Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • فیصل آباد ڈپٹی کمشنر محمد علی ڈسٹرکٹ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ھیں

    فیصل آباد ڈپٹی کمشنر محمد علی ڈسٹرکٹ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ھیں

    فیصل آباد (محمد اویس)ڈسٹرکٹ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی نے شوگرسیس فنڈز کے 10 کروڑ روپے سے ضلع کی مختلف شوگر ملز کے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت و بحالی کی تین سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری ڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے شوگر ملز کے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر مرمت کی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ منظور ہونے والے منصوبوں پر مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور کوئی سکیم تعطل کا شکار نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز انتظامیہ کے نمائندوں کی موجودگی یقینی بنائیں اور عوامی ضرورت کی سکیمیں ہی منظوری کے لئے پیش کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے متعلقہ سائٹس کا خود وزٹ کریں گے اس سلسلے میں شفافیت یقینی ہونی چاہئے۔ انہوں نے سڑکوں کے اردگرد دستیاب جگہوں پر شجرکاری کرنے کی بھی تاکید کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی جگہ انتظامی و فنی رکاوٹ درپیش ہو تو فوری ان کے نوٹس میں لائیں تاکہ بروقت اقدامات کئے جا سکیں۔ اجلاس کے دوران ہنزہ شوگر ملز کے علاقہ میں ساڑھے چار کروڑ روپے سے شاہ کوٹ سے چک جھمرہ روڈ بذریعہ سکندر پل تک 8.3 کلو میٹر لمبی‘چنار شوگر ملز کے علاقہ میں دو کروڑ روپے سے 1.45 کلو میٹر ڈیرہ بلوچاں سے 404 گ ب اور ہنزہ شوگر ملز کے علاقہ میں ساڑھے تین کروڑ روپے سے چک جھمرہ شاہکوٹ روڈ سے 156 اور 148 ر ب کی سڑکوں کی بحالی کے منصوبوں کی منظوری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید‘ روڈز و دیگر محکموں کے افسران اور شوگر ملز کے نمائندے بھی موجود تھے

  • انسداد پولیو کی مہم کے سلسلے میں عوامی آگاہی کے لئے ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام جنرل بس سٹینڈ میں واک

    فیصل آباد (محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر انسداد پولیو کی آئندہ مہم کے سلسلے میں عوامی آگاہی کے لئے ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام جنرل بس سٹینڈ میں واک منعقد ہوئی جس کی قیادت سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے کی۔ اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ‘ سٹم اینالسٹ عاصم الیاس کے علاوہ ٹرانسپورٹرز اور مسافر بھی شریک تھے۔سیکرٹری آر ٹی اے نے اس موقع پر مسافر بسوں سمیت ویٹنگ ایریاز میں موجود شہریوں میں 16۔دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کئے اور والدین سے اپیل کی کہ وہ مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کوحفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے بس سٹینڈ کی انتظامیہ سے کہا کہ پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کویقینی بنایا جائے اور ان کی کلیئرنس کے بغیر کوئی بس / ویگن روانہ نہیں ہونی چاہئے۔

  • پولیو کا یکسر خاتمہ حکومتی ترجیحات میں سر فہرست ھے۔ ڈویژنل کمشنر عشرت علی

    پولیو کا یکسر خاتمہ حکومتی ترجیحات میں سر فہرست ھے۔ ڈویژنل کمشنر عشرت علی

    فیصل آبا(محمد اویس)ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے کہا ہے کہ پولیو کا یکسر خاتمہ حکومتی ترجیحات میں سر فہرست ہے اس سلسلے میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو تقویت دینے کے لئے بھرپور آگاہی مہم بھی جاری ہے تاہم معاشرے کے تمام طبقات کو ملکر اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لئے حکومتی کاوشوں میں معاونت کریں گے۔انہوں نے یہ بات انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور سپیشل ایجوکیشن کے اشتراک سے آرٹس کونسل کے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں منعقدہ”اینڈ پولیو“(End Polio)سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی،سی ای اوایجوکیشن علی احمد سیان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عفیفہ شاجیہ،ڈی او سپیشل ایجوکیشن چوہدری عبدالحمید کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران،اساتذہ،خصوصی تعلیمی اداروں کے طالب علم بڑی تعداد میں موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ خصوصی بچوں نے پولیو کے دو قطرے ہر بچہ ہر بار کا پیغام واضح انداز میں اجاگر کیا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت سمیت تمام محکمے اور سول سوسائٹی کے افراد مہم کوکامیاب بنانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں تاکہ آئندہ نسل کی صحت کا تحفظ یقینی ہو۔انہو ں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ انسداد پولیو کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ کسی گھر کا کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں رضا کارانہ خدمات انجام دینے والے طالب علموں کو انتظامیہ کی طرف سے تعریفی سر ٹیفکیٹس بھی دئیے جائیں گے۔انہوں نے اینڈ پولیو سیمینار کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور سپیشل بچوں کی متاثرکن پروفارمنس پر ان کی اوراداروں کی انتظامیہ کی تعریف کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان اور ضلع فیصل آبادہمارا مشن ہے جس کے لئے جذبوں میں کمی نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے سماجی سطح پر بھرپور آگاہی مہم شروع کررکھی ہے اور سپورٹس کے لیجنڈز سنوکر چیمپئن محمد آصف اور کرکٹر سعید اجمل کو سفیر مقرر کیاگیا ہے جبکہ طالب علم بھی مہم کے دوران معاونت کریں تاکہ مطلوبہ اہداف کا حصول یقینی ہو۔سی ای او ایجوکیشن،سی ای اوہیلتھ،ڈی او سپیشل ایجوکیشن ودیگر نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے والدین کے جاندار کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا لہذا وہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔سیمینار کے دوران خصوصی تعلیمی اداروں کے طالب علموں نے انسداد پولیو مہم سے متعلق والدین اورمعاشرے کو تعاون کرنے سمیت احساس برقرار رکھنے پر مبنی ٹیبلوز پیش کئے۔

  • سی پی او فیصل آباد کا تھانہ صدر جڑانوالہ کا اچانک دورہ

    سی پی او فیصل آباد کا تھانہ صدر جڑانوالہ کا اچانک دورہ

    فیصل آباد (محمد اویس) سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری نے رات گئے تھانہ صدر جڑانوالہ کا اچانک دورہ کیا اورحوالات وریکارڈ کا جائزہ لیا۔اس موقع پرایس پی طارق سکھیرا، اے ایس پی عبدالخالق،ایس ایچ او ایوب ساہی بھی تھانہ پہنچ گئے۔سی پی او نے حوالات اورریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے محکمانہ اصلاحتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

  • اپپنی فصلوں کو کورے کے نقصان سے بچابے کیلئے کاشتکار انتظامات کریں

    اپپنی فصلوں کو کورے کے نقصان سے بچابے کیلئے کاشتکار انتظامات کریں

    فیصل آباد (محمد اویس) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ صاف دن، ساکت ہوا اورخشک سردی کورے کے خدشات میں اضافہ کر دیتے ہیں لہٰذا کاشتکار اپنی فصلات کو کورے کے اثرات سے بچانے کیلئے فوری انتظامات کریں، دسمبر کا دوسرا اور جنوری کا پہلا پندرھواڑہ کورے کے حوالے سے انتہائی اہم ہے انہوں نے کہا کہ نئے اور چھوٹے باغات خصوصاً آم کے پودوں کو کورے کی وجہ سے جلنے کا خطرہ موجود رہتا ہے اسلئے ان پودوں کو فوری طور پر کور کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹہنیوں اور سرکنڈے سے پودوں کوجزوی طور پر ڈھانپا جاسکتا ہے اسلئے بعض کاشتکار پودوں کو ڈھانپنے کیلئے کھاد والی پلاسٹک کی بوریاں استعمال کرتے ہیں لیکن ایسی صورت میں ان بوریوں کا منہ نیچے سے کھلا رکھیں اور دن میں دھوپ کیصورت میں بوری اتار دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان بڑے اور چھوٹے باغات کی فوری آبپاشی کریں اور پودوں کے تنوں کے ساتھ بورڈ پیسٹ مکسچر لگائیں اس کے علاوہ چونکہ کماد اور بینگن کی فصلات بھی شدید سردی اور کورے سے متاثر ہوتی اور ان کے جلنے کے امکانات ہوتے ہیں لہٰذاان کے بچاؤ کیلئے کاشتکار ہلکی آبپاشی کریں اور کھیتوں کے نزدیک بعداز سہ پہر دھواں کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک ٹنل میں کاشتہ بے موسمی سبزیات بھی سردی اور کورے سے متاثر ہوتی ہیں اسلئے کاشتکار کورے والی راتوں میں ٹنل کا منہ دونوں طرف سے بند کردیں تاکہ اندر کا درجہ حرارت سبزیات کی نشوونما کیلئے موزوں رہے اور دن کے وقت ٹنل کا منہ کھلا چھوڑ دیں تاکہ اندر کا درجہ حرارت بڑھنے نہ پائے اور فصل جلنے سے محفوظ رہے۔

  • وڈیو کیمروں کو مصنوعی سکیورٹی سے منسلک کرنے کا تجربہ،اوور سپیڈنگ و جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی

    وڈیو کیمروں کو مصنوعی سکیورٹی سے منسلک کرنے کا تجربہ،اوور سپیڈنگ و جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی

    فیصل آباد (محمد اویس) تائیوان کی ویڈیو سیکورٹی سے منسلک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر ٹائی ٹی ٹوٹونگ نے کہا ہے کہ انہوں نے وڈیو کیمروں کو مصنوعی سیکورٹی سے منسلک کرنے کا نیا تجربہ کیا ہے جس کے ذریعے سڑکوں پر اوور سپیڈنگ روکنے کے علاوہ جرائم پر قابو پانے میں بھی مدد لی جا سکتی ہے،یہ وڈیو کیمرے مختلف پکسل کے ہو سکتے ہیں جن کے ذریعے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پڑھنے کے ساتھ ساتھ دیگر معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے عابد عزیز نے بتایا کہ اس منصوبے کیلئے پی ٹی سی ایل کا آپٹیکل فائبر نیٹ ورک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے سے سیکورٹی کے ساتھ ساتھ گورننس میں بھی دس سے تیس فیصد تک بہتری لائی جا سکتی ہے۔

  • پتنگ فروشوں کے خلاف فیصل آباد پولیس کی بڑی کاروائی

    پتنگ فروشوں کے خلاف فیصل آباد پولیس کی بڑی کاروائی

    فیصل آباد (محمد اویس) پولیس تھانہ غلام محمدآباد نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈور اور پتنگیں بنانے والے 5 افراد گرفتار کرلیے ۔تھانہ غلام محمد آباد پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افراد سے سینکڑوں کی تعداد میں ڈور کی چرخیاں اور پتنگیں برآمدکرکے ان کے خلاف اینٹی کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئےگئے ہیں۔

  • پولیس مقابلے میں مارے گئے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

    پولیس مقابلے میں مارے گئے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

    فیصل آباد (محمد اویس) کے علاقے محلہ گارڈن ٹاوّن میں گزشتہ روز ہونے واللے پولیس مقابلے میں مارے گئے دونوں ڈاکووں کی شناخت ہو گئی۔ دونوں ڈاکووں کا کریمینل ریکارڈ بھی باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا ۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے محلہ گارڈن ٹاوّن میں گزشتہ روز شہری سے 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہونے والے ڈاکووں کو ڈولفن فورس نے مقابلے کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکووّں کی شناخت عبدالرزاق اور جیند کے نام سے ہوئی۔ دونوں ڈاکو لاہور کے رہائشی اور بین الااضلاعی ڈاکو گینگ سے تعلق رکھتے تھے۔ ڈاکووں کا کریمینل ریکارڈ بھی باغی ٹی وی نے حاصل کرلیا۔پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے ریکارڈ کے مطابق ڈاکو عبدالرزاق لاہور کے 14مختلف تھانوں میں 28 مقدمات جبکہ جنید 3 تھانوں کے 10مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا

  • گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے

    گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے

    فیصل آباد (محمد اویس) ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو مستقل بنیاد پر پورا کرنے کیلئے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے، محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گندم کی بہتر پیداوار میں زمین کی تیاری، اچھے بیج و قسم کا انتخاب، متوازن کھاد اور بروقت کاشت کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی اہم ہے،جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کے بغیر گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کا حصول ناممکن ہے،جڑی بوٹیاں فصل کے ساتھ خوراک پانی اور ہوا میں حصہ،ٴْ بن کے گندم کی پیداوار میں نمایاں کمی کا باعث بنتی ہیں،ایک اندازہ کے مطابق جڑی بوٹیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں 50فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے،گندم میں جڑی بوٹیوں کے بیجوں کی ملاوٹ کے باعث پیداوار کی کوالٹی خراب ہونے سے ریٹ کم ملتا ہے،گندم کی فصل میں عام طور پر دو قسم کی جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں، پہلی قسم چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی ہے جن میں کرنڈ،باتھو، لیہہ، لیبلی، ریواڑی،سینجی، مینا، گاجر بوٹی، شاہترہ، بلی بوٹی، گیلیم مڑی اور جنگلی پالک قابل ذکر ہیں،دوسری قسم میں گھاس نمانو کیلے پتوں والی جڑی بوٹیاں شامل ہیں جن میں جنگلی جئی، دمبی سٹی اور پومڑی گھاس قابل ذکر ہیں، جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے بہترین وقت وہ ہے جب جڑی بوٹیوں نے 2سے 3پتے نکالے ہوں،گندم کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے پہلے پانی کے بعد وتر آنے پر دوہری بار ہیرو چلائی جائے اور اگر کاشتکاروں کے پاس افرادی قوت موجود نہ ہو تو جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ جڑی بوٹی مار زہروں سے بھی کی جاسکتی ہے،چوڑے پتوں اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کے لیے مخصوص زہریں استعمال کریں،چوڑے پتوں جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے عام طور پر گندم کی پہلی آبپاشی کے بعد وتر حالت میں سپرے کیا جاتا ہے اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے دوسری آبپاشی کے بعد سپرے کیا جاتا ہے، سپرے کے لیے مخصوصی نوزل فلیٹ فین یا ٹی جیٹ استعمال کریں اور پانی کی فی ایکڑ مقدار 100تا 120 لیٹر رکھیں،گندم کی فصل سے جڑی بوٹیوں کو بروقت تلف کر کے ہم گندم کی فی ایکڑ اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں جس سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضرورت کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنا کر فوڈ سکورٹی کا حصول ممکن ہے۔

  • اسسٹنٹ کمشنر صدر نازیہ موہل کا سدھار سبزی منڈی کا دورہ

    اسسٹنٹ کمشنر صدر نازیہ موہل کا سدھار سبزی منڈی کا دورہ

    فیصل آباد (محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ناذیہ موہل سبزی منڈی سدھارکا دورہ کیا اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ کسان پلیٹ فارم پر پھلوں وسبزیوں کے علیحدہ سے نرخنامے آویزاں جبکہ اشیاء کی قیمتوں کے بارے میں لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات بھی کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں اور عوام خریداروں کے لئے معلوماتی ڈیسک فورا قائم کریں جہاں اشیاء کے ریٹس کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی جائے۔انہوں نے مارکیٹ کے تمام گیٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل فوری مکمل کرنے کی تاکید کرتے مارکیٹ کمیٹی کے دیگر دفاتر کو رنگ روغن کرانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا گیا کہ نیلامی کے عمل کے بعدفی کلوگرام کے اوسط ریٹ میں 5فیصد منافع کے ساتھ منڈی کے اندرچھابڑی فروشوں کو تھوک لسٹ جبکہ 10سے 15فیصد منافع کے ساتھ عام مارکیٹ کے لئے نرخنامے کی فہرست جاری کی جائے گی۔سبزی منڈی میں ریسٹ لسٹ پر عملدرآمد کے لئے صبح 6سے دوپہر 12بجے تک دوپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں