Baaghi TV

Category: خواتین

  • کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی پینے کے نقصانات

    کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی پینے کے نقصانات

    کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی پینے کے نقصانات
    کھانے کے فوراً بعد پانی پینے کے متعلق ہمیشہ عُلماءا کرام ہمیں یہی بتاتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھانے کے فوراً بعد پانی نہیں پیتے تھے اور ہمارا ایمان ہے کہ جو کام اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نہیں کرتے تھے اُسے نہ کرنے میں ہی ہمارا فائدہ ہےمیڈیکل سائنس کے مُطابق کھانے کے انہضام کا عمل کھانا مُنہ میں چبانے کے ساتھ ہی شُروع ہوجاتا ہے اور ہم جب کھانا چبانا شروع کرتے ہیں تو ہمارے سلیوری گلائینڈس مُنہ میں سلائیوا (تھوک) پیدا کرنا شروع کر دیتے ہیں اور اس سلائیوا میں ایسے اینزائم ہوتے ہیں جو کھانے کو باریک ذرات میں بدلنے میں مدد دیتے ہیں اور جب کھانا معدے میں پہنچتا ہے تووہاں اس میں ایسڈیک گیسٹریک جُوس شامل ہوتا ہے جو اسے مزید باریک ذرات میں بدل کر ہضم ہونے میں مدد کرتا ہے پانی ویسے تو ہماری صحت کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے اور یہ نظام انہضام کو بھی بہتر بناتا ہے لیکن جب ہم اپنا کھانا ختم کرنے کے فوراً بعد اسے پیتے ہیں تو یہ ہمارے جسم پر مختلف طرح اثر انداز ہوتا ہے اور یہ اثرات درج ذیل ہیں

    یورک ایسڈ کم کرنے والی غذائیں


    بلڈ شُوگرہائی کر دیتا ہے:
    کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے خوراک میں شامل شُوگر پانی کے ساتھ فوراً ہضم ہوتی ہے اور سیدھی خون میں شامل ہو جاتی ہے جس سے ہمارے خون کا شوگر لیول بڑھتا ہے اور اگر ہم کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پیئں تو خوراک سے شوگر کا خُون میں شامل ہونے کا عمل سُست رہتا ہے اور یہ چیز ذیابطیس کے مریضوں کے لیے انتہائی مُفید ہے
    نظام ہضم کے قُدرتی عمل کو متاثر کرتا ہے
    نظام ہضم کے عمل کو متاثر کرتا ہے:
    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کھانے کے فوری بعد پانی نظام ہضم کی قُدرتی رفتار کو تیز کر دیتا ہے جس سے دوبارہ جلد بھوک لگ جاتی ہے اور جسم مزید کھانے کی ڈیمانڈ کرتا ہے اورزیادہ کھانا کھانے سے بلوٹینگ جیسے مسائل کیساتھ ساتھ موٹاپے جیسی بیماریوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے کھانے کے بعد زیادہ پانی پینے سے خوراک کے غیر ہضم شُدہ ذرات بھی معدے سے نکل جاتے ہیں اور کھانے سے پُوری توانائی حاصل نہیں ہو پاتی اور ان ذرات سے گلوکوز فیٹ میں بدل جاتا ہے اور آپ کا وزن بڑھانے کا باعث بنتا ہے
    پیٹ میں گیس بننا شروع ہو جاتی ہے:
    طب ایوردیک کے مطابق کھانے کے فوراً بعد پانی نظام انہضام کو متاثر کرتا ہے اور نظام انہضام متاثر ہوتو یہ کھانے کو ہضم کرنے کے دوران پیٹ میں زیادہ گیس پیدا کرتا ہے جس سے پیٹ جہاں پھولا ہُوا محسوس ہوتا ہے وہاں طبیعت ناخُوشگوار ہوتی ہے اور بھاری پن محسوس ہوتا ہے
    تیزابیت کا خدشہ بڑھ جاتا ہے:
    گو کہ میڈیکل سائنس کے پاس اس بات کو تسلیم کرنے کے لیے زیادہ ثبوت نہیں ہیں مگر طب ایوردیک اورطب یونان کا صدیوں سے ماننا ہے کے کھانے کے بعد پانی کھانے کے ہضم کرنے والے ائنزائمز کو کمزور کرنے کا باعث بنتا ہے اور جب یہ انزائمز کمزور ہوتے ہیں تو معدے میں تیزابیت بننا شروع ہوجاتی ہے اور یہ تیزابیت جہاں اور بہت سی بیماریوں کا باعث بنتی ہے وہاں ہارٹ برن جیسی بیماری بھی پیدا کرتی ہے

    چکوترے یعنی گریپ فروٹ کے حیران کن فائدے


    کھانے کے کتنی دیر بعد پینا چاہیے؟
    ماہرین اس کے بارے میں کئی رائے رکھتے ہیں بعض کا کہنا ہے کہ کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے کُچھ نہیں ہوتا لیکن مُشاہدے کا علم اس بات کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے بعض کا کہنا ہے کہ کم از کم 30 منٹ بعد پینا چاہیے اور بعض کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے کے بعد پینا چاہیےکھانے کے بعد پانی پینے کا وقفہ کتنا ہونا چاہیے اس بات کا تعین آپ کی خوراک پر ہوتا ہے اگر آپ نے کوئی ایسا کھانا کھایا ہے جو زُد ہضم ہے تو 30 منٹ کے بعد پانی پینا مناسب ہے لیکن اگر آپ نے کوئی ایسا کھانا کھایا ہے جسے ہضم کرنے میں معدے کو وقت چاہیے جیسے گائے کا گوشت ہضم کرنے کے لیے معدے کو کم از کم 3 گھنٹے لگتے ہیں ایسی صورت میں پانی کا پینے کا وقفہ بڑھانا ضروری ہے

  • گھریلو طبی ٹوٹکے

    گھریلو طبی ٹوٹکے

    گھریلو طبی ٹوٹکے
    کمزور بینائی
    اگر بینائی کمزور ہو جائے تو چار بادام ایک چٹکی سونف روزانہ سوتے وقت کھانے سے نظر تیز ہو جائے گی
    کمزور حافظہ
    حافظہ بہتربنانے کے لیے تھوڑی سی کالی مرچ اور تین چار بادام لے کر پیس لیں اور نہار منہ کھائیں کچھ ہی دنوں میں قوت حافظہ تیز ہو جائے گا
    گلے کی خراش
    بیری کی چھال 135گرام انار کی چھال 35 گرام ایک لیٹر پانی میں ابال لیں اور چھان لیں اور اس پانی سے روز دن میں دو تین بار کلی کریں پھل کھانے کے فوراً بعد پانی نہیں پینا چاہیے ورنہ گلے میں خراش ہو جائے گی

    کان کی صفائی کے صحیح اور آسان طریقے


    دبلاپن
    انجیر کم از کم دس عدد روزانہ کھانے سے دبلے افراد موٹے ہو سکتے ہیں
    کان کا درد
    کان کے درد میں کان میں پانی چلا جائے تو کوئی دوا استعمال کرنے کی بجائے صرف الٹے پاوں چلنے سے پانی نکل جائے گا روغن زیتون یا روغن گل سفید انڈہ ہم وزن لح کر مکس کریں اور کان میں چند قطرے ڈالیں درد غائب ہو جائے گا
    سر کی خشکی
    کسی برتن میں۔اتنا پانی لیں کہ آپ کے بالوں میں لگ جائے اس پانی میں۔چند قطرے ڈیٹول کے ڈال دیں پھر اس پانی کو اچھی طرح سر کے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور دس منٹ بعد سادہ پانی سے بال دھو لیں سر کی خشکی ختم ہو جائے گی
    دانتوں کا درد
    دانتوں کے درد کے لیے ضروری ہے کہ آپ روزانہ کسی اچھے ٹوتھ برش سے صبح و شام برش کریں اور اگر کسی ایک دو دانت میں درد ہو تو ادرک کا ٹکڑا دانتوں میں دبا لیں یا لونگ دبا لیں ایل تولہ دھنیا لے کر پانء میں جوش دے کر اس سے کلی کریں اس طرح دانت کے درد کی وجہ سے ہونے والی سوزش کا خاتمہ ہو جائے گا
    گردن کی صفائی
    ایک لیموں کا چھلکا تقریباً آدھا کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر لیں اب اس میں چار کھانے کے چمچ بیسن یا اتنی ہی مقدار میں جو کا آٹا اور ایک چٹکی ہلدی ملا کر پیسٹ بنا لیں اس سے گردن کا مساج کریں اور پانی سے دھونے کے بعد کسی کریم میں چند قطرے عرق گلاب ملا کر لگائیں یہ مداج مسلسل ایک ہفتہ کریں اس سے گردن کی سیاہی دور ہوتی ہے
    پہروں پر سیاہ نشانات
    پیر دھونے کے بعد ایک لیموں کو دو ٹکڑوں میں۔تقسیم کر لیان اور جو کا آٹا لگا کر پہروں کا مساج کریں تاکہ لیموں کا رس پاوں میں۔جذب ہو جائے آبلا
    اگر جسم جل جائے تو ہرا دھنیا پیس کر جلے حصے پر اچھی طرح لیپ کریں تو آبلہ نہیں پڑے گا جلن بھی محسوس نہیں ہو گی
    نکسیر
    جن کی نکسیر پھوٹتی ہو وہ کسی بؑی وقت یا خون بند ہونے کے بعد فونوں نتھنوں میں ایک ایک۔قطرہ تازہ لیموں کا رس ٹپکانے سے نکسیر دوبارہ نہیں پھوٹے گی
    چکنی جلد
    چکنی جلد کے لیے ایک لیموں کے رس میں ایک کھانے کا چمچ بیسن اور دو چائے کے چمچ۔عرق گلاب ملا کر ماسک تیار کر لیں اور دس منٹ بعد منہ دھو لیں

  • ہربل فیشل بنانے کا طریقہ

    ہربل فیشل بنانے کا طریقہ

    ہربل فیشل بنانے کا طریقہ
    اجزاء:
    بادام پسے ہوئے دو چائے کے چمچ
    ملتانی مٹی چار چائے کے چمچ
    جائفل پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    عرق گلاب حسب ضرورت
    ترکیب:
    تمام خشک اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں اتنا عرق گلا ب شامل کریں کہ گاڑھا سا مکسچر بن جائے اب اسے بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں اپنے چہرے کو دو دفعہ ٹھنڈے پانی سے دھوئیں پھر پانی گرم کرکے دس منٹ تک سٹیم لیں بھاپ لینے کے بعد روئی یا اسپنچ کی مدد سے اپنے چہرے کو اچھی طرح صاف کر لیں پھر دوسرا اسپنچ لے کر اسے گرم پانی میں بھگو کے دوبارہ اس سےچہرے کو صاف کر لیں جب اچؑی طرح صاف ہو جائے اور تمام میل کچیل نکل جائے تو پھر یہ مکسچر اپنے چہرے پر لگا لیں جب اچھی طرح خشک ہو جائے تو مساج کرتے ہوئے اتار لیں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں یہ عمل اگر آپ مہینے میں دو دفعہ کریں تو آپ کا رنگ بھی صاف ہو گا او جلدبھی تروتازہ رہے گی

  • ابٹن کے فوائد اور گھر میں ابٹن بنانے کا طریقہ

    ابٹن کے فوائد اور گھر میں ابٹن بنانے کا طریقہ

    ابٹن کے فوائد اور گھر میں ابٹن بنانے کا طریقہ
    ابٹن کا روزانہ استعمال جلد کو خوبصورت اورنرم وملائم بناتا ہے ابٹن کا باقاعدہ استعمال چہرے کے فالتو بال ختم کرتا ہے ابٹن چہرے کو چمکاتا ہے اور عمر کے اثرات ختم کرتا ہے ابٹن کا باقاعدہ استعمال چہرے کے داغ دھبے دور کرتا ہے رنگ گورا کرنے کے لیے بھی ابٹن کو بہت اہمیت حاصل ہے
    ابٹن بنانے کا طریقہ
    بیسن چار چمچ
    ہلدی چوتھائی چمچ
    دودھ چند قطرے
    لیموں کا رس چند قطرے
    تمام اجزاء کو ملا کر چہرے پر بیس سے تیس منٹ تک لگائیں اور بعد میں چہرے کو سادہ پانی سے دھو لیں ابٹن کا روزانہ استعمال جلد کو خوبصورت اور نرم و ملائم بناتا ہے رنگ گورا کرنے کے لیے بھی ابٹن کو بہت اہمیت حاصل ہے

  • رنگ گورا کرنے کا آزمودہ ٹوٹکہ

    رنگ گورا کرنے کا آزمودہ ٹوٹکہ

    رنگ گورا کرنے کا آزمودہ ٹوٹکہ
    یہ ٹوٹکہ لڑکی اور لڑکیاں دونوں آزما سکتے ہیں
    ملک پاوڈر ایک ٹی اسپون
    لیموں کا رس ایک ٹی اسپون
    شہد ایک ٹی سپون
    بادام کا تیل آدھا ٹی سپون
    ان ساری چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں کہ یہ پیسٹ سا بن جائے پھر چہرے پر اچھی طرح لگا لیں اور پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر بعد میں۔تازہ پانی سے چہرہ دھو لیں اس کے مسلسل استعمال سے چہرہ بالکل صاف شفاف اور چمکدار ہو جائے گا بلکہ اگر چہرے پر داغ دھبے بھی ہوں تو وہ بھی ختم ہو جائیں گے ایک ہفتے میں ہی اس کا رزلٹ آنا شروع ہو جائے گا

  • چہرے کے کھلے مسام کے لیے زبردست نسخہ

    چہرے کے کھلے مسام کے لیے زبردست نسخہ

    چہرے کے کھلے مسام کے لیے زبردست نسخہ
    اکثر خواتین کے چہرے بالخصوص ناک کے مسام اس طرح نظر آتے ہیں جیسے کہ سوراخ ہوں ایسے میں چہرے کو کسی چیز سے رگڑ کر نہ دھوئیں اور اپنے چہرے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں
    اجزاء:
    انڈے کی سفیدی دو عدد
    لیموں کا رس چند قطرے
    انڈے کی سفیدی میں۔چندقطرے لیموں کا رس ڈال کر اسے مکس کر کے اپنے چہرے پر اچھے طریقے سے لگائیں کچھ منٹ بعد جب آپ کو یہ ماسک خشک محسوس ہونے لگے تو اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں یہ ماسک آپ کے چہرے کے کھلے مسام کو بند کر کے آپ کہ سکن ٹائیٹ کرے گا اور آپ کے چہرے پر آنے والی چکنائی کو کنٹرول کرکے آپ کہ رنگت بھی نکھارے گا

  • چند اہم گھریلو ٹوٹکے

    چند اہم گھریلو ٹوٹکے

    چند اہم ٹوٹکے
    شیشے کے فرنیچر کی صفائی
    شیشے کی سطح والے فرنیچر کی صفائی کے لیے ردی کاغذ پانی میں بھگو کر اچھی طرح رگڑیں اس طریقہ سے شیشہ صاف و شفاف ہو جائے گا اس عمل کے بعد نرم کپڑا پھیر دیں تو چمک پیدا ہو جائے گی
    آئی پینسل کی خوبصورتی بڑھانا
    آئی پینسل کی نوک تیکھی اور صاف کرنے کے لیے اسے دوبارہ تراشنے سے پہلے کچھ دیر کے لیے فریزر میں رکھ دیا جائے اس طرح یہ تراشنے کے دوران ضائع بھی کم ہو گی اور پھیلنے کا اندیشہ بھی نہیں ہوگا اور زیادہ عرصہ تک استعمال کر سکیں گی
    مہندی کا رنگ تیز کرنے کا طریقہ
    اگر آپ مہندی کا رنگ تیز کرنا چاہتی ہیں تو تھوڑی سی املی لے کر تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں پھر اسے باریک کپڑے میں۔چھان لیں اس کے بعد اس چھنے ہوئے املی کے پانی میں مہندی کو گھول کر دس منٹ بعد لگائیں تو اس کا رنگ بہت گہرا ہوگا
    فریج کے اندر سے بو دور کرنا
    فریج میں سے اگر کسی قسم کی بو آ رہی ہو تو ایک کوئلہ لے کر اسے پیس لیں اور پلیٹ میں رکھ دیں پھر چند دنوں کے بعد اس پسے ہوئے کوئلے کو بدلتے رہا کریں فریج کی چمک برقرار رکھنے کے لیے المونیا کے چند قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر اس محلول سے فریج کو صاف کر لیا جائے اور بعد میں کسی نرم کپڑے سے اسے خشک کر لیا جائے تو فریج کی چمک برقرار رہے گی

  • چند مفید اورآسان ٹپس

    چند مفید اورآسان ٹپس

    چند مفید اورآسان ٹپس
    تھرماس کی بدبو دور کرنا:
    تھرماس میں چائے وغیرہ ڈالنے کے بعداسے صاف نہ کیا جائے تو اس میں سے بدبو آنے لگتی ہے اس بدبو کو دور کرنے کے لیے تھرماس کو سرکے سے دھویا جائے
    جست کے برتنوں کی صفائی:
    جست کے بنے ہوئے برتنوں کو صاف کرنے کے لیے سرکے میں کپڑے دھونے کا سوڈا اور چونا ملا کر دھوئیں تو وہ چمکنے لگیں گے
    چینی کے برتنوں کے داغ دور کرنا:
    سرکے میں نمک ملا کر چینی کے برتن دھوئے جائیں ان کے داغ دور ہو جاتے ہیں اگر چینی کے برتنوں کی چمک برقراررکھنی ہو تو انہیں نمک سے دھوئیں
    خون کا داغ دور کرنا:
    خون کا داغ دور کرنے کے لیے ایمونیا استعمال کریں اگر رنگین کپڑے پر خون کے دھبے ہوں تو اسے نشاستہ سے دھویا جائے
    دودھ کے داغ صاف کرنا:
    دودھ کا داغ صاف کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو کئی بار ٹھنڈے پانی سے دھوکر گلیسرین سے صاف کریں اور ٹھنڈے پانی سے دھوئیں
    روغن کے گیلے داغ دور کرنا:
    روغن کے گیلے داغوں کو دور کرنے کے لیے ان پر تاپین کا تیل یا مٹی کا تیل لگا کر خوب ملیں جس سے داغ صاف ہو جائیں گے

  • یورک ایسڈ کم کرنے والی غذائیں

    یورک ایسڈ کم کرنے والی غذائیں

    یوریک ایسڈ خاموش قاتل ہے اور عام طور پر لوگوں کو پتہ نہیں چلتا کے جسم میں یوریک ایسڈ بڑھ رہا ہے ہائپرورسیمیا جسم میں یوریک ایسڈ بڑھنے کی ایک خطرناک بیماری ہے جو دل گُردوں جگر وغیرہ کو متاثر کرنے کیساتھ ساتھ ہائی کولیسٹرول اور شوگر جیسی خطرناک بیماریوں کا باعث بنتی ہے جب کوئی اس بیماری کا شکار ہوتا ہے تو عام طور پر اُسے بلکل احساس نہیں ہوتا کہ وہ ہائپرورسیمیا کو شکار ہو رہا ہےہمارے جسم میں یوریک ایسڈ کی نارمل مقدار جو کہ 2.4 سے لیکر 6.0 ایم جی تک ہے ہر وقت موجود ہوتی ہے اور جو یوریک ایسڈ زیادہ مقدار میں ہوتا ہے وہ عام طور پر پیشاب کے راستے خارج ہو جاتا ہے مگر اگر اس کی مقدار جسم میں بڑھ جائے تو پھر یہ خون میں شامل ہوکر جسم کے اہم اعضا کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور خطرناک بیماریوں کا باعث بنتا ہےخون میں پیورائنز بھی یوریک ایسڈ پیدا کرتے ہیں یہ جسم کے اندر خود بخود بھی پیدا ہوتے ہیں اور ہمارے بہت سے کھانے بھی پیورائنز کی زیادہ تعداد پر مشتمل ہوتے ہیں

    ڈینگی بخار یا بریک بون فیور کی علامات بچاو اور احتیاطی تدابیر


    جن سے جسم میں یوریک ایسڈ کی مقدار بڑھ جاتی ہے یہ پیورائنز خون میں شامل ہوکر ٹُوٹ جاتے ہیں اور یوریک ایسڈ میں بدل جاتے ہیں اور جب ہمارے جسم کا یوریک ایسڈ لیول 7.0 ایم جی سے اوپر جاتا ہے تو یہ یوریک ایسڈ تباہی پھیلانا شروع کرتا ہے یہ گُردوں میں پتھری بننے کا سبب بنتا ہے اور ہڈیوں کے جوڑوں کو متاثر کرتا ہے اور مریض جوڑوں کے درد میں مُبتلا ہو جاتا ہے عام طور پر یہ یوریک ایسڈ پاؤں اور اُنگلیوں کے جوڑوں کو متاثر کرتا ہے

    کھانے جو یوریک ایسڈ بڑھاتے ہیں
    سُرخ گوشت گُردے کپورے مغز وغیرہ میں پیورائن کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے جو خون میں شامل ہوکر یوریک ایسڈ بڑھناے کا باعث بنتی ہےایسے کھانے جس میں خمیر (خمیری روٹی وغیرہ) کا استعمال کیا جاتا ہے یا ایسے مشروبات جس میں اس کو شامل کیا جاتا ہے اپنے اندر پیورائن کی ایک بڑی مقدار رکھتے ہیں اور جسم میں یوریک ایسڈ بڑھانے کا باعث بنتے ہیں بعض سبز پتوں والی سبزیاں جیسےپالک گوبھی وغیرہ اور دالیں چنے ڈرائی فروٹ کیساتھ ساتھ مشرومز بھی جسم میں یوریک ایسڈ پیدا کرتے ہیں
    کھانے جو یوریک ایسڈ کا لیول کم کرتے ہیں
    ہمارے بہت سے کھانے ایسے ہیں جو جسم کو یوریک ایسڈ سے پاک کرتے ہیں جن میں سر فہرست کھانے یہ ہیں
    سیب:
    سیب کے اندر میلک ایسڈ کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے جو جسم میں یوریک ایسڈ کو خارج کرنے میں انتہائی مدد گار ہے اس کے علاوہ 100 گرام سیب میں صرف 14 ملی گرام پیورین شامل ہوتی ہے جو کھانے کیساتھ یوریک ایسڈ بڑھنے کے چانسز کو کم کرتی ہے
    لیموں:
    لیموں وٹامن سی بھرپور ہوتا ہے اوروٹامن سی یوریک ایسڈ کے کرسٹلز اور خُون میں شامل دیگر آلودگی کو صاف کرنے میں انتہائی مددگار ہے

    نزلہ زکام کا گھریلو طبی علاج اور غذائی پرہیز


    چیری:
    جسم میں یوریک ایسڈ کم کرنے کے لیے چیری بہترین فوڈ ہے چیری کے اندر ایسے عناصر پائے جاتے ہیں جو جسم میں اور خاص طور پر ہڈیوں کے جوڑوں میں یوریک ایسڈ کو کرسٹلز کی شکل اختیار کرنے سے روکتے ہیں اور جسم میں سے اس کو خارج کرنے میں مدد کرتے ہیں
    گاجر:
    جو افراد یوریک ایسڈ کی بیماری کا شکار ہوں اُنہیں روزانہ ہر کھانے کیساتھ گاجر ضرور کھانی چاہیے کیونکہ یہ جسم سے آلودگی سمیت یوریک ایسڈ کو خارج کرنے میں کسی اکسیر سے کم نہیں
    اجوائن:
    اجوائن کے بیج اومیگا 6 فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں اور ہمارے جسم کی صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں یہ جہاں نظام انہضام کی صفائی کرتے ہیں وہاں یہ جسم کو یوریک ایسڈ سے پاک کرنے میں اکسیر کا درجہ رکھتے ہیں
    کھانے جن میں پیورائن کم ہوتی ہے اور یوریک ایسڈ پیدا نہیں کرتےریفائینڈ سیریلز روٹی پاستا دودھ اور دودھ سے بنے کھانے سلاد کے پتے ٹماٹر سبز رنگ والی سبزیاں گوشت کی یخنی فروٹ جوسز اور خاص طور پر پانی پھل وغیرہ

  • نیند پر اثر انداز ہونے والی غذائیں

    نیند پر اثر انداز ہونے والی غذائیں

    رات کی گہری نیند ہمارے جسم کے تمام اعضا ء کے لیے انتہائی ضروری ہے یہ جہاں ہمارے جسم کی تھکاوٹ کو دُور کرتی ہے وہاں ہمارے دماغ کو تروتازہ کرتی ہے اور ہمیں اگلا سارا دن کام کرنے کے لیے توانائی فراہم کرتی ہے اور ہمارے مُوڈ کو بہتر بناتی ہے ہمارا رات کا کھانا ہماری نیند پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے ہمارا کھانا ہماری نیند کو بچوں کی نیند کی طرح گہرا بناتا ہے اور ہمارا کھانا ہی ہماری نیند پر اثر کرتا ہے اور ہمیں جہاں گہری نیند میں جانے سے روکتا ہے وہاں ہمارے خوابوں کو بھی مُتاثر کرتا ہے
    کھانے جو رات کو سونے سے پہلے نہیں کھانے چاہیئے-

    فاسٹ فُوڈ ہماری صحت کے لیے مفید نہیں ہے مگر یہ نیند کا بھی دُشمن ہے فاسٹ فُوڈ میں شامل چکنائی ہمارے معدے میں تزابیت پیدا کرتی ہے اور رات کو سونے کے دوران یہ ہارٹ برن کا باعث بنتی ہے اور نیند کو گہرا نہیں ہونے دیتی-

    غذائی ضروریات حاصل کیسے کی جائیں جانئے غذا کے متعلق چند مفید باتیں


    بیف، مٹن یا چکن والے کھانے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں پروٹین ہمارے معدے میں نظام ہضم کو 50 فیصد تک سُست کر دیتی ہے اور بیف اور مٹن وغیرہ معدے میں تیزابیت کا باعث بنتےہیں اور وہ وقت جس میں نیند کے دوران ہمارے جسم کے اعضاء آرام کرنا چاہتے ہیں وہ نیند کے دوران کھانا ہضم کرنے میں لگے رہتے ہیں اور اُنہیں مناسب بریک نہیں ملتی چنانچہ وہ کام کرنے کیساتھ ساتھ ہماری نیند کو بھی متاثر کرتے ہیں-

    رات کے کھانے میں تیز مرچ مصالحوں کا استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہیے یہ ہارٹ برن کی کیفیت پیدا کرتے ہیں اور آپ کی نیند کو بد سکونی کی طرف کھینچ کر لیجاتے ہیں-

    چائے اور کافی کیساتھ ساتھ ایسے تمام کھانے جن میں کیفین شامل ہوتی ہے ہمارے نروس سسٹم کو بُوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے دل کی دھڑکن کو تیز کرنے کا سبب بنتے ہیں اور نتیجے کے طور پر یہ ہماری نیند کو ہم سے دُور لیجاتے ہیں اور بے خوابی کی کیفیت پیدا کرتے ہیں-

    ایسے تمام کھانے جن میں چینی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے ہماری نیند کو متاثر کرتے ہیں یہ ہمارے خون میں شوگر لیول کو بڑھاتے ہیں جس سے جسم اور دماغ زیادہ متحرک ہوتے ہیں اور ہمیں نیند میں جانے نہیں دیتے شوگر لیول کیساتھ یہ کھانے معدے میں تیزابیت کا باعث بھی بنتے ہیں جس سے نیند کے دوران ہمارے خواب متاثر ہوتے ہیں اور ہمیں گہری نیند سے دُور لیجاتے ہیں-

    غذائیت سے بھر پور آڑو کا ملک شیک بنانے کی ترکیب


    نیند کو بہتر بنانے والی غذا:
    کیلا مگنیشیم اور کیلشیم سے بھرپُور غذا ہے کیلا کھانے سے ہمارے پٹھوں کو سکون حاصل ہوتا ہے اور پٹھوں کا سکون ہمیں گہری نیند مہیا کرتا ہے-

    دودھ کے اندر امائنو ایسڈ ہماری نیند کو بہتر بناتے ہیں اور نیند کو گہرا کرنے میں انتہائی مدد گار ہوتے ہیں اپنے رات کے کھانے میں دودھ کو لازمی شامل کریں کیونکہ دُودھ ہی وہ غذا ہے جسے پینے کے بعد چھوٹے بچے بے فکری کی نیند حاصل کرتے ہیں
    رات کے کھانے میں دہی کا استعمال بھی انتہائی مُفید ہے یہ جہاں دوسرے کھانوں کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے وہاں یہ ہماری پُرسکون نیند کا ضامن بن جاتا ہے-

    جلد ہضم ہونے والا دلیہ ہمارے معدے میں موجود باقی اجزا ءکو بھی اپنے ساتھ ہضم کر دیتا ہے اور معدے میں تیزابیت کا باعث نہیں بنتا اور ہماری نیند کو متاثر نہیں ہونے دیتا-

    رات کے کھانے میں تازہ فروٹس کھانے سے جہاں ہماری صحت انتہائی شاندار ہوتی ہے وہاں یہ ہماری نیند اور مُوڈ کو بھی بہتر بناتے ہیں اور سونے کے دوران ہمیں ڈراؤنے خوابوں سے بچاتے ہیں اور ہمارے خوابوں کو رنگین بناتے ہیں جس سے ہمیں گہری نیند حاصل ہوتی ہے-