Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • اوچ شریف:گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ،شہریوں کے ہوش اُڑگئے

    اوچ شریف:گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ،شہریوں کے ہوش اُڑگئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)رواں ماہ میں گیس کے بل دیکھتے ہی اوچ شریف کے شہریوں کے ہوش اڑ گئےگیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے پر شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے شہریوں محمد علی ،محمد مکی َ،محمد ادریس اور محمد عارف نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد غریب عوام پر گیس کا بھی بم گرادیا ہے

    گیس کے بلوں کی اضافی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دیے ہیں مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام مزید مہنگائی کی دلدل میں پھنس چکی ہے

    عوامی حلقوں نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ہی احتجاج ریکارڈ کروا کر حکومت کو جگانے کی کوشش کریں گے موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ساتھ گیس کے بلوں میں اضافہ کر کے ہمیں خود کشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے

    گیس کی قیمتوں میں بلا وجہ ہوشربا اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ہزاروں روپے میں بل آجاتے ہیں اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنا دشوار ہو چکا ہے حکومت فوری طور پر نوٹس لے کر گیس کی اضافی قیمتیں واپس لے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں

  • اوچ شریف:گہرے بادلوں اور سرد ہواؤں کے ساتھ بونداباندی

    اوچ شریف:گہرے بادلوں اور سرد ہواؤں کے ساتھ بونداباندی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف شہر کے مختلف علاقوں میں گہرے بادلوں اور سرد ہواؤں کے ساتھ بونداباندی شروع، بوندا باندی سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈک میں اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر کے مختلف علاقوں میں گہرے بادلوں اور سرد ہواؤں کے ساتھ بونداباندی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈک میں اضافہ ہوگیا،دھوڑکوٹ حلیم پور نلکہ اڈا بکھری رسول پور بیٹ بختیاری سمیت دیگر علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

    ٹھنڈی ہوائیں چلنےسےجاتی سردی پھر لوٹ آئی،شہریوں کو صندوقوں اور الماریوں میں رکھے گرم کپڑے ایک بار پھر سے نکالنے پڑے.

    میرپور ماتھیلوسے باغی ٹی وی کے نامہ نگار مشتاق علی لغاری کی رپورٹ کے مطابق گھوٹکی،ڈہرکی اور میرپورماتھیلو میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی شروع ہوگئی ہے

    ٹھنڈی ہوا اور ہلکی بارش سے خوشگوار ہو گیا،ہلکی بوندا باندی کے ساتھ ہی جروارشہر کے مختلف علاقوں سے بجلی بھی غائب ہوگئی ہے

  • اوچ شریف: مخدوم سید شمس الدین گیلانی کا38 ویں سالانہ  عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

    اوچ شریف: مخدوم سید شمس الدین گیلانی کا38 ویں سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان ) مخدوم سید شمس الدین گیلانیؒ کا38 ویں سالانہ عرس مبارک بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا
    تفصیل کے مطابق سجادہ نشین درگاہ قادریہ غوثیہ گیلانیہ عالیہ محبوب سبحانی اوچشریف،حضرت مخدوم الملک مخدوم سید حامد محمد شمس الدین گیلانی ؒ کا شمارخطہ پاک اوچ کے عظیم روحانی پیشوائوں میں ہوتا ہے ،آپ کی پیدائش 15ستمبر 1919ء کو اوچشریف میں اپنے عہدکے ولی کامل حضرت مخدوم سید گنج بخش گیلانیؒ کے گھر ہوئی ،آپ خانوادہ سادات گیلانی کے چشم وچراغ اورحضرت غوث الاعظم محبوب سبحانی قطب ربانی شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی اولاد میں سے ہیں،

    حضرت مخدوم الملک مخدوم سید حامد محمد شمس الدین گیلانیؒ کی عمر محض دوسال ہی تھی کہ آپ کے والد ماجد کا سایہ سر سے اٹھ گیا،شفیق ماں کے زیر سایہ آپ نے پرورش پائی ،اپنے وقت کے ممتاز علمائے دین اوراساتذہ کرام سے قرآن پاک سمیت عربی،فارسی اور اردو میں دینی ودنیاوی تعلیم حاصل کی،

    1940ء میں خاندانی روایات کے مطابق آپ کو درگاہ قادریہ غوثیہ گیلانیہ عالیہ محبوب سبحانی اوچشریف کا سجادہ نشین مقرر کیا گیا،نواب آف بہاولپورالحاج سرصادق محمد خان خامس عباسیؒ نے خاندانی عظمت ووقار اوربنی نوع انسان کیلئے بلاتفریق آپ کی خدمات پر آپ کو مخدوم الملک کے خطاب سے نوازا۔

    شمس الدین گیلانیؒ علم دوست اورادب نواز شخصیت کے مالک تھے،شعروشاعری سے خصوصی شغف رکھتے تھے،خود بھی سخن گوئی کا نہایت عمدہ ذوق رکھتے تھے،شمس آپ کے نام کا تخلص تھا،شمس محل میں واقع آپ کے قائم کردہ نجی کتب خانہ میں انتہائی نادرونایاب قیمتی تاریخی کتب،مخطوطات اورنوادرات کا گرانقدرذخیرہ موجود ہے

    22اپریل1986ء کو صبح آٹھ بجے اچانک حضرت مخدوم الملک مخدوم سید حامد محمد شمس الدین گیلانیؒ پر فالج کا حملہ ہوا جس سے دماغ کی شریان پھٹ گئی،آپ کو فوری طوربی وی ہسپتال بہاولپورلے جایا گیا،جہاں 48گھنٹے بے ہوش رہنے کے بعد 24اپریل 1986ء بمطابق 14شعبان المعظم1406ھ بروزجمعرات صبح آٹھ بجے آپ اپنے لاکھوں عقیدت مندوں کو سوگوار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جاملے،

    آپ کے 38ویں سالانہ عرس کی دوروزہ تقریبات گزشتہ روز شمس محل میں منائی گئیں عرس مبارک میں سجادہ نشین درگاہ حضرت محبوب سبحانی مخدوم افتخا ر الحسن گیلانی جلوہ افروز تھے علمأ کرام و نعت خوان حضرات نزرانے و گل ھاۓ عقیدت پیش کئے سجادہ نشین درگاہ حضرت محبوب سبحانی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی ملک کی سلامتی امن وخوشحالی کیلیۓ خصوصی دعا کرائی مزار کو عطر گلاب سے غسل دیا گیا ملک بھر سے آۓ ہوۓ عقیدت مند و زائرین مزار پر پھولوں کی مالائیں پہنائیں اور عقیدتوں کے پھول نچھاور کئے عرس کی تقریبات کے اختتام پر زائرین شرکت کے بعد واپس اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے

  • اوچ شریف:پانچ روز انسدادِ پولیومہم 26فروری سے شروع ہو گی

    اوچ شریف:پانچ روز انسدادِ پولیومہم 26فروری سے شروع ہو گی

    اوچ شریف,باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)پانچ روز انسدادِ پولیومہم 26فروری سے شروع ہو گی، ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر زین احمر بھٹی ایم ایس ڈاکٹر محمد عارف غوری اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد نے بچوں پولیوں کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر زین احمر بھٹی اور ایم ایس ڈاکٹر محمد عارف غوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال نو کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم 26فروری کو شروع ہو رہی ہے جس میں 36 یوسی میں 5 سال سے کم عمر 199555بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

    تحصیل بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 100فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے ویکسینیشن مہم بہت اہمیت کی حامل ہے پولیو کے خاتمے کے لئے گھر گھر جا کر قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں جن کی حفاظت کے لئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا

    ان کا مزید والدین کے نام کہنا تھا کہ ہماری ٹیمیں آپکی سہولت کے لیئے تمام ہاسپٹلز اور مین بس سٹاپ پر موجود ہونگی اسکے علاوہ پولیو کی ٹیمیں ہر گھر میں جاکے دستک دیں گی تاکہ کوئی بچہ اس ویکسین پینے سے رہ نہ جاۓ۔

    مہم کے پانچ دن ٹیمیں اگر بار بار دستک دیتی ہیں تو اسکا مقصد صرف اور صرف آپکے بچوں کی بہتر اور صحت مند زندگی ہے،ان پولیو ورکرز کا خوشدلی سے استقبال کریں اور ان سے تعاون کرکے کہ ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دے کر پاکستان کو پولیو فری بنانے میں اپنا کردار نبھائیں

  • اوچ شریف : دیرینہ رنجش پر دو گروپوں میں تصادم ، ایک نوجوان جاں بحق،3 شدید زخمی

    اوچ شریف : دیرینہ رنجش پر دو گروپوں میں تصادم ، ایک نوجوان جاں بحق،3 شدید زخمی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) دیرینہ رنجش پر دو گروپوں میں تصادم ، ایک نوجوان جاں بحق ، 3 شدید زخمی ، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے ، مقدمہ درج ، 3 ملزمان گرفتار ، دیگر کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف تھانہ کی حدود موضع بکھری میں دیرینہ رنجش پر لڑائی ہوئی لڑائی میں جھیبل برادری اور بھگلہ برادری کے مابین لڑائی ہوئی ڈنڈوں اینٹوں سمیت مکوں تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا

    لڑائی کے دوران جھبیل برادری کے چار افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں میں سے سلیمان نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے قبل جاں بحق ہو گیا

    پولیس تھانہ اوچ شریف موقع پر پہنچ کر بھگلہ برادری کے شیر ، شمیر ولد پیر بخش، برکت ولد بگو دل اور ولد خادم حسین، حسنین ، آصف دلاور خان محمد عطا اللہ ولد مشتاق، عرفان، خادم حسین، غلام حیدر، عرفان، سمیت دیگر افراد پر ایف آئی آر درج کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے جاری ہیں

    جاں بحق ہونے والے محمد سلیمان کی ڈیڈ باڈی پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی

  • اوچ شریف:درگاہ پر نگران اور عملہ کے ہوتے ہوۓ چوری کی واردات,چور سرکاری آہنی باکس کا تالا توڑ کرکیش لے اُڑے

    اوچ شریف:درگاہ پر نگران اور عملہ کے ہوتے ہوۓ چوری کی واردات,چور سرکاری آہنی باکس کا تالا توڑ کرکیش لے اُڑے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگ حضرت مخدوم سید جہانیاں جہانگشت بخاری کی درگاہ پر نگران اور عملہ کے ہوتے ہوۓ چوری کی واردات چور سرکاری آہنی باکس کا تالا توڑ کران گنت کیش لے اڑے
    تفصیل کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ رات درگاہ مخدوم جہانیاں جہانگشت پر چوری کی سنگین واردات میں نامعلوم چوروں نے دربارحضرت سید مخدوم جہانیاں جہانگشت رحمت اللہ علیہ کے مزار پر محکمہ اوقاف کی طرف سے رکھا گیا لوہے کا نظرانہ بکس کا تالا توڑ کر نقد کیش چرا کر رفو چکر ہو گئے ہیں

    پولیس موقع واردات پر موجود ہے تحقیقات جاری ہے ،چوری کا انتہائی افسوسناک واقعہ انتہائی پوش آبادی میں ہوا ہے برصغیر پاک و ہند کے اتنے بڑے ولی کے مزار سے کیش چوری کی وادات ہو جانا ایک لمحہ فکریہ ہے اور مقامی انتظامیہ اور درگاہ پر موجود سکیورٹی عملہ کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے

    حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمت اللہ علیہ کا شمار ان بزرگان دین میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کی ترویج اور اسلام کا پرچار کر کے مختلف مزاہب سے تعلق رکھنے والوں کو داخل اسلام کیا

    آپ رحمت اللہ علیہ کے لاکھوں عقیدت مند ہیں اس واردات سے شدید تزبزب کا شکار ہیں درگاہ سے چوری ہو جانے سے لاکھوں عقیدت مند و ں کی دلآزاری ہوئی ہے تاہم اس واردات سے وہاں سیکورٹی کے انتظامات اور ان اداروں کا بھی پول کھل گیا ہے

    دور حاضر کے ملکی حالات کے پیش نظر اس درگاہ پر سیکورٹی کےسخت انتظامات ہونے چاہئیں تاکہ خدا نخواستہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے کیونکہ درگاہ حضرت سید جہانیاں جہانگشت بخاری پر ملکی غیر ملکی زائرین و عقیدت مندوں کا رش لگا رہتا ہے

    برصغیر پاک و ہند کی علمی و روحانیت کا مرکز ہے جنکے مزار پر انتہائی مضبوط حصار میں آہنی سرکاری بکس کا تالا توڑ کر انگنت کیش کا غائب ہونا بھی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے

    زائرین وعقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف کے تعینات ہونے والے سرکاری گارڈ اور نگران و خلیفہ اس چوری میں براہراست ملوث ہو سکتے ہیں اس لئے اس معاملے پر جامع تحقیقات ہونا ضروری ہے تاکہ یہ واردات بے نقاب ہوسکے

  • اوچ شریف:عباسیہ کینال کے دونوں اطراف غیر قانونی تعمیراتی کام تیزی سے جاری ، انتظامیہ خاموش

    اوچ شریف:عباسیہ کینال کے دونوں اطراف غیر قانونی تعمیراتی کام تیزی سے جاری ، انتظامیہ خاموش

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) قبضہ مافیا ، لینڈ مافیا اور باآثر افراد نے عباسیہ لنک کینال کی خوبصورتی ختم کرنے کا ایکا کر لیا ہے
    دونوں کناروں پر غیر قانونی تعمیراتی کاموں میں تیزی ، انتظامیہ خاموش ،

    تفصیلات کے مطابق اولیائے کرام کے شہر اوچ شریف عباسیہ لنک کینال کی خوبصورتی ختم کرنے کیلئے لینڈ مافیا ، قبضہ مافیا اور باآثر افراد نے ایکا کر لیا عباسیہ لنک کینال کے دونوں کناروں پر حسینی چوک تا پل چھٹہ تک غیر قانونی تعمیراتی کام عروج پر ہے ،

    جس کے وجہ سے اوچ شریف شہر کے شہری اور باہر سے آنے والے زائرین کے خوبصورت موجوں سے لطف اندوز ہوتے تھے ، اور اب انے والے گرمی میں لینڈ مافیا ، قبضہ مافیا اور باآثر افراد نے عباسیہ لنک کینال کے یہ خوبصورتی بھی ختم کردی ہے انتظامیہ خاموش تماشہ دیکھ رہے ہیں ،

    عام شہریوں کی آنکھیں آسمان کے طرف ہے کہ کب اوچ شریف شہر کو لینڈ مافیا کے چنگل سے نجات دلانے والا آئے گا شہریوں محمد شفیع محمد وقاص ساجد علی سید زین حیدر عشرت حسین سمیت دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چولستان کے زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی نہر پر سیاسی قبضہ مافیا نے دکانیں ، تھڑے اور لان بنا کر قبضہ کرنا شروع کردیا ،

    ضلعی حکومت اور محکمہ انہارنے قبضہ مافیا سے نہری زمین واگزار کروانے کے بجائےپراسرار خاموشی اختیار کر لی ہے۔نہری زمین پر پکے تھڑے اور شیلڈز جوسر کینٹن سروس پیمپ کی تعمیرکئے جارہے ہیں نہر کے دونوں اطراف کنارے سرکاری اراضی پر سیاسی شخصیات کی آشیر باد اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے قبضہ گروپ فعال ہو گیا ھے اور مافیا کی ملی بھگت سے سرکاری اراضی کی فروخت جاری ہے

    ذرائع کے مطابق اس کاروبار میں باقائدہ انتظامیہ حصہ دار بنی ہوئی ہے اور چمک کے کمال سے چشم پوشی برتی جارہی ہے اور یہ کاروبار منظم طریقےسے کیا جارہا ہے

    جس میں محکمہ مال محکمہ انہار اور ضلعی انتظامیہ ملوث ہے کیونکہ ان محکمہ جات کی خاموشی اندر کاحال بیان کر رہی ہے سرکاری اراضی بیچ کر قومی خزانے کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے اور مافیا اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے اور ذمہ دار ادارے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے

    اعلیٰ حکام سے محب وطن شہریوں نے نوٹس لینے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف:نواحی علاقے کے رہائشی  نے چوری اور جرائم سے توبہ کر لی ہے

    اوچ شریف:نواحی علاقے کے رہائشی نے چوری اور جرائم سے توبہ کر لی ہے

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع چک مانک بستی گٹکا کے رہائشی محمد شوکت نے چوری اور جرائم سے توبہ کر لی ہے

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع چک مانک کے نوجوان محمد شوکت نے اہلیان علاقہ کی موجودگی میں قرآن پاک پر حلف اٹھا کر چوری اور جرائم سے توبہ کر لی۔ توبہ کے وقت معززین شہری بھی موجود تھے۔

    محمد شوکت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اللہ پاک کی پاک کتاب پر حلف لیا ہے کہ آئندہ کبھی چوری اور جرائم نہیں کرونگا اور باعزت طریقے سے روزی کماؤں گا

    مزید انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک پاکستانی شہری ہوں مجھے کسی بھی قسم کے جرائم میں ملوث نہ کیا جائے

  • اوچ شریف:نا تجربہ کار سینٹری انسپکٹر اور کام چور عملہ،شہر گندگی کی لپیٹ میں آگیا

    اوچ شریف:نا تجربہ کار سینٹری انسپکٹر اور کام چور عملہ،شہر گندگی کی لپیٹ میں آگیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) میونسپل کمیٹی اوچ شریف میں نا تجربہ کار سینٹری انسپکٹر اور کام چور عملہ ، شہر گندگی اور ناکارہ سیوریج سے گٹروں کے غلیظ گندے پانی کی لپیٹ میں ، تعفن سے جینا محال ، متعدد بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ، شہریوں میں شدید تشویش ، ارباب اختیار سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ ۔

    میونسپل کمیٹی اوچشریف میں نا تجربہ کار سینٹری انسپکٹر اور کام چور عملہ کی تعیناتی سے نہ صرف شہر گندگی کی لپیٹ میں ہے اور جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں بلکہ شہر میں ناقص سیوریج سسٹم کے باعث اوچ شریف کا نواحی محلہ اکبر ٹاؤن پانی اور گٹروں کے غلیظ گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے اوچ شریف شہر بھر میں ناقص سیوریج سسٹم نے میونسپل کمیٹی کے بلندوبانگ دعو ئوں کی قلعی کھول دی ۔

    اکبر ٹاؤن سحر پبلک سکول والی گلی سمیت دیگر محلوں میں سیوریج کے گندے پانی سے گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔نمازیوں سمیت طلںباء استاتذہ کرام کاگندے پانی سے گزرنا محال ہوچکا ہے ،ان علاقوں کے مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں شہری مجبوراً گندے پانی میں سے گذرنے لگے

    میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو بروقت تنخواہیں لینے کے باوجود گلی محلوں اور نالیوں گٹروں کی بروقت صفائی نہیں کرتے شہریوں محمد حمید خان سیف اللہ عزیر خان سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے بند سیوریج لائنوں کوفعال کر کے سیوریج کے سنگین مسئلے کو فوری حل کیا جائےجس سے آمدورفت میں بھی شہریوں کو شدید دقت و پریشانی کا سامنا ہے

    جبکہ تعفن نے شہریوں کا نہ صرف جینا دوبھر کر رکھا ہے اور سانس لینا محال ہے بلکہ متعدد موذی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بھی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور بعض اوقات چھوٹے چھوٹے بچے گندے پانی میں گر جاتے ہیں اور اکثر بچوں میں جلدی امراض کے خدشات پیدا گئے ہیں

  • اوچ شریف :گذشتہ رات ممتاز عالم دین شیخ الحدیث والتفسیرمولانا محمد ابرہیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    اوچ شریف :گذشتہ رات ممتاز عالم دین شیخ الحدیث والتفسیرمولانا محمد ابرہیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی ( نامہ نگارحبیب خان) گذشتہ رات ممتاز عالم دین شیخ الحدیث والتفسیرمولانا محمد ابرہیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،دینی و سیاسی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

    ممتاز عالم دین، شیخ الحدیث والتفسیرمولانا محمد ابرہیم کی نماز جنازہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوچ شریف میں ادا کر نے کے بعد انہیں جید علمائے کرام اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ،انہوں نے بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور چھ بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

    اوچ شریف شہر کے ممتاز عالم دین، شیخ الحدیث والتفسیرمولانا محمد ابرہیم گذشتہ شب مختصر علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں و فات پا گئے تھے ،ان کی نماز جنازہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوچ شریف میں ادا کرنے کے بعد ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، ان کی نماز جنازہ مرحوم کے فرزند ارجمند مولانا عبد الصمد کی امامت میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں انکے عزیز واقارب سمیت سینکڑوں علما ،سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نماز جنازہ میں شریک ہوئے ، اس موقع پر بڑے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔

    شیخ الحدیث والتفسیرمولانا محمد ابرہیم جید عالم دین اور محقق تھے ، شیخ الحدیث والتفسیرمولانا محمد ابرہیم کو علم تفسیر، علم حدیث ، علم فقہ سمیت بڑی بڑی تدریسی کتابوں پر ملکہ حاصل تھا اور وہ 50 سال سے اوچ شریف کے بڑے مدارس خلفائے راشدین میں مدیر کے طور پر فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ مولانا محمد ابرہیم ختم نبوت میں بھی ہراول دستہ کے طور پر شریک رہے اور ان تحریکوں کے دوران انہوں نے قید وبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں،

    نماز جنازہ کے موقع پر علمائے کرام سمیت سیاسی شخصیات سمیت دیگر نے شیخ الحدیث والتفسیرمولانا محمد ابرہیم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغامات میں مرحوم کی دینی و ملی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ علمی دنیا اور دین حقہ کا بہت بڑاثاثہ تھے، انکی دینی، تبلیغی،علمی اور جماعتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے ،انکی وفات سے شہر اوچ شریف شہر میں دینی خلاء پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پورا نہیں ہوسکے گا، اِنہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی