Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ غازی خان:پریس کلب اور بارکونسل کے اندر بھی اب کوئی محفوظ نہیں ہے، اقبال ثاقب

    ڈیرہ غازی خان:پریس کلب اور بارکونسل کے اندر بھی اب کوئی محفوظ نہیں ہے، اقبال ثاقب

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادیوسفزئی)پریس کلب اور بارکونسل کے اندر بھی اب کوئی محفوظ نہیں ہے، اقبال ثاقب
    صحافیوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کی بھر پور الفاظ میں مزاحمت کرتے ہیں،عبدالسلام ناصر

    تفصیل کے مطابق ملک اقبال ثاقب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ پریس کلب کی نمائندگی موجود ہے ہماری پریس کانفرنس پر امن اور کسی ریاست کیخلاف کس قسم کا کوئی بیانہ نہیں تھااور نہ ہی کوئی غیر آئینی اقدام تھا

    انہوں نے کہا ہے کہ پریس کلب ہو یا بارکونسل ان کے اندر کوئی لوگ محفوظ نہیں ہیں

    انہوں نے کہا ہے کہ کل صحافیوں کا رول قابل تحسین تھا ،پریس کلب کے مشکور ہیں پریس کلب کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

    صدر گڈز ٹرانسپورٹ عبدالسلام ناصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کی بھر پور الفاظ میں مزاحمت کرتے ہیں اگر کسی جگہ پر صحافیوں کو ہماری کسی قسم کی کوئی ضرورت پڑی تو ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے

    پریس کلب مظلوم معصوم طبقہ کے لوگوں کا گھر ہے ہمارے اداروں کو چاہیے تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو پر امن پریس کانفرنس کرنے دیتے صحافیوں کے ساتھ زیادتی کی بھر پور مزاحمت کرتے ہیں

    جنرل سیکرٹری محمد علی چنڑ دیگر بار کے ممبران کے علاوہ صدر پریس کلب شیر افگن بزدار، صدر انجمن صحافیان غلام مصطفیٰ لاشاری ، چوہدری شکیل احمد نائب صدر پریس کلب ،منظورخان لغاری نائب صدر انجمن صحافیان ،جنرل سیکرٹری عابد بزدار ، سیکرٹری انفارمیشن غضنفر چن ماہی ، شعیب خان لنگاہ ، مجاہد حسین لاشاری ،شہزاد یوسفزئی ، آزاد بلوچ ، احمد ، فدا حسین سومرو ، لیاقت درانی ، ملک مجاہد ،شاہد راجپوت ، حکیم خلیل الرحمٰن و دیگر صحافی موجود تھے ۔

  • پیرعادل: 1024واں 4 روزہ عرس و میلہ پیر عادل 29اپریل سے شروع ہوگا

    پیرعادل: 1024واں 4 روزہ عرس و میلہ پیر عادل 29اپریل سے شروع ہوگا

    پیرعادل،باغی ٹی وی (باسط علی نامہ نگار)1024واں 4 روزہ عرس و میلہ پیر عادل 29اپریل سے شروع ہوگا جوکہ 2مئی تک جاری رہے گا

    اس میلے میں ملک کے نامور پہلوانوں کی دیسی کشتیاں، کبڈی میچ، جھولے ،تھیٹر، موت کا کنواں، چڑیا گھر ،سرکس، بچوں کے کھلونوں کی دکانیں میٹھائی کی دکانیں وسیب کی ثقافتی جھومر وغیرہ میلہ دیکھنے کوملتے ہیں

    اس میلے کو دیکھنے کیلئے لوگ ڈیرہ غازیخان کے طول وعرض سے آتے ہیں ،اس کے علاوہ شاہصدردین، کوٹمبارک، لاڈن،دری میرو اوردیگردور دراز علاقوں سے خصوصی طور شرکت کرتے ہیں ،

    پولیس کی طرف فول پروف سیکورٹی کےمکمل انتظامات کرلئے گئے ہیں،

    سجادہ نشین دربار پیرعادل سابق چیرمین یونین کونسل پیر عادل سید نادر امام کاظمی نے کہا ہے کہ ہم اہل علاقہ سمیت تمام پاکستانیوں کو عرس و میلہ پیر عادل میں شرکت کرنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے ،یہ میلہ ہماری ثقافت ہے، دیہاتیوں کو سستی تفریح فراہم کرنا اور خوشیاں بانٹنے کا ذریعہ بھی ہے ،

  • ڈیرہ غازیخان:میرٹ کی بالا دستی ،فوری انصاف کی فراہمی مظلوم کی بر وقت دادرسی اولین ترجیحات ہیں،عبدالستار

    ڈیرہ غازیخان:میرٹ کی بالا دستی ،فوری انصاف کی فراہمی مظلوم کی بر وقت دادرسی اولین ترجیحات ہیں،عبدالستار

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)انچارج دری میرو عبدالستار ASI کی اہل علاقہ کے معززین اور تاجر برادری سے قصبہ گگو جامع مسجد میں علاقہ کے امن و امان کے حوالے سے ملاقات، اس موقع پر انچارج دری میرو کا کہنا تھا کہ دری میرو کے علاقہ کے رہائشی کسی بھی شخص کا کوئی کام ہو تو وہ بجائے کسی سفارش کے براه راست مجھے ملے میں انشاء اللہ بروقت کارروائی کروں گا۔

    میرٹ کی بالا دستی ،فوری انصاف کی فراہمی مظلوم کی بر وقت دادرسی ،ظلم کے خلاف جہاد میری اولین ترجیحات ہیں۔ ناجائز یا میرٹ کے خلاف کوئی بھی کام لے کر کوئی شخص میرے پاس آنے کی تکلیف نہ کرے۔ کوئی غیر قانونی یا کسی غریب کی پراپرٹی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے گا ،جھوٹے اور عادی درخواست باز لوگ عوام کو تنگ کرنا چھوڑ دیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

    علاقے میں کسی بھی انفارمیشن/جرم کی اطلاع میرے ذاتی نمبر 03340720000 پر دیں۔انشاءاللہ اس پر فوری کارروائی کروں گا اور اطلاع دینے والے کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔علاقہ میں ٹھیکری پہرہ کا بھی لگا دیا گیا ہے تاکہ علاقہ میں امن امان قائم ہو،

  • پیر عادل :ملیریا کاعالمی دن ،بنیادی مرکزصحت کی طرف سے ملیریا آگاہی واک کی گئی

    پیر عادل :ملیریا کاعالمی دن ،بنیادی مرکزصحت کی طرف سے ملیریا آگاہی واک کی گئی

    پیرعادل،باغی ٹی وی (نامہ نگارباسط علی)آج25اپریل 2024 ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر بنیادی مرکز صحت پیر عادل میں بھی ملیریا آگاہی کیلئے واک کااہتمام کیاگیا،

    ملیریا واک کی قیادت انچارج بنیادی مرکزصحت ڈاکٹر عاطف سعید نے کی،اس موقع پر ڈاکٹر عاطف سعید نے کہا کہ اس ملیریا واک کا مقصد ملیریا کے بارے لوگوں کو آگاہی دیناہے کہ ملیریا کی علامات کیا ہیں اور اس سے بچاؤ کیسے کیا جائے.

    ملیریا آگاہی واک میں سابق چیئرمین پیر عادل سید نادر امام کاظمی نے خصوصی طورپر شرکت کی ،انہوں بنیادی مرکز صحت میں تعینات ڈاکٹر عاطف سعید کے ملیریا آگاہی واک کے اہتمام کرنے کوعمل سراہاہے،

  • ڈیرہ غازی خان:ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے,مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان:ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے,مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ڈویژنل انتظامیہ،فورسز اور محکموں نے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کوہ سلیمان،دریا،میدان اور کچہ کے علاقوں میں ملکر چیلنجنگ سے نمٹا جائے گا۔

    اس بات کا فیصلہ کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اور اعلیٰ افسران شریک تھے۔اجلاس میں ٹرائی بارڈر ایریا ہونے کی وجہ سے مسائل اور ان کے حل کےلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ڈی جی خان اور راجنپور اضلاع کے ڈی-ایکسکلوٹڈ ایریا کے چیلنجز سے بھی نمٹا جائے گا جس کےلئے پولیس،رینجرز اور قبائلی فورسز کی استعداد کار کو بڑھایا جائے گا۔

    مشترکہ چیک پوسٹوں کے قیام کے ساتھ فورسز میں بھرتی،جدید اسلحہ اور گاڑیوں کی فراہمی کےلئے اعلی حکام کو سفارشات ارسال کی جائیں گی۔

    کمشنر نے کہا کہ ڈی جی خان ٹرائی بارڈر ہونے سے چیلنجنگ ڈویژن ہے۔مشترکہ حکمت عملی سے ہی چیلنجنگ سے نمٹا جاسکتا ہے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ سیکیورٹی معاملات کی بہتری کےلئے مقامی عمائدین کا تعاون حاصل کیا جائے۔حساس تنصیبات کی حفاظت کےلئے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے ۔پراجیکٹ کا مختص بجٹ سیکیورٹی امور پر خرچ کیا جائے۔شفافیت برقرار رکھنے کےلئے سیکیورٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔

    آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے سیکیورٹی معاملات کی بہتری کےلئے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی

  • کوٹ مبارک:ڈیرہ غازی خان میں  تعینات ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر BISP کی نااہلی کیوجہ  سے سروے ناکام

    کوٹ مبارک:ڈیرہ غازی خان میں تعینات ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر BISP کی نااہلی کیوجہ سے سروے ناکام

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(نامہ نگارامداداللہ تھہیم)ڈیرہ غازی خان میں تعینات ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر BISP کی نااہلی کیوجہ سے سروے ناکام

    ڈیرہ غازیخان میں مسلط کئے گئے نااہل ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر کی وجہ سےکوٹ مبارک ،یاروکھوسہ ،چھابری بالا، شاہصدردین، شادن لنڈ ، قصبہ کالا، دری پیر عادل ، دری ڈھولے والی ،دری میرو ،لاڈن و گردونواح کی غریب خواتین کو BISP کے دوبارہ سروے کے دوران شدید مشکلات کا سامنا ہے،

    عوامی وسماجی حلقوں کاکہنا ہے اگرواقعی حکومت غرباء کوریلیف دینا چاہتی ہے تو ہر یونین کونسل میں ڈائنامک سروے کے لیے ٹیمیں بھیجیں۔
    مستحق غریب بوڑھی عورتیں سروے کے لیے ڈیرہ غازی خان کے دفترکے کئی چکر لگا چکی ہیں۔لیکن ان کا سروے میں نام شامل نہ ہوسکا

    ڈیرہ غازی خان میں بے نظیر انکم سپورٹ دفتر کے باہر ان کے ٹاؤٹوں کاراج ہے جو مستحقین عورتوں کو دفتر میں داخل تک نہیں ہونے دیتے ،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ.

  • ڈیرہ غازی خان: گرلز کالج وڈور  روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی والوں کے غیرقانونی ا سٹینڈ بن گئے

    ڈیرہ غازی خان: گرلز کالج وڈور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی والوں کے غیرقانونی ا سٹینڈ بن گئے

    ڈیرہ غازی خان، باغ ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈیرہ غازی خان گرلز کالج وڈور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی والوں نے روڈ کے اوپر ہی اپنا سٹینڈ لگایا ہوا ہے شمس آباد کالونی، عبداللہ ٹاؤن کالونی اور نزدیکی آبادی میں سے گزرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

    صبح سکول جانے کے لیے معصوم بچے اس روڈ سے گزرتے ہیں کئی بار اس جگہ پر ان ٹریکٹر ٹرالیوں کی وجہ سے ایکسیڈنٹ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے معصوم بچوں کی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں، مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ،ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے پرزور اپیل کی ہے کہ ٹریکٹرٹرالیوں کے اس غیرقانونی اسٹینڈ کے خلاف ایکشن لیکر ان ٹریکٹر ٹرالیوں کو آبادی سے باہر مہاجروں والے قبرستان کے پاس ٹھہرانے کا پابند کیا جائے تاکہ یہاں کے رہائشی اورعام گذرنے والے شہری اور معصوم بچے ناگہانی حادثات کا شکار ہونے سے بچ سکیں.

  • ڈیرہ غازیخان: سستی روٹی اور نان کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری

    ڈیرہ غازیخان: سستی روٹی اور نان کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سستی روٹی اور نان کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی ضلع کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے تندور اور ہوٹلز مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں،

    ضلع بھر میں مختلف تندوروں اور ہوٹلوں پر109چھاپے مارے گئے،اوورچارجنگ پر گرانفروشوں کو مجموعی طور پرایک لاکھ27 ہزار روپےکے جرمانے کئے گئے،

    10ہوٹل مالکان گرفتار،4کیخلاف مقدمات درج اور ایک دکان کو سیل بھی کیا گیا ہے۔

    ڈیرہ غازیخان میں سوگرام کی سادہ روٹی13روپے،نان اور خمیری روٹی کی سرکاری قیمت15روپے مقرر ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان:گوجرانوالہ، شیخوپورہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں سمیت ملزمان گرفتار

    ڈیرہ غازی خان:گوجرانوالہ، شیخوپورہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں سمیت ملزمان گرفتار

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)کوہ سلیمان میں بارڈر ملٹری پولیس راکھی گاج کی بڑی کارروائی ،گوجرانوالہ، شیخوپورہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں سمیت ملزمان گرفتار

    ایس ایچ او بی ایم پی تھانہ راکھی گاج حبیب خان لغاری نے گوجرانوالہ شیخوپورہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں کو ملزمان سمیت پکڑ لیا ہے،ملزمان گوجرانوالہ ،شیخوپورہ کے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں کو پنجاب سے بلوچستان لے جا رہے تھے

    ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج حبیب خان لغاری کے مطابق ملزمان کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج حبیب خان لغاری نے کہا کہ متعلقہ اضلاع کی پولیس سے رابطہ کر کے موٹر سائیکلوں کو ان کے حوالے کیا جائے گا ۔

  • کوٹ مبارک:مصطفائی تحریک نے عید الفطر کے موقع پرمستحق لوگوں میں عید گفٹ تقسیم کئے

    کوٹ مبارک:مصطفائی تحریک نے عید الفطر کے موقع پرمستحق لوگوں میں عید گفٹ تقسیم کئے

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(نامہ نگار)مصطفائی تحریک کے رضاکاروں نے عید الفطر کے موقع پر غریب اور نادار لوگوں میں عید گفٹ تقسیم کر کے ایثار و قربانی کے جذبے کا عملی نمونہ پیش کیا

    یہ بات مصطفائی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر محمد امین مدنی نے اپنی گفتگو میں کہی ،انہوں نے مزید کہا ۔ کہ مصطفائی معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے کے نوجوانوں کو نیکی اور خدمت خلق کے کاموں میں مصروف کیا جائے ۔ درحقیقت خدمت خلق میں ہی ہم سب کی نجات ہے

    آئندہ کے لائح عمل کے بارےمیں کہا کہ مصطفائی تحریک عید الاضحی پر اجتماعی قربانیاں کر کے غریب عوام میں گوشت تقسیم کرے گی.