Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • دہشت گردی ایکٹ بارے آگاہی کے لئے پولیس لائن میں سیمینار کا انعقاد

    دہشت گردی ایکٹ بارے آگاہی کے لئے پولیس لائن میں سیمینار کا انعقاد

    فیصل آباد (باغی ٹی وی) رفعت مختار راجہ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر تفتیشی افسران کی پیشہ وارانہ مہارت و قابلیت کو بڑھاتے ہوئے دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں خامیاں اور نقا ئص دور کرنے سے متعلق سیمینار پولیس لائن کلب میں منعقد ہوا۔جس میں شہزاد حسین (ATC) جج فیصل آباد ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل (ATC)طالب علیم چٹھہ فیصل آباد نے شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ دوران پراسیکیوشن دہشت گردی ایکٹ کے تحت ہونے والے مقدمات میں آنے والی خامیوں اور نقائص کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے اور کہا کہ دہشت گردی مقدمات میں سزا یابی کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سائنسی بنیادوں پر شہادتوں کو اکٹھا کیا جائے۔ڈی این اے اور فنگر پرنٹ ٹھوس سائنسی شہادتیں ہیں ان شہادتوں کو جائے وقو عہ سے ا کٹھا کرتے وقت کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ اغوا کے مقدمات میں برآمدہ نقدی اور دیگر چیزوں کو محفوظ کیا جائے،واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف چالان مرتب کیے جائے تاکہ حقیقی ملزمان سزا یابی کے عمل سے بچ نہ پائیں۔
    سیمینارمیں ریجن بھر سے 15انسپکٹرز تفتیشی افسران اور CTDکے 5انسپکٹرزنے شرکت کی۔
    آر پی او فیصل آباد نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپس تفتیشی افسران کی پیشہ وارانہ مہارت و قابلیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لہذاء تمام تفتیشی افسران دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں سزا یابی کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے پراسیکیوٹرز کی طرف سے دی جانے والی تجاویز اور پرا سیکیوشن کے معیار کو بہتر بنانے اور ملزمان کی حقیقی سزایابی کیلئے دی گئی ہدایات سے مستفید ہوں۔

  • پولیو کے خلاف جہاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ صوبائی وزیروومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ

    پولیو کے خلاف جہاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ صوبائی وزیروومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ

    فیصل آباد(محمد اویس) صوبائی وزیروومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جہاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے لہذا والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو آئندہ انسداد پولیو مہم کے دوران ذمہ داری سے حفاظتی قطرے پلائیں۔انہوں نے یہ بات تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کمالیہ کے زیر اہتمام انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نوشین اسرار‘محکمہ صحت کے افسران اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک تھے۔صوبائی وزیروومن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ بار بار پولیو مہم دہرانے کا مقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے جس کے لئے والدین کا بھرپورتعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وطن عزیز کو پولیو کی بیماری سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو موذی امراض سے بچانے کے لئے مہم کو نتیجہ خیز بنایا جائے اس سلسلے میں والدین کی آگاہی ہمہ وقت جاری رہنی چاہئے۔انہوں نے محکمہ صحت سے کہا کہ وہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی حاصل کریں اور کسی وجہ سے گھروں سے غیر حاضر بچوں کو قطرے پلانے تک چین سے نہ بیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تشہیری ذرائع بروئے کا رلائے جائیں اور اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کے لئے متحرک رہنی چاہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کئے جائیں اس سلسلے محکمہ صحت کی طرف سے بھرپور اور ذمہ دار مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ آج سوموار سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کی قومی مہم کے سلسلے میں تمام تر ضروری انتظامات مکمل ہیں۔

  • فیصل آباد ماسٹر پلان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور تیز رفتار ترقی و خوشحالی کا آئینہ دار ہو گا. ڈی جی ایف ڈی اے سہیل خواجہ

    فیصل آباد ماسٹر پلان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور تیز رفتار ترقی و خوشحالی کا آئینہ دار ہو گا. ڈی جی ایف ڈی اے سہیل خواجہ

    فیصل آباد(محمد اویس)فیصل آباد ماسٹر پلان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور تیز رفتار ترقی و خوشحالی کا آئینہ دار ہو گا جس کے لئے تمام تر انتظامی و تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں فیصل آباد ماسٹر پلان کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایف ڈی اے شاہد محمود، ڈائریکٹرز اسماء محسن، مہر ایوب، جنید حسن منج، حسن ظہیر و دیگر افسران کے خلاف سی ای او عثمان اینڈ کمپنی نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ ماسٹر پلان کی ترتیب و تشکیل کے لئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے تاکہ تمام متعلقہ محکموں کی تجاویز اور ان کی سروسز سے بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے کے زیر اہتمام فیصل آباد شہر کے ترقیاتی تقاضوں کو مستقبل کے چیلنجز کے مطابق بنائیں گے تاکہ پائیدار اور دیرپا منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ کمپنی کے حکام سے کہا کہ وہ مکمل کئے گئے شہر کے تفصیلی سروے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر شعبہ زندگی کی ترقیاتی ضروریات کا خیال رکھیں۔ اجلاس کے دوران کمپنی کے حکام نے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے کے لئے ضروری فنی اور تکنیکی امور سے آگاہ کیا۔

  • پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری کی ہدایت پر الائیڈ ہسپتال کے سی پی سی روم میں نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے لئے ورکشاپ

    پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری کی ہدایت پر الائیڈ ہسپتال کے سی پی سی روم میں نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے لئے ورکشاپ

    فیصل آباد(محمد اویس)وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری کی ہدایت پر الائیڈ ہسپتال کے سی پی سی روم میں نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے لئے ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایڈمن) ڈاکٹر فہیم یوسف نے سروسز ڈلیوری کے معیار پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج  مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ انہیں کی نگہداشت کو یقینی بنایا ہے۔ورکشاپ کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے مقرر کردہ 35 سٹینڈرز اور 168انڈیکیٹرز بھی زیر بحث آئے۔ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کسی بھی ممکنہ ڈیزاسٹر کو بہتر طریقے سے حل کرنے کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی جبکہ انفیکشن کنٹرول‘ویسٹ مینجمنٹ ودیگر امور اور مریضوں کو دی جانے والی ادویات کی بہترین تیاری اور ان کے اندراج کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔اس موقع پر نرسنگ سٹاف کی طرف سے بعض سوالات بھی کئے گئے جن کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مفصل جوابات دیئے۔

  • فیصل آباد ڈپٹی کمشنر محمد علی ڈسٹرکٹ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ھیں

    فیصل آباد ڈپٹی کمشنر محمد علی ڈسٹرکٹ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ھیں

    فیصل آباد (محمد اویس)ڈسٹرکٹ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی نے شوگرسیس فنڈز کے 10 کروڑ روپے سے ضلع کی مختلف شوگر ملز کے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت و بحالی کی تین سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری ڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے شوگر ملز کے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر مرمت کی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ منظور ہونے والے منصوبوں پر مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور کوئی سکیم تعطل کا شکار نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز انتظامیہ کے نمائندوں کی موجودگی یقینی بنائیں اور عوامی ضرورت کی سکیمیں ہی منظوری کے لئے پیش کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے متعلقہ سائٹس کا خود وزٹ کریں گے اس سلسلے میں شفافیت یقینی ہونی چاہئے۔ انہوں نے سڑکوں کے اردگرد دستیاب جگہوں پر شجرکاری کرنے کی بھی تاکید کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی جگہ انتظامی و فنی رکاوٹ درپیش ہو تو فوری ان کے نوٹس میں لائیں تاکہ بروقت اقدامات کئے جا سکیں۔ اجلاس کے دوران ہنزہ شوگر ملز کے علاقہ میں ساڑھے چار کروڑ روپے سے شاہ کوٹ سے چک جھمرہ روڈ بذریعہ سکندر پل تک 8.3 کلو میٹر لمبی‘چنار شوگر ملز کے علاقہ میں دو کروڑ روپے سے 1.45 کلو میٹر ڈیرہ بلوچاں سے 404 گ ب اور ہنزہ شوگر ملز کے علاقہ میں ساڑھے تین کروڑ روپے سے چک جھمرہ شاہکوٹ روڈ سے 156 اور 148 ر ب کی سڑکوں کی بحالی کے منصوبوں کی منظوری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید‘ روڈز و دیگر محکموں کے افسران اور شوگر ملز کے نمائندے بھی موجود تھے

  • انسداد پولیو کی مہم کے سلسلے میں عوامی آگاہی کے لئے ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام جنرل بس سٹینڈ میں واک

    فیصل آباد (محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر انسداد پولیو کی آئندہ مہم کے سلسلے میں عوامی آگاہی کے لئے ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام جنرل بس سٹینڈ میں واک منعقد ہوئی جس کی قیادت سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے کی۔ اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ‘ سٹم اینالسٹ عاصم الیاس کے علاوہ ٹرانسپورٹرز اور مسافر بھی شریک تھے۔سیکرٹری آر ٹی اے نے اس موقع پر مسافر بسوں سمیت ویٹنگ ایریاز میں موجود شہریوں میں 16۔دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کئے اور والدین سے اپیل کی کہ وہ مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کوحفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے بس سٹینڈ کی انتظامیہ سے کہا کہ پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کویقینی بنایا جائے اور ان کی کلیئرنس کے بغیر کوئی بس / ویگن روانہ نہیں ہونی چاہئے۔

  • پولیو کا یکسر خاتمہ حکومتی ترجیحات میں سر فہرست ھے۔ ڈویژنل کمشنر عشرت علی

    پولیو کا یکسر خاتمہ حکومتی ترجیحات میں سر فہرست ھے۔ ڈویژنل کمشنر عشرت علی

    فیصل آبا(محمد اویس)ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے کہا ہے کہ پولیو کا یکسر خاتمہ حکومتی ترجیحات میں سر فہرست ہے اس سلسلے میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو تقویت دینے کے لئے بھرپور آگاہی مہم بھی جاری ہے تاہم معاشرے کے تمام طبقات کو ملکر اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لئے حکومتی کاوشوں میں معاونت کریں گے۔انہوں نے یہ بات انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور سپیشل ایجوکیشن کے اشتراک سے آرٹس کونسل کے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں منعقدہ”اینڈ پولیو“(End Polio)سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی،سی ای اوایجوکیشن علی احمد سیان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عفیفہ شاجیہ،ڈی او سپیشل ایجوکیشن چوہدری عبدالحمید کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران،اساتذہ،خصوصی تعلیمی اداروں کے طالب علم بڑی تعداد میں موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ خصوصی بچوں نے پولیو کے دو قطرے ہر بچہ ہر بار کا پیغام واضح انداز میں اجاگر کیا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت سمیت تمام محکمے اور سول سوسائٹی کے افراد مہم کوکامیاب بنانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں تاکہ آئندہ نسل کی صحت کا تحفظ یقینی ہو۔انہو ں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ انسداد پولیو کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ کسی گھر کا کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں رضا کارانہ خدمات انجام دینے والے طالب علموں کو انتظامیہ کی طرف سے تعریفی سر ٹیفکیٹس بھی دئیے جائیں گے۔انہوں نے اینڈ پولیو سیمینار کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور سپیشل بچوں کی متاثرکن پروفارمنس پر ان کی اوراداروں کی انتظامیہ کی تعریف کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان اور ضلع فیصل آبادہمارا مشن ہے جس کے لئے جذبوں میں کمی نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے سماجی سطح پر بھرپور آگاہی مہم شروع کررکھی ہے اور سپورٹس کے لیجنڈز سنوکر چیمپئن محمد آصف اور کرکٹر سعید اجمل کو سفیر مقرر کیاگیا ہے جبکہ طالب علم بھی مہم کے دوران معاونت کریں تاکہ مطلوبہ اہداف کا حصول یقینی ہو۔سی ای او ایجوکیشن،سی ای اوہیلتھ،ڈی او سپیشل ایجوکیشن ودیگر نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے والدین کے جاندار کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا لہذا وہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔سیمینار کے دوران خصوصی تعلیمی اداروں کے طالب علموں نے انسداد پولیو مہم سے متعلق والدین اورمعاشرے کو تعاون کرنے سمیت احساس برقرار رکھنے پر مبنی ٹیبلوز پیش کئے۔

  • سی پی او فیصل آباد کا تھانہ صدر جڑانوالہ کا اچانک دورہ

    سی پی او فیصل آباد کا تھانہ صدر جڑانوالہ کا اچانک دورہ

    فیصل آباد (محمد اویس) سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری نے رات گئے تھانہ صدر جڑانوالہ کا اچانک دورہ کیا اورحوالات وریکارڈ کا جائزہ لیا۔اس موقع پرایس پی طارق سکھیرا، اے ایس پی عبدالخالق،ایس ایچ او ایوب ساہی بھی تھانہ پہنچ گئے۔سی پی او نے حوالات اورریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے محکمانہ اصلاحتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

  • اپپنی فصلوں کو کورے کے نقصان سے بچابے کیلئے کاشتکار انتظامات کریں

    اپپنی فصلوں کو کورے کے نقصان سے بچابے کیلئے کاشتکار انتظامات کریں

    فیصل آباد (محمد اویس) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ صاف دن، ساکت ہوا اورخشک سردی کورے کے خدشات میں اضافہ کر دیتے ہیں لہٰذا کاشتکار اپنی فصلات کو کورے کے اثرات سے بچانے کیلئے فوری انتظامات کریں، دسمبر کا دوسرا اور جنوری کا پہلا پندرھواڑہ کورے کے حوالے سے انتہائی اہم ہے انہوں نے کہا کہ نئے اور چھوٹے باغات خصوصاً آم کے پودوں کو کورے کی وجہ سے جلنے کا خطرہ موجود رہتا ہے اسلئے ان پودوں کو فوری طور پر کور کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹہنیوں اور سرکنڈے سے پودوں کوجزوی طور پر ڈھانپا جاسکتا ہے اسلئے بعض کاشتکار پودوں کو ڈھانپنے کیلئے کھاد والی پلاسٹک کی بوریاں استعمال کرتے ہیں لیکن ایسی صورت میں ان بوریوں کا منہ نیچے سے کھلا رکھیں اور دن میں دھوپ کیصورت میں بوری اتار دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان بڑے اور چھوٹے باغات کی فوری آبپاشی کریں اور پودوں کے تنوں کے ساتھ بورڈ پیسٹ مکسچر لگائیں اس کے علاوہ چونکہ کماد اور بینگن کی فصلات بھی شدید سردی اور کورے سے متاثر ہوتی اور ان کے جلنے کے امکانات ہوتے ہیں لہٰذاان کے بچاؤ کیلئے کاشتکار ہلکی آبپاشی کریں اور کھیتوں کے نزدیک بعداز سہ پہر دھواں کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک ٹنل میں کاشتہ بے موسمی سبزیات بھی سردی اور کورے سے متاثر ہوتی ہیں اسلئے کاشتکار کورے والی راتوں میں ٹنل کا منہ دونوں طرف سے بند کردیں تاکہ اندر کا درجہ حرارت سبزیات کی نشوونما کیلئے موزوں رہے اور دن کے وقت ٹنل کا منہ کھلا چھوڑ دیں تاکہ اندر کا درجہ حرارت بڑھنے نہ پائے اور فصل جلنے سے محفوظ رہے۔

  • وڈیو کیمروں کو مصنوعی سکیورٹی سے منسلک کرنے کا تجربہ،اوور سپیڈنگ و جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی

    وڈیو کیمروں کو مصنوعی سکیورٹی سے منسلک کرنے کا تجربہ،اوور سپیڈنگ و جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی

    فیصل آباد (محمد اویس) تائیوان کی ویڈیو سیکورٹی سے منسلک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر ٹائی ٹی ٹوٹونگ نے کہا ہے کہ انہوں نے وڈیو کیمروں کو مصنوعی سیکورٹی سے منسلک کرنے کا نیا تجربہ کیا ہے جس کے ذریعے سڑکوں پر اوور سپیڈنگ روکنے کے علاوہ جرائم پر قابو پانے میں بھی مدد لی جا سکتی ہے،یہ وڈیو کیمرے مختلف پکسل کے ہو سکتے ہیں جن کے ذریعے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پڑھنے کے ساتھ ساتھ دیگر معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے عابد عزیز نے بتایا کہ اس منصوبے کیلئے پی ٹی سی ایل کا آپٹیکل فائبر نیٹ ورک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے سے سیکورٹی کے ساتھ ساتھ گورننس میں بھی دس سے تیس فیصد تک بہتری لائی جا سکتی ہے۔