Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • آرپی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ نے عید الاضحی کے قریب آتے ہی مو یشی چوری کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کا نوٹس لے لیا۔

    آرپی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ نے عید الاضحی کے قریب آتے ہی مو یشی چوری کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کا نوٹس لے لیا۔

    (شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی فیصل آباد)

    آرپی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ نے عید الاضحی کے قریب آتے ہی مو یشی چوری کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کا نوٹس لے لیا۔

    چاروں ضلعی پولیس سربراہا ن کو مویشی چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے احکامات جاری۔

    مزید تفصیلات۔

    آر پی او فیصل آباد رفعت مختارراجہ نے عید الاضحی قریب آتے ہی مویشی چوری کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے چاروں ضلعی پولیس سربر اہان کو مویشی چوری کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر فوری قابو پا نے کے احکامات جا ری کیے ہیں۔

    انہوں نے احکامات جا ری کیے کہ اسنیپ چیکنگ کے عمل کو موثر بنایا جائے۔مویشی چوری کی روک تھام کے حوالے سے ناکہ بندی پوائنٹس اور پٹرولنگ پلان کو ازسرنومنظم کیاجائے۔

    مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے ساتھ نوسربازی کی وارداتیں ہو تی ہیں جن کی روک تھا م کے لیے مناسب اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

    ایسے جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کاروائیوں کے دوران کسی بھی دباؤ کو خاطرمیں نہ لایا جائے۔ایسے پولیس افسران جو مویشی چوروں کیخلاف قابل ذکر کاروائیاں عمل میں لائیں ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے۔

  • غریب آدمی کیلئے گوشت خریدنا نا ممکن ہوچکا ، شہباز شریف کی حکومت پر تنقید

    غریب آدمی کیلئے گوشت خریدنا نا ممکن ہوچکا ، شہباز شریف کی حکومت پر تنقید

    غریب آدمی کیلئے گوشت خریدنا نا ممکن ہوچکا ، شہباز شریف کی حکومت پر تنقید

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے فیصل آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد شیر علی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کےلیے فیصل آباد آیا ہوں

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فاتحہ خوانی کے لیے آیا ہوں سیاسی بات نہیں کروں گا،ملک تباہ کن دور سے گزررہا ہے ، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے،ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،ملک بھرمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جار ی ہے ،نوازشریف کی قیاد ت میں ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہوئی تھی بےروزگاری انتہاپرہے،حکومت نام کی چیز نظرنہیں آرہی، غریب آدمی کیلئے گوشت خریدنا نا ممکن ہوچکا .وزرا نے خودتسلیم کیا نوازشریف دورمیں بجلی وافرتھی،حکومت نے اچھے بھلے بجلی کے کارخانے بند کردئیے موجودہ دور میں سبزیاں ،آٹا،گوشت خریدنا ناممکن ہے،پاکستان نے 72 سالوں میں ایسے حالات نہیں دیکھے،

    قبل ازیں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری کی رہائش گاہ پر آمد ہوئی طلال چوہدری سے ان کی والدہ اور چچاکی وفات پر اظہار تعزیت کیا

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    نشہ نہ ملا تو سفاک باپ نے چھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

  • فیصل آباد آر پی او رفعت مختار راجہ کاانفار مل انسپکشن کے سلسلہ میں تھا نہ صدر فیصل آبادکا دورہ

    فیصل آباد آر پی او رفعت مختار راجہ کاانفار مل انسپکشن کے سلسلہ میں تھا نہ صدر فیصل آبادکا دورہ

    فیصل آباد (نماٸندہ باغی ٹی وی )آر پی او فیصل آبادرفعت مختار راجہ کاانفار مل انسپکشن کے سلسلہ میں تھا نہ صدر فیصل آبادکا دورہ،شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کی شکایات اور غیر قانونی حراست کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    آرپی او فیصل آبادرفعت مختار راجہ نے بسلسلہ انفا ر مل انسپکشن تھا نہ صدر فیصل آبادکا دورہ کیا۔تھانہ پہنچنے انہوں نے تھانہ کی صفائی ستھرائی،عمارت،فر نٹ ڈسیک مال خانہ، تھانہ کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا۔ رجسٹر ہائے تھانہ جات کی جانچ پڑتال کی۔

    آرپی او فیصل آباد نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ تفتیشی افسران مقدمات کو یکسو کرنے کیلئے انصاف اور میرٹ کو ترجیح دیں۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کر کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔

    اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کی جائے تاکہ جرائم کے خاتمہ میں مدد ملے۔روائتی سستی اور تسا ہل پسندی کسی صورت قابل قبول نہ ہے۔انہوں نے ایس ایچ او تھانہ ہذا اور عملہ فرنٹ ڈیسک کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کی شکایات اور درخواستوں پر فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

    تھانہ میں آنے والے ہر سائل کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔ پولیس کے مثبت تاثر کو ابھارنے کیلئے ہر سطح پر پولیس افسران مثالی کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ جوئے و فحاشی کے اڈوں،اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔چوری وڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے پولیس گشت کو موثر بنایا جائے۔

    مجر ما ن اشتہاریوں کے لیے تفتیشی افسران کو اسپیشل ٹا سک دیے جا ئیں اور اس ضمن میں ہر ممکن وسائل کو بر وئے کا ر لا ئے۔ ریکارڈ یافتہ ملزمان سے پوچھ گچھ کا عمل جاری رکھا جائے۔ تمام پولیس افسران خوش اخلاقی اور خوش اسلوبی کو اپنا شعار بنائیں اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایماندار اور محنتی پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور کرپٹ/کام چور پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کا غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈائون۔

    فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کا غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈائون۔

    فیصل آباد (شان رسول سے) ضلعی انتظامیہ کا غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈائون۔

    مختلف علاقوں میں 12 منی پٹرول پمپس سیل کر دیے اور سامان قبضہ میں لیکرمقدمات درج کر دیے گۓ ۔

    اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری اور سول ڈیفنس آفیسر رانا عباس نے غلام محمد آباد کے علاقہ میں اور ،مدینہ ٹائون اور چک 8 کینال روڑ پر ایکشن لیا۔مجموعی طور پر 15 ایجنسیوں کو چیک کیا اور متعد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ۔

    مزید اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے کہا کے غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جاۓ گی اور ہم کسی کو غیر قانونی پیٹرول بیچنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

    فیصل آباد کے بیشتر علاقوں میں غیر قانونی پیٹرول بیچنے کے دھندے کو مکمل طور پر بند کروانے کیلیے انتظامیہ متحرک کام مزید تیز کر دیا گیا۔

  • فیصل آباد ضلع میں انسداد پولیو کی 7جون سے شروع ہونے والی مہم کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    فیصل آباد ضلع میں انسداد پولیو کی 7جون سے شروع ہونے والی مہم کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    فیصل آباد ضلع میں انسداد پولیو کی 7جون سے شروع ہونے والی مہم کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔11 جون تک جاری رہنے والی مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے 13 لاکھ 27 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 3549 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔

    ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم پرویز،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمشتاق سپرا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، یونیسف کے نمائندے اور مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں انسداد پولیو کی آئندہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کیا جائے تاکہ گذشتہ کمزوریوں وخامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے لہذا متعلقہ سٹاف اپنی ذمہ داریاں کماحقہ پوری کریں اوردوران مہم والدین کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری برقرار رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیلوں میں بھی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں جذبے سے فرائض انجام دیئے جائیں

    اس سلسلے میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔اس موقع پر ڈی ایچ او نے بتایا کہ مہم کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور تمام متعلقہ محکموں کو ذمہ داریوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

  • فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے ہال میں ایک روزہ ریفریشنل ٹریننگ برائے ڈینگی کنٹرول سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شہروں سے افسران نے شرکت کی

    فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے ہال میں ایک روزہ ریفریشنل ٹریننگ برائے ڈینگی کنٹرول سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شہروں سے افسران نے شرکت کی

    (فیصل آباد شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی )

    ڈویژنل کمشنرثاقب منان نے کہا ہے کہ ڈینگی کے ممکنہ مریضوں کے بہترین طریقہ ومہارت سے علاج معالجہ کے سلسلے میں متعلقہ ڈاکٹرزکی کاوشیں قابل ستائش رہی ہیں لہذا آئندہ بھی اسی ذمہ داری سے فرائض انجام دیئے جائیں اس ضمن میں تربیتی سیشنز کا انعقادناگزیر ہے۔

    انہوں نے یہ بات محکمہ صحت کے زیراہتمام فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ہال میں ایک روزہ ریفریشنل ٹریننگ برائے ڈینگی کنٹرول کے اختتاحی سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز محمد علی،عمر جاوید،سید مسعود نعمان،وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری،ڈائریکٹر آف ایجوکیشن ڈی جی آفس لاہورعثمان غنی،پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر عامر حسین،پروفیسر آف اینٹامالوجی ڈاکٹر وسیم اکرم،ڈی ایچ اوڈاکٹر بلال احمد،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین اور دیگر اضلاع کے سی ای اوز وڈی ایچ اوز بھی شریک تھے۔

    ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت کی کاوشیں لائق تحسین ہیں جبکہ علاج معالجہ میں ڈاکٹرزکے کردارکو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی ترجیح ہے جس سے آئندہ موسم میں نپٹنے کے لئے سرویلنس،فیڈبیک،انسدادی کارروائیاں اور ممکنہ مریضوں کے علاج معالجہ کے حوالے سے مکمل آگاہی ضروری ہے جس کے لئے تربیتی پروگرام کا بروقت انعقاد محکمہ صحت کا اہم اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ تربیتی سیشنز سے بھرپور استفادہ کریں اور کسی بھی مسئلہ کی نشاندہی کریں تاکہ قبل از وقت اقدامات کرکے اس کا ازالہ کیا جاسکے۔

    ڈائریکٹر آف ایجوکیشن ڈی جی آفس عثمان غنی نے کہا کہ حکومت پنجاب انسداد ڈینگی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ڈینگی کے خلاف مہم کے سلسلے میں سرکاری فرائض کی ادائیگی کے ساتھ یہ ایک انسانی خدمت کا نیک عمل ہے جس کا انہیں اللہ تعالیٰ سے صلہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے جس کے سد باب کے لئے کمیونٹی کا فعال کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں جدید مہارتوں ورحجانات سے آگاہ کرنے سے متعلق تربیتی پروگرامز کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے استعداد کار اور کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ضلع کو ڈینگی سے پاک رکھنے کیلئے کوششوں میں کمی نہیں آنے دیں گے۔تربیتی ورکشاپ سے وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی،ماہرحشرات ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ڈپٹی کمشنرز ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ نے ورکشاپ کے انعقاد کو اہم اقدام قرار دیا اور کہا کہ ڈینگی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر بلال احمد نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔

  • آر پی اوفیصل آباد رفعت مختار راجہ اور ڈا ٰئریکٹر جنرل ہیڈکواٹر زFIA  اسلا م آباد سردار ظہیر احمدکی زیر صدارت آرپی اوآفس کمیٹی روم میں بریفنگ سیشن کا انعقاد

    آر پی اوفیصل آباد رفعت مختار راجہ اور ڈا ٰئریکٹر جنرل ہیڈکواٹر زFIA اسلا م آباد سردار ظہیر احمدکی زیر صدارت آرپی اوآفس کمیٹی روم میں بریفنگ سیشن کا انعقاد

    فیصل آباد (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی)
    آر پی اوفیصل آباد رفعت مختار راجہ اور ڈا ٰئریکٹر جنرل ہیڈکواٹر زFIA اسلا م آباد سردار ظہیر احمدکی زیر صدارت آرپی اوآفس کمیٹی روم میں بریفنگ سیشن کا انعقاد۔

    مزید تفصیلات
    امروز آرپی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ اور ڈا ٰئریکٹر جنرل ہیڈکواٹرزFIA اسلام آباد سردار ظہیر احمدکی

    زیر صدارت کمیٹی روم میں چاروں ضلعی سربراہان کے ساتھ ٹریفکنگ ان پر سن ایکٹ 2018 کے حوالے سے بریفنگ سیشن کا انعقاد ہوا۔بریفنگ سیشن میں سی پی او فیصل آباد اور ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ و چنیوٹ شریک ہوئے۔

    ڈا ٰئریکٹر جنرل ہیڈکواٹرزFIA اسلام آباد سردار ظہیر احمد نے ایکٹ پر عملدرآمد کو مزیدموثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے پولیس اورFIA کے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ایکٹ پر عملدرآمد ہونے کی صورت میں پاکستان کو عالمی سطح پر ہونے والے فوائد پر روشنی ڈالی۔

    اس موقع پر آرپی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے بریفنگ سیشن کوانتہائی مفید قرار دیتے ہوے ڈا ٰئریکٹر جنرل ہیڈکواٹرزFIA سردار ظہیر احمدکی آرپی اوآفس آمدپر ان کا شکریہ ادا کیا۔

  • فیصل آبادچیئرمین ایف ڈی اے کا کمزور طبقات کو عید کی خوشیوں میں شریک کرتے  ہوئے سماجی انصاف کا پیغام

    فیصل آبادچیئرمین ایف ڈی اے کا کمزور طبقات کو عید کی خوشیوں میں شریک کرتے ہوئے سماجی انصاف کا پیغام

    فیصل آبادچیئرمین ایف ڈی اے / ایم پی اے چوہدری لطیف نذر نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں کا حقیقی فلسفہ معاشرے میں اجتماعی شادمانی کو فروغ دینا ہے تاکہ سماجی انصاف کی ترویج کے ساتھ کمزور طبقات میں احساس محرومی نہ رہے۔انہوں نے یہ بات عید الفطر کے موقع پر سنٹرل جیل کے دورہ کے دوران اسیروں میں عید کے تحائف تقسیم کرتے ہوئے کہی۔سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی و دیگر جیل افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    چیئرمین ایف ڈی اے نے اسیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید اور خوشیوں کے دیگر تہواروں کے موقع پر دکھی انسانیت اور مشکل حالات کے شکار افراد کو یادرکھنا ہی فلاحی معاشرے کی پہچان ہے جبکہ دین اسلام بھی محروم طبقات کی دستگیری کی درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسیروں کی دلجوئی کے لئے ان کے ساتھ عید منا رہے ہیں جبکہ انہیں چاہیے کہ آئندہ زندگی سنوارنے اور جرائم سے تائب ہونے کا تہیہ کریں تاکہ وہ ایک مفید شہری کی طرح ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔

    انہوں نے عید کی تقریب منعقد کرنے پر سنٹرل جیل انتظامیہ کے احسن اقدام کو سراہا اور تاکید کی کہ کورونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لئے تمام تر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے اور قیدیوں پر تمام تر احتیاطی تدابیر لاگو کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب جیلوں میں قیدیوں کی فلاح و بہبود اور کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

    سپرنٹنڈنٹ جیل نے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے سنٹرل جیل میں قیدیوں اور ان کے ملاقاتیوں کے لئے کئے گئے اقدامات، سیکورٹی انتظامات و انتظامی امور کی دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا۔قبل ازیں چیئرمین ایف ڈی اے نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، خوشگوار ماحول اور جیل کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو سراہا۔

  • فیصل آباد وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا بس سٹینڈ میں قائم پناہ گاہ کا دورہ

    فیصل آباد وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا بس سٹینڈ میں قائم پناہ گاہ کا دورہ

    فیصل آبادوزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات میاں فرخ حبیب اورڈپٹی کمشنر محمدعلی نے دوپہرکے کھاناکے وقت جنرل بس سٹینڈ میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیااورمسافروں و راہگیروں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیاراور عارضی قیام پذیر افراد کے لئے دستیاب سہولیات کو چیک کیاایڈمنسٹریٹرپناہ گاہ و اسسٹنٹ کمشنر صدر عمرمقبول اوراسسٹنٹ کمشنر سٹی سیدایوب بخاری بھی موجود تھے۔

    وزیر مملکت اور ڈپٹی کمشنر نے مسافروں کے ساتھ بیٹھ کرکھانا بھی کھایا اور پناہ گاہ کے انتظامات بارے دریافت کرکے اپنے اطیمنان کااظہار کیا۔انہوں نے پناہ گاہ میں صفائی کا اعلیٰ معیار ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پناہ گاہ آنے والے افراد کو ناشتہ،دوپہر اور رات کا معیاری کھانا فراہم کیاجارہا ہے۔

    انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے کہا وہ شیلٹر ہوم کا مختلف اوقات میں اچانک دورہ کرکے سہولیات کو چیک کریں اس ضمن میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے شیلٹر ہوم میں فراہم کی جانیوالی سہولیات سے آگاہ کیا اوربتایا کہ ماہ صیام میں بے گھرافراد کو سحرو افطار کی معیاری سہولت فراہم کی گئی اورتقریبا 41ہزار افراد کوسحر اورافطاری فراہم کی گئی۔

  • فیصل آباد صوبائی وزیر کالونیز کا ڈسٹرکٹ جیل کادورہ کیا

    فیصل آباد صوبائی وزیر کالونیز کا ڈسٹرکٹ جیل کادورہ کیا

    فیصل آبادوزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر صوبائی وزیر کالونیز وکلچر میاں خیال احمد کاسترو نے ڈسٹرکٹ جیل کادورہ کیا اور مختلف بیرکس میں قید اسیران میں عید گفٹ تقسیم کئے۔سپرنٹنڈنٹ جیل علی اکبر گجر اور دیگر جیل افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے عید گفٹ جیل میں خواتین اور کم سن بچوں میں تقسیم کئے جن میں کپڑے ودیگر سامان اور کھلونے شامل تھے۔صوبائی وزیرنے کہا کہ اسیران کی بہتر دیکھ بھال اور ان کا خیال رکھنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قیدیوں میں عید گفٹس تقسیم کر نے کا مقصد غریب اور نادار اسیران کوعید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔صوبائی وزیر نے قیدیوں کے کچن کا بھی معائنہ کیااورہسپتال میں داخل قیدیوں سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اوراسیران کے علاج کی موجود سہولیات،جیل میں صفائی ستھرائی کے معیاراورکورونا ایس اپیز پرعملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔