Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ غازیخان: ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کو بھاری جرمانے کئے گئے

    ڈیرہ غازیخان: ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کو بھاری جرمانے کئے گئے

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )ضلع ڈیرہ غازیخان میں ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کو یکم تا21مارچ کے دوران مجموعی طور پر40لاکھ71ہزار500روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔

    حکومت پنجاب کی ہداہت پر ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی ہر گلی،محلے،بلاک،قصبوں،تحصیلوں اور شہروں میں پرائس مجسٹریٹس الرٹ ہیں جو کنٹرول ریٹس سے زائد پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالوں کو موقع پر جرمانے کررہے ہیں،

    مہنگائی کیخلاف کریک ڈاؤن میں 34828 چھاپے مارے گئے،111دکان داروں کیخلاف مقدمات درج،351منافع خوردکاندار گرفتار اور 27دکانوں کو سیل بھی کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہدزمان لک کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کے انتظامی افسران،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنیکی ہدایات دی گئی ہیں،ضلع میں کسی کو بھی کنٹرول ریٹ سے زائد پر اشیاء فروخت نہیں کرنے دینگے۔

  • ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 65 فیصد رجسٹرڈ خاندانوں تک رمضان بیگز پہنچا دئیے گئے،کمشنر

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 65 فیصد رجسٹرڈ خاندانوں تک رمضان بیگز پہنچا دئیے گئے،کمشنر

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان پیکج کے تحت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 65 فیصد رجسٹرڈ خاندانوں تک رمضان بیگز پہنچا دئیے گئے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گھر گھر جاکر امداد یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے ۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ 17 مارچ تک چار لاکھ 94 ہزار 113 رمضان راشن بیگز گھر گھر پہنچا ئے گئے ہیں۔ 1373 ٹیمیں گھروں کی دہلیز تک رمضان پیکج تقسیم کرنےاور 2503 لاگن/یوذر بار کوڈ کی سکینگ اور ڈیش بورڈ پر آن لائن ریکارڈ مرتب کرنے میں مصروف ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں سات لاکھ 54 ہزار 402 خاندانوں تک ان کا حق پہنچائیں گے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر حقداروں کا حق ان کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں۔

    سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر رجسٹرڈ خاندانوں کو ان کا حق ملے گا۔نادار خاندانوں کو بلانے کی بجائے گھروں تک جاکر عزت و تکریم کے ساتھ امداد دی جارہی ہے۔

  • محکمہ ہائی وے مظفر گڑھ میں 1ارب 30کروڑوں سے زیادہ کے 14اسکیمں کے ٹینڈرز میں مقابلہ تاریخ رقم

    محکمہ ہائی وے مظفر گڑھ میں 1ارب 30کروڑوں سے زیادہ کے 14اسکیمں کے ٹینڈرز میں مقابلہ تاریخ رقم

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار شہزادخان)محکمہ ہائی وے مظفر گڑھ ایکسئن شاہد ریاض ٹینڈروں میں میرٹ کروانے پر چھا گئے۔1ارب 30کروڑوں سے زیادہ کے 14اسکیمں کے ٹینڈروں مقابلہ کروا کر تاریخ رقم کر دی۔

    ایکسئن ہائی وے مظفر گڑھ نے ٹینڈروں کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ الحَمْد اللہ ہماری بہترین حکمت عملی کی وجہ سے اسکیموں پر اپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں کی 400 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جس سے درخواست فیسیوں کی مد میں 6کروڑ روپے قومی خزانے کو فائدہ حاصل ہوا۔

    اسکے علاوہ ہونے والے ٹینڈروں میں 30فیصد سے لیکر 35فیصد تک کم ریٹ بھرنے سے بھی قومی خزانے کو 25کروڑ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوا۔
    ایکسئن شاہد ریاض نے مزید کہا کہ میری اولین ترجیح ہمیشہ میرٹ ہوتی ہے اور تاریخ گواہ ہے میری حکمت عملی سے ہمیشہ قومی خزانے کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔

    اب میری اگلی کوشش ہوگی کہ ٹینڈروں میں مقابلے کے بعد ٹھیکیدار کاموں میں ایک نمبر میٹریل استعمال کریں۔کمی کوتاہی اور ڈنڈی مارنے والے ٹھیکیدار کسی صورت قابل قبول نہیں ہونگے۔

    کوشش ہوگی کہ میٹریل کو روزانہ کی بنیاد پر خود موقع پر جا کر چیک کرتا رہوں گا۔امید کروں گا کہ ٹھیکیدار کاموں کو بہتر انداز میں کرنے پر پابند ہوگے۔

    اس موقع پر ایکسئن ہائی وے شاہد ریاض کو میرٹ پر ٹینڈر زکروانے مبارکبادیں بھی دی گئیں۔

  • ڈیرہ غازی خان :کمشنر اور آرپی او نےڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ماڈل بازار میں قائم رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا

    ڈیرہ غازی خان :کمشنر اور آرپی او نےڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ماڈل بازار میں قائم رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان اور ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کے ہمراہ ماڈل بازار میں قائم رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا۔اے ڈی سی آر میاں رضوان نذیر ،اے سی صدر عثمان غنی اور دیگر افسران موجود تھے۔

    کمشنر ڈی جی خان نے رمضان بازار میں ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ پر موجود اشیاء کے معیار ،پھل، سبزیوں کی تازگی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔خریداری میں مصروف لوگوں سے نرخ کے بارے میں معلومات لیں۔

    کمشنر نے رمضان بازار اور مارکیٹ کے نرخ کا موازنہ کا چارٹ آویزاں کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔رمضان بازاروں میں سیکیورٹی اور محفوظ پارکنگ یقینی بنائی جائے۔

    رمضان بازار میں موجود ہر اشیاء پر بن کارڈ آویزاں کئے جائیں۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ پھل،سبزیوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے ،

    کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ رمضان بازاروں میں عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کےلئے سیل قائم کیا جائے ۔اشیاء خوردونوش کے وژن کےلئے موقع پر اوزان رکھے جائیں

  • کوٹ مبارک:  بنیادی مرکزصحت میں نوزائیدہ بچہ ویکسین لگنے کے بعد جاں بحق

    کوٹ مبارک: بنیادی مرکزصحت میں نوزائیدہ بچہ ویکسین لگنے کے بعد جاں بحق

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم کی رپورٹ)بنیادی مرکزصحت میں نوزائیدہ بچہ ویکسین لگنے کے بعد جاں بحق

    تفصیل کے مطابق بنیادی مرکز صحت کوٹ مبارک میں گذشتہ رات مجاہد اوگانی کی بیٹی کی ڈلیوری ہوئی بچہ بالکل صحیح سلامت پیدا ہوا تقریباََ آدھے گھنٹے کے بعد ایل ایچ وی نے بچہ کو ویکسین لگائی تو بچے کی طبیعت بگڑنے لگی توایل ایچ وی کو کہا بچے کی طبیعت خراب ہو گئی ہے بچہ مدہوش ہوتا جارہا ہے اس نے کہا نہیں بچے کو گھر جا کر دودھ پلائیں وہ ٹھیک ہو جائے گا ،مگر بچے نے گھر جاکر دودھ نہیں پیا اور اسے سلا دیا تو تھوڑی دیر بعد دیکھا تو بچے کی موت واقع ہو چکی تھی

    تو لواحقین نے انچار ج ڈاکٹر کوصورتحال سے آگاہ کیا تو اس نے کہا کہ میں دیکھتا ہوںاور سوموار کو انکوائری میں دیکھیں گے ،

    مجاہد اوگانی نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے دیتے ہوئے بتایاکہ میری بیٹی کے ہاں شادی کے پانچ سال بعد پہلا بیٹا پیدا ہوا تھا اور ہماری خوشی کی انتہا نہیں تھی ،مگر ہسپتال کے عملہ کہ غفلت و کوتاہی سے ہمارے بچے کی موت واقع ہوگئی

    جس کی وجہ سے ہمارےخوشیوں بھرے گھر میں کہرام مچ گیا ہے کیونکہ یہ پہلا بچہ تھا جوکہ کئی سال علاج معالجے اور منتوں سے پیدا ہوا تھا ۔ہم کوٹ مبارک ہسپتال کے عملہ کے خلاف کارروائی کریں گے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر و محکمہ صحت کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں

    اس موقع پر ڈاکٹر رحمت خان مستوئی سے موقف لیا گیا تو انہوں انصاف کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ رپورٹ سی او کو روانہ کر دی ہے

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی اسی بنیادی مرکز صحت میں عملہ کی غفلت سے ایک غریب کا بچہ اور بیوی فوت ہوئے تھے ۔ اور دیگر بھی اسی ہسپتال میں عملہ کی کوتاہی سے خواتین کے ساتھ ناروا سلوک ہونے کے انکشافات ہوئے ہیں ۔

  • ڈیرہ غازی خان :ڈویژن میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت  راشن کی تقسیم  15 روز میں مکمل کرنے کا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان :ڈویژن میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم 15 روز میں مکمل کرنے کا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت خشک راشن کی تقسیم آئندہ 15 روز کے اندر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ڈپٹی کمشنرز کو اضافی گاڑیوں اور افرادی قوت کے احکامات جاری کردئیے

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان پیکج کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان ،ڈپٹی کمشنرز ،ڈی پی اوز،اے ڈی سیز،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایس پیز اور متعلقہ افسران شریک تھے ۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ماہ صیام سے قبل اکثریت نادار خاندانوں تک راشن پہنچایا جائے۔گھروں کی دہلیز تک عزت وتکریم کے ساتھ 18 کلوگرام کے راشن بیگز دئیے جائیں۔

    کسی کی عزت نفس مجروح نہ کی جائے تاہم شفافیت برقرار رکھنے کےلئے جدید ایپ کا ریکارڈ اور ڈیش بورڈ پر معلومات کا اندراج لازمی کیا جائے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ڈیوٹی کی موجودگی میں اشیاء خوردونوش کی ترسیل اور تقسیم یقینی بنائی جائے۔

    آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے سیکیورٹی اور دیگر متعلقہ معاملات پر ڈی پی اوز،ڈی ایس پیز اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

  • ڈیرہ غازیخان:ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکا اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت منعقد ہوا

    ڈیرہ غازیخان:ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکا اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت منعقد ہوا

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔کوالٹی کنٹرول بورڈ میں42کیسز کی سماعت کی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں رضوان نذیر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرادریس لغاری،محمد آصف عباس اور محمد شاکر موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق میڈیسن کی سیل و پرچیز کو یقینی بنایا جائے،
    انسانی جانوں سےکھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،ڈرگ انسپکٹرزبےضابطگیوں میں ملوث پائے گئے تو سخت ایکشن لونگا،

    مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ ادویات کا رجسٹری ریکارڈ،ایکسپائری ڈیٹس کو موقع پر چیک کیا جائے،میڈیکل سٹورز کی انسپکشن کے عمل کو شفاف ترین بنایا جائے۔

    اجلاس میں11کیسز کے دوبارہ وزٹ،31عدالت بھجوانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

  • ڈیرہ غازیخان : قتل کااشتہاری مجرم  انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار

    ڈیرہ غازیخان : قتل کااشتہاری مجرم انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ) شہری کے قتل میں ملوث بیرون ملک فرار ہونے والا مجرم اشتہاری انٹر پول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار

    تفصیلات کے مطابق محمد اختر نے ناجائز تعلقات کے شبہ پر محمد جاوید کو سال2022 میں کلاشنکوف سے فائر کر کے قتل کردیا تھا جس کے خلاف تھانہ کوٹ مبارک میں مقدمہ نمبر 103/22 درج ہوا اورملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

    جس پر ڈی پی او ڈیرہ غایخان احمد محی الدین کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر لیگل آصف اقبال رانا، ایس ایچ او کوٹمبارک ارشد علی معہ ٹیم نے مجرم اشتہاری محمد اختر کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرا کر فرار ہونے والے مجرم اشتہاری کو انٹر پول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتارکرا لیا ۔

    ڈی پی او احمد محی الدین نے کہا کہ ہمارا مقصد مظلوم کی داد رسی ہے اس کے علاوہ ضلع بھر میں قتل و ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث چوروں راہزنوں اور ڈاکووں کے منظم گینگز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے

    جن کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گٸ ہیں اورضلع بھر میں جرائم کی سرکوبی کے لئے ڈسڑکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان بھر پور کردار ادا کر رہی۔

  • ڈیرہ غازی خان :ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل کیخلاف فنکاروں کا احتجاج

    ڈیرہ غازی خان :ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل کیخلاف فنکاروں کا احتجاج

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈیرہ کا اضافی چارج سنبھالنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اللّٰہ طفیل کے خلاف ڈیرہ غازی خان کے فنکاروں کا احتجاج ۔

    تفصیل کے مطابق 2مارچ کوڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیرہ غازی خاں کی چار اور مظفر گڑھ کی ایک ٹوٹل 5 ٹیموں نے حصہ لیا فرسٹ پوزیشن پر آنے والی ٹیم جس کے ہدایت کار عرفان بزدار تھے کو نعیم اللّٰہ طفیل کے اسرار اورسیلم قیصر ڈائریکٹر ساہیوال کی خاص و خاص شفارش اور نعیم اللہ طفیل کی ذاتی ضد کی وجہ سے تیسری پوزیشن پر رکھا گیا ۔

    جبکہ مظفر گڑھ کی ٹیم نے آرٹس کونسل کے ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی اگر شفارشی بنیادوں پر ہر سال مظفرگڑھ صائم پروڈکشن کو ہی فرسٹ پوزیشن سے نوازا جاتا رہا تو مستقبل میں کوئی نوجوان یا ٹیم حصہ نہیں لے گی

    2 مارچ کے ہونے والے پہلا پنجاب تھیٹر مقابلہ میں اگر صاف شفاف انکوائری نہ کی گئی اور جب تک انکو پہلی پوزیشن واپس نہیں کی جاتی تو تب تک مقامی فنکار سراپا احتجاج رہیں گے

    مقامی فنکاروں کا مطالبہ ہے کہ کمشنر ڈیرہ غازیخان نوٹس لیتے ہوئے رزلٹ میں شفارش اور ردوبدل کرنے والوں اور نعیم اللّٰہ طفیل کا فی الفور تبادلہ کیا جائے اور مستقل طور پے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل تعینات کیا جائے.

  • ڈیرہ غازی خان:شہباز بہاولپوری کو جنوبی پنجاب ثقافت اجاگر کرنے پہ سرکاری ایوارڈ سے نوازا جائے،  ہانیہ خان

    ڈیرہ غازی خان:شہباز بہاولپوری کو جنوبی پنجاب ثقافت اجاگر کرنے پہ سرکاری ایوارڈ سے نوازا جائے، ہانیہ خان

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹر جواداکبر ) شہباز بہاولپوری کو جنوبی پنجاب ثقافت اجاگر کرنے پہ سرکاری ایوارڈ سے نوازا جائے ، ہانیہ خاں

    چولستان جیپ ریلی کے موقع پر ملک بھر سے آئے سیاحوں نے شہباز بہاولپوری کی ثقافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے محفوظ ماحول میں سیاح فیملیز کو چولستان سمیت جنوبی پنجاب کی ثقافت سے متعارف کروایا انہوں نے فخر چولستان ہونے کا حق ادا کر دیا

    شہباز بہاولپوری کی ثقافتی خدمات پر ان کو سرکاری ایوارڈ دیا جائے جو ان کا حق بھی ہے، گزشتہ بیس سالہ کلچرل پرموٹ کرنا ان کی مفکرانہ سوچ کی عکاسی ہے

    سیاح نعمان ظفر پسروری، ایوب خاں، مرزا نادر ،معیز خاں، بشیر خاں اور ملک انشاءاللہ کھوکھر اور ڈیرہ غازی خان سے ملک محمد ایاز قادر کھوکھر نے دیگر سیاحوں کے ہمراہ جنوبی پنجاب کی ثقافت کو سراہا اور آئندہ بھی وزٹ کا مصمم ارادہ کیا.