی میںپھرتوسیع کردی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حالات کے تناظرمیں کیا گی اہے ،
یاد رہے کہ پہلی نظربندی کا آج آخری روز تھا اوراس نظربندی کے ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہا: اگلے چند روز میں محبوبہ مفتی، علی محمد ساگر، شاہ فیصل اور دوسروں کا پی ایس اے کے تحت نظر بندی کا حکم نامہ ختم ہورہا ہے، یہی وقت ہے کہ انہیں رہا کیا جائے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک بار پھر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی سمیت دیگر سیاسی نظر بندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سیاسی نظر بندافراد کی نظر بندی کا کوئی جواز ہی نہیں ہے۔
موصوف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘اگلے چند روز میں محبوبہ مفتی، ساگر صاحب (علی محمد ساگر)، شاہ فیصل اور دوسروں کا پی ایس اے کے تحت نظر بندی کا حکم نامہ ختم ہورہا ہے، یہی وقت ہے کہ انہیں رہا کرکے نارمل زندگی بحال کرنے کی اجازت دی جائے۔ ان کی نظر بندی کا کوئی جواز ہی نہیں تھا’۔قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی کو ماہ اپریل کی 7 تاریخ کو سری نگر کے ایک سب جیل سے گپکار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر منتقل کیا گیا جہاں وہ پی ایس اے کے تحت بند ہیں۔
مرکزی حکومت کے سال گذشتہ کے پانچ اگست کے جموں وکشمیر کو آئینی دفعات 370 و 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے پیش نظر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، ان کے فرزند عمر عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ فیصل کے علاوہ درجنوں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں سے وابستہ لیڈروں جن میں سابق وزرا بھی شامل تھے، کو نظر بند کیا گیا تھا۔
فاروق عبداللہ کو ماہ مارچ میں سات ماہ کی نظر بندی کے بعد رہا کیا گیا تھا جبکہ ان کے فرزند عمر عبداللہ کو ماہ مارچ کی ہی 24 تاریخ کو رہا کیا گیا۔
تاہم کئی مین اسٹریم سیاسی لیڈران جن میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر علی محمد ساگر، پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر اور سابق آئی اے ایس ٹاپر ڈاکٹر شاہ فیصل شامل ہیں، ہنوز پی ایس اے کے تحت نظر بند ہیں۔
-

کشمیریوں پر بھارتی مظالم بے نقاب کرنے والے تین کشمیری صحافیوں کے لیے عالمی ایوارڈ
واشنگٹن :کشمیریوں پر بھارتی مظالم بے نقاب کرنے والے تین کشمیری صحافیوں کے لیے عالمی ایوارڈ.اطلاعات کے مطابق امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے تین فوٹوگرافروں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی بہادرانہ کوریج پر پولٹزرپرائز حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈار یاسین، مختار خان اور چَنی آنند نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کےمظالم انتہائی مشکل حالات میں تصویری شکل میں دنیا تک پہنچائے اور تین فوٹوگرافروں نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کی بہادرانہ کوریج پرپولٹزرایوارڈ حاصل کیا۔
ان تینوں فوٹو جرنلسٹس کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور تشدد بھی خوفزدہ نہ سکے اور انہوں نے ذرائع آمدورفت اور موصلاتی بلیک آوٹ کو بھی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی عدم دستیابی بھی ان کی راہ میں حائل نہ ہو سکی۔انہوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی نہتے کشمیری پر مظالم کی کوریج کی، کشمیریوں کے گھروں میں چھاپوں اور مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی تصاویر بنا کر دنیا کو بھارت کا حقیقی چہرہ دکھایا۔
ڈار یاسین، مختار خان اور چنی آنند کا کہنا ہے کہ بھارتی مظالم اور وادی میں پابندیوں نے دنیا تک سچ پہنچانے کی ان کی جستجو کو مزید بڑھایا ہے۔واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ہنگرین نژاد امریکی صحافی جوزف پولٹزر کے نام سے 1917 میں جاری کیا گیا تھا اور عملی صحافت اور فن و ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اس ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ شعبہ صحافت کے معبتر ترین اعزازات میں شمار ہوتا ہے۔
