Baaghi TV

Category: چکوال

  • چکوال کے قریب موٹروے  بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

    چکوال کے قریب موٹروے بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

    چکوال کے قریب موٹروے نیلہ انٹرچینج پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں مسافر بس کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں 8 افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں، جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ مسافر بس کراچی سے سوات جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے۔ بس جب نیلہ انٹرچینج کے قریب پہنچی، تو اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ کھائی میں جا گری۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا، جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو بھی قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔

    یہ حادثہ چکوال کے علاقے میں موٹروے کے ایک مصروف حصے پر پیش آیا، جہاں اس وقت ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق تھی۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس نے حادثے کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں اور مزید معلومات جلد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔اس دلخراش حادثے پر عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

  • بنام ڈی پی او چکوال/تلہ گنگ لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین صاحب

    بنام ڈی پی او چکوال/تلہ گنگ لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین صاحب

    بنام ڈی پی او چکوال/تلہ گنگ لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین صاحب
    تحریر شوکت علی ملک
    ویسے تو ڈی پی او چکوال/تلہ گنگ لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی پیشہ وارانہ قابلیت پر کسی قسم کا شک و شبہ نہیں بلکہ ان کی ایمانداری اور پروفیشنل ازم ہی ان کی پہچان ہے، انتہائی فہم و فراست سے بروقت موقع پر انصاف کی فراہمی ان کا خاصہ ہے یہی وجہ ہے کہ آج نہ صرف چکوال بلکہ پورے صوبہ پنجاب اور پاکستان میں وہ اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اور ہر خاص و عام ان کا معترف نظر آتا ہے۔

    لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی چکوال میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعیناتی کو کچھ زیادہ عرصہ تو نہیں گزرا مگر انہوں نے مختصر وقت میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چکوال پولیس کا قبلہ درست کرنے کےلیے کافی کام کیا ہے جس کے مثبت اثرات گراونڈ پر بھی نظر آتے ہیں، مگر بدقسمتی سے چکوال تلہ گنگ کی پولیس میں بیٹھے کچھ "گرو” اب بھی ڈپی پی او احمد کی گرفت سے بالاتر نظر آتے ہیں جوکہ ان کے شفاف ترین کیرئیر کو بھی داغ دار کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

    شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین تلہ گنگ/چکوال جہاں ایک طرف پرامن ترین اضلاع گردانے جاتے ہیں دوسری جانب زمین کے تنازعات کے باعث گزشتہ کچھ عرصہ سے یہاں پر قتل و غارت کے واقعات انتہائی خظرناک حد تک بڑھ چکے ہیں، جوکہ نہ صرف علاقے کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں بلکہ ایک خطرناک صورتحال اختیار کرتے جارہے ہیں، جس کی جڑ مشترکہ کھاتے، تقسیم کا نہ ہونا، محکمہ مال کی غفلت، ملی بھگت اور دو نمبریاں ہیں اور رہی سہی کسر نچلی عدالتوں میں نظام انصاف کا بوسیدہ ترازو نکال دیتا ہے۔

    ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین نے آتے ہی محکمہ مال سے متعلقہ مسائل اور زمین سے متعلقہ تنازعات کے حل کےلیے تحصیل سطح پر لینڈ ریزولیشن کمیٹیوں (LRC) کا قیام عمل میں لایا جس میں متعلقہ ڈی ایس پی اور محکمہ مال کے افسران شامل ہوتے ہیں، جوکہ ان کا انتہائی مثبت اقدام ہے اور جس سے زمین کے تنازعات سے متعلق کافی حد تک لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں مگر دوسری جانب زمین کے تنازعات سے متعلقہ مسائل کی ریشو اتنی زیادہ ہے کہ اتنے مختصر وقت میں ان کا حل ممکن نہیں ہے، جس کےلیے کافی وقت درکار ہوگا۔

    یہی وجہ ہے کہ زمین کے تنازعات سے متعلقہ مسائل پر آج بھی تلہ گنگ چکوال کے سینکڑوں خاندان عدالتوں اور تھانوں میں ذلیل و خوار ہورہے ہیں، عدالتوں میں سالوں سال کیس چلتے ہیں مگر ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا، اگر کسی خوش قسمت کا بروقت قرعہ نکل بھی آئے تو اس عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرواتے کرواتے رہی سہی کسر پولیس نکال دیتی ہے، جس کے باعث معاملات قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع تک پہنچ جاتے ہیں، جوکہ انتہائی افسوسناک اور علاقائی امن و امان کےلیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔

    ایسے میں ڈی پی او چکوال احمد محی الدین کو کچھ اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کرنے ہوں گے جن میں سے سب سے پہلے ایل آر سی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کےلیے اقدامات کرنے ہوں گے، تھانوں میں بہترین تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی میرٹ پر تعیناتیاں کرنی ہوں گی، ہیومن انفارمیشن انٹیلیجنس کو بہتر بنانے کےلیے متعلقہ ایجنسیز کو ایکٹو کرنا ہوگا، غفلت برتنے والے افسران و ملازمان کیخلاف سخت محکمانہ کاروائیاں کرنی ہوں گی، زمینوں کے تنازعات کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر محکمہ مال کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کی بھی حکمت عملی بنانا ہوگی۔

    اگر ڈی پی او چکوال/تلہ گنگ لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو نہ جانے یہ تنازعات اور کتنی جانیں نگل جائیں گے، جوکہ نہ صرف ڈی پی او صاحب کی ماضی کی شاندار کارکردگی کو داغ دار کریں گے بلکہ علاقے بھر میں امن و امان کی فضا کو خطرناک حد تک خون آلود کرنے کا بھی سبب بنیں گے، دوسری جانب بطور معاشرے کے زمہ دار شہری ہمیں بھی اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، اپنے اردگرد کے لوگوں کو صبر برداشت اور صلہ رحمی کی ترغیب دینا ہوگی تاکہ ہم ایک پرامن معاشرے میں سکون سے زندگی گزار سکیں۔ اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

  • تلہ گنگ:باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ پر شاندار تقریب کا انعقاد

    تلہ گنگ:باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ پر شاندار تقریب کا انعقاد

    تلہ گنگ (باغی ٹی وی نامہ نگار) باغی ٹی وی کی کامیاب 13 سالہ خدمات کے مکمل ہونے پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں باغی ٹی وی کی ٹیم کی محنت اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

    تقریب کے دوران باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر صدر ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری، سینئر نائب صدر ملک فضل الرحمان، باغی ٹی وی کے نامہ نگار شوکت علی ملک، محمد عمران چوہدری، اور خرم شہزاد مغل نے خصوصی شرکت کی اور کیک کٹنگ سرمنی میں حصہ لیا۔

    تقریب کے دوران محمد فاروق چوہدری اور ملک فضل الرحمان نے باغی ٹی وی کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مختصر وقت میں باغی ٹی وی نے ڈیجیٹل دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان، ایڈیٹر ممتاز حیدر اعوان اور انچارج نمائندگان ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی سمیت پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ باغی ٹی وی مستقبل میں بھی حق و سچ کی آواز بلند کرتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔ تقریب کا اختتام دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ ہوا۔

  • تلہ گنگ:فرینڈز ویلفیئر فاؤنڈیشن کا غریب طلباء کے لیے انوکھا اقدام

    تلہ گنگ:فرینڈز ویلفیئر فاؤنڈیشن کا غریب طلباء کے لیے انوکھا اقدام

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شوکت علی ملک ) فرینڈز ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گورنمنٹ ہائی سکول صادق آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں 30 مستحق طلباء کو سردیوں کے موسم کے لیے سویٹر اور جوتے فراہم کیے گئے۔

    اس اقدام کا مقصد غریب، نادار اور مستحق افراد کی مدد کرنا ہے۔ فاؤنڈیشن کے سربراہ منیر احمد نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ادارہ ہمیشہ غریبوں، یتیموں، بیواؤں اور معذور افراد کی مدد کے لیے کوشاں رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فاؤنڈیشن کا قیام ہی ان افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

    تقریب میں سکول کے ہیڈماسٹر امتیاز اختر اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے فرینڈز ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات معاشرتی بہتری کے لیے اہم ہیں۔ فاؤنڈیشن کی یہ مہم غریب طلباء کی زندگیوں میں سردیوں کی سختیوں سے بچاؤ کے لیے ایک مثبت قدم ہے، اور یہ فاؤنڈیشن کی جانب سے غریبوں کے لیے مسلسل خدمت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

  • تلہ گنگ: ڈی پی او چکوال کی "کھلی کچہری” کے اثرات سامنے آنے لگے

    تلہ گنگ: ڈی پی او چکوال کی "کھلی کچہری” کے اثرات سامنے آنے لگے

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی(شوکت علی ملک سے)ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی تھانہ ٹمن میں "کھلی کچہری” کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں پولیس نے اہم کاروائیاں کی ہیں۔

    گزشتہ روز ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر تھانہ ٹمن کی پولیس نے متحرک ہوکر ڈی ایس پی تلہ گنگ کی سربراہی میں پہلی کامیاب کارروائی کی۔ اس کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ ٹمن ضمیر حسین نے پولیس کی نفری کے ہمراہ ملتان خورد میں قبضہ مافیا سے اراضی واگزار کرائی۔

    اس کے علاوہ، درخواست گزار بیوہ کی شکایت پر اس کی بیٹی کے چوری شدہ جہیز کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔ موٹر سائیکل چوری کی برآمدگی کے لیے بھی پولیس کی تفتیش جاری ہے اور جلد بڑی کامیابی کی توقع ہے۔

    اہلیانِ علاقہ نے ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر تھانہ ٹمن پولیس کی کاروائیوں پر اظہارِ اطمینان کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔

  • تلہ گنگ: پوسٹ گریجویٹ کالج کی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کلین سویپ

    تلہ گنگ: پوسٹ گریجویٹ کالج کی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کلین سویپ

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت علی ملک) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء کی ایتھلیٹکس میں شاندار کامیابی، ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ میں کلین سویپ

    تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ کے طلباء نے سالانہ ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2024 میں 91 پوائنٹس کے ساتھ میدان مار لیا، حیدر علی 26 پوائنٹس کے ساتھ "ڈسٹرکٹ چکوال کے بیسٹ ایتھلیٹ” قرار پائے۔

    چیمپئن شپ، جو ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام منعقد ہوئی، میں تلہ گنگ کالج کے طلباء نے مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں محمد رقیب، محمد عادل، احمد عباس، عدنان شفیق، عکرمہ، حسن، حسنین، اور شاہ زیب شامل ہیں۔

    کالج کے کوچ پروفیسر جاوید اقبال ملک نے 30 سالہ کیریئر کے دوران اپنے ایتھلیٹس کی شاندار تربیت سے تلہ گنگ کا نام بلند رکھا۔ ان کی کوچنگ کے دوران چکوال میں تلہ گنگ کے ایتھلیٹس ہمیشہ سرفہرست رہے، جو ایک منفرد اعزاز ہے۔ یاد رہے کہ پروفیسر جاوید اگلے سال 14 اگست 2025 کو ریٹائر ہو رہے ہیں، اور ان کی خدمات کو کالج کے لیے بے حد قابل ستائش قرار دیا جا رہا ہے۔

    کامیابی پر کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر بشیر منصور، پروفیسر جاوید اقبال ملک، اور تمام اساتذہ نے جیتنے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف کالج بلکہ ضلع تلہ گنگ کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز ہے۔

  • تلہ گنگ: پی ٹی آئی احتجاج میں تصادم، چار پولیس اہلکار زخمی

    تلہ گنگ: پی ٹی آئی احتجاج میں تصادم، چار پولیس اہلکار زخمی

    تلہ گنگ(باغی ٹی وی رپورٹرملک محمد مزمل اقبال)تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم، پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار زخمی

    تفصیل کے مطابق پیٹرولنگ پولیس چکوال کے اے ایس تبسم مقبول سمیت چار پولیس اہلکار تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہزارہ موٹروے پر تصادم میں زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں میں عبد المالک کوٹ گلہ، حمید افضل پتوالی، اور طارق تلہ گنگ شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق عبد المالک شدید زخمی ہیں، جنہیں کلہاڑی اور برچھی کے وار سے نشانہ بنایا گیا۔ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • تلہ گنگ:  محکمہ وائلڈلائف نےہر قسم کے شکار پر پابندی لگا دی

    تلہ گنگ: محکمہ وائلڈلائف نےہر قسم کے شکار پر پابندی لگا دی

    تلہ گنگ (باغی ٹی وی رپورٹر محمد مزمل اقبال)محکمہ وائلڈلائف نےہر قسم کے شکار پر پابندی لگا دی

    تفصیل کے مطابق ضلع چکوال کے تمام علاقوں بشمول تلہ گنگ، لاوہ، کلرکہار، چوآسیدن شاہ اور تھوہا محرم خان میں ہر قسم کے شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں اور وائلڈ لائف واچرز کو مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی بھی علاقے میں غیر قانونی شکار ہوتا دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

    یہ اقدام جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

  • تلہ گنگ: زنجیروں میں قید مبینہ طور پر ذہنی بیمار بنایا گیا سرکاری ملازم بازیاب

    تلہ گنگ: زنجیروں میں قید مبینہ طور پر ذہنی بیمار بنایا گیا سرکاری ملازم بازیاب

    تلہ گنگ(باغی ٹی وی ،مزمل اقبال کی رپورٹ) زنجیروں میں قید مبینہ طور پر ذہنی بیمار بنایا گیا سرکاری ملازم بازیاب

    تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے علاقے ککڑاں والی میں تھانہ ٹمن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک 41 سالہ سرکاری ملازم عامر سلطان کو بازیاب کروا لیا ہے، جسے گھر والوں نے زنجیروں میں جکڑ کر مویشیوں کے باڑے میں قید کر رکھا تھا۔ عامر سلطان جو ماہانہ 40 ہزار روپے تنخواہ پاتا تھا، مبینہ طور پر گھر والوں کی جانب سے تشدد اور ذہنی ٹارچر کا شکار ہوا، جس سے اس کی ذہنی حالت خراب ہو گئی۔

    پولیس کے مطابق عامر کو گزشتہ دو ماہ سے قید میں رکھا گیا تھا جبکہ وہ پچھلے آٹھ ماہ سے ذہنی مسائل کا شکار تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عامر کی حالت مبینہ طور پر اہل خانہ کے غیر انسانی رویے کی وجہ سے بگڑی۔ متاثرہ شخص کی والدہ نے دوسری شادی کی تھی اور اس کے تین سوتیلے بھائی بھی اسی گھر میں رہتے ہیں۔

    عامر سلطان جو شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ ہے، گھریلو تنازعات کے باعث پہلے ہی مشکلات کا شکار تھا اور اس کی بیوی بھی ناراض ہو کر میکے جا چکی ہے۔ پولیس نے عامر کو بازیاب کرنے کے بعد طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    یہ واقعہ ذہنی صحت کے مسائل اور سماجی بے حسی کے پہلوؤں پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تشدد اور ذہنی ٹارچر کے شکار افراد کے لیے مناسب مدد اور انصاف کی فراہمی کتنی ضروری ہے۔

  • چکوال،زمینی تنازعہ پر گولیاں چل گئیں،خاتون سمیت 3 ہلاک

    چکوال،زمینی تنازعہ پر گولیاں چل گئیں،خاتون سمیت 3 ہلاک

    چکوال: چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں گولیاں چل گئیں، واقعہ میں خاتون سمیت 3 افراد کی موت ہوئی ہے

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتولین میں خاتون سمیت ان کابیٹا اور بھائی شامل ہیں جن کی شناخت نبیلہ، قیصر محمود اورانیس کے نام سے ہوئی ہے، تہرے قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں،واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے ،مقتولین میں ماں  ،بیٹا انیس اور ان کا سگا ماموں قیصر شامل ہیں۔

    وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے احکامات پر ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نےچوآسیدن شاہ کے علاقہ جھیک میں تہرے قتل کی اطلاع پر فوری نوٹس لیا ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق قیصر محمود بعمر 38 سال، محمد انیس بعمر 22/23 سال، مسماۃ (ن) بعمر 35 سال فائر لگنے سے ہلاک ہوئے.وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے ۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چکوال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ سرکل ،ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ، انچارج پولیس چوکی بشارت اور ہمراہ بھاری نفری کو موقع پر پہنچ گئے، علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔نعشوں کو بغرض پوسٹمارٹم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوآسیدن شاہ منتقل کیا گیا،ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن چکوال کی سربراہی میں ایس ڈی پی او چوآ سیدن شاہ سرکل اور ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ پر مشتمل سپیشل ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ اس قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے ۔

    پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد گرفتار

    ڈیرہ غازی خان: بھٹوں اور دھان کی فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ، شہری بیماریوں کا شکار

    سموگ فری پنجاب،دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، مریم اورنگزیب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا