Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ غازی خان: گرلز کالج وڈور  روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی والوں کے غیرقانونی ا سٹینڈ بن گئے

    ڈیرہ غازی خان: گرلز کالج وڈور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی والوں کے غیرقانونی ا سٹینڈ بن گئے

    ڈیرہ غازی خان، باغ ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈیرہ غازی خان گرلز کالج وڈور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی والوں نے روڈ کے اوپر ہی اپنا سٹینڈ لگایا ہوا ہے شمس آباد کالونی، عبداللہ ٹاؤن کالونی اور نزدیکی آبادی میں سے گزرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

    صبح سکول جانے کے لیے معصوم بچے اس روڈ سے گزرتے ہیں کئی بار اس جگہ پر ان ٹریکٹر ٹرالیوں کی وجہ سے ایکسیڈنٹ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے معصوم بچوں کی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں، مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ،ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے پرزور اپیل کی ہے کہ ٹریکٹرٹرالیوں کے اس غیرقانونی اسٹینڈ کے خلاف ایکشن لیکر ان ٹریکٹر ٹرالیوں کو آبادی سے باہر مہاجروں والے قبرستان کے پاس ٹھہرانے کا پابند کیا جائے تاکہ یہاں کے رہائشی اورعام گذرنے والے شہری اور معصوم بچے ناگہانی حادثات کا شکار ہونے سے بچ سکیں.

  • ڈیرہ غازیخان: سستی روٹی اور نان کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری

    ڈیرہ غازیخان: سستی روٹی اور نان کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سستی روٹی اور نان کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی ضلع کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے تندور اور ہوٹلز مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں،

    ضلع بھر میں مختلف تندوروں اور ہوٹلوں پر109چھاپے مارے گئے،اوورچارجنگ پر گرانفروشوں کو مجموعی طور پرایک لاکھ27 ہزار روپےکے جرمانے کئے گئے،

    10ہوٹل مالکان گرفتار،4کیخلاف مقدمات درج اور ایک دکان کو سیل بھی کیا گیا ہے۔

    ڈیرہ غازیخان میں سوگرام کی سادہ روٹی13روپے،نان اور خمیری روٹی کی سرکاری قیمت15روپے مقرر ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان:گوجرانوالہ، شیخوپورہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں سمیت ملزمان گرفتار

    ڈیرہ غازی خان:گوجرانوالہ، شیخوپورہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں سمیت ملزمان گرفتار

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)کوہ سلیمان میں بارڈر ملٹری پولیس راکھی گاج کی بڑی کارروائی ،گوجرانوالہ، شیخوپورہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں سمیت ملزمان گرفتار

    ایس ایچ او بی ایم پی تھانہ راکھی گاج حبیب خان لغاری نے گوجرانوالہ شیخوپورہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں کو ملزمان سمیت پکڑ لیا ہے،ملزمان گوجرانوالہ ،شیخوپورہ کے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلوں کو پنجاب سے بلوچستان لے جا رہے تھے

    ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج حبیب خان لغاری کے مطابق ملزمان کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج حبیب خان لغاری نے کہا کہ متعلقہ اضلاع کی پولیس سے رابطہ کر کے موٹر سائیکلوں کو ان کے حوالے کیا جائے گا ۔

  • کوٹ مبارک:مصطفائی تحریک نے عید الفطر کے موقع پرمستحق لوگوں میں عید گفٹ تقسیم کئے

    کوٹ مبارک:مصطفائی تحریک نے عید الفطر کے موقع پرمستحق لوگوں میں عید گفٹ تقسیم کئے

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(نامہ نگار)مصطفائی تحریک کے رضاکاروں نے عید الفطر کے موقع پر غریب اور نادار لوگوں میں عید گفٹ تقسیم کر کے ایثار و قربانی کے جذبے کا عملی نمونہ پیش کیا

    یہ بات مصطفائی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر محمد امین مدنی نے اپنی گفتگو میں کہی ،انہوں نے مزید کہا ۔ کہ مصطفائی معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے کے نوجوانوں کو نیکی اور خدمت خلق کے کاموں میں مصروف کیا جائے ۔ درحقیقت خدمت خلق میں ہی ہم سب کی نجات ہے

    آئندہ کے لائح عمل کے بارےمیں کہا کہ مصطفائی تحریک عید الاضحی پر اجتماعی قربانیاں کر کے غریب عوام میں گوشت تقسیم کرے گی.

  • کوٹ مبارک:پانچواں جیتو پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ شیخانی کرکٹ کلب نے جیت لیا

    کوٹ مبارک:پانچواں جیتو پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ شیخانی کرکٹ کلب نے جیت لیا

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(نامہ نگار)پل شیخانی پر پانچواں جیتو پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ شیخانی کرکٹ کلب نے جیت لیاجبکہ زلفی کلب رنراپ رہی

    بمقام پل شیخانی پر مہمان خصوصی حلقہ این اے 184 کے عوامی سیاسی رہنما علی محمد خان کھلول ،حلقہ پی پی 286 کے سردار فرحت عباس خان لنڈ کی شرکت اور انعامات تقسیم کیے ۔پہلا انعام بڑی ٹرافی 20 ہزار روپے نقد،دوسرا انعام ٹرافی 10 ہزار روپے نقد انعام دیاگیا

    فائنل زلفی کرکٹ کلب اور شیخانی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا ، جس میں مقامی رہنما و سرپرست ممبر شادہ خان جلیانی، ممبر ریاض حسین لاشاری ، سجاد حسین لاشاری ، حبیب خان لاشاری۔سابق کونسلر غلام فرید بلیل ،کرکٹر عبدالغفور ،طارق لاشاری سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوئے

    علی محمد کھلول اور فرحت عباس لنڈ نے ہر سال کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کیا، اہلیانِ علاقے کی بھرپور شرکت ،تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اہلیانِ علاقہ نے علی محمد کھلول اور فرحت عباس لنڈ کا ٹورنامنٹ کروانے پر شکریہ ادا کیا ۔

    کمیٹی ممبر لطیف خان جلیانی ، مشتاق خان پنجانی، فیقہ خان جلیانی، امجد فاروق جروار ، مانی چھوٹا، تنو خان جلیانی ، شہباز خان جروار تھے ۔
    رضوان بلوچ نے کمینٹری کے فرائض سر انجام دیے

    شیخانی کرکٹ کلب کے کپتان لطیف جلیانی تھے نے ٹورنامنٹ جیت لیا اور بیس ہزار نقد اور بڑی ٹرافی حاصل کی جبکہ رنر آپ زلفی کرکٹ کلب کی ٹیم رہی ۔بہترین کھلاڑی منصور احمد۔بہترین باؤلر محمد رفیق کو بھی ٹرافیاں دی گئیں

    جیتنے والی ٹیم لطیف جلیانی ، رفیق جلیانی ، منصور ، حبیب سنجرانی ، مانی خان اور رنراپ زلفی کلب کے زلفی خان ، شعبان ، ولی خان، بکھی خان وغیرہ ام کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے گئے ۔جبکہ ایمپائرز کو بھی ہزاروں روپے انعام دیے گئے۔

    انتظامیہ کی طرف سے مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور وسیب کے رنگ میں ڈھول کی تھاپ پر جھومر بھی لگائی گئی، جھومریوں عوام اور مہمانوں نے خود بھی جھومر میں حصہ لیا جس سے لوگ بہت خوش ہوئے ۔اور مہمانوں کو پورے پروٹوکول کے ساتھ گراونڈ میں لایا گیا ۔

    دوردراز سے شائقین کرکٹ و سپورٹرز نے کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے شریک ہوئے

    اس موقع پر علی محمد خان کھلول اور سردار فرحت عباس خان لنڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل سے نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچے رہتے ہیں اور صحت مند رہنے کے لیے کھیل ورزش زندگی کا حصہ ہونا چاہیے ۔میچ دلچسپ تھا اور عوام کی بڑی تعداد نے ثابت کردیا ہے کہ ہمارے وسیب میں کھلیوں کا انعقاد ہونا چاہیے اور اس کے لیے ضروری کہ بچوں کے لیے گراؤنڈ ہونے چاہیں اور ایسے مقابلے ہوتے رہیں ۔

    اگر ہماری حکومت آئی اور انشااللہ عمران خان دوبارہ اقتدار پر آئیں گے تو ہم انشااللہ تعلیم ،صحت ،انصاف پر بھر پور توجہ دیں گے اورہر یوسی میں کھلیوں کے میدان بنا کر دیں گے ۔ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام میں رہیں گے ۔اندھیرے کے بعد آخرروشنی نمودار ہوتی ہے ۔وقت بدلتے رہتے ہیں ،جیت حق کی ہوگی

    باقی انتظامیہ اورعوام کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں عزت بخشی اور ہمیں بطور مہمان خصوصی بلایا ۔ہم انشاللہ اپنے حلقہ میں ہر جگہ جائیں گے جہاں ہمیں بلائیں گے جہاں بھی کھیل کے میدان سجیں گے ۔ہم اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کھلاڑی مایوس نہ ہوں ۔بلکہ اپنی ہمت کوشش جاری رکھیں ۔

  • ڈیرہ غازی خان: نوشکی شہدا کی میتوں کی وصولی  ڈی سی ، کمانڈنٹ  بی ایم پی بلوچستان پنجاب بارڈر پر پہنچ گئے

    ڈیرہ غازی خان: نوشکی شہدا کی میتوں کی وصولی ڈی سی ، کمانڈنٹ بی ایم پی بلوچستان پنجاب بارڈر پر پہنچ گئے

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ) نوشکی واقعہ کے مقتولین کی میتوں کو وصول کرنے کے لیے ڈی سی شاہد زمان لک کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ بلوچستان پنجاب بارڈر پر پہنچ گئے

    ڈی سی شاہد زمان لک بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ ایمبولینسوں اور بی ایم پی فورس ، ریسکیو کے ہمراہ پنجاب بارڈر ایریا بواٹہ میں موجود ہیں

    یہ بھی پڑھیں
    بلوچستان، بس سے اتارکر 9 مسافروں سمیت 11 افراد قتل

    ڈپٹی کمشنر شاہد زمان لک نے میتوں کو نوشکی واقعہ کے مقتولین کے متعلقہ اضلاع میں میتوں کو پہنچانے کے لیے افسران کو ڈیوٹیاں لگا دی ہیں،ضلعی انتظامیہ کے افسران مقتولین کو منڈی بہاوالدین ،گوجرانولہ، وزیر آباد ان کے آبائی گاؤں پہنچائیں گے ۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا تھا

    ڈپٹی کمشنر نوشکی کے مطابق نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر ایک بس سے مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کیا اور انہیں قریبی پہاڑوں کی جانب لے گئے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سےتفتان جارہی تھی۔

    بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ نوشکی سے اغوا کیے جانے والے 9 مسافروں کی لاشیں پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملیں، مرنے والوں کا تعلق منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان:فورٹ منرو, راکھی گاج گرم آف پانی کے چشمے پر نہاتے پابندی عائد

    ڈیرہ غازی خان:فورٹ منرو, راکھی گاج گرم آف پانی کے چشمے پر نہاتے پابندی عائد

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )فورٹ منرو, راکھی گاج گرم آف پانی کے چشمے پر نہاتے پابندی عائد کردی گئی،

    گذشتہ روز گرم آف پانی کے چشمے پر نہاتے ہوئے نوجوان کے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا،

    جس پر پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد خان چانڈیہ نے نوٹس لے لیا،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد خان چانڈیہ گرم آف کے مقام پر خود تحقیقات کے لیے پہنچ گئے

    ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج حبیب خان لغاری نے نوجوان کے ڈوبنے کے واقعہ بارے میں آگاہ کیا ،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد خان چانڈیہ نے گرم آف چشمے پر سیاحوں کے نہانے پر پابندی لگا دی ہے

    پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد خان چانڈیہ نے گرم آف راکھی گاج چشمے کے تمام راستوں کو اپنی نگرانی میں بند کروادیا،بارڈر ملٹری پولیس کی نفری بھی راکھی گاج گرم آف چشمے پر تعینات کردی گئی ہے ۔

    چار دیواری اور خار دارتار لگانے کے لیے این ایچ اے کو لیٹر ارسال کر دئیے ہیں ۔

  • فورٹ منرو: تھانہ راکھی گاج کے علاقہ میں 20 سالہ نوجوان گرم آف کے مقام پر پانی میں ڈوب گیا

    فورٹ منرو: تھانہ راکھی گاج کے علاقہ میں 20 سالہ نوجوان گرم آف کے مقام پر پانی میں ڈوب گیا

    فورٹ منرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارنوربلوچ )تھانہ راکھی گاج کے علاقہ میں 20 سالہ نوجوان گرم آف کے مقام پر پانی میں ڈوب گیاریسکیو ٹیمیں اور کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس موقع پر پہنچ گئے ڈوبنے والا نوجوان ملتان کا رہائشی ہے، نوجوان کی لاش مل گئی جس کا نام شاہزیب ولد کرم دین سکنہ ملتان سٹی معلوم ہوا ہے

    واضح رہے اس مقام پر غیر قانونی طور پر کچھ افراد نیچے کھائی اور پانی تک جانے کا راستہ بنایا ہوا ہے اور ہر سال یہاں پر کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے جو کہ بارڈر ملٹری پولیس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی افراد سالانہ بغیر کسی حفاظت کے اس پوائنٹ پر غیر قانونی طور پر لاکھوں روپے سیاحوں کی جیب سے نکال لیتے ہیں اور بارڈر ملٹری پولیس تھانہ راکھی گارج کا عملہ باقاعدہ طور پر حصہ وصول کرتا ہے

    اور طرح بارڈرملٹری پولیس کی سرپرستی میں جوئے کے اڈے کھلے ہوئے ہیں ،جہاں پر مقامی لوگو سیاحوں کو مختلف طریقوں سے بہلا پھسلا کر جوئے کے مقام لے جاتے ہیں .جہاں ان کی جیبیں خالی کرلی جاتی ہیں ،جو سیاح وہاں سے بچ کر نکلنا چاہے تو اسے بی ایم پی تھانے میں بند کرانے کی دھمکی دیکر بلیک میل کیا جاتا ہے

  • ڈیرہ غازیخان :عیدالفطر کے بعد بننے والی شارٹ فلم میں نئے چہروں کو معارف کرایا جاۓ گا،عرفان خان بزدار

    ڈیرہ غازیخان :عیدالفطر کے بعد بننے والی شارٹ فلم میں نئے چہروں کو معارف کرایا جاۓ گا،عرفان خان بزدار

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ) عیدالفطر کے بعد بننے والی شارٹ فلم میں نئے چہروں کو معارف کرایا جاۓ گا،عرفان خان بزدار

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تاریخ میں شوبز سے تعلق رکھنے والے بہت سے اداکاروں نے بڑے بڑے چینلوں میں اپنا اور اپنے شہر ملک کا نام روشن کیا اسی طرح عرصہ 24 سال سے عرفان خان بزدار بطور اینکر آرٹسٹ رائٹر ڈائریکٹر پروڈیوسر کام کر رہے ہیں جہنوں نے بے شمار کمرشل تھیٹر ٹیلی ویژن ٹیلی فلم پاکستان ٹیلیویژن پر بھی کام کیا ہے

    اب عرفان خان بزدار نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کہکشاں پروفارمنگ آرٹس فلم پروڈکشن اور بخآری پروڈکشن کے بینر سے مشترکہ ویب شارٹ فلم مایا کی حواس عید الفطر کے فوری بعد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اس شارٹ فلم میں نئے چہروں کو معارف کرایا جاۓ گا

    مزید عرفان خان بزدار آصفہ بخاری نے بتایا کہ اس شارٹ فلم کے پروڈیوسر موسی خان بزدار ، وسیم عرفان خان بزدار اور علی عباس بخاری شامل ہیں جبکہ اس شارٹ فلم کی شوٹنگ ڈیرہ غازی کے علاؤہ مظفرگڑھ ملتان میں بھی شوٹ کی جاۓ گا اور جو مختلف شوشل میڈیا پر ریلیز کی جاۓ گی

  • ڈیرہ غازیخان:آرٹسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے آرٹس کونسل میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

    ڈیرہ غازیخان:آرٹسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے آرٹس کونسل میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر) آرٹسٹ ایسوسی ایشن پاکستان ضلع ڈیرہ غازیخان کی طرف سے آرٹس کونسل میں پر تکلف افطارڈنر کا اہتما م زیر صدرات شیخ محمد اسماعیل اور جنرل سیکرٹری مجاہد اعجاز منعقد کیا گیا

    جس میں شعبہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹوں نے شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل اور مہمان اعزاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک فضل کریم ڈاہا اور سعد خان،محبوب حسین جھنگوی، عزیز شاہد ،عامر فرید مشہدی،فیصل محمود ڈاہا تھے

    تقریب کا آغاز نعت خوانی سے شروع ہواجبکہ مشہور نعت خوان شاہراول لشاری ،اسلم وارثی، محمد حمزہ ہنی ، محمد اسلم کلاچی نے دلوں کو منور فرمایا جبکہ پروگرام آرگنائزر عرفان خان بزدار ، محمد سجاد کھوکھر،انجم فرید خان بابر، سیلم ناز ، اعجاز گولڈن ،ملک امتیاز ودگ، چوہدری محمود حسین ،ارشد بلال، محمد رفیق بھولہ، حاکم راجہ ،عمران مانی ، آفتاب ہاشمی ، ارشاد ناصر ، سیف شیخ، فیض رسول لکھوزئی،غضنفر قیصرانی، ایاز شاہ، شاہد ہنی ودیگر شامل تھے