فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں وکلاء کی جانب سے لڑائی جھگڑے اور گالم گلوچ کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ ڈی جی ایف ڈی اے کےآفس میں گُھس کر سابق سیکرٹری بار کونسل روحیل ظفر کینتھ نے گالم گلوچ اور جھگڑا کیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی باغی ٹی وی نے حاصل کرلی۔ فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے آفس میں گھس کر گزشتہ روز سابق بار کونسل روحیل ظفر کینتھ کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی باغی ٹی وی کو موصول ہو گئی۔
فوٹیج میں روحیل ظفر کینتھ کو جھگڑا اور گالم گلوچ کرتے بھی واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ ایف ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ روحیل ظفر کینتھ اپنے ذاتی پلاٹوں کے معاملے میں ایف ڈی اے آفس آئے تھے جہاں انکی جانب سے جھگڑا اور نازیبا روئیہ اختیار کیا گیا۔
Category: فیصل آباد
-

فیصل آباد میں وکلاء کے لڑائی جھگڑے، گالم گلوچ کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا
-

فیصل آباد میں ہاتھ سے لکھے گئے دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کی رونمائی
فیصل آباد ( محمد اویس) تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم میں ہاتھ سے لکھے گئے دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کی رونمائی ھوئی۔ یہ قرآن پاک پیر امتیاز حیدر نورانی نے اپنے ہاتھوں سے کپڑے کے اوپر لکھا جسکی لمبائی کم و بیش 3411 فٹ ھے یہ ہاتھ سے لکھا گیا دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک ھے جو کپڑے کے اوپر لکھا گیا۔ اس قرآن پاک کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی یہ قرآن پاک دیکھنے بہت دور دور سے لوگ آئے۔
-

رہائی کے بعد ہاتھ میں قرآن پکڑے رانا ثناء اللہ نے ایسا اعلان کر دیا کہ شہریارآفریدی پریشان ہو گئے
رہائی کے بعد ہاتھ میں قرآن پکڑے رانا ثناء اللہ نے ایسا اعلان کر دیا کہ شہریارآفریدی پریشان ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو
اپنی رہائشگاہ فیصل آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میری ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی ہوئی، میں اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جبکہ میں مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پارٹی لیڈرشپ اور ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اپنے گوادم سے نکال کر ہیروئن مجھ پر ڈال دی گئی، اگر کوئی ویڈیو ہے تو پیش کریں۔ میری ساکھ کو خراب کرنے کے لیے ڈرامہ رچایا گیا۔ انہوں نے قران ہاتھ میں اٹھا کر کہا کہ جن لوگوں نے میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا اور جنہوں نے مقدمہ بنانے کا حکم دیا، ان پر بھی اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ میں نے کبھی منشیات فروش کی اور نہ ہی کبھی پوری زندگی ہیروئن کا نشہ کیا لیکن کچھ لوگ جھوٹ کو سچ ثابت کرنا چاہتے تھے۔ اتنا بڑا نیٹ ورک تھا تو 6 ماہ میں کیوں نہیں پکڑا گیا؟ جھوٹ بول کر کہتے ہیں کہ اللہ کو جان دینی ہے۔ ان کو پتا ہے کہ جھوٹا مقدمہ بنایا، پھر بھی عوام کو بیوقوف بناتے ہیں۔ پرامن جدوجہد کا سفر جاری رکھیں گے۔ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلیاں ملک کو آگے نہیں لے جا سکتیں۔ عوام کے ووٹ کو عزت دینا ہوگی۔ یہی عمل قومی اسمبلی کے فلور پر بھی دہراؤں گا۔ اپنی سیاست اور لیڈرشپ کا ہمیشہ ساتھ دوں گا اور اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے لیکن جھوٹ کی نہیں۔ میں اپنے معاملے کو قومی اسمبلی میں اٹھاؤں گا اور قران پاک ہاتھ میں رکھ کر یہ سب باتیں کروں گا۔ عمران خان بھی جانتے ہیں میرے خلاف جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ میں میڈیا اینکرز کو سلام پیش کرتا ہوں۔ میڈیا نے حق کی آواز کو بلند کیا اور بے بنیاد، جھوٹے، سیاسی انتقام پر مبنی اقدام کو ایکسپوز کیا۔ عوام جسے ووٹ دے اسے تسلیم کرنا چاہیے کیونکہ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی سرکار ملک کو ترقی نہیں کرنے دے گی۔ شہریار آفریدی نے پہلے ویڈیو ہونے کے دعوے کیے اور بعد میں مکر گئے، ہمارے ملک میں رواج ہے جھوٹ بول کر کہتے ہیں جان اللہ کو دینی ہے۔ میری اہلیہ کو تو نامعلوم نمبروں سے فون کالز بھی آتی رہیں۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو کیمپ جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انھیں منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جیل سے باہر آنے پر لیگی کارکنوں نے ان کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی اور ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے رانا ثنا اللہ کو پھولوں کے ہار پہنائے گے جبکہ پتیاں بھی نچھاور کی گئیں.
منشیات کیس میں گرفتار ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ پانچ ماہ پچیس دن بعد جیل سے رہا ہوئے۔ ٹرائل کورٹ کے ججز کے رخصت پر ہونے کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں ہی ان کے مچلکے جمع کرائے گئے جن کی تصدیق کے بعد ان کی رہائی کی روبکار جیل سپریٹنڈنٹ کے نام پر جاری کی گئی۔
رہائی کے موقع پر رانا ثنا اللہ کی اہلیہ اور داماد سمیت لیگی کارکن کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کے لیے جیل کے باہر پہنچی۔ تاہم وہ میڈیا سے بات کیے بغیر اپنی فیملی کے ہمراہ روانہ ہو گئے۔
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کےضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے گئے ،محسن رضا ایڈووکیٹ اور عبدالرزاق نے10،10لاکھ روپےکےمچلکےجمع کرائے،
رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئےرانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران
رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟
رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا
منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا
-

حکومت پنجاب طالب علموں کو معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں شرکت کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن
فیصل آباد(محمد اویس)صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب طالب علموں کو معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں شرکت کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ توانا جسم کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے یہ بات سنٹر آف ایکسیلینس جڑانوالہ میں سپورٹس گالا کے اختتام پر مختلف ڈویژن کے شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر انہیں مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ نو جوا ن کسی بھی قوم اور ملک کا قیمتی سرما یہ و اثا ثہ ہو تے ہیں، جن کی بہتر تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کھیلو ں کے مو قع فرا ہم کر نا بھی ہماری ذمہ دار ی ہے کیو نکہ نو جوانوں کو کھیلو ں کی جانب را غب کر کے ہی سماجی برائیوں سے بچا یا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلو ں کے مقابلہ جا ت کے انعقا د سے نہ صرف طالب علموں کو اپنی صلا حیتو ں کے اظہا ر کے مواقع میسر آتے ہیں بلکہ وہ ساتھی کھلاڑیوں سے بھی بہت کچھ سیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیا م کے لئے کھیلو ں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے میدان آباد کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔انہوں نے سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں اور دیگر اضلاع سے شریک ٹیموں کی آمد کو سراہا۔ پرنسپل کرنل (ر) جاویداسلم نے بتایاکہ 5روزہ سپورٹس گالا میں ڈی جی خان،روجھان،مظفرگڑھ،سیالکوٹ،جڑانوالہ کے سکولز کی ٹیموں نے شرکت کی جن کے مابین کرکٹ، فٹ بال، والی بال، ریس کے مقابلے منعقدہوئے۔اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ عمردرازگوندل نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوتی ہے طالبعلموں کو اپنے روشن مستقبل کیلئے کھیل کے میدان بھی آباد کرنا ہے پنجاب دانش سنٹرآف ایکسیلینس گورنمٹ ہائرسیکنڈری سکول جڑانوالہ تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدانواں میں بھی گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے ایسے پروگرامز کا انعقاد کرانے پر سکول انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔تقریب سے چو ہدری تیمو ر علی، ایس پی طا ر ق سکھیرا، چو ہدری عمرا ن یو سف، ڈاکٹر محمد حسین وسیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرآف ایکسیلینس سکول انتظامیہ کی انتھک محنت کی بدولت ادارہ ہذا نے کم عرصہ میں نمایاں مقام اور بہترین سکول کا اعزازحاصل کیا ہے پنجاب حکومت تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام اقدامات بروئے کارلارہی ہے۔انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں تا کہ مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔
-

فیصل آباد ملت روڈ پر جھگیوں کو آگ لگنے سے 15 سالہ لڑکی ریشم جل کر جاں بحق
فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ملت روڈ پر جھگیوں کو آگ لگنے سے 15 سالہ لڑکی ریشم جل کر جاں بحق جبکہ 40 سالہ شخص آفریدی چوک میں خالی جگہ پر خانہ بدوش خاندان کے ایک بچے نے شدید دھند میں اندھیرے میں روشنی کیلیے موم بتی جلانے کی کوشش کی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر آگ بجھائی
15 سالہ لڑکی ریشم مکمل جل کر جاں بحق ہوگئی جبکہ 40سالہ دلشاد کو فوری طبی امداد دی گئی جاں بحق ہونے والی لڑکی اور زخمی ہونے والا شخص آپس میں قریبی عزیز بتائے جاتے ہیں. -

کشمنر فیصل آباد ڈویژن عشرت علی نے ڈپٹی کمشنر محمد علی کے ہمراہ فیڈمک کیمپ آفس M3 انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا دورہ کیا
فیصل آباد (محمد اویس) کشمنر فیصل آباد ڈویژن عشرت علی نے ڈپٹی کمشنر محمد علی کے ہمراہ فیڈمک کیمپ آفس M3 انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا دورہ کیا ۔ کمشنر عشرت علی نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہیں ضلعی انتظامیہ ہر قسم کا تعاون فیڈمک کو مہیا کرے گی ۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں جس کے باعث یہ منصوبہ بہت جلد کامیابی سے مکمل ہوگا ۔ منصوبہ پر بریفگ دیتے ہوئے چئیرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل کے لیے حاصل کی جانے والی زمین کا ایوارڈ تقریبن مکمل ہوچکا ہے اور زمین کے مالکان کو ادائیگیاں تیزی سے کی جارہی ہیں جوکہ بہت جلد مکمل ہوجائیں گی انکا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جن کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ایک سوال کے جواب میں کاشف اشفاق کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پر چائینیز سمیت پوری دنیا کے صنعتکاروں کی نظریں ہیں اور متعدد کمپنیوں ساتھ معاہدے طے پاچکے ہیں جوکہ منصوبہ کے کامیاب ہونے کی ضمانت ہے انکا مزید کہنا تھا کہ فیڈمک کا یہ منصوبہ مکمل ہونے سے تقریبن ساڑھے چار لاکھ افراد کو برائے راست روزگار ملے گا جوکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق ہے ۔
-

دہشت گردی ایکٹ بارے آگاہی کے لئے پولیس لائن میں سیمینار کا انعقاد
فیصل آباد (باغی ٹی وی) رفعت مختار راجہ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر تفتیشی افسران کی پیشہ وارانہ مہارت و قابلیت کو بڑھاتے ہوئے دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں خامیاں اور نقا ئص دور کرنے سے متعلق سیمینار پولیس لائن کلب میں منعقد ہوا۔جس میں شہزاد حسین (ATC) جج فیصل آباد ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل (ATC)طالب علیم چٹھہ فیصل آباد نے شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ دوران پراسیکیوشن دہشت گردی ایکٹ کے تحت ہونے والے مقدمات میں آنے والی خامیوں اور نقائص کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے اور کہا کہ دہشت گردی مقدمات میں سزا یابی کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سائنسی بنیادوں پر شہادتوں کو اکٹھا کیا جائے۔ڈی این اے اور فنگر پرنٹ ٹھوس سائنسی شہادتیں ہیں ان شہادتوں کو جائے وقو عہ سے ا کٹھا کرتے وقت کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ اغوا کے مقدمات میں برآمدہ نقدی اور دیگر چیزوں کو محفوظ کیا جائے،واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف چالان مرتب کیے جائے تاکہ حقیقی ملزمان سزا یابی کے عمل سے بچ نہ پائیں۔
سیمینارمیں ریجن بھر سے 15انسپکٹرز تفتیشی افسران اور CTDکے 5انسپکٹرزنے شرکت کی۔
آر پی او فیصل آباد نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپس تفتیشی افسران کی پیشہ وارانہ مہارت و قابلیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لہذاء تمام تفتیشی افسران دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں سزا یابی کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے پراسیکیوٹرز کی طرف سے دی جانے والی تجاویز اور پرا سیکیوشن کے معیار کو بہتر بنانے اور ملزمان کی حقیقی سزایابی کیلئے دی گئی ہدایات سے مستفید ہوں۔ -

پولیو کے خلاف جہاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ صوبائی وزیروومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ
فیصل آباد(محمد اویس) صوبائی وزیروومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جہاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے لہذا والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو آئندہ انسداد پولیو مہم کے دوران ذمہ داری سے حفاظتی قطرے پلائیں۔انہوں نے یہ بات تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کمالیہ کے زیر اہتمام انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نوشین اسرار‘محکمہ صحت کے افسران اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک تھے۔صوبائی وزیروومن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ بار بار پولیو مہم دہرانے کا مقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے جس کے لئے والدین کا بھرپورتعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وطن عزیز کو پولیو کی بیماری سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو موذی امراض سے بچانے کے لئے مہم کو نتیجہ خیز بنایا جائے اس سلسلے میں والدین کی آگاہی ہمہ وقت جاری رہنی چاہئے۔انہوں نے محکمہ صحت سے کہا کہ وہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی حاصل کریں اور کسی وجہ سے گھروں سے غیر حاضر بچوں کو قطرے پلانے تک چین سے نہ بیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تشہیری ذرائع بروئے کا رلائے جائیں اور اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کے لئے متحرک رہنی چاہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کئے جائیں اس سلسلے محکمہ صحت کی طرف سے بھرپور اور ذمہ دار مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ آج سوموار سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کی قومی مہم کے سلسلے میں تمام تر ضروری انتظامات مکمل ہیں۔
-

فیصل آباد ماسٹر پلان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور تیز رفتار ترقی و خوشحالی کا آئینہ دار ہو گا. ڈی جی ایف ڈی اے سہیل خواجہ
فیصل آباد(محمد اویس)فیصل آباد ماسٹر پلان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور تیز رفتار ترقی و خوشحالی کا آئینہ دار ہو گا جس کے لئے تمام تر انتظامی و تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں فیصل آباد ماسٹر پلان کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایف ڈی اے شاہد محمود، ڈائریکٹرز اسماء محسن، مہر ایوب، جنید حسن منج، حسن ظہیر و دیگر افسران کے خلاف سی ای او عثمان اینڈ کمپنی نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ ماسٹر پلان کی ترتیب و تشکیل کے لئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے تاکہ تمام متعلقہ محکموں کی تجاویز اور ان کی سروسز سے بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے کے زیر اہتمام فیصل آباد شہر کے ترقیاتی تقاضوں کو مستقبل کے چیلنجز کے مطابق بنائیں گے تاکہ پائیدار اور دیرپا منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ کمپنی کے حکام سے کہا کہ وہ مکمل کئے گئے شہر کے تفصیلی سروے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر شعبہ زندگی کی ترقیاتی ضروریات کا خیال رکھیں۔ اجلاس کے دوران کمپنی کے حکام نے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے کے لئے ضروری فنی اور تکنیکی امور سے آگاہ کیا۔
-

پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری کی ہدایت پر الائیڈ ہسپتال کے سی پی سی روم میں نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے لئے ورکشاپ
فیصل آباد(محمد اویس)وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری کی ہدایت پر الائیڈ ہسپتال کے سی پی سی روم میں نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے لئے ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایڈمن) ڈاکٹر فہیم یوسف نے سروسز ڈلیوری کے معیار پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ انہیں کی نگہداشت کو یقینی بنایا ہے۔ورکشاپ کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے مقرر کردہ 35 سٹینڈرز اور 168انڈیکیٹرز بھی زیر بحث آئے۔ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کسی بھی ممکنہ ڈیزاسٹر کو بہتر طریقے سے حل کرنے کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی جبکہ انفیکشن کنٹرول‘ویسٹ مینجمنٹ ودیگر امور اور مریضوں کو دی جانے والی ادویات کی بہترین تیاری اور ان کے اندراج کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔اس موقع پر نرسنگ سٹاف کی طرف سے بعض سوالات بھی کئے گئے جن کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مفصل جوابات دیئے۔