Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ غازیخان :ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنیکا فیصلہ

    ڈیرہ غازیخان :ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنیکا فیصلہ

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزادخان)حکومت پنجاب کے احکامات پر ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنیکا فیصلہ،انجینئرنگ کے تناظر میں ضلع ڈیرہ غازیخان کے ترقیاتی کاموں کو پرکھا جائیگا۔تعمیرنو کے افسران کو کاموں میں شفافیت لانے اور کارکردگی بہتر کرنیکا ٹاسک،روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کے ویڈیو شواہد فراہم کرنیکا حکم،بروقت تعمیراتی کام مکمل نہ کرنے والے افسران کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر مہرشاہد زمان لک نے اجلاس کی صدارت کی۔

    اجلاس میں ہائی ویز،بلڈنگز،ہیلتھ،پی ایچ ای،آئی ڈیپ،لوکل گورنمنٹ،کے ایس ڈی اے،انہار، سپورٹس،ڈیمز اور ہائیر ایجوکیشن کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیر مسلم نے جاری ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ سکیموں کے فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنایا جائے،سکیموں کی ٹائم لمٹ اہم ہے،کنٹریکٹرز سے رابطے کرکے کاموں کی رفتار تیز کی جائے،عوامی مفاد کی سکیموں کو ایکسٹرا لیبر لگا کر بروقت مکمل کرایا جائے،سکیموں میں استعمال میٹریل کے معیار کا بار بار جائزہ لیا جائے۔

    اجلاس میں اے ڈی سی آر نعمان فاروق،پی اے محمد اسد چانڈیہ،اے سی تیمور عثمان،ڈی ایس پی امتیاز چنگوانی،محمد شفیق،مہر اسداللہ،عبدالرحمن،ڈاکٹر نظام الدین،عبدالسمیع،رانا منور،غلام قنبر،فخر بلال،یاسر علی خان،مسرت عباس،نعمان بیگ عبدالحمید کھوسہ ودیگر افسران شریک تھے۔

  • ڈیرہ غازیخان:اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈائریکٹر  کو ملتان ریجن کا بھی اضافی چارج  دے دیا گیا

    ڈیرہ غازیخان:اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈائریکٹر کو ملتان ریجن کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزادخان ) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈائریکٹر کو ملتان ریجن کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈائریکٹر ضیاء الحق ڈیرہ غازی خان ریجن کو ملتان ریجن کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنج میں احکامات جاری کر دیے

    ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازی خان ریجن ضیاء الحق جو کہ کچھ دن پہلے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازی خان ریجن تعینات کیا گیا تھا ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نےملک ضیاء الحق کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن میں قائم مقام ڈائریکٹر انٹی کر یشن تعینات کر دیا ہے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے

  • کوٹ مبارک: ایم پی اے سردار صلاح الدین خان کھوسہ کی کوششوں سے علاقہ میں امن و امان کی فضا قائم

    کوٹ مبارک: ایم پی اے سردار صلاح الدین خان کھوسہ کی کوششوں سے علاقہ میں امن و امان کی فضا قائم

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(نامہ نگار امداداللہ تھہیم) ایم پی اے سردار صلاح الدین خان کھوسہ کی کاوش و انسان دوست رویہ سے علاقہ میں امن و امان کی فضا قائم ہوچکی ہے ڈکیتی جیسی وارداتیں ختم ہوچکی ہیں ڈکیتی کرنے والے افراد جرائم سے کنارہ کش ہوچکے ،وہ اب محنت مزدوری کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں ، علاقہ میں خوشی کی لہر

    کوٹ مبارک کے عوامی سماجی رہنما سابق غلام یاسین زہرانی،ماسٹر نذر حسین ،شملہ خان جھنگیل، قاسم حجانی ،محمد شریف حجانی،زکریا حجانی ،عبدالرحیم دھوتی،تنویرلنگاہ نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو میں کہاکہ ہمارے علاقہ میں عرصہ دراز سے جرائم میں حد سے زیادہ اضافہ ہوچکا تھا اب اس میں کمی واقع ہوگئی ہے اس کا سہرا بہادرگڑھ کھوسہ گروپ اوربطور مجبوری سابقہ جرائم میں ملوث افراد کق بھی جاتا ہے جن کی مہربانی اور تعاون سے امن و امان قائم ہوچکا ہے ۔

    جرم کرنے والے افراد اب عوام کے ساتھ ہیں اور ان کا اعلان ہے کہ اب ہمارے علاقہ میں ہمارا گروپ ڈکیتی جیسے جرم نہیں کرے گابلکہ جو کرے گا ہم اسےایسانہیں کرنے دیں گے کیونکہ یہ ہمارا وسیب ہے ،علاقہ میں ترقی کا آغاز ہوچکا اب عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں ،

    ہمارا علاقہ امن کا گہوارہ بن جائے گا اور ہم تمام احباب اور سب کے مشکور ہیں جو ہمارا ساتھ دے رہے ہیں ۔

  • ڈیرہ غازیخان:مظلوم کو انصاف فراہم کرنے ,جرائم کی روک تھام کیلئے میڈیا کا اہم کردار ہے۔ڈی پی او

    ڈیرہ غازیخان:مظلوم کو انصاف فراہم کرنے ,جرائم کی روک تھام کیلئے میڈیا کا اہم کردار ہے۔ڈی پی او

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر جواد اکبرکی رپورٹ)ریجنل پریس کلب ڈیرہ غازیخان کے وفد کی صدر ریجنل پریس کلب شہباز احمد زہر بلوچ کی زیرقیادت ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سید علی سے اہم میٹنگ ۔مظلوم کو انصاف فراہم کرنے ۔جرائم کی روک تھام اور پولیس اور میڈیا کے کے تعلق کو مزید تقویت دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ۔

    پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ جراٸم کی نشاندہی کرنے میں میڈیا نے ہمیشہ اپنا کردار بھرپور ادا کیا۔ یہ بات ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سید علی نے میڈیا سے تعارفی میٹنگ کے دوران کہی۔

    انہوں نے کہا کہ مظلوم کی دادرسی اور غریب کو انصاف کی فراہمی میرا مشن ہے اور میں ہر غریب آدمی کے ساتھ کھڑا ہوں تاکہ بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہو۔ ڈی پی او سید علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر عوام الناس کا تحفظ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی اولین ترجیح ہے ۔

    کسی اچھے اور نیک کام کے لۓ میرے دروازے عوام الناس کے لۓ ہر وقت کھلے ہیں۔ عوام الناس کے تحفظ کے لۓ جس حد تک ممکن ہو گا ڈسٹرکٹ پولیس میری نگرانی میں اپنا بھر پورکردار ادا کرے گی۔

    اس موقع پر تمام صحافیوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ پورا میڈیا جراٸم کی روک تھام اور اس کے خاتمے کے لۓ پولیس کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ میڈیا اپنا POSITIVE کردار ادا کرتے ہوۓ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے ہمیشہ ساتھ رہے گا۔

  • سیالکوٹ میں گولی چلنے سے نوجوان ہلاک،ڈی جی خان میں لڑکا نہرمیں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

    سیالکوٹ میں گولی چلنے سے نوجوان ہلاک،ڈی جی خان میں لڑکا نہرمیں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

    سیالکوٹ سےباغی ٹی وی کے بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ کے مطابق پسٹل کی صفائی کرتے ہوئے گولی لگنے سے نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،یہ واقعہ پسرورکے علاقہ سلانکے میں پسٹل کی صفائی کے دوران گولی لگنے سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق ،ریسکیو 1122 نے خضر نامی نوجوان کی نعش ہسپتال منتقل کردی، واقع تھانہ سبز پیر کی حدود میں پیش آیا،

    کوٹ مبارک سے امداداللہ تھہیم کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان کینال میں نہاتے ہوئے 17 سالہ نوجوان مشتاق احمد ولد مصطفی قوم جیانی بیروٹھ والہ گزشتہ روز ڈوب گیاتھا، جسے 24 گھنٹے کے بعد ریسکیو 1122 اور مقامی غوطہ خوروں نے ان تھک محنت کرتے ہوئےلاش کوتلاش کرلیا جبکہ مقامی پولیس تھانہ کوٹ مبارک کی ٹیم بھی موجود تھی، عوام کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

    یادرہے کہ ڈی جی کینال بہت بڑی اور خاصی گہری اور چوڑی ہے ۔

  • ڈیرہ غازیخان: جرائم کی نشاندہی کرنے میں میڈیا نے ہمیشہ اپنا کردار بھر پور ادا کیا ،ڈی پی او سید علی

    ڈیرہ غازیخان: جرائم کی نشاندہی کرنے میں میڈیا نے ہمیشہ اپنا کردار بھر پور ادا کیا ،ڈی پی او سید علی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان ) پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے جراٸم کی نشاندہی کرنے میں میڈیا نے ہمیشہ اپنا کردار بھر پور ادا کیا یہ بات ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سید علی نے میڈیا سے تعارفی میٹنگ کے دوران کہی۔

    انہوں نے کہا کہ مظلوم کی دادرسی اور غریب کو انصاف کی فراہمی میرا مشن ہے اور میں ہر غریب آدمی کے ساتھ کھڑا ہوں تاکہ بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہو۔ ڈی پی او سید علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر عوام الناس کا تحفظ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی اولین ترجیح ہے

    کسی اچھے اور نیک کام کے لۓ میرے دروازے عوام الناس کے لۓ ہر وقت کھلے ہیں عوام الناس کے تحفظ کے لۓ جس حد تک ممکن ہو گا ڈسٹرکٹ پولیس میری نگرانی میں اپنا بھر پورکردار ادا کرۓ گی۔

    اس موقع پر تمام صحافیوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ پورا میڈیا جرائم کی روک تھام اور اس کے خاتمے کے لۓ پولیس کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ میڈیا اپنا POSITIVE کردار ادا کرتے ہوۓ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے ہمیشہ ساتھ رہے گا۔

  • ڈیرہ غازیخان:علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں دوسری جدید ترین سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کردیا

    ڈیرہ غازیخان:علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں دوسری جدید ترین سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کردیا

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی)علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں دوسری جدید ترین سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کردیا ،مریضوں کو باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑ ے گی،

    جس سے روزانہ سینکڑوں افراد استعفادہ کرسکیں گے یہ بات علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمان عامرقیصرانی نے ُپروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی کے ہمراہ ٹراما سنٹر میں سی ٹی سکین افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر عبدالرحمان عامرقیصرانی نے کہا کہ ٹراما سنٹر میں عرصہ دراز سے سی ٹی سکین خراب تھی بڑی محنت اور کوششوں سے نئی مشین نصب ہوئی ہے

    زخمی مریضوں کو ہسپتا ل کے آوٹ ڈور جانا پڑتا تھا اب ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات میسر ہوں گی،انہوں نے کہا کہ سی ٹی سکین علاج معالجہ کے سلسلے میں ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تشخیصی سہولیات بھی معاون ثابت ہو گی

    اس سے پہلے ہسپتال کے آوٹ ڈورمیں 128 سلائسز (Slices) مشین کام کر رہی تھی وہ بھی بدستور فعال رہے گی شعبہ ریڈیالوجی کی طرف سے ایکسرے‘ الٹراساونڈ‘ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی ٹیسٹ سے اس خطہ کے علاوہ ملحقہ صوبوں کے عوام بھی استفادہ کر رہے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر سرجن رضوان انور،ڈاکٹر راشد رسول کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

  • کوٹ مبارک:مقامی صحافی امداداللہ تھہیم کا موٹرسائیکل ہنڈا  125 دکان کے باہر سے چوری

    کوٹ مبارک:مقامی صحافی امداداللہ تھہیم کا موٹرسائیکل ہنڈا 125 دکان کے باہر سے چوری

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(نامہ نگار ) مقامی صحافی امداداللہ تھہیم کا موٹرسائیکل ہنڈا 125 دکان کے باہر سے چوری

    تفصیل کے مطابق حدود تھانہ کوٹ مبارک نزد حبیب بینک کے قریب سے مقامی صحافی امداد اللہ تھہیم کا ہنڈاموٹرسائیکل 125 ڈی جی این 331 دکان کے باہر سے چوری ہو گیا ہے ۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ۔

    ایس ایچ او نے یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ جلد ہی موٹرسائیکل چور کوڈھونڈ لیا جائے گا اور موٹرسائیکل کی واپسی کرائی جائے گی

    انہوں نے کہا کہ صحافی عوام کے لیے بہت کچھ کرتے ہیں انتظامیہ اور صحافت ملکر ہی جرائم کا خاتمہ کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں

    یہ بات انہوں امداداللہ تھہیم صحافی چوہدری احمدبخش ،محمد شریف رضوی ، حفیظ جھگیل سے ملاقات میں کہی.

  • ڈیرہ غازی خان:آرپی او آفس میں خصوصی تقریب میں اہلکاروں پروموشن بیج لگائے گئے

    ڈیرہ غازی خان:آرپی او آفس میں خصوصی تقریب میں اہلکاروں پروموشن بیج لگائے گئے

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان ) آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں آر پی او نے ریجنل پولیس آفس میں تعینات اہلکار محمد ریاض کوہیڈ کنسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے بیجز لگائے اور مبارک باد دی۔ اس موقع پر اے ایس پی پی سٹی رحمت اللہ بھی ہمراہ تھے۔

    آر پی او نے ترقی پانےپر مبارکباد دیتے ہوئے فرائض کی انجام دہی میں محنت اور لگن کے سلسلے کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

    آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ محکمہ میں ترقی پولیس افسران کی محنت او ر بہترین کارکردگی کا اعتراف ہوتی ہے۔

    امید کرتا ہوں کہ آپ آئندہ بھی محنت او رلگن کو اپنا شعار بناتے ہوئے نہایت ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔

  • ڈیرہ غازیخان: ہمارے قائد  نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا,شہناز سلیم

    ڈیرہ غازیخان: ہمارے قائد نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا,شہناز سلیم

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی)ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو نہ صرف ناقابل تسخیر بنایا بلکہ خطے میں بھارتی جوہری بالا دستی کو بھی خاک میں ملایا ،یہ بات مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ایڈووکیٹ نے 28 مئی یوم تکبیرکے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی

    اس موقع پر سابق ایم پی اے بیگم نجمہ ارشد،ثمینہ سرور،حاجراں نورالدین ،غزالہ عامر،ناہید انصاری،مسز کوثر خلیفہ،ہیرا انصاری،نادرہ پروین،عالیہ الطاف،عاصمہ سرور،طاہرہ بی بی ،عذار امین و دیگر خواتین عہدیدارن شریک تھیں،

    بیگم نجمہ ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے ایٹمی دھماکہ کے بعد نواز شریف دنیا کے بڑے ممالک کی طرف سے شدید دباؤ تھا کہ انڈیا کے مقابلہ میں پاکستان ایٹمی دھماکہ نہ کرے بلکہ اپنے ایٹمی پروگرام کورول بیک کردے ،

    میرے قائد نے اس تمام دباؤکو بالائے طاق رکھتےہوئے 28 مئی 1998 کے دن بلوچستان ک میں چاغی کے پہاڑی سلسلے میں پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہونے کا اعزاز دلایا۔