Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • اوچ شریف: لنڈا بازار میں مہنگائی کا طوفان، غریبوں کی خریداری مشکل

    اوچ شریف: لنڈا بازار میں مہنگائی کا طوفان، غریبوں کی خریداری مشکل

    اوچ شریف,باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) لنڈا بازار میں مہنگائی کا طوفان، غریبوں کی خریداری مشکل

    تفصیل کے مطابق غریبوں کا سستا شاپنگ مال ’’لنڈا بازار‘‘ اب سفید پوش افراد کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ سردی کی شدت بڑھتے ہی، مہنگائی نے متوسط طبقے کے افراد کو سستے گرم کپڑوں سے بھی محروم کر دیا ہے۔ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی لنڈا بازار کے مالکان نے کپڑوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ اپنی سفید پوشی کو چھپانے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔

    گزشتہ روز لنڈا بازار میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں ذیشان، عاقب، غفار اور انور نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب موسم سرد ہوا تو انہوں نے لنڈا بازار کا رخ کیا مگر دکانداروں نے قیمتوں میں اچانک اضافہ کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال قیمتوں میں 50 سے 60 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

    محمد دین، محمد رفیق، کاشف اور محمد صغیر نے کہا کہ انہوں نے سردی سے پہلے ہی کپڑے خریدنے کا ارادہ کیا تھا تاکہ خریداری سستی ہو، مگر مارکیٹ کی حقیقت مختلف نکلی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب نئے اور لنڈے کے کپڑوں کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں رہا۔ اگر ہمارے پاس اتنے پیسے ہوتے تو ہم لنڈا بازار آ کر خریداری کرتے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس ختم کیا جائے۔

    شہریوں کا کہنا تھا کہ لنڈا بازار میں سویٹر کی قیمت 1300 سے 2000 روپے، جیکٹ کی قیمت 2500 سے 3500 روپے اور جوتے 1000 سے 3000 روپے تک پہنچ چکے ہیں جو ان کی پہنچ سے باہر ہیں۔ پہلے یہاں غریب اور متوسط طبقہ کے لوگ خریداری کے لیے آتے تھے مگر اب امیر افراد کی بڑی تعداد بھی یہاں آ رہی ہے۔

    دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کی وجہ سے انہیں لنڈے کے کپڑے مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دل چاہتا ہے کہ جتنا مال خریدیں، وہ بک جائے مگر قیمتیں سن کر گاہک چلے جاتے ہیں۔ دکانداروں نے حکومت سے درخواست کی کہ ٹیکسوں میں کمی کی جائے تاکہ قیمتیں کم ہو سکیں اور غریب افراد بھی مناسب قیمتوں پر خریداری کر سکیں۔

  • شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

    شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

    بہاولپور میں شوہر نےمبینہ طورپر گھریلو ناچاقی پر دوسری بیوی کے ساتھ مل کر اپنی پہلی بیوی کو قتل کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور کی بستی دس بی سی میں شوہر اور پہلی بیوی کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد شوہر نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ ملکر پہلی بیوی کو قتل کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق قتل کی اطلاع علاقہ مکینوں کی جانب سے دی گئی جس پر پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے تاہم میاں بیوی پہلے ہی فرار ہوچکے تھے۔ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی لاش کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا جب کہ پولیس نے واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    دمشق میں مشتعل ہجوم کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ

    گورنر سندھ سے اٹلی کی سفیراور وزارت دفاع کے مشیرکی ملاقات

    ڈیرہ غازی خان: تیزہوا سےسردی کی شدت میں اضافہ، غریب عوام کی مشکلات بڑھ گئیں

  • اوچ شریف: ڈاکوؤں کی لوٹ مار، مزاحمت پر فائرنگ سے ایک زخمی

    اوچ شریف: ڈاکوؤں کی لوٹ مار، مزاحمت پر فائرنگ سے ایک زخمی

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان): اوچ شریف کے نواحی علاقے زندہ لعل خان میں تین مسلح ڈاکوؤں نے ایک تاجر کو لاکھوں روپے کی نقدی سے لوٹ لیا۔

    ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران فدا حسین نامی شخص نے مزاحمت کی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں فدا حسین کو پنڈلی میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

    زخمی کو فوری طور پر رورل ہیلتھ کمپلیکس اوچ شریف منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

  • سابق ایم این اے علی حسن گیلانی حادثے میں جاں بحق

    سابق ایم این اے علی حسن گیلانی حادثے میں جاں بحق

    بہاو پور میں تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثہ اوچ شریف روڈ پر علی الصبح اس وقت پیش آیا جب کہ تیز رفتاری کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نےلاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کیا۔ سابق وزیراعظم اور موجودہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے رشتے دار مخدوم سید علی حسن گیلانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2 بار ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے جاری بیان میں مخدوم سید علی حسن گیلانی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی پاکستان پیپلز پارٹی اور جمہوریت کیلئے خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہ مرحوم سید علی حسن گیلانی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس کیا اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا، وزیراعظم نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم سید علی حسن گیلانی کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے۔اسپیکر نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹریفک حادثے میں انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم سید مخدوم سید علی حسن گیلانی کی پارٹی اور اپنے حلقے کی عوام لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    سندھی ثقافت ملکی ثقافتی وراثت کا روشن باب ہے،ایاز صادق

    فوج کا پرتشدد ہجوم سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا، وزارت داخلہ

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

    چین کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی امریکی منظوری پر شدید ردعمل

  • اوچ شریف:حادثے میں سابق ایم این اے علی حسن گیلانی سمیت2 جاں بحق ،3 زخمی

    اوچ شریف:حادثے میں سابق ایم این اے علی حسن گیلانی سمیت2 جاں بحق ،3 زخمی

    اوچ شریف(باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان ) حادثے میں سابق ایم این اے علی حسن گیلانی سمیت2 جاں بحق ،3 زخمی

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں نبی پور کے قریب ٹریفک حادثے میں پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت دو افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ مبینہ طور پر فارچونر گاڑی کے سڑک کنارے کھڑے لوڈر ڈالے سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سابق ایم این اے سید علی حسن گیلانی اور دنیا پور کے اکبر خان شامل ہیں۔سید علی حسن گیلانی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اوچ شریف جا رہے تھے۔ زخمیوں میں میاں سلطان، حنیف اور جند وڈا شامل ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    سابق ایم این اے کی نماز جنازہ سہ پہر 4 بجے غوث الاعظم گراؤنڈ اوچ شریف میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مقامی اور غیر مقامی سیاستدانوں، پارٹی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی۔ شہریوں نے اس جنازے کو اوچ شریف کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا ہے۔ متوفی کو دربار حضرت محبوب سبحانی کے اندر ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

  • اوچ شریف: اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے 7 سالہ بچہ جاں بحق

    اوچ شریف: اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے 7 سالہ بچہ جاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی رپورٹ) اوچ شریف کے نواحی علاقے بختیاری میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 7 سالہ حامد اتائی ڈاکٹر جعفر کے پاس بخار کے علاج کے لیے لے جایا گیا۔ علاج کے دوران اتائی ڈاکٹر نے بچے کو انجکشن لگایا جس کے فوراً بعد بچے کی حالت بگڑ گئی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

    اس افسوسناک سانحے پر بچے کے ورثاء غم سے نڈھال ہوگئے جبکہ علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ لواحقین نے حکام سے فوری نوٹس لینے اور اتائی ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اور عوامی حلقوں میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرے تاکہ معصوم جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

  • اوچ شریف: سب تحصیل کمپلیکس مسائل کی آماجگاہ بن گیا

    اوچ شریف: سب تحصیل کمپلیکس مسائل کی آماجگاہ بن گیا

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) سب تحصیل کمپلیکس اوچ شریف بدانتظامی اور خستہ حالی کا شکار، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے دفتری عملے اور سائلین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ شکستہ حال عمارت میں ریونیو، لینڈ ریکارڈ، اور یونین کونسل کے دفاتر قائم ہیں، جبکہ واٹر سپلائی، سیوریج، اور صفائی کے نظام مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سب تحصیل کمپلیکس کی بوسیدہ عمارت میں چھتیں خستہ حالی کا شکار ہیں اور رہائشی کوارٹرز بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ کمپلیکس کی چار دیواری غائب ہونے کی وجہ سے قریبی مکینوں نے راستے بنا لیے ہیں اور جانور باندھ رکھے ہیں۔

    سیوریج سسٹم کی تباہی اور صفائی کی خراب صورتحال نے دفاتر کے اردگرد گندگی کے ڈھیر لگا دیے ہیں۔ اس کے علاوہ، نئی تعمیر شدہ دو رویہ سڑک کی سطح سب تحصیل کمپلیکس سے پانچ فٹ اونچی ہو چکی ہے، جس کے باعث بارش کا پانی دفاتر کے اردگرد جمع ہو کر تالاب کا منظر پیش کرتا ہے۔

    واٹر سپلائی کی ٹینکی اور پائپ زنگ آلود ہو چکے ہیں جبکہ ڈسپوزل یونٹ کی ناکامی نے مسائل کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔ مقامی افراد اور دفتری عملے نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوچ شریف: ریسکیو 1122 دفتر کا افتتاح، عوامی سہولت کا بڑا قدم

    اوچ شریف: ریسکیو 1122 دفتر کا افتتاح، عوامی سہولت کا بڑا قدم

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) عرصہ دراز سے زیر التوا ریسکیو 1122 کے دفتر کا بالآخر افتتاح ہو گیا۔ ایم پی اے سید عامر علی شاہ اور ایم این اے سید سمیع الحسن گیلانی نے ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر بہاولپور باقر حسین کے ہمراہ دفتر کا افتتاح کیا۔

    افتتاحی تقریب میں ایم این اے سمیع الحسن گیلانی نے ریسکیو خدمات کی مزید فراہمی کے لیے عملی اقدامات کا عزم ظاہر کیا، جبکہ ایم پی اے عامر علی شاہ نے زیر التوا منصوبے کی بروقت تکمیل پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر سلمان رفیق کا شکریہ ادا کیا۔

    تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر، چیف آفیسر قاضی محمد نعیم، انجمن تاجران کے صدر اکمل شیخ، سول سوسائٹی کے عمر خورشید سہمن، اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ پیر سید محمد شاہ جرار نے دعائے خیر کروائی۔ شہریوں نے دفتر کے قیام کو علاقے کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا اور حکومتی کاوشوں کو سراہا۔

  • اوچ شریف: ڈی پی او کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کی یقین دہانی

    اوچ شریف: ڈی پی او کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کی یقین دہانی

    اوچ شریف (نامہ نگارحبیب خان) ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز احمد خان نے تھانہ اوچ شریف میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے۔ ڈی پی او نے تمام شکایات کو سنجیدگی سے سنا اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

    شہریوں کی جانب سے مقدمات میں تاخیر، پولیس رویے اور دیگر مسائل پر شکایات پیش کی گئیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہے۔ انہوں نے پولیس افسران کو دیانت داری سے اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی اور شہریوں سے تعاون کی درخواست کی۔

    ڈی پی او اسد سرفراز احمد نے یقین دلایا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور پولیس اپنی تمام تر صلاحیتیں عوامی خدمت کے لیے بروئے کار لائے گی۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے پولیس کے ساتھ بہتر تعلقات کی امید ظاہر کی۔

  • اوچ شریف: غیر معیاری دودھ کی فروخت پر کارروائی، دکان سیل

    اوچ شریف: غیر معیاری دودھ کی فروخت پر کارروائی، دکان سیل

    اوچ شریف (نامہ نگارحبیب خان) حسینی چوک اور حکیم محمد قاسم کی گلی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عمران حیدر سیال نے غیر معیاری دودھ کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرفراز اور ہاشم لودھرا کی دودھ کی دکان پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران دودھ سے کریم نکالنے کا عمل جاری تھا، جسے فوری طور پر روک کر دکان سیل کر دی گئی جبکہ غیر معیاری دودھ ضائع کر دیا گیا۔

    عمران حیدر سیال نے کہا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے غیر قانونی سرگرمیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوامی صحت کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ انتظامیہ نے دودھ کے معیار کی سخت نگرانی کا یقین دلایا اور دکانداروں کو تنبیہ کی کہ دودھ میں کسی قسم کی ملاوٹ سے باز رہیں۔