Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • خانقاہ شریف: نوجوان لڑکی لاپتہ، نہر میں ڈوبنے کا شبہ،ریسکیو آپریشن جاری

    خانقاہ شریف: نوجوان لڑکی لاپتہ، نہر میں ڈوبنے کا شبہ،ریسکیو آپریشن جاری

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )خانقاہ شریف میں نوجوان لڑکی لاپتہ، نہر میں ڈوبنے کا شبہ،ریسکیو اپریشن جاری

    تفصیل کے مطابق خانقاہ شریف، ضلع بہاولپور میں ایک افسوسناک واقعہ میں نوجوان لڑکی رضوانہ بی بی دختراقبال سکنہ موضع ڈیرہ مستی حاجی والا لاپتہ ہو گئی ہے۔

    ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ایک بندے کال کرکے بتایا کہ لڑکی صبح کے وقت اپنی والدہ کے ساتھ مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے گئی تھی لیکن بعد میں قریبی ششماہی نہر کی طرف چلی گئی۔ لڑکی کا دوپٹہ اور چپل نہر کے کنارے پائے گئے ہیں۔

    ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر کنٹرول روم نے فوری طور پر سروس روانہ کر دی۔ تاہم، ابھی تک کوئی چشم دید گواہ نہیں ملا جو یہ بتا سکے کہ لڑکی کو نہر میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    تاہم ریسکیو اہلکار لڑکی کی بازیابی کے لیے سرگرم عمل ہیں اور تلاش کا کام جاری ہے۔ علاقہ مکینوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر انہیں لڑکی کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوراً پولیس یا ریسکیو 1122کو اطلاع دیں۔

  • کوٹلہ موسیٰ خان میں دلخراش حادثہ، 8 سالہ بچی ٹریکٹر سے گرکرجاں بحق

    کوٹلہ موسیٰ خان میں دلخراش حادثہ، 8 سالہ بچی ٹریکٹر سے گرکرجاں بحق

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) کوٹلہ موسیٰ خان میں دلخراش حادثہ، 8 سالہ بچی ٹریکٹر سے گرکرجاں بحق

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے قریب واقع گاؤں کوٹلہ موسیٰ خان میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے جس میں 8 سالہ معصوم بچی نعیمہ بی بی کی ٹریکٹر سے گر کر موت واقع ہو گئی۔

    بتایا جاتا ہے کہ بچی گھر کے اندر کھڑے ٹریکٹر پر چڑھ گئی اور اچانک توازن کھو کر نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں بچی کو شدید چوٹیں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بچی کی موت کی تصدیق کی۔ بعد ازاں بچی کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

    بچی کی ناگہانی موت پر اہل خانہ غمزدہ ہیں۔ یہ حادثہ ایک بار پھر بچوں کی حفاظت کے بارے میں تشویش کے اظہار کا باعث بنا ہے۔

  • اوچ شریف: چورکنٹرول سے باہر، خوفزدہ شہریوں کا احتجاج

    اوچ شریف: چورکنٹرول سے باہر، خوفزدہ شہریوں کا احتجاج

    اوچ شریف(باغی ٹی وی ،نامہ نگار حبیب خان )چورکنٹرول سے باہر، خوفزدہ شہریوں کا احتجاج

    اوچ شریف شہر میں چوروں کا آزادانہ گشت اور شہریوں کے گھروں میں داخل ہوکر مال و متاع لوٹ لینا معمول بن چکا ہے۔گزشتہ چند دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد چوری کے واقعات پیش آئے ہیں۔ چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا ہے۔ اس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور وہ اپنے گھروں میں محفوظ محسوس نہیں کر رہے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ اوچ شریف پولیس چوروں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ متاثرین کا الزام ہے کہ پولیس چوروں کو ٹریس کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے۔

    چوروں سے تنگ آئے شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ انہوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کر دیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ اوچ شریف پولیس چوروں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ متاثرین کا الزام ہے کہ پولیس چوروں کو ٹریس کرنے کے لیے ان سے رشوت طلب کرتی ہے۔ پولیس افسران متاثرین کو دھمکا تے ہیں اور ان سے رشوت طلب کرتے ہیں ۔

    ایک متاثر شخص کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی شکایت لے کر تھانے گیا تو ایس ایچ او نے اس سے کہا کہ وہ خود اپنے گھر کی حفاظت کریں۔ پولیس کے پاس وسائل کی کمی ہے اور وہ ہر گھر کی حفاظت نہیں کر سکتی۔

    شہریوں نے ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر پولیس عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو تھانہ اوچ شریف کو بند کر دیا جائے یا پھر وہاں اہل اور عوام دوست افسران تعینات کیے جائیں۔

  • اوچ شریف :منکی پاکس کا اندیشہ،3بچے جاں بحق

    اوچ شریف :منکی پاکس کا اندیشہ،3بچے جاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان): اوچ شریف کے علاقے چنی گوٹھ کوڑا کلیار میں منکی پاکس کے اندیشے میں تین بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے بچوں میں 14 سالہ سمیع اللہ، 11 سالہ عطاء اللہ اور 5 سالہ صفیع اللہ شامل ہیں۔

    بچوں کے والدین کے مطابق، کچھ روز قبل بچوں کے جسم پر لال رنگ کے دانے نکلنا شروع ہوئے جو پوری جسم میں پھیل گئے۔ بچوں کو ہسپتال میں زیر علاج بھی رکھا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    اس واقعے کے بعد صحت انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے اور علاقے میں سروے شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ آیا بچوں کی موت کی وجہ منکی پاکس ہی تھی یا کوئی اور بیماری۔ ہیلتھ ٹیمیں علاقے میں موجود دیگر افراد کا بھی معائنہ کر رہی ہیں تاکہ وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

  • اوچ شریف:تھانہ دھوڑکوٹ اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

    اوچ شریف:تھانہ دھوڑکوٹ اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان): تھانہ دھوڑکوٹ کے علاقے میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم شاکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے محمد اکبر کو قتل کیا تھا۔

    پولیس نے ملزم کے قبضے سے مقتول کا شناختی کارڈ، موبائل فون اور قتل کا آلہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ فرخ جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او محمد افضل نواز اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقتول کے لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ دن پہلے تھانہ دھوڑکوٹ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران 55 سالہ محمد اکبر کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے پر ڈی پی او بہاولپور نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

  • اوچ شریف:موسلا دھار بارش: گلیاں سڑکیں تالاب بن گئیں، ڈرینج سسٹم  تباہ، شہریوں کی زندگی اجیرن،

    اوچ شریف:موسلا دھار بارش: گلیاں سڑکیں تالاب بن گئیں، ڈرینج سسٹم تباہ، شہریوں کی زندگی اجیرن،

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان): اوچ شریف میں ہونے والی موسلا دھار بارش شہر کے لیے زحمت بن گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گٹر ابل پڑے جس کے باعث گلیاں سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    اختر کالونی، امیر آباد، اکبر ٹاؤن، ناصر ٹاؤن، عمر ٹاؤن اور محلہ گیلانی سمیت شہر کی اندرونی گلیاں زیر آب آگئیں۔ نشیبی علاقوں میں تو صورتحال مزید خراب ہے۔ بارش کے پانی کے ساتھ گندے پانی کی ملاوٹ سے شہر میں بدبو اور مچھروں کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کا نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر تباہ حال ہے۔ میونسپل کمیٹی کی غفلت کے باعث شہر کی یہ حالت ہے۔شہر میں پانی کی نکاسی کا نظام نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آخر کیوں شہر میں بارش کے بعد یہ صورتحال پیدا ہوتی ہے،

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے اور اس مسئلے کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوچ شریف: معروف شخصیت کی والدہ محترمہ کے انتقال پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

    اوچ شریف: معروف شخصیت کی والدہ محترمہ کے انتقال پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)اوچ شریف کی نامور معروف شخصیت حاجی محمد اقبال پہلوان کی اہلیہ، محمد شہباز اقبال، محمد صدام اقبال اور کاٹھیہ لا چیمبر کے نامور قانون دان سلمان اقبال ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان کے آبائی گھر اقبال آباد میں روحانی محفل قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

    اس بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا دیوان گل حسن، مولانا اسد اللہ مدنی اور قاری محمد عمر نے کہا کہ ماواں ٹھنڈیاں چھاواں ہوتی ہیں۔ انہوں نے موت و حیات پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ موت کا ذائقہ ہر ذی شعور نے چکھنا ہے۔ ماں خدا کا دوسرا روپ ہوتی ہے اور ماں باپ کا فرمانبردار دنیا اور آخرت میں اجر عظیم پاتا ہے۔

    اس قرآن خوانی میں اہم سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی جس میں سابق ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی، جنرل سیکرٹری بار احمد پور شرقیہ چوہدری فاروق عزیز ایڈووکیٹ، راؤ محمد نعیم، شہزاد ایڈووکیٹ، محمد عمران سندھو ایڈووکیٹ، محمد عبداللہ قریشی ایڈووکیٹ، خورشید احمد بلوچ ایڈووکیٹ، شاہد اقبال بلوچ ایڈووکیٹ، شاہد تنویر ایڈووکیٹ، ظفر ندیم ایڈووکیٹ، ڈاکٹر سعید احمد اور اوچ شریف کے سینیئر صحافی میاں محمد عامر صدیقی، سید خواجہ سہیل محمود الحسن، عمران دانش بڈانی، علی حسین جلوانہ، ملک ظہور بگو کونسلر، ملک صدام کھنڈ کلرک، محمد لقمان چنڑ، محمد جاوید اور قلم دوست گروپ کے بانی اےڈی خان جلوانہ کے علاوہ معززین علاقے نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    والدہ مرحومہ مغفورہ کے درجات بلندی کے لیے مخدوم سید علی حسن گیلانی نے آخر میں بابرکت دعائے مغفرت کرائی۔

  • اوچ شریف : بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان، زندگی اجیرن

    اوچ شریف : بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان، زندگی اجیرن

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف شہر اور گردونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث گرمی میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    شہربھر میں کاروباری طبقہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سبب کاروبار ٹھپ ہونے کے نتیجے میں پریشان ہے۔ بجلی کے بلوں میں من مانے یونٹ ڈالنے سے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ نے شہریوں کو بجلی کے بل ادائیگی کرنا دشوار بنا دیا ہے۔

    گزشتہ روز سے اوچ شریف شہر و گردونواح علاقوں میں فورس لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ بیشتر علاقوں میں ہر گھنٹے بعد دو سے تین گھنٹے جبکہ بعض علاقوں میں ہر آدھے گھنٹے بعد ایک سے دو گھنٹے کی بجلی بندش نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔

    شدید گرمی میں اوچ شریف شہر و گردونواح کے شہریوں کو 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ طویل بجلی بندش سے صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہو رہی ہیں اور شہریوں کو پینے کے پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے ہیں۔

    دیہی علاقوں میں 12 گھنٹوں سے 14 گھنٹے کی بجلی بندش نے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ شہریوں محمد اسماعیل عباسی، نعیم خان، شوکت علی، ارشاد احمد، جام زاہد، اور دیگر نے میپکو کے اعلیٰ حکام و ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوچ شریف میں جوش و خروش سے یوم آزادی منایا گیا

    اوچ شریف میں جوش و خروش سے یوم آزادی منایا گیا

    اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف میں جوش و خروش سے یوم آزادی منایا گیا،پاکستان کی 77ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی۔ میونسپل کمیٹی اوچ شریف میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں قومی پرچم فرفراہ کیا گیا۔

    تقریب میں شہر کے مختلف طبقات کے نمائندے، طلبہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری اہلکاروں نے شرکت کی۔ سینئر سب انجینئر عمران حسین گشکوری نے پرچم کشائی کی اور اس موقع پر کہا، "آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں۔ ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔”

    سابق کونسلر حافظ جمیل احمد خان لنگاہ نے اپنے خطاب میں کہا، "پاکستان ہمارے لیے اللہ کا انعام ہے۔ ہمیں مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔”

    تقریب کے بعد، شہر میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فوج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

    اوچ شریف کی تاریخی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس سال کی تقریبات میں خاص جوش و خروش پایا گیا۔ شہر کے باشندے امید کرتے ہیں کہ آئندہ سال بھی وہ اس دن کو اتنے ہی جوش و خروش سے منائیں گے۔

  • اوچ شریف: پیپلز پارٹی نے یوم آزادی کی تقریب منعقد کی اور کیک کاٹا

    اوچ شریف: پیپلز پارٹی نے یوم آزادی کی تقریب منعقد کی اور کیک کاٹا

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان): پیپلز پارٹی نے یوم آزادی کی تقریب منعقد کی اور کیک کاٹاگیا

    پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپور ڈویژن کے صدر اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تحریک آزادی ایک پرامن سیاسی جدوجہد تھی۔ انہوں نے یہ بات اپنی رہائش گاہ پر یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کہی۔

    مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے آنے والی نسلوں کی خاطر سامراج کی زنجیریں توڑیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وقار کا احترام اور انسانی ذات کی ترقی کی ضمانت جمہوریت کے علاوہ اور کوئی نظام نہیں دیتا۔

    اس موقع پر تقریب میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی گئی۔ تقریب کے بعد ولی عہد چیف آف سادات مخدوم سید حسنات مزمل بخاری نے بھی کیک کاٹا اور پاکستان سمیت مظلوم فلسطینیوں کے لیے دعا فرمائی۔