Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • چڑیا گھر میں شہری کو شیر نےچیر پھاڑ ڈالا،شہری کی موت

    چڑیا گھر میں شہری کو شیر نےچیر پھاڑ ڈالا،شہری کی موت

    بہاول پور، چڑیا گھر میں ٹائیگر نے شہری پر حملہ کر دیا، جس سے شہری کی موت ہو گئی

    بہاولپور چڑیا گھر میں انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ایک شہری زندگی سے محروم ہوگیا۔ چڑیا گھر میں سیر کے لیے آیا ہوا شخص شیر باغ میں واقع چڑیا گھر میں شیر کے جنگلے میں جاگرا۔ جسے موقع پر ہی شیر نے حملہ کر کے مار دیا،بہاول پور کے چڑیا گھر میں شہری کو ٹائیگروں نے چیر پھاڑ دیا ۔ نعش کو ٹائیگر کھینچ کر اندر لے گئے اور نعش کے کچھ حصے کھالئے، پولیس اور ریسکیو کے ادارے موقع پر موجود ہیں، واقعہ ناقص سکیورٹی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات جاری ہیں کہ شہری ٹائیگرز کے کورٹ یارڈ میں کیسے داخل ہوا ۔ لاش کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ نامعلوم شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنیوالے شخص کی عمر پچیس سے چھبیس برس ہے، اس کے جسم پر شیر کے حملے کے نشانات موجود ہیں،

    ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عثمان بخاری کی پھرتیاں، ابتدائی رپورٹ میں مقتول کو منشیات کا عادی اور پاگل ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی،چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے ڈی جی وائلڈ لائف کو ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں کہا گیا کہ مقتول کے کپڑوں اور جوتوں کے علاوہ کوئی سامان موبائل فون، شناختی کارڈ، پرس برآمد نہیں ہوا،مقتول پاگل یا منشیات کا عادی معلوم ہوتا ہے، ابھی تک مقتول کا کوئی ٹھکانہ سامنے نہیں آیا ہے، حکام کی تحقیقات اور فارنزک/پوسٹ مارٹم رپورٹس کے بعد مکمل معلومات حاصل کی جائیں گی،پولیس اور ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر لاش نکال لی جسے شیروں نے کھایا تھا، سویپر صبح 11.30 بجے ٹائیگر ہاؤس میں صفائی کے لیے داخل ہوا،کیج میں ایک نامعلوم شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی،سپروائزر جو موقع پر پہنچے انہوں نے پولیس ایمرجنسی اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی،

    چڑیا گھر میں ٹائیگر کا شہری پر حملہ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بہاولپور کے چڑیا گھر میں ٹائیگرز کے حملے سے شہری کے جاں بحق کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری وائلڈ لائف اور کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی،واقعہ کی تحقیقات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،اور کہا کہ غفلت برتنے والے عملے کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب نے چڑیا گھروں کا سیکورٹی آڈٹ کرنے کا حکم دیا،چڑیا گھر کی سیر کے لئے آنے والے بچوں اور شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کی ہدایت بھی کی.

    بھارت میں حاملہ ہتھنی کے منہ میں کریکر ڈال کر اسے مار دیا گیا

    اسلاموفوبیا ، حاملہ ہتھنی کی کریکر دھماکوں سے ہلاکت کا الزام بی جے پی رہنما نے مسلمانوں کے سر دھر دیا

    مودی کے بھارت میں مسلم خاتون سے ہتھنی کی اہمیت زیادہ

    پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

  • بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی میں خواتین ٹیچرزکاسی آئی اے پولیس پر ہراسانی کاالزام

    بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی میں خواتین ٹیچرزکاسی آئی اے پولیس پر ہراسانی کاالزام

    بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران خواتین ٹیچرز نے الزام عائد کیا ہے کہ دو روز قبل سی آئی اے پولیس نے ان کے موبائل چیک کیے اور انہیں ہراساں کیا۔

    باغی ٹی وی: اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل میں ایک رکنی ٹربیونل کی تحقیقات جاری ہے، تاہم خواتین ٹیچرز نے الزام عائد کیا ہے کہ دو روز قبل سی آئی اے پولیس نے خواتین ٹیچرز کے موبائل چیک کیےانہیں ہراساں کیا ڈی پی او اور پولیس نے ٹربیونل کا نام لے کر ہمارے موبائل کا ڈیٹا چیک کیا۔

    دوسری جانب جسٹس سرفراز ڈوگر نے ٹربیونل کا نام لے کر خواتین کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا اور معاملے کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی بنا دی،اوراس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا 3 رکنی کمیٹی میں کمشنر، آر پی او اور ڈی سی بہاولپور شامل ہیں، جب کہ ٹربیونل نے ڈی پی او اور پولیس کو یونیورسٹی کے کسی بھی معاملے میں مداخلت سے روک دیا ہے۔

    ستمبر 1965کی جنگ کے دوران فضائی معرکے پر مختصر دستاویزی فلم جاری

    خواتین ٹیچرز نے پولیس رویے کے خلاف جوڈیشل ٹریبونل کے جج سے شکایت کی تھی اور ان کا کہنا تھا جوڈیشل ٹریبونل کا نام استعمال کر کے ان کا موبائل ڈیٹا چیک کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ طورپر منشیات اور ممنوعہ ادویات سمیت دیگر غیرقانونی کاموں کا معاملہ سامنے آیا تھا پولیس نے یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ اور ڈائریکٹر فنانس محمد ابوبکر کو گرفتار کیا تھا، ملزمان سے کرسٹل آئس اور ممنوعہ جنسی ادویات برآمد ہوئی تھیں۔

    گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،وزیر …

  • بہاولپورمیں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

    بہاولپورمیں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

    پنجاب کے شہر بہاولپورمیں ڈیرہ بکھا کی رہائشی خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ڈاکٹرز کےمطابق پانچوں بچوں کوانتہائی نگہداشت وارڈ کے بے بی انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے کیونکہ بچوں کی صحت کمزور ہے خاتون نے 5 بچوں کو سرکاری اسپتال نواب سر صادق اسپتال میں جنم دیا ہے،ان کا شوہر طلحہ شفیق نامی شخص کھیتی باڑی کا کام کرتا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہےسرکاری اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    شٹر ڈاؤن ہڑتال نے ثابت کیا کہ کاروباری طبقہ مسائل کےشکنجے میں ہے،شیخ رشید

    دوسری جانب ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش پر اہلخانہ خوشی سے نہال ہیں اور ان کی جانب سے اسپتال کے عملے کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

    موبائل فون سے تیزی سے پھیلنے والا مرض نوموفوبیا کیا ہے؟

    بلوں کیخلاف پشاور میں احتجاج، جماعت اسلامی کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

    گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،وزیر …

  • آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین گرفتار،اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف

    آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین گرفتار،اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف

    پولیس نے آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا، دونوں خواتین کے اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: بہاولپور میں پولیس نے آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لیا ہے، جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے،گرفتار ہونے والی دونوں خواتین کے اسلامیہ یونیورسٹی میں بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، اور ایک ملزملہ ٹک ٹاکر عائشہ کے موبائل سے سیاستدانوں کے نمبرز بھی ملے ہیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ بہاولپور ٹک ٹاکر عائشہ اور مہتاب کنول نامی منشیات فروش پارٹیوں میں آئس سپلائی کرتی تھیں، عائشہ کے کئی اہم سیاسی شخصیات سے بھی روابط تھے، اس فون سے ملا ڈیٹا محفوظ کرلیا گیا ہے۔
    drugs case
    واضح رہے کہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے تھے اور بتایا گیا تھا کہ چیف سیکیورٹی آفیسر،ایک پروفیسر اورملازم طالبات کوحراساں کرتے رہے، احسان جٹ نے طارق بشیر چیمہ کے بیٹے اور دیگر طلبا کو نشے پر لگایا، قائمہ کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن مطالبہ کردیا۔

    میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں،رمیز راجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم میں اسلامیہ یونیورسٹی بہالپورکے ڈرگز اور ویڈیوز سکینڈل کا معاملہ زیر غور آیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا کہ واقعہ پر کیا ایکشن لیا گیا، اسلامیہ یونیورسٹی کاماحول ایسا کیوں بنا موجودہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی نے بریفنگ میں بتایا تھا کہ ویڈیو اسکینڈل میں ملازمین اور طلبہ کی ویڈیوز ہیں، تحقیقات کیلئے کمیٹیاں قائم کی ہیں ایچ ای ڈی کے سامنے منشیات کا نیا کیس سامنے نہیں آیا، آئس کیس میں تین ملازمین ملوث تھے جو جیل میں ہیں، منیشات کیس میں گریڈ 21 کا پروفیسر ملوث تھا۔

    تہران میں غیرقانونی بلڈنگ کو گرانا مہنگا پڑگیا،5 افراد ہلاک

    وی سی یونیورسٹی نے یہ بھی بتایا تھا کہ ہاسٹل میں 7 ہزار 800 طلباء رہتے ہیں، اور سیکیورٹی افسر اعجاز شاہ نے بیان دیا ہے کہ ساڑھے 5 ہزار ویڈیوزہیں، سابقہ وی سی بیرون ملک جارہا تھا، سابقہ وی سی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا۔

  • اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،بزدار دورمیں وائس چانسلرکو نکالنے کی سفارش ہوئی تھی

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،بزدار دورمیں وائس چانسلرکو نکالنے کی سفارش ہوئی تھی

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے نئے وائس چانسلر نے سینیٹ قائمہ کمیٹی میں اہم انکشافات کئے ہیں

    نئے وائس چانسلر نے قائمہ کمیٹی میں بتایا کہ سکیورٹی افسر نے بتایاکہ ان کے فون میں ساڑھے 5 ہزار ویڈیوز موجود ہیں نازیبا حرکت پر سکیورٹی والوں کو کہا جاتا تھا ویڈیوز بنا کر دیں

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انکوائری کمیٹی کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ،رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفیسر، پروفیسر اور ایک ملازم طالبات کو ہراساں کرتے رہے ،نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے شکایات پرکوئی کارروائی نہ کی بزدار دور میں وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم نے وائس چانسلرکو نکالنے کی سفارش کی تھی طالبات نے وائس چانسلر کو لیٹر بھیجے مگر وائس چانسلر والدین کو بلانے کا کہتے رہے

    انکوائری کمیٹی نے جیل میں اعجاز شاہ سے بیان بھی لیا، طارق بشیر چیمہ نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ان کے بیٹے پر نشہ کرنے کا الزام غلط ہے احسان جٹ کو اس کی پہلی بیوی نے پکڑوایا ہے

    دوسری جانب نئے وائس چانسلر کے سینیٹ قائمہ کمیٹی میں دیے گئے بیان پر چیئرمین ایچ ای سی مختار احمد نے کہا کہ انسداد ہراسانی کمیٹیوں میں وہ لوگ ہیں جنہیں خود کسی جگہ سے ہراسانی پر نکالا گیا سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ انسداد ہراسانی کمیٹی خود ہراساں کر رہی ہوگی،کئی بچیوں نے یونیورسٹی چھوڑ دی ہوگی، بہت سی دوسری یونیورسٹیز میں یہی حال ہوگی عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنائیں

    واضح رہے کہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سید اعجاز اور ڈائریکٹر فنانس ابو بکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرلیا گیا ہے۔ بہاولپور میں گرفتار ہونے والے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے جس میں ملزم اعجاز شاہ اور ڈائریکٹر فنانس ابوبکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرکے ویڈیوز، چیٹس اور تصاویر کے حوالے سے جامعہ رپورٹ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل میں بیٹے کا نام آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی عیب ثابت ہوگیا تو خود بیٹے کو گھر سے نکال دوں گا، جس دن میرے منہ سے الفاظ نکلے میرے مخالفین اس شہر میں رہنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل کے حوالے سے الزامات کی زد میں آئے اپنے صاحبزادے ولی داد چیمہ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کا ایک واقعہ ہوا یہ کیسی صحافت ہے کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا، اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

  • ہراساں کیے جانے کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

    ہراساں کیے جانے کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

    اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے طلباء فیکلٹی ممبران کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کا معاملہ ،ایچ ای سی نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی

    کیمٹی میں پرو وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد علی،ریکٹر، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز،پرو وائس چانسلر، نور انٹرنیشنل یونیورسٹی، لاہور،پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم، ریکٹر، امپیریل کالج آف بزنس اسٹڈیز،لاہور پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ عزیز مغل اور مشیر (پی اینڈ ڈی اینڈ فنانس)، ایچ ای سی ڈاکٹر ایم مظہر سعید شامل ہیں.کمیٹی کے تمام ممبران کو نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا

    رکن کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کر دیئے گئے ، ٹی او آرز کے مطابق الزامات سے متعلق مکمل اور غیر جانبدارانہ انکوائری کریں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے معاملے کی حقائق سے متعلق تفصیلات معلوم کی جائیں جنسی ہراسانی سے متعلق ایچ ای سی کی پالیسی کے نفاذ کا جائزہ لیں اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں ہراساں کرنا اور اس کی انتظامیہ میں کوتاہی فیکلٹی کے خلاف اصلاحی اور تادیبی کارروائی تجویز کریں اکیس دنوں کے اندر ایچ ای سی کو تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں ،کمیٹی کے اراکین کے دیگر ذیلی اخراجات اور ٹی اے ڈی اے ایچ ای سی برداشت کرے گا

    کرائم ونگ کی ٹیم نے اسلام آباد میں بھروسہ ایپ کے دفتر پر چھاپہ مارا 

    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور

    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

    واضح رہے کہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سید اعجاز اور ڈائریکٹر فنانس ابو بکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرلیا گیا ہے۔ بہاولپور میگرفتار ہونے والے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے جس میں ملزم اعجاز شاہ اور ڈائریکٹر فنانس ابوبکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرکے ویڈیوز، چیٹس اور تصاویر کے حوالے سے جامعہ رپورٹ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی۔

  • بہاولپورسےایک اور رہنما کا پی ٹی آئی سے الگ ہونے کا اعلان

    بہاولپورسےایک اور رہنما کا پی ٹی آئی سے الگ ہونے کا اعلان

    بہاولپور سے تعلق رکھنے والی پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر خاتون رہنما سمیرا ملک نے پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کردیا ۔

    باغی ٹی وی: ویڈیو بیان میں سمیرا ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ملکی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں ہر پاکستانی وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہداء سے محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے ، اپنے شہداء کی قربانیوں کو بھولنے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ بدقستمی سے 9 مئی کے روز شہداء کے ورثا کو تکلیف پہنچائی گئی اور قومی اداروں پر حملے کیے گئے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پارٹی کے عہدے اور رکنیت دونوں سے استعفیٰ دے رہی ہوں-

    ایرانی وزیرخارجہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    قبل ازیں رہنما پی ٹی آئی عرفان خان ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے تھے پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کےصدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے عرفان خان کو ن لیگ میں ساتھیوں سمیت شمولیت پر خوش آمدید کہا سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ انتشار اور نفرت پھیلائی قائد ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی۔

    دشمن کو بھی اس ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں نہ بھیجوں،محسن نقوی دورے کے بعد …

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما نجیب ہارون نے بھی پارٹی چھوڑنےکا اعلان کیا تھا اپنے بیان میں نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ میری 27 سال سیاسی جدوجہد رہی ہے، 9 مئی کے واقعے نے پاکستان کے امیج کوخراب کیا، ان واقعات نے ہماری سیاست کو بھی تقسیم کیا، نجیب ہارون کا کہناتھا کہ 16 اپریل 2020 کو میں نےمشکل فیصلہ کرتے ہوئےاسمبلی سے استعفیٰ دیا،18مارچ 2022 کو میں نےمیڈیا کے سامنے وزیراعظم کو کرسی چھوڑنےکا مشورہ دیا تھا، میں نےچیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ وہ کسی اور کو وزیراعظم بننےکا موقع دیں، اپنی استطاعت اور طاقت کے مطابق پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے،عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھا جائے گا۔

    خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دے دیا

    واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کیے گئے تھے، احتجاج میں فوجی املاک پر بھی حملے کیے گئے تھے سانحہ 9 مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے پارٹی چھوڑے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت کے حوالے سے میڈیا کی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی میں سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر، ڈی آئی جی امین بخاری اور ڈی آئی جی راجہ فیصل شامل ہیں۔ کمیٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی اور واقعہ میں ملوث افراد کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری ہونی چاہیئے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات کے سدباب کے لئے ٹھوس حکمت عملی وضع ہونی چاہیے تاکہ قوم کی بیٹیوں کو کوئی مجرمانہ ذہنیت رکھنے والا شخص بلیک میل نہ کر سکے۔

    دوسری جانب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر کے وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم کا اجلاس ہوا،کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وائس چانسلرکے اجلاس میں نہ آنے پرسخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔کمیٹی نے وائس چانسلرڈاکٹر محبوب اطہرکے وارنٹ جاری کرنےکی ہدایت کر دی

    واضح رہے کہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سید اعجاز اور ڈائریکٹر فنانس ابو بکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرلیا گیا ہے۔ بہاولپور میگرفتار ہونے والے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر سے منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے جس میں ملزم اعجاز شاہ اور ڈائریکٹر فنانس ابوبکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرکے ویڈیوز، چیٹس اور تصاویر کے حوالے سے جامعہ رپورٹ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی۔

  • بہاولنگر میں دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب،بہاولپور میں بھی پانی کے بہاؤ میں تیزی

    بہاولنگر میں دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب،بہاولپور میں بھی پانی کے بہاؤ میں تیزی

    بہاولنگر میں دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث دریائی بیلٹ پر موجود چھوٹی آبادیاں زیر آب آگئی ہیں-

    باغی ٹی وی :چشتیاں میں بستی میہ کے مقام پر حفاظتی بندمیں 300 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، متعدد بستیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور کئی فصلیں زیر آب آگئیں ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ آرمی بھی سیلابی علاقوں میں مصروف عمل ہے۔

    بہاولپور میں دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں تیزی آگئی ہے،مختلف علاقوں میں دریا کے پانی میں اضافہ ہوا ہے، ایمپریس برج کے قریب دریا میں پانی کا بہاؤ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا یونین کونسل منگوانی کا بہاول پور سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا، یونین کونسل منگوانی کے لیے دریائے ستلج میں کشتی سروس شروع کی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کا دورحکومت گزشتہ آئی ایم ایف پروگرام کی ناکامی کا ذمہ دارہے،آئی

    ادھر چیچہ وطنی میں دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم بورے والا کی تحصیل ساہوکا میں تین مقامات پر بند ٹوٹ گئے، مہرو بلوچ میں کئی بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور آرمی کے دستوں کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ اور ادارے ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں، شہری موسمی صورتحال سے آگاہ رہیں، خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    سپرماڈل جیجی حدید منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

    پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ بجلی کی تاروں، کھمبوں اور برقی آلات کو چھونے سے گریز کریں، دریاؤں اور نہروں میں نہانےسےپرہیز کریں جبکہ نشیبی علاقوں یا دریاؤں کے پاس میں رہائش پذیر افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیاں ترتیب دیں اور شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

    جڑواں شہروں میں موسلا دھاربارش سےکئی علاقے زیر آب، دیوار گرنے سے 11 افراد جاں …

  • اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ مرد و خواتین کے فٹبال ٹرائلز ہوئے وزیراعظم یوتھ پروگرام میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور جامعات کے اشتراک سے ملک بھر میں 20 جون تک جاری رہنے والے ٹرائلز کا آغاز ہو گیا، ابتدائی طور پر فٹبال میں مرد و خواتین 74 کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا خوب مظاہرہ کیا، مہمان خصوصی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور وزیراعظم کی مشیر برائے امور نوجوانان شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ 13جامعات میں سپورٹس اکیڈمیز اور ریسورس سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ایک لا کھ لیپ ٹاپ اور محنتی طلباء کو اسکلز ایجوکیشن کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ،