Baaghi TV

Category: کشمیر

  • پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

    پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

    پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ پھٹ پڑی۔ لگایا جنسی طورپر ہراساں کرنے کا الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 14 فروری 2019 کو پلوامہ حملے میں مارے گئے ایک بھاتی فوجی نصیر احمد کی بیوہ شازیہ کوثر کا کہنا ہے کہ وہ اس سانحہ کے بعد در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ سراج الدین، جو شازیہ کے دیور ہیں، نے عدالت میں نصیر کے بچے کی سرپرستی کا ایک مقدمہ دائر کیا تھا جس پر عدالت نے انہیں بچے کی حفاظت کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم نصیر کی بیوہ کا کہنا ہے کہ سراج عدالت کے حکمنامے کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شازیہ کا کہنا ہے کہ سراج انہیں بچوں سے ملنے نہیں دیتا اور اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کر کے سبھی بینک اکاونٹس بند کر دئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔

    نصیر کی ہلاکت کے بعد مختلف تنظیموں بشمول حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں نے نصیر احمد کے بچوں اور اہلیہ کی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا۔نصیر کی اہلیہ نے دیور پر ہراسانی کا الزام لگایا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شازیہ نے کہا سراج کا کہنا ہے کہ ان کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے جمع کرائے گئے ہیں۔

     انہوں نے دعوی کیا کہ سراج نے ان سے شادی کرنے کی خواہش کی تھی جس کو انہوں نے مسترد کیا۔ انہوں نے کہا اس کے بعد انہیں تنگ اور ہراساں کرنا معمول بن گیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شازیہ نے الزام عائد کیا کہ سراج الدین انہیں دھمکیاں دے رہا ہے کہ وہ نصیر احمد کی 13 سالہ بیٹی کو بھی اپنے ساتھ لے جائے گا۔ انہوں نے کہا سراج کی نظر بھائی کی رقم پر ہے جو شہید نصیر احمد کی اہلیہ اور بچوں کا قانونی حق ہے۔انہوں نے لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں تاکہ وہ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ خوف سے آزاد زندگی گزار سکیں۔اس سلسلہ میں سراج الدین یا پولیس کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

  • مقبوضہ وادی میں زندگی کوسسکتے189 واں روز،بھارتی فوج کے ظلم جاری ، عالمی برادری پرچپ طاری

    مقبوضہ وادی میں زندگی کوسسکتے189 واں روز،بھارتی فوج کے ظلم جاری ، عالمی برادری پرچپ طاری

    سری نگر:مقبوضہ وادی میں زندگی کوسسکتے189 واں روز،بھارتی فوج کے ظلم جاری ، عالمی برادری پرچپ طاری ،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کےمظالم کا سلسلہ جاری ہے، وادی میں کرفیواورلاک ڈاون 189 ویں روزمیں داخل ہوگیا ہے۔کشمیری آج حریت رہنما افضل گرو کی 7ویں برسی منائیں گے ۔

    مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سےمسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈاون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 189 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔

    وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اورپکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج کشمیری حریت رہنما افضل گرو کی 7ویں برسی منائیں گے ، افضل گرو کی برسی کےموقع پر مقبوضہ کشمیرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں کی جانب سے دی گئی ہے۔تحریک آزادی کشمیرکےاہم رہنما افضل گرو کو نئی دہلی تہار جیل میں 9 فروری 2013کو پھانسی دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔یکم نومبر سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔

  • ’بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر

    ’بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر

    مظفرآباد: ’بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے ایل اوسی پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

    مظفرآباد سے ذرائع کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہری کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری میر محمد شہید اور خاتون زخمی ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی پرآرٹلری اور مارٹر گولے داغے،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

  • جنت نظیر وادی میں کرفیواورلاک ڈاؤن کا 188 واں روز،بھاتی فوج کے مظالم جاری،دنیاپرچپ طاری

    جنت نظیر وادی میں کرفیواورلاک ڈاؤن کا 188 واں روز،بھاتی فوج کے مظالم جاری،دنیاپرچپ طاری

    سری نگر: جنت نظیر وادی میں کرفیواورلاک ڈاؤن کا 188 واں روز،بھاتی فوج کے مظالم جاری،دنیاپرچپ طاری،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کےمظالم کا سلسلہ جاری ہے، وادی میں کرفیواورلاک ڈاون 188 ویں روزمیں داخل ہوگیا ہے۔

    ادھرمقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سےمسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈاون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 188 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اورپکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہےاور بھارتی فوج نے گزشتہ ہفتے نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کشمیری رہنماوں پرکالے قوانین لاگوکرنے کا سلسلہ جاری ہے ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق وزرائے اعلیٰ مفتی محبوبہ ، عمرعبداللہ کے بعد اب ڈیڑھ درجن سے زائد اورکشمیری رہنماوں پربھی پی ایس اے لاگوکیا گیا ہے

    واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔یکم نومبر سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔

  • او آئی سی ، کشمیر پر پاکستان کا سب سے بڑا حامی ہے،بھارت کو اس کی بڑی تکلیف ہے،دفترخارجہ

    او آئی سی ، کشمیر پر پاکستان کا سب سے بڑا حامی ہے،بھارت کو اس کی بڑی تکلیف ہے،دفترخارجہ

    اسلام آباد :او آئی سی ، کشمیر پر پاکستان کا سب سے بڑا حامی ہے،بھارت کو اس کی بڑی تکلیف ہے،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے جمعرات کے روز کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم سے مستقل رابطے میں ہے۔

    دفترخارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ او آئی سی نے کشمیر سے متعلق متعدد قراردادیں منظور کیں اور او آئی سی رابطہ گروپ کشمیر سے متعلق کئی عشروں سے اس معاملے کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی ، کشمیر پر پاکستان کا سب سے بڑا حامی ہے۔
    عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ، اور پوری دنیا میں اس کے سفارت خانوں میں 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی جاری پالیسی کا ایک حصہ ہے ، اور تمام پاکستانی اس مشن کا ایک حصہ ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ترجمان نے مسئلہ کشمیر کو دفتر خارجہ کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ پالیسیاں حکومت کے کہنے پر وضع کی جاتی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہ دفترخارجہ کشمیریوں کی حالت زار کو دنیا میں موثر طریقے سے اجاگر کرنے میں سرگرم عمل نہیں ہے ، فاروقی نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا دارومدار ہی کشمیر پرہے۔

  • مقبوضہ کشمیر کے طول وعرض میں شہید مقبول بھٹ اور افضل گورو کی برسی سے قبل سینکڑوں پوسٹرز چسپاں

    مقبوضہ کشمیر کے طول وعرض میں شہید مقبول بھٹ اور افضل گورو کی برسی سے قبل سینکڑوں پوسٹرز چسپاں

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر کے طول وعرض میں شہید مقبول بھٹ اور افضل گورو کی برسی سے قبل سینکڑوں پوسٹرز چسپاں،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں نامور آزادی پسند رہنماشہید مقبول بھٹ اور افضل گورو کی برسی سے قبل سینکڑوں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان دونوں شہدا کی برسی کے دن بھارت کے خلاف ہڑتال کریں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ پوسٹر سری نگر، بڈگام، گاندربل، کلگام، پلوامہ، شوپیاں اور دیگر اضلاع کی عام شاہراہوں اور گلیوں سمیت تمام اہم مقامات پر چسپاں کیے گئے ہیں۔

    تحریک نوجوانان حریت اورتحریک وارثان شہدائے جموں و کشمیرکی طرف سے لگائے گئے پوسٹرز میں کشمیری عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ 9اور 11فروری کو مکمل ہڑتال کریں۔ پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ شہدائے کشمیر اور تحریک آزادی کے نامور شہید افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

    کشمیری عوام بھارت اورہندوتوا کے کشمیر کے خلاف سازشوں اور گھناونے منصوبوں سے ہوشیار رہیں۔کشمیری عوام کو غیر کشمیریوں کو زمین اور جائیداد فروخت کرنے سے بھی اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کیونکہ یہ بھارت کا کشمیریوں کی شناخت کو ختم اور بھارتی قبضے کو مضبوط کرنے کا منصوبہ ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق افضل گرو کو 9 فروری 2013کو جبکہ آزادی پسند لیڈر مقبول بھٹ کو11فروری1984 کوبدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی ۔اور ابھی تک ان کے جسد خاکی ان کے ورثا کو نہیں لوٹائے گئے۔

    بھارتی انتظامیہ نے سری نگر سمیت پورے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کردیا ہے۔اس سے قبل پچھلے سال ستمبر میں وادی کی شاہراہوں اور گلیوں میں پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز اور ہینڈبلز آویزاں کیے گئے تھے۔ بھارت کی طرف سے 5اگست 2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی میں لاک ڈاون کی صورتحال ہے

  • بھارت باز نہ آیا ، سابق وزرائے اعلیٰ کشمیرپرپی ایس اے لاگوکردیا

    بھارت باز نہ آیا ، سابق وزرائے اعلیٰ کشمیرپرپی ایس اے لاگوکردیا

    سری نگر:بھارت باز نہ آیا ، سابق وزرائے اعلیٰ کشمیرپرپی ایس اے لاگوکردیا،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا ہے۔

    ۔

    جموں و کشمیر کے دو سینیئر سیاسی رہنماؤں پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ڈی پی کے سینیئررہنما و محبوبہ مفتی کے ماموں زاد سرتاج مدنی اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر خزانہ و نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما علی محمد ساگر پر پی ایس اے لگایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت کشمیری رہنماوں پرکالے قانون لاگوکرکے ان کوکشمیر کی تحریک آزادی سے دوررکھنا چاہتا تھا لیکن وہ مظالم کے باوجود بھی نہ کرسکا

  • بھارت نے بالاکوٹ میں ہمارے درخت شہید کیے،ہم نےان کا بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ واپس کردیا،وزیراعظم کےفقرے پرقہقے

    بھارت نے بالاکوٹ میں ہمارے درخت شہید کیے،ہم نےان کا بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ واپس کردیا،وزیراعظم کےفقرے پرقہقے

    میرپور:بھارت نے بالاکوٹ میں ہمارے درخت شہید کیے جبکہ ہم نے ان کا بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ واپس کر دیا،وزیراعظم کے فقرے پرقہقے،اطلاعات کےمطابق میرپورمیں وزیراعظم عمران خان نے ایک موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو یاد رہنا چاہیے کہ بھارت نے بالاکوٹ میں ہمارے درخت شہید کیے جبکہ ہم نے ان کا بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ واپس کر دیا

    میر پور میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرے دوران وزیر اعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ سے متعلق بیان پر جلسہ گاہ میں قہقے لگے گئے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے بھارت نے بالاکوٹ میں ہمارے درخت شہید کیے ، درخت شہید کرنے سے مجھے خاص تکلیف ہوئی۔ ہم نے ان کا بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ واپس کر دیا، ، مودی کہ رہا تھا ہم نے پاکستان کے دو جہاز گرا دیئے۔

    یاد رہے کہ آج وزیراعظم کے خطاب کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے اوردوسری طرف کشمیریوں نے بھی وزیراعظم کے کشمیریوں کے حق میں جدوجہد پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی غیرت مند وزیراعظم آیا ہے جس نے خلوص دل سے کمشیریوں کی آزادی کے لیے کوششیں شروع کی ہیں

  • شہبازشریف کو عمران خان کا مودی کے خلاف بیان ناراض کرگیا،توپوں کا رخ مودی کی بجائےعمران خان کی طرف موڑدیا

    شہبازشریف کو عمران خان کا مودی کے خلاف بیان ناراض کرگیا،توپوں کا رخ مودی کی بجائےعمران خان کی طرف موڑدیا

    لاہور: شہبازشریف کو عمران خان کا مودی کے خلاف بیان ناراض کرگیا،توپوں کا رخ مودی کی بجائےعمران خان کی طرف موڑدیا ،اطلاعات کےمطابق (ن) لیگ کے صدر شہبازشریف نے آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پروزیراعظم عمران خان کے کشمیریوں کے دشمن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بیان کو ناپسند کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کےایسے بیانوں سے بھارت سے تعلقات مزید خراب ہوجائیں‌ گے

    ذرائع کےمطابق اپنی اسی ناراضگی کا اظہارشہبازشریف نے سیاسی زبان کا سہارا لیتے ہوئے کیا ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں (ن) لیگ کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خارجہ امور سے عدم واقفیت سے ملک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، عمران خان کے عجیب و غریب بیانات پاکستان اور بیرون ملک دوستوں کے وقارکو مجروح کر رہے ہیں۔

    شہبازشریف نے یہ ردعمل آج عمران خان کی تقریر پردیا ہے جوانہوں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کی ہے ،مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے سخت الفاظ شہبازشریف پربجلی بن کرگرے ، جس کی وجہ سے شہبازشریف نے نام لینے کی بجائے اشارتاً خارجہ پالیسی کا نام دے کرسخت تنقید کی ،

    ن لیگ کے صدرمیاں‌ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ امور خارجہ پر بولنے سے پہلے معاملے کی نزاکت کا ادراک ہونا چاہیے، عمران خان کو چاہیے ایسے حساس معاملات پر بولنے سے پہلے کچھ پڑھ لیں یا بریفنگ لے لیا کریں تاکہ ملک کو شرمندگی سے بچاجاسکے۔

  • یوم یکجہتی کشمیر،کشمیریوں نے خون دے کر منایا،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

    یوم یکجہتی کشمیر،کشمیریوں نے خون دے کر منایا،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

    یوم یکجہتی کشمیر،کشمیریوں نے خون دے کر منایا،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے قریب بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان ضلع بڈگام کے ضیا الرحمان کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، شہید کے آخری دیدار کے لئے خواتین بھی گھروں سے نکل آئیں اور نماز جنازہ کے ساتھ گئیں، اس موقع پر کشمیریوں نے آزادی کے حق میں اور مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے.

    واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے قریب بدھ کے روز فائرنگ کے ایک بڑے واقعے میں بھارتی فوج نے تین کشمیریوں نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوا .

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کے باہر واقع لا وہ پورہ کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں تین نوجوان شہید اور ایک سی آر پی ایف جوان ہلاک ہوگیا۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف کے ایک جوان کی شناخت راجیو رنجن کے نام سے ہوئی ہے۔

    واقعے کے فورا بعد ہی ، بھارتی پولیس اور دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تلاشیاں شروع کیں۔

    سرینگر میں ایک پریس کانفرنس میں اس واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ شہید نوجوان حریت پسند ایک موٹر سائیکل پر بغیر ہیلمٹ سوار تھے۔ سی آر پی ایف اہلکاروں نے ان کو رکنے کیلئے کہا جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار موقعے پر ہی ہلاک ہوگیا۔ جبکہ دو نوجوان شہید ہوئے اورایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جس نے ہسپتال لے جانے کے دوران ہی دم توڑ دیا۔

    دلباغ سنگھ نے کہا کہ یہ مقامی نوجوان تھے جن میں ضلع بڈگام کے ضیا الرحمان کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا، ضلع اننت ناگ کے بیجبہاڑہ کے خطیب حزب المجاہدین سے وابستہ تھے اور تیسرے فیاض لون بھی عسکری تنظیم سے منسلک تھے. یہ لوگ ممکنہ طور سرینگر میں کوئی کاروائی انجام دینے والے تھے .

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

    یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

    مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

    خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    یوم یکجہتی کشمیر، سربراہ پاک فضائیہ نے دیا کشمیریوں کو پیغام

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

    کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

    تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

    مودی پاگل،میرا ایمان ہے کشمیر آزاد ہو گا، وزیراعظم نے کیا مظفرآباد میں اہم اعلان