Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈی جی خان ڈویژن کی ماسٹر پلاننگ کا فیصلہ، ایک ہفتہ کے اندر ڈی پی سی کے احکامات

    ڈی جی خان ڈویژن کی ماسٹر پلاننگ کا فیصلہ، ایک ہفتہ کے اندر ڈی پی سی کے احکامات

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی جی خان ڈویژن کی ماسٹر پلاننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ڈی جی خان اور مظفر گڑھ اضلاع کےلئے ایک ہفتہ کے اندر ڈی پی سی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔اجلاس میں مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ شیروں کی ماسٹر پلاننگ میں عوامی فلاح و بہبود سے متعلقہ تمام شعبوں کو بہتر کیا جائیگا۔سٹیک ہولڈرز ایک ہفتہ کے اندر تحریری تجاویز دے سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اربن یونٹ کی ٹیمیں جلد اضلاع کا دورہ کریں گی۔اجلاس کے دوران ڈی جی خان ڈویژن میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے بھی احکامات جاری کئے گئے ۔

    کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ ہر مین ہول پر ڈھکن لگائے جائیں۔گٹر میں گرنے پر خدا نخواستہ انسانی اموات کا بلدیاتی اداروں پر مقدمات ہوں گے۔

    مراکز صحت میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ جوہڑ تلف اور سیوریج کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ نہم کے امتحانی مراکز کی نگرانی مزید سخت کردی جائے۔

  • ڈیرہ غازیخان: ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

    ڈیرہ غازیخان: ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات ، نرسری تا پانچویں کلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا نتائج میں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں پرنسپل کرنل ریٹائرڈ آصف سلیم و دیگر مہمانان نے انعامات تقسیم کئے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی

    تفصیلات کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ رزلٹ میں نمایاں پوزیشنوں پر انعام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے لیے دو روزہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواکمپئرنگ کے فرائض عدیلہ کھوسہ ، فاطمہ ، انتا سویرا، اقرا اور محمد نعمان نے سر انجام دیےتقریب کے پہلے روز نرسری تا پانچویں کلاس کے نتائج کا اعلان کیا گیا

    تقریب میں ممبران گورننگ باڈی پروفیسر صادق قسمانی ، کوثر سلیم ایڈووکیٹ،مسرت علی دستی ایڈووکیٹ،اساتذہ پروفیسر خالد ممتاز ،شاہد اقبال سمیت ادارے کے دیگر فیکلٹی ممبران ،پوزیشن لینے والے بچوں کے والد ین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں بچوں کی طرف سے ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ کرنل ریٹائرڈ آصف سلیم نے ادارے کی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا

    انہوں نے مزید کہاکہ میں نے ادارہ سنبھالنے کے بعد ترجیحی بنیادوں پر مسلسل ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ، روشنی سینٹر کا قیام ، فاطمہ بلاک میں سولر سسٹم کی سہولت ،ادارے کے مختلف بلاکس کی تزئین و آرائش اور طلبا و طالبات کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کے ساتھ قومی سطح کے اداروں مثلاً ایچی سن وغیرہ کے پروگراموں اور مقابلہ جات میں حصہ دلوایا اور اس وقت بھی ادارے کی ترقی وترویج ، سٹوڈنٹس کی تعلیم و تربیت کے بہت سے پراجیکٹس پر جلد عمل درآمد کرنے کا پروگرام ہے جس کے لیے والدین کے پرخلوص تعاون کی اشد ضرورت ہے

    انہوں نے اس موقع پر زینب بلاک ذور عثمان بلاک کے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی تقریب کے اختتام پر ممبران گورننگ باڈی پروفیسر صادق قسمانی ، کوثر سلیم ایڈووکیٹ،مسرت علی دستی ایڈووکیٹ کو ادارے کی جانب سے اعزاز ی شیلڈز بھی پیش کی گئیں ۔

  • ڈی جی خان:کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کے ہمراہ  مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا

    ڈی جی خان:کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام نہم کے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔

    کمشنر و چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن وچیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کے ہمراہ کامرس میں جاری نہم کے سالانہ امتحانات کے مراکز کا اچانک دورہ کیا۔

    انہوں نے طلباء وطالبات کے کوائف چیک کئے۔تعلیمی اداروں کے سربراہان،نگران عملہ اور طلبہ سے معلومات لیں۔کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ امتحانی مراکز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

    دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے ۔امتحانی کمروں میں مناسب روشنی اور معاون سہولیات کا خیال رکھا جائے۔طلبا و طالبات کو پر سکون۔ امتحانی ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

  • ڈی جی خان ڈویژن میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

    ڈی جی خان ڈویژن میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان)ڈی جی خان ڈویژن میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں پرائس کنٹرول اور دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا .

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یکم سے 30مارچ کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا ،1957 ناجائز منافع خور گرفتار اور 683 مقدمات درج کیے گئے.

    اسی طرح پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 214 کاروباری مراکز سربمہرکیے گئے .

    اس دوران 119 مجسٹریٹ نے مارکیٹوں کے 275407 معائنے کیے اور26218مقامات پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر ایکشن لیاگیا .

  • ڈیرہ غازی خان:پل ڈاٹ سے چونگی گدائی,شاہ سکندر روڈ سرکٹ ہاؤس ،ابتر صورتحال کئی قیمتی جانیں روڈکی بھینٹ چڑھ گئیں

    ڈیرہ غازی خان:پل ڈاٹ سے چونگی گدائی,شاہ سکندر روڈ سرکٹ ہاؤس ،ابتر صورتحال کئی قیمتی جانیں روڈکی بھینٹ چڑھ گئیں

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر جواد اکبر) پل ڈاٹ سے کوئٹہ روڈ گدائی چونگی اور شاہ سکندر روڈ سرکٹ ہاؤس تک کی صورتحال ابتر کوئٹہ روڈ تویہ بننے کے دوران پانچ جانیں بھی لے چکا ہے۔

    روڈ پر روڑہ ڈال دیا گیا اب بس مٹی ہی مٹی اور ہر طرف دھول کے بادل ہوتے ہیں اور شاہ سکندر روڈ پر سیوریج کا پانی ساتھ بہت بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں اور یہ حادثہ کا باعث بنتے ہیں،اہل علاقہ اور گزرنے والے سینکڑوں لوگ اذیت کا شکار۔

    شہریوں نےکمشنر ڈی جی خان اور ڈی سی سے گذارش کی ہے کہ پل ڈاٹ جو سنگم چوک ہے یہاں سے گدائی چونگی اور چونگی سے شاہ سکندر روڈ سرکٹ ہاؤس تک دن میں دو وقت پانی کا چھڑکاؤ کروا دیا کریں اور شاہ سکندر روڈ پر سیوریج کا مسئلہ حل کروائیں۔

  • ڈیرہ غازی خان:یوٹیلٹی سٹور گھنٹہ گھر پرسستے آٹے کاحصول شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

    ڈیرہ غازی خان:یوٹیلٹی سٹور گھنٹہ گھر پرسستے آٹے کاحصول شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان)یوٹیلٹی سٹور گھنٹہ گھر پرسستے آٹے کاحصول شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان گھنٹہ گھر یوٹیلٹی سٹور پر آنے والا رمضان پیکج آٹا لوگوں کے لیے وبال جان بن گیا ،مرد اور خواتین یوٹیلٹی سٹور پر آٹے کے 10کلو گرام ایک تھیلے کے لیے روڈ پر لمبی قطاریں لگا کر ذلیل ہو رہے ہوتے ہیں

    بزرگ خواتین کا بھی کوئی لحاظ نہیں رکھا جاتا ان کو بھی قطار میں کھڑا کر ذلیل کیا جاتا ہے اسٹور کیپر جو اٹا دیتےوقت اپنے آپ کو وقت کا جلاد سمجھتے ہیں وہ بزرگ خواتین کو بھی دھکے دینے سے باز نہیں آتے ،یوٹیلٹی سٹور پر خواتین کی عزت اور احترام کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا

    یہاں پرآٹے کے لیے عورتوں کی تذلیل کی جاتی ہے روڈ پر لمبی قطاریں لگوائی جاتی ہیں روڈ پر بٹھایا جاتا ہے بزرگ خواتین کو دھکے مارے جاتے ہیں عورتوں کی عزت اور پردے کا کوئی انتظام نہیں کیا جاتادوسری جانب مرد بیچاروں کو لمبی قطاریں لگوا کر علیحدہ سے ذلیل کیا جاتا ہے

    رعائتی آٹاکے ساتھ یوٹیلٹی سٹورزوالےشہریوں کو زبردستی ایسی اشیاء بھی خریدنے پر مجبورکرتے ہیں جن کی انہیں ضرورت بھی نہیں ہوتی یا جن کے پاس اضافی اشیاء خریدنے کے کیلئے رقم نہیں ہوتی انہیں آٹا نہیں دیاجاتا،اس غریب شہری کی تذلیل کرکے دھکے دیکر باہر نکال دیا جاتا ہے،

    روڈ پر لمبے قطاروں کی وجہ سے شہریوں کو بھی بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے .

    شہریوں نے اعلیٰ حکام سےنوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • ڈیرہ غازیخان:چیئرمین پریس کلب بخت محمد خان کھوسہ کی مکہ مکرمہ میں امام کعبہ شیخ صالح بن حمید سے ملاقات

    ڈیرہ غازیخان:چیئرمین پریس کلب بخت محمد خان کھوسہ کی مکہ مکرمہ میں امام کعبہ شیخ صالح بن حمید سے ملاقات

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)چیئرمین پریس کلب بخت محمد خان کھوسہ کی مکہ مکرمہ میں امام کعبہ شیخ صالح بن حمید سے ملاقات

    تفصیل کے مطابق سعودی عرب مکہ مکرمہ میں امام کعبہ شیخ صالح بن حمید سے ڈیرہ غازی خان پریس کلب کے چیئرمین بخت محمد خان کھوسہ انکے صاحبزادے عمران علی خان کھوسہ بھتیجے عزیز بختیار اور محمد یوسف سمیت عمیر بختیار کھوسہ کی ملاقات

    دوران گفتگو امام کعبہ شیخ صالح بن حمید نے پاکستان سے سعودی گئے ہوئے عمرہ زائرین بخت کھوسہ و دیگر مہمانان کی عربی روایت کے مطابق قہوہ سے تواضع کی ۔

    اس موقع پر خوشگوار ماحول پیدا ہوگیا اور امام کعبہ ننھے زائر عمیر بختیار کھوسہ کا ہاتھ پکڑ کر انہیں پیار کرتے رہے یاد رہے کہ 23 مارچ 2024 کو ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین پریس کلب بخت محمد خان کھوسہ اور انکے اہلخانہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچے جہاں پر وہ سب گذشتہ تین روز سے اللہ تعالی کے مہمان بنے ہوئے ہیں

    گذشتہ روز چیئرمین پریس کلب ڈیرہ غازی خان بخت کھوسہ کی امام کعبہ شیخ صالح بن حمید سے انکے دوست شیخ سیف اللہ نے ملاقات کیلئے بعد تراویح وقت طے کیا اس دوران بخت محمد خان کھوسہ چیئرمین پریس کلب سمیت انکے فرزند عمران علی خان کھوسہ جو کہ لاء کےسٹوڈنٹ ہیں اور بھتیجے محمد یوسف اور عزیز بختیار سمیت عمیربختیار بھی ہمراہ تھے

    ملاقات امام کعبہ شیخ صالح بن حمید کے ساتھ خانہ کعبہ میں انکے آفس میں ہوئی اور انکے خلوص و محبت نے نہ صرف مہمان نوازی کی شاندار روایت کی تجدید کی بلکہ انہوں نے اپنے سٹاف کو مہمانوں کو حرم پاک سے بطور تحفہ قران شریف کا نسخہ دینے کیلئے بھی ہدایت کی ۔

    الوداعی موقع پر گروپ فوٹو بنوائے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی

  • ڈیرہ غازی خان: تھیلیسیمیا کے  مرض میں اضافے کو روکنے کے لیے عوام کوآگاہی کی ضرورت ہے،آصف قریشی

    ڈیرہ غازی خان: تھیلیسیمیا کے مرض میں اضافے کو روکنے کے لیے عوام کوآگاہی کی ضرورت ہے،آصف قریشی

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )پرنسپل غازیخان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے کہا ہےکہ تھیلیسیمیا کے مرض میں اضافے کو روکنے کے لیے عوام کو اپنی سطح پر بچاو کیلئے آگاہی حاصل کرنے کی ضرور کوشش کرنی چاہیے تب ہی اس موروثی مرض کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوا جاسکتا ہے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے کانفرنس روزم میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں میں بلڈ اور عید گفٹ تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا

    اس موقع پر پروگرام کے آرگنائزر، انچارج سنٹرل آئی سی یو ٹیچنگ ہسپتال و ڈائریکٹر بلڈ بنک ڈاکٹر ابرار حسین کھوسہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد،ڈاکٹر راشد قریشی ،ڈاکٹر بشیر ملک ،اے ایم ایس ڈاکٹر حفیظ اللہ لُنڈ و دیگر شرکاء میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ اس مرض میں مبتلا بچوں کے والدین نے خصوصی شرکت کی

    شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےپرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ جو لوگ بھی شادی کرنے والے ہوں، وہ تھیلیسیمیا کیریئر اسکیننگ کا اپنا چھوٹا سا بلڈ ٹیسٹ ضرور کروائیں اس سے پتہ چل جاتا ہے کہ اگر وہ کیریئر ہیں، تو ان کا آپس میں شادی نہ کرنا بہتر ہو گا اگر کسی مجبوری کی وجہ سے ایسے دو انسانوں کی شادی ہو بھی جاتی ہے، تو بچے کی پیدائش سے پہلے ٹیسٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔

    ایک خاص ٹیسٹ کے ذریعے حمل کے بارہویں ہفتے میں پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ مستقبل میں پیدا ہونے والا بچہ تھیلیسیمیا میجر کا شکار ہوگا یا نہیں انچارج سنٹرل آئی سی یو ٹیچنگ ہسپتال و ڈائریکٹر بلڈ بنک ڈاکٹر ابرار حسین کھوسہ نے کہا کہ تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو ہفتہ وار خون دینے کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور امسال اب تک ہم2845 بچوں کو خون کا عطیہ دے چکے ہیں ہمارے پاس ٹوٹل 830 بچے رجسٹرڈ ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خون کا عطیہ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو خون فراہمی کا سلسلہ چلتا رہے۔

    ڈاکٹر ابرار حسین کھوسہ نے کہا کہ تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کو ہفتہ وار خون کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گااس سلسلہ میں انہوں نے بلڈ بنک کے ڈاکٹر حماد ،نرسنگ اسٹاف سونیا فرزانہ، شبنم نورین، خالدہ ،ثمینہ، امر مہدی، احسن، دیگر کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

  • ڈیرہ غازی خان:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ،ہوٹلز اور بیکریوں کوجرمانے

    ڈیرہ غازی خان:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ،ہوٹلز اور بیکریوں کوجرمانے

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی ( نیوز رپورٹر شاہد خان) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر عوام تک معیاری خوراک پہچانے کا مشن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈ مظفرگڑھ میں واقع معروف ریسٹورنٹ کو ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس بیچنے،آئل چینج ریکارڈ نہ ہونے پر 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    اسی طرح محمود کوٹ،ٹھٹھہ قریشی،محلہ ٹیچر کالونی مظفرگڑھ میں 3 بیکریوں کو خوراک کی تیاری میں ملاوٹی مصالحوں کا استعمال کرنے،گندے فریزر میں کھانے پینے کی اشیاء رکھنے پر 42 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

    اس کے علاوہ کوٹ ادو میں معروف فوڈ پوائنٹ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر جبکہ محمود کوٹ سٹی میں قلفی یونٹ کو قلفیوں کی تیاری میں سٹارچ کی ملاوٹ کرنے اور جی ٹی روڈ مظفرگڑھ میں ملک شاپ کو پانی ملا دودھ فروخت کرنے پر یکساں 10 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

    مزید جام پور راجن پور میں فوڈ پوائنٹ کو ملاوٹی مصالحے رکھنے،غیر معیاری مشروبات بیچنے پر 15 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    مزید برآں لیہ میں ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑی کو چیک کیا گیا۔ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائے جانے پر دودھ تلف کر کے گاڑی مالکان کو بہتری کے لیے ہدایات جاری کر دیں گئیں۔

  • کوٹ مبارک:   گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کا نوٹی فکیشن جاری

    کوٹ مبارک: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کا نوٹی فکیشن جاری

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(نامہ نگارامداداللہ تھیم) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کوٹ مبارک کا نوٹی فکیشن جاری

    رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 286 سردار صلاح الدین خان کھوسہ اور سیاسی رہنما کوٹ مبارک سردار آصف سعید کھوسہ کی کوششوں سے اہل علاقہ بہت بڑا تحفہ دیا گیا ہے علاقہ بھر کی وہ بچیاں جو سکول کے بعد آگے اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی تھیں اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے شہر جانا ان کیلیے ناممکن ہو گیا اب ایسی بچیوں کیلیے پریشانی ختم ہو گئی ہے

    گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کوٹ مبارک کا نوٹی فکیشن جاری ہو چکا ہے جس سے علاقہ بھر میں ایک سنگ میل ہے ان باتوں کا اظہار سردار صلاح الدین کھوسہ نے سردار آصف سعید کھوسہ و دیگر کے ہمراہ صحافیوں سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اجتماعی کاموں کو ترجیح دی ہے آنے والے دنوں میں علاقہ میں ترقیاتی کاموں کی واضح تبدیلی نظر آئے گی اہل علاقہ نے اس بے مثال کاوش پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سردار صلاح الدین کھوسہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے