Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ غازیخان:5جون سے پلاسٹک شاپروں کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی

    ڈیرہ غازیخان:5جون سے پلاسٹک شاپروں کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزادخان )حکومت پنجاب کی ہدایت پر 5 جون سے پلاسٹک شاپروں کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ضلع ڈیرہ غازیخان میں شاپروں کے استعمال پر پابندی کی بھرپور تشہیر کا فیصلہ،شاپر بیگز کی سپلائی،کھپت کی روک تھام کیلئے میکانزم تیار کرنیکی ہدایت،شاپروں کے استعمال کو روکنے کیلئے دکانداروں کو نوٹس جاری ہونگے۔

    ڈپٹی کمشنرمہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت اجلاس میں پلاسٹک شاپروں کے استعمال پر پابندی یقینی بنانے بارے اہم فیصلے کر لئے گئے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفیٰ سیہڑ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سورج کمار،ڈی او انڈسٹریزاصغرصدیقی،محمدصادق،عدنان خان اور شاپر ایسوی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر5جون سے ہمہ قسم کے پلاسٹک اور شاپروں کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی،شاپروں کے استعمال پر پابندی کے پینا فلیکس دو دنوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں،

    ڈپٹی کمشنر نے کہا پلاسٹک اور اس سے بنے شاپروں کا استعمال مضر صحت ہے،ضلع بھر میں شاپروں کے استعمال کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا،پلاسٹک شاپروں کے متبادل بیگز کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کی جائیں،

    شاپر ایسوسی ایشن کے نمائندے اور تاجر حضرات شاپروں پر پابندی میں تعاون کریں،مہلت گذرنے کے بعد سنگل یوز پلاسٹک اور شاپر فروخت کرنیوالوں کو نشان عبرت بنائیں گے،

    حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کرنیکی کسی کو اجازت نہیں دینگے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات و دیگر محکمے پلاسٹک اور شاپروں پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائینگے۔

  • ڈیرہ غازیخان: بجلی چوروں کیخلاف منظم انداز میں کریک ڈاؤن کے دوران کسی کو نہیں چھوڑیں گے،ڈپٹی کمشنر

    ڈیرہ غازیخان: بجلی چوروں کیخلاف منظم انداز میں کریک ڈاؤن کے دوران کسی کو نہیں چھوڑیں گے،ڈپٹی کمشنر

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر) ڈسٹرکٹ الیکٹرک تھفٹ ٹاسک فورس ڈیرہ غازیخان کا ہفتہ وار اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔فورٹ منروا ورقبائلی علاقوں میں بجلی چوری روکنے کیلئے کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ، ٹرانسفارمرز کیلئے بنائی گئیں کمیٹیاں بجلی چوروں کی نشان دہی کرینگی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپلائی کے عین مطابق واجبات وصولی کو یقینی بنایا جائے گا۔بجلی چوروں کو پیغام دینے کیلئے لوکل کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے گا۔پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین ایکشن ہوگا۔میپکو کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل سپورٹ فراہم کی جائیگی۔

    ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف منظم انداز میں کریک ڈاؤن کے دوران کسی کو نہیں چھوڑیں گے،نادہندگان،بجلی چوروں کیخلاف ایکشن ،ریکوریوں ،گرفتاریوں کی روزانہ رپورٹ دی جائے،ایف آئی آرز کے اندراج،ریکوری پراسیکیوشن میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے،

    ڈپٹی کمشنر نے کہا بجلی چور قومی مجرموں کی پشت پناہی کرنیوالوں تک بھی پہنچا جائیگا،میپکو انتظامیہ پہاڑی علاقوں میں میٹر سمیت دیگر آلات فراہمی کو فوری یقینی بنائے،کوآرڈینیشن کیساتھ سٹرانگ ایکشن کیلئے فوری ورکنگ کی جائے۔

    اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن خوشحال خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ،پی اے محمد اسدچانڈیہ،ایس ای خورشید احمد،ایس ڈی او یاسر جمیل،تحصیلدار ثاقب شہزاد،محمد حنیف اور مقامی عوامی نمائندے بھی شریک تھے۔

  • ڈیرہ غازیخان :شدید گرمی ،برف کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے ،پرائس کنٹرول میجسٹریٹ اور انتظامیہ غائب

    ڈیرہ غازیخان :شدید گرمی ،برف کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے ،پرائس کنٹرول میجسٹریٹ اور انتظامیہ غائب

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (شاہدخان نیوزرپورٹر)شدید گرمی ،برف کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے ،پرائس کنٹرول میجسٹریٹ اور انتظامیہ غائب ہے ،شہر میں جہاں پہلے ہی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں وہاں اب برف کی قیمتیں بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں

    ڈیرہ غازیخان میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر میں برف کی قیمت آسمان پر پہنچا دی گئی ہے،فیکٹری مالکان نےبھی منہ مانگے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں برف مہنگی فروخت ہو رہی ہے اور دکاندار بغیر ترازو کے برف اندازوں سے بیچ رہے ہیں

    ڈیرہ غازی خان شہر میں آئس فیکٹری مالکان نے ایکا کر لیا اور آدھی سے زیادہ فیکٹریاں بند ہیں اور جو فیکٹریاں برف بنا رہی ہیں ایک تو وہ ناقص کوالٹی کی ہے جس کے اندر گندا پانی شامل ہوتا ہے اور برف کے اندر اس کے ذرات نظر آتے ہیں

    اس کے علاوہ دکاندار اپنی مرضی سے بغیر کسی ناپ تول کے برف فروخت کر رہے ہیں نہ کوئی ریٹ مقرر ہے اور نہ کوئی وزن دکاندار من مانے پیسے وصول کر رہے ہیں

    جب اس سلسلے میں دکانداروں سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان 1100 سے 1200 روپے کا بلاک دے رہے ہیں اور جو اندر سے خالی ہوتا ہے جس کی وجہ سے برف کی قلت ہے اور گرمی شدید ہونے کی وجہ سے برف کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اس ڈیمانڈ اور سپلائی کے فرق کی وجہ سے ہم مجبور ہیں کہ جو بھی ریٹ ملے اور جس حال میں بھی ملے تو ہم بھیجنے پر مجبور ہیں

    اہلیان ڈیرہ غازی خان نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ برف مافیا کی من مانی کو ختم کیا جائے اور سرکاری ریٹ پر برف کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے

  • ڈیرہ غازیخان :  دسویں جماعت کے طالب علم کاقاتل،8 سال بعد انٹرپول کے ذریعےسعودی عرب سے گرفتار

    ڈیرہ غازیخان : دسویں جماعت کے طالب علم کاقاتل،8 سال بعد انٹرپول کے ذریعےسعودی عرب سے گرفتار

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی) دسویں جماعت کے طالب علم کاقاتل،8 سال بعد انٹرپول کے ذریعےسعودی عرب سے گرفتار

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی اہم کارروائی، اغوا و قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری 08 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار،اشتہاری رفیق احمد 2016 سے تھانہ درخواست جمال ، ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا۔

    گرفتار ملزم رفیق احمد پر دسویں جماعت کے طالبعلم کے اغوا اور قتل کا مقدمہ درج ہے۔ملزم بعد از واردات روپوش ہو کر بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کی کوارڈینیشن سے ملزم کو سعودی پولیس نے گرفتار کرکے پاکستان ایکسٹراڈائیٹ کیا۔

    ڈی جی خان پولیس ٹیم نے ائیر پورٹ سے مجرم کو اپنی حراست میں لے لیا۔

    ترجمان کے مطابق رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش،

    آئی جی پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

    آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سنگین مقدمات میں مطلوب دیگر اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے،

  • ڈیرہ  غازیخان: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری قلفیوں کی بھاری مقدار تلف کردی

    ڈیرہ غازیخان: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری قلفیوں کی بھاری مقدار تلف کردی

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری قلفیوں کی بھاری مقدار تلف کردی،4 ہزار غیر معیاری قلفیاں، 500 لٹر ملاوٹی محلول، 15 کلو مصنوعی مٹھاس تلف،20 کلو جعلی پیکنگ مٹیریل بھی ضبط،آئس کریم فیکٹری کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد
    ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر عوام تک ملاوٹ سے پاک خوراک پہچانے کا مشن جاری ہے۔

    فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوٹ چٹھہ میں آئس کریم فیکٹری پر کارروائی عمل میں لائی۔دوران انسپکشن مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ سے ناقص آئس لولیز تیار کی جارہی تھیں۔ناقص قلفیاں،دیگر اشیاء تلف کر کے مالکان کو جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ مصنوعی مٹھاس کم عمر بچوں کیلیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔

  • ڈیرہ غازی خان:مظلوم عوام کی حق رسی کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ملک ضیاء الحق

    ڈیرہ غازی خان:مظلوم عوام کی حق رسی کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ملک ضیاء الحق

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہہزادخان)کرپشن اور کرپٹ عناصر کی سر کوبی کرکے مظلوم عوام کی حق رسی کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، کرپشن کے خاتمہ میں افسران اینٹی کرپشن اپنا بھرپور کردار ادا کرکے کرپشن فری ماحول پیدا کریں

    ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک ضیاء الحق نے اپنے آ فس میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن اطہر محمود کانجو،اے ڈی سی عبد المجید مستوئی ،اے ڈی آ ئی ظفر خان چانڈیہ،اسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز حیدر، فوکل پرسن شمشیر خان گورمانی کے علاوہ دیگر سائلین بھی موجود تھے

    ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک ضیاء الحق نے کہا کہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ مظلوم لوگوں کو انصاف فراہمی میں ہر ممکن اقدامات کریں، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے، کرپٹ عناصر چاہے کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں انکے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں

    انہوں نے کہا کہ تمام کرپٹ عناصر کی لسٹیں بھی تیار کر لی گئیں ہیں ،عنقریب بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا انہوں نے کھلی کچہری میں آ نے والے سائلین کے مسائل سنے اور افسران کو موقع پر ہی کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ سائلین کی میرٹ پر حق رسی کو یقینی بنایا جائے اور رپورٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر آ رڈی آ فس میں جمع کرائی جائے۔

  • صحافی اشفاق احمد کے قتل پر صحافی برادری میں غم و غصہ،آرپی او ڈی جی خان اور وزیراعلی پنجاب کانوٹس

    صحافی اشفاق احمد کے قتل پر صحافی برادری میں غم و غصہ،آرپی او ڈی جی خان اور وزیراعلی پنجاب کانوٹس

    اوچ شریف،ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی نمائندگان)صحافی اشفاق احمد کے قتل پر صحافی برادری میں غم و غصہ،آرپی او ڈی جی خان اور وزیراعلی پنجاب کانوٹس
    تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے سینئر صحافی اشفاق احمد کے قتل پر جنوبی پنجاب ڈی جی خان سمیت اوچ شریف کے صحافی برادری شدیدغم و غصہ میں مبتلا ہوگئی ہے سینئر صحافی اشفاق احمد مظفرگڑھ میں روز نامہ خبریں میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جن پرنامعلوم مسلح افراد نے ان فائرنگ کر دی۔ انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، مگر ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔

    جنوبی پنجاب ڈیرہ غازیخان سمیت اوچ شریف کے صحافیوں نے ان کے قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔صحافی برادری کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔

    اوچ شریف کے سینئر صحافی اظہر علی دانش احمد حسن اعوان میاں محمد عامر صدیقی خواجہ غلام شبیر سید مجتہد رضوی حبیب خان عامر غنی خان لنگاہ ساجد خان ملک یعقوب ککس ملک زاہد صابر شمس خان رند لیاقت بلوچ دیگر عہدیداران کا کہنا تھاکہ سینئر صحافی اشفاق احمد سیال کا قتل انتہائی قابل مذمت ، افسوسناک اور دہشت گردانہ فعل ہے ۔ ہم مقتول صحافی کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

    بدقسمتی سے صحافی اس وقت عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں مگر حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کررہی انہوں کہا کہ آئے روز صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور قتل کے واقعات تشویشناک ہیں ان حالات میں صحافیوں کے لیے اپنے فرائض ادا کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔

    انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی اشفاق احمد سیال کے قاتلوں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،حکومت پاکستان کو چاہیے کہ صحافیوں کو پروٹیکشن دے تاکہ صحافی اپنا کام بخوبی سر انجام دے سکیں

    ادھر آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر)سجادحسن خان نے مظفر گڑھ میں صحافی مہر اشفاق کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے ، ڈی پی او مظفر گڑھ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے،ڈی پی او مظفر گڑھ کو مجرمان کی فوری گرفتار ی یقینی بنانے کے احکامات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم ۔

    آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر)سجادحسن خان نے واقعہ کی مکمل جدیدسائنسی بنیادوں پر تفتیش کے احکامات جاری کئے ہیں،ڈی پی او مظفر گڑھ کو لواحقین کے قریبی رابطہ رکھنے کا حکم

    آر پی او نے کہا کہ ظلم و زیادتی کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ،واقعہ میں ملوث مجرمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں، لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرگڑھ میں صحافی اشفاق احمدکےقتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
    مریم نواز نے ہدایت کی ہےکہ صحافی اشفاق احمد کے قتل میں ملوث افرادکو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

  • ایف آئی اےکی  کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

    ایف آئی اےکی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

    ڈیرہ غازی خان :ایف آئی اے، انٹرپول اور امیگریشن کی مشترکہ کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ملزم جہان خان 2022 میں قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، وہ پنجاب پولیس کو مطلوب تھاملزم کےخلاف ڈیرہ غازی خان میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ایف آئی اے، این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

    ملزم بین الاقوامی عمان سے پاکستان پہنچا تھا، اسے لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا ایف آئی اے، این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 66 ملزمان کو مختلف ممالک سےگرفتارکیا ہے ان پر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا؎ اور کرپشن کے مقدمات تھے ۔

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

     

    قبل ازیں پشاور میں ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ذیشان شہریوں کو ایران سے ترکی بارڈر پار کروانے کے لیے 3 لاکھ روپے فی کس بٹورتا تھا جب کہ متاثرہ شہریوں کو بارڈر سکیورٹی نے ایران سے ڈی پورٹ کردیا تھاملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ سے متعلق رپورٹ درج تھی، ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت میں پیش ہوا جہاں ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

    او جی سی ڈی ایل کے ملازمین کی گاڑی پر فائرنگ ، ایک ملازم …

    کوہاٹ اور گھوٹکی میں فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں

  • ڈیرہ غازیخان:مسلم لیگ (ن)کے سینیئر کارکن اور میڈیا کوارڈینیٹر شیخ مبین الحق قریشی ہانگ کانگ میں انتقال کر گئے

    ڈیرہ غازیخان:مسلم لیگ (ن)کے سینیئر کارکن اور میڈیا کوارڈینیٹر شیخ مبین الحق قریشی ہانگ کانگ میں انتقال کر گئے

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیئر کارکن اور میڈیا کوارڈینیٹر شیخ مبین الحق قریشی ہانگ کانگ میں انتقال کر گئے ہیں

    شیخ مبین الحق قریشی گذشتہ 30 سالوں سے ہانگ کانگ میں مقیم تھے ،جن کی نماز جنازہ مسجد امام محمد طفیل کی امامت میں ادا کی گئی.

    مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے علامہ مفتی محمد شعیب (پاکستانی) نے دعائے مغفرت کرائی۔

    نماز جنازہ میں ہانگ کانگ میں موجود بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ،

    مرحوم شیخ مبین الحق قریشی ڈیرہ غازیخان کے بابائے صحافت عبدالصمد قریشی علیگ (مرحوم ) کے فرزند اور سینیئر صحافی عبدالحامد قریشی کے بھائی تھے

    شیخ مبین الحق قریشی نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ ،دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے.

  • ڈیرہ غازی خان :تین بچوں کو زخمی کرکے پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی سفاک خالہ گرفتار

    ڈیرہ غازی خان :تین بچوں کو زخمی کرکے پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی سفاک خالہ گرفتار

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ)تین بچوں کو زخمی کرکے پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی سفاک خالہ گرفتار ،پولیس تفتیش میں مصروف ملزمہ کے ساتھی ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس متحرک ہے

    زخمی اور آگ سے جھلس جانے والے بچوں میں ایک نشتر اور دو بچے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں زیر علاج ہیں ، نشتر ہسپتال میں داخل آٹھ سالہ مصباح کی خالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے

    گزشتہ روز جمال سرور کالونی میں عبدالقادر نامی مزدور کے گھر میں رہائش پزیر آمنہ بی بی نامی خاتون نے اپنے دو بھانجوں محمد عمران عمر چار سال ، معصوم بچےمحمد رضوان اور آٹھ سالہ مصباح کے گلے پر چھُری کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا تھا

    یہ بھی پڑھیں

    ڈیرہ غازیخان:جمال سرور،سفاک خالہ نے 3 معصوم بھانجوں کو چھریوں کے وار سے زخمی کرکے پٹرول چھڑک کرآگ لگادی

    تینوں بچوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی مقامی پولیس نے ملزمہ آمنہ بی بی کو گرفتار کر لیا ہے

    بچوں کے والد عبدالقادر جوکہ مزدور پیشہ دیہاڑی دار ہے نے پوچھنے پر بتایا کہ اس کی بچی مصباح کی حالت خطرے میں ہے اور نشتر ہسپتال ملتان میں ہے

    مزید برآں یہ کہ اس کی اشک شوئی کے لیے تاحال کوئی منتخب نمائندہ ان کے پاس نہیں آیا پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہےاور امید ظاہر کی ہے کہ باقی ساتھی ملز مان جنہوں نے مرکزی ملزمہ کی معاونت کی انہیں بھی جلد گرفتار کرلیاجائے گا

    عبدالقادر نے ملزمان کو قرار واقعی سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے