Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ غازی خان: جیل،ملاقات سسٹم شفاف، الزامات بے بنیاد، سپرنٹنڈنٹ جیل

    ڈیرہ غازی خان: جیل،ملاقات سسٹم شفاف، الزامات بے بنیاد، سپرنٹنڈنٹ جیل

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ ) سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل محمد زبیر احمد خان چیمہ نے جیل کے ملاقات سسٹم پر لگائے گئے الزامات کو مکمل طور پر جھوٹا، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں تمام اسیران کی ملاقاتیں باقاعدہ شیڈول کے مطابق کروائی جاتی ہیں اور یہ سسٹم مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ ہے۔ ملاقات کا شیڈول مین گیٹ کے باہر، ویٹنگ شیڈ کے اندر اور بیرون علاقوں میں واضح طور پر آویزاں کیا گیا ہے تاکہ اسیران کے لواحقین کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

    محمد زبیر احمد خان چیمہ نے بتایا کہ ہر اسیر کی ملاقات ہفتے میں صرف ایک بار مقررہ وقت پر ہوتی ہے اور اس کا اندراج پی ایم آئی ایس (Prison Management Information System) کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو کہ لاہور کے ہیڈ آفس سے منسلک ہے۔ ملاقات کے اس کمپیوٹرائزڈ نظام میں بغیر شیڈول کسی ملاقات کا اندراج ممکن نہیں ہے، اس لیے کسی بھی غیر متعلقہ ملاقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    سپرنٹنڈنٹ نے مزید وضاحت کی کہ جیل میں ملاقاتوں کا تمام عمل سی سی ٹی وی کیمروں کی زیر نگرانی میں ہوتا ہے، اور یہ کیمرے آئی جی آفس سے منسلک ہیں۔ ملاقات شیڈ میں تعینات ملازمین کی ڈیوٹی ہفتہ وار بنیاد پر تبدیل کی جاتی ہے، اور کوئی بھی ملازم مستقل طور پر ملاقات کے عمل پر تعینات نہیں ہوتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جیل میں کسی بھی ملازم کو اسیران یا ان کے لواحقین سے پیسے لینے یا غیر اخلاقی رویے کی اجازت نہیں ہے۔ بلکہ یہاں تک کہ کسی ملازم کو اسیران کے لواحقین سے ہاتھ ملانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ ایک گھنٹے کے لیے ویٹنگ شیڈ میں موجود رہتے ہیں تاکہ اسیران کے لواحقین کے مسائل کو سن سکیں اور ان کا حل نکال سکیں۔ اس کے علاوہ مختلف اوقات میں وہ خود بھی اچانک مین گیٹ اور ملاقات شیڈ کا دورہ کرتے ہیں تاکہ ہر چیز کو شفاف اور قانون کے مطابق رکھا جا سکے۔

    محمد زبیر احمد خان چیمہ نے کہا کہ خبر میں لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ یہ الزامات صرف ان عناصر کی جانب سے لگائے جا رہے ہیں جو جیل کے نظام کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان الزامات کو تخریب کار اور جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیا جس کا مقصد صرف انتشار پھیلانا ہے۔

    سپرنٹنڈنٹ نے آخر میں کہا کہ ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، اور وہ پریزن رولز کی مکمل پیروی کرتے ہوئے اپنے فرائض ایمانداری اور دیانت داری سے سر انجام دیتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے فرائض منصبی میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کی بے لوث خدمت جاری رکھی جائے گی۔

  • ڈیرہ غازیخان: جنسی درندگی کے بعد قتل ہونے والی 10 سالہ بچی کا قاتل گرفتار

    ڈیرہ غازیخان: جنسی درندگی کے بعد قتل ہونے والی 10 سالہ بچی کا قاتل گرفتار

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی سٹی رپورٹرجواد اکبر)جنسی درندگی کے بعد قتل ہونے والی 10 سالہ بچی کا قاتل گرفتار،تین روز قبل معصوم بچی علیزہ جو قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گھر سے نکلی تھی، اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی۔

    واقعہ تھانہ جھوک اُوترا کی حدود میں پیش آیا۔ مدعی کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔ تفتیش کے دوران ایک مشکوک شخص توفیق ولد منیر جو کہ مدعی کا بھتیجا ہے کو حراست میں لیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنی کزن کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا۔ ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش دھان کی فصل سے برآمد کر لی گئی۔

    فوری طور پر کرائم سین یونٹ اور PFSA ٹیم کو طلب کر کے تمام شواہد اکٹھے کیے گئے، جبکہ مقتولہ کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کیا گیا۔ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا ہے تاکہ قانونی کارروائی میں مزید پیش رفت ہو سکے۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے اس کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔

    یہ خبر بھی پڑھیں
    ڈی جی خان:10 سالہ بچی اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل

    ڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے کہا ہے کہ اس اندوہناک جرم میں ملوث مجرم کو سخت ترین سزا دلانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ پولیس نے اس نازک اور چیلنجنگ کیس کو بروقت حل کر کے عوام کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔

    عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں تاکہ ایسے جرائم کو روکا جا سکے اور ہمارا معاشرہ محفوظ بنایا جا سکے۔ پولیس عوام کی خدمت اور انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

  • ڈیرہ غازیخان: اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی انسانیت کی فلاح ممکن ہے – شیخ عثمان فاروق

    ڈیرہ غازیخان: اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی انسانیت کی فلاح ممکن ہے – شیخ عثمان فاروق

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی ،سٹی رپورٹر جواد اکبر) جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیرتِ طیبہ ہمیں ظلم کے خاتمے اور ظالمانہ نظام کو مٹاکر اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کرنے کا درس دیتی ہے۔

    ایک نجی سکول و کالج میں سیرتِ طیبہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم کانفرنس اور تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک رسول اکرم ﷺ کا لایا ہوا عدل و انصاف پر مبنی نظام نافذ نہیں ہوگا، انسانیت سسکتی اور تڑپتی رہے گی۔

    شیخ عثمان فاروق نے زور دیا کہ نبی اکرم ﷺ کا پیغام عوام تک پہنچانا ہر امتی کی ذمہ داری ہے اور ختم نبوت کا عقیدہ بھی ہم سے یہی تقاضا کرتا ہے کہ انفرادی اور اجتماعی زندگی میں آپ کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

    اس موقع پر ادارہ کے سربراہ جاوید اقبال بلوچ، قاری عبدالرشید، پروفیسر محمد صادق خان، شیخ اسرار حسین، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر حسان اخوانی اور جماعت اسلامی کے راہنما شیخ سعد فاروق نے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

  • لکی مروت:دھرنے میں شرکت ڈی آئی خان کے پولیس اہلکاروں کو مہنگی پڑ گئی

    لکی مروت:دھرنے میں شرکت ڈی آئی خان کے پولیس اہلکاروں کو مہنگی پڑ گئی

    لکی مروت میں دہشتگرد حملوں کیخلاف چند روز قبل ہونے والے دھرنے میں شرکت ڈی آئی خان کے پولیس اہلکاروں کو مہنگی پڑ گئی۔

    باغی ٹی وی : ایس پی ایف آر پی ڈیرہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمہ پولیس ڈیرہ ایف آر پی کے چار اہلکاروں نے لکی مروت میں پولیس مخالف جلسے میں شرکت کی تھی، ملازمت سے برخواست کیے گئے اہل کاروں میں سلیم راوی، شفیع اللہ دانیال اور احسان اللہ شامل ہیں، احتجاجی دھرنے میں شرکت پر آئی جی خیبر پختونخوا کے احکامات پر ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

    واضح رہے چند دن قبل لکی مروت میں پولیس پر دہشتگردوں کے حملوں کے خلاف پولیس اہلکاروں نے دھرنا دیا تھا جس میں کرک، بنوں اور ٹانک کے پولیس اہلکاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

    پسند کی شادی: جوڑےکو 2 روز بعد دلہن کے والد نےگھر میں گھس کر قتل …

    شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    جے ایف 17 لڑاکا طیارے آذربائیجان کے فوجی بیڑے میں شامل

  • ڈیرہ غازیخان: مبارکی کوہ سلیمان میں3بچیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق

    ڈیرہ غازیخان: مبارکی کوہ سلیمان میں3بچیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) مبارکی کوہ سلیمان میں3بچیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق

    تفصیل کے مطابق ماڑکی سرتھوخ مسکلانی، مبارکی تمن بزدار کوہ سلیمان میں شادی کی تقریبات کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جب مسکلانی برادری کے بچے کھیلتے ہوئے کھیتوں کی طرف چلے گئے اور پانی کے تالاب میں نہانے کے دوران تین معصوم بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

    واقعے میں دو بھائیوں کی دو بیٹیاں اور ایک کزن کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئیں۔ یہ معصوم بچیاں پانچویں کلاس کی طالبات تھیں اور ان کی اچانک موت نے پورے علاقے کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔

    تینوں بچیوں کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے سرتھوخ ماڑکی میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ،شادی والے گھر سے ایک ساتھ اکٹھے تین جنازے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی،اس شادی کی خوشیوں والا گھر سوگ میں ڈوب گیا.

  • ڈی جی خان:10 سالہ بچی اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل

    ڈی جی خان:10 سالہ بچی اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)کوٹ چھٹہ میں 10 سالہ بچی اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعہ سامنے آیا ہے جس میں تھانہ جھوک اترا کی حدود میں 10 سالہ بچی علیزہ کو نامعلوم ملزم نے اغوا کرکے جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ پولیس نے بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد کر لی ہے۔

    گزشتہ روز بچی کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ جھوک اترا میں درج کی گئی تھی۔ اس واقعے نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔

    ڈی پی او سید علی نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور اس درندہ صفت کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • علی پور:بچے کے اغواء اور ہلاکت کا واقعہ،آرپی او ڈیرہ اور آئی جی پنجاب کانوٹس ،رپورٹ طلب

    علی پور:بچے کے اغواء اور ہلاکت کا واقعہ،آرپی او ڈیرہ اور آئی جی پنجاب کانوٹس ،رپورٹ طلب

    ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر جواد اکبر)علی پور میں بچے کے اغواء اور ہلاکت کا واقعہ،آرپی او ڈیرہ اور آئی جی پنجاب کانوٹس ،رپورٹ طلب

    تفصیلات کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ خیر پور سادات میں دو روز قبل اغوا ہونے والے چھ سالہ بچے کی لاش ملنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔21 ستمبر کو بچے کو اغوا کیا گیا، جس کے بعد اس کی تلاش کے لیے پولیس نے بھرپور کارروائیاں شروع کیں۔ تاہم دو روز بعد بچے کی لاش قریبی علاقے میں ملی، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلادیا۔

    آر پی او سجاد حسن خان نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ یہ کیس جدید سائنسی طریقوں سے تحقیقات کے لیے پیش کیا جائے۔ انہوں نے خاص طور پر فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کرنے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

    آر پی او نے کہا کہ "یہ ایک سنگین واقعہ ہے اور ہمیں ملزمان کو ہر صورت میں گرفتار کرنا ہوگا۔” انہوں نے یہ بھی تاکید کی کہ پولیس لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کی اور ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • ڈیرہ غازی خان : سرکاری سکولوں میں بچوں کو دودھ کی فراہمی کا سلسلہ جاری

    ڈیرہ غازی خان : سرکاری سکولوں میں بچوں کو دودھ کی فراہمی کا سلسلہ جاری

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی ،نامہ نگار) سرکاری سکولوں میں بچوں کو دودھ کی فراہمی کا سلسلہ جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو دودھ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیر نگرانی سرکاری پرائمری سکولوں کے طلبہ و طالبات کو روزانہ دودھ دیا جا رہا ہے تاکہ انہیں غذائیت فراہم کی جا سکے۔

    اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ پرائمری سکول کبی والا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خود بچوں میں دودھ کی پیکٹس تقسیم کیں اور انہیں اپنے سامنے دودھ پلایا۔

    دورے کے دوران سی ای او ایجوکیشن عصمت اللہ، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی سی اوز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں سے دودھ کے ذائقے کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے تحت یہ اقدام کیا جا رہا ہے تاکہ بچوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کی جا سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام طلبہ و طالبات روزانہ دودھ پیئیں اور اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں، اور کوئی بھی بچہ اس غذائیت سے محروم نہ رہے۔

  • ڈیرہ غازیخان:ڈپٹی کمشنر کاغازی پارک کی  بیوٹیفکیشن  اورصفائی کا جائزہ، افسران کو ہدایات جاری

    ڈیرہ غازیخان:ڈپٹی کمشنر کاغازی پارک کی بیوٹیفکیشن اورصفائی کا جائزہ، افسران کو ہدایات جاری

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ،سٹی رپورجواداکبر)ڈپٹی کمشنر کاغازی پارک کی بیوٹیفکیشن اورصفائی کا جائزہ، افسران کو ہدایات جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، مہر شاہد زمان لک نے شہر کی صفائی، بیوٹیفکیشن، اور میونسپل سروسز پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ غازی پارک، انڈس کالونی، ریلوے روڈ، بہاری کالونی اور سٹی بلاکس میں صفائی اور سرسبزی کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے غازی پارک کو سرسبز بنانے کے لیے پی ایچ اے افسران کو ایک ہفتہ کی مہلت دی اور پارک میں اعلیٰ معیار کا گھاس لگانے اور واکنگ ٹریک پر اگنے والی غیر ضروری گھاس کی کٹائی کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    انہوں نے کامرس کالج چوک پر واٹر سپلائی کے وال پر سلیب لگانے اور کرکٹ گراؤنڈ کے ساتھ زیر تعمیر عمارت کے نقشہ کی منظوری کی رپورٹ بھی طلب کی۔ مزید برآں، غازی پارک میں موجود خامیوں کو دور کرنے اور پارک کو لش گرین بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات کے تحت ڈیرہ غازی خان کو ایک خوبصورت شہر بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

  • کوٹ مبارک: دو روزہ فری آئی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    کوٹ مبارک: دو روزہ فری آئی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    کوٹ مبارک (باغی ٹی وی نامہ نگار،امداداللہ تھہیم) جھوک یارشاہ میں رحمت میموریل ہسپتال کے زیر اہتمام دو روزہ فری آئی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کے منتظم اور سربراہ، محمد سجاد کہری نے اس حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور بتایا کہ کیمپ میں آنکھوں کے مریضوں سمیت دیگر امراض کے علاج کے لیے مختلف ماہرین کی خدمات فراہم کی گئیں۔

    کیمپ میں تقریباً 900 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں 500 گائنی کے مریضوں کو الٹرا ساؤنڈ سمیت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ جنرل فزیشن کیمپ میں 300 مریضوں کا معائنہ ہوا جبکہ ڈینٹل کیمپ میں 200 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ علاوہ ازیں، 450 مریضوں کے شوگر، یوریک ایسڈ، ہیپاٹائٹس، یرقان، سی بی سی، ٹائیفائڈ، ملیریا، کلیسٹرول اور دیگر ٹیسٹ مفت کیے گئے۔

    کیمپ کے دوران 150 مریضوں کے آنکھوں کے لینز آپریشن کے ذریعے ڈالے گئے، جنہیں معروف آئی سرجن رفعت اللہ کلاچی نے آپریٹ کیا۔ کیمپ میں ہسپتال کا عملہ، ڈینٹل اور لیباری ماہرین، لیڈی ڈاکٹر، اور مختلف دوا ساز کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

    ڈاکٹر سجاد کہری اور رفعت اللہ کلاچی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیمپ کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ کی مدد سے یہ خدمات آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔