فیصل آباد()حکومت پنجاب کی ہدایات پر انسداد سموگ اقدامات کے تحت سٹی ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے گذشتہ روز مختلف شاہرات پر دھواں چھوڑنے والی 14 گاڑیوں کے مالکان کو بھاری جرمانے کئے اور آئندہ دھواں کے خاتمہ کے لئے انجن کی مرمت کرانے کی تاکید کی۔دریں اثناء محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں سفر کرنے والے شہریوں کو روک کر انسدادی واحتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد عارف محمود نے موٹر سائیکل سواروں سے کہا کہ وہ دوران سفر فیس ماسک اور عینک کا استعمال کریں تاکہ سموگ کے مضر اثرات سے بچا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس اور ماحولیات کی طرف سے مشترکہ کارروائی کرکے دھواں چھوڑنے اور شور پیدا کرنے والی گاڑیوں کے چالان اور مالکان کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو موجودہ اور آئندہ ایام میں ممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے انسدادی اقدامات جاری ہیں اور گاڑیوں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف بھی سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں آگاہی لیکچرز کے انعقاد کے علاوہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے کی آگاہی اور خلاف ورزی پر مقدمات درج کرائے جارہے ہیں۔
۔۔۔///۔۔۔
Category: فیصل آباد
فیصل آباد()حکومت پنجاب کی ہدایات پر انسداد سموگ اقدامات

فیصل آباد()ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اےغیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں
فیصل آباد()ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 3 غیر منظورشدہ ہاؤسنگ سکیموں کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں جبکہ غیر قانونی کمرشلائزیشن پر 4 پلاٹس کو سیل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گور ایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں قائم کی جانیوالی ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو سبحان گارڈن، چک نمبر 121ج ب اور چک نمبر119ج ب میں دو اضافی آبادیوں کو غیر منظور شد ہ پایا جن کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیاگیا اور ڈویلپرز سے کہاگیاہے کہ وہ مطلوبہ تقاضے اور محکمانہ شرائط پور ا کرکے ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کیلئے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر مزید خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ دریں اثناء ایف ڈی اے کی ٹیم نے ملت ٹاؤن میں جاری مختلف تعمیرات کو چیک کیا تو پلاٹ نمبر 200-F،764-B،14BCاور 307-Dپر بلامنظوری دکانیں تعمیر کی جارہی تھیں جنہیں سیل کرکے تعمیرات کو روک دیاگیا ہے اور مالکان سے کہاگیاہے کہ وہ رہائشی پلاٹس کو کاروباری مقاصد کیلئے تعمیر کرنے کے سلسلے میں باقاعدہ منظوری حاصل کریں اور مطلوبہ کمرشلائزیشن فیس جمع کرائی جائے بصورت دیگر وہ کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
۔۔۔///۔۔۔
فیصل آباد سلنڈر بلاسٹ
فیصل آباد کے علاقہ مدینہ ٹاون میں۔ سلنڈر بلاسٹ سے چار آدمی جولس گئے ۔یہ واقعہ گیس سلنڈر کی لوڈینگ کے دوران رکشہ ڈرئور کے سیگرٹ لگانے سےُپیش آیاجس کی واجہ سے دھمکےسے آگ ببھرگ اوٹی جس سے چار افراد جولس گئے جن کے نام اور عمر واقاص ظفر بیس سال ریحان ظفر اورزولفقار شیر علی زائد والد رمضان ہے–

فیصل آباد احتجا ج فرانس
فیصل آباد: انجمن طلبا اسلام تحفظ ناموس رسالت کے لیئے اپنا تن من دھن قربان کردے گی،حکومت فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرے
انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی ضلع کونسل چوک پر ناظم ضلع اے ٹی آئی امتیاز ساہمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام متحد ہوکر دشمن قوتوں کا مقابلہ کرے ،ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری طیب شہاب سیالوی،جوائنٹ سیکرٹری ضلع رانا عتیق الرحمن ،عثمان جٹ، محمد احمد، رانا وقاص،عمیراعوان،احسن خان، خلیل الرحمن، رانا سجاد مصطفائی، نوید بٹ، ناصر نقشبندی ،عمران مصطفائی،عباس،امتیاز کجلہ، عبد الواحد، صدر انجمن تاجران سرگودھا روڈ رانا آصف خاں، ملک زین، نائب ناظم پنجاب عرفان ساہمل نے ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے اور عاشقان مصطفےٰ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی ضلع کونسل چوک سے شروع ہوکر چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پزیر ہوئی اور فرانسیسی پرچم نذر آتش کیا
طارق ٹیڈی کوعدالت کی جانب سے نان نفقہ کیس میں بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا آخری موقع
عدالت نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اسٹیج کے معروف اور مزاحیہ اداکار طارق ٹیڈی کو نان نفقہ کیس میں بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا آخری موقع دے دیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کونان نفقہ کیس میں بچوں کے خرچے کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے حکم دیا کہ طارق ٹیڈی آئندہ سماعت پر بچیوں کا خرچہ ادا کریں-
کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ طارق ٹیڈی کی سابق اہلیہ عاصمہ بی بی نے درخواست دائر کر رکھی ہے کہ وہ علیحدگی کے بعد بچیوں کا خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتیں طارق مہینوں بچیوں کا خرچ ادا نہیں کرتا لہذا عدالت اسے بچیوں کا خرچ کرنے کا حکم دے۔
طارق ٹیڈی کی2011 میں طلاق ہوگئی تھی ان کی دو بیٹیاں ہیں اور عدالت نے انہیں دونوں بچیوں کا ماہانہ خرچہ 34 ہزار روپے باقاعدگی سے دینے کا حکم دے رکھا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فیملی کورٹ عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے-

فیصل آباد کے بارونق روڈ پر فائرنگ کا واقعہ
نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار کو قتل کردیا
فیصل آباد۔ فیصل ۱باد کے بارونق علاقہ کشمیر پل کینال روڈ پر گرڈسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 55سالہ موٹر سائیکل سوار ظفرعلی موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ31سالہ رضوان حید رولد محمد اسلم شدید زخمی ہوا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور جاں بحق و زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔دریں اثناپولیس نے جائے وقوعہ سے شواہداکٹھے کرکے تفتیش کاآغاز کردیاہے۔پولیس حکا م نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ وقوعہ پرانی خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقتول و زخمی ہونیوالے افراد فیصل آباد میں پیشی بھگت کرواپس جارہے تھے کہ مخالفین کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔انہوں نے بتایاکہ وقوعہ کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے زرعی قرضہ جات کی فراہمی کا آغاز کردیا
کاشتکار فصلات ربیع کیلئے آسان شرائط پر قرضے حاصل کرکے سرسبز انقلاب لانے میں اپنا کردار ادا کریں، ترجمان پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک
فیصل آباد۔ کاشتکار فصلات ربیع کیلئے آسان شرائط پر قرضے حاصل کرکے غذائی خود کفالت سمیت سرسبز انقلاب لانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں لہٰذا انہیں چاہیے کہ وہ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کی قرضوں کی سہولت سے بھر پور استفادہ کریں تاکہ فصلات ربیع کی زیادہ سے زیادہ کاشت ممکن ہو سکے۔ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ انہوں نے چھوٹے کاشتکاروں کو فصلات ربیع کیلئے قرضو ں کی فراہمی کا آغاز کر دیاہے اور امداد باہمی کی تنظیموں اور ان کے ممبرا ن چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر صوبہ بھر کے تما م شہروں میں موجود پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینکوں کی برانچز سے زرعی قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں لہٰذا جو کاشتکار فصلات ربیع کیلئے قرضے حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ فوری طور پر بینک کی قریبی شاخ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بینک ہر سال فصلات ربیع اور خریف کیلئے اربوں روپے کے قرضے جاری کر رہاہے تاکہ صوبہ میں سر سبز زرعی انقلاب لاکر غذائی خود کفالت کاخواب شرمندہ تعبیر کیاجاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ صوبہ بھر میں بینک کی تمام برانچز کے منیجرز اور دیگر سٹاف کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھوٹے کاشتکار وں کو بروقت قرضوں کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے فصلات خریف کیلئے قرضے حاصل کرنے والے کاشتکاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بقایاجات بروقت ادا کر دیں تاکہ انہیں نئے سرے سے فصلات ربیع کیلئے زیادہ سے زیادہ قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

گراؤنڈ میں ہونے والے جھگڑے میں زخمی ہونے والا کرکٹر دم توڑ گیا
کرکٹ کھیلتے ہوئے جھگڑے کے دوران زخمی ہونیوالا نوجوان دم توڑ گیا
فیصل آباد۔ کرکٹ کھیلتے ہوئے جھگڑے کے دوران زخمی ہونیوا لا نوجوان دم توڑ گیا۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ کھیلتے ہوئے تلخ کلامی پر تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔واقعہ تھانہ بلوچنی کے نواحی علاقہ چکنمبر 54 رب میں پیش آیا۔دو روز قبل کرکٹ کھیلتے ہوئے مقتول محمد عمار اور عمر فاروق کے درمیان جھگڑا ہوا تھاجھگڑے کے دوران عمر فاروق نے بیٹ کے وار کر کے محمد عمار کو شدید زخمی کر دیا تھا۔مقتول محمد عمار دو دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے مقتول محمد عمار کے والد نوید الحسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی۔

دو پولیس اہلکاروں پر ڈکیتی کا مقدمہ درج، اہلکار گرفتار
فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔ سی پی او نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔ اہلکاروں کے خلاف راہزنی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھیننے کے معاملے کے واقعہ کاسی پی او سہیل چوہدری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ہیڈکانسٹیبل اور رضاکار کو گرفتار کرکے راہزنی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔شہری ولایت حسین نے تھانہ پیپلز کالونی میں درخواست دی تھی کہ جھال خانوانہ انڈرپاس کے قریب ہیڈ کانسٹیبل ارشاد نے رضاکار اظہر کے ساتھ مل کر تلاشی لینے کے بہانے اس کے بھانجے محمد اسماعیل کے بٹوے سے 90 ہزار روپے نکال لیے تھے۔ رقم کی واپسی کے مطالبے پر دونوں ملازمین نے اسلحہ کے زور پر اسماعیل کو دھمکایا اور اس کی موٹر سائیکل اور نقدی ہزار لے کر فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔

مبینہ پولیس مقابلہ میں تین ڈاکو ہلاک
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں تین ڈاکو ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود چک نمبر 119 گ ب کے قریب پیش آیا۔ڈاکو چک 125 گ ب میں لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کے ساتھ مقابلہ ہوگیا۔دوطرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں تین مبینہ ڈاکو ہلاک۔ ہو گئے جبکہپولیس نے تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی ہونیوالے ڈاکوؤں کی شناخت طارق ولد عارف سکنہ 57 ج ب ملاں پور، اشرف ولد اکبر ساکن گوجرہ اور ریاض ولد مسکین ساکن دالو وال فیصل آباد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونیوالوں ڈاکوؤں کی شناخت اور کریمنل ریکارڈ کے حصول کیلئے کارروائی جاری ہے۔








