Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • چشتیاں: بجلی بل کا ایک اور قیمتی جان لے گیا

    چشتیاں: بجلی بل کا ایک اور قیمتی جان لے گیا

    چشتیاں (باغی ٹی وی رپورٹ) چشتیاں کے علاقے بھٹہ کالونی میں بجلی کے بل کے تنازعے نے ایک اور جان لے لی۔ دو بھائیوں کے درمیان گھریلو تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ چھوٹے بھائی ساجد نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔

    واقعہ کے مطابق بڑے بھائی نے بجلی کا بل کم دینے پر ساجد کے کمرے کی بجلی کاٹ دی تھی جس سے وہ شدید پریشان ہو گیا۔ اس نے خودکشی کی کوشش کی اور زہریلی گولیاں کھا لیں۔

    ریسکیو 1122نے فوری طور پر ساجد کو طبی امداد فراہم کی اور اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم، اس کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے بہاولپور ریفر کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

    یاد رہےکہ بجلی کے بلوں میں اضافے کی وجہ سے کئی شہروں میں لوگ خودکشی کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں بھی ایک خاتون نےبجلی کے بل کی وجہ سے علاج نہ کر اپانے کی وجہ سے نالے میں چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

  • خدیجہ حبیب، اوچ شریف کی روشن مستقبل  بورڈ نہم امتحان میں500 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن

    خدیجہ حبیب، اوچ شریف کی روشن مستقبل بورڈ نہم امتحان میں500 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار)اوچ شریف کی روشن مستقبل،خدیجہ حبیب کی بہاولپوربورڈ نہم رزلٹ، 500 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے سینئر صحافی حبیب اللہ خان کی بیٹی خدیجہ حبیب نے گرلز ہائر سکینڈری سکول راشد منہاس اوچ شریف سے کلاس نہم کے امتحانات میں بہاول پور بورڈ میں 555 میں سے 500 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے

    جس کی کامیابی پر اپنے شہر اور والدین کا نام روشن کرنے پر طالبہ خدیجہ حبیب کے والدین اور اوچ شریف کے صحافیوں سمیت شہریوں میں خوشی سے نہال ہوگئے اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے

    جبکہ اس موقع پر طالبہ خدیجہ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ سب میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت کے باعث ہوا ہے آئندہ بھی محنت اور لگن سے تعلیم میں کامیابی حاصل کروں گا کیونکہ اللہ پاک کسی کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیتا محنت کا پھل ضرور ملتا ہے

  • اوچ شریف: مزدے اور بس میں ٹکر ، 2 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    اوچ شریف: مزدے اور بس میں ٹکر ، 2 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) مزدے اور بس میں ٹکر ، 2 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    ریسکیو1122 کی پریس ریلیزکے مطابق اوچ شریف کے قریب تحصیل احمد پور شرقیہ، ضلع بہاولپور میں موٹروے جھنگڑا انٹرچینج پر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک مزدہ گاڑی اور مون برادرز کی بس آپس میں ٹکرا گئیں۔

    حادثے کے وقت بس اسلام آباد سے صادق آباد جا رہی تھی۔ مزدہ گاڑی سے ٹکرانے کے بعد بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق، اس حادثے میں تقریباً 12 سے 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 2 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیاے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

  • اوچ شریف : جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

    اوچ شریف : جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تیاریاں پورے زوروں پر ہیں۔ شہر کے ہر کونے کو سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

    بازاروں میں جشن آزادی کا رنگ چھا گیا ہے۔ بچے، نوجوان اور بوڑھے سب ہی وطن عزیز کی محبت میں سرشار ہیں۔ لوگ ملبوسات، جھنڈے اور دیگر اشیاء خرید کر جشن منانے کے لیے تیار ہیں۔

    ملی نغمے اور دھنیں ہر طرف سنائی دے رہی ہیں۔ لوگ گلی محلوں میں اسپیکروں پر نئے اور پرانے ملی نغمے بجا کر جشن آزادی منا رہے ہیں۔

  • اوچ شریف: موٹروے پر غیر ملکی شراب سمگل کرنے والے دو گرفتار

    اوچ شریف: موٹروے پر غیر ملکی شراب سمگل کرنے والے دو گرفتار

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) موٹروے ایم-5 پر پولیس کی کامیاب کارروائی میں غیر ملکی شراب کی ایک بڑی مقدار برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس نے دو افراد کو بھی گرفتار کیا ہے جو سندھ سے جنوبی پنجاب میں شراب سمگل کرنے کا کام کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق، اوچ شریف انٹرچینج کے قریب پولیس نے ایک کار کو روکا جسے آئی ٹی آئی کے ذریعے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ کار کی تلاشی لینے پر 584 بوتلیں غیر ملکی شراب برآمد ہوئیں۔ گرفتار افراد کی شناخت نعمان اور راحیل کے طور پر ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق، یہ دونوں افراد سندھ سے ملتان شراب کی سپلائی کرنے کے لیے جا رہے تھے۔ ڈی ایس پی محمود الرحمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس سفر کو محفوظ بنانے اور جرائم کو روکنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

  • اوچ شریف: سیوریج کا تباہ کن ناسور،شہریوں کی زندگی کیلئےخطرہ بن گیا

    اوچ شریف: سیوریج کا تباہ کن ناسور،شہریوں کی زندگی کیلئےخطرہ بن گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) سیوریج کا تباہ کن ناسور،شہریوں کی زندگی کیلئےخطرہ بن گیا

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف ایک تاریخی شہر جو صوفیائے کرام کا مرکز بھی ہے، آجکل ایک سنگین مسئلے کا سامنا کر رہا ہے۔ شہر کا سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔

    جہانیاں روڈ، بازار شمس باغ، اور حسینی چوک جیسے مرکزی علاقوں میں گلیاں نالوں کا گندا پانی سے لبریز ہیں۔ اس سے نہ صرف بدبو کا شدید مسئلہ ہے بلکہ مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بھی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس گندے پانی کی وجہ سے ہیپاٹائٹس اور ددیگرپیٹ کی بیماریاں عام ہو گئی ہیں۔

    اس صورتحال کی وجہ سے شہر کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ دکانداروں کا کاروبار کمزور ہو رہا ہے اور لوگ اپنی جائیدادیں کم قیمت پر بیچ کر شہر چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

    شہریوں نے بار بار مقامی انتظامیہ اور سیاستدانوں سے اس مسئلے کے حل کے لیے اپیل کی ہے لیکن اب تک کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔ شہریوں کا الزام ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین اس مسئلے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

    شہریوں نے نئے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اوچ میونسپل کمیٹی کے خلاف کارروائی کریں اور شہر کے سیوریج سسٹم کو بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

  • صوبائی وزیر سندھ سردار محمد بخش خان مہر نےلاہور میں مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی عیادت کی

    صوبائی وزیر سندھ سردار محمد بخش خان مہر نےلاہور میں مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی عیادت کی

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) صوبائی وزیر سندھ سردار محمد بخش خان مہر نےلاہور میں مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی عیادت کی

    تفصیلات کے مطابق دربار عالیہ غوثیہ حضرت محبوب سبحانی کے سجادہ نشین مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی اپنی گاڑی سے اترتے ہوئے سلپ ہو گئے جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ میں فیکچر ہو گیا۔

    مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی فی الوقت لاہور مخدوم ہاؤس میں زیر علاج ہیں۔ ان کی عیادت کے لیے مہر برادری کے چیف سردار محمد بخش خان مہر اور صوبائی وزیر سندھ اینٹی کرپشن ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ انہوں نے مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    اس موقع پر مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کے ولی عہد مخدوم زادہ پیر سید عمر رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادہ مخدوم زادہ سید عبداللہ رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

  • اوچ شریف : ڈکیتی اور تشدد کے واقعات،وائرل ویڈیو پر ڈی پی او کا  ایکشن،2ملزمان گرفتار

    اوچ شریف : ڈکیتی اور تشدد کے واقعات،وائرل ویڈیو پر ڈی پی او کا ایکشن،2ملزمان گرفتار

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)ڈکیتی اور تشدد کے واقعات،وائرل ویڈیو پر ڈی پی او کا ایکشن،2ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈکیتی اور تشدد کے واقعات میں اضافے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گزشتہ چند روز میں متعدد افراد کو لوٹا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    ایک واقعے میں، محمد عقیل للو اور اس کے ساتھی نے ایک طالب علم سے اس کا لیپ ٹاپ اور نقد رقم چھینی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوسرے واقعے میں ایک شخص کو چوری کے الزام میں باندھ کر تشدد کیا گیا۔

    ان واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تاہم ان کے ساتھی ابھی تک فرار ہیں۔

    ڈی پی او نے مقامی پولیس کو فرار ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    شہریوں نے ڈی پی او کے فوری ایکشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

  • اوچ شریف: محلہ نواز آباد میں اکیڈمی سے طالب علم کی موٹر سائیکل چوری

    اوچ شریف: محلہ نواز آباد میں اکیڈمی سے طالب علم کی موٹر سائیکل چوری

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے محلہ نواز آباد میں سٹیم اکیڈمی سے طالب علم کی موٹر سائیکل چوری

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں میں اِضافہ موٹر سائیکل سرگرم چوروں نے اوچ شریف شہر کے محلہ نواز آباد میں قائم سٹیم اکیڈمی میں پڑھنے جانے والے طالب علم کی موٹر سائیکل اکیڈمی سے چوری کرلی گئی ہے

    طالب علم کی موٹر سائیکل چوری ہونے پر شہریوں میں تشویش لاحق ہو گئی کہ چوروں نے اوچ شریف شہر سمیت سکولوں کو بھی ٹارگٹ بنانا شروع کر دیا طالب علم کے والد محمد زاہد بھٹی کی مدعیت میں نا معلوم چور کے خلاف تھانہ اوچ شریف میں ایف آئی آر درج

  • اوچ شریف:معروف صحافی سید عاشق علی فرخ کی گیارہویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا

    اوچ شریف:معروف صحافی سید عاشق علی فرخ کی گیارہویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا

    اوچ شریف، باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) جنوبی پنجاب کی صحافتی تاریخ میں نڈر اور بے باک صحافی کے طور پر سید عاشق علی فرخ کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا، انہوں نے جمہوری حقوق اور صحافتی برادری کے لیے معاشی اور پیشہ ورانہ حقوق کی جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا، ان خیالات کا اظہار سینئر عامل صحافی، صدر اوچ پریس کلب اوچ شریف ارشاد احمد شاد نے معروف صحافی سید عاشق علی فرخ کی گیارہویں برسی کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں اپنے خطاب میں کیا،

    اوچ پریس کلب اوچ شریف کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس تعزیتی ریفرنس میں ذوالفقار علی مکول، زاہد علی خان کلہوڑا، محمد سلیم شہزاد، اظہر اقبال مغل، محمد آصف رضا، محمد اعجاز خان پٹھان، اطہر اقبال مغل، سید محسن شمسی، محمد اکرم خان، محمد ساجد انجم، محمد ارشد خان، خواجہ ابرار حسین، خواجہ ابرار رضا، محمد امتیاز بڈانی، محمد شہزاد شکرانی، سید احسن بخاری، محمد عمران سیال اور خواجہ فرخ علی سمیت اوچ پریس کلب کے دیگر اراکین نے شرکت کی،

    ارشاد احمد شاد نے کہا کہ سید عاشق علی فرخ نے پچاس سال پر محیط اپنے صحافتی کیرئیر کے دوران ایسی صحافت کی جو شرافت، متانت اور شائستگی سے عبارت تھی، تعزیتی ریفرنس میں سید عاشق علی فرخ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی.