Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • فیصل آباد:پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،75لیٹر شراب سمیت 4 اشتہاری مجرم گرفتار

    فیصل آباد:پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،75لیٹر شراب سمیت 4 اشتہاری مجرم گرفتار

    فیصل آباد پولیس کا گزشتہ روز کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن0.500کلو گرام چرس،75لیٹر شراب،04عدد پسٹل،04مجرمان اشتہاری گرفتار۔

    باغی ٹی وی :سی پی اوفیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روزکے دوران مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم اور منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم اور منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے Aکیٹگیری کے03اور B کیٹگیری کے01مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا،-

    ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فیصل آباد پولیس نے04عدد پسٹل قبضہ میں لے کر05مقدمات کا اندراج کیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کوجاری رکھتے ہوئے0.500کلو گرام چرس اور75لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم سلوانس کو گرفتارکیاجس کے قبضہ سے30لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر925/21بجرم3/4PHOتھانہ منصور آباد،تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم شہزاد کو گرفتارکیاجس کے قبضہ سے22لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر546/21بجرم3/4PHOتھانہ صدر جڑانوالہ،تھانہ ملت ٹاون پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم نعمان صادق کو گرفتارکیاجس کے قبضہ سے08لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1323/21بجرم3/4PHOتھانہ ملت ٹاون میں درج رجسٹر کرلیاگیااورمنشیات کے کل08مقدمات درج کر کے08ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    سی پی اوفیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے چالان جلد ازجلد عدالت میں بھجوائے جائیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے۔

    سی پی او فیصل آبا د نے تمام ڈویژنل افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں اور پولیس ملازمان دوران گشت مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ منشیات فروشی جیسے گھناؤلے جرم کوپنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

  • سی اے اے نے ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کردیا

    سی اے اے نے ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کردیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی لازمی شرط عائد کی گئی ہے جس کے بعد سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اورفیصل آباد ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغازکردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی مسافروں کو لے کر پروازوں نے متحدہ عرب امارات کے لیے اڑانیں بھرنا شروع کردی ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے آغاز سے اب تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دو ہزار 50 مسافر متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

    جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اب تک چھ پروازوں کے ذریعے 1742 مسافروں کی روانگی ہوئی ہے جب کہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اب تک چھ پروازوں کے ذریعے 938 مسافروں کو متحدہ عرب امارات روانہ کیا گیا ہے۔

    لاہورایئرپورٹ سے اب تک 8 پروازوں کے ذریعے 1626 مسافروں کی متحدہ عرب امارات روانگی ہوئی ہے جب کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 2561 مسافروں کو لے کر 14 پروازوں نے اڑان بھری ہے۔

    فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اب تک دو پروازوں کے ذریعے 277 مسافروں کو متحدہ عرب امارات روانہ کیا گیا ہے 18 اگست سے معمول کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں اڑانیں بھریں گی۔

  • پی ڈی ایم ڈبہ فلم، باکس آفس پر ناکام ہوگئی ہے، فرخ حبیب

    پی ڈی ایم ڈبہ فلم، باکس آفس پر ناکام ہوگئی ہے، فرخ حبیب

    وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہم صحافت کے ہر شعبے کے استحصال کو روکنے کیلئے اقدامت کررہے ہیں، آپ کو جو استحصال ہے ہر صورت روکا جاسکے، پی ڈی ایم اب ڈبہ فلم بن چکی ہے، یہ فلم باکس آفس پر فیل ہوچکی ہے، ایک راستہ ہے کہ آئندہ آنے والے انتخابات پر تمام جماعتیں نظر رکھیں، انتخابی اصطلاحات پر توجہ دیں.

    فرخ حبیب نے مزید کہا کہ عدم اعتماد، استعفیٰ اور لانگ مارچ ان سے ملک گزر چکا ہے، یہ اس میں ناکام ہوچکے ہیں، اس سے عوام میں پزیرائی حاصل نہیں ہوتی ہے، اپوزیشن ایک دوسرے کی اپوزیشن ہے، اپوزیشن کے اندر کسی قسم کی کوئی جان نہیں ہے، وہ اپنی ذمہ داری نبھائیں، بجائے ہر انتخابات کے بعد دھاندلی کا شور مچانے کے انتخابی اصطلاحات پر فوکس کریں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ڈیمو پارلیمنٹ میں تمام ممبران کو دینا شروع کردیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پریس کلب، بار اور دیگر ایسوسی ایشن کے انتخابات بھی اسی مشین سے کیے جائیں، اس سے عوام کی اعتماد سازی بھی ہوگی، نوے لاکھ جو بیرون ملک پاکستانی ہیں ان کو بھی ووٹنگ کا حق دیں، دنیا کہ ایک سو بیس مملک میں اپنے بیرون ملک باشندوں‌ کیلئے ووٹنگ کا حق حاصل ہے.

  • علماء کرام صحت مند ماحول، صفائی ستھرائی اور شجرکاری سے متعلق اپنے خطبات میں عوامی شعور اجاگر کریں. چیئرمین ایف ڈی اے/ایم پی اے چوہدری لطیف نذر

    علماء کرام صحت مند ماحول، صفائی ستھرائی اور شجرکاری سے متعلق اپنے خطبات میں عوامی شعور اجاگر کریں. چیئرمین ایف ڈی اے/ایم پی اے چوہدری لطیف نذر

    فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) علماء کرام و آئمہ حضرات صحت مند ماحول اور صفائی برقرار رکھنے سے متعلق عوامی کارواں کی قیادت کریں اور اپنے خطبات میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری سے متعلق عوامی شعور اجاگرکریں کیونکہ وہ معاشرے کا بااثر طبقہ ہیں جنکا موثرپیغام معاشرے میں نتیجہ خیر ہوسکتاہے۔یہ بات چیئرمین ایف ڈی اے /ایم پی اے چوہدری لطیف نذر نے اپنے حلقہ پی پی 114کی مساجد کے علماء کرام و آئمہ حضرات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو میٹروپولٹین میونسپل کارپوریشن میں منعقدہوا۔جس میں ایم ڈی واسا جبار انور،جنرل منیجر آپریشن فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل عماد اقبال گل، ڈائریکٹر پی ایچ اے عبد اللہ نثار چیمہ، تاجر رہنما خواجہ شاہد رزاق سکااوردیگر افسران نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب کی نقابت اختر بٹ نے کی۔چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر نے آئمہ کرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ تقریب اپنے شہر اور ملک کوصاف ستھرابنانے کے عظیم مقصد کیلئے منعقد کی گئی ہے جسکی کامیابی مذہبی رہنما اپناکلیدی کردار اداکرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام اور وطن عزیز سے محبت کاتقاضا ہے کہ ہرفرد صفائی قائم رکھنے کے معاملے میں مذہبی و اخلاقی ذمہ داریاں کماحقہ ادا کرے اور علماء کرام کی طرف سے صفائی نصف ایمان کے اسلامی اصولوں کو دہرانے سے یہ پیغام پورے ملک میں پھیلے گا اور صحت مندماحول،صاف ہوا اور سرسبز و شادابی کی بدولت معاشرہ بیماریوں سے پاک ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ غیر مسلم ممالک صفائی کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں لیکن ایمان کا حصہ ہونے کے باوجود ہم بدقسمتی سے گلی محلوں، شاہرات اور اپنے ارد گرد ماحول کو صاف رکھنے کیلئے اپنی انفرادی ذمہ داریوں کا احساس نہیں کرتے اس ضمن میں علماء کرام لوگوں میں وسیع ادراک پیدا کریں تاکہ اسلامی معاشرہ میں صفائی نصف ایمان کی عملی تصویر نظر آئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیاگیاہے جسکی تعمیر وترقی، بقاء و سلامتی کیلئے اسے صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانے کا پختہ عہد کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ نماز جمعہ کے موقع پر رضاکار پودوں سمیت مساجد کے باہر موجود ہونگے۔ شہری اپنے پودے حاصل کرکے ان کی آبیاری اورنشوونما میں حصہ ڈالیں۔ ایم ڈی واسا جبار انور نے کہاکہ آلودگی اور تعفن سے پاک ماحول کیلئے سیوریج سسٹم میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مساجد میں سیپٹک (septic)ٹینک اور انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک قائم کرنے سے سیوریج کے بند ہونے یا پانی کی قلت کا مسئلہ ختم ہوسکتاہے اس ضمن میں واسا کی طرف سے ڈیزائن فراہم کیاجارہاہے۔ انہوں نے سیوریج کا نظام کو بحال رکھنے میں عوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔جنرل منیجر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل عماد گل نے شہر کی صفائی کے نظام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ دستیاب وسائل میں صفائی کرنے اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے کام کی کامیابی شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ سینٹری ورکر آٹھ گھنٹے کام کرتاہے جبکہ کوڑا کرکٹ چوبیس گھنٹے پیدا ہوتاہے لہٰذ ا کچرے کو سٹرکوں پر پھینکنے کی بجائے شاپر میں بند کرکے سینٹری ورکرکے حوالے کیاجائے اس سلسلے میں علماء کرام شہریوں کی موثر رہنمائی کرسکتے ہیں۔ تاجر رہنماخواجہ شاہدرزاق سکا نے صفائی اور شجرکاری کے سلسلے میں علماء کرام کے تعاون کے حصول کیلئے تقریب کے انعقاد کوسراہتے ہوئے بتایاکہ انجمن تاجراں کی طرف سے پانچ ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں اوروہ مساجد و مدارس کومزیدپودے عطیہ کرسکتے ہیں جبکہ صفائی میں استعمال ہونے والا سامان بھی مہیا کرنے میں تعاون کرینگے۔انہوں نے خلوص نیت اور دیانتداری سے وطن عزیز کی خدمت کرنے پر زوردیا اور کہاکہ حقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔ اجتماع سے علماء کرام /آئمہ حضرات مفتی عبدالرحمن عابد، قاری عبیدالرحمن، نجیب اللہ طارق، ودیگر نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ صفائی نصف ایمان اور درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے جس پر عمل کیلئے عزم وجذبے کی ضرورت ہے اور محراب ومنبر سے صفائی ستھرائی اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ احکام الٰہی ہے کہ اچھاانسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے لہٰذا ہمیں قرآن و سنت کی تعلیمات کی پیروی کرنی چاہئے جس سے معاشرے کی اصلاح ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ صفائی اور شجرکاری کی تحریک ایک بڑا مقصد ہے جسکی کامیابی کیلئے ہرفرد کو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرناچاہئے آخر میں ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور قومی یکجہتی اور وطن عزیز کی خدمت کے مشن کی تکمیل کی دعا کی گئی۔

  • گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج فیصل آباد میں ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ بنایا گیا

    گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج فیصل آباد میں ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ بنایا گیا

    فیصل آباد(عثمانصادق)گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج میں پلانٹ فار پنجاب ڈے کے حوالے سے ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگائے گئے۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس وایم این اے فیض اللہ کموکا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عفیفہ شاجیعہ،پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی،ڈویژنل فاریسٹ افسران وجیہہ الدین،محمد علی بٹ،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرزپروفیسر خالد حسن نے طالب علموں کے ہمراہ ریکارڈ ساز مہم میں پودے لگائے۔گورنمنٹ گریجوایٹ (کامرس) کالج عبد اللہ پور کے پرنسپل ڈاکٹر خالد محمود اقبال،فوکل پرسنز وائس پرنسپلز ڈاکٹر عبد الرحمان،ڈاکٹر محمد طیب،انچارج ضلعی کنٹرول روم محمد صادق نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا۔کالج کے بی ایس طلباؤ طالبات کے درمیان ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگانے کا مقابلہ ہوا جو انہوں نے صرف 30 سیکنڈ میں ایک ہزار پودے لگا کر ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نے اس عظیم کارنامے کو وزیر اعظم کے وژن کلین گرین پاکستان کا ایک سنگ میل قرار دیا اور کالج کے پرنسپل،اساتذہ اور طلباؤ طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔پروفیسر عتیق الرحمن انچارج بی ایس،پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی سٹاف سیکرٹری،پروفیسر سید منور سلطان، پروفیسر عابد سلیم،پروفیسر تنویر حمید،پروفیسر شاہد منیر،پروفیسر شناور،پروفیسر ولایت علی صابر،میڈم راشدہ،میڈم سیف بھی موجود تھیں۔

  • فیصل آباد میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی طرف سے 15 ہزار پودے لگائے گئے

    فیصل آباد میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی طرف سے 15 ہزار پودے لگائے گئے

    فیصل آباد(عثمان صادق) وزیراعظم کے ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت پلانٹ فار پنجاب ڈے کے موقع پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام فیصل آباد میں ایک روز میں 15ہزار سے زائدپودے لگائے گئے۔اس ضمن میں مرکزی تقریب سمندری روڈ پر گرین بیلٹ میں منعقد ہوئی۔ڈویژنل کمشنر ثاقب منان،ڈپٹی کمشنر محمد علی،ارکان اسمبلی فیض اللہ کموکا،شیخ خرم شہزاد،چوہدری لطیف نذر،میاں وارث عزیز،فردوس رائے،ڈی جی پی ایچ اے عاصمہ اعجاز چیمہ،صدروومن چیمبر آف کامرس تہمینہ پاشا،سینئر نائب صدر شاہدہ آفتاب،نائب صدر روبینہ شفیق،گروپ لیڈر روبینہ امجد نے افسران،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طالبات کے ہمراہ بیک وقت 7 ہزار پودے لگائے جبکہ کلیم شہید پارک نڑوالا روڈ،ملت ٹاؤن اے بلاک گرین بیلٹ،رکھ برانچ کنال کی اطراف ودیگر مقامات پربھی پودے لگانے کا ہدف حاصل کیا گیا۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے اور آئندہ نسل کو خوشگوار وسرسبزوشادابی فراہم کرنے کے لئے درختوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے اسی مقصد کے لئے ٹین بلین ٹری منصوبہ کے تحت پلانٹ فار پنجاب ڈے کے موقع پر وسیع شجرکاری کی جارہی ہے۔انہوں نے قومی اہمیت کے پروگرام میں طالبات سمیت تمام طبقات کی بھرپور شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ شجرکاری مہم پر ایک جذبے کے تحت اقدامات جاری ہیں اور تروتازہ ماحول کے لئے ڈویژنل انتظامیہ کاوشیں جاری رکھے گی۔انہوں نے پلانٹیشن مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور گرین بیلٹ کو کوڑا کرکٹ سے پاک کرکے ماحول دوست بنانے پر ڈی جی پی ایچ اے کی کاوشوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پلانٹ فار پنجاب ڈے منانے کا مقصد شہریوں کو دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ قدآور پودے لگانے کو ترغیب دینا ہے۔انہوں نے پی ایچ اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لگائے جانیوالے پودوں کی دیکھ بھال بھی یقینی بنائی جائے تاکہ پودے پروان چڑھیں اور ماحول خوشگوار نظر آئے۔انہوں نے بتایا کہ پی ایچ اے کے اشتراک سے شہر میں 20 مقامات پر میاواکی جنگل بھی لگائے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں شجرکاری مہم پر عملدرآمد جاری رہے گا اور حکومتی وژن کے تحت اہداف حاصل کریں گے۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم کا 10۔ارب پودے لگانے کا منصوبہ انقلابی اقدام ہے جس پر تیز رفتاری سے عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے ضلع بھر میں شجرکاری مہم پر عملدرآمد کے سلسلے میں پی ایچ اے ودیگر محکموں کے اقدامات کو سراہا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ پلانٹ فار پنجاب ڈے کو حکومتی ہدایات پر مناکر ریکارڈ پودے لگائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ پلانٹیشن مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری اور پارکوں،گرین بیلٹس میں شجرکاری کے ساتھ میاواکی جنگل لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ شجرکاری مہم میں چیمبر آف کامرس،گرل گائیڈ،سکولوں کی طالبات،علماء کرام،اقلیتی برداری سمیت تمام طبقات کو یکجا کیا گیا جبکہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ اور ارکان اسمبلی کی بھی بھرپور معاونت کے مشکور ہیں جن کی رہنمائی میں شجرکاری مہم کے بقیہ اہداف بھی حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔صدر وومن چیمبر آف کامرس نے کہا کہ درخت دھرتی کا حسن اور ماحول کو آلودگی سے بچانے میں مشین کا کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلانٹیشن مہم میں وومن چیمبر بھی انتظامیہ کے شانہ بشانہ شریک ہے اوردستیاب جگہوں پر پودے لگائے جارہے ہیں۔

  • فیصل آبا میں یوم شہدا ء کے موقع پر تقریب

    فیصل آبا میں یوم شہدا ء کے موقع پر تقریب

    آرپی او فیصل آبادرفعت مختار راجہ اور سی پی او فیصل آباد سُہیل احمد ایس ایس پی آپریشن محمد افضل نے یوم شہدا ء کے موقع پر یادگار شہداء پولیس پر حاضری دی اور پھول چڑھائے،شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

    مزید تفصیلات

    (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی فیصل آباد)

    امروز آرپی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ اور سی پی او سہیل احمد کی یوم شہدا پر یادگار شہداء پر حاضری دی گٸ اور پھول چڑھائے گۓ۔

    اس موقع پر سی پی او فیصل آبادمحمد سہیل چوہدری،اور ایس ایس پی آپریشنز محمد افضل بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ شہید کا جو خون ہے وہ قوم کی حیات ہے۔وطن عزیز کی بنیاد ہی شہداء کی قربانیوں پر استوار ہے ا ٓج کی اس تقریب کا مقصد پولیس کے ایسے شیردل جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنی جانیں وطن کے دفاع اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لئے قربان کر دیں اور اپنے لہو سے ایثار و قربانی کی روشن مثال قائم کی۔

    مزید انہوں نے کہا قوم کے کل کی خاطر اپنا آج قربان کر دینے والے یہ عظیم فرزند ہمارے محسن ہیں۔ یہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مصروف کا رپنجاب پولیس کے ہر جوان کیلئے مشعل راہ ہیں۔یہ نئی نسل کیلئے روشن مینا ر ہیں۔یہ ہمارا فخر ہیں۔یہ جرا ئتوں کے نشان ہیں۔ یہ شہدا ء پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مبارک باد کے مستحق ہیں وہ خاندان جن کی آغوش میں قوم کے ان بہادر بیٹوں نے پرورش پائی۔ شہدائے پولیس کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ہروقت آپ کے مسائل حل کرنے کیلئے موجود ھیں ۔

    فیصل آباد ریجن میں امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے فیصل آباد ریجن پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور آئندہ بھی ہم اس مقدس فریضہ کی تکمیل کیلئے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کریں گے۔شہیدوں اور غازیوں کی روشن تاریخ رکھنے والی پولیس ہمارا قابل فخر اثاثہ ہے۔امن وامان کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کے مقدس مشن کے لئے ہم سب اپنی بہادر پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

  • فیصل آباد : کرنٹ لگنے سے دو لڑکیوں کی موت کا ڈراپ سین، لڑکیوں کے ساتھ کیا معاملہ ہوا پولیس کے تہلکہ خیز انکشافات

    فیصل آباد : کرنٹ لگنے سے دو لڑکیوں کی موت کا ڈراپ سین، لڑکیوں کے ساتھ کیا معاملہ ہوا پولیس کے تہلکہ خیز انکشافات

    فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے دو لڑکیوں کی موت کا ڈراپ سین ہو گیا ہے نوجوان لڑکیوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانے رضا آباد کی حدود میں دو لڑکیوں کے کرنٹ لگنے سے موت کا واقعہ سامنے آیا ، اہل خانہ لڑکیوں کو دفنانے کیلئے بھوانہ تحصیل لے گئے جہاں پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا اور لاشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کروایا ۔

    ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لڑکیوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا لڑکی کی والدہ نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دونوں لڑکیوں کو ان کے والد نے قتل کیا ہے ، قتل ہونے والی لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔

    نورمقدم اوربچیوں کے زیادتی کیسز کا اسپیڈی ٹرائل:چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ

    والدہ نے بتایا کہ لڑکیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے والدین نے منہ بند رکھنے کیلئے کہا دونوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

    دوسری جانب چنیوٹ تھانہ چناب نگر کے علاقہ موضع بخش والا میں ملزم شاہد نے مبینہ طور پر اپنی ممانی 34سالہ جمیلہ بی بی زوجہ خان محمد کو بدچلنی کے شبہ میں فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی،جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں-

    نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے سپرد کر دیا گیا واقعہ کی تحقیق و حسب ضابطہ کارروائی جاری ہے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    بد چلنی کا شُبہ: بھانجے نے ممانی کو قتل کر دیا

  • ڈی سی سی اجلاس میں ایم ڈی واسا کو باربارمعافی کیوں مانگنا پڑی، وجہ سامنے آگئی

    ڈی سی سی اجلاس میں ایم ڈی واسا کو باربارمعافی کیوں مانگنا پڑی، وجہ سامنے آگئی

    ڈٰی سی سی اجلاس میں حکومتی ارکان ایم ڈی واسا پربرس پڑے ہیں

    فیصل آباد میں تحریک انصاف ویسٹ ریجن پنجاب کے صدرفیض اللہ کموکا ایم این اے کی زیرصدارت اجلاس ہوا ہے، اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران بھی شریک ہوئے ییں، اجلاس میں ایم ڈی واسا کی سرزنش کی گئی ہے، ناقص کارکردگی اورنااہلی پرکئی گئی ہے، آئندہ ہم واسا کی وجہ سے الیکشن ہار جائیں گے، انہوں نے کہا کہ باتیں نا بنائیں، فاضل ممبران کے جائز کام فوری کیا کریں،
    ایم پی اے شکیل شاہد نے کہا کہ ایم ڈی واسا نے چھ ماہ سے میرا فون نہیں سنا ہے، ان کا دماغ خراب ہوچکا ہے، اس پرشکیل شاہد نے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہا، فیض اللہ کموکا اوردیگر ممبران نے شکیل شاہد کو اجلاس بائیکاٹ کرنے سے روک دیا، جس پرایم ڈی واسا جبارانورنے معافی مانگ لی.

    اجلاس میں ڈپٹٰ کمشنرمحمد علی بھی موجود تھے.

    فاضل ممبروزیراعلیٰ پنجاب کمپلیمینٹ سیل محبوب بھی اس اجلاس میں شریک تھے، انہوں‌ نے کہا کہ ایم ڈٰی واسا جبارانورہمیں لفٹ نہیں کرواتے ہیں،جب بھی جاؤ تو فروٹ چاٹ کھلا دیتے ہیں، مگر ہمارے کام نہیں کرتے ہیں.

    اس کے جواب میں ایم ڈی واسا جبارانورنے کہا کہ وہ کونسا جیب سے فروٹ چاٹ کھلاتے تھے، سرکارکے پیسوں سے ہی کھلاتے تھے، اس بات پربھی جبارانورکوفاضل ممبرسے معافی مانگنا پڑی ہے.

    ایم این اے خرم شہزاد نے بتایا کہ جبار انور کے دور میں ٹینڈر پول ہورہے ہیں، بتایا جائے کہ اس مد میں کرپشن کون کررہا ہے،
    جبارانورنے کہا کہ ریکارڈ دیکھ کربتاسکتے ہیں.

    ایف ڈی اے کے ڈی جی ڈاکٹر فیصل عظیم نے اجلاس میں شرکت نہیں کی ہے، ارکان اسمبلی نے احتجاج کیا ہے، ایم پی اے چوہدری لطیف گجر نے فون کر کے ایف ڈی اے کہ ڈی جی کو بلوالیا ہے.

    یہ اجلاس دو گھنٹے چلتا رہا ہے، اس اجلاس میں ایم ڈی واسا جبارانورکوباربارمعافی مانگنا پڑی ہے.

  • ملزم کو چھڑوانے والے ساتھی بھی زیرحراست

    ملزم کو چھڑوانے والے ساتھی بھی زیرحراست

    تھانہ چٹیانہ کےعلاقے 309 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، دو ڈاکو زخمی اور 4 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، پولیس گذشتہ روز پکڑے گئے ڈاکو کو برآمدگی کے لئے لے جا رہی تھی، ملزم کے پانچ ساتھیوں نے چھڑانے کے لئے فائرنگ کردی تھی، ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زیرحراست مخدوم حسن رضا زخمی ہوگیا ہے، مزید نفری پہنچنے پرفائرنگ سے ساتھی ڈاکو حسنین فیصل بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد فراہمیں کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے فائرنگ کرنے والے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، ڈاکو نے گزشتہ روز 330 سٹاپ پرڈکیتی مزاحمت پر2افراد قتل اور5 زخمی کئے تھے، وقوعہ کی ایف آئی آرتھانہ چٹیانہ میں درج کرلی گئی ہے.

    محمد عاطف اقبال نمائنده باغی ٹی وی شورکوٹ کینٹ