Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • بھارتی اداکار امیتابھ بچن پاکستان کے شہر فیصل آباد آنے کے خواہشمند

    بھارتی اداکار امیتابھ بچن پاکستان کے شہر فیصل آباد آنے کے خواہشمند

    پاکستانی معروف داکار عدیل چودھری نےکہا کہ با لی وڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن پاکستان آنے کے شدید خواہش مند ہیں۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ایک انٹر ویو کے دوران عدیل چوہدری نے انکشاف کیا کہ بھارتی لیجنڈری اداکار نے ایک ملاقات کے دوران ان سے فیصل آباد آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا –

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عدیل چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم میں کام کرنے کے دوران ان کی ملاقات اداکار امیتابھ بچن سے ہوئی تو انہوں نےپاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی والدہ کا تعلق لائیلپور(فیصل آباد)سے تھا اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی والدہ کے شہر کو دیکھیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا ایک وقت گزارا ہے۔

    عدیل چودھری نے بتایا کہ بالی وڈ کے بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

  • فیصل آباد والے ہوجائیں تیار، آج رات یہ علاقے سیل کردیئے جائیں گے

    فیصل آباد والے ہوجائیں تیار، آج رات یہ علاقے سیل کردیئے جائیں گے

    ‏فیصل آباد
    کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشن نظر ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ڈپٹی کشمنر فیصل آباد کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے والےعلاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کے لئے تجویز تیار جس کےمطابق اکبر چوک مارکیٹ ، گھںنٹہ گھر کے اطراف تمام 8 بازار ، بانو مارکیٹ ، مکی مارکیٹ ، انار کلی بازار ، ڈی ٹائپ کالونی ،‏2)ڈھڈی والا مارکیٹ ، جھال مارکیٹ ، منڈی کوارٹر ، منصور آباد ، سمن آباد ، رضا آباد ، صدر بازارغلام محمد آباد ، وارث پورہ ، ٹاٹا بازار ، ڈجکوٹ مین بازار ، امین پور بنگلہ کے متعدد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون ممکنہ طور پر زیر غور ہے۔‏3)جبکہ ان علاقوں سے ملحقہ دیگرعلاقوں میں بھی جزوی لاک ڈاون کیاجاسکتا ہے. ان علاقوں میں منگل 16 جون رات 12 بجےسے آئندہ 14 روز کے لئے لاک ڈاون کر دیا جائے گا

  • ہم خودکش مشن پر نکلے ہیں دعاؤں میں یاد رکھنا، الائڈ اور سول ہاسپٹل میں جونیئر ڈاکٹرز کی کرونا وارڈز میں تعیناتی پر دہائیاں

    ہم خودکش مشن پر نکلے ہیں دعاؤں میں یاد رکھنا، الائڈ اور سول ہاسپٹل میں جونیئر ڈاکٹرز کی کرونا وارڈز میں تعیناتی پر دہائیاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے الائڈ اور سول ہاسپٹل میں جونیئر ڈاکٹرز نے کرونا وارڈز میں تعیناتی پر دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہم خودکش مشن پر نکلے ہیں دعاؤں میں یاد رکھنا،

    الائڈ ہسپتال کے ہاؤس آفسیر ڈاکٹر عمار سالک کی ایک پوسٹ وائرل ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر عمار سالک نے اپنے پیغام میں کہا کہ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے الائیڈ اور سول ہسپتال میں ٹرینی تمام ہاؤس آفیسرز کی لازمی کرونا وارڈ میں ڈیوٹی کا فیصلہ کیا ہے جو جونیئر ڈاکٹر کو زبردستی آگ میں پھینکنے کے مترادف ہے،

    ڈاکٹر عمار سالک کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک خود کش مشن پر نکلے ہیں ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنا

    واضح رہے کہ فیصل آباد میں کرونا سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 102ہے ، فیصل آباد پنجاب کے کرونا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل ہے

    فیصل آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1950 ہوگئی ، اموات 50 سے زائد ہو چکی ہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،

    فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں کورونا کے کنفرم 22 اور 70 سے زائد مشتبہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 مشتبہ مریض جاں بحق ہوچکے اس کے علاوہ غلام محمد آباد ہسپتال میں کورونا کے 54 کنفرم اور 40 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ روز 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ،

    محکمہ صحت کے مطابق فیصل آباد میں مریضوں کی تعداد 1950 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 300 سے زائد مشتبہ مریضوں کی رپورٹ کا انتظار ہے

    دوسری جانب فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر کی ٹیم کے 80 فیصد افسر کورونا وائرس کا شکارہو گئے ہیں ڈپٹی کمشنر محمد علی نے گزشتہ روز ٹی ایم اے ہال میں تاجروں کو تنبیہ کی کہ احتیاط ہی کورونا سے بچائو کا واحد حل ہے ۔فیصل آباد ضلع کے چار اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایچ اوز،پولیس اہلکار اور محکمہ صحت کے دیگر اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں لہذا پرزور اپیل ہے کہ حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں اپنے اوراپنے پیاروں کی حفاظت کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمدسب کے مفاد میں ہے ۔

  • شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ فیصل آباد مولانا یونس بٹ بھی خالق حقیقی سے جاملے.

    شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ فیصل آباد مولانا یونس بٹ بھی خالق حقیقی سے جاملے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ فیصل آباد و ناظم اعلیٰ وفاق المدارس سلفیہ مولانا یونس بٹ خالق حقیقی سے جاملے. مولانا یونس بٹ چند دنوں سے علیل تھے. ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 2 بجے جامعہ سلفیہ میں ادا کی جائے گی.

    مولانا یونس بٹ 4 اپریل 1956 میں ساہیوال کے علاقے پرنامی محلہ میں پیدا ہوئے. آباؤاجداد تقسیم ہند کے وقت ہجرت کرکے امرتسر سے ساہیوال آبسے تھے. ابتدائی تعلیم ساہیوال ہی سے حاصل کی. 1971 ء میں ساہیوال گورنمنٹ ہائی سکول سے میٹرک پاس کیا. اس کے بعد دینی تعلیم کے لئے فیصل آباد جامعہ سلفیہ چلے گئے اور یہیں سے 1977 ء میں سند فراغت حاصل کی. مولانا یونس بٹ نے 1977 ء میں اٹھنے والی تحریک نظام مصطفیٰ میں بھی حصہ لیا جس کی وجہ سے انہیں جیل بھی کاٹنا پڑی.

    اس کے بعد 1977 ء میں ہی اعلیٰ تعلیم کے لئے مدینہ منورہ تشریف لے گئے. جہاں سے مدینہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے 1982 ء میں سند فراغت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے اور آتے ہی جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کردیا. تدریس کے دوران ہی 1984 ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی کا امتحان بھی پاس کیا. اس کے علاوہ 1998ء سے وہ جامعہ سلفیہ کی مسجد میں خطبہ جمعہ بھی دیتے آرہے تھے.

    مولانا یونس بٹ نے کئی عربی کتب کے تراجم بھی کئے. مولانا یونس بٹ کی وفات پر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث علامہ ساجد میر, سینیٹر حافظ عبدالکریم, علامہ ابتسام الٰہی ظہیر, پروفیسر سیف اللہ خالد, علامہ ہشام الہی ظہیر, قاری محمد یعقوب شیخ, مولانا عبدالصمد معاذ, مولانا سبطین شاہ نقوی, مولانا یاسین ظفر, مولانا نجیب اللہ طارق سمیت دیگر علماء و طلباء نے گہرے دکھ کا اظہار کیا.

  • لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر باراتیوں کو پولیس کا سامنا کرنا پر گیا

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر باراتیوں کو پولیس کا سامنا کرنا پر گیا

    پولیس نے دُلہا اور اس کے والد سمیت 20 سے زائد باراتیوں کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی کے حکم پر دُلہا اور اس کے 12 ساتھیوں کو قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا . جہاں ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لینے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ میرج ہال کے مالک کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    کنال روڑ پر ایک میرج ہال میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب جاری تھی جس پر چھاپہ مارا گیا۔ میرج ہال کے مالک کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • عید کے دوسرے روز شادی، پولیس نے دولہا، دلہن کو کہاں پہنچا دیا؟

    عید کے دوسرے روز شادی، پولیس نے دولہا، دلہن کو کہاں پہنچا دیا؟

    عید کے دوسرے روز شادی، پولیس نے دولہا، دلہن کو کہاں پہنچا دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے دوسرے روز شادی، دولہا دلہن کو پولیس نے قرنطینہ سنٹر پہنچا دیا

    واقعہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیش آیا، جہاں عید کے دوسرے روز شادی نوجوان کو مہنگی پڑی،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دولہا، دلہن سمیت باراتیوں کو بھی قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا

    فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل آباد عمر مقبول نے رائل پام مارکی میں شادی کی تقریب کےخلاف بڑی کارروائی کرکے دولہا اور اسکے والد سمیت 12 افراد کوگرفتار کرکے جھنگ روڑ پر پارس قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا.

    پولیس کے مطابق شادی میں شریک تمام افراد کے کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب انفیکشنز ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول ایکٹ 2020کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی مارکی میں پانچ سو کے قریب لوگوں کا اجتماع تھا۔مارکی کے مالک رائو عمر دراز اور مینجر عبدالرحمن موقع سے فرار ہوگئے جن کے خلاف مقدمہ کے لئے متعلقہ پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے

    پولیس کے مطابق شادی میں شریک افراد میں سے اگر کسی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اسے 14 دن کے لئے قرنطینہ کیا جائے گا

  • فیصل آباد میں کرونا مریضوں میں اضافہ، وینٹی لیٹر کم پڑ گئے، عوام پریشان

    فیصل آباد میں کرونا مریضوں میں اضافہ، وینٹی لیٹر کم پڑ گئے، عوام پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ‌جاری ہے ، پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ہسپتالوں میں مریضوں میں اضافے کے بعد بیڈز کی کمی پڑ گئی،

    فیصل آباد میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی کل تعداد 1024 ہو گئی، جس کے بعد فیصل آباد میں مریضوں‌ کے لئے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی، ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھی کم ہیں جس کی وجہ سے مریضوں‌ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

    فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال, سول اور جنرل اسپتال غلام محمد آباد کے آئی سی یو میں گنجائش ختم ہو چکی ہے،ڈاکٹرز کہتے عید کے دو دنوں میں9 ہلاکتیں وینٹی لیٹرز کم ہونے کی وجہ سے ہو ئی ہیں

    فیصل آباد کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد میں ہنگامی بنیادوں پر وینٹی لیٹرز دیئے جائیں اور فیلڈ ہسپتال بنایا جائے تا کہ مریضوں کو داخل کیا جا سکے.

    دوسری جانب فیصل آباد میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر دولہا دلہن اور باراتیوں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا، شادی کی تقریب میں 500 کے قریب افراد شامل تھے،

    واضح رہے کہ عید کے دنوں میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے دیکھنے میں آیا ہے، عوام کی جانب سے سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں ، کرونا قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے اب دوبارہ پنجاب میں لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے

  • سابق صوبائی وزیر،ن لیگی رکن اسمبلی کے گھر پر فائرنگ

    سابق صوبائی وزیر،ن لیگی رکن اسمبلی کے گھر پر فائرنگ

    سابق صوبائی وزیر،ن لیگی رکن اسمبلی کے گھر پر فائرنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رکن اسمبلی کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا جہاں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو کے گھر پر نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی،

    فیصل آباد کے علاقے وارث پورہ میں رات گئے نا معلوم افراد نئ فائرنگ کی اور فرار ہو گئے،فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    خلیل طاہر سندھ نے تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا کہ میں سابق وزیر بھی رہ چکا ہوں ،پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ بھی میرے پاس رہا ہے، میں اپنے گھر پر موجود تھا کہ موٹر سائیکل پر نامعلوم ملزمان آئے اور انہوں نے میرے گھر پر فائرنگ کی، تقریبا 5 منٹ تک وہ فائرنگ کرتے رہے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے،

    انہوں نے درخواست میں پولیس سے کہا کہ مقدمہ درج کیا جائے، پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

  • جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    راجہ ریاض نے کہا کہ کارکنوں کی آواز آپ تک پہنچانا چاہتا ہوں ،کارکن چاہتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونی چاہئے، جہانگیر ترین کے کیس کو خود پڑھیں، جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہے ہیں امید ہے کہ میری پریس کانفرنس وزیراعظم خود سنیں گے.

    راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی گئی، حکومت کی اپنی رٹ ہوتی ہے ، عمران خان کسی دھمکی میں آنے والے نہیں،کاشتکار کی بہتری کے لئے حکومت نے سبسڈی دی، ہر کارشتکار کو پیسے مل گئے ہیں، دو سیزن گنے کے آئے جہانگیر ترین کی قیادت میں فوری ادائیگی ہوتی رہی ہے.

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں نہ جیتنے والوں کے مشورے یہ خرابی کی وجہ ہے، وزیراعظم کو مس گائیڈ کیا گیا ہے، رپورٹ 25 اپریل کے بعد شائع ہونی چاہئے تھی، شوگر ملوں کو ادائیگی ہو چکی ہے میں خود گنے کا کاشتکار ہوں.

  • فیصل آباد؛ لاک ڈاؤن میں ہوزری مل مالکان نے مسلسل چار بار سٹے آرڈر لے کر دفعہ 144 کو قانونی طور پر چیلنج کر کے قانون کی دھجیاں اڑا دیں

    فیصل آباد؛ لاک ڈاؤن میں ہوزری مل مالکان نے مسلسل چار بار سٹے آرڈر لے کر دفعہ 144 کو قانونی طور پر چیلنج کر کے قانون کی دھجیاں اڑا دیں

    کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے حفاظتی تدابیر کے پیش نظردنیا بھر کی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈاؤں نافذ‌ کر رکھا ہے اور اس کو قائم رکھنے کے لئے وعام پر سختی بھی کی جا رہی ہےتاہم اس کے باوجود فیصل آباد سے تقریباً پندرہ کلومیٹر دوری پر کھڑڑیانوالہ روڈ چک جھمرہ میں کمال ہوزری انڈسٹری نے دفعہ 144 کو قانونی طور پر چیلنج کرنے کے لئے چوتھی مرتبہ سٹے آرڈر لے کر ثابت کر دیا کہ قانون ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے

    باغی ٹی وی : لاک ڈاؤن کے باوجود فیصل آباد سے تقریباً پندرہ کلومیٹر دوری پر کھڑڑیانوالہ روڈ چک جھمرہ میں کمال ہوزری انڈسٹری نے دفعہ 144 کو قانونی طور پر چیلنج کرنے کے لئے چوتھی مرتبہ سٹے آرڈر لے کر ثابت کر دیا کہ قانون ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے رپورٹس کے مطابق جہاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فیصیل آباد میں تمام ملیں فیکٹریاں بند کر دی گئیں تھیں وہیں کمال ہوزری مل نے کمشنر آفس سے یکے بعد دیگر 3 سٹے آرڈر لے کر مسلسل اپنی مل میں شفٹوں میں کام جا ری رکھا ہوا ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق آس پاس کی تمام ملز قانون کے فیصلے کی پاسداری کرتے ہوئے بند ہیں

    علاوہ ازیں رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جو لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام پر نہیں جا سکتے ان کی تنخواہیں بھی روک رکھی ہیں ساتھ ہی لاک ڈاؤں کے دوران کی جانے والی چھٹیوں کے پیسے تنخواہوں میں سے کاٹے جا رہے ہیں جبکہ مزدوروں کو ڈرا دھمکا کر ان سے کام لیا جا رہا ہے یہاں تک کہ سپروائزرز اور انتظامیہ کی بلیک میلنگ کی انتہا اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ یہ لوگ مزدوروں کو یہ کہہ کر بلارہے ہیں کہ آپ آجاؤ ہماری عزت کا سوال ہے

    ایڈمن جھمرہ پولیٹیکل پارٹی (جسٹس پیپلز پارٹی)کا اس کے حوالے سے کہنا ہے کہ کمال ہوزری کہ اندر کا یہ ہجوم چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے ادارے کچھ نہیں کر سکتے پولیس بھی کچھ نہیں کر سکتی۔۔۔۔۔ کیونکہ ان لوگوں نے دفعہ 144 کو قانونی طور پر چیلنج کرنے کے لئے چوتھی مرتبہ سٹے آرڈر لے کر ثابت کر دیا کہ قانون ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے

    انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہماری ڈی سی او فیصل آباد سے گزارش ہے اگر سٹے آرڈر سے کرونا فیکٹری کے اندر نہیں گھس سکتا ہے تو تعلیمی ادارے کیوں بند کئے؟ ہزاروں فیکٹریاں بند کروا کے لوگوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کیوں کیا گیا؟ ٹرانسپورٹ بند کر کے لوگوں کی نقل و حمل کیوں روکی گئی؟ معزز شہریوں کو سڑکوں پر کان کیوں پکڑوائے جا رہے؟ مارکیٹیں بند، دکانیں بند، شادی ہال بند، مدرسے بند، تبلیغی پر ،نماز جمعہ ،مسجدیں تک بند لاک ڈائون کی حیثیت کیا؟ کیا ان کو سٹے آرڈر نہیں مل سکتا؟

    ایڈمن جھمرہ پولیٹیکل پارٹی (جسٹس پیپلز پارٹی) کا کہنا تھا آپ نے ایک نہیں دو پاکستان بنا دئیے ایک عام عوام کا جس کو کرونا بازاروں میں بھی نہیں نکلنے دے رہا اور ایک کمال ہوزری جسمیں کرونا سٹے آرڈر دیکھ کر واپس چلا جاتا اس کے بعد اس ہوزری کہ سپروائزروں اور انتظامیہ کی بلیک میلنگ کی انتہا دیکھ لیں جن مزدوروں کو یہ کہہ کر بلایا گیا کہ آپ آجاؤ ہماری عزت کا سوال ہے

    ان مزدوروں سے کام تو کروا یا جا رہا لیکن تنخواہ دینے سے انکار کر دیا گیا قانون تو کیا یہاں انسانیت کی دھجیاں اڑائی جا رہیں ہے حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی؟

    پرائیویٹ سکولز کی ہٹ دھرمی۔ فیس بل گھر بھجوا دیئے۔ والدین کا بڑا مطالبہ