Baaghi TV

Category: کشمیر

  • تین سو کے قریب بھارتی شہریوں کی اگلے ہفتے وطن واپسی کا امکان

    تین سو کے قریب بھارتی شہریوں کی اگلے ہفتے وطن واپسی کا امکان

    بھارتی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث بھارت میں مکمل لاک ڈاؤن اور پاک بھارت سرحد اورفضائی و ٹرین راستے بند ہونے کے بعد پاکستان میں پھنسے ہوئے تین سو کے قریب بھارتی شہریوں کو بھارت واپس بلانے کی تیاری کر لی ہے۔نئی دہلی میں بھارتی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاک بھارت واہگہ اٹاری سرحد ایک بار پھر ایک روز کے لئے خصوصی طور پر کھولی جائے گی جہاں سے ان بھارتی شہریوں کی وطن واپسی ممکن ہو سکے گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی شہریوں کی آئندہ ہفتے بھارت واپسی ہو سکتی ہے۔اس سلسلے میں بھارتی ہائی کمیشن کے حکام نے پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم اپنے تمام شہریوں سے رابطے مکمل کر لئے ہیں۔ پاکستان میں پھنسے ان بھارتی شہریوں میں وہ طلبہ و طالبات بھی شامل ہیں جن کے یا تو ویزے ختم ہو چکے ہیں یا پھر ان کی کلاسیں پوری ہو چکی ہیں۔ان میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ وہ لوگ بھی شامل ہیں جو اپنے عزیزو اقارب سے ملنے پاکستان پہنچے تھے لیکن لاک ڈاؤن اور سرحدیں بند ہونے کے باعث بھارت واپس نہیں جا سکے۔ نئی دہلی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے ان تمام افراد کی فہرستیں مرتب کر لی ہیں اور اس سلسلے میں نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔بھارتی دفتر خارجہ اس معاملے میں اسلام آباد میں دفتر خارجہ کو ایک دو روز میں اپنی سفارشات بھیج دے گااوراپنے شہریوں کی واپسی کے لئے واہگہ بارڈرایک روز کے لئے خصوصی طور پر کھولنے کی درخواست کرے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر:حریت پسندوں کے سیکورٹی فورسز پر 2 حملے 3 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک

    مقبوضہ کشمیر:حریت پسندوں کے سیکورٹی فورسز پر 2 حملے 3 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر:حریت پسندوں کے سیکورٹی فورسز پر 2 حملے 3 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک .مقبوضہ کشمیر میں کپواڑہ اور سرینگر میں حریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر2بڑے حملے کئے ہیں۔

    شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندواڑہ کے علاقے کرال گنڈ میں حریت پسندوں کے ایک حملے میں ایک نوجوان شہید اور سی آر پی کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔اس سے قبل ہندواڑہ میںضلعی عہدیداروں نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایاکہ ایک نامعلوم حریت پسند کی موت ہوئی ہے۔ یہ سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ تھا جس کا موثر جواب دیا گیا ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حریت پسندوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر ونگم اسٹاپ کے پاس فائرنگ کی، جہاں پر مشترکہ سیکورٹی اہلکاروں نے ناکہ لگایاہوا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس حملے میں کچھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے، جس میں سے تین بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جن کے نام سنتوش مشرا، چندرا شیکھر اور اشونی یادو ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے ذرائع کے مطابق شہید ہونے والا ایک 17 سالہ نوجوان حازم بٹ ولد غلام محمد بٹ تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کردیا ہے اور دیگر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ دی ریزسٹنس فرنٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ حملہ فوج کے ایک کرنل ، ایک اہم ، دو فوجیوں کی ہلاکت کے ایک دن بعد ہوا ہے۔
    سری نگر شہر کے مضافات میں واگورہ نوگام کے علاقے میں بھی حریت پسندوں نے سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کیاجس میں ایک سی آئی ایس ایف اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے۔

    ہندواڑہ میں سالوں پرسکون رہنے کے بعد مسلسل دو دن کے دوران 2 مہلک حملوں میں 8 فوج / سی آر پی ایف / جے کے پی کے 8 اہلکاروں کی ہلاکت حکام کے لئے ایک بڑی پریشانی کا باعث ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ شمالی کشمیر کے ہندواڑہ بیلٹ میں حریت پسندوں نے دوسرا محاذ کھول دیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے ہاتھوں بھارتی ریزرو فورسز کے تین جوان جہنم واصل

    مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے ہاتھوں بھارتی ریزرو فورسز کے تین جوان جہنم واصل

    بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین نے دوسرے روز بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھیں. ضلع کپواڑہ کے علاقے ہنڈوارہ میں مجاہدین کے ہاتھوں بھارتی ریزرو فورسز کے تین جوان جہنم واصل ہو گئے. ہفتہ کے روز بھی اسی علاقے میں مجاہدین نے بھارتی فوج کے ایک کرنل اور ایک میجر سمیت پانچ فوجیوں کو موت کی نیندسلا دیا تھا.

  • مقبوضہ کشمیر:  بھارتی فوج کے لیے آج بھی ماتم کا دن بن گیا ، حریت پسندوں نے پہنچایا بھاری نقصان

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے لیے آج بھی ماتم کا دن بن گیا ، حریت پسندوں نے پہنچایا بھاری نقصان

    بھارتی فوج کے لیے آج بھی ماتم کا دن بن گیا ، حریت پسندوں نے پہنچایا بھاری نقصان
    باغی ٹی وی :ہندواڑہ کے ہی کرال گنڈ علاقے کے ونگم میں بھارتی فوج کے ایک قافلے پرکشمیری مجاہدین نے حملہ کر کے تین سی آر پی ایف کے جوان ہلاک کردیے .
    ہندواڑہ: جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کےکپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ (Handwara) میں ہفتہ کو مڈبھیڑ کے دوران دو افسران سمیت 5 جوانوں کی ہلاکت کے بعد آج ہندواڑہ کے ہی کرال گنڈ علاقےکے ونگم میں سیکورٹی اہلکاروں (Security Forces) کے ایک قافلے پر دہشت گردانہ حملہ میں تین سی آرپی ایف جوان (CRPF personnel) مارے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ حملہ آوروں نے سیکورٹی اہلکاروں پر ونگم اسٹاپ کے پاس گولی باری کی، جہاں پر مشترکہ سیکورٹی اہلکاروں (joint security forces) نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس حملے میں کچھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے، جس میں سے تین جوان زخموں سے تاب نہ لاکر دم توڑ گئے.
    ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ حملہ آوروں کو پکڑنے کےلئے علاقے کی گھیرا بندی کرلی گئی ہے۔

  • عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کا نوٹس لے: وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کا نوٹس لے: وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

    مظفرآباد: آزاد کشمیرکے وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے اور تلاشی اور محاصرے کے نام پرکی جانے والی کارروائیوں کی آڑ میں انہیں مسلسل اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون ختم کرانے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرے اور بھارتی فوج کی جانب سے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کا نوٹس لے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو ختم کرانے کیلیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرے۔انہوں نے کہا ہے کہ آر ایس ایس نظریات کی حامل شدت پسند ہندوستانی حکومت دنیابھر کے امن کیلیے خطرہ ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کشمیریوں کا قاتل ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت جس طرح مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر ظلم کر رہا ہے اس کے نتیجہ میں پوراخطہ کسی بڑی کشیدگی سے دوچار ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ سفاکیت پر مبنی ہے۔ یہ تنظیم ہی بی جے پی کی بنیادی شکل ہے جس کی قیادت اب فاشٹ اور کشمیریوں کے قاتل مودی کے ہاتھوں میں ہے۔مشتاق مہناس نے کہا کہ گاندھی اور نہرو کی جانب سے کیا گیا بھارتی سیکولرزم کا دعوی فقط ایک ڈھونگ تھا بھارت صرف ایک نسل پرست ہندو ریاست کے طور پر ہی کام کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا کے عفریت کا مستقبل قریب میں مزید پھلنے پھولنے کا امکان ہے۔ مودی اپنے ہندوتوا کے نظریے پر قائم رہے گا کیونکہ اس کے پاس دکھانے کو اور کچھ بھی نہیں ہے ایسے میں ہمیں اسکے عزائم سے باخبر رہتے ہوے اسے ناکام بنانے کیلیے موثر اقدامات کرنا ہونگے جس کے لئے اتحاد وقت کا اہم تقاضا ہے۔انہوں نے کہا ہم سب نے ملکر ہی دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔

  • بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار. بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی کی مخالفت کر دی

    بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار. بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی کی مخالفت کر دی

    بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق دینے کے بیانات سے خود ہی منحرف ہو گئی. بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ میں تحریری طور پر مقبوضہ کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی کی مخالفت کر دی. بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز انٹرنیٹ کی فراہمی سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے جس سے بھارت کی قومی سلامتی خطرات کا شکار ہو جائے گی.بھارتی حکومت نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کو بنیاد بنا کر کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار تیز کرنے سے ایسے واقعات بڑھ جائیں گے.سپریم کورٹ نے بھارتی حکومت کا موقف سننے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے دی جانے والی درخواست کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا.

  • 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج کی غیر معمولی سرگرمیاں

    بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی بڑی کارروائی کے دوران 5 اعلیٰ بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کئے جانے کے بعد لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج کی غیر معمولی سرگرمیوں کا آغاز۔ رات کے اندھیرے میں کئی سو فوجیوں کو ایل او سی کے قریبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیاجب کہ رہائشی علاقوں میں فوج کا گشت بڑھا دیا گیا۔ فوج کی طرف سےمقبوضہ علاقے کے رہائشی مکینوں کو دوسری جگہوں پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دئے گئے۔ بھارتی فوجی لاوڈاسپیکر پر لوگوں کو علاقہ خالی کرنے اور دوسری جگہوں پر منتقل ہونے کے اعلانات کر رہے ہیں۔ علاقے کے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ لوگوں نے رمضان المبارک کی رات سحری کی تیاریوں کی بجائے اپنا سامان باندھنے میں گزاری۔ عوام اپنی قیمتی اشیا کو اپنے ساتھ رکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ماضی میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے گھروں میں تلاشی کے دوران اہم اور قیمتی سامان غائب ہوجاتے رہے۔ مقبوضہ کشمیر کے ایک سینئر صحافی نے موجودہ تیاریوں کو آئندہ چند روز میں ایل او سی پر بھارت کی طرف سے بڑی کارروائی کا پیش خیمہ قرار دے دیا۔ صحافتی ذرائع کے مطابق ہنڈوارہ میں بھارت اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لینے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ گھر گھر تلاشی کا مقصد وہاں ایسے افراد کو گرفتار کرنا ہے جن کے بارے میں بھارت مبینہ طور پر الزام لگارہاہے کہ ان کا تعلق پاکستان کی مذہبی تنظیموں سے ہے۔ الزام کی آڑ میں بھارت پاکستانی علاقے میں کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر سکتا ہے۔ تاہم اس کی کوشش ہے کہ اس مرتبہ پاکستانی علاقے میں کارروائی کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوں اور بھارت دنیا بھر میں اس بات کاڈھنڈورا پیٹ سکے کہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں میں ملوث افراد کاتعلق پاکستانی تنظیموں سے ہے۔ ماضی میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی کارروائیوں کی آڑ لے کر کئی مرتبہ پاکستانی علاقوں میں کارروائی کے بے بنیاد دعوے کئے لیکن وہ ان دعووں کے بارے میں نہ تو بھارتی عوام اور سیاستدانوں کو تسلی بخش ثبوت دے سکا اور نہ ہی دنیا کے دیگر ممالک کو ان کارروائیوں کی سچائی کے حوالے سے قائل کر سکا۔بھارت کبھی اس بات کوبھی ثابت نہیں کر سکا کی بھارت میں ہونے والی کسی بھی کارروائی کے پیچھے پاکستانی مذہبی تنظیموں کا ہاتھ ہے۔ اسے اپنے ان دعووں کے حوالے سے شرمندگی کے سوا کبھی کچھ نہیں ملا.

  • ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت صحافیوں کی آواز دبانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے’ترجمان دفترخارجہ کا دبنگ بیان

    ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت صحافیوں کی آواز دبانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے’ترجمان دفترخارجہ کا دبنگ بیان

    اسلام آباد:’مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت صحافیوں کی آواز دبانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے’ترجمان دفترخارجہ کا دبنگ بیان بھارت پریشان ، اطلاعات کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر لگائی گئی قدغن کی مذمت کرتے ہوئے صحافیوں کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کی مہم کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آج آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں صحافتی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں جس کے خلاف مسلسل مہم چلاتے ہوئے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کی بے مثال جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کشمیری صحافیوں کی قربانیوں کی بھی قدر کرتے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان شہیدوں میں سے ایک شجاعت بخاری کو جون 2018 میں قتل کردیا گیا تھا۔

    دفتر خارجہ نے مقبوضہ وادی کی کشیدہ صورتحال میں بھی صحافتی فرائض انجام دینے والے جرات مند صحافیوں کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج کو پبلک سیفٹی ایکٹ، مسلح افواج کے خصوصی اختیارات کے قانون اور غیر قانونی سر گرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت مکمل آزادی حاصل ہے لیکن ان کے مظالم کے باوجود کشمیری صحافی عزم و ہمت اور پیشہ ورانہ جذبے سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی نگرانی کے عالمی اداروں، انسانی حقوق کے بھارتی اور بین الاقوامی گروپ اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر عائد بدترین پابندیوں، کشمیری صحافیوں اور مقبوضہ وادی میں ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے خطرناک ماحول پر شدید خدشات ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ بھارت میں آر ایس ایس نظریے کی حامی بی جے پی کی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی اپنی کھلی خلاف ورزیوں کو چھپانے اور ذرائع ابلاغ اور صحافیوں کی آوازیں دبانے کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پانچ اگست کو بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔بیان میں کشمیریوں کو ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے کی بھارتی مہم کی مذمت کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تمام مواصلاتی پابندیاں فوری طور پر ہٹاتے ہوئے کشمیری صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لے اور کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق بحال کرے۔

    ترجمان نے مقبوضہ کشمیر کی صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کیا جسے مسلسل ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ جون 2018 میں کشمیر کے سینئر صحافی شجاعت بخاری کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ان کو کو وقت گولیاں ماری گئی تھیں جب وہ اپنئے آفس سے باہر نبکل رہے تھے اور موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انتہائی قریب سے گولیاں ماری تھیں جبکہ حملے میں ان کا ایک محافظ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔

  • ‏پاکستان  کی مقبوضہ کشمیرمیں میڈیاکودبانےاور صحافیوں کوہراساں کرنےپربھارت کی مذمت

    ‏پاکستان کی مقبوضہ کشمیرمیں میڈیاکودبانےاور صحافیوں کوہراساں کرنےپربھارت کی مذمت

    پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں میڈیاکودبانے،صحافیوں کوہراساں کرنےپربھارت کی مذمت کرتاہے. ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ‏مقبوضہ کشمیرکےصحافیوں کومسلسل ہراساں کیاجارہا ہے. ترجمان نے کہا کہ ‏کشمیری صحافیوں کی جرات کوسلام اور ‏فرائض کی انجام دہی میں جانیں قربان کرنےوالوں کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں. ترجمان نے کہا کہ
    ‏سیاہ قوانین کےتحت بھارتی اقدامات کےباوجودکشمیری صحافی فرائض سرانجام دےرہےہیں جب کہ بھارت کی طرف سے ‏مقبوضہ کشمیر میں میڈیاکی آوازکومسلسل دبایاجارہاہے. ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 5اگست کےاقدامات کےبعدمقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے.

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی مظالم سے تنگ کشمیریوں کے ہاتھوں کرنل، میجر سمیت ایک سپشل آپریشن گروپ (SOG)انچارج ہلاک

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی مظالم سے تنگ کشمیریوں کے ہاتھوں کرنل، میجر سمیت ایک سپشل آپریشن گروپ (SOG)انچارج ہلاک

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر:بھارتی مظالم سے تنگ کشمیریوں کے ہاتھوں کرنل، میجر سمیت ایک سپشل آپریشن گروپ (SOG)انچارج ہلاک۔،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کمشیر میں جہاں ایک طرف کرونا وائرس تباہیاں پھیلا رہا ہوا تو دوسری طرف وہاں پہلے سے موجود بھارتی فوج نے اپنے مظالم میں شدت پیدا کردی ہے ، جس سے تنک آکرکشمیری نوجوانوں نے بھارتی فوج پرایک زوردارجوابی حملہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق آج ہندواڑہ میں بھارتی فوج کو اس وقت سخت نقصان اٹھانا پڑا جب بھارتی فوج گھرگھرتلاشی کے نام پرکشمیریوں مردوخواتین کی شناخت پریڈ کروا رہی تھی ، اس دوران کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فوج کے مظالم سے تنگ آکرایک شدید جوابی حملہ کیا ، اس حملے میں بھارتی فوج کو سخت نقصان اٹھانا پڑا ،اطلاعات کےمطابق ہندواڑہ عسکریت پسندوں کے حملے میں کرنل، میجر سمیت ایک سپشل آپریشن گروپ (SOG)انچارج ہلاک ہوئے ہیں‌

     

    ادھر سی این این کے مطابق یہ جھڑپ کپواڑہ کے شمالی علاقے میں ہوئیں جہاں یہ نقصان ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے، مزید کتنے بھارتی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے اس کی تفصیلات آنا ابھی با قی ہیں‌

    شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کرناہ سیکٹر میں حادثاتی طور پر آگ لگنے سے ایک آرمی کا جوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ایک اہلکار نے ساوتھ ایشین وائر کوبتایا کہ فوج کے دونوں جوانوں کو علاج کے لئے لے جایا گیا تھا لیکن ان میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے جبکہ دوسرا سری نگر کے بادامی باغ چھانی میں زیر علاج ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کپواڑہ ، شریام امبارکر نے بھی ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ حادثاتی طور پر آگ لگنے سے دونوں فوجی جوان زخمی ہوگئے۔

    جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف گاڑی پر گرینیڈ حملہ کیا۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سی آر پی ایف کی 183 بٹالین کی گاڑی پر عسکریت پسندوں نے گرینیڈ پھینکا جس سے گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

    تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم جاری ہے۔