Baaghi TV

Category: چکوال

  • پولیس مقابلےمیں دو ڈاکو ہلاک،ایک اہلکار شہید

    پولیس مقابلےمیں دو ڈاکو ہلاک،ایک اہلکار شہید

    چکوال میں پولیس اور ڈکیتوں کے مابین مقابلے کے بعد دو ڈاکو انجام کو پہنچ گئے، ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہو گیا

    ترجمان پولیس کے مطابق مخبری ہونے پر پولیس نے کلرکہار کے علاقے رتہ کلرکہار میں چھاپہ مارا تھا،پولیس کو خبر ملی تھی کہ اشتہاری ملزمان وہاں موجود ہیں،پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور بھاگنے کی کوشش کی، اسی دوران پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی،مقابلے کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کا ایک جوان بھی شہید ہوا ہے، شہید پولیس اہلکار کی میت اور ڈاکوؤں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں قربان ہو گیا،چکوال میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایلیٹ کانسٹیبل شہید ہو گیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےکانسٹیبل طاہر شاہ کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا،اور کہا کہ ایلیٹ کانسٹیبل طاہر شاہ نے فرض کی راہ میں ڈاکوؤں سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا، پنجاب پولیس کانسٹیبل طاہر شاہ کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، آئی جی پنجاب نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت، دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا،اور کہا کہ شہید کے اہل خانہ کی کفالت پنجاب پولیس کی ذمہ داری، بھرپور تعاون کیا جائے گا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، ترجمان پنجاب پولیس کے مطاق چکوال پولیس ٹیم نے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کلر کہار رتہ گاؤں جنگل میں ریڈ کیا تھا

    خیبر پختونخواہ بدانتظامی،کرپشن کی وجہ سے لاقانونیت کی لپیٹ میں.تحریر:ڈی جے کمال مصطفیٰ

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

  • تلہ گنگ:تھانہ ٹمن پولیس کی  کارروائیاں، قمارباز اور منشیات فروش گرفتار

    تلہ گنگ:تھانہ ٹمن پولیس کی کارروائیاں، قمارباز اور منشیات فروش گرفتار

    تلہ گنگ (باغی ٹی وی،نامہ نگارشوکت علی ملک سے) تھانہ ٹمن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر منشیات فروشوں اور قمابازوں کے خلاف کامیاب چھاپے مارے ہیں۔ ایس ایچ او ضمیر حسین کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے نہ صرف مقامی سطح پر جرائم کی روک تھام کی بلکہ علاقے میں امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور ایکشن لیا۔

    ایک حالیہ کارروائی میں، پولیس نے موضع بھگٹال میں قمابازوں کے خفیہ اڈے پر کامیاب چھاپہ مارا، جس میں گرفتار ملزمان سے نہ صرف قمابازی کے لیے استعمال ہونے والی بڑی رقم اور موبائل فونز برآمد کیے گئے، بلکہ علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف بھی سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور انہیں جلد گرفتار کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    دوسری جانب، منشیات کے خلاف جاری مہم میں، پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے فرمان علی جیسے بدنام منشیات فروش کو گرفتار کیا، جو علاقے میں نشہ آور اشیاء کی فروخت میں ملوث تھا۔ پولیس نے برآمد شدہ چرس کے ساتھ ساتھ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے تاکہ منشیات کی فروخت کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

    اہلیانِ علاقہ نے پولیس کی ان مؤثر اور فوری کارروائیوں پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف علاقے میں امن و امان قائم ہوگا بلکہ نوجوان نسل کو جرائم اور منشیات سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ان گرفتار شدہ ملزمان کو جلد از جلد عدالت میں پیش کرکے سخت سزا دلوائی جائے تاکہ دوسروں کو عبرت ہو اور معاشرہ ان سماجی برائیوں سے پاک ہو۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آپریشنز مسلسل جاری رہیں گے اور علاقے میں امن و سکون کو یقینی بنانے کے لیے مزید چھاپے بھی مارے جائیں گے۔

  • ملتان خورد میں جعلی پیر کا دھندا پھیل گیا، بےگناہوں کی زندگیاں اجیرن،ایک کیخلاف مقدمہ درج

    ملتان خورد میں جعلی پیر کا دھندا پھیل گیا، بےگناہوں کی زندگیاں اجیرن،ایک کیخلاف مقدمہ درج

    تلہ گنگ (باغی ٹی وی،نامہ نگارشوکت ملک)ملتان خورد شہر میں جعلی پیروں کا دھندا عروج پر ہے اور یہ لوگ بےگناہ لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ میں طارق نامی ایک جعلی پیر کے خلاف کالے جادو اور ٹونے کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افضل خان نامی شخص گزشتہ کچھ عرصے سے طارق نامی جعلی پیر کے پاس جا رہے تھے۔ افضل خان کے بیٹے نعیم افضل کا کہنا ہے کہ ان کے والد طارق پر پوری طرح سے انحصار کر رہے تھے اور اس کا کہنا ماننے پر مجبور تھے۔ طارق نے افضل خان پر کالا جادو کر رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید بیمار رہتے تھے۔

    گزشتہ روز افضل خان اچانک گھر سے غائب ہو گئے اور جب نعیم افضل نے انہیں تلاش کیا تو وہ طارق کی دکان پر ملے۔ جب نعیم افضل نے طارق سے اپنے والد کو چھوڑنے کو کہا تو طارق نے اسے دھمکیاں دینی شروع کر دیں اور کہا کہ وہ اس کی پوری نسل کو تباہ کر دے گا۔

    نعیم افضل نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی اور طارق کے خلاف تھانہ ٹمن میں مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طارق کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • تلہ گنگ: شادی شدہ خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ، ملزم گرفتار

    تلہ گنگ: شادی شدہ خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ، ملزم گرفتار

    تلہ گنگ (باغی ٹی وی،نامہ نگار شوکت ملک) ملتان خورد کے نواحی گاؤں میں ایک افسوسناک واقعے میں شادی شدہ خاتون، جو خصوصی افراد کی فہرست میں شامل تھی، کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزم باسط نامی اوباش نوجوان، جو ایک ہائی ایس گاڑی کا ڈرائیور ہے، نے خاتون کو اس کے گھر کے قریب چھوڑنے کے بہانے گاڑی کے اندر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ خصوصی افراد کی رجسٹریشن کے لیے تلہ گنگ گئی تھیں اور واپسی پر ہائی ایس گاڑی میں سوار ہوئیں، جس کا ڈرائیور باسط علی تھا۔ گاڑی میں موجود دیگر افراد جب اپنے اسٹاپ پر اتر گئے تو باسط نے خاتون کو اس کے گھر کے قریب چھوڑنے کی پیشکش کی۔ چونکہ باسط خاتون کا پڑوسی اور رشتہ دار بھی تھا، اس لیے اس نے گاڑی سے نہ اترنے کا فیصلہ کیا۔

    باسط نے خاتون کو ملتان خورد اڈے کے بجائے مخالف سمت میں لے جا کر گاڑی روکی اور پستول کی مدد سے اس سے موبائل فون چھین لیا۔ بعد ازاں اس نے گاڑی کا رخ ویران علاقے کی طرف موڑ دیا اور خاتون کو گاڑی میں یرغمال بنا لیا۔ جب باسط نے خاتون کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی تو خاتون نے شور مچایا، جس پر دو موٹر سائیکل سوار افراد نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی مدد کی اور ملزم کی منت سماجت کی۔

    پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے باسط علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ علاقے میں اس واقعے کے بعد شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور اہل علاقہ نے ڈی پی او چکوال اور ڈی ایس پی تلہ گنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

  • خواتین پر  تشدد کے واقعات کو روکنے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں،حنا پرویز بٹ

    خواتین پر تشدد کے واقعات کو روکنے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں،حنا پرویز بٹ

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چئیر پرسن وومین پروٹیکشن اتھارٹی حناء پرویز بٹ نے چکوال کا دورہ کیا

    حناء پرویز نے چکوال میں قتل ہونے والی عورت کی فیملی سے ملاقات کی اور کہا کہ متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا – مقتولہ کے دونوں بچوں کی کفالت اور متاثرہ خاندان کی مالی امداد کی جائیگی، خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ، وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کے مطابق عورتوں پر تشدد کی شکایت پر پولیس فوری کاروائی کرے گی- مستقبل میں عورتوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ لیول پر وویمن پروٹیکش کو مزید فعال کر رہے ہیں-

    اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن ر واحد محمود کا کہنا تھا کہ اس وقعہ میں ملوث دونوں ملزمان گرفتار ہیں اور انہوں نے اپنا جرم قبول بھی کر لیا ہے ،

    چکوال میں 22 سالہ خاتون کا قتل،شوہر نے آنکھ نکال لی،اعضا کے ٹکڑے کر دیئے
    چکوال میں 22 سالہ خاتون اور دو بچوں کی ماں کو شوہر کی جانب سے انتہائی دردناک قتل پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لینے کے بعد رپورٹ طلب کر لی ہے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ضلع چکوال کے گاؤں میں سفاک شوہر نے اپنی 22 سالہ بیوی کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کرنے کے بعد اس کی ایک آنکھ نکال لی اور کچھ اور اعضا بھی کاٹ دییئے تھے،چکوال پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کو قتل کے بعد بھی بدترین تشدد کی تصدیق ہوئی، مقتولہ کی آنکھ نکالی گئی تھی، کچھ اعضا بھی کاٹے گئے تھے،خاتون کے جسم پر چھریوں کے زخموں کے نشانات تھے،ایک زخم دل پر تھا شاید اسی زخم کی وجہ سے خاتون کی موت ہوئی ہے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 26جولائی کی دوپہر مقتولہ کو ڈنڈوں سے مارا گیا، اس نے پڑوسیوں کے گھر پناہ لی لیکن اسکا سفاک خاوند وہاں بھی پہنچ گیا اور گھسیٹ کر گھر لے آیا، پھر رات کو سفاک شوہر نے بیوی کی جان لے لی.

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

  • تلہ گنگ میں ن لیگ کی حکمرانی کے باوجود ضلعی افسران کی عدم تعیناتی، عوام میں شدید بے چینی

    تلہ گنگ میں ن لیگ کی حکمرانی کے باوجود ضلعی افسران کی عدم تعیناتی، عوام میں شدید بے چینی

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک سے) تلہ گنگ میں ن لیگ کی حکمرانی کے باوجود ضلعی افسران کی عدم تعیناتی، عوام میں شدید بے چینی

    تفصیلات کے مطابق شہیدوں کی سرزمین تلہ گنگ ضلع کا درجہ حاصل کرنے کے باوجود، ضلعی افسران کی عدم تعیناتی نے عوام کو شدید مایوس کر رکھا ہے۔ ن لیگ کی حکومت کے آئے ہوئے تقریباً 6 ماہ گزرنے کے باوجود ضلع کے منتخب نمائندے اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سابقہ حکومت میں تلہ گنگ کو ضلع درجہ دیا گیا تھا اور ضلعی دفاتر اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لیے فنڈز بھی جاری کیے گئے تھے۔ تاہم نگران حکومت نے ضلعی افسران کی ٹرانسفر کرکے ضلع کو نقصان پہنچایا تھا۔ عدالت کے احکامات کے باوجود، ن لیگ کی حکومت نے ضلعی افسران کی تعیناتی میں کوئی پیشرفت نہیں کی ہے۔

    اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ "ہم نے ن لیگ کو ووٹ دیا تھا تاکہ ہمارے مسائل حل ہوں، لیکن ہمیں مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے۔” انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے فوری طور پر ضلعی افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • تلہ گنگ:پرائیوٹ ہاسپٹل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس،ایف بی آر کا پوائنٹ آف سیل مسترد کر دیا

    تلہ گنگ:پرائیوٹ ہاسپٹل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس،ایف بی آر کا پوائنٹ آف سیل مسترد کر دیا

    تلہ گنگ، باغی ٹی وی (شوکت علی ملک سے) پرائیوٹ ہاسپٹل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، ایف بی آر کا پوائنٹ آف سیل مسترد کر دیا، اس ٹیکس سے محکمانہ بھتہ خوری بڑھے گی، معیاری علاج لوگوں کی دسترس سے باہر ہو جائے گا۔ ڈاکٹرز کمیونٹی، پرائیوٹ ہاسپٹل ایسوسی ایشن کا حکومت سے پوائنٹ آف سیل کے نفاذ کا نوٹیفکیشن فوری واپس لینے کا مطالبہ،

    تفصیلات کے مطابق پرائیوٹ ہسپتال اور کلینکس پر پوائنٹ آف سیل لاگو کرنا صحت عامہ سے دشمنی کے متراف ہوگا، معیاری علاج ناپید ہوجائے گا ڈاکٹر و ہسپتال تو متاثر ہوں گے کیونکہ علاج پہلے سے مزید مہنگا ہو جائے گا، پوائنٹ آف سیل کے نفاذ سے حکومت کو ریونیو ملے گا یا نہیں؟ تاہم اس ٹیکس سے محکمانہ بھتہ خوری بڑھ جائے گی، معیاری علاج لوگوں کی دسترس سے باہر ہو جائے گا اتائیت کو فروغ ملے گا،

    ضلع بھر کے ڈاکٹرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی پی ایم اے تلہ گنگ کے صدر ڈاکٹر ارشد ملک، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر امیر ملک کی میڈیا سے گفتگو پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر ارشد ملک جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر امیر ملک اور دیگر پرائیوٹ ہاسپٹل ایسویسی ایشن کے ڈاکٹرز کا اجلاس الفلاح سرجیکل ہسپتال تلہ گنگ میں منعقد ہوا، جہاں پر ائیوٹ ہاسپٹل ایسویسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا اور آئندہ اجلاس میں پرائیوٹ ہاسپٹل ایسوسی ایشن کے عہدے داران کا انتخاب بھی کیا جائے گا اور پرائیوٹ ہاسپٹل ایسویسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ہسپتال اور کلینکس کو در پیش مسائل کو حل کیا جائے گا، تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے اجلاس میں بھاری تعداد میں شرکت کی،

    اجلاس میں ڈاکٹر نثار احمد ملک، ڈاکٹر علی حسنین نقوی، ڈاکٹر بشیر احمد ملک، ڈاکٹر اقبال سیف، ڈاکٹر حافظ حبیب سلطان، ڈاکٹر زبیر شاہ، ڈاکٹر یوسف خان نیازی، ڈاکٹر منصور امتیاز، ڈاکٹر یعقوب اعوان، ڈاکٹر مسعود الحسن، ڈاکٹر راؤ شفیق، ڈاکٹر فیصل نعمان، اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی، معززین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی او ایس کے نفاذ سے خالصتا ڈاکٹرز کیمیونٹی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے حالانکہ ڈاکٹرز پہلے ہی انتہائی کم ریٹ اور چارجز پر غریب شہریوں کو معیاری علاج و معالجہ فراہم کر رہے ہیں کیونکہ ڈاکٹرز آئے روز کی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے اچھی طرح آگاہ ہیں ،پوائنٹ آف سیلز ٹیکس کلینک اور ہسپتالوں پر نہیں لگنا چاہئے اس سے ڈاکٹر تو متاثر ہو نگے لیکن غریب عوام کو بھی بھگتنا پڑے گا، ڈاکٹرز کیمیونٹی نے وفاقی حکومت سے پوائنٹ آف سیل کے نفاذ کا نوٹیفکیشن فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • میانوالی: مرکزی مسلم لیگ نے قربانی کے 3 دنوں میں مستحق افراد کے گھروں میں گوشت تقسیم کر کے مثال قائم کر دی، شیر افگن

    میانوالی: مرکزی مسلم لیگ نے قربانی کے 3 دنوں میں مستحق افراد کے گھروں میں گوشت تقسیم کر کے مثال قائم کر دی، شیر افگن

    میانوالی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)مرکزی مسلم لیگ نے قربانی کے 3 دنوں میں مستحق افراد کے گھروں میں گوشت تقسیم کر کے مثال قائم کر دی،چوہدری حمید الحسن گجر

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ میانوالی میں ضلعی ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شمالی پنجاب کے صدرچوہدری حمید الحسن نے کی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ میانوالی عمیر خان ایڈووکیٹ ،سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ میانوالی شیر افگن نے کی ضلعی اجلاس میں میاں والی کے تمام شعبہ جات کے جنرل سیکرٹری نے شمولیت کی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کندیاں سٹی عمار ساجد نے شرکت کی

    ضلعی اجلاس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری شیر افگن نے میں آے ہوئے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تمام جنرل سیکرٹری اور ممبران نے قربانی کے تینوں دنوں میں مستحق افراد کے گھروں میں گوشت تقسیم کر کے مثال قائم کر دی

    پاکستان مرکزی مسلم کے جنرل سیکرٹری شیر افگن نے کہا ہمارا منشور ہی انسانیت کی خدمت ہے آخر میں انے والے تمام احباب کا دل کی عطا گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا

  • چکوال:تھانہ لاوہ کی حدود میں عدالت پیشی کیلئے آنے والے 3 افراد قتل، 2  زخمی

    چکوال:تھانہ لاوہ کی حدود میں عدالت پیشی کیلئے آنے والے 3 افراد قتل، 2 زخمی

    چکوال(باغی ٹی وی)تھانہ لاوہ کی حدود میں عدالت پیشی کیلئے آنے والے 3 افراد قتل، 2 زخمی

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے جنہوں نے تینوں افراد کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، قتل کا یہ واقعہ چکوال کے تھانہ لاوہ کی حدود میں پیش آیا جہاں عدالت میں پیشی کیلئے آنے والے 3 افرادکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • تلہ گنگ: گذشتہ روزگم ہونے والے 12 سالہ بچے کی لاش گٹر سے برآمد

    تلہ گنگ: گذشتہ روزگم ہونے والے 12 سالہ بچے کی لاش گٹر سے برآمد

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک)گذشتہ روزگم ہونے والے 12 سالہ بچے کی لاش گٹر سے برآمد

    تفصیل کے مطابق تلہ گنگ تھانہ ٹمن کی حدود میں چوکی میال کے علاقے ڈھوک فتح شاہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے، گزشتہ روز 12سالہ انیس الرحمن گھر سے مسجد کے لئے نکلا تھا کہ لاپتہ ہو گیا، جس کی لاش ایک روز کے بعد ویران حویلی کے گٹر سے بر آمد ہو گئی ہے،

    اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ٹمن چوہدری لیاقت حسین نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کےلیے ڈی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ بھیجوا دیا گیا،

    قتل کی لرزہ خیز واردات پر ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود بھی رات گئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، تھانہ ٹمن پولیس نے ایس ایچ او تھانہ ٹمن چوہدری حسین کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔